Baaghi TV

Category: شوبز

  • میں بڑی مضبوط ہوں ، گھبراتی نہیں، سونیا حسین کیا کہہ بیٹھی ؟

    میں بڑی مضبوط ہوں ، گھبراتی نہیں، سونیا حسین کیا کہہ بیٹھی ؟

    اسلام آباد :اپنی زندگی کے بارے میں اداکارہ سونیا حسین نے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں بڑی پریشانیاں آئیں ، کبھی گھبرائی نہیں ، ڈٹ کا حالات کا مقابلہ کیا اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ ان کی زندگی میں آنے والی ہر مشکل نے ان کو مضبوط بنایا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ زندگی کے مشکل وقت نے ان کومزید مضبوط بنایا ہے۔اب تو یہ کیفیت ہوچکی ہے کہ مشکلات کی پرواہ نہیں ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ صاف دل انسان ہیں اور سب کو بہت جلد معاف کر دیتی ہیں اور معافی کرنے میں پہل کرتی ہیں۔

    سونیا حیسن ”عشق زہے نصیب“ میں اداکار زاہد حیسن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جوشائقین میں بہت مقبول ہو رہاہے۔سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی ان کے لئے بہت اہم ہے اور وہ ان کی خوشی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا ہر فیصلہ کرتی ہیں۔

  • عاطف اسلم حج کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گئے

    عاطف اسلم حج کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گئے

    پاکستان اور بھارت کے معروف گلوکار عاطف اسلم اس سال حج کی سعادت نصیب کرنے والے ہیں. اس نیک عمل کے لیے آج عاطف اسلم مکہ مکرمہ پہنچ گئے.

    عاطف اسلم نے مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ ادا کیا اور خانہ کعبہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی. اور ایک تصویر صحافی ندیم ملک کے ساتھ بھی شیئر کی. عاطف اسلم کے ہمراہ ندیم ملک بھی حج کا فریضہ ادا کریں گے.

    یاد رہے عاطف اسلم اور ندیم ملک کے ساتھ تمام حجاج 10 تاریخ بروز ہفتہ کو حج کا فریضہ ادا کریں گے. تاہم عاطف نے ابھی تک اپنی اہلیہ اور بیٹے کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی.

  • بالی وڈ کا کشمیر سے متعلق اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ، نیا طوفان برپا ہوگیا

    بالی وڈ کا کشمیر سے متعلق اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ، نیا طوفان برپا ہوگیا

    بھارتی فلموں کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز نے اپنی اگلی فلمیں "کشمیر ہمارا ہے” کے نام سے بنانے کا پلان کرلیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد سے بھارتی فلموں کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے بہت ساری فلمیں ایسی بنائی جائیں گی جس میں کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا جائے گا. یہ ہی نہیں ان فلموں کا نام آرٹیکل 370، آرٹیکل 35 اے، کشمیر ہمارا ہے رکھا جائے گا. اس حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ صرف ممبئی میں ہی 50 سے زائد ایسے فلم ڈائریکٹرز ہیں جنہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اگلی فلموں کشمیر سے متعلق بنائی جائیں گی اور کشمیر کو باقاعدہ بھارت کا حصہ دکھایا جائے گا.

    دوسری جانب اس سے قبل بھی جب بھارتی ائیر فورس نے فروری میں بالاکوٹ پر حملہ کیا تھا تب بھی بھارتی فلموں کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز نے پلوامہ کے ہیروز کے نام سے فلمیں بنانے کا اعلان کیا تھا.

  • بولڈ ڈانس "نوری ” کے لیے ، ماہرہ خان نے تو حد ہی کردی

    بولڈ ڈانس "نوری ” کے لیے ، ماہرہ خان نے تو حد ہی کردی

    کراچی : پاکستانی کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے آنے والی فلم میں اپنے کردار، اپنے ڈانس اور بولڈ کردار پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ’سپر اسٹار‘ میں بولڈ ڈانس کرنا فلم میں ان کے کردار کے لیے ضروری تھا۔ یاد رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان جلد ہی آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ’سپر اسٹار‘ میں پہلی بار قدرے بولڈ کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

    ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ فلم میں ان کا کردار انتہائی بولڈ ہے اور اگر فلم سے ’نوری‘ کا کردار نکال لیا جائے تو فلم میں کچھ نہیں بچتا۔بولڈ ادکارہ کہا کہ اس نے فلم میں گانوں پر ڈانس کے لیے کوئی تربیت نہیں لی اور نہ ہی انہیں ریہرسل کرنے کا زیادہ وقت ملا۔

    ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ آنے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں ان کا گانا ’مورے سیاں‘ سلجھا ہوا اور کتھک ڈانس پر بنایا گیا ہے، تاہم ’نوری‘ جیسے بولڈ گانے پر منفرد رقص کرنا ان کے لیے چیلنج تھا اور انہوں نے یہ چیلینج قبول کر دکھایا۔یاد رہے کہ چند دنوں سے ماہرہ خان چند بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں.

