Baaghi TV

Category: شوبز

  • ڈوین جانسن نے پاکستان کے حق میں بیان دیدیا، بھارتی سوگ میں ڈوب گئے

    ڈوین جانسن نے پاکستان کے حق میں بیان دیدیا، بھارتی سوگ میں ڈوب گئے

    لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ فلم ”ہوبس اینڈ شا“ نے پاکستان میں سوا 3 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا جس پر ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ڈوین جانسن نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    اطلاعاتی ونشرےاتی ادارے کے مطابق اداکار ڈوین جانسن عرف دی راک اور جیسن اسٹیتم کی فلم ”ہوبس اینڈ شا“ نے پاکستان میں ریلیز ہونے کے بعد باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے فلم ” رانگ نمبر ٹو “اور’[چھلاوا“کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم ہابس اور شاہ نے پاکستان میں اپنے آغاز پر ہی سوا 3 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ ہوبس اینڈ شا کو انگریزی فلموں کی تیسری بڑی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ ڈوین جانسن نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہوبس اینڈ شا کے اچھے استقبال پر شائقین کے مشکور ہیں۔

    یاد رہے کہ فلم ”ہوبس اینڈ شا“ نے پاکستان بھر میں کامیابی حاصل کی ہے. جس پر اب ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ڈوین جانسن نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  • کشمیر رو رہا ہے

    کشمیر رو رہا ہے

    کہاں ہیں ہمارے فنکار جو اپنے آپ کو بڑا حساس کہتے ہیں کسی چینل پر کسی کو نہیں دیکھا گیا کشمیر کی بات کرتے ہوئے کشمیر میں جو ظلم و جبر ہو رہا ہے اس پر صرف ایک ٹویٹ کرنے سے حق ادا نہیں ہوتا ہم سب کو گھروں سے باہر آنا پڑے گا اگر آپ اپنے سٹیٹس پہ یا ٹویٹ پہ لکھ رہے ہیں کہ “سٹینڈ فور کشمیر” تو اتنا لکھ دینے سے ایسے مسَلے حل نہیں ہوتے اور حیرانگی کی بات یہ ہے کہ سارا ملک ہی سو رہا ہے

    کسی چوراہے یا کسی گلی میں کوئی بھی اس ظلم و جبر پر بات نہیں کر رہا اور ہم لوگ ڈر ڈر کر بس ایک ہی بات کئے جا رہے ہیں کہ “سٹینڈ فور کشمیر” جبکے دشمن کھلم کھلا آپکو چیلنج دے رہا ہے

    یہ ظلم و جبر کب سے ہوتا آ رہا ہے کہاں ہیں Human rights کے نام پر پیسہ کھانے والی سو کالڈ NGO’s کہاں ہیں کہاں انسانیت پر بات کرنے والے جو چینلز پر گھنٹوں گھنٹوں بیٹھ کر انسان پر ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف صرف باتیں ہانکتے تھے

    کس چیز کا انتظار ہے ؟
    کیا تم لوگ تب گھروں سے نکلو گے جب دشمن تمھارے گھروں میں گھس کر تمہیں گریبانوں سے پکڑ کر باہر نکالے گا اور تمھاری ہر چیز پر قبضہ کر لے گا ہر چیز سے مراد تو آپ سمجھ ہی گئے ہونگے ۔۔

    دھندلا گئی فضائیں ہیں
    رو رہی بہنیں مائیں ہیں

    کوئی ڈھونڈے باپ
    تو کوئی ڈھونڈے بھائی
    جیسے کوئی ڈھونڈے سپنا شیدائی

    کھوئی ہوئی تصویر ہیں
    دیکھو ہم کشمیر ہیں

  • وینا ملک کشمیریوں کی آواز بن کر میدان میں آگئیں

    وینا ملک کشمیریوں کی آواز بن کر میدان میں آگئیں

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا ظلم کشمیریوں کو بنیادی حقوق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا-
    معروف اداکارہ وینا ملک بھارت کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر کیے جانے والے ظلم کے خلاف آواز بن کر میدان میں آگئیں.وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکشمیر کے حریت رہنما سید علی گیلانی کی ٹوئٹ شیئر کی اورساتھ ہی بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پرمذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ایک ساتھ ملکر چلنا ہوگا-
    وینا ملک نے اپنی اور ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارتی فوج ظلم وجبر سے کشمیریوں کوحق خودارادیت سے نہیں روک سکتی کیونکہ آزادی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے-فورسزکا استعمال کرکےکوئی بھی کشمیریوں کو بنیادی حقوق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا-

