Baaghi TV

Category: سائنس و ٹیکنالوجی

  • یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک پاکستان میں متعارف کرادئیے گئے

    یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک پاکستان میں متعارف کرادئیے گئے

    یوٹیوب نے،پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب پریمیم کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے جوایک پیڈ ممبرشپ ہے اور یوٹیوب پر اشتہارات کے بغیر، آف لائن اور بیک گراونڈ پلے کے ساتھ دیکھنے کے تجربے کو بہترین بناتی ہے۔یہ ایک نئی میوزک اسٹریمنگ ایپ ہے جو پاکستان میں موسیقی کامسحور کن تجربہ پیش کرتی ہے۔

    یوٹیوب پریمیم دیکھنے کا انتہائی شاندار تجربہ پیش کرتا ہے۔اس میں اشتہارات کے بغیر اور تسلسل کے ساتھ دیکھنے کا تجربہ، ایپس کے درمیان ملٹی ٹاسکنگ کی غرض سے بیک گراؤنڈ پلے یا لیکچرز اور دیگر تعلیمی ویڈیوز کا دیکھنا،اپنے پسندیدہ شوز، اور کنٹنٹ کری ایٹرز کے ڈاؤن لوڈز سے لطف اندوز ہونا شامل ہے بھلے صارف طویل پرواز پر ہو یا محدوسائل کا سامنا کر رہا ہو۔یوٹیوب پریمیم میں یوٹیوب میوزک پریمیم بھی شامل ہے جو یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر میوزک، بیک گراونڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز پیش کرتا ہے۔

    یوٹیوب میوزک، ایک نئی اختراع اور موسیقی کے لیے تیار کردہ ایپ اور ویب پلیئر ہے جس میں آفیشل گانوں، البمز، پلے لسٹس اور آرٹسٹ ریڈیو کے علاوہ یوٹیوب کا ریمکس، لائیو پرفارمنس، کور اور میوزک ویڈیوز کی زبردست کیٹلاگ شامل ہیں۔یوٹیوب میوزک کے ذریعے، صارفین تازہ ترین ہٹس سن سکتے ہیں، اپنے پسندیدہ گانے تلاش کر سکتے ہیں، موسیقی کی دنیا سے وابستہ رہ سکتے ہیں اور اپنے آلات پر لطف اندوز ہونے کے لیے بہت سارا نیا میوزک دریافت کر سکتے ہیں۔اگرچہ یہ سب یوٹیوب میوزک میں بلاقیمت بھی دستیاب ہیں لیکن ان کے لیے اشتہارات سے تعاون حاصل کیا جاتا ہے۔ صارفین، یوٹیوب پریمیم میں شامل ہو کر اشتہارات کے بغیر موسیقی کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔

    پاکستان کے لیے گوگل کے ڈائریکٹر، فرحان ایس قریشی نے کہا: ”2ارب سے زیادہ لاگ اِن ناظرین یوٹیوب پر ہر ماہ عالمی سطح کی میوزک ویڈیودیکھتے ہیں اور 20 لاکھ سے زیادہ کری ایٹرز اپنی تخلیقی صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے آتے ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ پاکستانی ناظرین کو نیا تجربہ فراہم کرنے کی غرض سے اب یوٹیو ب میوزک پریمیم ا ور یوٹیوب میوزک پاکستان میں دستیاب ہیں۔ پاکستان میں 400 سے زائد چینلز کے دس لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں جو سال بہ سال کی بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں جبکہ 6,000 سے زائد چینلز کے ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرزجو سال بہ سال کی بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔یہ ایک متاثر کن تعداد ہے جو ہمیں یوٹیوب کی اس تیز رفتار ایکوسسٹم کا حصہ بننے اور پاکستانی تخلیقی صنعت کے ساتھ اپنی شراکت جاری رکھنے اور یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک کے ساتھ اپنے سامعین کی تعداد بڑھانے کے لیے مزید پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرنے کے لیے پر جوش بناتا ہے۔“

    پاکستانی ناظرین کے لیے یوٹیوب بہترین تفریحی خدمات لاتا ہے جو میوزک ویڈیو کا کانٹینٹ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ مزید مقامی فنکار بھی یوٹیوب پر اپنے کام اور تخلیقات کااشتراک کر رہے ہیں جیسا کہ میوزک ویڈیو پریمیئرز، یوٹیوب کا خصوصی کانٹینٹ ا ور ممتاز گانوں کی فہرستیں پیش کررہے ہیں اور عالمی سطح پر اپنے مداحوں کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔

    یوٹیوب پریمیم 479.00 روپے میں دستیاب ہے اور لاکھوں یوٹیوب ویڈیوز کے لیے بیک گراؤنڈ پلے اور آف لائن ڈاؤن لوڈزکے ساتھ اشتہارات کے بغیر تجربہ پیش کرتے ہوئے یوٹیوب میوزک پریمیم کی ممبرشپ بھی شامل ہے۔ ناظرین پریمیم فیملی پلان کے لیے بھی سائن اپ کر سکتے ہیں جوصرف 899.00 میں دستیاب ہے جس سے وہ اپنے پریمیم ممبرشپ کو اپنے گھر کے پانچ دیگر افراد تک شیئر کر سکتے ہیں۔ یوٹیوب میوزک پریمیم صرف 299.00 روپے میں دستیاب ہے اور یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر موسیقی، بیک گراونڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز پیش کرتا ہے جبکہ میوزیک فیملی پلان صرف 479.00 میں دستیاب ہے۔

