Baaghi TV

Category: شوبز

  • صباقمر ” کملی ” ہوگئی

    صباقمر ” کملی ” ہوگئی

    اسلام آباد :صبا قمر کملی ہوگئی ، یہ پہلا موقع نہیں‌ کہ صبا قمر کو ایک بہت بڑی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ہے ،اس سے پہلے بھی صبا قمر کئی پاکستانی فلموں میں کام کرچکی ہیں، اب پاکستانی اداکارہ صبا قمر سرمد کھوسٹ کی نئی فلم’’کملی‘‘ کی کاسٹ کا حصہ بن گئیں۔

    مصری نوجوان چمچ ، کانٹے اور زیورات کھانے لگا

    ذرائع کے مطابق یہ فلم آئندہ سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم کی دیگر تفصیلات ابھی فراہم نہیں کی گئیں۔یاد رہے کہ اس کے علاوہ بھی پاکستانی کی صف اول کی اداکارہ صبا قمر ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم’’منٹو‘‘ کے بعد ان کی نئی فلم’’کملی‘‘ کی کاسٹ کا حصہ بن گئیں ہیں ،

  • شادی سے پہلے بیوی ، اقراعزیز نے یہ کیا کردیا ، احمد علی بٹ کی موجیں ہوگئیں

    شادی سے پہلے بیوی ، اقراعزیز نے یہ کیا کردیا ، احمد علی بٹ کی موجیں ہوگئیں

    اسلام آباد:شادی سے پہلے بیوی اور وہ بھی احمد علی بٹ کی ، کیا احمد علی بٹ کی بیوی نمرہ یہ پسند کریں گی ، اس خبر نے ہلچل ہی مچادی ، اطلاعات کے مطابق اداکارہ اقراء عزیز ڈرامہ سیریل’’ جھوٹی‘‘میں احمد علی بٹ کی اہلیہ کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

    ذرائع کے مطابق یہ ساری کہانی ایک ایسے میاں بیوی کے گرد گھومتی ہے جس کی بیوی کی نظر میں پیسے کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے اور وہ سمجھتی ہے کہ پیسہ ہی سب کچھ ہوتا ہے، ڈرامے میں احمد علی بٹ ایک متوسط طبقے کا سنجیدہ شخص ناصر کا کردار ادا کر رہے ہیں

  • بیٹی اللہ کی رحمت : ایمن خان اورمنیب بٹ کی بیٹی کی تصویرسوشل میڈیا پروائرل ، مداحوں میں خوشی کی لہر

    بیٹی اللہ کی رحمت : ایمن خان اورمنیب بٹ کی بیٹی کی تصویرسوشل میڈیا پروائرل ، مداحوں میں خوشی کی لہر

    کراچی: بیٹی اللہ کی رحمت ہے ، ہمیں اللہ نے بیٹی سے نوازا ہے بہت زیادہ خوش ہیں، ان خیالات کااظہار اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعے صارفین کے لیے اپنے پیغام کیا ہے ، اداکارہ ایمن خان اورمنیب بٹ کی ننھی پری کی تصویر منظر عام پرآتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    https://www.instagram.com/aimanmuneebbutt.official/?utm_source=ig_embed

    پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبصورت جوڑی ایمن خان اورمنیب بٹ کی بیٹی امل منیب کی تصویرمنظرعام پر آتے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ تصویر میں ایمن خان اسپتال میں اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئے نظرآرہی ہیں، جب کہ ننھی امل کولوگوں کی جانب سے دعائیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق منیب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہاتھاکہ اللہ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے اور اس وقت اپنے جذبات کو بیان کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ اسی پوسٹ میں منیب بٹ نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام امل منیب رکھاہے۔

  • ممبئی میں کشمیری گلوکار کو گھر سے بے دخل کر دیا گیا

    ممبئی میں کشمیری گلوکار کو گھر سے بے دخل کر دیا گیا

    بھارتی شہر ممبئی میں مقیم کشمیری گلوکار عادل گریزی کو گھر سے بے دخل کردیا گیا ، کشمیری گلوکار عادل گریزی گزشہ ماہ اپنے خاندان سے ملنے مقبوضہ کشمیر گئے تھے ، ایک ماہ گزرنے کے بعد جب وہ 3 ستمبر کو واپس اپنے گھر آئے تو مکان مالک نے گھر میں رکھنے سے منع کر دیا ،
    عادل گریزی بھارتی کشمیری گلوکار ہیں جن کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور ان کے اہلخانہ مقبوضہ کشمیر میں ہی رہائش پزیر ہیں

  • پاکستانی شارٹ فلم "ڈارلنگ” نے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

    پاکستانی شارٹ فلم "ڈارلنگ” نے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

    اٹلی کے شہر وینس میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم "ڈارلنگ” نے بیسٹ شارٹ فلم ایوارڈ اپنے نام کرلیا، ڈارلنگ فلم کولمبیا یونیورسٹی کے پاکستانی طالبعلم صائم صادق نے بنائی ہے جس علینا کا کردار لاہور کی ایک خواجہ سرا عورت علینا خان نے ادا کیا ہے جس کی دوستی ایک شانی نامی لڑکے سے ہوتی ہے ،
    فلم میں خواجہ سرا ؤں کو پیش آنے والے مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ پاکستان جیسا معاشرہ کس قدر مشکل سے ایسے لوگوں کو قبول کرتا ہے، "ڈارلنگ” کے پروڈیوسر 28 سالہ صائم صادق کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلم کو ٹورنٹو میں بھی پریمیر کریں گے اور پاکستان کا نام اونچا کرنے کی کوشش کریں گے

