Baaghi TV

Category: شوبز

  • بھارت جانے سے قبل ہی میں‌بہت بولڈ اداکارہ تھی حمائمہ ملک

    بھارت جانے سے قبل ہی میں‌بہت بولڈ اداکارہ تھی حمائمہ ملک

    اداکارہ حمائمہ ملک جنہوں نے بول فلم سے شائقین کے دل جیت لئے . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ یہ الزام غلط ہے کہ میں‌بھارت جا کر بولڈ ہوئی بلکہ میں تو پاکستان میں ہی بہت بولڈ اداکارہ تھی.انہوں نے کہا کہ اداکار عمران ہاشمی جو کہ بھارت کے مقبول ترین فنکار ہیں ان کے ساتھ مجھے کام کرنے بہت مزا آیا . انہوں نے ہمیشہ مجھے بہت زیادہ عزت دی. میں‌نے ان کے ساتھ فلم نٹور لال میں کام کیا اس میں ایک بار گرل کا کردار کیا ، اس کے بعد مجھ پر بہت زیاد ہ تنقید کی گئی .

    اس تنقید کو میں بالکل ہی بے جا تصور کرتی ہوں. انہوں نے کہا کہ ”مجھے سنجے دت اور وویک اوبرائے کےساتھ کام کرنے کاموقع میسر آیا ”. انہوں نے کہا کہ میرا شمار پاکستان کی ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی وڈ میں بھی جا کر اپنی شناخت بنائی ، میں بالی وڈ میں کم مگر ایسا کام کیا جو دونوں ملکوں میں آج بھی یاد کیا جاتا ہے. حمائمہ ملک نے کہا کہ چھوٹی سکرین ہو یا بڑی دونوں پر کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے. جندو ڈرامہ میرے دل کے بہت قریب ہے اس کو کرنے کےلئے میں‌نے دل و جان سے محنت کی .

    عدنان صدیقی کی 4 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی

    وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

    زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟‌

  • سجل علی کی دل کو چھو لینے والی انسٹاگرام پوسٹ

    سجل علی کی دل کو چھو لینے والی انسٹاگرام پوسٹ

    خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ سجل علی جو کہ انسٹاگرام پر بہت ایکٹیو رہتی ہیں اور ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں. انہوں نے حالیہ دنوں میں ایک ایسی پوسٹ کی جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لئے. سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ سیاہ اور سفید لباس میں ملبوس ہیں۔ سجل علی نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے یہ کہیں پڑھا اور سوچا کیوں نہ یہ آپ سب سے بھی شیئر کیا جائے۔ انہوں نے لکھا کہ دنیا میں زیادہ تر چیزیں نہ سفید ہوتی ہیں اور نہ سیاہ، نہ غلط ہوتی ہیں اور نہ ہی صحیح ہوتی ہیں، بلکہ ہر چیز ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے اب یہ بات سمجھ آئی ہے کہ مختلف ہونے میں کوئی خرابی نہیں ہے اور ہمیں چیزوں کو مختلف ہونے دینا چاہیے، ہمیں انہیں سیاہ یا سفید میں سے ایک بنانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے، ہمیں انہیں سرمئی رہنے دینا چاہئے۔سجل علی کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں نے کمنٹس کئے اور زیادہ تر مداحوں نے ان کی اس بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ سجل علی نے ہمارے دل کی بہت ہی حقیقی بات کر دی ہے.

