Baaghi TV

Category: شوبز

  • لیڈی گاگا اور مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

    لیڈی گاگا اور مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

    گریمی اور آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا اور ان کے منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق لیڈی گاگا اور مائیکل پولانسکی کو حال ہی میں شمالی کیلیفورنیا میں اپنے نومولود بچے کے ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی خبر سامنے آئی۔

    40 سالہ لیڈی گاگا نے رواں سال تقریباً 9 ماہ تک جاری رہنے والا ’مےہیم بال‘ ورلڈ ٹور اپریل میں مکمل کیا تھا۔ اس عالمی دورے کے دوران انہوں نے دنیا بھر میں 86 شوز کیے۔

    لیڈی گاگا نے مارچ 2025 میں ’دی نیویارک ٹائمز‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں خاندان شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے ماں بننے کی خواہش کو اپنی حتمی خواہش قرار دیا تھا۔

  • ماہرہ خان نے مداحوں کو دوسری بار ماں بننے کی خوشخبری سنا دی

    ماہرہ خان نے مداحوں کو دوسری بار ماں بننے کی خوشخبری سنا دی

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی دوسری بار ماں بننے کی خوشخبری سنا دی۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کرتے ہوئے عالمی فلمی پلیٹ فارم پر پاکستان اور جنوبی ایشیا کی نمائندگی کی،ماہرہ خان نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فیسٹیول کے کمیونٹی امپیکٹ پروگرام کے تحت ایک گفتگو کی میزبانی کی، جبکہ انہیں سنیما میں خدمات اور کم نمائند گی پانے والی کہانیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر ایک ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

    ماہرہ خان نے کہا کہ ٹورنٹو فلم فیسٹیول ان فیسٹیولز میں شامل ہے جہاں وہ ہمیشہ نئی فلمیں دیکھنے کی خواہش رکھتی رہی ہیں، تاہم اپنے کیریئر کے اس مرحلے پر ان کے لیے زیادہ اہم یہ ہے کہ انہیں عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کو ایک اہم جنوبی ایشیائی آواز کے طور پر پیش کرنے کا موقع ملا پاکستان کی اپنی کہانیاں، شناخت اور سنیما ہے اور عالمی سطح پر جنوبی ایشیا کی نمائندگی کے دوران پاکستان کی منفرد آواز کو سامنے لانا ان کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

    ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کی مصروفیات میں فلم ’یور مدر یور مدر یور مدر‘ کے ورلڈ پریمیئر میں شرکت بھی شامل ہے فلم کی ہدایت کاری پاکستانی نژاد فلم ساز باسام طارق نے کی ہے، جبکہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار مہرشالہ علی بھی فلم کا حصہ ہیں،ماہرہ خان باسام طارق کے ساتھ فلم، کہانی سنانے اور جنوبی ایشیائی نمائندگی کے موضوع پر گفتگو بھی کریں گی، ماہرہ خان اور باسام طارق کو مسلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ٹورنٹو کی جانب سے سنیما اور فنون میں خدمات کے اعتراف میں ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹ‘ ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔

    تاہم ٹورنٹو میں41 سالہ ماہرہ خان کی موجودگی کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی وجہ ان کا دوسری بار ماں بننے کا اعلان ہے ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ 17 سال بعد دوبارہ ماں بننے والی ہیں، ان کا پہلا بیٹا اذلان ہے، جس کی پیدائش کے وقت وہ 24 برس کی تھیں، اس مرتبہ حمل کا تجربہ پہلے سے بالکل مختلف اور زیادہ مشکل ہے اس عمر میں جسمانی اور جذباتی طور پر بہت کچھ بدل چکا ہے اور اس مرحلے پر خوشی کے ساتھ خوف، تھکن اور حساسیت بھی محسو س ہوتی ہے۔

    ماہرہ خان نے کہا کہ وہ نجی زندگی کے معاملات کو عموماً محدود رکھتی ہیں اور حمل ظاہر کرنے کے حوالے سے کچھ جھجھک بھی تھی، خصوصاً ریڈ کارپٹ پر لبا س کے انتخاب کے حوالے سے، تاہم انہوں نے اپنی موجودہ زندگی کو چھپانے کے بجائے اسے قبول کرنے کا فیصلہ کیا،انسان بہت سی چیزوں کی منصو بہ بندی کرتا ہے لیکن خدا کے منصوبے سب سے برتر ہوتے ہیں، اور ان کی موجودہ زندگی نے انہیں یہ سیکھنے میں مدد دی ہے کہ ہر چیز کو اپنے قابو میں رکھنے کے بجائے بعض اوقات زندگی کے فیصلوں کو قبول کرنا بھی ضروری ہے۔