  • محسن عباس کی عبوری ضمانت میں توسیع

    محسن عباس کی عبوری ضمانت میں توسیع

    سیشن کورٹ لاہور نے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کے اہلیہ پر تشدد کے کیس میں ان کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کردی ۔ عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

    اہلیہ پر تشدد کیس میں محسن عباس اپنے وکلاء کے ساتھ ضمانت میں توسیع کےلیے عدالت میں پیش ہوئے. پولیس نے نا مکمل تفتیش عدالت میں جمع کرائی جس پرعدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل کی جائے ۔

    محسن عباس کی اہلیہ نے بھی اپنے وکیل کا وکالت نامہ جمع کرا دیا ہے۔ فاطمہ سہیل نے اپنے کیس کے لیے بیرسٹر احتشام کی خدمات حاصل کی ہیں۔ محسن کے خلاف ان کی اہلیہ نے 23 جولائی کو لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ ایف آئی آر میں محسن عباس حیدر پر تشدد، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور بے وفائی کیے دفعات شامل ہیں۔

    ایف آئی آر کے مطابق فاطمہ سہیل نے محسن عباس کے کہنے پر اپنے والد سے 50 لاکھ روپے لے کر ان کو دیے لیکن محسن نے مزید 50 لاکھ روپے لانے کا کہا اور منع کرنے پر اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ فاطمہ نے ایف آئی آرمیں ماڈل نازش جہانگیر نامی لڑکی سے تعلقات کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

    ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے محسن عباس کی درخواست پر 24 جولائی کوان کی عبوری ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 5 اگست تک منظور کی تھی جس میں آج 16 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔

    یاد رہے نازش جہانگیر نے فاطمہ کی جانب سے تمام الزامات جھٹلا دیے تھے اور کہا تھا کہ جو سچ ہے سامنے آ جائے. فاطمہ پر تشدد کا افسوس ہے لیکن ان کے الزامات جھوٹے ہیں.

  • فلم سٹار اورکھلاڑی بھی کھل کر کشمیریوں کے حق میں کھڑے ہوں

    فلم سٹار اورکھلاڑی بھی کھل کر کشمیریوں کے حق میں کھڑے ہوں

    پاکستان کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد اور کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں کھل بولنا ہوگا.بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے کھل کر بھارتی موقف کی حمایت کر دی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جانب سے اپنے ساتھ ملانے اور خصوصی حیثیت ختم کرنے پر ہمارے آرٹسٹ حضرات کو کشمیر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے اس فعل کی مذمت کرنی چاہیے اور بھارت کی انڈسٹری اور اس میں کام کرنے کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ،
    بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار انوپم کھیر اور بی جے پی کے لیڈر نے بھارت کی طرف سے کشمیر کے متعلق آرٹیکل 35 اے میں ترمیم کے بعد کہا تھا کہ ہم نے مسئلہ کشمیر کا حل کر دیا ہے اس طرح کے جملوں کے ساتھ پاکستان اور کشمیری عوام کا مزاق اڑایا ہے .ہمارے شوبز اور کھلاڑی حضرات کو اس مسئلے کے بعد بھارت کا ہر طرح سے بائیکاٹ کرنا چاہیے ، ہمارے کھلاڑیوں اور شوبز انڈسٹری کو بھارت کے ان مذموم اقدام کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے، تاکہ پوری دنیا میں یہ پیغام جائے کہ پاکستان میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا شخص بھارت کے ان ہتھکنڈوں کی مزمت کرتا ہے.اس طرف بھارت کے فلم سٹارز مسئلہ کشمیر پر اپنے حکومتی موقف کی حمایت کرتےہیں. ہمیں بھی چاہیے کہ کشمیری عوام کے ساتھ اس وقت شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور کشمیری عوام کے ساتھ کھل کر سامنے آئیںِ.

