Baaghi TV

Category: شوبز

  • حمزہ علی عباسی نے سچ بول  کر حق ادا کردیا ، وہ کیا سچ ہے ؟ آپ بھی جانیئے

    حمزہ علی عباسی نے سچ بول کر حق ادا کردیا ، وہ کیا سچ ہے ؟ آپ بھی جانیئے

    اسلام آباد : حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی کا اعلانیہ اظہار کرکے وہ سچ بول دیا جسے لوگ دباتے دباتے انکشاف کربیٹھتے ہیں، اور بدنام ہوکر رہ جاتے ہیں لیکن حمزہ علی عباسی نے وہ سچ بول کر حق ادا کردیا جس کا حکم دیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور سے شادی کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/B1awZmohrW6/?utm_source=ig_embed
    ذرائع کے مطابق حمزہ علی عباسی کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر زیر گردش تھا جس کے بعد ادکار نے خود ہی ٹوئٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔ اداکار کے مطابق نیمل خاور سے نکاح کی سادہ تقریب 25 اگست جبکہ ولیمہ 26 اگست کو ہوگا۔ حمزہ علی نے مداحوں سے ان کی نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

  • قندیل بلوچ کے قاتل بھائیوں کو معاف کردیا گیا ، کس نے کیا ؟ ضرور جانیئے

    قندیل بلوچ کے قاتل بھائیوں کو معاف کردیا گیا ، کس نے کیا ؟ ضرور جانیئے

    ملتان : بالآخر قندیل بلوچ کے قاتل بھائی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ کے والدین نے بیٹی کے قتل میں ملوث بیٹوں کو معاف کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

    عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیٹی کے قتل میں نامزد بیٹوں وسیم اور اسلم کو اللہ کے واسطے معاف کر دیا۔والدین کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ قندیل کے قتل میں غیرت کے نام پر بنائی گئی کہانی حقائق کے خلاف ہے۔ماڈل کورٹ کے جج نے صلح نامہ کے بیان پر پراسیکیوشن اور وکلاء کو طلب کر لیا

    ذرائع کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم بلوچ نے اس وقت قندیل بلوچ کے قتل کا مقدمہ اپنے بیٹے محمد وسیم اوراس کے ساتھیوں حق نواز، محمد ظفر اور ان کے ڈرائیور عبدالباسط کے خلاف درج کروایا تھا۔یاد رہے کہ قندیل بلوچ کو ان کے بھائی محمد وسیم نے 15 جولائی 2016 کو ملتان میں قتل کر دیا تھا۔

  • حمزہ علی عباسی کس سے شادی کرنے والے ہیں؟

    حمزہ علی عباسی کس سے شادی کرنے والے ہیں؟

    حمزہ علی عباسی نیمل سے شادی کرنے والے ہیں.

    گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی اور نیمل کے نکاح کی خبر آئی اور آج حمزہ نے اس کی تصدیق کر دی.

    حمزہ علی عباسی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ بات شیئر کرنے کا ارادہ 25 تاریخ کے بعد تھا لیکن یہ بات پہلے ہی سوشل میڈیا پر آگئی ہے تو جی ہاں میں نیمل سے شادی کرنے والا ہوں. حمزہ نے لکھا کہ شادی سادگی کے ساتھ 25 تاریخ کو ہوگی اور چھوٹا سا ولیمہ 26 تاریخ کو ہوگا. مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کر دی.

    i

    حمزہ علی عباسی نے ٹویٹر پر لکھا کہ نیمل کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے نکاح پر "گنجا” ہونے پر بھی نکاح کی حامی بھر لی.