  • بھارتی اداکارہ کے گھر چوری،گھریلو ملازمہ گرفتار

    بھارتی اداکارہ کے گھر چوری،گھریلو ملازمہ گرفتار

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے گھر سے مبینہ طور پر تقریباً 5 لاکھ بھارتی روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے، پولیس نے چوری کے الزام میں گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیشا پٹیل کا گھر ممبئی کے چرچ گیٹ کے علاقے میں واقع ہے، جہاں ان کے والدین رہائش پذیر ہیں۔ پولیس کے مطابق گھر سے قیمتی زیورات غائب ہونے کی اطلاع کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں۔پولیس نے بتایا کہ چوری کے الزام میں گرفتار ملزمہ کی شناخت 40 سالہ سیما گھاٹے کے نام سے ہوئی ہے، جو تقریباً ڈیڑھ سال سے امیشا پٹیل کے والدین کے گھر میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی۔امیشا پٹیل کی والدہ آشا پٹیل کی شکایت پر میرین ڈرائیو پولیس نے مبینہ چوری کی تحقیقات شروع کیں اور سیما گھاٹے کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق آشا پٹیل کو سیما گھاٹے پر چوری میں ملوث ہونے کا شبہ تھا اور وہ تقریباً 5 سے 6 ماہ تک مبینہ طور پر اس سے چوری کا اعتراف کرنے اور زیورات واپس کرنے کا مطالبہ کرتی رہیں، تاہم زیورات واپس نہ کیے جانے پر انہوں نے پولیس سے رجوع کیا۔سیما گھاٹے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ملزمہ کو 15 ستمبر تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔

  • ہانیہ عامر کا موسیقی کی دنیا میں ڈیبیو، پہلا گانا ’پابلو‘ ریلیز

    ہانیہ عامر کا موسیقی کی دنیا میں ڈیبیو، پہلا گانا ’پابلو‘ ریلیز

    معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعد موسیقی کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا اور ان کا پہلا گانا ’پابلو‘ ریلیز کردیا گیا۔

    گانا ’پابلو‘ ہانیہ عامر نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے۔ گانے کا آغاز پیانو کی دھن سے ہوتا ہے، جو اداکارہ کے معمول کے معصوم اور شوخ انداز سے مطابقت رکھتی ہے، تاہم اس کے بعد گانا پنجابی ہپ ہاپ کی طرز اختیار کرلیتا ہے۔

    ہانیہ عامر نے گانے میں ان لوگوں کو مخاطب کیا ہے جو ان کے مطابق انہیں صرف اس لیے ’جعلی‘ سمجھتے ہیں کہ وہ بہت خوبصورت ہیں۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ بعض لوگ انہیں حد سے زیادہ محتاط سمجھتے ہیں۔

    اداکارہ نے اپنے مخالفین کے لیے پنجابی بول بھی گائے، جن کا مفہوم ہے کہ ہم ہنس رہے ہیں جبکہ آپ پیچھے بیٹھے جل رہے ہیں، ہم سکون سے ہیں اور آپ روز جھگڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    گانے میں ہانیہ عامر نے اپنی مقبولیت کا بھی ذکر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مداح ہر جگہ ان کا پیچھا کرتے ہیں اور ان کے ’پنڈی اٹیٹیوڈ‘ کو پورا بھارت دیکھ رہا ہے۔

    گانے کے دوران اداکارہ کہتی ہیں کہ ان کے پاس ایسی حویلیاں ہیں جنہیں وہ خالی رکھتی ہیں، تاہم ان کے بہت سے دوست انہیں مصروف رکھتے ہیں، جبکہ ان کی مختلف شرارتیں اور سرگرمیاں بھی ان کے لیے مصروفیت کا باعث بنتی ہیں۔

    ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اگلے قدم کی منصوبہ بندی میں مصروف نہیں، جیسا کہ ان کے ناقدین ان کے بارے میں سوچتے ہیں، بلکہ وہ موسیقی کی دھن پر لطف اندوز ہو رہی ہیں اور اپنے انداز میں زندگی گزار رہی ہیں۔

    اداکارہ نے گانے میں یہ بھی کہا کہ وہ انٹرویوز بھی نہیں دیتیں، لیکن اس کے باوجود خبروں میں رہتی ہیں۔