  • اسلام قبول کرنے والی آئرش گلوکارہ کی سکرین پر واپسی

    اسلام قبول کرنے والی آئرش گلوکارہ کی سکرین پر واپسی

    ماضی میں مسیحی مذہب کی پیروکار اور مسیحیت پر تنقید سمیت اپنے متنازع جنسی رجحانات کے باعث خبروں کا حصہ رہنے والی آئرش گلوکارہ شینڈا او کونر نے گزشتہ برس اسلام قبول کرکے سب کو حیران کر دیا تھا ،
    شنیڈا او کونر نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام شہدا ڈیوٹ صداقت رکھا ہے، وہ اسلام کو ایک آفاقی مذہب قرار دیتی ہیں، اسلام قبول کرنے کے دس ماہ بعد انہوں نے دوبارہ موسیقی کی دنیا کا رخ کیا ہے لیکن اس مرتبہ وہ اسٹیج پر اسلامی لباس اور وضع قطع کے ساتھ رونما ہوئیں، گلوکارہ نے سر کو سرخ رنگ کے لباس سے مکمل ڈھانپ رکھا تھا اور سر پر حجاب بھی اوڑھ رکھا تھا،

  • ہالی ووڈ فلم "جوکر” نے بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    ہالی ووڈ فلم "جوکر” نے بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    ٹوڈ فلپس کی کامک سٹوری فلم "جوکر” نے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گولڈن لائن ایوارڈ اپنے نام کر لیا، 2018 کے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گولڈن لائن ایوارڈ جیتنےوالی فلم دی شیپ آف واٹر تھی
    فلم پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ اس ایوارڈ کو جیتنے سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ آئندہ ہونے والے فلم فیسٹیول اور مقابلوں میں بھی جوکر نمایاں کامیابیاں سمیٹے گی،

  • مہوش حیات کی پریانکا چوپڑا کے شوہر کےساتھ تصویر وائرل ، سب حیران و پریشان

    مہوش حیات کی پریانکا چوپڑا کے شوہر کےساتھ تصویر وائرل ، سب حیران و پریشان

    کراچی:ایک طرف مہوش حیات اور پریانکا چوپڑا کے درمیان بیان بازی کی جنگ تو دوسری طرف اداکارا مہوش حیات نے پریانکا چوپڑا کے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرکے سب کو حیران کر دیا، تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس کے دوران مہوش حیات کی پریانکا چوپڑا کے شوہر سے ملاقات ہوئی۔ مہوش حیات نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہم دونوں رافیال نڈال کو سپورٹ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو متنازعہ بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا

  • سسپنس تھرلر فلم ’’دُرج‘‘ 18 اکتوبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی

    سسپنس تھرلر فلم ’’دُرج‘‘ 18 اکتوبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی

    لاہور: شمعون عباسی کی آدم خوری سے متعلق سسپنس تھرلر فلم’’دُرج‘‘18 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔فلم’’درج‘‘کی کہانی آدم خوری سے متعلق حقیقی واقعات کے گرد گھومتی ہے اور اس سے قبل اس طرح کی کہانی پر مشتمل فلم برصغیر میں کسی ڈائریکٹر نے پردہ سیمیں کی زینت نہیں بنائی۔”دُرج“ کے عنوان سے بنائی گئی فلم برصغیر میں آدم خورانسانوں سے متعلق کہانیوں اور معلومات کا احاطہ کرتی ہے

    ذرائع کے مطابق اس فلم کے ڈائریکٹر شمعون عباسی اور پروڈکشن ٹیم نے فلم کو حقیقی روپ دینے کیلئے کئی مہینے ریسرچ کی اور کافی وقت دنیا سے الگ تھلگ غاروں میں رہنے والے انسانوں کے ساتھ گزارا تاکہ ان کے طرز زندگی کی پراسراریت کو صیحح روپ میں فلم بینوں کے سامنے پیش کیا جاسکے۔شام فلمز کے بینر تلے بنائی گئی اس فلم میں شمعون عباسی، شیری شاہ،مائرہ خان،ڈودی خان،نعمان جاوید، عذیر عباسی اور نعیم عباسی نے اہم کردار ادا کئے ہیں

  • 9 ، 10 محرم الحرام کے احترام میں تھیٹرز اور سینما گھر بند رہیں گے

    9 ، 10 محرم الحرام کے احترام میں تھیٹرز اور سینما گھر بند رہیں گے

    لاہور : نو اور دس محرم الحرام کے احترام میں تمام تھیٹرز اور سینما گھر بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق عاشورہ محرم کی مناسبت سے 9اور10محرم الحرام ( پیر اور منگل) کولاہور سمیت صوبہ بھر میں تمام تھیٹرزاورسینما گھر بند رہیں گے اور دو روز تک کسی اسٹیج ڈرامہ اور فلم کاشوز پیش نہیں کیا جائے گا ۔

    ذرائع کے مطابق سینما حکام نے محرم الحرام کے احترا م میں یہ فیصلہ کیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان دنوں تمام متعلقہ فنکار، گلوکار ناچ گانے کی بجائے مجالس میں بیٹھ کر ثواب پائیں‌گے