Baaghi TV

Category: شوبز

  • کورونا وائرس کے حوالے سے شنیرا اکرم کا پیغام

    کورونا وائرس کے حوالے سے شنیرا اکرم کا پیغام

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر معروف شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دے رہی ہیں

    اسی حوالے سے سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ملک کے حالیہ حالات کے پیش نظر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام لوگ حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار کی بندش کے پیش نظر گھروں کے مالکان کو چاہیے کہ اپنے کرایہ داروں سے نرمی کا رویہ اختیار کریں

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شنیرا اکرم نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان بھر میں کیفے، ریسٹوران، دکانیں ، جیمز، اسکول اور پارکس بند ہوگئے ہیں اِس مشکل وقت میں بلڈنگ اور فلیٹس کے مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنے کرایہ داروں سے کرایہ لینے میں نرم رویہ اپنائیں تاکہ چھوٹے کاروبار والے لوگوں کو مشکلات درپیش نہ آئیں


    شنیرا اکرم میں اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ایک دوسرے سے فاصلہ محدود کر کے سماجی سرگرمیوں کو کم کر کے اور ہاتھوں اور خود کو صاف رکھ کر ہی خود کو اور دوسروں کو اس جان لیوا وائرس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں


    ایک ٹویٹ میں سابق پاکستانی کرکٹر کی اہلیہ نے ایک استعما ل شُدہ ٹشو پیپر کی تصویر شئیر کی جس سے انہوں نے اپنا موبائل فون صاف کیا اورلکھا کہ اگر ہمیں چراثیم سے پاک رہنا ہے تو اس میں صرف ہاتھوں کو صاف رکھنا ضروری نہیں ہے


    شنیرا اکرم نےاپنے ٹوئٹ میں صارفین سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہم کتنی بار اپنے موبائل کو ہاتھ لگاتے ہیں اور پھر وہ ہی ہاتھ اپنے چہرے پر بھی لگاتے ہیں؟

    انہوں نے لکھا کہ میں نے ابھی اپنے موبائل فون اور چارجر کو صاف کیا ہے ساتھ ہی لکھا جب تک آپ یہ خود نہ کرلیں تب تک مجھ پر کوئی تبصرہ نہیں کریں

    واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر خطرناک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 244 ہوگئی

    شنیرا اکرم کا پاکستانیوں کی بھابھی بننے پر خوشی کا اظہار

  • بالی وڈ اداکار امتیا ز خان انتقال کر گئے

    بالی وڈ اداکار امتیا ز خان انتقال کر گئے

    معروف بالی وڈ اداکار اور امجد خان کے بھائی امتیاز خان ممبئی میں انتقال کر گئے

    باغی ٹی وی : معروف بالی وڈ اداکار اور امجد خان کے بھائی امتیاز خان ممبئی میں انتقال کر گئے گذشتہ روز بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک باصلاحیت اداکار اور ایک بہترین انتقال کر گئے ہیں


    جاوید جعفری نے بتایا کہ انہوں نے فلم ’گینگ‘ میں امتیاز خان کے ساتھ کام کیا بہت ہی اچھےاور نرم دل انسان تھے

    امتیاز خان نے یادوں کی بارات، دھرمتما ، دیوان اور نور جہاں جیسی فلموں میں کام کیا

  • کورونا کے باعث فلم فیٹ مین کی شوٹنگ ملتوی

    کورونا کے باعث فلم فیٹ مین کی شوٹنگ ملتوی

    جہاں پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے تمام ثقافتی سرگرمیوں سمیت متعدد اداروں کو بند کر دیا ہے وہیں جان لیوا وائرس کی وجہ سے نبی قریشی نے بھی فلم فیٹ مین کی شوٹنگ ملتوی کر دی گئی

    باغی ٹی وی :گذشتہ سال نومبر میں پاکستان کے نامور ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی میرزا نے اعلان کیا تھا کہ یہ دونوں سال 2020 میں دو فلموں پر قائداعظم زندہ باد اور فیٹ مین پر کام کریں گے قائد اعظم زندہ باد میں فہد مصطفی اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں اور یہ فلم مکمل ہو چکی ہے جبکہ فیٹ میں اداکار احمد بٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں


    فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے بڑھتے خوف کے باعث فلم فیٹ مین کی شوٹںگ جاری نہیں رکھ سکیں گے

    انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے خوف پھیلا ہوا ہے اسے مدنظر رکھتے ہوئے فلم والا پکچرز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی فلم فیٹ مین کی شوٹنگ ملتوی کررہے ہیں ہم اپنی کاسٹ اور باقی ٹیم کی صحت کے حوالے سے سنجیدہ ہیں اس وقت ہم سب کو ایک محفوظ دنیا کی دعا کرنی چاہیے