    ہانیہ عامر نے اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سکون سے بیٹھیں، کچھ سانس لیں اور زیادہ پریشان نہ ہوں۔ ان کے مطابق سب لوگ یہاں انسان ہیں اور ہر شخص کو اپنے کیے کا جواب دینا ہوگا، اس لیے اپنی حیثیت کے مطابق زندگی گزارنا سیکھنا چاہیے۔

    ’پابلو‘ کا سب سے حیران کن حصہ اس کا اختتامی حصہ ہے، جس میں بھارتی ریئلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت خصوصی طور پر شامل ہیں۔

    گانے میں راکھی ساونت ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں ’جان‘ کہتی ہیں اور کہتی ہیں کہ وہ پریشان نہ ہوں اور کسی قسم کا ٹینشن نہ لیں۔

    راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’حور‘ قرار دیا اور کہا کہ ان کے چہرے پر ایک خاص نور ہے، جس کی وجہ سے لوگ ان سے حسد کرتے ہیں۔

    بھارتی ریئلٹی ٹی وی اسٹار نے ہانیہ عامر کو ’شیرنی‘ بھی قرار دیا اور انہیں اپنے مخالفین کا بہادری سے سامنا کرنے کا مشورہ دیا۔

    راکھی ساونت نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ جو شخص ڈر گیا، وہ سمجھیں مر گیا۔

  • غزہ پر بننے والی فلم ’نازا‘ کی وینس فلم فیسٹیول میں بھرپور پذیرائی

    غزہ پر بننے والی فلم ’نازا‘ کی وینس فلم فیسٹیول میں بھرپور پذیرائی

    غزہ پر بننے والی دستاویزی فلم ’’نازا‘‘ کی وینس فلم فیسٹیول میں بھرپور پذیرائی ہوئی، فلم کی نمائش کے اختتام پر حاضرین نے 25 منٹ تک کھڑے ہو کر داد دی۔

    80 منٹ دورانیے کی اس دستاویزی فلم کی ہدایت کاری اسرائیلی صحافی یووال ابراہم اور ریچل زور نے کی ہے۔ فلم میں غزہ میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل کی جانب سے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نظام کے استعمال کو دستاویزی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

    دونوں صحافی اس سے قبل 2025ء میں ’’نو ادر لینڈ‘‘ کے لیے آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ مذکورہ دستاویزی فلم مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف کیے جانے والے منظم تشدد اور حملوں پر مبنی تھی، جس میں فلسطینی شریک ہدایت کار باسل عدرا اور حمدان بلال بھی شامل تھے۔

    تقریباً 3 سال تک جاری رہنے والی تحقیق کے نتیجے میں تیار ہونے والی فلم ’’نازا‘‘ میں اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس کے ذرائع کی گواہیاں بھی شامل ہیں۔ ان ذرائع نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر فلم سازوں سے گفتگو کی۔

    اسرائیلی فلم سازوں نے امید ظاہر کی ہے کہ غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس افسران اور فوجیوں کی گواہی پر مبنی ان کی فلم ناظرین کے لیے اس معاملے پر خاموش رہنا مشکل بنا دے گی۔

    واضح رہے کہ ’’نازا‘‘ وینس فلم فیسٹیول میں گولڈن لائن ایوارڈ کے لیے 21 فلموں کے ساتھ مقابلے میں شامل ہے۔

  • سائرہ پیٹر کی اوپیرا دھمال نے سماں باندھ دیا، وفاقی وزیر بھی جھوم اٹھے

    سائرہ پیٹر کی اوپیرا دھمال نے سماں باندھ دیا، وفاقی وزیر بھی جھوم اٹھے

    بین الاقوامی شہرت یافتہ برٹش پاکستانی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر نے اسلام آباد میں صوفی اوپیرا لائیو کنسرٹ کے دوران اوپیرا دھمال سمیت شاندار پرفارمنس پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کردیا، جبکہ ان کی پرفارمنس پر وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن اورنگزیب خان کھچی بھی جھوم اٹھے۔

    پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) اور نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے زیر اہتمام سائرہ پیٹر کے اعزاز میں ’صوفی اوپیرا لائیو کنسرٹ‘ پی این سی اے آڈیٹوریم اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ خصوصی موسیقی کی یہ محفل ستارۂ امتیاز 2026ء کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد کی گئی، جس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن اورنگزیب خان کھچی تھے۔

