Baaghi TV

Category: شوبز

  • غیرت ہونی چاہیے ؛اب جو بھارت جائے گا وہ کیا ہوگا ، اداکار یاسر حسین نے بتادیا

    غیرت ہونی چاہیے ؛اب جو بھارت جائے گا وہ کیا ہوگا ، اداکار یاسر حسین نے بتادیا

    اسلام آباد : بھارت کی طرف سے کشمیر کو ہتھیانے کے بعد اور کشمیریوں پر مظالم کی بس نہ ہونے والی بھارتی مکاری کےبعد کسی پاکستانی اداکارکو بھارت نہیں جانا چاہیے ، غیرت کا تقاضا یہی ہے کہ کشمیروں کی خاطر بھارت سے رشتے ناطے ختم کردینے چاہیں. ان خیالات کا اظہار اداکار یاسر حسین نے ایک پوسٹ کے ذریعے کیا س

    بھارت کی طرف سے کشمیر کی قانونی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے بھارتی اقدام کی مذمت کی اور اب اداکار یاسر حسین نے بھی تمام پاکستانی اداکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مستقبل میں کبھی بھی بھارتی فلم انڈسٹری کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کریں۔اس کے باوجود جو بھارت جاتا ہے وہ پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا ہے.

    یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردہ ایک پوسٹ میں لکھا کہ ‘میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کا ہر اداکار بولے کہ وہ انڈیا کے ساتھ کبھی کام نہیں کرے گا، کشمیر سے پیار بھی ہے اور انڈیا بھی جانا ہے؟ مطلب شوگر بھی ہے اور کیک بھی کھانا ہے؟’

    خیال رہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر طویل عرصے سے پابندی عائد ہے، دوسری جانب پاکستانی سینما گھروں میں بھی گزشتہ کئی مہینوں سے بولی وڈ فلموں کی نمائش بند ہے۔یاسر حسین کے علاوہ حمزہ علی عباسی، شان شاہد مہوش حیات اور ماہرہ خان جیسے فنکار بھی بھارتی اقدام کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھا چکے ہیں۔

  • اداکارہ میرا نے دوبئی میں کیا شرمناک حرکت کردی کہ پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

    اداکارہ میرا نے دوبئی میں کیا شرمناک حرکت کردی کہ پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

    کبھی غلط انگلش،تو کبھی نکاح پر نکاح اور کبھی کسی اداکارہ کے حوالے سے بیانات دے کر اور کبھی ویڈیو سیکنڈل کے ذریعے شہرت پانے والی میرا نے دوبئی میں ایک خاتون پر تشدد کرکے اپنا پاسپورٹ بھی ضبط کربیٹھیں، پاسپورٹ کا ضبط ہونا کسی بھی شہری کے لیے بہت شرم کا مقام ہوتا ہے.

    ذرائع کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری کی سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کا دبئی میں خاتون پر تشدد کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کے بعد صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے. ذرائع کے مطابق تشدد پر پولیس کیس بن گیا، میرا کا پاسپورٹ دبئی پولیس نے رکھ لیا جبکہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کا پاسپورٹ ایکسپائر ہوگیا ہے۔

    دوسری طرف میرا کے والد، والدہ اور مینجر بھی متضاد بیانات دے رہے ہیں، کوئی کہہ رہا ہے کہ وہ لاہور میں ہے اور کوئی کہہ رہا کہ وہ دو روز تک دبئی سے واپس آئے گی جبکہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کا پاسپورٹ ایکسپائر ہوا ہے۔ان متضاد بیانات سے یہی پتہ چلتا ہے کہ میرا پھر پھنس گئی‌ہیں

  • معاشی مسائل پر مبنی فلم کا ایوارڈ اکشے کمار کی فلم "پیڈمین” نے حاصل کیا

    معاشی مسائل پر مبنی فلم کا ایوارڈ اکشے کمار کی فلم "پیڈمین” نے حاصل کیا

    66 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں معاشی مسائل پر مبنی فلمز کا ایوارڈ اکشے کمار کی فلم پیڈمین نے حاصل کر لیا.

