Baaghi TV

Category: شوبز

  • بھارت کو ایک اور شکست ، سلامتی کونسل اجلاس کی مخالفت نہیں کریں گے ، دیرینہ دوست کا اعلان ، وہ دیرینہ دوست کون ہے  ؟ جانئیے اس رپورٹ میں

    بھارت کو ایک اور شکست ، سلامتی کونسل اجلاس کی مخالفت نہیں کریں گے ، دیرینہ دوست کا اعلان ، وہ دیرینہ دوست کون ہے ؟ جانئیے اس رپورٹ میں

    ماسکو: روس نے مسئلہ کشمیر پر غیر جانبدار رہنے کا اشارہ دے دیا مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بھارت کے سب سے بڑے دوست روس نے بھی اسے مایوس کر دیا۔اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورت حال سے آگاہ کیا۔ روسی ہم منصب نے کہا کہ وہ سلامتی کونسل کے کشمیر پر بلائے جانے والے اجلاس کی مخالفت نہیں کرے گا

    ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی سے بات کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ہمارا ملک کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کی مخالفت نہیں کرے گا۔
    خیال رہے کہ پاکستان کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس 16 اگست کو ہو رہا ہے جس میں تقریباً 50 برس بعد مقبوضہ کشمیر کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

  • اداکارہ آرمینا خان کا پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ

    اداکارہ آرمینا خان کا پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ

    پاکستانی اداکارہ آرمینا خان نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یونیسیف سے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ کردیا.

    آرمینا خان کا کہنا تھا کہ ادارے فنکاروں کے سحر میں اتنا گرفتار نہ ہوجائیں کہ ان کو اپنے غیرجانبداری کے اصولوں پر سمجھوتا کرنا پڑے۔

    اداکارہ ارمینا نے یونیسیف کی ای ڈی سے استفسار کیا کہ کیا یونیسیف جنگ کی حمایت کرنے والی جانبدار شخصیات کو اب بھی امن کا سفیر رکھنا چاہتا ہے؟

    https://www.instagram.com/p/B1FFs-AjPAs/?igshid=ma671opupbrr

    اداکارہ ارمینا نے کہا کہ پریانکا نے سوشل میڈیا پر کشمیر تنازع پر کشیدگی کو اکسایا ہے اور فروغ دے رہی ہیں، اور پاکستانی خاتون عائشہ ملک کے ساتھ نا مناسب رویہ اپنایا۔

    واضح رہے پریانکا چوپڑا نے بھارت اور پاکستان کے اختلافات پر جنگ کو فروغ دیتے ہوئے "جے ہند” کا ٹویٹ کیا تھا جس پر ارمینا نے ان سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے.

  • ارمینا خان نے اپنی شادی کا جوڑا منتخب کر لیا

    ارمینا خان نے اپنی شادی کا جوڑا منتخب کر لیا

    اداکارہ ارمینا خان نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نےاپنی شادی کا جوڑا منتخب کر لیا ہے.

    اداکارہ ارمینا نے تصویر میں ملبوس لباس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے سب سے خوبصورت لباس خرید لیا ہے اور اپنا پسندیدہ لباس آپ لوگوں کو دکھانے کیلئے مزید انتظار نہیں ہو سکتا۔ ظاہرسی بات ہے یہ وہ لباس نہیں لیکن میں مختلف لباس پہن کر دیکھ رہی تھی۔

    ارمینا خان نے اپنے منگیتر فیصل کا نام لکھتے ہوئے کہا کہ وہ سب لوگ جو ہمارے لیے خوش ہیں، ان سب کا بہت شکریہ۔ اللہ پاک سب پر کرم کرے اور نفرت کرنے والوں کا بھی شکریہ، برائے مہربانی ہمارے بارے میں باتیں کرتے رہیں۔

    یاد رہے ارمینا خان نے فیصل خان کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان انسٹا گرام پر جولائی 2017 میں اپنی ایک پوسٹ میں کیا تھا۔

    اداکارہ کو کیوبا میں ساحل سمندر پرمنگنی کی انگوٹھی پہنائی گئی تھی۔ گزشتہ ماہ ان کے منگیتر نے بھی انسٹا پر منگنی کی اینورسری پر پرانی تصویر شیئر کی۔