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 237 ہوگئی ہے

  • عمران خان واحد پاکستانی وزیراعظم ہیں جن کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں اور وہ چاہتے ہیں کسی اور کا بھی کاروبار نہ رہے

    عمران خان واحد پاکستانی وزیراعظم ہیں جن کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں اور وہ چاہتے ہیں کسی اور کا بھی کاروبار نہ رہے

    پاکستانی معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان واحد پاکستانی ہیں جن کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں ہے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ کسی اور کا کاروبار بھی نہ رہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارعدنان صدیقی کی امریکی ریاست نیوجرسی میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیراعظم عمران خان سے متعلق دئیے گئے بیان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گرش کررہی ہے جس میں وہ مزاحیہ انداز میں ملک میں بڑھتی مہنگائی اور غربت کے باعث وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B93GtqUlhUD/?igshid=1n4cl7kd0bji5
    حال ہی میں عدنان صدیقی اور حرامانی نے امریکی ریاست نیوجرسی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر وہاں موجود ضمیر چوہدری نامی شخص نے عدنان صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں پی ٹی آئی کی نمائندگی کرتے ہیں اور عمران خان کے ٹائیگر ہیں

    جس پر عدنان صدیقی نے کہا کوئی کمال نہیں کرتے آپ ، اس پر ساتھ ہی اسی وقت تقریب میں موجود اداکارہ حرا مانی نے کہا کوئی اچھا کام کریں یار حرا مانی کی اس بات پر ہال میں موجود تمام لوگوں نے انہیں داد دی اور کہا زبردست

    عدنان صدیقی نے اسی شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا چوہدری صاحب میں آپکو ایک بات بتانا چاہتا ہوں پھر انہوں نے کہا پہلے یہ بتائیں عمران خان سے کون کون محبت کرتا ہےسب کرتے ہیں ناں ؟ جس پر ہال میں موجود بہت سارے لوگوں نے ہاتھ کھڑا کرکے مثب جواب دیا

    بعد ازاں عدنان صدیقی نے کہا عمران خان واحد پاکستانی وزیراعظم ہیں جنہیں ہم نے منتخب کیا جس کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں ہے یہ کمال کی بات ہے تالیاں ہونی چاہیئں اس پر اور دوسری بات ہے وہ چاہتے ہیں کہ کسی اور کا بھی کاروبار نہ رہے۔ عدنان صدیقی کی اس بات پر ہال تالیوں اور قہقہوں سے گونج اٹھا
    https://www.instagram.com/p/B9wfo2Wn3fo/?igshid=76r0k3u5o3gx
    عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر اپنی اور ہمایوں سعید کی ہاؤنسٹن سے نیو جرسی جاتے ہوئے جہاز میں لی گئی تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے کورونا سے حفاظت کے پیش نظر ماسک پہن رکھے ہیں اس کے کیپشن میں میں اداکار کورونا سے بیزاری کا اظہار کیا ہے

    پہلے فضا میں پیار ہوتا تھا اب فضا میں کورونا ہوتا ہے حرا مانی

  • کورونا بیماری کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ سے لگی ،ادریس البا

    کورونا بیماری کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ سے لگی ،ادریس البا

    برطانوی اداکار ادریس البا کے مطابق انہیں کورونا بیماری کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو سے لگی

    باغی ٹی وی :برطانوی اداکار ادریس البا کے مطابق انہیں کورونا بیماری کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو سے لگی سنتالیس برس کے ادریس البا نے دو روز پہلے ویڈیو شیئر کی تھی جسمیں انہوں نےاپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی

    اب ادریس البا نے بتایا کہ 4 مارچ کو انہوں نے ویمبلے میں چیئریٹی ایونٹ میں شرکت کی تھی جہاں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو بھی موجود تھیں

    ادریس البا نے کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ کے ساتھ اپنی تصویر بھی اسی روز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی

    ادریس البا کی اہلیہ سبرینا اپنے شوہر ہی کے ساتھ رہ رہی تھیں اور اب ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایاگیاہے

    خیال رہے ہالی وڈ اداکارہ اولگا کریلنکو میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جسکا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا اس سے قبل ہالی وڈ کی اسٹار جوڑی ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے تاہم وہ اب صحتیاب ہو چکے ہیں انہیں آسٹریلیا کے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے اب انہوں نے گھر میں قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے

    ہالی وڈ اداکارہ اولگا کریلنکو میں بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    ہالی وڈ اداکار ادریس البا میں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

