Baaghi TV

Category: سائنس و ٹیکنالوجی

  • ہنڈا کمپنی نے کیا گاڑیوں کی قیمت میں آضافہ

    ہنڈا کمپنی نے کیا گاڑیوں کی قیمت میں آضافہ

    پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہنڈا کمپنی نے پاکستان میں اپنی گاڑیاں مہنگی کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہنڈا کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔ نئی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار سے چار لاکھ تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
    نئی قیمتوں کے مطابق 24 جون سے ہنڈا سوک ٹربو آر ایس کی قیمت 41 لاکھ 99 ہزار روپے پر پہنچ جائے گی۔ اسی طرح سوک 1.8L VTI CVT کی قیمت بھی 35 لاکھ 99 ہزار روپے ہوجائے گی۔
    نئی قیمتوں کے مطابق ہونڈا سٹی 1.3L MT اور ہنڈا سٹی 1.5L Aspire MT کی قیمت میں 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
    ہنڈا کمپنی نے نوٹیفیکشن جاری کیا ہے کہ 19 جون تک جن گاڑیوں کی بکنگ ہو چکی ہے وہ پرانی قیمت پر ہی ملے گی لیکن 22 جون سے گاڑیوں کی بکنگ نئی قیمت پر کی جاٸے گی ۔

  • موبائل اب چند مینٹ میں چارج

    موبائل اب چند مینٹ میں چارج

    سمارٹ فون تو ہر کوئی رکھنا چاہتا ہے لیکن اس کی گھنٹوں چارجنگ کرنے والی اذیت سے ہر کوئی پریشان ہے ۔ لیکن اب یہ پریشانی بھی حل ہونے کے قریب ہے ۔ چین کی ایک ویوو نامی کمپنی نے سمارٹ فون رکھنے والوں کی الجھن کو آسانی میں بدل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ویوو نامی کمپنی نے جدید تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جس کی وجہ سے اب سمارٹ فومن رکھنے والے لوگ اپنا فون صرف 13 منٹ میں چارج کر لیں گے ۔
    چینی کمپنی ویوو نے سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ 26 جون کو شنگھائی میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس میں یہ تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے والی ہے۔ اس کی بدولت پچاس فیصد بیٹری صرف پانچ منٹ میں چارج ہوجاٸے گی ۔
    اس ٹیکنالوجی کی بدولت ویوو کمپنی ، ون پلس، ہواوے اور اوپو کے مقابلے پر آگئی ہے۔ اس چارجنگ ٹیکنالوجی کی بدولت 4000 ایم اے ایچ بیٹری صرف اور صرف 13 منٹ میں چارج ہوجائے گی ۔
    ویوو کمپنی اس سے بھی تیز ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کی تفصیلات اگلے ہفتے ایونٹ میں سامنے آئیں گے جس میں یہ کمپنی اپنا پہلا 5 جی اسمارٹ فون اپیکس 2019 بھی پیش کرے گی ۔

  • فیس بک کی اپنے صارفین کے لیے ایک اور آسانی

    فیس بک کی اپنے صارفین کے لیے ایک اور آسانی

    آن لائن بینکنگ کے بعد پیش خدمت ہے ڈیجیٹل کرنسی ” لبرا ” کوائن ۔
    آن لائن بینکنگ سے بات آگے بڑھانے کے لیے فیس بک انتظامیہ نے ڈیجیٹل کرنسی ” لبرا ” کوائن متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ کرنسی 2020 تک عام استمال میں آجائے گی ۔ اور اس کرنسی کو واٹس اپ اور مسینجر کے ذریعے منتقل کیا جاسکے گا ۔ جس سے وہ سب لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے جو بینک اکاونٹ ہولڈر نہیں ہیں ۔بینک اکاونٹ نہ رکھنے والے لوگ اس کرنسی سے آن لائن خریداری بھی کر سکیں گے ۔ فیس بک انتظامیہ اس سہولت کے بدلے انتہائی معمولی معاوضہ وصول کرے گی ۔ فیس بک ذرائع کے مطابق 2020 میں یہ کرنسی عام لوگوں کے استعمال میں بھی آجاٸے گی اور اس سے اگلے مرحلے میں لبرا کرنسی آف لائن ادائیگی کے لیے بھی استعمال ہوگی اور لوگ اسے ٹراسپورٹ میں سفر کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے ۔ لبرا کوائن کی پشت پر ویزا اور ماسٹر کارڈ جیسے ادارے ہیں جبکہ دیگر ادارے ادائیگی کے اس طریقے کو مستقبل میں قبول کریں گے ۔