    عدنان صدیقی کی 4 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی

    وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

    زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟‌

  • مجھے کبھی یکطرفہ محبت نہیں ہوئی منیب بٹ

    مجھے کبھی یکطرفہ محبت نہیں ہوئی منیب بٹ

    ٹی وی کےمشہور اداکار منیب بٹ جنہوں نے ایمن خان کے ساتھ شادی کی ہے . جب سے ایمن خان کی شادی ہوئی ہے تب سے وہ ڈراموں میں کام نہیں‌کررہیں ، اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ شوبز سے دور منیب بٹ کے کہنے پر ہوئی ہیں‌. اس حوالے سے منیب بٹ نے ایک بار پھر اپنے انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں نے ایمن خان کو کام کرنے سے منع نہٰیں کیا. ان کے کیرئیر کو لیکر جو بھی فیصلے ہیں وہ خود اپنی مرضی کے مطابق کرتی ہیں،

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”مجھے ایمن کے ساتھ عشق ہوا تو میں‌نے شادی کر لی ”، منیب بٹ نے کہا کہ مجھے شادی سے پہلے بہت بار محبت ہوئی ، اور بہت ساری لڑکیاں پسند بھی آئیں لیکن مجھے کبھی بھی محبت یکطرفہ نہیں ہوئی. انہوں نے کہا کہ جب اصل محبت کے بعد عشق کے سفر کا آغاز ہوتا ہے تو شادی ہوجاتی ہے. یاد رہے کہ منیب بٹ ٹی وی ڈراموں کے مشہور اداکار ہیں انہوں نے اپنے کیرئیر میں‌ابھی تک ہر طرح کے کردار کئے ہیں ، انہوں نے ایک فلم کی لیکن اس کے بعد دوبارہ آج تک فلموں کا رخ نہیں‌کیا. ان کا فلم کا تجربہ اچھا نہیں رہا. ان کا کہنا ہے کہ میں ڈراموں میں ہی ٹھیک ہوں‌اگر کوئی غیر معمولی سکرپٹ آفر ہوا تو شاید فلم کر بھی لوں.

    عدنان صدیقی کی 4 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی

    وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

    زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟‌

  • جو تنقید کے لئے خود کو تیار نہیں کرتا وہ اچھا فنکار نہیں بن پاتا ثانیہ سعید

    جو تنقید کے لئے خود کو تیار نہیں کرتا وہ اچھا فنکار نہیں بن پاتا ثانیہ سعید

    سینئراداکارہ ثانیہ سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے تنقید اور اداکاری ساتھ ساتھ چلتی ہے. جو فنکار زہنی طور پر خود کو تنقید کےلئے تیار نہیں کرتا وہ کبھی بھی اچھا فنکار نہیں بن پاتا. انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں‌ابھی تک اتنا کام کر لیا ہے کہ اب مجھ پر میرے کردار اثر انداز نہیں کرتے . ہاں جو کردار میرے دل کے قریب ہوتے ہیں وہ میں اپنے ساتھ لیکر چلتی ہوں. انہوں نے کہاکہ مجھے کام کرتے رہنا بہت اچھا لگتا ہے .

    لیکن ”میں‌اپنی مرضی کے مطابق کام کرتی ہوں اگر مجھے پراجیکٹ اچھا لگتا ہے تو ہی میں کام کرنے کی حامی بھرتی ہوں ورنہ نہیں”. انہوں نے آج کے ڈراموں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں مسائل کی نشاندہی اور انہیں درست کرنے کے نظریے کے طور پر ڈرامے بنتے تھے لیکن اب مسائل کو معمول سمجھنے پر بنائے جا رہے ہیں۔ثانیہ سعید نے کہا کہ ہر اداکار محنت سے کام کرتا ہے اور اداکاری کرنا نہایت ہی مشکل کام ہے، تنقید تو کوئی بھی ایک سیکنڈ میں کر دیتا ہے لیکن تنقید کرنے والے یہ خیال نہیں‌کرتے کہ اداکار کتنی محنت کرتا ہے

     

    عدنان صدیقی کی 4 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی

    وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

    زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟‌

    .