  • اداکارہ نادیہ خان سے یہ توقع نہیں تھی،احسن خان

    اداکارہ نادیہ خان سے یہ توقع نہیں تھی،احسن خان

    اداکاراحسن خان نے کہا ہے کہ اداکارہ نادیہ خان سے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات پرتنقید کرکے نیا پنڈوراباکس کھول دیں گی-
    یادرہے کہ حال ہی میں اداکارہ نادیہ خان نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی تھی جس کے میزبان احسن خان تھے.احسن خان کی جانب سے شوبزانڈسٹری کے حوالے سے پوچھا گیا سوال کہ آپ ماہرہ خان،صباقمراور مہوش حیات کو اداکاری کے حوالے سے کون سے نمبر پر رکھیں گی.جس کے جواب میں نادیہ خان نے کہا کہ وہ صباقمرکو پہلے اور اقراعزیز کو دوسرے نمبرپر،جبکہ ان کے نزدیک ماہرہ خان اور مہوش حیات کو اداکاری نہیں آتی-
    نادیہ کی اس تنقید کے بارے میں احسن کان کا کہنا ہے کہ ہم میں سے کسی کو بھی جج نہیں بننا چاہیےبلکہ کسی بھی فنکار کی مقبولیت کا فیصلہ پر ستار کرتے ہیں.احسن خان کا کہنا تھا کہ شوبزمیں یہ روایت پڑھ چکی ہے کہ اداکار ایک دوسرے کی ذاتیات پر حملہ کرتے ہیں جو کہ کسی بھی طرح قابل ستائش نہیں-
    ان کا کہنا تھا کہ شوبزانڈسٹری میں اس طرح کی سرگرمیوں کی بجائے مثبت مقابلے بازی کا رجحان ہونا چاہیے اور پھرخود جج بن کر فیصلہ کرنے کی بجائے اسے عوام پر چھوڑدیا جائے-

  • انوشکا شرما کی ٹھکرائی ہوئی سپرہٹ فلمیں

    انوشکا شرما کی ٹھکرائی ہوئی سپرہٹ فلمیں

    بالی ووڈ کی ناموراداکارہ انوشکاشرما کا شمار بالی ووڈ انڈسٹری کی صف اول کی ادکاراؤں میں ہوتاہے جن کی کیریئر میں کئی سپرہٹ فلمیں شامل ہیں-تاہم انہوں نے کئی فلموں کو ٹھکرایا بھی ہے جو ریلیز ہونے کے بعد ہٹ ثابت ہوئیں-
    2015 میں ریلیزہونے والی فلم ”تماشا”میں رنبیر کپوراور دپیکاپڈوکون کی اداکاری آج بھی لوگوں کو یاد ہے اس فلم کے ہدایت کار امتیازعلی نے پہلے اداکارہ دپیکا کی بجائے انوشکا شرما کو پسند کیا تھا لیکن انوشکا نے یہ کہہ کر فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے انہیں اس فلم میں اپنا کردار پسند نہیں-
    ارجن کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم”2اسٹیٹس” بھی پہلے انوشکا شرما کو آفر ہوئی تھی لیکن انوشکا نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا. فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی-
    ارجن اور کرینہ کپور کی فلم”کی اینڈ کا ”بھی انوشکا کو آفر ہوئی لیکن انوشکا شرما نے فلم کو ٹھکرا دیا .تاہم یہ فلم باکس آفس پر اوسط درجے کا بزنس ہی کرسکی-
    یہاں ایک ایسی فلم کا ذکر بھی ہے جسے انوشکا نے ٹھکرایا تو نہیں لیکن وہ فلم انوشکا کے حصے میں نہ آسکی – یہاں بات ہو رہی ہے عامر خان اور کرینہ کپور کی 2009 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ”تھری ایڈیئٹس’کی انوشکا شرما نے اس فلم میں کرینہ کپور والے رول کیلئے آڈیشن بھی دیا تھا لیکن اس فلم کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی کو پتہ ہی نہیں چلا لیکن جب بعد میں انوشکا شرما نے انہیں آڈیشن والا کلپ دکھایا تو وہ حیران رہ گئے-

  • گنگا میں نہانے سے کشمیریوں کے خون کے نشان نہیں مٹ سکتے: شان شاہد

    گنگا میں نہانے سے کشمیریوں کے خون کے نشان نہیں مٹ سکتے: شان شاہد

    سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر شان شاہد نے ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندن مودی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ گنگا میں نہانے سے کشمیر کے شہیدوں کے خون کے نشان نہیں مٹ سکتے.

    فیروز خان نے بھی کشمیر کی حمایت میں کہا کہ "میں کشمیر ہوں” اور کشمیر کے ساتھ کھڑا ہوں. کشمیر خون میں بہہ رہا ہے.

