Baaghi TV

Category: شوبز

  • پولیس گردی نے پولیس کلچر کی تبدیلی کی قلعی کھول دی ، نشترکالونی پرتشدد کی بھینٹ کون چڑھا ؟ خبر آگئی

    پولیس گردی نے پولیس کلچر کی تبدیلی کی قلعی کھول دی ، نشترکالونی پرتشدد کی بھینٹ کون چڑھا ؟ خبر آگئی

    لاہور : پولیس تو نہ بدل سکی مگر وہ ضرور بدلے جائیں‌گے جو پولیس کلچر کو بدلنے کے دعوے کرتے تھے ، اطلاعات کے مطابق نشترکالونی میں پولیس گردی کا واقعہ منظرعام پرآگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں اہلکاروں کو تھیٹر انتظامیہ پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور میں پولیس گردی کا واقعہ ستارہ تھیٹرمیں پیش آیا جہاں تھیٹر کے سامنے ہلڑبازی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کی مگر پولیس نے اُلٹا عمل کیا اور ہلڑبازی کرنیوالوں کوموقع سے بھگا کر اطلاع دینے والی تھیٹر انتظامیہ کو ہی دھرلیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کی موجودگی میں ملزمان تھیٹر کے سامنے ہلڑ بازی کرتے رہے مگر نشتر کالونی پولیس نے اُلٹا تھیٹر انتظامیہ پر تشدد کیا اور انہیں حوالات میں بند کردیا۔تھیٹر انتظامیہ نے الزام عائد کیا کہ چوکی انچارج اسلم شفیع نے رشوت نہ دینے پرہلڑبازی کرائی اورپھر تھیٹر انتظامیہ کے خلاف ہی مقدمہ درج کر دیا۔

  • منیب بٹ پر وار شروع ، اوروں کو نصیحت اور خود میاں فضیحت

    منیب بٹ پر وار شروع ، اوروں کو نصیحت اور خود میاں فضیحت

    کراچی: اوروں کو نصیحت اور خود میاں فضیحت ، اداکار منیب بٹ کو صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان میں طویل اور مہنگی ترین شادی کرنے کے لیے مشہور اداکار منیب بٹ کو حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کو شادی کی مبارکباد دینا مہنگا پڑگیا۔

    اداکار منیب بٹ نے بھی دونوں کو مبارکباد سے نوازا۔ منیب بٹ نے انسٹاگرام پردونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہمارے معاشرے میں نکاح کلچر کی ترویج دیکھ کر خوشی ہوئی، بے شک شادی کے بعد کی ز ندگی بہت حسین ہے۔

    منیب بٹ کو حمزہ علی عباسی کو مفت مشورہ دینا مہنگا پڑگیا ،اسی وجہ سے منیب بٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمزہ علی عباسی کو شادی کی مبارکباد دینے پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ صارفین انہیں طویل اور مہنگی ترین شادی کرنے کے لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ شادی سادگی سے بھی ہوسکتی ہے، آپ بھی ایسے کرلیتے تو اچھی مثال قائم ہوجاتی۔

  • سب کی دعاؤں کا مشکور ہوں، حمزہ علی عباسی

    سب کی دعاؤں کا مشکور ہوں، حمزہ علی عباسی

    حمزہ علی عباسی نے اپنے ولیمے کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ سب کی مبارکباد اور دعاؤں پر بہت خوشی ہوئی.

    حمزہ علی عباسی کا چھوٹا سا نکاح جو کہ نہایت سادگی میں کیا گیا اور چھوٹا سا ولیمہ کیا گیا جس پر ان کے قریبی رشتے دار، دوست، جنرل آصف غفور اور شاہ محمود قریشی نے بھی شرکت کی.

    یاد رہے کہ نیمل نے اپنے ولیمے پر اپنی والدہ کے ولیمے کا جوڑا پہنا تھا. سیلیبریٹیز ہونے کے باوجود حمزہ علی عباسی اور نیمل نے سادگی میں نکاح کرنے کو ترجیح دی جس کو بہت ہی سراہا جا رہا ہے.

  • نیمل میری بہن ہیں‌، عثمان مختار نے پراپیگنڈہ کرنے والوں کو اللہ سے ڈرنے اور بد ظنی سے بچنے کی نصیحت کردی

    نیمل میری بہن ہیں‌، عثمان مختار نے پراپیگنڈہ کرنے والوں کو اللہ سے ڈرنے اور بد ظنی سے بچنے کی نصیحت کردی