  • عدنان صدیقی کی 4 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی

    عدنان صدیقی کی 4 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی

    ڈائریکٹر ثاقب خان نے اپنے نئے پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے جس کی کاسٹ میں عدنان صدیقی،کنزا ہاشمی،نادیہ جمیل،سلیم معراج،راشد فاروقی،زینب قیوم اور فائزہ گیلانی شامل ہیں۔اس پراجیکٹ کے زریعے ناظرین نادیہ جمیل کو تین اور عدنان صدیقی کو چار سال بعد ڈرامے میں دیکھ سکیں گے۔ڈرامے کی پروڈیوسر مومنہ درید ہیں جسے ہم۔ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔عدنان صدیقی کے مداحوں کے لئے یقینا یہ ایک خوشخبری ہے کیونکہ وہ اب اپنے پسندیدہ فنکار کو ڈراموں میں ایکبار پھر دیکھ سکٰیں گے. عدنان صدیقی اس پراجیکٹ کو لیکر کافی پرجوش ہیں ،

    دوسری طرف ثاقب خان کا بھی کہنا ہے کہ ڈرامے کی کہانی بہت مختلف اور اچھی ہے دیکھنے والوں کو یقینا یہ ڈرامہ پسند آئیگا .یاد رہے کہ ثاقب خان کی ڈائریکشن میں بنایا گیا ڈرامہ”فراڈ” بہت مقبول ہوا تھا جبکہ ان دنوں گرین ٹی وی سے نشر ہونے ڈرامہ”تمہارے حسن کے نام”بھی بہت پسند کیا جارہا ہے۔ثاقب خان نے گزشتہ برس فلم گھبرانا نہیں ہے بنائی ، جس میں‌مرکزی کردار صبا قمر ، زاہد احمد اور جبران سید نے مرکزی کردار ادا کئے تھے .فلم کو بہت پسند کیا گیا. ”ثاقب خان ایک منجھے ہوئے ڈائریکٹر ہیں امید ہے کہ عدنان صدیقی کے ساتھ بھی ان کا پراجیکٹ مقبول ہو گا. ”

  • وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

    وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

    چاکلیٹی ہیرو کہلائے جانے والے وحید مراد کی اہلیہ آج کراچی میں انتقال کر گئی ہیں.سلمی مراد کافی عرصہ سے بیمار تھیں. اور ہسپتال میں‌زیر علاج رہیں. سلمیٰ مراد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی پرانی ممبر تھی.آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ نے سلمیٰ مراد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلمیٰ مراد نہایت نفیس خاتون تھیں۔ سلمیٰ مراد کے ساتھ اکثر ادبی میلوں میں ملاقات کا سلسلہ رہتا تھا۔محمد احمد شاہ نے کہا کہ سلمیٰ مراد کی وفات ملک بھر کے فنکاروں کے لئے ایک افسوسناک خبر ہے۔ ہم ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تمام ارکان دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ۔دعا ہے کہ اللہ پاک سلمیٰ مراد کے درجات بلند کرے اور ان کے بچوں کو صبر دے۔

    سلمی مراد کی وحید مراد کے ساتھ شادی 1964 میں ہوئی تھی ، دونوں نے پسند کی شادی کی تھی. دونوں فیملی فرینڈ تھے .سلمی مراد بہت ایکٹیو خاتون تھیں اور وہ بہت ساری سماجی کاموں میں مصروف رہتی تھیں. سلمی مراد کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے عادل مراد نے سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے دی ، انہوں نے اس پوسٹ میں نماز جنازہ کا بھی بتایا اور لکھا کہ ان کی نماز جنازہ House No 57/B ,11th South Street DHA Phase 2 Karachi میں ادا کی جائیگی.

    ترکش اداکار سے پاکستانی فنکاروں کی ملاقات اور یاسر حسین کی دلچپسپ تنقید

    تجھے یاد نہ میری آئی کا ری میک بنایا جائیگا

    عامر خان تارے زمین پر کا سیکول بنائیں گے

  • زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟‌

    زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟‌

    معروف اداکارہ زباب رانا نے بتا دیا ہے کہ وہ کیسے لڑکے کے ساتھ شادی کریں گی. اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہیں گی جو انہیں نیکی کے راستے پر لے کر جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میں کبھی کسی غلط راستے پر ہوں اور ایسا شخص جو مجھے خیر کے راستے پر لے کر جائے، ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسی خوبیاں جس بھی لڑکے میں‌ہوں گی میں اس سے شادی کر لوں گی . ایک سوال کے جواب میں‌انہوں نے کہاکہ کام کے دوران صرف کام پر ہی دھیان دیتی ہوں، کام کے وقت میں کسی اور معاملے پر توجہ نہیں‌دیتی.

