Baaghi TV

Category: سکھر

  • سکھر حیدرآباد موٹروے میں طویل تاخیر کی وجہ بتادی تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا،وزیراعظم

    سکھر حیدرآباد موٹروے میں طویل تاخیر کی وجہ بتادی تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف موٹروے ایم 6 کا سنگ بنیاد رکھنے سکھر پہنچے جہاں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر آئی ٹی امین الحق، قمر زمان کائرہ اور وزیراعلیٰ سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    سکھر پہنچنے پر سکھر ایئر پورٹ پر وفاقی وزیرِ آبی وسائل سید خورشید شاہ اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم اور انکے ہمراہ وفد کا استقبال کیا-


    وزیراعظم نے وفاقی وزرا اور وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

    این ایچ اے حکام کے مطابق 306 کلومیٹر کے ایم 6 منصوبے پر 3 کھرب 7 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔


    پشاور کراچی موٹروے (PKM) کے اس آخری حصے کی تعمیر کے بعد پاکستان کے تمام بڑے اور اہم شہر موٹروے سے منسلک ہوجائیں گے-

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے سے ملک بھرکے شہر منسلک ہوں گے، موٹر وے کے منصو بے سے زمینی فاصلے کم ہوجائیں گے ،آج خوشی کا موقع ہے وہ منصوبہ جوتاخیر کا شکار تھا اس کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا ،سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگ بنیاد کیوں نہیں رکھا گیا وجوہات بتانے کے لیے موقع مناسب نہیں –

    انہوں نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کا منصوبہ 30ماہ میں مکمل ہوجائے گا،سکھر حیدرآباد موٹروے میں طویل تاخیر کی وجہ بتادی تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا،سکھر حیدرآباد موٹروے کے سنگ بنیا دکی ذمہ داری مخلوط حکومت کے حصے میں ذمہ داری آئی،منصوبے سے سکھر کراچی حیدرآباد کے عوام کو بے پناہ فائدہ ہوگا-

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ موٹروے بہترین معیار کا ہوگا جس طرح ملک کے دیگر موٹرویز ہیں، سکھر حیدرآباد موٹروے 306 کلومیٹر 307 ارب روپے کی لاگت سے یہ مکمل ہوگا،سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر اسے مکمل کرے گا،سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے پرمراد علی شاہ کو مبارک دیتاہوں-

    انہوں نے کہا کہ ملک کے باقی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو پروموٹ کرنے کو ترجیح دی جائے ،خورشید شاہ علیل ہیں ،ان کی صحت کےلیے دعا کریں، وہ سندھ کی شان ہیں،بلوچستان ملک کا اہم صوبہ ہے، اس کی ترقی کےبغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے،میں نے گوادر پورٹ کے کام کو آگے بڑھانے کا کہا تو کہا گیا کہ خرچہ بڑھے گا-

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فریٹ کاسٹ بڑھنے کا کہا گیا میں نے کہا کہ اسی بنیاد پر ہم صوبے کو نظر انداز کر دیں گے،افسر شاہی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ ان صوبوں کو بھی آگے لے کر بڑھنا ہے،میں نے کہا کارٹلز نہیں چاہتے کہ اس صوبے میں ترقی ہو،گندم کی قیمتیں لیں، سب سے کم بولی دینے والے سے بھی ہم نے بات کی-

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بطور وزیر اعظم میرے نزدیک پاکستان کی ترقی پسماندہ علاقوں کی ترقی سے جڑی ہے اچھی عادت ہے یا بری ،میں مجبور ہوں ،معیار کا معائنہ کرنے اچانک پہنچ جاتاہوں ،معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا-

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دادو، کمبر شہداد کوٹ میں پانی کھڑا ہے، بے پناہ کام کیا گیا، دادو، کمبر شہداد کوٹ میں بے پناہ کام باقی ہے، ابھی بھی لاکھوں لوگ بےسروسامان ہیں،اگلےہفتےسیلابی علاقوں میں جائیں گےسیلاب زدگان کے لیے بہت کچھ کریں گے،سیلاب متاثرین کے لیے جو بس میں ہوا کریں گے، اکیلا نہیں چھوڑیں گے، گھروں کی تعمیر کریں گے آخری وسائل اور پیسے متاثرین کے قدموں میں نچھاور کریں گے،کشتی کو خوشحالی اور ترقی کے کنارے پر لگائیں گے-