    اہل طلباء پریمیم اسٹوڈنٹ پلان کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں جو ویب اور اینڈرائیڈ پر صرف 329.00 روپے میں اور میوزک پریمیم اسٹوڈنٹ پلان صرف 149.00 روپے میں دستیاب ہے۔

    ای ایم آئی پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ذیشان چودہری نے کہا:”پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب میوزک پریمیم کا آغاز ملک میں موسیقی کی صنعت کے لیے بہت بڑی پیش رفت ہے۔ ان پلیٹ فارمز کی جانب سے پیش کی جانے والی جدید خصوصیات، جس کے بعد فنکاروں کے لیے اپنے سامعین کی تعداد میں اضافہ کرنے کی صلاحیت، عالمی سطح پر پاکستانی موسیقی کی ترقی اور خوشحالی کا بہت بڑا موقع فراہم کرتی ہے۔“

    کوک اسٹوڈیو پاکستان کے کیوریٹر اور پرؤڈیوسر زلفی نے کہا:”بطور ویور اور میوزک پروڈیوسر یو ٹیوب میری اولین ترجیح رہا ہے۔ یوٹیوب ہمیں پاکستانی میوزک کمیونٹی کو دنیا سے جوڑنے میں مدد کرتا ہے، نئے سامعین تک پہنچاتا ہے اور دنیا بھر میں موسیقی کے شائقین کے درمیان مطابقت پیدا کر تا ہے۔یوٹیوب میوزک کا پاکستان میں آنا، اس شاندار ملک کے تمام موسیقاروں،فنکاروں اور شائقین کے لیے ایک نعمت ہے اور میں یہ دیکھنے کے لیے بیتاب ہوں کہ کیسے پاکستانی میوزک انڈسٹری یوٹیوب پر دنیا کو اپنی صلاحیتوں سے حیران کرتی ہے۔“

    یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

    یوٹیوب پریمیم
    یوٹیوب پریمیم صرف 479.00 روپے ماہانہ میں اشتہارات کے بغیر، بیک گراؤنڈ پلے، اورتمام یوٹیوب پر آف لائن رسائی کے لیے ڈاؤن لوڈز شامل ہیں اور یوٹیوب سپر صارفین کے لیے بہترین ہیں۔
    یوٹیوب پریمیم کے بہترین فیچرز:
    • اشتہارات کے بغیرویڈیوز: ایسے بہت سارے صارفین ہیں جو اپنی مرضی کے مطابق جب چاہیں اورکسی رکاوٹ کے بغیر کانٹینٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔
    • بیک گراونڈ پلے: شاید یوٹیوب کی سب سے زیادہ خواہش کی جانے والی خصیوصیت بیک گراؤنڈ پلے ہے۔ یوٹیوب پریمیم سبسکرپشن کے صورت میں، آپکے یوٹیوب ایپ سے باہر نکلنے کے بعد ویڈیو چلنا بند نہیں ہوگی۔ یہ خاص طور پر ملٹی ٹاسکنگ اور اسے صارفین کے لیے مفید ہے جو لیکچرز، تعلیمی ویڈیوز اور دیگر طرز کا کانٹینٹ سنتے ہیں۔
    • آف لائن رسائی: ہم اپنی زندگی کے بیشتر حصہ کنیکٹڈ رہ کر گزارتے ہیں، لیکن اب بھی ایسے لمحات ہیں جب ہم ہوائی جہاز میں ہوتے ہیں یا وائی فائی کہیں کہیں دستیاب ہوتے ہوئے – جہاں آپ بھی تفریح لمحات چاہتے ہیں لیکن آن لائن نہیں ہو سکتے۔یوٹیوب پریمیم کے ذریعے آپ اپنی پسندیدہ ویڈیوز ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں تاکہ جب چاہیں اور چلتے پھرتے انہیں دیکھ سکیں۔

    یوٹیوب میوزک پریمیم
    یوٹیوب میوزک پریمیم کے ذریعے اشتہارات کے بغیر میوزک، بیک گراؤنڈ پلے اور یوٹیوب میوزک سے ڈاؤن لوڈز کی آفر صرف 299.00 ماہانہ میں دستیاب ہے۔
    • اشتہارات کے بغیر میوزک
    • بیک گراؤنڈ میں سنیے
    • ڈاؤن لوڈز
    • صرف آڈیو موڈ

    اہل صارفین یوٹیوب پریمیم یا یوٹیوب میوزک پریمیم کی خصوصی تعارفی پیشکش ایک ماہ کے لیے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹرائلز اور پروموشن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے https://support.google.com/youtube/answer/10324204 کا وزٹ کیجیے۔