  • بطور والدہ دوستانہ رشتے کی قائل ہوں، ثمینہ پیرزادہ

    بطور والدہ دوستانہ رشتے کی قائل ہوں، ثمینہ پیرزادہ

    اسلام آباد۔ 8 اگست (اے پی پی)اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ان کا اپنے بچوں سے دوستانہ رشتہ ہے۔ نجی ٹی وی پر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا بات کرتے ہوئے کہا کہ والدین اور بچوں کا رشتہ انا سے پاک ہونا چاہیے اور ان کا آپس میں رشتہ دوستانہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بروکن فیملی کا فرد رہ چکی ہیں اور اس رشتے میں انا کی تلخی سے بھی گزر چکی ہیں اور اس لئے جب وہ ماں بنی تو انہوں نے اور ان کے شوہر عثمان پیرزادہ نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ بچوں کے والدین بننے کی بجائے ان کے دوست بنیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والد اور والدہ کی آپس کی مخالفت نے ان کو ذہنی طور پر بہت متاثر کیا تھا جس سے وہ اپنی والدہ سے بہت دور ہوگئی تھیں جس کا آج بھی ان کو دکھ ہے۔

  • الحمرا ہال میں جشن آزادی شو منعقد کیاگیا،معروف اداکارہ لائبہ خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

    الحمرا ہال میں جشن آزادی شو منعقد کیاگیا،معروف اداکارہ لائبہ خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

    لاہور(شوبز)الحمرا ہال لاہور میں "جشن آزادی شو ” پنجاب لینگوئج انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا شو کی مہمان خصوصی معرروف اداکارہ لائبہ خان تھیں جنہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اس موقع پر لائبہ خان کا کہنا تھا کہ آزادی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اور پاکستان ہمارے لیے اللہ کا خصوصی انعام ہے ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور اپنے ملک کی عزت و وقار کی سربلندی کیلیے کام کرنا چاہیے اداکارہ لائبہ خان کی سالگرہ 3 اگست کو تھی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصروفیت کی بنا پر یہ سالگرہ کسی اور دن منانے کا فیصلہ کیا ہے یاد رہے کہ لائبہ خان اپنی سالگرہ دھوم دھام سے مناتی ہیں اور اس میں بہت سے اداکار اور سماجی خلقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک ہوتے ہیں

  • ایمن خان اپنا حسین دن برباد ہونے پر مایوس، ذاتی تصاویر سوشل میڈیا پر

    ٹیلی ویژن سکرین کی خوبصورت جڑواں بہنوں، ایمن اور منال، سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کے جھنڈے منواۓ تو ہوۓ ہیں لیکن حال ہی میں کچھ ایسا ہوا کہ ایمن خان کسی نامعلوم شخص سے خفا ہو گئی. انہوں نے سوشل میڈیا پر اظہار کیا کہ وہ بہت مایوس ہو چکی ہیں اور ان کا خوبصورت دن کا اختتام برے طریقے سے ہو رہا ہے.
    ایمن خان اداکار منیب بٹ سے شادی کے تھوڑے ہی عرصے بعد ٹی وی سکرین سے غائب ہو گئی. چند روز قبل سوشل میڈیا پر شئیر ہونے والی ایمن اور منیب کی تصویر سے لوگوں کو یقین ہو گیا کہ وہ امید سے ہیں.
    ابھی ایک روز قبل ہی ان کے بےبی شوور baby shower کی ذاتی تصاویر کسی نے سوشل میڈیا پر ڈال دی. ان تصاویر میں ایمن خان کو پنک گاؤن میں سیکھا جا سکتا ہے اور "mommy to be” کی پٹی پہنے بھی. ایک تصویر میں منال خان بھی ان کے ساتھ سفید لباس میں کھڑی دیکھی جا سکتی ہیں. وہ تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونےکے بعد ایمن خان نے بھی سوشل میڈیا کا رخ کیا اور اس نا معلوم شخص کو، جس نے تصاویر اپلوڈ کی، کہا کہ ان کی اجازت کے بغر ان کی ذاتی تصاویر شیئر کرنے سے ان کا خوبصورت دن مایوسی سے اختتام ہوا. چوںکہ یہ ایک فیملی فنکشن تھا اور خاندان کے چند لوگ اور قریبی دوست مدعو تھے، لہذاٰ یہ حرکت غیرمناسب ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی.