  • سکھر: اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    سکھر: اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    جوڈیشل مجسٹریٹ قمبر نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز کوئٹہ سے تحویل میں لے کر سکھر منتقل کئے گئے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے پولیس کی درخواست پر اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    اعظم سواتی کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں سواتی کو سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف اپنے مبینہ قابل اعتراض بیانات پر متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے بھر میں درج مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ اسی روز سندھ پولیس نے پی ٹی آئی سینیٹر کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

  • سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف

    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف

    سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں کرپشن کے الزام میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کو عہدے سے فارغ اور اسسٹنٹ کمشنر نیو سعید آباد منصورعباسی کو معطل کردیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کےلانگ مارچ کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    دستاویزات کے مطابق زمین کی خریداری کے لیے این ایچ اے نے سال 2020 میں 4 ارب 9 کروڑ روپے جاری کیے، سابق ڈپٹی کمشنر نےکرنٹ اکاؤنٹ کے بجائے سیونگ اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرائی، سیونگ اکاؤنٹ کی وجہ سے 2 سال تک منصوبےکے لیے رقم نہیں نکلوائی جاسکی۔

    2 سال بعد سابق ڈپٹی کمشنر نے لینڈ اکیوزیشن افسرکے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی، لینڈ اکیوزیشن افسر نے 4 ارب 9 کروڑ میں سے ایک ارب 82 لاکھ نکلوائے، لینڈ اکیوزیشن افسر کا دعویٰ ہےکہ 1 ارب 82 لاکھ کی 300 ایکڑ اراضی خریدی۔

    سندھ کابینہ نے سیلاب سے تباہ مکانات کی تعمیر کیلئے 50 ارب روپے کی منظوری دے دی

    دستاویزات میں انکشاف ہوا کہ رقم دو سال تک اکاؤنٹ میں رہنےپربینک سے 54 کروڑ روپےکا منافع ہوا، اس حوالے سے سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کا کہنا ہےکہ 54 کروڑ روپے منافع کی رقم بھی جوں کی توں پڑی ہےفنڈز کے مبینہ غلط استعمال کے انکشاف پر چیف سیکرٹری سندھ نے فنڈز کی ٹرانزیکشن پر انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔

    کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری سندھ پبلک سروس کمیشن شامل ہیں،کمیٹی مشتبہ ٹرانزیکشن اور فنڈز کے غلط استعمال کا جائزہ لےگی،کمیٹی رقم ادائیگی کا طریقہ کار اور رقم کتنے افراد کو دی گئی، ان کا جائزہ لےگی۔

  • امداد متاثرین تک پہنچتے ہوئے نظر آنی چاہیے،مولانا فضل الرحمان

    امداد متاثرین تک پہنچتے ہوئے نظر آنی چاہیے،مولانا فضل الرحمان

    سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں ہر جگہ پانی ہی پانی ہے ،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر میں وقت لگے گا،آزمائش کی گھڑی میں کسی جماعت پر تنقید نہیں کروں گا،حکومتوں کو کہوں گا ،امداد متاثرین تک پہنچتے ہوئے نظر آنی چاہیے،فضائی جائزہ لیا، کہیں بھی راستہ نظر نہیں آرہا ،پانی ہرجگہ ہے،حکومت کا فرض ہے امداد متاثرین تک پہنچائیں گزشتہ حکومت کی کارکردگی کچھ نہیں تھی،مسائل ہم بھگت رہے ہیں،عمران نیازی تو ہماری تقاریر بھی پسند نہیں کرتے تھے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے،

    قبل ازیں ورلڈ بینک کے وفد کی چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سے ملاقات ہوئی ہے، ریجنل ڈائریکٹر سسٹینیبل ڈویلپمنٹ سائوتھ ایشیا کی سربراہی میں10 رکنی وفد شریک تھا، چیف سیکریٹری نے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کو سیلاب سے ہونےوالے نقصانات پرآگاہی دی اور بتایا کہ ابھی تک 2 لاکھ سے زائد مویشی سیلاب سے مرچکے ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں میں فصل ختم ہونے سے غربت بڑھنے کا خطرہ ہے،صوبائی حکومت لوگوں کوخوراک اور ٹینٹ فراہم کر ہی ہے، لوگوں کی اتنی بڑی تعداد متاثرہوئی ہےاس کے لئےعالمی اداروں کوکرداراداکرنا ہوگا، کسانوں کوگندم کے بیج اورکم لاگت والے گھروں کی تعمیرجیسی منصوبوں پرکام کررہے ہیں،