    یوٹیوب میوزک ایپ کو گوگل پلے اسٹور اور iOS ایپ اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

  • چین میں بچوں کو اسمارٹ فونز کے سخت قوانین کے نفاذ کا فیصلہ

    چین میں بچوں کو اسمارٹ فونز پر بہت زیادہ وقت گزارنے سے روکنے کے لیے سخت قوانین کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: چین کی سائبرسیکیوریٹی ایڈمنسٹریشن ("CAC”) اور چھ دیگر ایجنسیوں نے مشترکہ طور پر جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سروسز ("جنریٹو AI اقدامات” یا "قواعد”) کی انتظامیہ کے لیے عبوری اقدامات کا اعلان کیا،جو تخلیقی مصنوعی ذہانت کی ترقی اور فراہمی کو منظم کریں گے۔ "جنریٹو AI”) چین میں گھریلو عوام کے لیے خدمات۔ نئے قواعد 15 اگست 2023 سے لاگو ہوں گے-

    سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا کی جانب سے نئے ضوابط کی جاری تفصیلات کا مقصد بچوں کو موبائل فون کی لت سے بچانا ہے اداے کی جانب سے ویب سائٹ پر ان ضوابط کا مسودہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق بچوں کو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک موبائل ڈیوائسز پر انٹرنیٹ تک رسائی کی اجازت نہیں ہوگی 16 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹوں تک موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    جولائی 2023 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ

    اس سے قبل 2021 میں بھی چینی حکومت نے بچوں کے لیے آن لائن گیمز کا دورانیہ محدود کیا تھااس وقت گیمنگ پلیٹ فارمز کو کہا گیا تھا کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو پورے ہفتے میں صرف 3 گھنٹے آن لائن گیمز کھیلنے کی اجازت ہوگی اب نئے ضوابط میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں قوانین کے نفاذ کی ذمہ دار ہوں گی، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ خلاف ورزی پر کیا سزا دی جا سکتی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور فرد جرم عائد

    ادارے کی جانب سے کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ 3 سال سے کم عمر بچوں کے لیے لوریوں پر مبنی مواد تیار کیا جائے جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تعلیمی خبروں اور تفریح پر مبنی مواد کو ترجیح دی جائے بچوں کے تحفظ کے لیے گزشتہ برسوں میں کافی اقدامات کیے گئے اور اب ہم ان کی عمر کے لیے موزوں مواد سے بھرپور انٹرنیٹ ماڈل تیار کر رہے ہیں انٹرنیٹ استعمال کرنے کا دورانیہ مختصر کرنے سے بچوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    امریکا کا باجوڑ حملےکی شدید مذمت

  • سائنسدانوں نےسائبیریا کی برف کےنیچے 46 ہزارسال سےمنجمد کیڑےہوش میں لےآئے

    سائنسدانوں نےسائبیریا کی برف کےنیچے 46 ہزارسال سےمنجمد کیڑےہوش میں لےآئے

    سائبیریا کی برف کے نیچے 46 ہزار سال سے منجمد کیڑے کو سائنسدان ہوش میں لے آئے ۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان کیڑوں نے ہوش میں آنے کے بعد کئی بچے پیدا کیے اور پھر اپنی قدرتی موت مرگئے، اس تحقیق سے سائنسدانوں نے ثابت کر دیا کہ زندگی کو غیر معینہ مدت کے لیے pause کیا جاسکتا ہےآج سے کوئی 46 ہزار سال پہلے جب زمین پر ہاتھی نما دیو ہیکل جانور گھومتے تھے، تب انتہائی چھوٹے کیڑے سائبیریا کی برفیلی زمین میں فریز ہو گئے تھے۔

    عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے جب ہزاروں سال کی جمی ہوئی برف پگھلی تو نیچے دبے ہوئے کیڑوں کو سائنسدانوں نے دوبارہ ہوش میں لانے کی تگ و دو کی،کیڑوں کو نارمل پانی میں ڈالا گیا (ہائیڈریٹڈ کیا گیا) تو وہ آسانی سے ہوش میں آگئے ، اِن کیڑوں کی طبعی عمر محض چند دن کی تھی۔

    زمین کا وہ مقام جہاں نظام شمسی کے گرم ترین سیارے جتنی سورج کی روشنی …

    اس کیڑے کو دوبارہ زندہ کرنے کی تحقیق میں شامل پروفیسر ٹے مُورس کُرزچالیا کا کہنا ہے کہ جو آرگنزم کرپٹو بائیوسس کی حالت میں ہوتے ہیں ان میں پانی اور آکسیجن بالکل نہیں ہوتی اوریہ سخت درجہ حرارت میں زندہ رہ سکتے ہیں،ایسے آرگنزم اس صورتحال میں زندگی اور موت کے درمیان رہتے ہیں پروفیسر نے بتایا کہ کوئی بھی آگنزم زندگی روک سکتا ہے اور دوبارہ سے زندگی کا آغاز کرسکتا ہے، بلا شبہ یہ ایک بڑی دریافت ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایسا ہی واقعہ پیش آچکا ہے، 5 سال پہلے روس کے 2 سائنسدانوں نے بھی سائبیریا کی برف سے 2 اقسام کے کیڑوں کو دریافت کیا تھا اور انہیں بھی پانی میں ڈال کر زندہ کیا گیا تھا۔