    تقریب میں پارلیمانی سیکریٹری فرح ناز اکبر، ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے محمد ایوب جمالی اور سابق وفاقی وزیر سید جمال شاہ سمیت بڑی تعداد میں شائقینِ موسیقی نے شرکت کی۔

    پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے مختلف زبانوں میں اوپیرا موسیقی پیش کی اور اپنی پُراثر آواز، منفرد اندازِ گائیکی اور شاندار فن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مغربی اوپیرا اور صوفی موسیقی کا حسین امتزاج پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا اور بھرپور داد دی۔

    سائرہ پیٹر کی اوپیرا دھمال نے محفل میں سماں باندھ دیا، ان کی پرفارمنس سے مغربی اور مشرقی موسیقی کا خوبصورت امتزاج نمایاں ہوا جبکہ پاکستانی ثقافت کی رنگا رنگی، گہرائی اور شاندار موسیقی کے ورثے کو بھی اجاگر کیا گیا۔

    کنسرٹ کے دوران سائرہ پیٹر کی بین الاقوامی پرفارمنس پر مبنی شو ریل بھی حاضرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی۔ ان کی فنی سرگرمیوں اور مختلف عالمی پلیٹ فارمز پر پیش کی جانے والی پرفارمنسز کو بھی اجاگر کیا گیا۔

    وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ یہ تقریب پی این سی اے کے اس عزم کی عکاس ہے کہ ملک میں فنونِ لطیفہ اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے، ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا جائے اور پاکستانی فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مؤثر مواقع فراہم کیے جائیں۔

    انہوں نے سائرہ پیٹر کو ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

    اپنی گفتگو میں سائرہ پیٹر نے وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی، سابق وفاقی وزیر سید جمال شاہ اور پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد ایوب جمالی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی حکومت کی شکر گزار ہیں کہ انہیں ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب کیا گیا۔

    سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ وہ لندن میں رہتی ہیں لیکن ان کا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے، کیونکہ انہوں نے اسی سرزمین پر جنم لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت اور موسیقی ان کے لیے ہمیشہ خاص اہمیت رکھتی ہے۔

  • 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر  کاسمیٹک سرجری کےدوران انتقال کر گئیں

    27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کےدوران انتقال کر گئیں

    فن لینڈ کی معروف 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اولیویا اوراس کاسمیٹک سرجری کے ایک طریقہ کار کے دوران پراسرار طور پر جان کی بازی ہار گئیں۔

    رپورٹس کے مطابق اولیویا اوراس شہر ہیلسنکی کے ایک نجی بیوٹی کلینک میں کاسمیٹک سرجری کے لیے موجود تھیں، جہاں کاسمیٹک سرجری کا عمل شر وع ہونے سے قبل بے ہوشی (انستھیزیا) کی دوا دیے جانے کے دوران وہ اچانک بے ہوش ہو گئیں، انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

    اولیویا کے والد ریجو اوراس اور والدہ جوہانا اوراس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی کو بے ہوشی کے انجیکشن کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران وہ دم توڑ گئیں، والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بیوٹی کلینک کے عملے کی سنگین غلطی یا غفلت اس المناک واقعے کا سبب بنی۔

    ہیلسنکی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اولیویا کی موت کے 3 روز بعد واقعے کی باقاعدہ شکایت اور تحقیقاتی درخواست موصول ہوئی، جس کی روشنی میں معاملے میں کسی ممکنہ جرم کی زاویے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،تاہم پولیس کے مطابق تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔

    واضح رہے کہ اولیویا اوراس نے محض 14 برس کی عمر میں انسٹاگرام سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں فالوورز حاصل کر کے بطور انفلوئنسر شہرت حاصل کی 2016ء میں ان کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم ’دی پرفیکٹ سیلفی‘ نے انہیں مزید مقبولیت بخشی، جس میں سوشل میڈیا کے ساتھ ان کے ڈیڑھ سالہ تعلق کی عکاسی کی گئی تھی۔

    بعد ازاں، انہوں نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کر کے 2017ء میں ایمسٹرڈیم سکونت اختیار کر لی تھی فن لینڈ واپسی پر وہ نیند کی گولیوں اور الکحل کی عادت کا شکار ہو گئی تھیں، تاہم انہوں نے باقاعدہ علاج کرا کر اپنی زندگی کو دوبارہ معمول پر لانے میں کامیابی حاصل کر لی تھی۔

