Baaghi TV

Category: شوبز

  • صنم بلوچ نے اچانک ایسی ٹویٹ کردی جسے دیکھ کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

    صنم بلوچ نے اچانک ایسی ٹویٹ کردی جسے دیکھ کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

    اسلام آباد (اے پی پی) صنم بلوچ کا دنیا بھر میں بچوں کے لیے باپ کی جدوجہد پر انہیں خراج تحسین.

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ صنم بلوچ نے دنیا بھر میں بچوں کے لیے والد کی جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک باپ اپنی بیٹی کو سائیکل پر سکول چھوڑنے جا رہا ہے جس پر انہوں نے والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ”تعلیم سب کے لیے“ پر زور دیا ہے۔ صنم بلوچ ان دنوں ڈرامہ سیریل”خاص“ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ صنم بلوچ کے اس ٹویٹ کو کافی سراہا جارہا ہے اور سوشل میڈیا کے صارفین صنم بلوچ کے اس قدم کی خوب تعریف کررہے ہیں.

  • پاکستان نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، پاکستانی فلم امریکہ میں ایوارڈ کیلئے منتخب

    پاکستان نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، پاکستانی فلم امریکہ میں ایوارڈ کیلئے منتخب

    اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی دستاویزی فلم ”آرمڈ ود فیتھ“ ایمی ایوارڈز کے لئے نامزد ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دستاویزی فلم ”آرمڈ ود فیتھ“ امریکا کے 71ویں ایمی ایوارڈز کی کیٹیگری ”آﺅٹ سٹینڈنگ پولیٹکس اینڈ گورنمنٹ ڈاکومنٹری “کے لئے نامزد ہو گئی ہے۔ اس بات کا اعلان فلم کی معاون ہدایت کارہ حیاءفاطمہ نے فیس بک اکاﺅنٹ پر اعلان کیا۔ 2017ءمیں ریلیز کی گئی فلم کی کہانی بم کو ناکارہ بنانے والے خیبرپختونخوا یونٹ کے جوانوں پر مبنی ہے ۔ ایمی ایوارڈز رواں سال ستمبر میں امریکی ٹی وی چینل فاکس پر دکھائے جائیں گا تاہم تقریب کے میزبان کے نام کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

  • اداکاری حقیقی زندگی میں نہیں ہوسکتی: "دوبول ” کی ملکہ حرا مانی نے سچ کہہ دیا

    اداکاری حقیقی زندگی میں نہیں ہوسکتی: "دوبول ” کی ملکہ حرا مانی نے سچ کہہ دیا

    کراچی : حقیقی زندگی میں اداکاری نہیں کرپاتی ان خیالات کا اظہار ڈرامہ سیریل ‘دو بول’ سے مقبول ہونے والی ٹی وی اداکارہ حرا مانی نے ایک انٹریو میں کیا . حرامانی کا کہنا ہےکہ وہ اپنی حقیقی زندگی میں اداکاری نہیں کرپاتیں اور نہ ہی کوئی دکھاوا کرتی ہیں۔

    ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ وہ حقیقی زندگی میں بہت حساس ہیں ان سے اداکاری نہیں ہوپاتی

    اپنی حقیقی زندگی کی عکاسی کرتے ہوئے اداکارہ حرا نے کہا کہ ‘اگر میں ایلن کے شو میں بھی جاؤں گی تو ان سے کہوں گی کہ میرے ساتھ ٹرانسلیٹر بٹھادو، میں انگریزی نہیں بولوں گی کیونکہ حرا مانی ایسی ہی ہے’۔

    فیملی اور کیرئیر کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ کام کرنا کہنے میں آسان ہوتا ہے لیکن جب آپ اس میں ہوتے ہیں تو پتا چلتا ہے یہ ایک مشکل کام ہے۔

