Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ : 28 صفر کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات

    سیالکوٹ : 28 صفر کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی بیوروچیف شاہدریاض) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کور امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں 28 صفر شہادت حضرت امام حسن علیہ السلام کے سلسلہ میں مرکزی امام بارگاہ اڈہ پسروریاں سیالکوٹ سے برآمد ہونے والے قدیمی جلوس کی سیکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، مولانا ایوب ثاقب، مفتی کفایت اللہ شاکر اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور میونسپل کارپوریشن نے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی اور اسٹریٹ لائٹس کو بیک اپ جنریٹرز پر آن رکھا جائے گا۔

    اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے نمائندوں نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کے اراکین کی تعریف کی اور محرم الحرام کے دوران پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے بہترین کوآرڈینیشن کے نتیجے میں محرم پروگرام کا پر امن انعقاد کو سراہا۔

    اجلاس کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

  • سیالکوٹ: پولیس کی شاندار کارروائی، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد

    سیالکوٹ: پولیس کی شاندار کارروائی، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہد ریاض) پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی ٹیم نے ماہ اگست میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف مقامات سے پانچ ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ ریجنل انچارج ایس پی فاروق احمد بھٹہ اور ڈی ایس پی نعمت کمال کی زیر نگرانی سب انسپکٹر یاسر محبوب اور ان کی قابل ٹیم نے یہ کامیاب کارروائیاں انجام دیں۔

    گرفتار ملزمان میں ارسلان، سکنہ ڈسکہ، کے قبضے سے 9mm پسٹل اور گولیاں۔اسرار، سکنہ گوجرانوالہ، کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور گولیاں۔عرفان، سکنہ ڈسکہ، کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور گولیاں۔ظفر اور تنویر مسیح، ساکنان سیالکوٹ، کے قبضے سے 180 بوتل شراب برآمد ہوئی

    تمام ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی ڈسکہ اور تھانہ بمبانوالہ میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، جدید سافٹ ویئر کی مدد سے مختلف تھانہ جات جیسے سٹی ڈسکہ، صدر گوجرانوالہ، اروپ، اور موترہ سے ڈکیتی و چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کی 6 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں، جنہیں اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ لاکھوں روپے مالیت کے نقصان کے ازالہ پر شہریوں نے پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر ریجنل انچارج ایس پی فاروق احمد بھٹہ نے کہا کہ شاہراہوں کو محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اور شاہراہوں پر ناجائز اسلحہ لے کر گھومنے والوں کے خلاف ہر ممکن قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • سیالکوٹ:نواز شریف اسٹیڈیم: کروڑوں روپے کی لاگت سے بنا اسٹیڈیم کھنڈرات میں تبدیل

    سیالکوٹ:نواز شریف اسٹیڈیم: کروڑوں روپے کی لاگت سے بنا اسٹیڈیم کھنڈرات میں تبدیل

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی بیوروچیف شاہدریاض)نوازشریف ہاکی اسٹیڈیم کھنڈرات میں تبدیل،آسٹروٹرف چوری، سیڑھیاں ٹوٹی ہوئی،کھلاڑیوں کا مستقبل تاریک

    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کا نواز شریف ہاکی اسٹیڈیم حکومت کی بدترین غفلت کا شکار ہو کر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ اسٹیڈیم کی زمین سے آسٹروٹرف غائب ہو چکی ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کے لیے کھیلنے کا کوئی موقع باقی نہیں رہا ہے۔

    کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا یہ اسٹیڈیم اب ایک مایوس کن منظر پیش کر رہا ہے۔ اسٹیڈیم کی سیڑھیاں کائی اور گندگی سے اٹی ہوئی ہیں اور ہر طرف چوہے ہی چوہے نظر آتے ہیں۔

    نواز شریف ہاکی اسٹیڈیم جو کبھی پاکستان کے لیے کھیلوں میں کامیابی کا ذریعہ تھا، آج محروم اور نظر انداز ہے۔ حکومت پنجاب کی بے حسی کی وجہ سے کھیلوں کا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے اور نوجوان نسل مایوس ہو رہی ہے۔

    نوجوانوں کاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب کو فوری طور پر اسٹیڈیم کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی دوبارہ تعمیر کر کے نوجوانوں کو ایک بار پھر کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جا سکتا ہے۔