  • زارا نور عباس عہد وفا کی ٹیم اور آئی ایس پی آر کی شکر گزار

    زارا نور عباس عہد وفا کی ٹیم اور آئی ایس پی آر کی شکر گزار

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے ڈرامےعہد وفا پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے کامیاب ڈراموں میں سے ایک ہے جس کی آخری قسط اتوار 15 مارچ کو نشر کی گئی اس ڈرامے کی کہانی چار دوستوں پر مبنی تھی جن کے کیریئرز اور ذاتی زندگی کو ڈرامے میں پیش کیا گیا

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے ڈرامےعہد وفا پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے کامیاب ڈراموں میں سے ایک ہے جس کی آخری قسط اتوار 15 مارچ کو نشر کی گئی اور اب ڈرامے کے اختتام کے بعد اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے ساتھیوں اور مداحوں کے ساتھ ساتھ آئی ایس پی آر کا بھی شکریہ ادا کیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ڈرامے کے دوران لی گئی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور کیپشن مین لکھا کہ عہد وفا کا اختتام ہوگیا میں پروڈیوسرز اور لکھاریوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں عثمان خالد بٹ آپ کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز تھا اس دوران کچھ بہترین لوگوں کے ساتھ وقت گزارا اور یادیں بنائیں

    انہوں نے لکھا حاجرہ یامین وہاج علی احمد علی اکبر اور احد رضا میر آپ سب کا شکریہ آئی ایس پی آر کا بھی ان کے سپورٹ کے لیے شکریہ خاص طور پر کرنل آصف اور میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ یہ پروجیکٹ ان کا خواب تھا جسے بڑی محنت سے انہوں نے پورا کیا
    https://www.instagram.com/p/B9zJ5eehDHj/?igshid=1qjnjvl3s7wlq
    اداکارہ نے اپنے مداحوں کا بھی اس ڈرامے میں ان کے کردار کو پسند کرنے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے لکھا امید ہے اپنی زندگی کے آخر تک اسی طرح آپ سب کو محظوظ کرسکوں

    واضح رہے زارا نور عباس نے اس ڈرامے میں رانی نامی لڑکی کا کردار نبھایا تھا

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بننے والے اس ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں جبکہ اس کی کہانی مصطفی آفریدی نے لکھی ہے

    ڈرامے میں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، وہاج علی، زارا نور عباس، علیزے شاہ اور ونیزہ احمد جیسے اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کئے تھے

    سب عہد وفا کے نام کیا، جنرل آصف غفور

  • ایران بارڈر نہ بند کرنے پر فخر عالم کی حکومت پر تنقید

    ایران بارڈر نہ بند کرنے پر فخر عالم کی حکومت پر تنقید

    چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے اور تمام ممالک نے کی حکومتوں نے ایمرجنسی نافذ‌کر دی ہے ائیر لائینز اور غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا ہے

    اسی حوالے سے پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فخر عالم نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بارڈر اب تک بند نہیں کیا گیا جس کا پاکستان کو شدید نقصان اٹھانا پڑے گا

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فخر عالم نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بارڈر اب تک بند نہیں کیا گیا جس کا پاکستان کو شدید نقصان اٹھانا پڑے گا


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ معلوم ہوتے ہوئے کہ ایران میں کورونا بری طرح پھیل چکا ہے اس کے باوجود بارڈر پر آمدورفت جاری رکھنے پر میں حیران ہوں

    انہوں نے لکھا کہ بروقت فیصلے نہ لینا اور اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنے جیسی نااہلیوں کی وجہ سے پاکستان میں حالات بدترین ہوسکتے ہیں


    اپنی ایک ٹویٹ میں فخر عالم نے سندھ گورنمنٹ کے کورونا کے لئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی اور سندھ کے چیف منسٹر مراد علی شاہ کو پاکستان کا متحرک وزیر قرار دیا


    ایک اور ٹویٹ میں فخر عالم نے لکھا کہ ہم سب کو ٹیسٹ کروانا چاہیئے نہ صرف پاکستان بلکہ تمام دنیا بھر کے لوگوں کو انہوں نے لکھا ہمیں یکجہتی سے اس کو پھیلنے سے روکنا ہے

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے مجموعی طور پر پاکستان میں کورونا دے متاثر افراد کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے

  • کورونا سے متاثرہ افراد ہسپتال علاج کروانے کی بجائے گھر بھاگ جاتے ہیں ڈاکٹر پریشان، نادیہ جمیل

    کورونا سے متاثرہ افراد ہسپتال علاج کروانے کی بجائے گھر بھاگ جاتے ہیں ڈاکٹر پریشان، نادیہ جمیل

    چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کوورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے کئی ممالک میں متعدد سرگرمیاں بند کر دی گئیں ہیں اور لوگوں کو حفاظتی اقدامات کے طور پر گھروں میں رہنے کی اور سماجی سر گرمیاں محدود رکھنے کی تلقین کی جا رہی ہے جبکہ کووڈ پوزیٹیو لوگوں کو آئسولیشن مین رکھ کر ان کا علاج کیا جا رہا ہے