  • محبت میں ناکامی زندگی بھر یاد رہے گی ، مایا علی نے کس سے محبت کی ؟ ضرور جانیئے

    محبت میں ناکامی زندگی بھر یاد رہے گی ، مایا علی نے کس سے محبت کی ؟ ضرور جانیئے

    اسلام آباد:اداکاروں کی محبت بھری داستانیں ویسے تو بڑی مشہور ہیں لیکن جو صدمہ ادکاراہ مایا علی نے اٹھایا وہ شاید زندگی بھر بھول نہ سکیں. اس حوالے سے اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ محبت میں ناکامی کے اثرات ابھی بھی زندگی میں موجود ہیں۔مایا علی نے انکشاف کیا کہ وہ ایک بار محبت میں ناکام ہوچکی ہیں جس کے اثرات ابھی تک ان کی زندگی میں موجود ہیں ۔

    اداکارہ مایا علی نے اپنے والد محترم کی جدائی کا بھی بہت غم محسوس کیا ، اپنے والدی محترم کا ذکر کرتے مایا علی کی آنکھیں نم آلود ہوگئیں ، مایا علی نے بتایا کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کمی ان کے والد ہیں جنہیں وہ بہت ےاد کرتی ہیں اور زندگی کے کئی اہم فیصلوں میں ان کے نہ ہونے کا احساس بہت تکلیف دیتا ہے۔شادی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شادی ایک بہت اہم فیصلہ ہے اس کے لئے وہ باہمی ذہنی ہم آہنگ ساتھی کی تلاش میں ہیں۔ مایا علی اور شہریار منور کی فلم ”پرے ہٹ لو“ 9 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

  • علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کے پہلے گانے نے ایک دن میں دس لاکھ ویوز کے ساتھ کئی ریکارڈ توڑ دیے

    علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کے پہلے گانے نے ایک دن میں دس لاکھ ویوز کے ساتھ کئی ریکارڈ توڑ دیے

    گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر کے پہلے گانے’ ایک اور ایک دو تین‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن 1 ملین سے زائد ویووز کے ساتھ انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔

    معروف بین الاقوامی گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر نے بھی بھائی سے متاثر ہو کر پہلی ہی میوزک ویڈیو "ایک اور ایک دو تین” کے ذریعے کامیابی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لئے۔ 5 منٹ اور 11 سیکنڈ کی گانے کی ویڈیو کو محض 1 دن میں دس لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر چکا ہے جس کے بعد ان کا گانا موسیقی کے شعبے میں ہمیشہ نمایاں رہنے والے گانوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے.

    "ایک اور ایک دو تین” گانے کی ویڈیو معروف ہدایت کار عبداللہ کی زیر نگرانی میں بنایا گیا اور دانیال ظفر نے نہ صرف گانا گایا ہے بلکہ اس کی دھن بھی خود بنائی اور ویڈیو میں ہانیہ عامر کے ہمراہ نمایاں کردار بھی ادا کیا ہے۔ یو ٹیوب کے ذریعے دنیا بھر میں اس گیت کو پسند کرنے والوں کا کہنا ہے کہ گانے کی موسیقی اور شاعری کے ساتھ ویڈیو بھی بہت منفرد ہے اور نئی نسل بھی اسی لئے اس گانے کو دیکھ کر اپنی رائے دے رہی ہے۔

    یاد رہے موسیقی کی دنیا میں دانیال ظفر کی آمد کسی تہلکے سے کم نہیں ۔ دانیال نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گانے کے ذریعے قوالی اور مغربی سازوں کا فیوژن بہت الگ ہے۔ دوسری جانب ایک اور ایک تین کو دنیا بھر سے ملنے والا رد عمل بھی سب کے سامنے ہے۔ میں اس پر بے حد خوش ہوں۔

  • پاکستانی مشہور ترین فلم کی امریکہ میں نمائش، بھارتی منہ دیکھتے رہ گئے

    پاکستانی مشہور ترین فلم کی امریکہ میں نمائش، بھارتی منہ دیکھتے رہ گئے

    اسلام آباد (اے پی پی) جمال شاہ کی فلم ”ریوینج آف دی ورتھ لیس “ کی امریکا میں نمائش کی گئی.

    تفصیلات کے مطابق بہترین مصور، باکمال مجسمہ ساز، شفیق استاد، باصلاحیت ڈائریکٹر اور پی این سی اے اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل اداکار جمال شاہ کی سوات کی صورتحال کے دروان حقیقی واقعات کے موضوع پر ان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”ریوینج آف دی ورتھ لیس “کو 8 اگست کو لاس اینجلس امریکا کے”بیٹل بی ےانڈ بارڈر“ میں خصوصی طور پر دکھائی جائے گی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز جمال شاہ امریکا روانہ ہوگئے۔

    اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستان فلم انڈسٹری برق رفتاری سے دنیا بھر میں توجہ حاصل کررہی ہے اور انہوں نے بہت حساس موضوع پر یہ فلم بنائی تھی جسے دنیا بھر میں پزیرائی ملی۔ اس فلم میں فردوس جمال نے صوفی محمد کا کردار ادا کیا تھا، جب کہ ایوب کھوسہ، مائرہ خان، نور، نجیب اللّہ انجم بھی فلم کی کاسٹ میں شامل تھے اور جمال شاہ نے بھی ایک اہم کردار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خوش ہیںکہ ان کی فلم کو بین الاقوامی پزیرائی مل رہی ہے۔