    واضح رہے ایک انٹرویو کے دوران اپنے منگیتر سے متعلق بتاتے ہوئے ارمینا کا کہنا تھا کہ فیصل میرے عزیز بھی ہیں اور میں انہیں بچپن سے جانتی بھی ہوں۔ مجھے یاد ہے جب فیصل کینیڈا آئے تھے اور ہم نے نے شطرنج اور کارڈز کھیلے تھے۔ مجھے یہ تو یاد نہیں کہ ہم دونوں نے کب ایک دوسرے کو پسند کرنا شروع کیا لیکن فیصل ہمیشہ سے ہی میرے لیے تھے۔ مانچسٹر میں یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران مجھےاحساس ہوا کہ یہی ایک شخص ہے جس نے ہمیشہ میری مدد کی۔ میں اداس ہوتی تو رونے کے لئے فیصل کا کندھا تھا، جلد ہی یہ رشتہ دوستی سے بڑھ گیا۔

  • دلوں کی دھڑکن ، نازیہ حسن کی یادیں اب بھی ستاتی ہیں ، 19 سال قبل وہ خطرناک بیماری کی وجہ سے فوت ہوئیں

    دلوں کی دھڑکن ، نازیہ حسن کی یادیں اب بھی ستاتی ہیں ، 19 سال قبل وہ خطرناک بیماری کی وجہ سے فوت ہوئیں

    کراچی : پاکستان میں مہذب اداکارہ کے طور پرجانے والی معروف پاکستانی گلوکارہ اور پوپ اسٹار نازیہ حسن کو بچھڑے 19برس بیت گئے ہیں لیکن وہ آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔نازیہ حسن کے مداح اسے بڑی محبت سے یاد کرتے ہیں.یہی وجہ ہے 19سال گزرنے کے باوجود آج بھی نازیہ حسن دلوں پر راج کرتی ہے.

    معروف اداکارہ ، نرم مزاج ، خوش طبیعت ، پری چہرہ، خوبصورت آواز، نازیہ حسن موسیقی کی دنیا میں آتے ہی چھا گئیں، 1980 میں بحثیت پاپ گلوکارہ پی ٹی وی سے فنی زندگی کا آغاز کیا۔ اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر بہت سے سدا بہار گیت گائے۔نازیہ حسن کو عالمی سطح پر شہر ت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے کے گانے سے ملی۔

    پاکستان کی یہ معروف اداکارہ نازیہ حسن کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہوئیں تو انھیں علاج کے لیے لندن منتقل کیا گیا لیکن سال 2000 میں زندگی ہار گئیں۔ گلوکارہ کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی ان کے گیت آج بھی بےحد مقبول ہیں۔ معروف گلوگارہ نے ہمیشہ اپنی آواز کے ذریعے دوسروں میں خوشیاں بانٹیں، کئی سالوں تک ان کے البمز چھائے رہے۔

  • نیاز سواتی کون تھے اور ان کی وفات کب ہوئی

    نیاز سواتی کون تھے اور ان کی وفات کب ہوئی

    13 اگست نیاز سواتی کی وفات

    29 اپریل 1941ء اردو اور ہندکو کے ممتاز مزاح گو شاعر اور ادیب نیاز سواتی کی تاریخ پیدائش ہے

    نیاز سواتی کا اصل نام نیاز محمد خان تھا اور وہ بھوگڑ منگ ضلع مانسہرہ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے شعری مجموعے کلیات نیاز اور بے باکیاں کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے۔ 13 اگست 1995ء کو نیاز سواتی ہری پور میں ایک ٹریفک میں حادثے میں وفات پاگئے اور بھوگڑ منگ ضلع مانسہرہ میں آسودۂ خاک ہوئے۔۔!!!