  • سیالکوٹ:چھت گرنے سے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کو مالی امداد کے چیک دیئے گئے

    سیالکوٹ:چھت گرنے سے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کو مالی امداد کے چیک دیئے گئے

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی رپورٹ)وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا انسان دوست اقدام: رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے محمد فاروق اور عاقب مصطفیٰ کی بیوہ اور ماں کو 10 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کے چیکس تقسیم کیے۔

    یہ واقعہ 24 مئی 2024 کو یونین کونسل بونکن میں پیش آیا تھا جب بارش کے باعث ایک مکان کی چھت اور دیوار گرنے سے محمد فاروق اور عاقب مصطفیٰ جاں بحق ہو گئے تھے۔

    محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف صوبے کی دکھی عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے ہمت کارڈ اور اپنی چھت اپنا گھر جیسے پروگرامز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان پروگراموں سے صوبے کے لوگوں کو بہت فائدہ ہو رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مالی امداد کی انسان کی قیمت ہرگز نہیں ہو سکتی لیکن وزیر اعلیٰ کی جانب سے یہ مالی امداد سوگوار خاندانوں کے لیے ایک بڑی تسلی کا باعث ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • سیالکوٹ: پلانٹ فار پاکستان مہم،اسسٹنٹ کمشنر نے بچوں کو پودے لگانے کی اہمیت بتائی

    سیالکوٹ: پلانٹ فار پاکستان مہم،اسسٹنٹ کمشنر نے بچوں کو پودے لگانے کی اہمیت بتائی

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی رپورٹ)سیالکوٹ کے نواحی قصبے کوٹ منڈیانوالہ کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں آج روز ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایک پودے لگانے کا پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے بچوں کو پودے لگانے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ "پلانٹ فار پاکستان” ایک بہت اہم ماحولیاتی مہم ہے جس کا مقصد ملک میں درختوں کی تعداد میں اضافہ کرنا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ پودے لگائیں اور ان کی حفاظت کریں کیونکہ پودے ہمارے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    اس موقع پر سکول کے طلبہ اور اساتذہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کا معائنہ بھی کیا اور پرنسپل کو ہدایت کی کہ وہ سکول میں ایک بک کارنر لائبریری قائم کریں تاکہ بچے پڑھنے کی عادت ڈالیں۔

  • سیالکوٹ :چیمبر آف کامرس کے انتخابات، فاؤنڈر گروپ نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے

    سیالکوٹ :چیمبر آف کامرس کے انتخابات، فاؤنڈر گروپ نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرمدثررتو) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات 2026-2024 کے لیے انتخابی عمل میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔ اتحاد فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں نے آج اپنی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادی ہیں۔

    گروپ کے جنرل سیکرٹری میاں محمد خلیل، وقاص اکرم اعوان سابق سینئر نائب صدر، محمد اعجاز غوری اور میاں خرم نے سیکرٹری جنرل سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری طارق ملک کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔

    اس موقع پر میاں محمد خلیل نے کہا کہ "ہم سیالکوٹ چیمبر کو ایک نئی سمت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہماری ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کاروباری افراد شامل ہیں جو سیالکوٹ کی صنعت و تجارت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم چیمبر کو ایک فعال اور نمائندہ ادارہ بنانا چاہتے ہیں جو تمام کاروباری افراد کی آواز بن سکے۔

  • ٹیکس بار سیالکوٹ چیمبر کا اہم حصہ ہے،دونوں ادارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: عبدالغفور ملک

    ٹیکس بار سیالکوٹ چیمبر کا اہم حصہ ہے،دونوں ادارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: عبدالغفور ملک

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،سٹی رپورٹر مدثر رتو): سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالغفور ملک نے کہا ہے کہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ چیمبر کا ایک اہم حصہ ہے۔ دونوں ادارے ہمیشہ سے ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

    سیالکوٹ چیمبر کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے ٹیکس بار کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالغفور ملک نے ٹیکس بار کے تمام ممبران اور وکلاء کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر ٹیکس بار کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

    اس موقع پر صدر ٹیکس بار محمد عاطف ملک نے سیالکوٹ چیمبر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سیالکوٹ کی تاجر برادری کے ٹیکس مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رہے ہیں۔