  • سوشانت سنگھ کا پوسٹ مارٹم کرنیوالی ٹیم کے رکن کے تہلکہ خیز دعوے

    سوشانت سنگھ کا پوسٹ مارٹم کرنیوالی ٹیم کے رکن کے تہلکہ خیز دعوے

    بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کیس میں ایک بار پھر نئے دعوے سامنے آ گئے-

    سوشانت سنگھ راجپوت کے پوسٹ مارٹم میں شامل رہنے والے روپ کمار شاہ نے ایک گفتگو کے دوران ایسے انکشافات کا دعویٰ کیا ہے جنہوں نے اداکار کی موت سے متعلق پرانے سوالات کو دوبارہ نمایاں کردیا ہےروپ کمار شاہ کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کو پھانسی دینے سے قبل مبینہ طور پر 2 سے 3 مرتبہ گلا دبایا گیا تھا، سوشانت کے جسم پر گلا گھونٹے جانے کے واضح نشانات موجود نہیں تھے، تاہم آنکھوں پر پائے جانے والے زخم بھی اس با ت کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ معاملہ محض خودکشی تک محدود نہیں تھا۔

    پوسٹ مارٹم ٹیم کے رکن نے مزید دعویٰ کیا کہ سوشانت کی گردن کے بائیں جانب کسی آلے کے ذریعے 3 سے 4 مرتبہ زخم پہنچائے گئے تھے ان زخموں کی گہرائی تقریباً 2 سے 3 ملی میٹر تھی،روپ کمار شاہ نے اپنے دعوے کی بنیاد پر سوال اٹھایا کہ اگر یہ محض خودکشی کا واقعہ تھا تو گردن پر ایسے زخم کیسے آئے۔

    روپ کمار شاہ نے پوسٹ مارٹم کے طریقہ کار سے متعلق بھی سنگین دعویٰ کیا،ان کے مطابق سوشانت کا پوسٹ مارٹم رات کے وقت کرنے کے لیے ٹیم پر دباؤ ڈالا گیا، جبکہ سابق ممبئی پولیس افسرسچن وازے نے انہیں اگلی صبح پوسٹ مارٹم کرنے کے بجائے اسی رات کارروائی مکمل کرنے پر مجبور کیا۔

    ان کا دعویٰ ہے کہ واقعے کے بعد انہیں تقریباً 15 روز تک حراست میں رکھا گیا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا،انہیں ٹائر کے اندر ڈال کر بھی مارا جاتا تھا، جبکہ ماسک پہنے متعدد افراد ان کے پاس آتے اور انہیں دھمکیاں دیتے تھے-

    روپ کمار شاہ نے اداکارکی سابق منیجر دیشا سالیان کی موت سے متعلق بھی بعض دعوے کیے ان کے مطابق دیشا سالیان کے پوسٹ مارٹم میں شامل ایک ساتھی نے انہیں بتایا تھا کہ دیشا کے جسم پر متعدد زخم اور نشانات موجود تھے جبکہ ہونٹوں، کانوں اور سینے پر بھی کٹ کے نشانات پائے گئے تھے، دیشا سالیان کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اوراس مبینہ واقعے میں 5 سے 6 افراد ملوث تھے تاہم یہ تمام دعوے روپ کمار شاہ کی جانب سے کیے گئے ہیں اور ان کی آزادانہ طور پر تصدیق اس متن میں موجود نہیں۔

    سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے، ان کی موت کے بعد خودکشی، قتل اور دیگر پہلوؤں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں، اداکار کی موت نے بھارت بھر میں بڑے پیمانے پر بحث کو جنم دیا تھا اور معاملے کی تحقیقات مختلف اداروں نے بھی کی تھیں۔

    واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020ء کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے، 34 سالہ اداکارکی موت نے بھارت میں مختلف سوالات کو جنم دیا،اس سے قبل 8 جون 2020ء کو سوشانت کی سابق منیجردیشا سالیان بھی ممبئی کے علاقے مالاد میں ایک عمار ت کی 14ویں منزل سے گرنے کے بعد ہلاک ہوئی تھیں۔

