Baaghi TV

Category: شوبز

  • ٹک ٹاک کا کمال ،  پاکستانی ماڈل کو جاپان سے آفر

    ٹک ٹاک کا کمال ، پاکستانی ماڈل کو جاپان سے آفر

    فیصل آباد : ٹک ٹاک کا کمال پاکستانی ماڈل کو جاپان کی آفر نے حیران کردیا ، ٹک ٹاک پر پچیس لاکھ سے زیادہ فالوورز اور دو کروڑ سے زائد لائک حاصل کرنے والی پاکستانی لڑکی جنت مرزا کو جاپان کی اشتہار بنانے والی کمپنیوں سے ماڈلنگ کی آفر ہوئی ہے۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو ملک نمبرون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    اس ماڈل کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ جنت مرزا فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ تھیں اور حال ہی میں تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی ہیں۔انہوں نے ماڈلنگ سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد صحافت کا پیشہ اختیار کرنا چاہیں گی۔پاکستانی لڑکی نے ٹک ٹاک پر 224 ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں جن کی اکثریت کو ایک لاکھ سے دس لاکھ کے قریب لائکس ملے۔

  • معروف اداکار عابد علی وفات پا گئے

    معروف اداکار عابد علی وفات پا گئے

    معروف اداکارعابد علی وفات پا گئے ہیں، ان کی نماز جنازہ کل نماز جمعہ کے بعد کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی مسجد میں ادا کی جائے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق عابد علی کی اہلیہ رابعہ عابد نے بھی ان کی وفات کی تصدیق کر دی ہے، اداکار عابد علی پچھلے کچھ عرصہ سے بیمار تھے اور ان کی حالت انتہائی سیریس تھی، عابد علی کا شمار پاکستان کے معروف اداکاروں میں‌ ہوتا تھا، ان کی وفات پر ملک بھر میں‌ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے،

    واضح رہے کہ عابد علی کا شمار پاکستان کے لیجنڈ اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے ’’وارث‘‘، ’’دیار دل‘‘، ’’مہندی‘‘، ’’بیٹیاں‘‘، ’’صنم‘‘، ’’رخصتی‘‘ اور’’دشت‘‘ جیسے مقبول ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے ہیں۔

  • ڈرامہ  ”میرے پاس تم ہو“ کے کردار کے لئے وزن بڑھایا، ہمایوں سعید کا انکشاف

    ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کے کردار کے لئے وزن بڑھایا، ہمایوں سعید کا انکشاف

    اسلام آباد : ہمایوں سعید نے تو حد ہی کردی ، ایک ڈرامے کی خاطر اپنا وزن بڑھا لیا ، اطلاعات کے مطابق اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کے لئے وزن بڑھایا۔ ہمایوں سعید نے انسٹا گرام میں اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو“ میں کردار کے لئے اپنا وزن بڑھایا تاکہ وہ اپنے کردار کے مطابق نظر آئیں۔

    ذرائع کے مطابق ایک سوال پرہمایوں سعید کا کہنا تھا ہدایتکار اور اداکار ندیم بیگ کے کہنے پر انہوں نے اپنا وزن بڑ ھایا ۔ ایک صارف کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں ان کا ہینڈ سم لگنے سے زیادہ کردار کے مطابق نظر آنا ضروری تھا ۔یاد رہے ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو“ میں ہماےوں سعید اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ، جس میں ان دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا جارہا ہے۔

  • عائشہ ملک نے پریانکاچوپڑا کو کھری کھری سنادیں‌

    عائشہ ملک نے پریانکاچوپڑا کو کھری کھری سنادیں‌

    نیویارک : عائشہ ملک نے ایک بار پھر بھارتی انتہا پسند ادکارہ کو کھری کھری سنا دیں‌،پاکستانی نژاد امریکی بلاگرعائشہ ملک نے ایک بار پھر بھارتی اداکارہ اور اقوام متحدہ میں خیر سگالی کی سفیر پریانکا چوپڑا کوتنقید کا نشانہ بنادیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی نژاد عائشہ ملک نےاپنے ٹویٹر ہینڈل پر پریانکا چوپڑا کی تقریب سے خطاب کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے اور لڑکیوں کو تعلیم دینے کی اہمیت پر بیان دیا۔

    عائشہ ملک نے ٹویٹ میں اپنے ردعمل میں لکھا کہ ’میں آپ سے مکمل اتفاق کرتی ہوں۔اب ان کو مائیک چھینے بغیر اپنی بات کہنے کا موقع دیا جائے۔‘
    عائشہ ملک نے خواتین کے حقوق سے متعلق پریانکاچوپڑا کے بیان پر اپنا ٹویٹ گذشتہ ماہ امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے ایک ایونٹ کے رد عمل میں دیا ۔

    ذرائع کے مطابق جب عائشہ ملک نے اداکارہ سے سوال کیا کہ انہوں نے رواں برس فروری میں ٹویٹ کے ذریعے بھارتی فوج کی حمایت کی اور مبینہ طور پر وہ دونوں ممالک میں نیوکلیئر جنگ کی خواہاں ہیں؟