    اجلاس میں سیالکوٹ چیمبر کے نائب صدر عامر مجید شیخ، چئیرمین سیالکوٹ چیمبر ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے ٹیکس چودھری ذوالفقار حیات، محمد اعجاز غوری سمیت ٹیکس وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

  • سیالکوٹ: اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے شہریوں پر ڈاکوؤں نے ڈاکہ ڈالا، ایک ڈاکو ہلاک

    سیالکوٹ: اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے شہریوں پر ڈاکوؤں نے ڈاکہ ڈالا، ایک ڈاکو ہلاک

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) تھانہ کوتوالی کے علاقے پیرس روڈ پر واقع ایک اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے تین شہریوں پر دو مسلح ڈاکوؤں نے ڈاکہ ڈال دیا۔ اس دوران ایک ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ لیا اور اسے چھڑانے کے لیے اس کے ساتھی نے فائرنگ کی جس میں وہ خود زخمی ہو گیا اور بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق، رانا عمر، عبداللہ نعیم اور بلال نامی تین شہری اے ٹی ایم سے رقم نکال رہے تھے کہ اسی دوران دو مسلح ڈاکوؤں نے انہیں گھیر لیا اور ان سے نقدی اور موبائل فونز چھین لیے۔ واردات کے بعد جب ڈاکو فرار ہونے لگے تو رانا عمر نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا۔ اس دوران دوسرے ڈاکو نے فائرنگ کر دی جس سے شہری گھبرا گئے۔ پکڑے ہوئے ڈاکو نے شہری کے بازوؤں پر دانتوں سے کاٹا اور اپنے ساتھی سے کہا کہ اسے فائر مار دے۔ دوسرے ڈاکو نے شہری پر فائرنگ کی جس سے پکڑا ہوا ڈاکو زخمی ہو گیا۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں زخمی ڈاکو نے دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت علی رضا ولد محمد وارث کے طور پر ہوئی جو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور فرار ہونے والے ڈاکو کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

  • سیالکوٹ: اے پی آر این ایس کی سالگرہ پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی

    سیالکوٹ: اے پی آر این ایس کی سالگرہ پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہد ریاض): آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی آر این ایس) کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر روزنامہ سکالر نیوز کے دفتر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت سابقہ ڈپٹی ارگنائزر پنجاب اور اے پی آر این ایس کے صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی قیادت میں کی گئی۔

    تقریب میں روزنامہ سکالر نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد خرم میر نے کہا کہ وہ اے پی آر این ایس کی مرکزی قیادت کو مبارکباد دیتے ہیں اور اس تنظیم کے ساتھ کھڑے رہنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غلام مرتضیٰ جٹ کی انتھک محنت سے اے پی آر این ایس نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔

    اس موقع پر بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی جس میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف شاہد ریاض، پروفیشنل الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسین شاہ، سینئر نائب صدر مہر مصطفی، سیکرٹری جنرل شیخ بلال حسین، نائب صدر رانا جاوید، ممبر محمد عرفان، سیکرٹری رانا ارشد علی تبسم، نائب صدر مدثر رتو، ممبر مجلس عاملہ محمد بلال، وحید شاہ، حسنین خان، خواجہ ایمان، عبدالرحمن، انجمن تاجران چوک اڈا پسروریاں کے صدر طفیل بٹ، بزم اقبال کے صدر ناصر شمیم خان لودھی، افغن بٹ اور اویس میر بھی شامل تھے۔

  • سیالکوٹ: چہلم امام حسین ، ڈپٹی کمشنر کا دورہ، فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات

    سیالکوٹ: چہلم امام حسین ، ڈپٹی کمشنر کا دورہ، فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض): چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر، پولیس کے مقامی حکام اور امن کمیٹی کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    چہلم کے جلوس کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ محمد ذوالقرنین ڈی سی سیالکوٹ، ریسکیو 1122 اور تنظیم شہری دفاع کے جوان بھی ڈیوٹی پر معمور ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین سے مرکزی امام بارگاہ کے منتظمین کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے بہترین سیکیورٹی اور انتظامات پر اظہار تشکر کیا۔ ٹریفک پولیس متبادل ٹریفک پلان کے مطابق ڈیوٹی انجام دے رہی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ تمام شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