    انہوں نے کہا کہ ”نعمان اعجاز اور سجل علی میرے پسندیدہ فنکار ہیں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے”. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں‌ چیزوں سے بہت جلد بور ہوجاتی ہوں، ترکی کی خوبصورتی بہت پسند ہے، ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی جبکہ کسی بھی معاملے پر فوری فیصلہ کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔لیکن میرا ماننا ہے کہ انسان کو اپنے فیصلے خود لینے چاہیں. آپ کسی سے مشورہ ضرور لیں لیکن جو دل کرتا ہے اس کے مطابق فیصلہ کریں تاکہ کل کو کوئی پچھتاوا نہ رہ جائے.

    ترکش اداکار سے پاکستانی فنکاروں کی ملاقات اور یاسر حسین کی دلچپسپ تنقید

    تجھے یاد نہ میری آئی کا ری میک بنایا جائیگا

    عامر خان تارے زمین پر کا سیکول بنائیں گے

  • سجل علی کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد  10 ملین ہو گئی

    سجل علی کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 10 ملین ہو گئی

    ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں ان کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 10 ملین ہو گئی ہے. اتنی بڑی تعداد مکمل کرنے پر ان کو پرستاروں کی طرف سے مبارک باد کے پیغامات مل رہے ہیں۔سجل علی کے علاوہ بھی پاکستان کی بہت ساری فنکارائیں ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد ملینز میں ہے. ان میں‌آئزہ خان ، ایمن خان ، ماہرہ خان ، ہانیہ عامر و دیگر کے نام شامل ہیں. سجل علی انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں ، وہ اپنے پرستاروں کے ساتھ گفتگو کرتی رہتی ہیں .

    سجل علی کے انسٹاگرام پر 10ملین فالورز کی تعداد ہونے پر ان کے ساتھیوں نے بھی ان کو مبارکباد دی ہے. تاہم سجل علی نے اس حوالے سے ابھی کوئی پوسٹ نہیں لگائی. یاد رہے کہ سجل علی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکارائوں میں ہوتا ہے ، انہوں نے نہایت ہی کم عمری میں اداکاری کی دنیا میں اپنا نام اور مقام بنایا. انہوں نے بالی وڈمیں جا کر بھی کام کیا، یہاں تک کہ جمائمہ خان کی فلم میں بھی انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے.” شبانہ اعظمی ہوں یا سری دیوی ہر کوئی سجل علی کے کام کی تعریف ہی کرتا پایا گیا”. سجل علی کی اداکاری حقیقت کے قریب ہوتی ہے. یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان کو بے حد پسند کرتے ہیں.

    ترکش اداکار سے پاکستانی فنکاروں کی ملاقات اور یاسر حسین کی دلچپسپ تنقید

    تجھے یاد نہ میری آئی کا ری میک بنایا جائیگا

    عامر خان تارے زمین پر کا سیکول بنائیں گے

  • فلسطین کے معاملے میں‌حقائق کو تروڑ مروڑ کا پیش نہ کریں اشنا شاہ

    فلسطین کے معاملے میں‌حقائق کو تروڑ مروڑ کا پیش نہ کریں اشنا شاہ

    آج کل فلسطین اور اسرائیل کا تنازعہ سر اٹھائے ہوئے ہے ،فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ لوگوں کو مارا جا رہا ہے. لیکن اسرائیل کی زیادتیوں پر دنیا اسکا ساتھ دے رہی ہے اور مظلوم فلسطینیوں کے لئے انہی کی زمین تنگ کی جا رہی ہے. اس تنازع پر عالمی میڈیا تو اسرائیل کے حق میں رپورٹنگ کررہا ہے لیکن کچھ صحافیوں‌کی طرف سے بھی جانبدارانہ رپورٹنگ دیکھنے کو مل رہی ہے. اشنا شاہ ایسا کرنے پر ایک صحافی پر برس پڑی ہیں ۔