  • سنی لیونی کے”ارجن پٹیالہ”میں فلمی فون نمبر سے دلی والاایک شخص پریشان

    سنی لیونی کے”ارجن پٹیالہ”میں فلمی فون نمبر سے دلی والاایک شخص پریشان

    سنی لیونی کی گزشتہ ماہ ریلیزہونے والی فلم”ارجن پٹیالہ”میں سنی لیونی نے اداکار دلجیت دوسانج کوجو نمبر دیا تھا وہ داراصل دلی کے ایک شخص پُنیت اگروال کا تھا-
    دلی کے پُنیت اگروال اس نمبر کے سبب راتوں رات مشہور تو ہوئے ساتھ ہی مصیبت کا شکار بھی ہوئے کیونکہ اب دن میں انہیں بےشمار فون کال موصول ہورہی ہیں.پُنیت اگروال فون کال سے بے حد پریشان ہیں اُن کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ انہیں فون کرکے سنی لیونی سے بات کروانے کی درخواست کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ انہیں حراساں بھی کر رہے ہیں-
    پُنیت اگروال کہتے ہیں کہ اس سلسلے میں انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کیونکہ کچھ لوگ فون کال کرکے ان کے ساتھ نازیباں زبان استعمال کرہے ہیں لیکن پولیس نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی اس لیے انہوں نے اب عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے-

  • ماہرہ خان کا  فردوس جمال کی تنقید کا جواب

    ماہرہ خان کا فردوس جمال کی تنقید کا جواب

    پاکستان کی سپراسٹارماہرہ خان نے اداکار فردوس جمال کی تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ وہ ماں کا کردار اداکرچکی ہیں اب ان کا منصوبہ نانی ،دادی اور پرنانی کا کردارادا کرنے کا ہے-
    اداکار فردوس جمال کے ماہرہ خان کے بارے میں تبصرے نے سوشل میڈیا پرآگ لگائی ہوئی ہے-
    جہاں ماہرہ خان کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی حمایت کررہے ہیں وہیں فردوس جمال کے چاہنے والے بھی ان کی حمایت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہر انسان کی اپنی رائے ہوتی ہے جس کا اظہار اُس کا حق ہے.
    فردوس جمال کے تبصرے پر ماہرہ خان اپنا ردعمل دے چکی ہیں تاہم اس حوالے سے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ ماں کا کردار پہلے ہی ادا کرچکی ہیں اب وہ نا نی ،دادی بلکہ پرنانی کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں-
    ماہرہ خان نے کہا کہ اس طرح کے موضوعات پر خاموشی اختیار کرنا پسند کرتی ہوں لیکن میں ایک بات کرنا چاہتی ہوں میری حمایت میں جس طرح پوری انڈسٹری باہرآئی میں اس کے لیے شکر گزار ہوں-

  • یاد رکھیں‌ ! انسان کی اصل بڑائی دوسروں کو معاف کرنے میں ہے، فیصل قریشی

    یاد رکھیں‌ ! انسان کی اصل بڑائی دوسروں کو معاف کرنے میں ہے، فیصل قریشی

    اسلام آباد :فردوس جمال اور ماہرہ خان کے درمیان ہونے والی بیان بازی کے بعد اب دیگر ساتھی بھی اس معاملے کو طول سے بچانے کے لیے میدان میں‌ اترپڑے ہیں.اس حوالے سے پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ انسان کی اصل بڑائی دوسروں کو معاف کرنے میں ہے۔

    ذرائع کے مطابق اداکارفیصل قریشی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب انسان اپنی غلطیاں معاف کر کے آگے بڑھ سکتا ہے تو دوسروں کی غلطیوں کو معاف کیوں نہیں کیا جا سکتا۔فیصل قریشی نے مزید کہا کہ درگزر کرنے سے ہی معاملات بہتر ہوسکتے ہیں.

    اپنے ٹویٹ پیغام میں‌فیصل قریشی نے کہا کہ اصل بڑائی اور کامیابی دوسروں کو معاف کرنے میں ہے کیونکہ ہر انسان سے کوئی نہ کوئی غلطی ہوتی ہے اور اس غلطی کو لے کر آگے نہیں بڑھا جا سکتا اس لئے دوسروں کو معاف کرنا سیکھیں۔

  • مجھے بڑی تکلیف ہوتی ہے‘ ماہرہ خان نے یہ کہوں کہا ؟ وہ خود بتاتی ہیں

    مجھے بڑی تکلیف ہوتی ہے‘ ماہرہ خان نے یہ کہوں کہا ؟ وہ خود بتاتی ہیں

    کراچی :معروف اداکارہ نے بالآخر فردوس جمال کی طرف سے کی گئی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے کہہ ہی کہ کہ جب کوئی بلا وجہ تنقید کرتا ہے تو اسے بڑی تکلیف ہوتی ہے.