    علاوہ ازیں مشیر زراعت، رین ایمرجنسی ضلع خیرپور کے فوکل پرسن منظوروسان نے کشتی پر سوار ہوکر کوٹڈیجی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران اسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار کوٹڈیجی بھی منظوروسان کے ہمراہ تھے۔ منظور وسان نے متاثرین کو انتظامیہ کی جانب سے دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا اور تفصیلات بھی حاصل کیں، منظوروسان نے اے سی اور مختیارکارکوٹڈیجی کو احکامات دیئے کہ کوٹڈیجی سٹی سے بارش کا پانی نکاسی کرنے کہ لئے فورن ماسٹر پلان ترتیب دیا جائے، کوٹڈیجی کے مختلف گوٹھوں میں پانی کے نکاس اور صفائی کے کام کو جلد مکمل کیا جائے، منظوروسان نے دورے کے دوران معزور نوجوان سے ملاقات بھی کی اور اس کی مالی مدد کی،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر بل قابل مذمت ہے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • عمران خان کی استقبالیہ تقریب میں کارکنان لڑ پڑے

    عمران خان کی استقبالیہ تقریب میں کارکنان لڑ پڑے

    سندھ کے شہر سکھر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی استقبالیہ تقریب میں کارکنان لڑ پڑے۔

    مبینہ طور پر خواتین ورکرز سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کرنے پر کارکنان کی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔ لڑائی کے دوران جس کے ہاتھ جو لگا وہ اس نے دوسرے کو دے مارا۔ کچھ کارکنان بیچ بچاؤ بھی کرواتے رہے۔

    یاد رہے کہ عمران خان آج ایک روزہ دورے پر سکھر پہنچے تھے، جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے قوم کو تیار کرنا ہے میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں زرداری کو شکست دینی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے شہری نے سوال کیا کہ خان صاحب جب سکھر ڈوب رہا تھا تو آپ کہاں تھے؟پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سکھر میں سیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ کیا۔

    عمران خان نے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کھانے کی ٹیبل پر بیٹھے، جہاں سیلاب متاثرین نے عمران خان سے عدم سہولیات پر شکایات شروع کردیں۔ شہری نے عمران خان سے سوال کیا کہ جب سکھر ڈوب رہا تھا تو خان صاحب آپ کہاں تھے، عمران خان شور میں سوال ان سنا کرکے گاڑی میں سوار ہو کر روانہ ہوگئے۔

  • سکھر ڈوب رہا تھا تب کہاں تھے؟ سیلاب متاثرین کا عمران خان سے سوال، ویڈیو

    سکھر ڈوب رہا تھا تب کہاں تھے؟ سیلاب متاثرین کا عمران خان سے سوال، ویڈیو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج سکھر کے دورے پرگئے

    جب سیلاب آیا تو عمران خان جلسے کرتے رہے، اب بھی کر رہے ہیں تا ہم آج عمران خان سکھر پہنچے اور کہا کہ سیلاب متاثرین سے ملاقات کروں گا، عمران خان سے سکھر کے شہریوں نے سوال کرنا شروع کر دئیے جس کے بعد عمران خان سیلاب متاثرین کے جواب نہ دے سکےعمران خان کو سکھر کا دورہ ادھورا چھوڑ کر بھاگنا پڑگیا ، سیلاب متاثرین نے عمرنا خان سے سوال کیا کہ جب سکھر ڈوب رہا تھا آپ کہاں تھے، خان صاحب جواب دیں آپ کہاں تھے ،عمران خان نے جواب دینے کی بجائے راہ فرار اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا

    سکھر میں سیلاب متاثرہ خواتین کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں خواتین احتجاج کر رہی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی اور ساتھ کہا کہ عمران خان کا دورہ سکھرسیلاب متاثرین کہتے ہیں کہ عمران خان مدد کرنے نہیں بلکہ سیاست کرنے آیا تھا اس نے نہ ہی کوئی مدد کی اور نہ ہی کچھ دیا الٹا یہی عمران خان تھا جس نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے بھی بند کردیے تھے

    واضح رہے کہ عمران خان نے سکھر کے دورہ کے موقع پر پارٹی رہنماؤں و کارکنان سے ملاقات کی ہے

    مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں 

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • ہماری پہلی ترجیح سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنا ہے،وزیر خارجہ بلاول