    یاد رہے ہدایت کار آر بلکی کی فلم میں اکشے کمار نے اہم کردار ادا کیا اور ان کے ساتھ سونم کپور نے بھی نمایاں کردار میں نظر آئی. معاشی مسائل پر مبنی فلم بھارت سمیتھ پاکستان اور دنیا بھر میں پسند کی گئی.

    واضح رہے اکشے کمار کی گلم "پیڈمیں” 13 اپریل 2018 کو ریلیز کی گئی تھی اور اب رواں برس نیشنل فلم ایوارڈ میں ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہے.

  • جومجھے پسند کرتے ہیں وہ مجھ سے رابطہ کریں ، کس اداکارہ نے یہ بات کہہ دی

    جومجھے پسند کرتے ہیں وہ مجھ سے رابطہ کریں ، کس اداکارہ نے یہ بات کہہ دی

    کراچی:ٹویٹر ٹریند اداکاروں میں کام کرنے لگا ، خوبرو اداکارہ ثناجاوید نے تو اپنے چاہنے والوں کو بھی ٹویٹر پر فالوکرنے کا کہہ دی اہے. اطلاعات کے مطابق اداکارہ ثناءجاوید نے اپنے مداحوں سے رابطے کےلئے بالآخر سماجی رابطے کا معروف پلیٹ فارم ٹوئٹر جوائن کر لیا۔اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ بھی چاہتی ہیں‌کہ چاہنے والے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کریں

    ثنا جاوید نے بتاتے ہوئے کہا ہےکہ اب تک اداکارہ کا آفیشل اکاؤنٹ صرف فیس بک اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تھا لیکن اب سے وہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بھی سب سے رابطے میں رہیں گی۔ادکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے ٹوئٹر پروفائل کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آخرکار ٹوئٹر جوائن کرلیا ہے۔ادکارہ نے مداحوں کو بطور ٹوئٹر فالوورز دیکھنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ثناءجاوید کا جیو ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ”خانی“بے حد مقبول ہوا جسے بین الاقوامی سطح پر بھی خوب پذیرائی ملی۔اس کے بعد اداکارہ نے اپنے آپ کو مزید مشہور اور معروف دیکھنےکی خواہش کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے سوشل میڈیاپر رابطہ کرنے کا کہا ہے.

  • بھرپور جوانی تھی ، 30 سال کی عمرنہیں چاہتی تھی ، اداکارہ سلمیٰ‌ ہائیک نے حقیقت سے خود ہی پردہ اٹھا دیا

    بھرپور جوانی تھی ، 30 سال کی عمرنہیں چاہتی تھی ، اداکارہ سلمیٰ‌ ہائیک نے حقیقت سے خود ہی پردہ اٹھا دیا

    لاہور : مجھے آج بھی یاد ہے کہ اس وقت میں نہیں چاہتی تھی کہ میری عمر بڑھے اور میں 30 سال کی ہوں’۔ کیوں کہ میں بھر پور پرفارمنس میں تھی اور فٹ فاٹ تھی. یہ حقیقت پر مبنی باتیں معروف اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے اسٹائل فیشن میگزین کے 25 سال مکمل ہونے پرایک انٹرویو میں میں‌ بتائیں

    داکارہ نے مزید بتایا کہ ‘امریکا میں اداکاراؤں کو کہا جاتا تھا کہ 30 سال کا ہونے پر ان کا کیریئر ختم ہوجاتا ہے، لیکن اب مجھے اس کی پروا نہیں، جب میں 40 کی اور پھر 50 برس کی ہوئی، مجھے کوئی فرق نہیں پڑا، میں بس خوش ہوں کہ میرا وہ کوور آج بھی موجود ہے، ایک وقت ایسا تھا جب مجھے اپنے لباس کی فکر نہیں تھی، اب ایسا نہیں ہوتا’۔