  • الٹراساونڈ ہوگا اب ایک کیپسول سے

    الٹراساونڈ ہوگا اب ایک کیپسول سے

    گلاسگو یونیورسٹی کے ماہرین نے ایسا کیپسول تیار کیا ہے جس میں انہوں نے پورے الٹرا ساٶنڈ کو سمو دیا ہے ۔ کیپسول کی جسامت والا یہ ایک مقناطیسی آلہ ہے جسے مریض کیپسول کی طرح نگل لے گا ۔ جبکہ اس آلہ کو جسم کے باہر سے مقناطیس کے ذریعے کنٹرول کیا جاٸے گا ۔ مقناطیسی آلہ باسانی سے اسے جسم کے اندر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکے گا ۔ اس کے ذریعے اندرونی جسم ، نظامِ ہاضمہ اور آنتوں وغیرہ کی تصاویر ایک بیرونی آلے پر نظر آتی رہتی ہیں ۔ مختلف جانداروں پر اس کیپسول نما الٹرا ساونڈ کو آزمانے کے بعد اس کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کٸے جا رہے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ معدے اور آنتوں کی بیماریوں کے علاج میں یہ کیپسول نما الٹرا ساٶنڈ بہت اہم کردار ادا کرے گی ۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے ذریعے معدے اور آنتوں کے لاکھوں مریضوں کو لقمہ اجل بننے سے بچایا جا سکتا ہے۔

  • ربوٹ مچھلی تیار

    ربوٹ مچھلی تیار

    حیران کر دینے والی روبوٹ مچھلی جو ’برقی خون‘ سے آگے جاتی ہے.حقیقی زندگی سے ملتی جلتی ایک ایجاد سامنے آہ گئی ہے جس میں سائنسدانوں نے ایک نرم ملائم جسم والی روبوٹ مچھلی تیار کی ہے جو اپنے اندر بیٹری کی جگہ ’برق خون‘ کو بطور بیٹری استعمال کرتی ہے اور مختلف کام انجام دیتی ہے۔کورنیل یونیورسٹی میں واقع آرگینک روبوٹ لیب نے لائن فش جیسا ایک روبوٹ بنایا ہے۔ اس میں نہ کوئی بیٹری ہے اور نہ ہی کوئی سیل لگا ہے بلکہ اس میں برقی مائع ہے جو مچھلی کو انرجی فراہم کرتا ہے۔
    عجیب بات یہ ہے کہ یہی برقی خون اسے پانی میں آگے بڑھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔اس طرح روبوٹ مچھلی نے بغیر ریموٹ والی تار کے آگے بڑھنے کا ایک اہم فاصلہ طے کیا جو ایک عرصے سے سائنسدانوں کے لیے چیلنج بنا ہوا تھا۔بیٹریوں جیسے آلات روبوٹ کا وزن زیادہ کر دیتے ہیں اور یوں وہ بیکار ہو جاتا ہے۔ پھر کچھ بھی ہو جائے روبوٹ کی حرکت اور کارکردگی اچھی نہیں رہتی اسی بنا پر یونیورسٹی کے سائنسدان جیمز پکل اور ان کے ساتھیوں نے 40 سینٹی میٹر طویل مچھلی سلیکن سے تیار کی ہے۔اس میں دو ہائیڈرالک پمپ ہیں جس میں ساتھ جڑی ہوئی زنک آئیوڈائڈ فلو سیل بیٹریاں لگی ہیں۔ ایک پمپ مائع کو دم کے ایک جانب سے دوسری جانب بھیجتا ہے۔ دوسرا پمپ مائع کو مچھلی کے پچھلے اور اگلے پروں کی جانب گھماتا ہے۔ اس طرح مچھلی میں حرکت ہوتی ہے اور آگے کی جانب تیرتی ہے۔ اس کی رفتار ابھی بہت آہستہ ہے یعنی یہ ایک منٹ میں جتنا فاصلہ طے کرتی ہے وہ اس کے جسم کی کل لمبائی کا بھی آدھا ہے۔