    سمندری طوفان ڈوکسوری کی چین میں تباہ کاریاں، دارالحکومت بیجنگ بھی شدید متاثر

  • زمین کا وہ مقام جہاں نظام شمسی کے گرم ترین سیارے جتنی سورج کی روشنی پڑتی ہے

    زمین کا وہ مقام جہاں نظام شمسی کے گرم ترین سیارے جتنی سورج کی روشنی پڑتی ہے

    سائنسدانوں نے زمین کا وہ مقام دریافت کیا ہے، جہاں سورج کی روشنی سب سے زیادہ پڑتی ہے، جہاں روشنی کی مقدار زہرہ جتنی ہوتی ہے۔

    باغی ٹی وی: زہرہ نظام شمسی کا دوسرا اور ہماری زمین کا پڑوسی سیارہ ہے یہ ہمارے نظام شمسی کا سب سے گرم سیارہ تصور کیا جاتا ہے اوراب سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ زمین پر سب سے زیادہ دھوپ والی جگہ صحرائے اٹاکاما کا الٹیپلانو ہے، جو چلی میں اینڈیس پہاڑوں کے قریب ایک بنجر سطح مرتفع ہے جو زہرہ کی طرح سورج کی روشنی حاصل کرتا ہے۔

    نیدرلینڈز کی خرونیگین یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایاگیاکہ براعظم جنوبی امریکا کےمغربی ساحل پر کوہ انڈیز کے قریب صحرائے ایٹا کاما کے سطح مرتفع جو تقریباً 13,120 فٹ (4,000 میٹر بلندی پر زہرہ جتنی سورج کی روشنی پڑتی ہےاس صحرا کو امریکا کی ڈیتھ ویلی سے 100 گنا زیادہ خشک اور بنجر تصور کیا جاتا ہے اور یہاں کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں صدیوں سے بارش نہیں ہوئی-

    سعودی عرب یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کی میزبانی کرے گا

    صحرائے اٹاکاما متعدد وجوہات کی بناء پر خاص ہے یہ زمین کا قدیم ترین صحرا ہے، قطبوں سے پرے خشک ترین اور ممکنہ طور پر رات کے آسمان کو دیکھنے کے لیے صاف ترین جگہ ہے۔ اس صحرا کا بیشترحصہ چلی میں واقع ہے جبکہ کچھ حصے پیرو، بولیویا اور ارجنٹینا میں موجود ہیں، مگر سائنسدانوں نے چلی کے علاقے میں تحقیق کی تھی یہاں تبت کے بعد دنیا کا دوسرا بلند ترین سطح مرتفع موجود ہے اور وہاں موسم گرما (اس خطے میں موسم گرما جنوری سے مارچ تک ہوتا ہے) میں سورج کی روشنی کی توانائی یا ریڈی ایشن کی فی اسکوائر میٹر مقدار 2177 واٹس ریکارڈ کی گئی عموماً زمین کی فضا میں سورج کی روشنی کی ریڈی ایشن فی اسکوائر میٹر مقدار اوسطاً 1360 واٹس ہوتی ہے۔

    سائنسدانوں نے بتایا کہ اس صحرا میں ریڈی ایشن کی شدت ایسی ہے جیسے آپ سیارہ زہرہ میں کھڑے ہوں ان کا کہنا تھا کہ یہ انکشاف اس لیے حیران کن ہےکیونکہ زہرہ زمین کے مقابلے میں سورج سے 28 فیصد زیادہ قریب ہےاوسطاً اس سطح مرتفع میں 308 واٹس فی اسکوائر میٹر شمسی ریڈی ایشن موجود ہوتی ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

    آئینۂ خیال تھا عکس پذیر راز کا ،طور شہید ہو گیا جلوۂ دل نواز …

    محققین کے مطابق اس صحرا میں شمسی توانائی کے حصول کے مواقع وسطیٰ یورپ اور امریکا کے ایسٹ کوسٹ کے مقابلے میں اوسطاً دوگنا زیادہ ہیں اتنی زیادہ شمسی ریڈی ایشن خطرناک ہوتی ہےاورآپ کو جِلد کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہےماضی میں سیٹلائیٹ ڈیٹا سے عندیہ ملا تھا کہ زمین پر سورج کی سب سے زیادہ روشنی اسی صحرا پر پڑتی ہے مگر اس تحقیق میں اس کی شدت اور ریڈی ایشن کی جانچ پڑتال کی گئی۔

    ناسا کے ایک ماحولیاتی سائنسدان سیجی کاٹو، جو اس تحقیق میں شامل نہیں تھے، نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ جب شمسی شعاعیں فضا کے ذریعے منتقل ہوتی ہیں، تو یہ پانی کے بخارات کے ذریعے جذب ہو جاتی ہے اور بادلوں اور ایروسولز کے ذریعے بکھر جاتی ہے تاہم، ایک بلندی وہ مقام جو پانی کے بخارات کی تہہ سے اوپر ہے اور اس میں کم بادل ہیں اور ایروسول لامحالہ زیادہ دھوپ حاصل کریں گے چلی کی دھوپ کی ایک اور وجہ اس کا جغرافیائی محل وقوع ہے۔