    کراچی:نیمل میری بہن ہیں‌اور جو لوگ پراپیگنڈہ کررہے ہیں کہ میں نیمل سے شادی کرنا چاہتا تھا یہ سرا سر جھوٹ ہے، کسی شعبے میں اکٹھے کام کرنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کوئی کسی کو بری نظر سے دیکھتا ہے .ان خیالات کا اظہار عثمان مختار نے سوشل میڈیا پر ہونے والی باتوں کے جواب میں کیا ، یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ باتیں بھی گردش میں ہیں کہ نیمل سے شادی کے پہلے امیدوار عثمان مختار تھے جو ڈرامہ سیریل ’’انا‘‘ میں نیمل کے ساتھی اداکار ہیں لیکن حمزہ علی عباسی کے درمیان میں آ جانے سے یہ تعلق ختم ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ہونے والی فضول گفتگو کا جواب دیتے ہوئے عثمان مختار نے کہا ہے کہ اگر وہ اور نیمل، اسکرین پر خوبصورت جوڑی ہیں تو اس کےلیے ’’میں نے، نیمل نے، اسکرپٹ رائٹر اور ڈائریکٹر نے بہت محنت کی ہے لیکن مداحوں کا یہ سمجھنا کہ میں اور نیمل کبھی آپس میں شادی کریں گے، شدید کوفت میں مبتلا کرنے والی بات ہے۔ نہیں! ہم ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ ہماری دوستی بہت پرانی ہے اور ہم بالکل بہن بھائیوں کی طرح ہیں۔ نیمل اور حمزہ کی جوڑی بہت خوبصورت ہے اور لوگوں کو انہیں مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ خوش و خرم اور صحت مند زندگی کی دعائیں دینی چاہئیں،‘‘

  • نیمل خاور کا حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا اعلان

    نیمل خاور کا حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا اعلان

    اداکارہ نیمل خاور نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد اب مصوری پرتوجہ دوں گی اوراپنی پینٹنگزکی نمائش کریں‌ گی، واضح‌ رہے کہ ان کی شادی آج ہی اداکار حمزہ علی عباسی سے ہوئی ہے اور دونوں کا نکاح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں‌ ہوا،

    اتوار کے دن حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے نکاح کی پروقار تقریب سادگی سے منعقد ہوئی اور اس میں چند قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی. حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کا کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر چرچا چل رہا تھا جس پر حمزہ علی عباسی نے اس کی تصدیق کی تھی اور آج نکاح کی یہ تقریب منعقد ہوئی ہے،

    حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا کل ولیمہ ہو گا، حمزہ علی نے مداحوں سے ان کی نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی درخواست کی ہے، مختلف فلموں اور ڈراموں سے مقبولیت حاصل کرنے والے حمزہ عباسی سے متعدد انٹرویوز میں ان کی شادی سے متعلق سے سوال کیا گیا جس پر انہوں ہمیشہ خاموشی اختیار رکھی تھی تاہم اب ان کی شادی ہو گئی ہے،

  • حمزہ علی عباسی کی نیمل خاور سے شادی ہو گئی، نکاح کی تقریب کہاں ہوئی؟ اہم خبر

    حمزہ علی عباسی کی نیمل خاور سے شادی ہو گئی، نکاح کی تقریب کہاں ہوئی؟ اہم خبر

    اداکار حمزہ علی عباسی کی نیمل خاور سے شادی ہو گئی ہے، دونوں کا نکاح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں‌ ہوا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اتوار کے دن حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے نکاح کی پروقار تقریب سادگی سے منعقد ہوئی اور اس میں چند قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی. حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کا کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر چرچا چل رہا تھا جس پر حمزہ علی عباسی نے اس کی تصدیق کی تھی اور آج نکاح کی یہ تقریب منعقد ہوئی ہے،

    حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا کل ولیمہ ہو گا، حمزہ علی نے مداحوں سے ان کی نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی درخواست کی ہے، مختلف فلموں اور ڈراموں سے مقبولیت حاصل کرنے والے حمزہ عباسی سے متعدد انٹرویوز میں ان کی شادی سے متعلق سے سوال کیا گیا جس پر انہوں ہمیشہ خاموشی اختیار رکھی تھی تاہم اب ان کی شادی ہو گئی ہے،

  • سوشل میڈیا کی وجہ سے کس سے تعلق کم ہورہا ہے ؟ نیلم منیر نے تو انتہا ہی کردی

    سوشل میڈیا کی وجہ سے کس سے تعلق کم ہورہا ہے ؟ نیلم منیر نے تو انتہا ہی کردی

    اسلام آباد :اداکاری اپنی جگہ مگر تعلیم ، ادب اور اقدار کا کسی میں ہونا یا پایا جانا بھی ایک بہت زبردست خوبی ہے. اسی خوبی کے بارے میں‌بات کرتے ہوئے معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ فروغ ادب سے وابستہ افراد معاشرے کا فخر ہیں کیونکہ کوئی بھی معاشرہ ادب کے بنا ادھورا ہے ‘ دور حاضر میں کتاب بہترین دوست ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

    نیلم منیر نے تعلیم کی پیاس کو اس انداز سے تعبیر کیا کہ بہترین اور معیاری کتابیں زندگی گزارنے کیلئے راستے کا تعین کرتی ہیں۔ بدقسمتی سے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی وجہ سے کتابوں اور ادب سے پاکستانی قوم کا تعلق کم ہوتا جارہا ہے۔