  • حمیرا بانو اور عثمان پیرزادہ نے شادی کی افواہوں کی تردید کردی

    حمیرا بانو اور عثمان پیرزادہ نے شادی کی افواہوں کی تردید کردی

    سینئر پاکستانی اداکارہ حمیرا بانو نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی خبر دی تھی لیکن اپنے شوہر کا چہرہ نہیں دکھایا تھا اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ سوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوب چینلز نے یہ افواہ پھیلا دی کہ حمیرا بانو نے کسی اور سے نہیں بلکہ اپنے ہی ساتھی اور سینئر اداکار عثمان پیرزادہ سے شادی کر لی ہے-

    اس جھوٹی خبر کے تیزی سے پھیلنے کے بعد عظمیٰ طاہر کے ساتھ ایک ویڈیو کال کے دوران سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نےتمام افواہوں کی سخت تردید کی انہوں نے بتایا کہ آپ لوگ سوشل میڈیا کو بہتر جانتے ہیں، میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ پچھلے50 سالوں سے میری ایک ہی بیوی ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ وہ اگل50 سال تک میری ی بیوی رہے۔

    عثمان پیرزادہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ یہ لوگ صرف پیسے اور زیادہ کلکس حاصل کرنے کے لیے کیوں جھوٹ پھیلاتے ہیں، میرا اور حمیرابانو کا نام آپس میں جوڑنے کے پیچھے کیا مقصد تھا مجھے کچھ معلوم نہیں،اس بات سے ہمارا تو کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن ہمارے مداح ضرور پریشان ہو گئے تھے اور مجھے ان کے بہت سارے فون آ رہے تھے۔

    سنئیر اداکار نے بتایا کہ اس طرح کی افواہیں ان کے بارے میں پہلے بھی ہزاروں بار پھیلائی جا چکی ہیں لیکن ان سب چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، انہوں نے اس معاملے پر حمیرابانو اور ان کے اصل شوہر سے بھی بات کی ہے اور ہم سب اس بات پر صرف ہنسے تھے۔

    اس کے علاوہ اداکارہ حمیرا بانو نے بھی عظمیٰ طاہر کے ساتھ ایک ویڈیو کال کے دوران ان تمام بے بنیاد باتوں کو غلط قرار دیا اور واضح کیا کہ ان کی شادی کسی اور سے ہوئی ہے، ان کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ کوئی فنکار یا ڈائریکٹر ہیں ساتھ ہی حمیرا بانو کے شوہر کی تصویر بھی شیئر کی گئی، جس سے واضح کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر عثمان پیرزادہ سے ان کی شادی سے متعلق پھیلائی جانے والی باتیں درست نہیں۔

    حیرا بانو نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی یوٹیوبرز سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ویوز لائکس کیلئے کسی کے بارے میں بھی غلط افواہیں پھیلا دیتے ہیں غلط ویڈیوز اور تصاویر وائرل کر دیتے ہیں،

  • شردھا کپور اور راہول مودی کی قربت پھر موضوعِ بحث، ڈیٹنگ کی تصاویر وائرل

    شردھا کپور اور راہول مودی کی قربت پھر موضوعِ بحث، ڈیٹنگ کی تصاویر وائرل

    بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی اسکرین رائٹر و پروڈیوسر راہول مودی کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور اپنی نجی زندگی کو زیادہ تر میڈیا اور سوشل میڈیا کی نظروں سے دور رکھتی ہیں اور شاذ و نادر ہی اپنی ذاتی زندگی سے جڑے خاص لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

    تاہم حال ہی میں اداکارہ بیرون ملک چھٹیاں گزارنے گئیں، جہاں سے انہوں نے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ شردھا کپور کی ان تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کی، تاہم ان کے وائرل ہونے کی اصل وجہ ان کی چھٹیاں نہیں بلکہ ان کے ساتھ نظر آنے والے راہول مودی ہیں۔

    شردھا کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں راہول مودی کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں ایک ساتھ کھانا کھاتے، کتابیں پڑھتے اور مختلف مقامات پر گھومتے نظر آئے۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شردھا کپور اور راہول مودی کے تعلقات ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’’چھوٹی سی چھٹی تو بنتی ہے ناں‘‘۔

    واضح رہے کہ شردھا کپور اور اسکرین رائٹر و پروڈیوسر راہول مودی کے درمیان تعلقات کی خبریں پہلی بار 2024 میں سامنے آئی تھیں۔ تاہم دونوں نے اپنی نجی زندگی اور تعلقات کے حوالے سے عمومی طور پر خاموشی اختیار کیے رکھی ہے۔ حالیہ تصاویر کے بعد دونوں کی ایک ساتھ موجودگی نے مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