    خدمت علم و ہنر ہم عمر بھر کرتے رہے
    اور سب اعزاز حاصل بے ہنر کرتے رہے

    درد تو محسوس کرتا تھا ميں اپنے پائوں ميں
    ڈاکٹر ليکن علاج درد سر کرتے رہے

    ہم نے سوچا تھا بنيں گے پائلٹ ہم کبھی مگر
    زندگی بھر بيل گاڑی ميں سفر کرتے رہے

  • ماروا اور عروہ حسین کی خاموشی نے تہلکہ مچا دیا

    ماروا اور عروہ حسین کی خاموشی نے تہلکہ مچا دیا

    اسلام آباد : ماروا اور عروہ حسین کی خاموشی نے تہلکہ مچا دیا اطلاعات کے مطابق پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ بہنوں، ماروا اور عروہ حسین کے حالیہ بیان سے ان کے مداحوں اور ناقدین نے یہ سمجھا کہ شاید دونوں بہنیں گزشتہ چند برس سے ڈپریشن کا شکار ہیں جس کی اصل وجہ خوراک ہے۔

    ذرائع کے مطابق شوبز سے وابستہ دونوں بہنوں کے بیان سے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کے بعد آخر کار عروہ حسین نے تنگ آکر اپنی پریشانیوں کا تذکرہ نہ کرنے کی ٹھان لی۔عروہ حسین نے کہا کہ وہ فیصلہ کرچکی ہیں کہ اب وہ اپنی ذہنی صحت سے متعلق جدوجہد کے بارے میں بات کرنے سے گریز کریں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ اچھی طرح ادراک رکھتی ہیں کہ ذہنی امراض سے نکلنے میں وقت لگتا ہے۔

    عروہ حسین نے شوبز کمیونٹی سے شکوہ کیا کہ میں اس موضوع پر مزید کچھ نہیں کہوں گی کیونکہ میرے ہر لفظ کی کڑی اسکرونٹی ہوتی ہے۔پاکستانی ماڈل نے شکوہ کیا کہ ان کی مثبت سوچ کے باوجود انہیں غلط سمجھا گیا، ‘میں لفظوں سے احساسات کے اظہار میں کمزور ہوں اور اسی وجہ سے میں نے محسوس کیا کہ مجھے انٹرویو وغیرہ دینے سے گریز کرنا چاہیے’۔

  • ہما قریشی کے بھائی کا انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستان جانے کے مطالبے پر کرارا جواب

    ہما قریشی کے بھائی کا انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستان جانے کے مطالبے پر کرارا جواب

    بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی اور ان کے بھائی ثاقب سلیم نے کشمیریوں کی حمایت کے لیے ٹویٹ کیا جس پر ہندو انتہا پسندوں ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کا مطالبہ کیا.

    بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وہاں ہزاروں کی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات کرنے اور معصوم کشمیریوں پر تشدد کرنے کے خلاف بالی ووڈ اداکارہ ہماقریشی نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی تھی کہ ہر کسی کی کشمیر کے معاملے پر ایک سوچ اور رائے ہے۔

    اداکارہ ہما قریشی نے ٹویٹ کیا کہ میں آپ  سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ لوگوں کو کشمیریوں کی زندگی، وہاں ہونے والا ظلم اور اس سے پیدا ہونےو الے نقصان کا بالکل اندازہ نہیں اس لیے غیر ذمہ دارانہ باتیں نہ کریں اور خود کو ان کی جگہ پر رکھ کر دیکھیں۔

    ہماقریشی کے ٹوئٹ نے بھارتی انتہا پسندوں کے تن بدن میں آگ لگادی اور انہیں اور ان کے بھائی ثاقب سلیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کا مشورہ دیا۔

    جس کے جواب میں اداکار ثاقب سلیم نے انتہا پسندوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے اور اپنے ملک سے پیار ہے، لیکن اگر میں کچھ غلط ہوتا دیکھوں گا تو سوال کروں گا. اگر آپ کو کوئی پریشانی ہے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے۔ آپ میں سے کچھ لوگ مجھے پاکستان بھیجنا چاہتے. میرے لیے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے میں جہاں بھی ہوں ٹھیک ہوں.