    کینیڈا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ،6 افراد ہلاک

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ریڈی ایشن کی بہت زیادہ شدت کو اس علاقے کے اوپر موجود بادلوں میں دیکھا جا سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ عموماً بادل سورج کی روشنی کو روک دیتے ہیں یا ان کو واپس خلا میں بھیج دیتے ہیں، مگر اس صحرا میں بادل بہت پتلے ہوتے ہیں جو سورج کی روشنی پرکسی عدسے کی طرح کاکام کرتےہیں، یعنی سطح پرشمسی ریڈی ایشن کی شدت کو 80 فیصد بڑھا دیتے ہیں مگر محققین کا کہنا تھا کہ سورج کی بہت زیادہ روشنی، ریڈی ایشن اور شدید درجہ حرارت کےدرمیان فرق ہوتا ہےاس صحرا کاماحول کسی حد تک سرد ہے کیونکہ یہ سطح سمندر سے کافی بلندی پر ہے جبکہ بحر الکاہل کے قریب ہونے کی وجہ سے بھی اس علاقے کا درجہ حرارت حد سے زیادہ نہیں بڑھتا۔

  • فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہوگئی

    فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہوگئی

    دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے جاری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق پہلی بار فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہوگئی ہےان اعداد و شمار سے عندیہ ملتا ہے کہ اگرچہ نوجوانوں میں فیس بک کی مقبولیت میں کمی آئی ہے مگر اب بھی بیشتر افراد اسے استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں،درحقیقت فیس بک کے اعدادوشمار سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی اشتہاری آمدنی کا بنیادی ذریعہ اب بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

    میٹا کی جانب سے بتایا گیا کہ اس کی ایپس بشمول واٹس ایپ، انسٹاگرام، میسنجر اوراب تھریڈز کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب 88 کروڑ ہے، یعنی لگ بھگ دنیا کی 50 فیصد آبادی میٹا کی ایپس کو استعمال کر رہی ہے فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں بھی اپریل سے جون 2023 کے دوران اضافہ ہوا۔

    مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خرید لی

    اس سہ ماہی کے دوران فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 2 ارب 64 لاکھ تک پہنچ گئی، جو جنوری سے مارچ کے دوران 2 ارب 37 لاکھ تھی یہ بھی کمپنی کے لیے اہم پیشرفت ہے کیونکہ 2021 کی آخری سہ ماہی کے دوران فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں پہلی بار کمی دیکھنے میں آئی تھی صارفین کی تعداد میں اضافے کی وجہ ریلز ویڈیوز بنی ہیں اور کمپنی کے مطابق میٹا کی ایپس میں روزانہ 200 ارب بار ریلز ویڈیوز کو دیکھا جاتا ہے۔

    ہزاروں گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آگ لگ گئی،عملے نےسمندر میں چھلانگ لگا دی

    میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے رپورٹ جاری کرتےہوئے کہاکہ تھریڈز بھی بہترین کام کر رہی ہے ہم نے بہترین پیشرفت دیکھی ہے اور زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ہماری توقع سے زیادہ افراد روزانہ ایپس پر واپس آرہے ہیں۔

  • ٹوئٹر کا نیا لوگو متعارف

    ٹوئٹر کا نیا لوگو متعارف

    ٹوئٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مشہور برڈ لوگو (logo) کا متبادل پیش کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں ایک ویڈیو شئیر کی جبکہ ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو اورکی جانب سے ٹوئٹر کے نئے لوگو کی تصویر ایک ٹوئٹ میں پوسٹ کی گئی۔


    ٹوئٹر کے نئے لوگو میں ایکس لکھا نظر آ رہا ہے جبکہ ایلون مسک نے بھی اپنی پروفائل امیج بھی اس لوگو سے تبدیل کرتے ہوئے ٹوئٹر بائیو میں ایکس ڈاٹ کام کا اضافہ کر دیا ہے۔

    ٹوئٹر صارفین کو ڈی ایم بھیجنے کیلئے بھی فیس ادا کرنا ہو گی

    ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ ٹوئٹر نے ہمارے رابطوں کے انداز کو بدل دیا اور اب ایکس اس سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گا،جس کا ہم ابھی تصور کرنا شروع کر رہے ہیں۔


    واضح رہے کہ 23 جولائی کو ایلون مسک نے کہا تھا کہ بہت جلد ہم ٹوئٹر برانڈ اور تمام پرندوں کو خیرباد کہہ دیں گے، اگر ایکس لوگو اچھا ہوا تو وہ آج شب (23 جولائی کی شب) پوسٹ کیاجائےگا اور اسے 24 جولائی کو لائیوکردیا جائے گا اس تبدیلی کے بعد ٹوئٹر ایک خودمختار کمپنی نہیں رہے گی بلکہ اسے ایک نئی کمپنی ایکس کارپوریشن کا حصہ بنا دیا جائے گا۔

