Baaghi TV

Category: شوبز

  • امید ہے افتخار ٹھاکر میری عیادت کو آئیں گے جانو بابا

    امید ہے افتخار ٹھاکر میری عیادت کو آئیں گے جانو بابا

    سٹیج کے معروف فنکار مقصودانورالمعروف جانو بابا کی ٹانگ کٹ گئی ہے وہ بہت سارے پراجیکٹس کررہے تھے لیکن شوگر کے باعث ڈاکٹروں نے ان کی ٹانگ کاٹ دی ہے. جانو بابا کے گھر ان کے قریبی دوست تیمارداری کے لئے جا رہے ہیں. ان کے ساتھیوں نے جانو بابا کی ٹانگ کٹنے پر نہایت دکھ اور تکلیف کا اظہار کیا ہے. کچھ دن میں ان کے لئے ایک چیرٹی شو بھی کیا جا رہا ہے جس کے مہمان خصوصی اداکار راشد محمود ہوں گے. ماہ نورسمیت سٹیج کے دیگر ان کی تیمارداری کے لئے ان کے گھر تشریف لا چکے ہیں.

    اس حوالے سے جانوبابا کا کہنا ہے کہ ”میرے ساتھی فنکار مجھ سے ملنے اور ٹانگ کے کٹ جانے پر دکھ کا اظہار کرنے کے لئے میری رہائشگاہ پر آرہے ہیں”،جانو بابا نے کہا کہ میں اپنے بھائی افتخارٹھاکر کی آمدکے لئے بھی پرامید ہوں کہ جیسے ہی ان کو میری ٹانگ کے کٹ جانے کا علم ہوگا وہ بھی ضرور میری عیادت کرنے آئیں گے۔یاد رہے کہ جانو بابا گزشتہ دو دہائیوں سے شوبز سے وابستہ ہیں، بیماری کے ساتھ ساتھ ان کی مالی حالت بہت اچھی نہیں ہے لہذا وہ فنکاروں سے اپیل کررہےہیں کہ میری مدد کی جائے .

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

  • میری اور زینب کی منگنی نہیں ہوئی ہم اچھے دوست ہیں اسامہ خان

    میری اور زینب کی منگنی نہیں ہوئی ہم اچھے دوست ہیں اسامہ خان

    ٹی وی اداکار اسامہ خان اور اداکارہ زینب شبیر کی گہری دوستی ہے ، دونوں ایک ساتھ دکھائی بھی دیتے ہیں، دونوں‌کے بارے میں کافی عرصے سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ دونوں شادی کررہے ہیں لیکن اسامہ خان اس پر بول پڑے ہیں. اسامہ خان نے کہا ہے کہ زینب شبیر بہت اچھی لڑکی ہے ہماری بہت اچھی دوستی بھی ہے. لیکن ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا نہ ہی اس بارے میں سوچا ہے. انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار اپنے والدین کے ساتھ کشمیر گیا ہوا تھا وہاں مجھے ایک خاتون نے گاڑی میں بیٹھے دیکھ لیا وہ آئی اس نے گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹایا اور کہا کہ تمہاری بیوی زینب کہاں ہے؟ اس کے پیچھے ایک بس کھڑی تھی .

    اس بس سے کچھ لڑکیاں چلائیں کہ تمہاری منگیتر زینب کہاں ہے. اس پر میرے ساتھ بیٹھے میرے والدین نے مجھ سے پوچھا کہ تمہاری زینب کے ساتھ منگنی کب ہوئی ، میرے والد کے دوست بھی موجود تھے انہوں نے والد کو مبارکباد دی اور کہا کہ یار بتایا بھی نہیں ، میں ان سےکہتا رہا کہ میری منگنی نہیں ہوئی. میرے والد کے دوستوں نے کہا کہ ہم سے شرط لگا لو اسامہ نے زینب سے منگنی کر رکھی ہے. بہت مشکل سے یقین دلایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے. اسامہ نے کہا کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں.

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

  • میرج بیورو نے رشتہ ڈھونڈنے کے 8 لاکھ روپے مانگے

    میرج بیورو نے رشتہ ڈھونڈنے کے 8 لاکھ روپے مانگے

    معروف اداکارہ یشما گل جو کہ بہترین اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌شادی کے حوالے سے بات کی ہے اور بتایا ہے کہ ایک میرج بیورو نے ان سے رشتہ کروانے کےلئے کتنے پیسے مانگے. انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا رشتہ میرج بیورو کے زریعے ڈھونڈنے کا سوچا کسی ایک میرج بیورو سے رابطہ کیا. اور امید کی کہ ان کو کوئی اچھا رشتہ مل جائیگا. انہوں نے کہا کہ میں اس بات کی قائل ہوں کہ شادی وقت پر ہوجانی چاہیے. میرج بیورو نے دیکھا کہ فنکارا ہے لہذا بہت پیسے والی ہو گی تو انہوں نے مجھ سے رشتہ ڈھونڈنے کے ہی آٹھ لاکھ روپے مانگ لئے. یشما گل کہتی ہیں کہ ان کا آٹھ لاکھ روپے مانگنا میرے لئے بہت ہی شاکنگ تھا.

    انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم صبح سے لیکر رات تک کام کررہے ہوتے ہیں ایسے شوہر ڈھونڈنے یا اچھا رشتہ ڈھونڈنے کا وقت ہی کہاں ملتا ہے. ”مجھے تو لگتا ہے کہ اب تو شوہر ڈھونڈنا بھی بہت مہنگا ہو گیا ہے کیونکہ میرج بیورو والے آٹھ لاکھ روپے مانگ رہے ہیں. حد ہی ہو گئی ہے. یشما گل نے کہا کہ میں نے ایک ایسے ہی بیٹھے بیٹھے سوچا کہ میرج بیورو سے رابطہ کروں کر تو لیا لیکن لگ سمجھ گئی.

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

  • ڈرامہ ”جیسے آپکی مرضی” شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا

    ڈرامہ ”جیسے آپکی مرضی” شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا

    سکس سگما کا ڈرامہ سیریل جیسے آپکی مرضی کو شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے . ڈرامے میں کرن ملک اور در فشاں کی اداکاری کو بہت پسند کیا جا رہا ہے. اداکار میکال ذوالفقار (شیری) اور درفشاں سلیم (علیزے) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض صبا حمید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نائلہ زہرہ جعفری نے لکھی ہے۔میکال ذوالفقار درفشاں سلیم سے محبت کی شادی کرتا ہے اور شادی کرتے ہی وہ ایکدم بدل جاتا ہے اور درفشاں‌کو اپنی مرضی کے مطابق ڈیل کرنے کی کوشش کرتا ہے. درفشاں ایک ورکنگ لیڈی ہے اور میکال ذوالفقار ایک امیر گھرانے کا چشم و چراغ.

    ”کہانی میں ابھی تک یہ دکھایا گیا ہے کہ شادی کے بعد درفشاں کو اسکا سٹیٹس بات بات پر بتایا جاتا ہے .” کرن ملک درفشاں کو پسند نہیں کرتی لیکن بھائی کی پسند کی وجہ سے مجبور ہو کر خاموشی سے شادی میں شریک ہوجاتی ہے. ڈرامے کی ہر قسط کو یوٹیوب پر ملینز میں‌ دیکھا جا رہا ہے. میکال اور در فشاں پہلی بار ایکساتھ کسی ڈرامے میں آئے ہیں. جسے بہت پذیرائی مل رہی ہے.

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

  • سیئنرز کا احترام ہر جونئیر پر لازم ہے جویریا عباسی

    سیئنرز کا احترام ہر جونئیر پر لازم ہے جویریا عباسی

    ٹی وی کی اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے میں جب انڈسٹری میں‌نئی نئی آئی تو میں سینئرز کے ساتھ کام کرتے وقت گھبرایا جایا کرتی تھی . باقاعدہ نروس ہو جایا کرتی تھی. انہوں نے کہا کہ لیجنڈ اداکاروں سے کام کرتے ہوئے جہاں ڈر لگتا تھا وہاں فخر بھی ہوتا تھا کہ میں بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کر رہی ہوں. انہوں نے کہا کہ ویسے تو میری بہت ساری پسندیدہ اداکارائیں لیکن عظمیٰ گیلانی مجھے بہت پسند ہیں ان کی آواز ان کی اداکاری کا انداز نہایت ہی خوبصورت ہے. ان کی اداکاری ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے.

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ” نئے کام کرنے والوں کو اپنے سینئرز کا بہت زیادہ احترام کرنا چاہیے”. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہمارے سینئر اداکار ایک انسٹی ٹیوٹ کا درجہ رکھتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ جونیئرز کی رہنمائی کی ہے ۔جویریا نے کہا کہ میری بیٹی نے بہت کم کام کیا ہے لیکن اسکو جتنا اور جو بھی کام ملا ہے وہ بہت ہی اچھا اور معیاری تھا. شادی کے بعد میری بیٹی کا فوری طور پر اداکاری کا بالکل بھی ارادہ نہیں ہے لیکن اس نے اداکاری چھوڑی نہیں ہے.