    اداکار نے ٹوئٹر پر خود کو صحافی بتانے والے ایک شخص کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اس ٹویٹ میں یہ لکھا ہوا تھا کہ ”حماس کے جنگجو اسرائیل میں یہودی خواتین کے ریپ کرنے سمیت انہیں قتل کر رہے ہیں، وہ بچوں کو بھی مار رہے ہیں جب کہ وہ بچوں کے سامنے ان کے یہودی والدین کو بھی ذبح کر رہے ہیں۔ ”اس صحافی سے جب حماس کے مظالم کے شواہد مانگے گئے تو انہیں غصہ آگیا۔اداکار نے لکھا کہ صحافی کی جانب سے شواہد پیش نہ کیے جانے سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے جھوٹے دعوے کیے اور غلط معلومات کو پھیلایا۔اشنا شاہ نے اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں تمام یہودی افراد اور اداکاروں کو مخاطب ہوتے ہوئے ان سے گزارش کی کہ وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں، وہ جہالت اور تعصب کو چھوڑ دیں اور اس سوچ کو بھی ختم کریں کہ یہودیوں کی زندگی عرب افراد سے زیادہ اہم ہے۔

    ترکش اداکار سے پاکستانی فنکاروں کی ملاقات اور یاسر حسین کی دلچپسپ تنقید

    تجھے یاد نہ میری آئی کا ری میک بنایا جائیگا

    عامر خان تارے زمین پر کا سیکول بنائیں گے

  • خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں او ر مرد ہراساں ہو رہے ہیں. خواتین کو چاہیے کہ وہ کپڑے پورے پہنیں جب عورتیں کم کپڑے پہن کر نکلتی ہیں اور مرد ان کو دیکھتے ہیں تو پھر اگر عورت کہےکہ وہ ہراساں‌ہورہی ہے تو وہ غلط کہتی ہے. خلیل الرحمان قمر نے کہاکہ مجھ سے بڑا فیمنسٹ کوئی نہیں ہے، لیکن میں عورت مارچ میں جو نعرے لگتے ہیں ان کے حق میں‌نہیں‌ہوں. میری تین بیٹیاں ہیں میں عورت کی عزت تکریم کرنا بخوبی جانتا ہوں.

    انہوں نے کہا کہ ”مجھ سے عورت مارچ کے نعرے لکھوائے جائیں میں‌کمال نعرے لکھ کر دوں گا ”لیکن جو یہ خود نعرے لگا رہی ہیں ان کو میں‌سپورٹ نہیں کر سکتا. انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مہم چلانے کےلئے کچھ خواتین کو پیسے ملتے رہے ہیں انہوں نے اپنی نوکری بہت اچھے سے کی ہے ظاہر ہے انکو پیسے ملتے ہیں تو انہوں نے نوکری تو اچھے سے کرنی ہی تھی. انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان نے شادی میں‌نہیں‌بلایا بلاتی بھی تو میں‌نہ جاتا. انہوں نے کہا کہ ”ماہرہ خان کے پاس بہت پیسہ ہے اس نے میرے خلاف بولنے کےلئے پٰیسے نہیں لئے.” وہ میرے خلاف بلاوجہ بولی ، ماوری سرمد کے بارےمیں ، میں بات ہی نہیں‌کرنا چاہتا اسکا تو نام بھی نہ لو.

    ترکش اداکار سے پاکستانی فنکاروں کی ملاقات اور یاسر حسین کی دلچپسپ تنقید

    تجھے یاد نہ میری آئی کا ری میک بنایا جائیگا

    عامر خان تارے زمین پر کا سیکول بنائیں گے