    دنیا بھرمیں طلاق کی شرح میں نمایاں اضافہ کیوں؟ سائنسدانوں نے بڑی وجہ بتا دی

    ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک نے اس پلیٹ فارم میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں جن میں ٹوئٹر بلیو سروس قابل ذکر ہے اپریل میں عارضی طور پر ٹوئٹر کے روایتی لوگو کو ڈوگی کوائن کے کتے والے لوگو سے تبدیل کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ ٹوئٹر کا نیلے پرندے کا لوگو ایک باسکٹ بال اسٹار لیری برڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بنایا گیا تھا،ٹوئٹر کے شریک بانی بز اسٹون نے اس پرندے کو لیری کا نام دیا تھا اور اب اس کا عہد جلد ختم ہونے والا ہے۔

    ناسا نظامِ شمسی کے سب سے قیمتی سیارچے پر خلائی جہاز روانہ کرے گا

  • دنیا بھرمیں طلاق کی شرح میں نمایاں اضافہ کیوں؟ سائنسدانوں نے بڑی وجہ بتا دی

    دنیا بھرمیں طلاق کی شرح میں نمایاں اضافہ کیوں؟ سائنسدانوں نے بڑی وجہ بتا دی

    موجودہ عہد میں دنیا بھر میں طلاق کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب سائنسدانوں نے اس کی ایک بڑی وجہ بتائی ہے۔

    باغی ٹی وی: ترکیہ کی Niğde Ömer Halisdemir یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر شوہر یا بیوی میں سے کوئی ایک اپنے شریک حیات پر توجہ دینے کی بجائے اپنا زیادہ وقت موبائل فون میں گم ہو کر گزارتا ہے تو اس سے شادی متاثر ہوتی ہےاس تحقیق کا مقصد شادی شدہ افراد کی ازدواجی اطمینان اور فوبنگ کے رجحانات کے درمیان تعلقات پر مواصلات کی مہارت کے ثالثی کردار کی جانچ کرنا ہے۔

    تحقیق میں اس عمل کے لیے Phubbing کی اصطلاح استعمال کی گئی،موجودہ عہد میں لوگ اپنے شریک حیات کی بجائے اسمارٹ فون پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں جس سے دیگر افراد کو برا محسوس ہوتا ہے،اس تحقیق میں ترکی کے وسطی اناطولیہ کے علاقے کے کچھ شہروں سے 712 جوڑوں کو شامل کیا گیا تھاجن کی اوسط عمر 37 سال تھی تحقیق کے دوران دیکھا گیا کہ موبائل فون میں گم رہنے اور رشتے سے اطمینان کے درمیان کیا تعلق موجود ہے۔

    برطانیہ : ڈاکٹرز میں خودکشیوں کی شرح حیران کن طور پر بڑھ گئی

    اس مقصد کے لیے ان جوڑوں سے تفصیلات حاصل کی گئیں اور ان سے سوالنامے بھروائے گئے تاکہ ان کی ذہنی صحت کا اندازہ ہوسکے اور یہ بھی معلوم ہو سکے کہ ان کی لوگوں سے بات چیت کی صلاحیت کتنی اچھی ہے اور کس حد تک موبائل فون ان کی زندگی کا حصہ ہے۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ شوہر یا بیوی میں سے کوئی ایک جتنا زیادہ وقت موبائل فون پر گزارے گا، باہمی رشتہ اتنا زیادہ متاثر ہوگا تحقیق کے مطابق اب Phubbing کو کافی حد تک معاشرے نے قبول کرلیا ہے مگر پھر بھی شادی شدہ افراد کے لیے یہ تباہ کن عادت ہے محققین نے بتایا کہ نظر انداز کیے جانے کا تصور لوگوں کو اچھا محسوس نہیں ہوتا اور اس کے نتیجے میں جوڑوں کے درمیان جھگڑے بڑھ جاتے ہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کا شریک حیات توقعات پر پورا نہیں اتر رہا بات کرنے کی صلاحیت Phubbing کے منفی اثرات کو زائل کرتی ہے جبکہ شادی سے اطمینان بڑھتا ہے شریک حیات کی بات اور خیالات پر پوری توجہ مرکوز کرنے سے باہمی تلخیاں کم ہوتی ہیں۔

    ناسا نظامِ شمسی کے سب سے قیمتی سیارچے پر خلائی جہاز روانہ کرے گا

    محققین نے تسلیم کیا کہ تحقیق کسی حد تک محدود تھی کیونکہ نتائج کے لیے جوڑوں کی جانب سے خود بیان کی گئی باتوں پر انحصار کیا گیا یہی وجہ ہے کہ وہ اس حوالے سے مزید تحقیق کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں البتہ انہوں نے مشورہ دیا کہ ایک دوسرے سے بات چیت کی صلاحیت بہتر بنانا جوڑوں کی خوشگوار زندگی کے لیے بہت زیادہ اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

  • ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام اور لوگو تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا

    ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام اور لوگو تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا

    ٹوئٹر اور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام اور لوگو تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے صارفین سے نئے ٹوئٹر لوگو سے متعلق رائے طلب کی ۔ ٹویٹ کے جواب میں صارفین کی طرف سے مخلتف لوگوز بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔


    ایلون مسک کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اگر آج رات ایک اچھا ایکس لوگو پوسٹ کردیا جاتا ہے تو ہم کل دنیا بھر میں لائیو ہوجائیں گے،جلد ہی ہم ٹویٹر برانڈ کو الوداع کہہ دیں گے اور آہستہ آہستہ تمام پرندوں کو بھی الوداع کہہ دیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایلون مسک کی جانب سے کیے جانے والے بڑے فیصلے نے ٹوئٹر صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔ جب ایلون مسک نے ٹوئٹر کے لوگو کو ڈوج یعنی کتے کی تصویر سے بدل دیا تھا۔

    ٹوئٹر صارفین کو ڈی ایم بھیجنے کیلئے بھی فیس ادا کرنا ہو گی

    دوسری جانب ب ”اَن ویریفائیڈ“ ٹویٹر صارفین کو اب اپنے دوستوں کو ڈائریکٹ میسیجز یا ڈی ایم (براہ راست پیغامات) بھیجنے کیلئے بھی فیس ادا کرنی ہوگی،پلیٹ فارم نےکہا کہ تبدیلیاں جمعہ کو نافذ ہوں گی اوران صارفین کو متاثر کریں گی جن کے پاس تصدیق شدہ بیج یا ٹویٹر بلیو سبسکرپشن نہیں ہے۔

    ٹویٹر اپنے پلیٹ فارم اور پالیسیز میں مسلسل تبدیلیاں کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی سبسکرپشن سروس اور ٹویٹر بلیو کے لئے سائن اپ کرنے کی ترغیب دی جائے تاہم اب کمپنی نے ایسے صارفین جو ”بلیو ٹک“ سے محروم ہیں، ان کے پیغامات بھیجنے پر بھی پیسے وصاول کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    یورپی ممالک نےافغان طالبان پرپابندیاں عائد کردیں

    ڈائریکٹ میسیجز میں اسپام کو کم کرنے کی کوشش میں کمپنی جلد ہی غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے بھیجے جانے والے پیغامات کی تعداد کیلئے روزانہ کی حد مقرر کرے گی کمپنی نے تجویز دی کہ جو صارفین لامحدود ڈی ایم بھیجنا چاہتے ہیں انہیں ٹویٹر بلیو کے لیے سائن اپ کرنا ہوگا-

  • ناسا نظامِ شمسی کے سب سے قیمتی سیارچے پر خلائی جہاز روانہ کرے گا

    ناسا نظامِ شمسی کے سب سے قیمتی سیارچے پر خلائی جہاز روانہ کرے گا

    امریکی خلائی ادارے ناسا نے اسپیس ایکس نامی کمپنی کے اشتراک سے ایک خلائی جہاز تیار کیا ہے جو ہمارے نظامِ شمسی کے سب سے قیمتی سیارچے کی جانب روانہ کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : سیارہ مشتری اور مریخ کے درمیان مشہور سیارچی پٹی (ایسٹرایڈ بیلٹ) میں 16 سائیکی نامی ایک سیارچہ موجود ہے جو مکمل طور پر فولاد سونے اور جرمن چاندی (نِکل) پر مشتمل ہے۔ اس خلائی جہاز کا نام بھی سائیکی رکھا گیا ہے جو لگ بھگ چار ارب کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے اس سیارچے تک پہنچے گا۔

    ماہرین کے مطابق 16 سائیکی پر لگ بھگ 10 ہزار کواڈرئلیئن ڈالر کا دھاتی خزانہ موجود ہے۔ لیکن اس کا مطالعہ کرنے سے خود ہمیں نظامِ شمسی کی پیدائش اور ارتقا کے متعلق بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا اسے کینیڈی خلائی مرکز سے 5 اکتوبر2023 کو طویل خلائی سفر پربھیجا جائے گا۔

    ٹوئٹر صارفین کو ڈی ایم بھیجنے کیلئے بھی فیس ادا کرنا ہو گی

    ماہرین نے اس کے تمام سافٹ ویئر، ہارڈویئر اور دیگرنظاموں کو چیک کیا گیا ہے ۔ تاہم سائیکی اپنی زیادہ تربجلی شمسی پینل سے تیارکرے گا ۔ اس کا وزن 1085 کلوگرام ہے جس میں زینون پروپیلنٹ شامل کیا گیا ہے جو خلائی جہاز کو درست سمیت میں دھکیلنے میں مدد دے سکتا ہے۔

    مجموعی طور پر سوا دو برس تک یہ 16 سائیکی کے مدار میں رہ کر اس کا ڈیٹا، نقشہ کشی اور دیگر تفصیلات حاصل کرے گا۔ 16 سائیکی کی چوڑائی لگ بھگ 279 کلومیٹر ہے اور یہ ایک ناکام سیارہ ہے جو سیارہ بنتے بنتے رہ گیا ہے۔