    ہماری پہلی ترجیح سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنا ہے،وزیر خارجہ بلاول

    پورا پاکستان بارشوں سے بری طرح متاثر،سکھر میں بلاول کی زیر صدارت ڈونر ایجنسیوں اور ڈپلومیٹس کا اجلاس

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی صدارت میں ڈونر ایجنسیوں اور ڈپلومیٹس کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں سفیروں اور ڈونر ایجنسیوں کے نمائندے شریک ہیں ،اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ، وفاقی وزیر خورشید شاہ،ڈی جی ایف ایم او آفتاب چودھری، ڈی جی کرائسز مینجمنٹ یونٹ میاں عاطف، ممبر این ڈی ایم اے محمد ادریس شریک ہیں

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان بارشوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے ،جولائی میں 308 اوراگست میں 784 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں،گڈو اورسکھر بیراجز پر اونچے درجے کے سیلاب سے ڈرینج سسٹم کام نہیں کر رہا، سیلاب میں کچے اور پکے کےعلاقے ڈوبے ہیں،لوگ بے گھر ہوگئے ہیں،سندھ میں آباد کاروں کے 335441 ملین روپے کی فصلیں تباہ ہو گئے ہیں، سندھ میں بھر میں بارشوں کی باعث وسیع تر روڈ نیٹ ورک ختم ہو گیا

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہم ریسکیواورریلیف کے مرحلےمیں ہیں،ہم ان ساری صورتحال کا مقابلہ کریں گے، عالمی سطح پر بھی بہت اچھا رسپانس آرہا ہے،نقصانات کے تخمینے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا،کئی گھروں اورروڈانفراسٹرکچر کونقصان پہنچا ہے،امدادکی اپیل پرعالمی برادری کا زبردست ردعمل آیا ہے،چاروں صوبوں میں متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،عالمی برادری کو بتایا ہے کہ سیلاب سے پاکستان کتنا متاثر ہوا ،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدا مات کر رہے ہیں،ہماری پہلی ترجیح سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنا ہے،

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے 5 اضلاع میں قائم 38 ریلیف کیمپوں میں 11ہزار 784متاثرین کو ٹھہرایا گیا ہے کیمپوں میں متاثرین کو خوراک،پانی اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں،ضلع شرقی میں قائم 13 کیمپوں میں 5 ہزار691 متاثرین کو رکھا گیا ہے،ضلع غربی کے 6 کیمپوں میں 2 ہزار 488 متاثرین کو ٹھہرایا گیا،ضلع کورنگی میں ایک کیمپ ہے جہاں 400 متاثرین کو رہائش فراہم کی گئی ،ضلع ملیر کے09 ریلیف کیمپوں میں 2589 متاثرین موجود ہیں،

    دوسری جانب پییلز پارٹی پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امدادی کیمپ وسطی پنجاب میں آپریشنل ہو چکے ہیں۔وسطی پنجاب کی 100تحصیلوں میں 124سے زائد ریلیف کیمپ لگائے ہیں۔پنجاب ایگزیکٹو اور ذیلی ونگز کے صدور امدادی کیمپوں کو مانیٹر کر کے رپورٹ دینگے۔ متاثرین کیلیے خوراک،پانی،دودھ،کپڑے اور عطیات جمع کر رھے ہیں کارکن گھر گھر اور مارکیٹوں میں جا کر بھی عطیات اکھٹے کرینگے عطیات کا چیک اور امدادی اشیاء چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کرینگے۔میرے حلقہ کا ایک پورا گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہے پیپلز پارٹی متاثرین کی بحالی میں اپنی تمام توانائیاں صرف کریگی تکلیف کی گھڑی میں اپنے ملک اور متاثرہ بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کر لیا ہے

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

  • ٹنڈومستی اورگمبٹ کےدرمیان بارش کے باعث ریلوےٹریک پرشگاف ،ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر

    ٹنڈومستی اورگمبٹ کےدرمیان بارش کے باعث ریلوےٹریک پرشگاف ،ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر

    سکھر: ٹنڈو مستی اور گمبٹ کے درمیان بارش کے باعث ریلوے ٹریک پر شگاف پڑ گئے۔

    باغی ٹی وی : سکھر ڈویژن میں مسلسل 12 گھنٹے کی بارش کی وجہ سےٹنڈو مستی اور گمبٹ کے درمیان ریلوے ٹریک پر شگاف پڑ گئے۔ ٹرینوں کی آمد ورفت بری طرح متاثر ہو گئی-