    باغی ٹی وی : پاکستان سمیت پوری دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافی ہو رہا ہے جس کے پیش نظر حکومت پاکستا ن سمیت مختلف ممالک نے تمام سر گرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور کورونا سے متاثر افراد کے لئے مختلف آئسولیشن سینٹر بنا رکھے ہیں

    لیکن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے ٹویٹ میں لکھا کہ انہیں ان کے ایک دوست پاکستانی ڈاکٹر دوست نے فون کیا اور کہا کہ وہ بہت پریشان ہیں کیونکہ قرنطینہ میں رکھنے والے مریض جن میں کورونا وائرس کی مثبت رپورٹس کے بعد بھی ہسپتال میں رک کر علاج کروانے کی بجائے بھاگ جاتے ہیں

    واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے

  • حنا بٹ نے پاکستان میں کورونا پھیلنے کی وجہ زلفی بخاری و دیگر وزرا کو قرار دیا

    حنا بٹ نے پاکستان میں کورونا پھیلنے کی وجہ زلفی بخاری و دیگر وزرا کو قرار دیا

    چین کے شہر ووہان مسے پھیلنے والے کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ہر کوئی اس کے خو ف و ہراس میں مبتلا ہے چین کے شہر میں پاکستانی طالبعلموں نے حکومت سے اپنے بچوں کو واپس لانے کی درخواست کی دائر رکھی ہے

    باغی ٹی وی : چین کے شہر سے پھوٹنے والی کورونا وائرس کی وبا نے جہاں چین میں سینکڑوں لوگوں کو متاثر کیا وہیں متعدد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ہر کوئی اس کے خو ف و ہراس میں مبتلا ہے چین میں پھیلی اس وبا کے پیش نظر پاکستانی طالبعلموں کے والدین نے حکومت سے اپنے بچوں کو واپس لانے کی درخواست کی تھی جس پر حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا تھا نہ ہی پاکستانی طالبعلموں کو واپس لانے کے لئے کوئی اقدامات کئے تھے

    لیکن چند حکومتی عہدیدارو اپنے اثر و رسوخ کی وجہ کچھ لوگوں کو پاکستان لانے میں کامیاب ہو گئے تھے جس پر پاکستان مسلم لیگ ن کی کارکن حنا بٹ نے زلفی بخاری سمیت ان عہدیدراوں کو پاکستان میں کورونا پھیلنے کا وجہ قرار دیا


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حان بٹ نے لکھا کہ چین میں پھنسے طلبا اور ان کے والدین دہائی دیتے رہے کہ ہمارے بچوں کو واپس لایا جائے لیکن کسی نی نہیں سنی لیکن سید زلفی بخاری اور دوسرے وزرا اپنا سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے دوستوں اور رشتہ داروں کو قرنطینہ میں رکھے بغیر ایران کے راستے سے پاکستان لائے اس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 200 ہو گئی ہے

  • کورونا وائرس کے حوالے سے دلیپ کمار کا عوام کے لئے پیغام

    کورونا وائرس کے حوالے سے دلیپ کمار کا عوام کے لئے پیغام

    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے خود کو کورونا کے خطرے کے پیش نظرآئسولیٹ کر لیا

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے خود کو کورونا کے خطرے کے پیش نظرآئسولیٹ کر لیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے کورونا وائرس کی وجہ سے مجھے آئیسولیٹ کردیا ہے تاکہ کسی قسم کا کوئی وائرس حملہ آور نہ ہوسکے
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1239617934319730688?s=19
    دلیپ کمار نے ایک اور ٹویٹ میں مداحوں سے کورونا سے بچنے کے لئے غفاظتی تدابیر اپنانے کی درخواست کی اداکار نے لکھا کہ میری آپ سبھی سے اپیل ہے کہ آپ اپنے گھروں کے انر رہ کر اس کورونا وائرس سے اپنی اور دوسروں کی حفاظت کریں
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1239620504492761088?s=19
    دلیپ کمار نے لکھا کورونا وائرس کی وبا تمام حدود و سرحدوں کو پار کر رہی ہے انہوں نے عوام کو کہا کہ وہ محکمہ صحت کے اصولوں پر عمل کریں اپنے آپ کو دوسروں سے محدود رکھ کر اپنی اور دوسروں کی حفاظت کریں

    واضح رہے کہ بھارت میں بھی کورونا کے کیسز کی تعداد مزید تیزی سے بڑھ رہی ہے بھارت سرکار نے تمام مارکییٹیں مذہبی و تفریحی مقامات شوبز سرگرمیوں سمیت متعدد ادارے بند کر دیئے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 200 ہو گئی ہے