    سائیکی ایک بکھرے ہوئے سیارے کا جزوی مرکز ہو سکتا ہے – ایک چھوٹی سی دنیا کسی شہر یا چھوٹے ملک کی جسامت جو کسی سیارے کا پہلا بلڈنگ بلاک ہے۔ اگر ایسا ہے تو، سیارچہ سائیکی زمین جیسے زمینی سیاروں کے اندرونی حصے پر گہرے اثرات چھوڑ سکتا ہے جو عام طور پر مینٹل اور کرسٹ کی تہوں کے نیچے چھپا ہوتا ہے۔

    واٹس ایپ کو اینڈرائیڈ اسمارٹ واچز میں متعارف کرا دیا گیا

    زمین پر ماہرین فلکیات نے مرئی اور اورکت طول موجوں کے ساتھ ساتھ ریڈار میں سائیکی کا مطالعہ کیا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ سائیکی کی شکل کسی حد تک آلو جیسی ہے۔

    سائیکی سورج سے 235 ملین سے 309 ملین میل (378 ملین سے 497 ملین کلومیٹر) کے فاصلے پر مریخ اور مشتری کے درمیان سورج کا چکر لگاتا ہے۔ یہ 2.5 سے 3.3 فلکیاتی یونٹس (AU) ہے، جس میں 1 AU زمین اور سورج کے درمیان فاصلہ ہے۔ سائیک کو سورج کا ایک چکر مکمل کرنے میں تقریباً پانچ زمینی سال لگتے ہیں، لیکن اسے اپنے محور پر ایک بار گھومنے میں صرف چار گھنٹے لگتے ہیں-

    ساحل پر سمندر سے بہہ کر آنیوالا پراسرار دھاتی سلنڈرمعمہ بن گیا

  • ٹوئٹر صارفین کو ڈی ایم بھیجنے کیلئے بھی فیس ادا کرنا ہو گی

    ٹوئٹر صارفین کو ڈی ایم بھیجنے کیلئے بھی فیس ادا کرنا ہو گی

    اب ”اَن ویریفائیڈ“ ٹویٹر صارفین کو اب اپنے دوستوں کو ڈائریکٹ میسیجز یا ڈی ایم (براہ راست پیغامات) بھیجنے کیلئے بھی فیس ادا کرنی ہوگی،پلیٹ فارم نےکہا کہ تبدیلیاں جمعہ کو نافذ ہوں گی اوران صارفین کو متاثرکریں گی جن کے پاس تصدیق شدہ بیج یا ٹویٹربلیو سبسکرپشن نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی: ٹویٹر اپنے پلیٹ فارم اور پالیسیز میں مسلسل تبدیلیاں کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی سبسکرپشن سروس اور ٹویٹر بلیو کے لئے سائن اپ کرنے کی ترغیب دی جائے تاہم اب کمپنی نے ایسے صارفین جو ”بلیو ٹک“ سے محروم ہیں، ان کے پیغامات بھیجنے پر بھی پیسے وصاول کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    ڈائریکٹ میسیجز میں اسپام کو کم کرنے کی کوشش میں کمپنی جلد ہی غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے بھیجے جانے والے پیغامات کی تعداد کیلئے روزانہ کی حد مقرر کرے گی کمپنی نے تجویز دی کہ جو صارفین لامحدود ڈی ایم بھیجنا چاہتے ہیں انہیں ٹویٹر بلیو کے لیے سائن اپ کرنا ہوگا-
    https://twitter.com/TwitterSupport/status/1682501248334061572?s=20

    پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے،امریکا

    ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ 22 جولائی سے غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے لیے روزانہ کی ایک حد مقرر کی جائے گی، تاہم کمپنی نے ابھی تک مخصوص حد نہیں بتائی کہ روزانہ کتنے میسیجز بھیجے جاسکیں گے مقررہ حد سے زائد پیغامات بھیجنے کے لیے صارفین کو ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن لینی ہوگی۔

    حال ہی میں، ٹویٹر نے ایک فیچر متعارف کرایا ہے جہاں تصدیق شدہ صارفین کے پیغامات جنہیں وصول کنندہ فالو نہیں کرتا، کو ایک علیحدہ ”میسیج ریکویسٹ ان باکس“ میں منتقل کر دیا جاتا ہے ٹویٹر نے اس فیچر کی جانچ جون 2023 میں شروع کی تھی اور اسے 14 جولائی کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا تھا۔

    شمالی کوریا نےمتعدد کروز میزائل فائر کردیئے

    ٹویٹر کے مطابق اس تبدیلی سے پہلے ہی ”گذشتہ ہفتے کے مقابلے براہ راست پیغامات میں اسپام میں 70 فیصد کمی“ ہوئی ہے ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے ٹویٹس کی تعداد پر بھی ایک ”عارضی“ حد لگا دی ہے کمپنی نے ان صارفین کے لیے ویب پر ٹویٹس اور تبصروں تک رسائی کو محدود کر دیا ہے جو لاگ ان نہیں۔