    پاکستانی نژاد خاتون نے اپنا سوال جاری رکھتے ہوئے اداکارہ کو کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ’یونیسیف‘ کی سفیر برائے خیر سگالی ہیں، انہیں جنگ کی باتیں شبہ نہیں دیتیں اور پھر پاکستان میں ان کے لاکھوں مداح ہیں، جو ان کی دونوں ممالک میں جنگ کی خواہش کی بات سے ناراض ہوئے ہیں۔

    ٹویٹر پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ ملک کا سوال ختم ہی نہیں ہوا تھا کہ تقریب کے منتظمین میں شامل ایک اہلکار ان سے مائیک چھین لیتے ہیں اور اسی دوان پریانکا چوپڑا پاکستانی نژاد خاتون کو جھاڑ پلا دیتی ہیں۔

    یاد رہے کہ فروری میں انڈیا اور پاکستان جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے تھے تو پریانکا چوپڑاایک ٹویٹ پر کشیدگی کے اس ماحول میں انڈین فوج کی حمایت کرتی دکھائی دیں تھیں۔انڈین آرمڈ فورسز کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے انھوں نے ٹویٹ کیا تھا ‘جے ہنذ’۔ اس پر انھیں دنیا بھر سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • منشا پاشا اور جنید خان کی رومانوی کہانی "کہے دل جدھر” دل کو مسحور کردے گی

    منشا پاشا اور جنید خان کی رومانوی کہانی "کہے دل جدھر” دل کو مسحور کردے گی

    کراچی : نئی فلم "کہے دل جدھر” اپنی رومانوی انداز کے جھنڈنے گاڈنے کے قریب ، اطلاعات کے مطابق گلوکارہ منشا پاشا جلد ہی اداکار جنید خان کے ساتھ فلم ڈیبیو کرتی دکھائی دیں گی، جو دونوں کی نہ صرف رومانوی کہانی پر مبنی ہوگی بلکہ شائقین کو ایک منفرد کہانی بھی دیکھنے کو ملے گی۔

    انہوں نے فلم کی کہانی پر مکمل بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ ’کہے دل جدھر‘ ایک منفرد فلم ہوگی اور انہوں نے آج تک ایسی فلم نہیں دیکھی اور نہ ہی اس طرح کا کوئی کام کیا ہے۔ گلوکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ وہ ’لال کبوتر‘ ہیرو جنید خان کے ساتھ آنے والی فلم ’کہے دل جدھر‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کریں گی۔

    ذرائع کے مطابق گلوکارہ منشا پاشا کے مطابق ’کہے دل جدھر‘ ایک کمرشل فلم ہوگی جو ان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور یہ فلم جنید خان کی پہلی فلم ’لال کبوتر‘ سے مختلف ہے۔اداکارہ و گلوکارہ کے مطابق اس وقت فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اس میں اداکاری کرنے سمیت ساتھی ہیرو جنید خان کے ساتھ آئٹم سانگ پر پرفارمنس بھی کرتی دکھائی دیں گی۔

  • موت کی خبریں بانٹنے کی بجائے جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کریں ، عابد علی کی اہلیہ رابعہ نورین کا ویڈیو پیغام

    موت کی خبریں بانٹنے کی بجائے جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کریں ، عابد علی کی اہلیہ رابعہ نورین کا ویڈیو پیغام

    کراچی: خدارا موت کی خبرین بانٹنے کی بجائے جلد از جلد صحت یابی کی دعائیں کریں ، عوام سے اداکارعابد علی کی صحت یابی کے لیے دعاوں کی ضرورت ہے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹی وی کے سینئر اداکار عابد علی کی اہلیہ رابعہ عابد نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے شوہر کی صحت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔

    یادرہے کہ پاکستان کے لیجنڈ اداکار عابد علی گزشتہ چندروزسے شدید بیمار اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی بیماری کے باعث سوشل میڈیا پر عابد علی کی موت سے متعلق جعلی خبریں بھی گردش کررہی تھیں جن کی ان کے اہلخانہ کی جانب سے تردید کردی گئی ہے۔

    اداکار عابد علی کی موت کی خبریں پھیلانے والوں کے بارے میں اہلیہ رابعہ نورین نے کہا کہ اس قسم کی خبروں سے بہت تکلیف ہوئی ہے ، عابد علی کی اہلیہ رابعہ عابد علی نے بھی ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے شوہر کی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابدعلی سے متعلق غلط خبر سے ہمارے خاندان کوبہت تکلیف ہوئی۔

  • شان شاہد کی امان اللہ خان کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل

    شان شاہد کی امان اللہ خان کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل

    شان شاہد نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم امان اللہ صاحب کی صحت کے لیے دعا کریں جو کہ ایک لیجنڈ ہیں. آپ صاحب ہمیں اس وقت تک ہنساتے ہیں جب تک کہ ہم اپنی پریشانیوں کو نہیں بھول جاتے، آپ اندھیرے کے وقت میں خوشی پھیلاتے ہیں. اللہ تعالی آپ کو صحت اور لمبی زندگی عطا کرے کیونکہ آپ ہماری قوم کا ایک اثاثہ ہیں.