    اپنے بیان میں‌ماہرہ خان نے کہا کہ میں باتوں سے زیادہ کام پر دھیان دیتی ہوں ۔سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو سے متعلق ماہرہ خان نےکہا جب کوئی کسی پر تنقید کرتا ہے تو اس میں‌پھر جوابی تنقید سننے کا حوصلہ بھی ہونا چاہیے.

    ماہرہ خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر اداکار ندیم بیگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گفتگوناپسند کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہماری انڈسٹری کے سپر سٹار ہیں۔ ماہرہ نے کہا کہ فردوس جمال کو شوبزنس کے ساتھیوں نے جواب دیا، ان سب ساتھیوں کی شکر گزار ہوں۔

  • شوبز میں انٹری کی وجہ سے والد ناراض ہو گئےتھے،مایاعلی

    شوبز میں انٹری کی وجہ سے والد ناراض ہو گئےتھے،مایاعلی

    نامورپاکستانی اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ شوبز میں کام کر نے کی وجہ سے ان کے والد ان سے بہت ناراض ہو گئے تھے یہاں تک کہ انہوں نے مایا علی سے 8 سال تک بات نہیں کی تھی-
    نامور اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیت ورک کو دیئے گئے انٹر ویو میں شوبز انڈسٹری میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی ان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں لوگوں سے اتنی محبت نہیں ملی تھی بلکہ اُلٹا ان پر تنقید کی جاتی تھی.لیکن بعد میں لوگوں نے ان کے کام کو بے حد سراہا-
    مایا علی کا کہنا تھا کہ شوبز میں انٹری کی وجہ سے ان کے والد بھی ان سے ناراض ہوگئے تھے 8 سال تک انہوں نے مجھ سے بات نہیں کی تھی میں اُن سے بات کرنے کی کوشش کرتی تھی لیکن وہ جواب نہیں دیتے تھے یہ چیزیں مجھے تکلیف پہنچاتی تھی-لیکن آج وہ اس دنیا میں نہیں ہیں.میری خواہش ہے کہ آج وہ میرے ہوتے تو میری کامیابی دیکھ کر بہت خوش ہوتے-
    مایا علی نے بتایا کہ برسوں مجھ سے ناراض رہنے کے بعد میرے والد بھی میری اداکاری کے معترف ہوگئےتھےاور وفات سے 6 ماہ قبل انہوں نے مجھ سے بات کی اور میرے ایوارڈ نہ جیتنے پر انہوں نے مجھے دلاسہ دیتے ہوئے کہا کوئی بات نہیں اگلے سال تم ضرور ایوارڈ جیتو گی اور پھر ایسا ہی ہوا لیکن میرے والد میرے ساتھ نہیں تھے-
    انہوں نے تمام والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو اپنے خواب پورے کرنے دو تا کہ انہیں زندگی میں کسی قسم کا افسوس نہ ہو-
    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ماہرہ خان کو بہت پسند کرتی ہوں اور ان کی بہت بڑی مداح ہوں اور خوش ہوں کہ بڑی عید پر میری ،ماہرہ خان اور حریم فاروق کی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں ،بالآخراب ہماری انڈسٹری نے آگے بڑھنا شروع کر دیا ہے-