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

  • کرینہ کپور کی بہت بڑی مداح تھی حرا مانی کا اعتراف

    کرینہ کپور کی بہت بڑی مداح تھی حرا مانی کا اعتراف

    معروف اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ میں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی دیوانی ہوا کرتی تھی ، وہ جو پہنتی تھی جس طرح کا میک اپ کرتی تھی میں‌اسکو کاپی کیا کرتی تھی. میں کرینہ کی خوبصورتی سے بہت متاثر تھی وہ اداکاری بھی بہت اچھی کیا کرتی تھی. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اداکاری باقاعدہ کہیں سے بھی نہیں سیکھی. میں نے جو کچھ سیکھا ہے ٹی وی سے ہی سیکھا ہے ، ٹی وی ہی میرا استاد ہے. انہوں نے کہا کہ سینئرز نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے. اور میں‌آج جس بھی مقام پر ہوں اس میں‌سینئرز کا بہت بڑا کردار ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ ”مانی کے ساتھ شادی محض اتفاق تھا ”وہ میری دوست کے ساتھ بات کیا کرتے تھے ، مجھ سے ان کی ملاقات ہوئی تو ہماری دوستی ہو گئی اس کے بعد ہم نے شادی کا فیصلہ کیا اور آج ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری کرنا اچھا لگتا ہے. جب تک میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں میں کام کرتی رہوں گی . حرا مانی نے کہا کہ مجھے کامیڈی بہت اچھی لگتی ہے” اگر مجھے کامیڈی کردار مسلسل ملتے رہیں تو میں‌مسلسل کرتی رہوں گی”.

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

  • شمیم آراء کو جب فلم انڈسٹری کی ضرورت تھی وہ کام نہ آئی بابرا شریف

    شمیم آراء کو جب فلم انڈسٹری کی ضرورت تھی وہ کام نہ آئی بابرا شریف

    ہر دلعزیز اداکارہ بابرہ شریف نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں میری بہت ساری فیو رٹ تھیں جن میں‌زیبا بیگم ، دیبا رانی و دیگر کا نام قابل زکرہے لیکن مجھے شمیم آراء کے ساتھ محبت تھی ، وہ بہت اچھی اداکارہ ، ہدایتکارہ تھیں ، انہوں نے مجھ سے وہ کام لیا جو دوسرے ڈائریکٹرز نہ لے سکے. مجھے ان کی وفات کا بہت دکھ ہے. جب مجھے ان کے انتقال کی خبر ملی تو مجھے صدمہ ہوا اور میرا دل بہت پریشان ہوا ، میں اس صدمے سے آج تک نہیں نکلی. انہوں نے انڈسٹری کو بام عروج پر پہچانے کےلئے اپنا کردار ادا کیا لیکن جب انڈسٹری کو ان کی ضرورت تھی کوئی کام نہ آیا

    انہوں نے کہا کہ” فلم انڈسٹری نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمیم آراء کو بیماری کی حالت میں اکیلے چھوڑ‌دیا”. بیماری کے وقت پر کوئی ان کے پاس نہ جاتا ہر کوئی اپنی زندگی میں‌اتنا مصروف تھا کہ شمیم آراء جیسی لیجنڈ کی خدمات شاید سب نے فراموش کر دیا. مجھے افسوس ہے کہ وہ جن حالاتوں میں دنیا سے گئیں . فلم انڈسٹری ایک ایسی جگہ ہے جہاں انسان کام کرتا رہے اور مشہور ہو تو لوگ پوچھتے ہیں ورنہ نہیں.بابرا شریف شمیم آراء کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں .

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

  • شبنم مجید کے بیٹے مومن نے اپنا پہلا گیر ریکارڈ‌کروا لیا

    شبنم مجید کے بیٹے مومن نے اپنا پہلا گیر ریکارڈ‌کروا لیا

    نامور گلوکارہ شبنم مجید کے صاحبزادے بھی گلوکاری کے میدان میں آ گئے ہیں ، شبنم مجید کے بیٹے کا نام مومن علی واجد ہے. مومن واجد نے اپنے کیرئیر کا پہلا گانا ریکارڈ کروا لیا ہے اور اس گیت کا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیاہے. ٹیزر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہاہے. خصوصی طور پر میوزک پر گہری نظر رکھنے والوں کی جانب سے شبنم مجید کے صاحبزادے کی پہلی کاوش کو بہت پسند کیا جارہا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ گلوکارہ شبنم مجید کے صاحبزادے مومن علی واجد جو گزشتہ کئی سالوں سے باقاعدہ موسیقی کی تربیت حاصل کر رہے ہیں .