  • کیا آج واقع ہی سال کا سب سے بڑا دن ہے؟

    کیا آج واقع ہی سال کا سب سے بڑا دن ہے؟

    آج سال کا سب سے لمبا دن ہے جبکہ آج چھوٹی رات ہوگی۔ کل یعنی 22 جون سے دن کا وقفہ کم ہونے لگے گا اور راتیں لمبی ہونا شروع ہوجائیں گی۔
    دن اور رات کے اس نظام کو سائنس کی زبان میں (summer solstice) کہتے ہیں.اس نظام کے بعد دن چھوٹے ہونے لگتے ہیں اور راتیں لمبی ہونے لگتی ہیں 22اور 23ستمبر کے دن اور رات برابر ہوتے ہیں .
    عجیب بات یہ ہے کہ اج کہ دنیا کے شمالی نصف کڑے(northern hemisphere) میں آج سال کا سب سے لمبا ترین دن ہے جبکہ اس کے دوسری جانب جنوبی نصف کڑے(southern hemisphere) سال کا چھوٹا دن ہے.
    شمالی حصے میں واقع ملک یعنی پاکستان، بھارت، چین، روس، امریکا، کینیڈا اور برطانیہ جیسے ممالک ہیں جن میں آج سال کا طویل ترین دن ہے اس کی دوسری طرف آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سال کا چھوٹا دن ہے جس کی وجہ وہ جنوبی حصے میں واقع ہیں.

  • ‘گیلیکسی نوٹ 10’ مارکیٹ میں آنے کےلیے تیار

    ‘گیلیکسی نوٹ 10’ مارکیٹ میں آنے کےلیے تیار

    جنوبی کوریا کی نامور کمپنی سام سنگ نے گلیکسی سیریز کے نئے موبائل ‘گیلیکسی نوٹ 10’ کو مارکیٹ میں لانے کی تیاری مکمل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق.سام سنگ نوٹ سیریز پہلی دفعہ 2011 میں پیش کی گئی تھی، بڑی موبائل فون اسکرین کے اس نئے ٹرینڈ کی طرف یہ پہلا قدم سمجھا جاتا ہے، اس کے بعد موبائل انڈسٹری نے اس نئے ٹرینڈ کو اپنایا۔

    پہلی سام سنگ نوٹ اسکرین کا سائز 5.3 انچ تھا اور اب نوٹ 9 کی اسکرین کا سائز 6.4 انچ ہے۔

    کہا جا رہا ہے کہ سام سنگ نوٹ 10 کو مارکیٹ میں شاید اتنی پذیرائی نہ مل سکے جو اس سے پہلے کے نوٹ سیریز کو ملی۔

    اس کی وجوہات میں سب سے بڑی وجہ اس کی قیمت ہے اور دوسری وجہ اتنی قیمت کے باوجود موبائل فون کے فیچرز میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہے، یہ صرف سام سنگ نہیں بلکہ دیگر موبائل بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔

  • چین کے شعبہ  زراعت میں بہت بڑا انقلاب جانیے خاص رپوٹ میں

    چین کے شعبہ زراعت میں بہت بڑا انقلاب جانیے خاص رپوٹ میں

    چین کے اندر جدید ترین روبوٹ زراعت کےاستعمال ہوں گے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق.چین کے اندر نیا ایگریکلچر انقلاف آنے والا ہے جس کے مطابق 5جی ٹینکنالوجی کےحامل ربورٹ ایگریکلچر فارمنگ کےلیے لانچ کر دیے گئے .ہیں.یہ روبوٹ چین کے فجیان صوبے میں لانچ کیے گئے ہیں. ماہرین کاکہنا ہے کہ ایگریکلچر میں بہت بڑا انقلاب آئے گا.