    ایک اداکارہ کی حیثیت سے نیلم منیر نے تو بہت ہی اہم بات کردی وہ کہتی ہیں کہ ہمیں اپنے بچوں کو یہ درس دینا چاہیے کہ وہ کتاب سے دوستی کریں کیونکہ کتاب بہترین دوست ہے۔ نوجوانوں کو زیادہ ادبی کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے،نیلم منیر نے کہا کہ امجد اسلام ، ناصر کاظمی ، احمد فراز اور پروین شاکر میرے پسندیدہ شاعر ہیں ۔فارغ اوقات میں ان بڑے لوگوں کی کتابوں کا مطالعہ کرتی ہوں

  • شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے

    شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے

    شرمین صاحبہ پاکستان کا منفی چہرہ دیکھانے کے لیے یہاں کی عورتوں پر ہونے والے ظلم پر ڈوکومنٹری بنا کر تو متعدد عالمی ایوارڈ لیتی رہی ہے

    لیکن کشمیر میں 72 سال سے عورتوں کے ساتھ ریپ اور زیادتیاں ہو رہی ہیں وہاں کی عورتیں کیا عورت نہیں ہے؟ یا ان کو ڈر ہے کہ بھارت کے مخالف بولنے پر ان کو ایوارڈ نہیں ملے گا؟

    مظلوم کشمیری عورتوں پر ان کی خاموشی بتاتی ہے کہ شرمین بھی اپنی ہم سوچ ملالہ کے ہمراہ نیپال کے دورے پر ہیں.

    شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے!!

    یاد رہے کشمیر میں بھارتی جارحیت کا کشمیری ماں بہنیں کیسے سامنا کر رہی ہیں. مردوں کے ساتھ عورتیں بھی اپنی آزادی کے لیے احتجاج کر رہی ہیں.

  • ماڈل عائرہ حسین کو دوست فیضان نے شوٹر کے ذریعے قتل کرایا ، تحقیقات سے کھلبلی مچ گئی

    ماڈل عائرہ حسین کو دوست فیضان نے شوٹر کے ذریعے قتل کرایا ، تحقیقات سے کھلبلی مچ گئی

    لاہور : ماڈل عائرہ حسین کے قتل کی تحقیقات میں‌اہم موڑ آگیا ، اطلاعات کے مطابق اسلام پورہ ماڈل قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، عائرہ حسین عرف آمنہ نامی ماڈل کو اسکے دوبئی میں مقیم دوست فیضان نے شوٹر کے ذریعے قتل کروایا۔

    لاہور پولیس کے مطابق عائرہ حسین عرف آمنہ نامی ماڈل کی دبئی میں فیضان نامی شخص سے دوستی تھی جبکہ عائرہ حسین کی پاکستان میں دوستیوں پر فیضان ناراض تھا جس پر فیضان کی دبئی سے عائرہ سے فون پر بد کلامی بھی ہوئی اور فیضان نے لاہور میں ٹاپ ٹین میں شامل اپنے دوست کے ذریعے عائرہ کو ٹارگٹ کیا اور فیضان کے دوست نے شوٹر کے ذریعے عائرہ کو قتل کروایا۔

    یاد رہے کہ مقتولہ کے والد نے تحقیقات پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ایم پورٹل پر شکایت درج کی تھی۔جس کے بعد اس کیس کی دوبارہ تحقیقات شروع کی گئیں جس کے دوران نئے انکشافات سامنے آئے ہیں

  • اے پتر ہٹاں تے نئہیں وکدے …. نور جہاں کی یاد کہاں آگئی ، یاد میں میوزیکل شو

    اے پتر ہٹاں تے نئہیں وکدے …. نور جہاں کی یاد کہاں آگئی ، یاد میں میوزیکل شو

    لاہور : ملکہ ترنم نورجہاں کے قومی گیت آج بھی اسی طرح سنے جارہے ہیں‌جس طرح 1965 کی جنگ میں لوگ یہ ملی نغمے سن کر بھارت کے خلاف جنگ کے میدان مین‌سرگرم تھے ، ملکہ ترنم کے ان ملی نغموں کی وجہ سے لوگ ان سے بہت محبت کرتے ہیں‌. اس محبت کے اظہار کے لیے لیجنڈ میلوڈی کوئین ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے الحمرا آرٹ سینٹر میں میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا،

    ذرائع کے مطابق الحمرا ہال ملکہ ترنم کے مداحوں سے کھچا کھچ بھرا رہا اور ہر کوئی سریلے سروں میں کھویا رہا۔ گلوکارہ ترنم ناز نے شو کے آخر میں تو ایسے سر بکھیرے کہ ملکہ ترنم نورجہاں کی یاد تازہ ہوگئی۔ملکہ ترنم نور جہاں کے فن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے الحمرا آرٹ سینٹر میں ہونے والے شو میں گلوکارہ سائرہ نسیم، فرح انور، راحت ملتانیکر سمیت دیگر گلوکاروں نے ملکہ ترنم کے سریلے گیت سنائے اور خوب داد سمیٹی۔