  • "پیشی گجراں دی ” ” پرے ہٹ لو ” سمیت 5اور فلمیں کس کس زبان میں ہوں گی منظر پر ، خبر نے سب کو حیران کردیا

    "پیشی گجراں دی ” ” پرے ہٹ لو ” سمیت 5اور فلمیں کس کس زبان میں ہوں گی منظر پر ، خبر نے سب کو حیران کردیا

    لاہور : فلموں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ، اب عید پر عید ہوگی فلم بینوں کے لیے ، عید الاضحیٰ پر مجموعی طور پر 7 فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی جن میں اُردو زبان کی تین ، دو پنجابی اور دو پشتو فلمیں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق اردو فلموں میں پرے ہٹ لو، سپر سٹار اور ہیر مان جا شامل ہیں، فلم پرے ہٹ لو کی کاسٹ میں اداکار شہر یارمنور، مایا علی، حنا دلپزیر، میرا، سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، فلم سپر سٹار کی کاسٹ میں اداکار بلال اشرف اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

    فلم انڈسٹری ذرائع کے مطابق ان فلموں میں سدرہ نور، مہک نور، دُعا قریشی، فیروزہ علی، شان، ارباز خان، شاہد خان، اچھی خان، حیدر سلطان، معمر رانا اور دیگر نے کردار نبھائے ہیں، اسی طرح دو ہالی وڈ فلمیں بھی سینماﺅں میں عید سے جلوے بکھیر رہی ہیں جن میں اینگری برڈ اور فاسٹ اینڈ فیورس ایٹ شامل ہیں۔فلم ہیر مان جا میں علی رحمان خان اور حریم فاروق مرکزی کرداروں میں سکرین پر نظر آئیں گے، پنجابی فلموں میں پیشی گجراں دی اور شیراں دی جوڑ ی جبکہ دو پشتو فلمیں بھی سینماﺅں کی زینت بنیں گی۔

  • شادی پہ شادی ، میرا نے دوبئی پولیس کو کیسے چکر دیا ؟

    شادی پہ شادی ، میرا نے دوبئی پولیس کو کیسے چکر دیا ؟

    دبئی: شادی پہ شادی میرا اداکارہ نے دوبئی میں ہنگامہ کرکے دوبئی پولیس کو ہلا کر رکھ دیا ، اطلاع کے مطابق اداکارہ میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے ایک اور شادی رچالی،میرا کو علم ہوا تو ہنگامہ کھڑا کردیا،

    دوبئی سے ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے ایک اور شادی رچالی،میرا کو چار ماہ قبل ہونے والے نکاح کا علم ہوا تو شور مچ گیا،دو روز قبل پام جمیرا کے نائٹ کلب میں کیپٹن نوید اور میرا نے مائیک پر ایک دوسرے کو گالیاں دیں۔

    اس سے قبل اداکارہ میرا نے دبئی میں اپنے شوہر کیپٹن نوید اور اپنی سوتن کے ساتھ ہاتھا پائی کی جس پر پولیس نے تینوں کو ایک ہفتہ قبل گرفتار بھی کرلیا،دبئی پولیس نے تینوں کے پاسپورٹ بطور ضمانت رکھ کر رہائی دے دی ۔

  • جیمزبانڈ کی خصوصی کار نیلامی کیلئے پیش

    جیمزبانڈ کی خصوصی کار نیلامی کیلئے پیش

    لاس اینجلس (اے پی پی) جیمزبانڈ کی خصوصی کار 15 اگست کو نیلامی کیلئے پیش کی جائے گی.

    تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ اداکارجیمزبانڈ کو دشمنوں کے چنگل سے نکالنے والی خصوصی کار نیلامی کیلئے پیش کی جائے گی۔ کار منفرد ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ مشین گن سے بھی لیس ہے، اس کی نیلامی سے 64 کروڑ سے 96 کروڑ روپے تک ملنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔ معروف جاسوس کردار جیمز بانڈ کے زیر استعمال رہنے والی یہ کار بس بٹن دبانے پر چلتا پھرتا ہتھیار بن جاتی ہے۔ اس کار میں 13 تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں دشمنوں کی گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کرنے والے کانٹے، بلٹ پروف شیشے اور تیس بور کی دو میشن گنیں بھی شامل ہیں۔