    تعلیمی ادارے ایک ہفتے کےلیے بندکردیئے گئے


    پاکستان ریلویز کے مطابق کراچی جانے والی ٹرینوں کو مختلف ریلوے سٹیشنوں پر روک دیا گیا ہےخیبر میل ایکسپریس کو روہڑی اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔


    ملت ایکسپریس کو ڈہرکی اسٹیشن پر روکا گیا ہے گرین لائن کو لیاقت پور اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔ تیزگام ایکسپریس کو میر پور ماتھیلو اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔علامہ اقبال ایکسپریس کو گھوٹکی اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔قراقرم ایکسپریس کو صادق آباد اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔

    عرب ممالک کی این جی اوز سندھ اور بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں…


    تفصیل کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کو رحیم یار خان اسٹیشن پر روکا گیا ہےعوام ایکسپریس کو خان پور جنکشن پر روکا گیا ہےکراچی ایکسپریس کو ڈیرہ نواب شاہ اسٹیشن پر روکا گیا ہےسرسید ایکسپریس کو بہاولپور ریلوے اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔


    پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹیمیں ٹریکس بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں۔جیسے ہی ٹریکس آپریشن کے لیے فٹ ہوئے، ٹرینوں کو اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔

    لاہور: ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کیلئےتمام سوئمنگ پولز بند کرنے کا حکم دے دیا

  • ڈی جی خان اور راجن پور کے ندی نالوں میں طغیانی ،ایمرجنسی نافذ،ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    ڈی جی خان اور راجن پور کے ندی نالوں میں طغیانی ،ایمرجنسی نافذ،ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث تباہی مچ گئی ،سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تونسہ شریف میں بڑے پیمانے پر دیہات اور بستیاں پانی میں گھر گئیں۔ روجھان کی رودکوہی میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا، راجن پور میں داجل کو جام پور سے ملانے والا پل ٹوٹ گیا۔ میراں پور سمیت درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گئے۔

    ڈی جی خان اور راجنپور اضلاع کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    تونسہ میں انڈس ہائی وے ڈوبنے سے سندھ جانے والی ٹریفک رک گئی۔ بلوچستان سے آنے والے سیلابی ریلے سے تین لاشیں بر آمد کی گئیں۔

    ڈی جی خان اور راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ہدایت پر ریلیف آپریشن تیز کر دیا گیا۔پنجاب کے ریسکیو، ریونیو، ہیلتھ، لائیو اسٹاک اور دیگر محکمے ہائی الرٹ کر دیے گئے۔

    کمشنر ڈی جی خان کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان میں سیلاب سے متاثرہ بین الصوبائی شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔ڈی جی خان اور راجن پور میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ۔

    ڈی جی خان اور راجن پور کے دونوں اضلاع میں ایک ہزار خیمے نصب کیے گئے ہیں۔فلڈ ریلیف کیمپس میں تین وقت کا کھانا اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    کمشنر ڈی جی خان عثمان انور کے مطابق ڈی جی خان اور راجن پور میں امدادی سرگرمیوں کےلیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں،مویشیوں کی ویکسی نیشن کیلئے فکسڈ کیمپ کے علاوہ موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سیلاب زدگان کے ضروری علاج معالجہ کی سہولیات کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔

    بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ

    ادھر توبہ اچکزئی میں کئی گھنٹوں ہونے والی موسلادھار بارش نے ہر طرف پانی پانی کردیا شدید بارشوں سے سیلابی ریلےقلعہ عبداللہ میں داخل ہوگئے جس سے کئی دیہات اور سڑکیں ڈوب گئیں سیلابی ریلے سے باغات اور فصلیں تباہ جب کہ کئی مویشی بہہ گئے، انتظامیہ نے صورتحال خراب ہونےپر شہریوں کی فوری منتقلی شروع کردی۔

    خاران میں 2 لیویز افسران سیلابی ریلے میں بہہ کرجاں بحق ہو گئے جب کہ موسیٰ خیل، دکی، بارکھان اور کوہلو میں سیلاب سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی موسیٰ خیل میں سیلابی ریلوں سے 100 سے زائد مکانات گرگئے جب کہ 9 افراد جاں بحق ہوگئے ادھر سبی، جیکب آبادریلوے ٹریک زیر آب آگیا جب کہ مسافروں کو گاڑیوں کے ذریعے سبی ریلوےاسٹیشن پہنچایا گیا۔