    52 سالہ سلمیٰ ہائیک نے بتایا کہ ‘آج اپنے کیریئر پر نظر ڈالتی ہوں تو احساس ہوتا ہے کہ امریکا آنا ہی کتنا بڑا خطرہ تھا، پھر یہاں اداکارہ بننا، میں میکسیکو میں ہی رہ سکتی تھی’۔ان کے مطابق ‘میرا خواب تھا کہ میں بڑی اداکارہ بنوں، مجھے زندگی میں ہمیشہ سے آگے بڑھنا تھا اور اس کے لیے میں نے بہت محنت کی’۔

    یاد رہے کہ سلمیٰ ہائیک نے 1995 کی ہولی وڈ فلم ‘ڈیسپراڈو’ کے ساتھ ڈیبیو کیا، اس کے بعد یہ ‘فران ڈسک ٹل ڈان’ اور ‘وائلڈ وائلڈ ویسٹ’ جیسی فلمون کا حصہ بنی۔

  • کشمیریوں کی حمایت پر عاطف اسلم کو دھمکیاں

    کشمیریوں کی حمایت پر عاطف اسلم کو دھمکیاں

    بھارت میں مودی کے ساتھ عام بھارتی بھی جنگی جنوں میں مبتلا ہو گئے ہیں اور بھارت میں اپنی گلوکاری کا سکہ چلانے والے گلوکار عاطف اسلم کو بھی کشمیریوں کی حمایت پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں.

    عاطف اسلم نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ میں اپنی زندگی کے سب سے اہم سفر پر یعنی حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جارہا ہوں۔

    عاطف اسلم نے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر میں جاری ظلم اور معصوم کشمیریوں پر ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہیں اللہ کشمیریوں کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔

    عاطف اسلم کے کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے پر بھارتیوں کو آگ لگ گئی اور وہ حق اور انصاف کی بات کرنے پر عاطف پر کود پڑے ہیں۔

    بھارت کے وشال ملہوترا نے عاطف اسلم کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’اور بھارت میں اب بھی بہت سے بیوقوف ہیں جوعاطف اسلم سے گلوکاری کروانا چاہتے ہیں۔‘‘

    ٹوئٹر پر عاطف اسلم کے بھارتی فین پیج  سے کیے گئے ٹوئٹ میں ایک صارف کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت میں محفوظ ہیں، آپ کا ٹوئٹ اس وقت منظر عام پر کیوں نہیں آیا جب پلوامہ حملہ ہوا تھا؟

    بھارتی انتہا پسندوں نے عاطف اسلم کے ٹویٹ میں جواب میں دھمکیاں بھی دی کہ اب ذرا بھارت آ کر دکھاؤ.

  • فلم "باجی” بین الاقوامی ایوارڈز جیتنے میں کامیاب

    فلم "باجی” بین الاقوامی ایوارڈز جیتنے میں کامیاب

    اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ نے موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز حاصل کیے۔

    ثاقب ملک کی ہدایت کاری میں بننے والی اور میرا کی برسوں کی خواہش پورے ہونے پر بننے والی فلم ’’باجی‘‘ پاکستانی شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی، تاہم فلم کو  بین الاقوامی طور پر بھی خوب شہرت حاصل ہوئی ہے۔

    اداکارہ میرا، عثمان خالد بٹ اورآمنہ الیاس جیسی معروف کاسٹ پر مشتمل فلم ’’باجی‘‘ کینیڈا میں منعقد ہونے والے موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں دوایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

    https://www.instagram.com/p/B009cByHPrm/?utm_source=ig_web_copy_link

    میرا نے کہا کہ "باجی” فلم بنانے کی برسوں سے خواہش تھی. فلم پرثاقب ملک کے ساتھ پوری کاسٹ نے بہت محنت کی ہے. فلم کی کامیابی پر بہت خوشی ہے.