    کشمیر کی حمایت میں مہوش حیات بھی میدان میں آئی اور کہا کہ کشمیر میں کلسٹر بم کا استعمال اپنے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے. اس رد عمل کے بعد اس کی صفائی دینا فضول ہے. اس طرح کا عمل جنگ کو فروغ دیتا ہے. اب دنیا کو جاگنا چاہیے اور اس ظلم کو ختم کرنا چاہیے. مہوش حیات نے ہیش ٹیگ میں لکھا کہ کشمیر کو بچاؤ.

    واضح رہے کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کی انتہا بڑھتی جا رہی ہے اور مسلمان سب سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں.

  • فردوس جمال کا ساتھ دیتے ہوئے رابی پیرزادہ بھی میدان میں آ گئی

    فردوس جمال کا ساتھ دیتے ہوئے رابی پیرزادہ بھی میدان میں آ گئی

    سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر رابی پیرزادہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوپاک میں پچاس سال سے فردوس جمال ایک ہی ہے اور ماہرہ ہر ہفتے ایک نئی آ جاتی ہے.

    رابی پیرزادہ نے اپنے ٹویٹ میں ماہرہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ساتھ یہ بھی لکھا ہے کہ اپنے سینیئرز کی عزت کرو لیکن یاد رہے ماہرہ خان نے اپنے بیان میں بس یہی کہا تھا کہ ایک آرٹسٹ کو دوسرے آرٹسٹ کی عزت کرنی چاہیے اور میں مزید اس معاملے پر خاموش رہنا چاہتی ہوں.

    واضح رہے گزشتہ ہفتے فردوس جمال نے فیصل قریشی کے شو میں ماہرہ خان کو ایک عام سی ماڈل کہتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ کو ہیروئن کے کردار کی بجائے ماں کا کردار کرنا چاہیے کیونکہ ان کی عمر زیادہ ہے. ان کے اس بیان پر فلم انڈسٹری میں ماہرہ کو بہت سپورٹ دیا گیا لیکن سلجھتے ہوئے معاملے کو مومنہ درید نے پھر تازہ کر دیا اور اعلان کیا کہ میری کمپنی فردوس جمال کے ساتھ کسی قسم کا کام نہیں کرے گی اور کئی سخت الفاظ بھی استعمال کیے.

    مومنہ درید کی اس ردعمل پر فیروز خان میدان میں آئے اور کہا کہ کسی کی روزی روٹی چھین لینا کہاں کا انصاف ہے. فیروز کے بعد اب رابی پیرزادہ بھی میدان میں آگئی ہیں.

  • حمزہ علی عباسی کا پاکستانی آرٹسٹز کو کشمیر کے متعلق اہم پیغام

    حمزہ علی عباسی کا پاکستانی آرٹسٹز کو کشمیر کے متعلق اہم پیغام

    پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری گزارش تمام پاکستانی آرٹسٹز خاص طور پر سوشل میڈیا پر جن کی بہت زیادہ فین فالوونگ ہے کہ زرا اپنے آپ سے نہایت بے ریائی کے ساتھ پوچھیں کہ آپ لوگ کشمیر کے لیے اپنی آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟ کیا آپ سب کو یہ لگتا ہے کہ آپ کے آواز اٹھانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا؟

    حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ کیا آپ سب آرٹسٹز یہ مانتے ہیں کہ آپ سب اس مسئلے سے انجان ہیں اور اپنی رائے کا اظہار نہیں کر رہے؟ یا آپ اس معاملے میں مداخلت ہی نہیں کرنا چاہتے اور اس سے آپ کے بھارتی مداح متاثر ہوں گے یا پھر اپنے مستقبل کے کام کی پرواہ ہے؟

    انہوں نے کہا کہ مہربانی کر کے میری بات پر غور فرمایا جائے اور دیکھا جائے کہ ہمارے ہمسایوں کے ساتھ کتنا ظلم ہو رہا ہے. اس پر سب کو اپنی آواز اٹھانی چاہیے ( ہم صرف اتنا ہی کر سکتے) لیکن آپ سب خاموش ہیں. اور یاد رکھیں کہ آپ کے مداح ایک دن آزمائش بن جائیں گے جب آپ سب اللہ تعالی کے سامنے جواب دہ ہوں گے.

    واضح رہے کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم بڑھتا جا رہا ہے لیکن بھارتی حکومت اس مسئلے پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے اور کشمیری مدد کے طلبگار ہیں.