    دوسری جانب سکھر میں کندھ کوٹ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق کشتی الٹنے کا واقعہ کندھ کوٹ کے دریائی علاقے گھوڑا گھٹ میں پیش آیا جہاں دریائے سندھ پار کرتے ہوئےکشتی الٹ گئی۔

    حادثے کے نتیجے میں کشتی میں سوار تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں متاثرہ کشتی میں 8 افراد سوار تھے جن میں سے 5 افراد کو زندہ بچالیا گیاہے۔

    حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم پانی سے بھرگیا،مزید بارشوں کی پیشن گوئی

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق اور کز ئی، کرم،ڈی آ ئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے خیبرپختونخوا، آزادکشمیر ، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں بیشتر مقا مات پر بارش کا امکان ہے علاوہ ازیں اسلام آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،بارکھان،سبی، ژوب ،قلات ، آواران،خضدار،کیچ، پنجگور،گوادر اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہے میانوالی ،سرگودھا، خوشاب ، بھکر،لیہ ، ڈ یر ہ غا زی خان ، گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش متوقع ہے-

    پنجاب میں سیلاب کا خدشہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ،منڈی بہاؤالدین ، نارووال اور فیصل آبا د میں بارش کا امکان ہے ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگراور رحیم یار خان میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق تھر پارکر، عمر کوٹ ، میر پور خاص ، بینظیر آباد، بدین ، دادو، حیدر آباد اور کراچی میں بارش متوقع ہے،ٹھٹھہ ، مٹیاری ،جیکب آباد، جامشورو، سکھر،لا ڑ کا نہ ، ٹنڈو جام، ٹنڈ و اللہ یار میں بارش متوقع ہے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنڈو محمد خان، سا نگھڑ، خیر پور، نو شہرو فیروز، کراچی، حیدر آباد، میر پور خاص میں بارش کا امکان ہے دیر،چترال،سوات، مالا کنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،شانگلہ اور بو نیر میں بارش متوقع ہے جبکہ مردان، پشاور ، نو شہرہ، مہمنڈ، کوہاٹ، بنوں، خیبر، با جوڑ، چار سدہ اور لکی مروت میں بارش کا امکان ہے-

    دوسری جانب ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کااخراج 2لاکھ 18 ہزازکیوسک ہے تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار 4888 میگاواٹ ، پانی کی آمد 2لاکھ 96 ہزار کیوسک ہے تربیلا ڈیم میں پانی کا لیول 1547 فٹ ،منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1171 فٹ ہے-

    تونسہ میں سیلاب، حالات پریشان کُن :فوج سےمدد مانگ لی گئی

  • سکھر،روہڑی انٹر چینج کے قریب بس الٹ گئی،5افرادجاں بحق،20سےزائد زخمی،

    سکھر،روہڑی انٹر چینج کے قریب بس الٹ گئی،5افرادجاں بحق،20سےزائد زخمی،

    سکھر: روہڑی انٹر چینج کے قریب بس الٹ گئی-

    باغی ٹی وی : حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق،20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں-

    جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم۔ 20 افراد جاں بحق 6 افراد زخمی

    پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کرلاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-

    واضح رہے کہ قبل ازیں وٹروے ایم 5 پر جلالپور پیروالہ کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی سلیپر بس میں ٹینکر سے تصادم کے بعد آگ لگ گئی بس میں کل 24 مسافرسوار تھے جن میں سے 2 مسافروں نے حیدرآباد اترنا تھا جبکہ 22 مسافروں نے کراچی جانا تھا آگ اس قدر شدید اورخوفناک تھی کہ دورسےدکھائی دے رہی تھی آخری اطلاعات تک حادثےمیں کم ازکم 20 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ،حادثے کے مقام پر موٹروے ایم 5 کئی گھنٹے بند رہی۔

    سعودی عرب میں ٹریفک حادثےکےنتیجے میں 6 پاکستانی جاں بحق،2 زخمی

    ترجمان موٹروے کے مطابق جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے پولیس نے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال پہنچایا موٹروے پولیس نے جلتی بس سے 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا تھا-

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان موٹروے حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا کہا کہ جلال پور پیر والا ٹریفک حادثہ نہایت ہی افسوسناک ہے،میری دعائیں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں-

    موٹر وے پر مسافر بس کو خوفناک حادثہ ،مسافروں کی تفصیلات سامنے آ گئیں