    انہوں نے اب پہلی مرتبہ اپنے ایک ویڈیو گیت کی ریکارڈنگ مکمل کرا دی ہے جو مری اور گردونواح کے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے ۔بہت جلد اس گانے کی مکمل ویڈیو گیت کو بھی ریلیز کر دیا جائے گا ۔”شبنم مجید کا کہنا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے بیٹے نے گلوکاری کے میدان میںقدم رکھ دیا ہے،” میرا بیٹا ریاضت بھی کرتا ہے اور میوزک کی اس نے باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے . امید ہے کہ مجھے جس طرح پذیرائی ملی ہے میرے بیٹے کو بھی اسی طرح پذیرائی ملے گی.

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

  • شادی گھر بسانے کےلئے کی تھی راکھی ساونت

    شادی گھر بسانے کےلئے کی تھی راکھی ساونت

    بالی وڈ اداکارہ نے اپنی حالیہ میڈیا ٹاک میں کہا ہے کہ میں نے عادل کے ساتھ شادی گھر بسانے کےلئے کی تھی ، مجھے نہیں پتہ تھا کہ میرا گھر اس بار بھی نہیں بسے گا. انہوں نے کہا کہ عادل نے مجھے دھوکہ دیا، مجھ سے شادی کرکے سات مہینے تک اسکو چھپا کر رکھا. جب میں یہ شادی دنیا کے سامنے لے آئی تو پھر عادل اور میرے درمیان لڑائی جھگڑے ہوئے ، عادل نے کہا کہ میں نے کیوں دنیا کو بتایا ہے میں ابھی اس شادی کو چھپا کر رکھنا چاہتا تھا. راکھی نے کہا کہ اس کی اتنی زیادہ گرل فرینڈز تھیں کچھ اس سے عمر میں بڑی بھی تھیں ایک کے بارے میں‌، میں نے کہا کہ کیا یہ تمہاری بہن لگتی ہے تو اس نے مجھے کہا کہ بکواس بند کرو میں تمہارا منہ توڑ دوں گا.

    راکھی نے کہا کہ ”عادل نے میری عزت خراب کی ، میرے جذبات کے ساتھ کھیلا ”اور میرا پیسہ ہڑپ کر گیا. اب وہ نئی نئی لڑکیوں کے ساتھ پھر رہا ہے. اس کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں ، عادل نے یہ سب کرنا تھا تو میری زندگی خراب کیوں کی . انہوں نے کہا کہ میری اور عادل کی ابھی طلاق نہیں ہوئی .

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

  • آشیش ودیارتھی-روپالی باروا کا شادی کے بعد ٹرولنگ پر ردعمل

    آشیش ودیارتھی-روپالی باروا کا شادی کے بعد ٹرولنگ پر ردعمل

    بالی وڈ اداکار آشیش ودیارتی کی جوڑی اس وقت خبروں میں آئی جب انہوں نے شادی کی . 57 سالہ اداکار کی پہلی شادی اداکار پیلو ودیارتھی سے ہوئی تھی۔ وہ 2021 میں الگ ہو گئے تھے۔ آشیش نے جب دوسری شادی کی اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں تو انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔دونوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کے بارے میں‌کھل کر بات کی ہے . ان دونوں نے کہا ہے کہ ہمیں ٹرولنگ سے رتی برابر بھی فرق نہیں پڑتا.
    روپالی نے کہا کہ جب شادی کے بعد سوشل میڈیا پر منفی تبصرے ہوئے تو میں‌نے بالکل بھی برا نہیں منایا تھا. جو لوگ ایسا کررہے تھے میں‌ان کو جانتی نہیں تھی تو میں‌کیوں ان کوجواب دیتی یا اپنا دماغ خراب کرتی.

    آشیش نے کہا کہ ”یہ سب جو ہمارے ساتھ ہوا ہے وہ سلیبرٹیز کے ساتھ ہونا معمول کی بات ہے”. مجھے روپالی پسند آئی میں نے شادی کر لی، ہم دونوں خوش ہیں تو ٹھیک ہے بات ہی ختم کسی کو ہماری جوڑی سے اگر تکلیف ہے تو یہ اسکا مسئلہ ہے ہمارا نہیں‌ہم کیوں اپنے گھر کا ماحول خراب کریں یا اپنے رشتے کو خراب کریں. ہمارے قریبی دوستوں نے اس مشکل وقت میں‌ہمارا ساتھ دیا ہمارے لئے یہی کافی تھا.

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