  • حمزہ علی عباسی نے شادی کرنے کی اصل وجہ بتادی

    حمزہ علی عباسی نے شادی کرنے کی اصل وجہ بتادی

    لاہور: اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ وہ شادی اللہ کو خوش کرنے کیلئے کر رہے ہیں، کچھ لوگ شادی محبت ہوجانے کی وجہ سے کرتے ہیں لیکن وہ شادی اللہ کو خوش کرنے کیلئے کر رہے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ شادی کا اعلان انہوں نے 25 اگست کے بعد ہی کرنا تھا، لیکن چونکہ اب یہ بات پہلے ہی سب کو پتا چل گئی ہے اس لیے وہ بتانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے شادی کیوں کی؟ انہوں نے شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ” جب آپ کو پتا چل جاتا ہے کہ یہ دنیا کوئی جادوئی افسانہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے، اور مرنے کے بعد آپ کو اللہ کے سامنے پیش ہونا ہے، تب آپ دنیا کو تبدیل کرنے کی بجائے اپنے آپ کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، پھر آپ دیکھتے ہیں کہ بہت سے ایسے کام ہیں جو آپ کو تو خوش رکھ رہے ہیں لیکن آپ کے رب کو خوش نہیں رکھ رہے. پھر آپ وہ کام ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن آپ ناکام ہوجاتے ہیں، اللہ سے بھی مدد مانگتے ہیں کہ اللہ آپ کی مدد فرمائے. بالآخر ایک دن ایسا آتا ہے کہ اللہ آپ کی مدد فرماتے ہیں”

    انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ شادی محبت ہوجانے کی وجہ سے کرتے ہیں لیکن وہ شادی اللہ کو خوش کرنے کیلئے کر رہے ہیں. ساتھ ہی انہوں نے اپنی اور اداکارہ نیمل خاور کی دوستی کے بارے میں بتایا کہ نیمل اور ان کی دوستی کو 2 سال ہوگئے ہیں. لیکن پھر ایسا ہوا کہ انہوں نے نیمل خاور کو شادی کی پیشکش کی، اور نیمل کو بتایا کہ "ایسی بات نہیں کہ ہم دونوں بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ ہیں، بلکہ اصل بات یہ ہے کہ میں یہ شادی اللہ کو خوش کرنے کیلئے کر رہا ہوں اور نیمل نے حیران کن طور پر یہ پیشکش قبول کرلی”. حمزہ علی عباسی نے شادی کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "25 اگست کو نکاح کی تقریب سادگی سے کی جائے گی اور ولیمہ کی تقریب بھی انتہائی سادگی کے ساتھ 26 اگست کو کی جائے گی، اور پھر ہم دونوں باقی زندگی اللہ کو خوش رکھنے کی کوشش کریں گے”.

  • ماہرہ خان ، اقرا عزیز اور ارمینا خان کی عمران خان سے 15 سالہ ریحان کے بارے میں‌ دردمندانہ درخواست ، انصاف ، انصاف اور انصاف

    ماہرہ خان ، اقرا عزیز اور ارمینا خان کی عمران خان سے 15 سالہ ریحان کے بارے میں‌ دردمندانہ درخواست ، انصاف ، انصاف اور انصاف

    کراچی:عمران‌ خان صاحب اس قوم کے مظلوموں کو انصاف چاہیے ، اطلاعات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے وزیراعظم سےدرخواست کی ہے کہ کراچی کے 15 سالہ ریحان کو شدید تشدد کے بعد قتل کرنے والے حیوان نما ملزمان کو سزا دے کر ریحان کو انصاف دلایا جائے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی میں دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں‌خدا داد کالونی کے رہائشی 15 سالہ ریحان کو چند افراد نے چوری کے شبہے میں اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ اس واقعے نے پورے پاکستان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے اور لوگ انصاف کی فراہمی پر ناکامی اور ملک میں قانون کی عدم دستیابی پر حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔

    دیگر طبقات کی طرح پاکستانی فنکاروں نے بھی 15 سالہ ریحان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ملک میں رائج جنگل کے قانون کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور حکومت سے ریحان کو انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔ان فنکاروں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیاہے کہ اگر ظالموں کو قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو معاشرے میں ظلم کی اس روایت کو تقویت ملے گی


    ذرائع کے مطابق اس 15 سالہ بچے ریحان کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لکھا یہ لوگ کسی بچے کے ساتھ ایسا کس طرح کر سکتے ہیں؟ یہ لوگ کس طرح اس لڑکے پر اتنا تشدد کرکے اسے قتل کرسکتے ہیں؟ کیا وہاں کوئی ایک شخص بھی نہیں تھا جو یہ سب روک سکتا؟ ہم اتنے خونی بن چکے ہیں کہ ہم کسی پر تشدد کرنے کی ویڈیو بڑے آرام سے ریکارڈ کررہے ہوتے ہیں۔

