Baaghi TV

Category: شوبز

  • جیمز بانڈ کی نئی فلم پاکستان میں ریلیز ہوگی یا نہیں؟ اعلان کردیا گیا

    جیمز بانڈ کی نئی فلم پاکستان میں ریلیز ہوگی یا نہیں؟ اعلان کردیا گیا

    لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ ”جیمز بانڈ“ کی نئی فلم ”نو ٹائم ٹو ڈائی“ پاکستان میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی.

    تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم”جیمز بانڈ“ سلسلے کی25 ویں فلم” نو ٹائم ٹو ڈائی“ پاکستان میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، تاہم ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔حال ہی میں فلم کے نام کا اعلان بھی کیا گیا ہے اور اب بتایاگیا ہے کہ فلم پاکستان میں بھی پیش کی جائے گی. دوسری جانب فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی جلد کردیا جائے گا.

  • اب  فحاشی نہیں‌چلے گی ، فحاشی پھیلانے پر سٹیج اداکاروں کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس ، محکمہ داخلہ حرکت میں‌آ گیا

    اب فحاشی نہیں‌چلے گی ، فحاشی پھیلانے پر سٹیج اداکاروں کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس ، محکمہ داخلہ حرکت میں‌آ گیا

    لاہور : اب فحاشی نہیں چلے گی ، وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب نے6 اسٹیج اداکاروں کو سٹیج پر فحاشی اور عریانی پھیلانے پر دوبارہ شو کاز نوٹس جاری کر دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے اتھارٹی کی منظوری کے بعد چھ اسٹیج اداکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں اور ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے سٹیج ڈراموں کے دوران اسٹیج پر فحاشی ، عریانی اور بہودگی پھیلائی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ کیوں نہ ان اسٹیج اداکاروں کو اسٹیج پر ڈانس کرنے اور کام کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی جائے، اور حوالے سے ان چھ اداروں سے جواب طلبی کی گئی ہے جن چھ اسٹیج اداکاروں کو یہ شو کاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

    محکمہ داخلہ کی طرف سے جن اسٹیج اداکاروں کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں صائمہ خان، نمرہ چوہدری، کرن چوہدری، فریال خان، ثوبیہ خان اور انیشہ خان شامل ہیں،

  • کون بنے گا چئیرمن  پنجاب فلم سنسر بورڈ ، پنجاب حکومت 8 ماہ گزرنے کے باوجود بتا نہ سکی

    کون بنے گا چئیرمن پنجاب فلم سنسر بورڈ ، پنجاب حکومت 8 ماہ گزرنے کے باوجود بتا نہ سکی

    لاہور : حکومتی کارکردگی کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آٹھ ماہ گزر گئے پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی نہ ہوسکی، جس کی وجہ سے سنسر بورڈ بغیر چیئرمین کے چلنے سے معاملات متاثر ہونے لگے۔

    یاد رہے کہ آٹھ ماہ قبل سابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب فلم سنسر بورڈ کو تحلیل کرتے ہوئے چیئرمین شعیب بن عزیز کو عہدے سے ہٹا دیا تھا، صوبائی وزیر نے نئے بورڈ کا اعلان کرنا تھا جبکہ آٹھ ماہ گزر گئے ہیں نہ تو چیئرمین پنجاب فلم سنسر بورڈ کی تعیناتی ہوسکی ہے اور نہ ہی نیا بورڈ بن سکا۔ پنجاب فلم سنسر بورڈ کو اب صرف سیکرٹری ہی چلا رہا ہے۔

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نئے چیئرمین اور نئے بورڈ ممبران کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوائی ہوئی ہے لیکن دو ماہ گزر گئے تاحال وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی سمری پر دستخط نہیں کئے۔فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورت حال رہی تو سنسر بورڈ کی اہمیت ختم ہوکر رہ جائے گی

  • سندھ پولیس کی کامیابی، گلوکار جگر جلال کو بازیاب کروا لیا

    سندھ پولیس کی کامیابی، گلوکار جگر جلال کو بازیاب کروا لیا

    سندھ پولیس کی بڑی کامیابی، شکارپور سے 4 روز قبل اغوا ہونے والے 5 فنکار بازیاب کروا لئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے کہ مغوی سندھی گلو کارجگرجلال کوبازیاب کرا لیاگیا ہے ،گلوکارجگرجلال کولےکر پولیس پارٹی شکارپورپہنچ رہی ہے ،ڈاکٹر جمیل نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کے دوران 8 افراد کو حراست مٰیں لیا گیا،