    واضح رہے امان اللہ خان ایک پاکستانی ٹیلی وژن اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار ہیں جو پاکستان کے بہترین مزاح نگاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بہت سے فنکاروں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ امان اللہ خان کے پاس 860 دن کے رات کے تھیٹر ڈراموں کا عالمی ریکارڈ ہے۔

  • ’محسن عباس ذہنی مریض ہے‘ عدالت میں اس بیان نے ہلچل مچا دی

    ’محسن عباس ذہنی مریض ہے‘ عدالت میں اس بیان نے ہلچل مچا دی

    لاہور :’محسن عباس ذہنی مریض ہے‘یہ الفاظ محسن کی اہلیہ ماڈل فاطمہ سہیل نے عدالت کے روبرو دیا ، اطلاعات کےمطابق لاہور کی فیملی کورٹ میں ماڈل فاطمہ سہیل کی شوہر محسن عباس سے خلع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جج بابر عدیم کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران فاطمہ سہیل نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کا شوہر محسن عباس ذہنی مریض ہے جوکہ ان کی دیکھ بھال نہیں کرسکتا۔

    ذرائع کےمطابق درخواست گزار کے مطابق محسن عباس ایک لالچی انسان ہے جو کہ مجھ سے پیسے چھیننا چاہتا ہے۔فاطمہ سہیل کا درخواست میں کہنا تھا کہ محسن عباس نے میری زندگی برباد کردی اس کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتی۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔

    فاطمہ سہیل کی طرف سے دائر درخواست پرعدالت نے محسن عباس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے محسن عباس اور اہلیہ کے درمیان تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے تفتیشی رپورٹ پیش کی تھی جس میں اداکار کو قصور وار قرار دیا گیا۔

  • میرے ابو ابھی زندہ ہیں‌،عابد علی کی بیٹی نے والد کی موت کی افواہوں کی تردید کردی

    میرے ابو ابھی زندہ ہیں‌،عابد علی کی بیٹی نے والد کی موت کی افواہوں کی تردید کردی

    کراچی:میرے ابو ابھی زندہ ہیں ، جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کواللہ سے ڈرنا چاہیے ، آخر سب نے مرنا ہے ، نامور پاکستانی اداکار عابد علی کی بیٹی راحمہ علی نے اپنے والد کی موت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد زندہ ہیں ان کی موت سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جب تک وہ زندہ ہیں انہیں زندہ رہنے دیاجائے۔

    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پرعابد علی کی موت کی جھوٹی افواہیں گردش کرنے لگیں جس پر عابد علی کی چھوٹی بیٹی راحمہ نے والد کی موت کی جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد زندہ ہیں ان کی موت سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،

    یاد رہے کہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار عابد علی ان دنوں شدید علیل ہیں اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ان کی بیٹیوں ایمان علی اورراحمہ علی نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کی حالت تشویشناک ہے لہٰذا ان کی جلد صحت یابی کی دعا کریں۔

  • پاکستان ہی میرا گھر ہے، اذان سمیع خان کا دو ٹوک اعلان

    پاکستان ہی میرا گھر ہے، اذان سمیع خان کا دو ٹوک اعلان

    کراچی:عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے بھارت کے بجائے پاکستان میں رہنے اور یہاں کیریئر شروع کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان ہی میرا گھر ہے۔تفصیلات کے مطابق اذان سمیع خان نے بھارت کے بجائے پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی، ایک انٹرویو میں اذان نے کہا کہ بھارت میں رہنے کا فیصلہ ان کے والد کا تھا اور میں ان کے فیصلے کی عزت کرتا ہوں۔

    عدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع خان نے کہا کہ میرے پاس بھی اختیار تھا کہ میں بھارت جاکر اپنا کیریئر شروع کروں یا پاکستان میں رہوں تو میں نے اپنے ملک میں رہنے کو ترجیح دی اور میری والدہ محب وطن خاتون ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو بھی میں اپنے گھر کی طرح مانتا ہوں، والد اور میرا رشتہ بہت عجیب ہے، میں ان سے اور ان کے کام سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    ذرائع کے مطابق اذان سمیع نے کہا کہ میں ان کا بیٹا ہوں لہٰذا میرا حق نہیں ہے کہ میں ان پر یا ان کے کسی فیصلے پر تبصرہ کروں لیکن میری زندگی میں ایک بات بہت واضح ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں اور پاکستان میں کام کرنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ اذان سمیع خان کا شمار پاکستان کے نامور موسیقاروں میں ہوتا ہے انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پرے ہٹ لو کی موسیقی ترتیب دی ہے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