  • معمر افراد انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے سے بینکوں میں بائیو میٹرک پراسس نہ ہونے کے باعث پریشان ہوکر رہ گئے۔

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)بینکوں میں کھاتہ رکھنے والے متعدد معمر افراد اور پینشنرز انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے سے بینکوں میں بائیو میٹرک پراسس نہ ہونے کے باعث پریشان ہوکر رہ گئے۔ متاثرہ افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بوڑھاپے کے باعث انکے انگوٹھے کے نشانات مٹ چکے ہیں جب وہ بینکوں میں بائیو میٹرک پراسس کے لئے جاتے ہیں تو مشین انکے نشان انگوٹھا کو قبول نہیں کرتی جس کی وجہ سے نہ تو انہیں چیک کے ذریعے پیسے دیئے جارہے ہیں اور نہ ہی اے۔ٹی۔ایم کے ذریعے انکے پیسے نکل رہے ہیں بلکہ بائیو میٹرک پراسس نہ ہونے کے باعث انکے اکاونٹ بلاک کردیئے گئے ہیں۔ 70/72برس کے ان معمر افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوے کہا کہ بوڑھاپے میں جب انہیں بیماریوں نے گھیر رکھا ہے انہیں پینشن اور اپنے بینک میں جمع پیسیوں کی اشد ضرورت ہے چنانچہ انکا بائیو میٹرک پراسس انکے شناختی کارڈ سے کیا جائے تاکہ انکے بینکوں میں بلاک کئے گئے اکاؤنٹ بحال ہوسکیں۔

  • ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کا اجلاس

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ ضلع میں پاور لومز و بھٹہ خشت ورکرز کی فلاح وبہبود میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اس سلسلے میں متعلقہ لیبر قوانین پر مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹر لیبر ملک منور اعوان کے علاوہ سوشل سیکیورٹی،چائلڈ پروٹیکشن،سوشل ویلفیئر،ایجوکیشن،پنجاب پولیس اوردیگر محکموں کے افسران، مزدور رہنمابابا لطیف انصاری،اسلم معراج بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے محنت کشوں کے مسائل اوران کے حل کے اقدامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سوشل سیکیورٹی کارڈز کے اجرا کے لئے محکمانہ اقدامات کو مزید تیز کریں اور واجبات ادا نہ کرنے والے بھٹہ مالکان کو متحرک کیا جائے۔انہوں نے ورکرز کی کم ازکم اجرت پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دیتے ہوئے خوشگوار ماحول میں کاروباری سرگرمیاں جاری رہنی چاہیں۔انہوں نے حسین شہید سہروردی لیبر کالونی میں بجلی کے کنکشن سمیت ورکرز کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈائریکٹر لیبر نے بتایا کہ مقررہ سے کم اجرت کی ادائیگی پر بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے محنت کشوں کی فلاح وترقی کے لئے محکمانہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔سوشل سیکیورٹی آفیسر نے بتایا کہ اب تک 1886ورکرز کے سوشل سیکیورٹی کارڈزبنائے جاچکے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ 86 کارڈزورکرز کے حوالے کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ تاحال 400 کے قریب کارڈز پر پیشرفت جاری ہے جس کے لئے بھٹہ مالکان کی طرف سے بقایا جات ادا نہیں کئے گئے۔مزدور رہنماؤں نے جھنگ روڈ سیکٹر کے پاور لومز ورکرز کی اجرتوں کا مسئلہ حل کرانے پر ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کا شکریہ ادا کیا اوربھٹہ مزدوروں کو درپیش بعض مسائل کی بھی نشاندہی کی۔