    اے آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب آپریشن کے بعد پانچوں مغویوں کی بازیابی یقینی بنائی گئی، آپریشن کے دوران ڈی ایس پی راو َشفیع اللہ شہید ہوئے تھے

    اے ایس پی شکارپورامجد فاروق بٹر نے میڈیا کو بتایا کہ محفلِ موسیقی کا جھانسہ دیکرکچھ لوگوں نے لوک فنکاروں کو گڑھی تیغو کے علاقے میں بلاکر انہیں اغوا کرلیا ۔جگر جلال کے ساتھ ان کے بھائی ، بھتیجے اور دو شاگردوں کو بھی اغوا کیا گیا تھا جب کہ ان کی گاڑی تیغو کے علاقے سے ملی تھی

  • جیمز بانڈ کی نئی فلم کا نام منظر عام پر آگیا

    جیمز بانڈ کی نئی فلم کا نام منظر عام پر آگیا

    لاس اینجلس (اے پی پی) ”جیمز بانڈ“ سلسلے کی 25 ویں فلم کا نام ”نو ٹائم ٹو ڈائی“رکھ دیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم”جیمز بانڈ“ سلسلے کی 25 ویں فلم کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ڈینیئل کریگ کی مشہور فلم”جیمز بانڈ“ سلسلے کی 25 ویں فلم کا نام”نو ٹائم ٹو ڈائی“ رکھا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ پر کام جاری ہے۔ فلم میں ڈینیئل جاسوس جبکہ رامی مالک ویلن کے روپ میں دکھائی دیں گے۔ فلم آئندہ سال 3 اپریل کو برطانیہ اور اس کے پانچ روز بعد امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • جنون کی حد تک محبت ہے، حریم فاروق نے کس سے محبت کا اظہار کردیا کہ چاہنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

    جنون کی حد تک محبت ہے، حریم فاروق نے کس سے محبت کا اظہار کردیا کہ چاہنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

    لاہور:ان دنوں پاکستان کی معروف اداکاریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں‌ حریم فاروق بھی ان میں سے ایک ہیں، اپنے تازہ بیان میں‌ اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ اداکاری سے جنون کی حد تک محبت ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کو صرف کام نہیں سمجھتیں بلکہ یہ ان کا جنون ہے اور جنون کی حد تک اداکاری سے محبت کرنی چاہئے۔

    ذرائع کے مطابق اداکارہ حریم فاروق نے بتایا کہ میڈیا بیک گراﺅنڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں نہیں معلوم تھا کہ اداکاری کا بطور کیریئر بھی انتخاب کیا جاسکتا ہے لیکن وہ سکول میں ڈراموں میں حصہ لیتی تھیں اور اس وقت لوگ اسے شوق سمجھتے تھے لیکن گریجوایشن کے بعد انہوں نے والدین کی اجازت سے تھیڑ کیا اور پھر ٹی وی اور فلمز کیں۔

  • مہوش حیات نے پہلے  ماں اورپھر نانی بننے کا اعلان کرکے سب کو سوچنے پر مجبور کردیا

    مہوش حیات نے پہلے ماں اورپھر نانی بننے کا اعلان کرکے سب کو سوچنے پر مجبور کردیا

    اسلام آباد:اداکارہ مہوش حیات نے اداکاری کے میدان میں نئے روپ اختیار کرنے کا اعلان کرکے ساتھی اداکاروں کو حیران کردیا ، اطلاعات کے مطابق مہوش حیات نے ٹی وی پروگرام میں ماں کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ اچھا سکرپٹ ملے تو وہ ماں کیا نانی کا بھی کردار ادا کریں گی۔

    ذرائع کے مطابق مہوش حیات نے کہاکہ آئندہ پانچ سالوں میں ہدایتکاری کے شعبے میں آنے کا سوچ رہی ہوں اور چاہتی ہوں کہ اس شعبے میں نئے لوگ آئیں۔اداکارہ کا کہناتھاکہ نئی بننے والی فلموں نے پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے آکسیجن کا کام کیا ہے اور بہت جلد انڈسٹری اپنے قدموں پر کھڑی ہوجائیگی۔ یاد رکھیں کہ مہوش حیات ان دنوں سوشل میڈیا پر بڑی مقبول بن کر ابھر رہی ہیں

  • امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی آواز سریلی، دل بھی کشادہ ، پاکستانی طالبہ کے لیے ایسا اقدام کیا کہ دنیا  دنگ رہ گئی

    امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی آواز سریلی، دل بھی کشادہ ، پاکستانی طالبہ کے لیے ایسا اقدام کیا کہ دنیا دنگ رہ گئی

    نیویارک: خیر خواہی اور انسانیت کا کسی شخصیت میں ہونا بہت بڑی خوبی ہے. دنیا میں ایسے بڑے انسان ہیں جو دوسروں کی تکلیف دیکھ کر خود تکلیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور دوسرے کی تکلیف کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں‌ ایسے ہی امریکی گلوکارہ نے کرڈالا،

    ذرائع کے مطابق امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے پاکستانی طالبہ کو یونیورسٹی فیس ادا کرنے کیلئے رقم بھیج دی۔ٹیلر نے 6 ہزار 386 ڈالر عائشہ خرم کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیئے، اونٹاریو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی امیگرنٹ طالبہ عائشہ اس رقم سے اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکے گی۔

    یاد رہے کہ عائشہ اور اس کے اہل خانہ نے یونیورسٹی میں ٹیوشن فیس ادا کرنے کیلئے آن لائن مدد کی اپیل کی تھی۔ رقم ملنے پرعائشہ نے پاپ سنگر کا شکریہ ادا کیا۔عائشہ نے ٹیلر کے جزبہ انسانیت کی تعریف کی اور تعلیم کے حصول میں تعاون پر شکریہ ادا کای

  • ریچھ نے موسیقار کو ہلاک کردیا

    ریچھ نے موسیقار کو ہلاک کردیا

    ٹورنٹو (اے پی پی) کینیڈا میں ریچھ نے فرانسیسی موسیقار کو ہلاک کردیا.

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ریچھ نے جنگل میں فرانس کے موسیقار کو ہلاک کردیا۔ فرانسیسی موسیقار جولینگو تھیر اپنی موسیقی کی دھنیں تیار کرنے کے لئے جانوروں اور پرندوں کی آوازیں شامل کرتا تھا وہ اپنے اس مقصد کی خاطرکینیڈا کے جنگلات میں گیا جہاں ایک جنگلی ریچھ نےحملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور بر وقت طبی امداد نہ ملنے سے ہلاک ہو گیا۔ جولین گوتھیرایک ماہر حیاتیات تھا وہ اپنے دوست کے ساتھ شمال مغربی کینیڈا کے جنگلات میں موسیقی کے لئے نئی آوازیں ریکارڈ کرنے گیا تھا۔ اس کے دوست نےفرانسیسی اخبار کو بتایا کہ ان کے ٹینٹ میں اچانگ گھس آیا اور اس نے حملہ کردیا۔

    واقعہ کے بعد جنگلی حیات کےسیکورٹی گارڈز نےخطرناک جنگلی جانوروں کےخلاف مہم کےدوران دو ریچھ ہلاک کر دیئے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کیا اس میں مذکورہ خونخوار ریچھ بھی شامل ہے یا نہیں.

  • حمزہ علی عباسی نے نمل خان کو انسٹاگرام پر فالو کرلیا

    حمزہ علی عباسی نے نمل خان کو انسٹاگرام پر فالو کرلیا

    لاہور: اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی ہونے والی بیوی نمل خان کو انسٹاگرام پر فالو کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی نے نمل خان کو انسٹاگرام پر فالو کرلیا. حمزہ علی عباسی نے اپنے اکاؤنٹ پر صرف نمل خان کو ہی فالو کیا ہے، اس کے علاوہ ان کے 2 لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں. دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر شادی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ شادی اللہ کو خوش کرنے کیلئے کر رہے ہیں، کچھ لوگ شادی محبت ہوجانے کی وجہ سے کرتے ہیں لیکن وہ شادی اللہ کو خوش کرنے کیلئے کر رہے ہیں.

    واضح رہے کہ انہوں نے شادی کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "25 اگست کو نکاح کی تقریب سادگی سے کی جائے گی اور ولیمہ کی تقریب بھی انتہائی سادگی کے ساتھ 26 اگست کو کی جائے گی، اور پھر ہم دونوں باقی زندگی اللہ کو خوش رکھنے کی کوشش کریں گے”.