    فلم میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اداکار علی کاظمی نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فلم گرینڈ جیوری پرائزجیتنے میں کامیاب ہوئی اور اداکار نیئر اعجاز کو بھی بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ علی کاظمی نے مزید کہا کہ یہ صرف ہماری جیت نہیں بلکہ پاکستانی سینما کی جیت ہے۔

    https://www.instagram.com/p/B0yYR6ABpb6/?utm_source=ig_web_copy_link

  • "اپنی اپنی لوسٹوری ” بڑے کرداروں کے نام سامنے آگئے

    "اپنی اپنی لوسٹوری ” بڑے کرداروں کے نام سامنے آگئے

    اسلام آباد : پاکستانی اداکار اعجاز اسلم کی ٹیلی فلم”اپنی اپنی لوّ سٹوری“ کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں مختلف کرداروں کے ذریعے محبت بھری داستانوں کو متعارف کرایا جائے گا. ہدایت کار کاشف سلیم کا کہنا ہے کہ یہ فلم بڑی مقبول ہوگی

    ذرائع کے مطابق اعجاز اسلم نے انسٹاگرام پر ٹیلی فلم”اپنی اپنی لوّسٹوری“ کا پہلا ٹیزر جاری کیا جس میں اعجاز اسلم ، ماہ نور بلوچ، صدف کنول، اظفر رحمان اور ایاز سموں شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار کاشف سلیم ہیں جبکہ یہ ٹیلی فلم عید الاضحیٰ پر آن ایئرکی جائے گی۔

  • شاہ رخ نے گوری خان سے شادی پرکیا خاص بات کی تھی؟ "منت” نے راز کھول دیئے

    شاہ رخ نے گوری خان سے شادی پرکیا خاص بات کی تھی؟ "منت” نے راز کھول دیئے

    ممبئی : اگر کسی نے اس سے پہلے بولی وڈ میں بادشاہ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کا شاہی محل نہیں دیکھا تو ہم اسے اس شاہی محل کی سیر کراتے ہیں ، یہ شاہی گھرجسے مقامی لوگ شاہی محل کے نام سے بھی پکارتے ہیں ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں واقع ہے جو مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز بنا رہتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کے مداح ہمیشہ سے گوری خان کے اس خوبصورت گھر کا نظارہ دیکھنے کے خواہش مند رہے، کنگ خان کے گھر کے باہر ان کے مداحوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے جو نہ صرف اداکار سے ملاقات کرنے کے خواہش مند ہوتے بلکہ ان کا گھر بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ کنگ خان نے اپنے گھر کو ‘منت’ کا نام دیا، جو ان کے مطابق واقعی ان کی منت ہی ہے، کیوں کہ کیریئر کے آغاز میں شاہ رخ خان نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ ایک دن وہ ممبئی میں ایسا گھر بنائیں گے جو بےحد شاندار ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کا یہ گھر منت ان کی اہلیہ گوری خان نے ہی ڈیزائن کیا جو پیشے سے انٹیریئر ڈیزائنر بھی ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ شاہ رخ خان نے کئی سال قبل اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ شادی کے شروع کے عرصے میں انہوں نے گوری سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک دن انہیں یہ گھر تحفے میں دیں گے جسے وہ اپنی پسند سے ڈیزائن کرسکیں گی۔

  • اب نہیں چلے گی سینماگھروں  اور تھیٹروں میں ، پنجاب حکومت نے کس کے بارے میں کہہ دیا

    اب نہیں چلے گی سینماگھروں اور تھیٹروں میں ، پنجاب حکومت نے کس کے بارے میں کہہ دیا

    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے سینماگھروں میں پھیلنے والی بے حیائی اور آوارگی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا. پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ فلم انڈسٹری میں حد درجہ بڑھنے والی بے حیائی کے پھیلاو کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے.

    ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور نے حکم دیتے ہوئے کہا ہےکہ کسی سینما یا تھیٹر کو اجازت نہیں کہ وہ بے حیائی پھیلائے یا ڈانس کرے ،کمشنر لاہور نے حکومت پنجاب کی طرف سے یہ حکم دیتے ہوئے کہا ہے بے حیائی کو روکنے کے لیے چھاپ مار ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ،

    یاد رہے کہ لاہور اور صوبے کے دیگر مقامات پر سینما گھروں اور تھیٹروں کے اندر اور باہر بے حیائی پھیلائی جارہی ہے ، چوکوں اور شاہراہوں پراداکاروں ، گلوکاروں کی بیہودہ تصویریں لگارکھی ہیں. اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا