Baaghi TV

Category: شوبز

  • مومنہ درید کے خلاف فیروز خان میدان میں آ گئے

    مومنہ درید کے خلاف فیروز خان میدان میں آ گئے

    ماہرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے ایم ڈی پروڈکشنز کی سی ای او مومنہ درید نے فردوس جمال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اعلان کیا کہ مستقبل میں میری کمپنی ان کے ساتھ کوئی کام نہیں کرے گی. اس رد عمل پر پاکستانی اداکار فیروز خان نے مومنہ درید کو چیلنج کر ڈالا.

    فیروز خان نے مومنہ درید کے اس سنگ دل فیصلے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر مومنہ درید کے بیان کا سکرین شاٹ لگاتے ہوئے کہا کہ میرا سوال ہے کہ اظہار کی آزادی سے یہ حاصل ہوتا ہے کیا؟ کسی کی روزی روٹی بند کر دینا؟ اور اگر ایسا ہی ہے تو پھر میں چاہتا ہوں کہ یہ سب ہر اس شخص کے ساتھ ہو جو کسی دوسرے کو انٹرنیٹ پر برا بھلا کہے. بہت ہو گیا ہر بات کی حد ہوتی ہے! اداکار فیروز نے دوسرے اداکاروں کو اس حوالے سے کہا کہ اٹھ جاؤ اس سے پہلے کہ اگلی باری آپ کی ہو!

    فیروز خان نے ہیش ٹیگ کے ساتھ ’’شو می اف یو کین کینسل می ‘‘ لکھ کر مومنہ درید کو چیلنج کر دیا کہ اگر وہ میرے ساتھ بھی یہ کچھ کر سکتی ہیں تو کر کے دکھادیں!

    واضح رہے مومنہ درید نے اس مسئلے میں آگ میں گھی ڈالنے والا کام کیا ہے. فلم انڈسٹری میں ایسے مسائل کو بگاڑنے کی بجائے سلجھایا جانا چاہیے. ان کے رد عمل پر فیروز نے بھی ان کو چیلنج کر دیا ہے.

  • مومنہ درید کے سینیئر اداکار فردوس جمال کے خلاف سخت الفاظ نے سلجھنے والے مسئلے کو پھر تازہ کر دیا

    مومنہ درید کے سینیئر اداکار فردوس جمال کے خلاف سخت الفاظ نے سلجھنے والے مسئلے کو پھر تازہ کر دیا

    سینیئر اداکارفردوس جمال کی جانب سے اداکارہ ماہرہ خان پر تنقید کا معاملہ ٹھنڈا ہونے ہی والا تھا کہ ایم ڈی پروڈکشنز کی سی ای او مومنہ درید کی جانب سے کیے جانے والے اعلان نے اس مسئلے کو پھر تازہ کردیا ۔

    گزشتہ ہفتے ماہرہ خان کو ہیروئن کے بجائے ماں کا کردار ادا کرنے کا مشورہ دینے والے فردوس جمال کو شوبز حلقوں کی جانب سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا.

    جواب میں ماہرہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر خاموش رہنا چاہتی ہوں لیکن آرٹسٹز کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے تا کہ یہ انڈسٹری اور ملک آگے بڑھ سکے. سوشل سائٹ انسٹا گرام پر اپنے ہاتھ سے لکھی تحریر میں ماہرہ نے اس اندازفکرکوعورت کو ڈراؤنی سوچ سمجھنے والا مائنڈ سیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ عورت خوبصورت اور بااختیار ہے.

    مومنہ نے ماہرہ کے بارے میں کہا کہ مجھے آج ماہرہ پر فخر ہو رہا ہے، وہ نہ صرف ہمارے ملک کا فخر ہے بلکہ بے حد دیانت دار، خود پر ضبط رکھنے والی اور مضبوط اصولوں کی مالک ہے. وہ فردوس جمال کی تنقید کا جواب انتہائی برے طریقے سے دے سکتی تھی جو اس کا حق بھی تھا لیکن انہوں نے نہایت مثبت طریقے سے ان لوگوں کو پیغام دیا کہ نفرتوں کی جگہ پیار بانٹا جائے.

    ماہرہ کی حمایت کرتے ہوئے مومنہ درید نے سینیئر اداکار فردوس جمال کے لیے نہایت سخت الفاط استعمال کیے. انہوں نے کہا کہ فردوس جمال کے بارے میں کچھ بولنا اپنے الفاظ ضائع کرنا ہے اور مجھے شرمندگی ہے کہ فردوس ہماری انڈسٹری کا حصہ ہیں. ایک خاتون کے ساتھ پروڈیوسر ہوتے ہوئے اعلان کرتی ہوں کہ میری کمپنی فردوس جمال کے ساتھ کسی قسم کا کام نہیں کرے گی.

    مومنہ کی جانب سے سینیئر اداکار کے متعلق ایسے سخت الفاظ سنبھل جانے والے معاملات میں آگ میں گھی ڈالنے کے برابر ہیں. فلم انڈسٹری میں ایسے معاملات کو سلجھانے کی بجائے تازہ کر دیا.

    واضح رہے کہ ماہرہ خان مومنہ درید کی پسندیدہ اداکارہ ہے۔ ماہرہ خان ہم ٹی وی او ایم ڈی پروڈکشنز کے متعدد بڑے پروجیکٹس کر چکی ہیں۔ مومنہ درید کی پروڈکشنز میں ماہرہ خان ہمسفر، شہرذات، صدقے تمہارے، بن روئے جیسے پروجیکٹس کر چکی ہیں اور اداکار بلال اشرف کے ساتھ ماہرہ خان کی آنے والی فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ کو بھی مومنہ ہی پروڈیوس کر رہی ہیں۔

  • نیلم منیر اور یاسر نواز اب ایک ساتھ نظر آئیں گے، زندگی کا سب سے اہم قدم اٹھا لیا

    نیلم منیر اور یاسر نواز اب ایک ساتھ نظر آئیں گے، زندگی کا سب سے اہم قدم اٹھا لیا

    اسلام آباد (اے پی پی) اداکارہ نیلم منیر اداکار یاسر نواز کے ساتھ ڈرامہ سیریل” بکھرے موتی“ میں دکھائی دیں گی، عکس بندی شروع ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ نیلم منیر اداکار یاسر نواز کے ساتھ ڈرامہ سیریل” بکھرے موتی“ میں دکھائی دیں گی۔ نیلم منیر نے انسٹاگرام پر ثمینہ احمد کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے ڈرامہ سیریل بکھرے موتی کی عکس بندی شروع کر دی ہے۔ڈرامے کی کہانی ایڈسن نے لکھی ہے جس کے ہدایت کار شاہد شفاعت ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں نوشین شاہ، رشید فاروقی، ثمینہ احمد،وسیم عباس، یاسر نوازاور نیلم منیر شامل ہیں۔

    دوسری جانب ڈرامے کے شوقین لوگ اس ڈرامے کا بہت بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں.

  • یہ میری زندگی ہے…. نیلم منیر نے اہم ترین راز فاش کردیا

    یہ میری زندگی ہے…. نیلم منیر نے اہم ترین راز فاش کردیا

    اسلام آباد (اے پی پی) اداکارہ نیلم منیر نے ڈراموں کو اپنی زندگی قرار دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے ڈراموں کو اپنی زندگی قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ڈرامہ انڈسٹری نہیں چھوڑ سکتی کیونکہ وہ میری زندگی ہے اور مجھے اپنے مداحوں سے بہت پیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ایک نئے ڈرامے میں دکھائی دیں گی تاہم انہوں نے ڈرامے بارے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

    واضح رہے کہ نیلم منیر پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں جو نہ صرف پاکستانی ڈراموں بلکہ مختلف فلموں میں بھی اداکاری کرچکی ہیں. اس کے علاوہ وہ کئی سپر ہٹ ڈرامے بھی کرچکی ہیں.

  • بھارتی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑا،عاطف اسلم

    بھارتی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑا،عاطف اسلم

    پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا بھارتی پابندیوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ پابند کی وجہ سے مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑا-

    حال ہی میں ایک انٹر ویو میں پاکستانی گلو کار عاطف اسلم نے پہلی بار بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف بات کی ہے.میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خراب تعلقات کی وجہ سے بالی ووڈانڈسٹری تقریباََ تباہ ہو چکی ہے اس کی وجہ سے آپ کی زندگی اور آمدن پر کتنا فرق پڑاہے –
    عاطف اسلم نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آمدن کی بڑا ذریعہ بالی ووڈ انڈسٹری نہیں بلکہ ہمیشہ سے کنسرٹ رہاہے اور اللہ کا شکر ہے کہ میرے کنسرٹ ابھی بھی چل رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں حال ہی میں نیروبی سے شو کرکے واپس آیا ہوں اور اب میرا موریشیس جانے کا اردہ ہے.عاطف اسلم نے کہا کہ بھارتی پابندی کی وجہ سے مجھ پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا-
    واضح رہے کے پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی تھی جس کی مخالفت بالی ووڈ کے اندر سے بھی ہوئی کہ جب پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانی ہوتی ہے تو انہیں بلایا ہی کیوں جاتا ہے-

  • ماہرہ خان کی آمدنی کابڑا ذریعہ کیا ہے ؟

    ماہرہ خان کی آمدنی کابڑا ذریعہ کیا ہے ؟

    ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی بڑی اداکاراؤں میں ہوتا ہے.ماہرہ خان کے چاہنے والے اپنی پسندیدہ اداکارہ سے متعلق جہاں ہر چھوٹی سے چھوٹی بات جانے کے خواش مند ہیں وہیں وہ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ماہرہ کی آمدنی کتنی ہے، گوگل سرچ انجن پر ماہرہ خان سے سب سے زیادہ پوچھے جانے والا سوال بھی یہی ہے کہ آخر ماہرہ کتنا کماتی ہیں؟
    حال ہی میں سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ماہرہ نے اپنی آمدنی کے بارے میں بتایا ہے.ماہرہ خان نے کہا ہے کہ جب میں فلموں میں کام کرتی ہوں تو مجھے زیادہ پیسے نہیں ملتے لیکن اشتہارات میں کام کرنے کے زیادہ پیسے ملتے ہیں-
    گوگل سرچ انجن پر دوسرا سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہ تھا کہ ماہرہ خان سے کیسے ملا جا سکتا ہے جس کے جواب میں ماہرہ نے مسکرا کر کہا کہ مجھ سے ملنا ہے تومیرے دروازے کی گھنٹی بجائیں اور مجھ سے مل لیں-
    یاد رہے کہ فلموں میں کام کرنے کے علاہ ماہرہ خان مشہوربرانڈز کے ساتھ بھی منسلک ہیں اس کے علاہ اشتہارات اور ماڈلنگ بھی ماہرہ اخان کی کمائی کا بڑا ذریعہ ہیں-

  • فلم اورسینما ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں،معمررانا

    فلم اورسینما ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں،معمررانا

    ناموراداکار معمررانا کا کہنا ہے کہ فلم اور سینما ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں،فلم انڈسٹری کی ترقی کے ساتھ سینمائوں مییں بھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہیے-معمررانا کا کہنا تھا کہ لالی ووڈ میں ایسا بھی دور دیکھا ہے کہ پروڈیوسر فلم بنا لیتے تھے لیکن انہیں فلم کی نمائش کیلئے سینما میسر نہیں ہوتا تھا-
    اداکار نے فلم انڈسٹری کے بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نڈسٹری کے بحران کی سب سے بڑی وجہ سینمائوں کا پلازوں اور دیگر کاروباری مراکز میں تبدیل ہونا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری انڈسٹری ترقی کرے تو ہمیں سینمائوں کی تعداد بڑھنی چاہیے اور سب سے ضروری بات سینمائوں میں جدید ٹیکنالوجی کو لانا چاہیے-
    ٹکٹ کی قیمت پر بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ پوش علاقوں میں بننے والے سینمائوں کی قیمت اس قدرمہنگی ہے کہ ایک عام فلم بین یہاں فلم نہیں دیکھ سکتا اس لیے ہمیں سب چیزوں کو مدنظر رکھنا چاہیے-

  • صبا قمر ایک نمبر ، اقرا عزیز دو نمبر ، ماہرہ اور مہوش دونوں  ہی کمزور ہیں ، یہ وہ کام نہیں کرسکتیں ، نادیہ خان نے اپنے آپ کو پیش کردیا

    صبا قمر ایک نمبر ، اقرا عزیز دو نمبر ، ماہرہ اور مہوش دونوں ہی کمزور ہیں ، یہ وہ کام نہیں کرسکتیں ، نادیہ خان نے اپنے آپ کو پیش کردیا

    کراچی: فردوس جمال اور ماہرہ خان کی محبت بھری لڑائی نے کئی اور اداکاروں کو بھی اپنا جوہر دکھانے کا موقع دے دیا . اداکاری میں کمزور کرداروں کو نشانہ بناتے ہوئے اداکارہ نادیہ خان نے ماہرہ خان اور مہوش حیات کی اداکاری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نزدیک نہ تو ماہرہ خان کو اداکاری آتی ہے اور نہ ہی مہوش حیات میں اداکارانہ صلاحیتیں ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال کا ماہرہ خان سے متعلق بیان کہ ’وہ نہ تو اچھی اداکارہ ہیں اورنہ ہی اچھی ہیروئن‘ کے بعد اب اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنے آپ کو ان دو اداکاروں کے مقابلے میں‌پیش کردیا ہے

    ایک ٹی وی شو میں جب اداکارہ نادیہ خان نے شرکت کی جہاں میزبان احسن خان نے ان سے کہا کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان، صبا قمر اورمہوش حیات ان تینوں کو اداکاری کے حوالے سے کون سے نمبر پر رکھیں گی، جس کے جواب میں نادیہ نے کہا کہ وہ پہلے نمبر پر صباقمر کو رکھیں گی پھر اقرا عزیز کو، جب کہ ان کے نزدیک اداکارہ ماہرہ خان اورمہوش حیات کو اس فہرست میں شامل ہی نہیں کرنا چاہئے تھا کیونکہ ان دونوں کو اداکاری نہیں آتی۔

  • میں محبت کرتی ہوں اوروہ  نفرت کرے کیوں‌ ؟  سونا کشی نےکس کے بارے میں‌ یہ کیوں کہا ؟

    میں محبت کرتی ہوں اوروہ نفرت کرے کیوں‌ ؟ سونا کشی نےکس کے بارے میں‌ یہ کیوں کہا ؟

    ممبئی :عورت سے اتنی نفرت کیوں جبکہ ہر کردار کے لیے عورت کو استعمال کیا جاتا ہے ، میں‌اپنے کام سے محبت کرتی ہوں ، لیکن پھر بھی اگر کسی عورت سے نفرت کرتے ہیں تو ان کو اپنی اداوں پر غور کرنا چاہیے، اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں جو افراد عورتوں سے نفرت کرتے ہیں اب ان کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے‘ اگر کسی فلم میں سب سے اہم کردار ایک عورت کا ہو تو پھر اسے خواتین پر مبنی فلم کیوں قرار دیا جاتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ‘میں ایک ایسی اداکارہ بننا چاہتی ہوں جسے فلم ساز کسی بھی قسم کی فلم میں کاسٹ کرسکیں اور یہی میں کرتی آرہی ہوں، اس ہی لئے مجھے اپنا کام دلچسپ لگتا ہے اور میں اس سے محبت کرتی ہوں۔

    سوناکشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بولی وڈ میں جو افراد عورتوں سے نفرت کرتے ہیں اب ان کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اگر کسی فلم میں سب سے اہم کردار ایک عورت کا ہو تو پھر اسے خواتین پر مبنی فلم کیوں قرار دیا جاتا ہے؟ کیا جب اکشے کمار اور سلمان خان کوئی فلم کرتے ہیں تو اسے بھی مردوں پر مبنی فلم قرار دیا جاتا ہے؟ فلم صرف فلم ہوتی ہے۔

  • پاکستان کے مشہور ترین گلوکار انتقال کرگئے

    پاکستان کے مشہور ترین گلوکار انتقال کرگئے

    اسلام آباد (اے پی پی) نامور کلاسیکل گلوکار استاد حمید علی خان 72سال کی عمر میں انتقال کر گئے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور کلاسیکل گلوکار استاد حمید علی خان دل کا دورہ پڑنے سے72سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ فیملی ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ استاد حمید علی خان جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا ہے ، جنہیں ٹنڈو یوسف قبرستان میں رشتے داروں ،آرٹسٹوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد کی موجودگی میں سپر د خاک کر دیا گیا ہے۔ استاد حمید علی خان کا تعلق کلاسیکل گھرانے سے تھا جو استاد فتح علی خان اور استاد رجب علی خان کے بھائی تھے ۔استاد حمید علی خان کو موسیقی خدمات پر ”ستارہ امتیاز“ سے بھی نوازا گیا۔