    ماہرہ خان کی طرح اداکارہ اقرا عزیز نے بھی اس واقعے پر افسوس کرنے کے بجائے حکومت سے سوال کیا ہے کہ ہمیں بتائیں اس طرح کے واقعات پر ملزمان کو کیا سزا دی جاتی ہے۔ اقراعزیزنے کہا سب لوگ سوگ منارہے ہیں کہ دیکھو بیچارے ریحان کے ساتھ یہ کیسے ہوگیا صرف 700 روپے کے لیے۔ سب لوگ اس واقعے پر تعزیتی ٹوئٹس کررہے ہیں لیکن میرا سوال یہ ہے کہ اس مسئلے کا حل کیا ہے؟

    ذرائع کے مطابق اداکارہ اقرا نے کہ کیا ایسا کرنے پر کیا سزا دی جاتی ہے۔ورنہ ایسے ہی بچے چند جانوروں کی فرسٹریشن کا شکار ہوکر مرتے رہیں گے اور ہم ایک کے بعد ایک سوگ مناتے رہیں گے۔ یہ گینگز آف واسع پور یامرزا پور نہیں کہ جو چاہو کرلو یہ نیا پاکستان ہے۔ عمران خان بتائیں سب کو۔

    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1163184166160228354?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1163184166160228354&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F1783895%2F24

    اداکارہ ارمینا خان بھی اپنے جزبات پر قابو نہ رکھ سکھیں ، اپنے بیان میں ارمینا خان نے عمران خان سے کہا کہ ملک میں انصاف اور قانون کے معاملے پر برتے جانے والے امتیازی سلوک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ریحان کو مسلسل دو گھنٹوں تک تشدد کا نشانہ بنایاجاتارہا یہاں تک کہ اذان کی آواز آنے پر بھی وہ لوگ نہیں رُکے۔ بچے تمہارا قصور صرف یہ تھا کہ تم ایک غریب گھر میں پیدا ہوئے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایک لڑکے کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کی ویڈیو منظرِعام پر آئی تھی، جس میں اس لڑکے کو جالیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور پھر جبری طور پر اس سے ویڈیو بیان بھی لیا گیا۔

  • حمزہ علی عباسی کی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ شادی ،کب اور کہاں ہوگی ؟ تہلکہ خیز خبرنے ہلچل مچادی

    حمزہ علی عباسی کی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ شادی ،کب اور کہاں ہوگی ؟ تہلکہ خیز خبرنے ہلچل مچادی

    کراچی: اینکر، اداکار حمزہ علی عباسی کی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ شادی کی افواہوں نے ہلچل مچادی ۔پاکستان کے پُرکشش اور وجیہہ اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی شادی کی تاریخ سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر اس وقت بڑی خبریں‌گردش کررہی ہیں،

    دوسری طرف سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی شادی کے کارڈ کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق اداکار حمزہ اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ رواں ماہ کی 25 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جب کہ دونوں کا ولیمہ 26 تاریخ کوہوگا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اداکارہ نیمل خاور ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ’’ورنہ‘‘ میں نظر آئی تھیں جب کہ ان دنوں وہ ڈراما سیریل ’’انا‘‘ میں ازا کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔اس کے علاوہ نیمل مصور بھی ہیں۔ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی آرٹ ایگزیبیشن میں لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔حمزہ علی عباسی اس وقت ایک معروف اینکر کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ان دنوں وہ کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے کی وجہ سے بھارتیوں کی تنقیدی جنگ کا نشانہ بنے ہوئے ہیں

  • عامر خان کا مہارشٹرا سیلاب کے متاثرین کے لیے 25 لاکھ روپے کا فنڈ

    عامر خان کا مہارشٹرا سیلاب کے متاثرین کے لیے 25 لاکھ روپے کا فنڈ

    عامر خان نے مہارشٹرا سیلاب میں 25 لاکھ روپے کا فنڈ دیا ہے. چیف منسٹر دیویندرا نے عامر خان کے اس نیک کام میں ان کی تعریف بھی کی ہے.

    چیف منسٹر نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر عامر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہارشٹرا سیلاب میں عامر خان نے 25 لاکھ روپے کا فنڈ دے کر نیکی کا کام کیا ہے اور گلوکار لتا منگیشکر کا بھی 11 لاکھ روپے فنڈ دینے کا شکریہ ادا کیا.

    بروز پیر کے دن خبر آئی تھی کہ اداکار اکشے کمار نے اسام سیلاب کے لیے 2 کڑور دیے ہیں. اکشے کمار نے کہا کہ خدا نے مجھے بہت پیسہ دیا ہے اس لیے میں دینے سے پہلے سوچتا بھی نہیں ہوں. اکشے کمار نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اتنا پیسہ کہاں لے کر جانا ہے.

    اس کے علاوہ امیتاب بچن نے بھی اسام سیلاب کے متاثرین کے لیے فنڈ میں 51 لاکھ روپے دیے ہیں. ان کے فنڈ پر بھی چیف منسٹر نے ان کو سراہا ہے.

  • مشہور اداکار کی شادی نے دھوم مچا دی

    مشہور اداکار کی شادی نے دھوم مچا دی

    نیویارک : مشہور امریکی اداکارنے شادی کرکے دھوم مچا دی ، اطلاعات کے مطابق دی راک سےمشہور ہالی ووڈ اداکاراورسابق ریسلر ڈوائن جانسن نے اپنی گرل فرینڈ، امریکی گلوکارہ’ لورین ہشیان‘ سے شادی کرلی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیمپئن اور معروف امریکی اداکار ڈوائن جانسن نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا اورسماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پرمداحوں کو شادی کی اطلاع دی۔ اداکارڈوائن جانسن نے لکھا کہ وہ 18اگست 2019 کو لورین سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں

    یاد رہے کہ ڈوائن جانسن کی یہ دوسری شادی ہے، ان کی پہلی شادی1997میں فلم پروڈیوسر ڈینی گارشیا سے ہوئی تھی اور 2008 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی

  • ایک ہفتے میں 16 کروڑ کی آمدنی ، اتنی بڑی کمائی کیسے ہوئی ہر کوئی حیران

    ایک ہفتے میں 16 کروڑ کی آمدنی ، اتنی بڑی کمائی کیسے ہوئی ہر کوئی حیران

    لاہور:ایک ہفتے میں 16 کروڑ روپے سے زائد آمدنی نے حیران کردیا . تفصیلات کے مطابق لالی وڈانڈسٹری کی عیدالاضحیٰ پرریلیزہوئی فلموں نے اس قدر بھارتی معاوضہ کما کرایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے. ان فلموں کے عید سے قبل کچھ پرومو منظر عام پر آنے کے بعد ان کی مقبولیت میں پہلے ہی اضافہ ہو گیا تھا .

    ذرائع کے مطابق اس عید الاضحی پر ریلیز ہوئی فلموں میں ایک ہفتے میں سب سے زیادہ بزنس پرے ہٹ لو اور سپر سٹار نے گیارہ کروڑ کے قریب کیا ہے۔ویک کلوز پر دونوں فلموں کا بزنس11کروڑ روپے ہوا جبکہ تیسری ریلیز ہوئی فلم ہیر مان جا ہے جس نے اب تک پانچ کروڑ سے زائد کا ویک کلوز کیا ہے ۔

    لاہور فلم انڈسٹری ذرائع کے مطابق تینوں فلموں کی نمائش مزید دس روز تک مختلف سینما گھروں میں دیکھی جا سکے گی ،تینوں فلموں نے سینما گھروں میں شائقین کو عید الاضحیٰ اور جشن آزادی کی چھٹیوں پر تفریح کے خوب مواقع دیئے اور فلم بینوں نے بھی سینما گھروں کی رونقیں بڑھائیں ۔

  • فہد مصطفیٰ نےعامر لیاقت کو سخت تنقید کا نشانہ بنادیا

    فہد مصطفیٰ نےعامر لیاقت کو سخت تنقید کا نشانہ بنادیا

    اسلام آباد (اے پی پی) فہد مصطفیٰ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو شو مین قرار دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارو میزبان فہد مصطفیٰ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو شو مین قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت من موجی سے انسان ہیں ان کے موڈ کی سمجھ نہیں آتی کبھی وہ بڑے پیار سے بات کرتے ہیں اور کبھی بس ایک ٹویٹ کر دیتے ہیں اور بات بھی نہیں کرتے۔ فہد مصطفیٰ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو شو مین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ تو سکالر ہیں،نہ میزبان اور نہ ہی اداکار ہیں وہ صرف شو مین ہیں۔