  • معروف شاعر شہزاد احمد کی آج ساتویں برسی ہے

    معروف شاعر شہزاد احمد کی آج ساتویں برسی ہے

    معروف شاعر شہزاد احمد کی
    آج ساتویں برسی ہے *

    چپ کے عالم میں وہ تصویر سی صورت اس کی
    بولتی ہے تو بدل جاتی ہے رنگت اس کی

    آنکھ رکھتے ہو تو اس آنکھ کی تحریر پڑھو
    منہ سے اقرار نہ کرنا تو ہے عادت اس کی

    ہے ابھی لمس کا احساس مرے ہونٹوں پر
    ثبت پھیلی ہوئی بانہوں پہ حرارت اس کی

    وہ اگر جا بھی چکی ہے تو نہ آنکھیں کھولو
    ابھی محسوس کئے جاؤ رفاقت اس کی

    وہ کبھی آنکھ بھی جھپکے تو لرز جاتا ہوں
    مجھ کو اس سے بھی زیادہ ہے ضرورت اس کی

    وہ کہیں جان نہ لے ریت کا ٹیلہ ہوں میں
    میرے کاندھوں پہ ہے تعمیر عمارت اس کی

    بے طلب جینا بھی شہزاد طلب ہے اس کی
    زندہ رہنے کی تمنا بھی شرارت اس کی
    ….
    جناب شہزاد احمد ایک سچے شاعر تھے انہوں نے "جام بکف” شاعروں کی طرح اپنی تشہیر کی خاطر کوئی منفی راستہ نہیں اپنایا حالانکہ وہ ادبی ادارے کے سربراہ بھی رہے۔ان کا ایک شعر ملاحظہ کیجئے ۔۔بہت دیر تک اس شعر کی کیفیت آپ کو سرشار رکھے گی۔۔!!

    اس راہ سے گزرے تھے کبھی اہل نظر بھی
    اس خاک کو چہرے پہ ملو آنکھ میں ڈالو

  • عدیم ہاشمی اردو کے ممتاز شاعر،ادیب اور ڈرامہ نگار کب پیدا ہوئے

    عدیم ہاشمی اردو کے ممتاز شاعر،ادیب اور ڈرامہ نگار کب پیدا ہوئے

    عدیم ہاشمی کی پیدائش*
    اردو کے ممتاز شاعر، ادیب اور ڈرامہ نگار عدیم ہاشمی کی تاریخ پیدائش اگست1946ء ہے۔
    عدیم ہاشمی کا اصل نام فصیح الدین تھا اور وہ بھارت کے شہر ڈلہوزی میں پیدا ہوئے تھے۔
    عدیم ہاشمی کا شمار اردو کے جدید شعرا میں ہوتا تھا۔
    ان کے متعدد شعری مجموعے شائع ہوئے جن میں ترکش، مکالمہ، فاصلے ایسے بھی ہوں گے، میں نے کہا وصال، مجھے تم سے محبت ہے، چہرا تمہارا یاد رہتا ہے، کہو کتنی محبت ہے اور بہت نزدیک آتے جارہے ہو کے نام سرفہرست ہیں۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لئے ایک ڈرامہ سیریل ’’آغوش‘‘ بھی تحریر کیا اور مشہور ڈرامہ سیریز گیسٹ ہائوس کے لئے بھی کچھ ڈرامے تحریر کئے۔
    5 نومبر 2001ء کو عدیم ہاشمی امریکا کے شہر شکاگو میں وفات پاگئے اور وہیں پاکستانیوں کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
    ان کے اشعا ر ملاحظہ ہوں-:
    بچھڑ کے تجھ سے نہ دیکھا گیا کسی کا ملاپ
    اڑا دیئے ہیں پرندے شجر میں بیٹھے ہوئے
    ……٭٭٭……
    فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا
    سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا
    ……٭٭٭……
    بہت نزدیک آتے جارہے ہو
    بچھڑنے کا ارادہ کر لیا کیا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    وہ چشمِ زر کہاں، یہ مِری چشمِ تَر کہاں
    ٹکرائی بھی تو جا کے نظر سے نظر کہاں

    جانا ہے تم کو جاؤ، چلے ہو مگر کہاں

    میں ڈھُونڈتا پھروں گا تمہیں دَر بہ دَر کہاں

    قصر شہی کی بات ہے قصر شہی کے ساتھ

    تیری گلی کہاں ، تِرے دیوار و دَر کہاں

    دولت سے خوابگاہ تو جو بھی خرید لو

    نِیندیں مگر خرید سکے مال و زَر کہاں

    تُو آگ ہی لگا کے ذرا خُود کو دیکھ لے

    تجھ پر یونہی پڑے گی کِسی کی نظر کہاں

    میں اپنا آپ ڈھُونڈ رہا ہوں جہان میں

    مجھ کو عدیم اور کِسی کی خبر کہاں

    یہ کِس مقابلے کے لیے جا رہے ہو تم

    آنسو کہاں عدیم، صدف کا گہر کہاں