Baaghi TV

Category: شوبز

  • عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر کی پاکستانی برانڈ ’راستہ‘ کے کپڑوں کے ساتھ تصویر وائرل

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر کی پاکستانی برانڈ ’راستہ‘ کے کپڑوں کے ساتھ تصویر وائرل

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر کی پاکستانی برانڈ ’راستہ‘ کے کپڑوں کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔ پاپ آئیکون کے نئے انتخاب نے فیشن انڈسٹری میں ہلچل مچادی اور مداحوں کو اپنے پسندیدہ گلوکار کا نیا لباس بہت پسند آیا ہے۔جسٹن بیبر نے پاکستانی برانڈ ’راستہ‘ کے نئے کلیکشن میں سے کڑھائی والی گلابی رنگ کی شرٹ پہنی جس پر سفید پھول بنے ہوئے ہیں۔گلابی رنگ کے اس عمدہ کڑھائی والے لباس کو ڈیزائنر فروا زاہد نے تخلیق کیا ہے جو کہ ’راستہ‘ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد پاکستانی برانڈ نے بھی انسٹاگرام پر اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے اپنی کامیابی قرار دیا ہے۔

    ”تصویر وائرل ہوتے ہی پاکستانیوں نے اسے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے سٹیٹس اور سٹوریز میں‌لگانا شروع کر دیا”،اور خوشی کا اظہار کیا. یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں‌ہے اس سے پہلے لیڈی ڈیانا اور جمائمہ گولڈ سمتھ بھی پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کر چکی ہیں. پاکستانی فیشن ڈیزائنرز اپنے بہترین کام کی وجہ سے دنیا بھر میں‌پہچان رکھتے ہیں. کترینہ کیف ایچ ایس وائے کے ملبوسات پہن چکی ہیں وہ جب لاہور آئیں تو خاص طور پر حسن شہریار کے ساتھ ملیں.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • 23ستمبر کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں بڑا کامیڈی شو پیش کیا جائیگا

    23ستمبر کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں بڑا کامیڈی شو پیش کیا جائیگا

    کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا منفرد کامیڈی شو 23ستمبر کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اوپن آئر تھیٹر زیڈ اے بخاری آڈیٹوریم میں پیش کیا جائے گا. کامیڈی فیسٹول میں بین الااقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فنکار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنیگے جس میں شہزاد رضا، شکیل صدیقی، روف لالا، سلیم آفریدی، حنیف راجہ، ذاکر مستانہ، شکیل شاہ، پرویز صدیقی، ولی شیخ، سلیم شیخ، عرفان ملک، علی حسن، برکت علی، عظمیٰ، عامر ریمبو، فیصل مسعود، کاشف خان، نعمان خان، گلوکارہ افشین حیات ( سسٹر مہوش حیات) ندرت مغل، شاہد علی سونو چھوٹے استاد، جمی صنم، مہک نور، صبا شیخ، شاہدہ مرتضیٰ، عمران ساجن، پرفارم کرینگے مذکورہ شو میں فنکاروں کو محدعلی ایوارڈ بھی دیا جائے گا شو میں ڈانس گروپ، ٹک ٹاکرز یو ٹیوب اسٹار بھی پرفارم کرتے ہوئے نظرآئیں گے .

    ”جب کہ شاہد علی سونو چھوٹے استاد اسپیشل قوالی آئٹم کے ساتھ جلوہ گر ہونگے ”اس کامیڈی شو کے حوالے سے سلیم آفریدی کا کہنا ہے کہ جاپان کے کامیاب ٹوز کے بعد میرا پہلا کمرشل شو ہے جس میں کراچی کے تمام سپراسٹارز پہلی بار ایک ساتھ پرفارم کررہے ہیں 23 ستمبر کی شام آرٹس کونسل کراچی میں قہقہوں کی برسات ہوگی کراچی کی عوام کے لئے یہ ایک یادگار کامیڈی شو ثابت ہو گا اس شو کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • گوہر رشید اور آمنہ الیاس ذی فائیو کی ویب سیریز تین تارا میں نظر آئیں گے

    گوہر رشید اور آمنہ الیاس ذی فائیو کی ویب سیریز تین تارا میں نظر آئیں گے

    معروف اداکار گوہر رشید اور اداکارہ آمنہ الیاس ذی فائیو کی ویب سیریز تین تارا میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس سیریز کی ڈائریکشن کاشف نثار جبکہ بی گل اسے تحریر کررہی ہیں. ویب سیریز کی شوٹنگ بہت جلد شروع ہونے والی ہے. اس ویب سیریز کے حوالے سے اداکار گوہر رشید نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگائی ہے جس میں‌بتایا ہے کہ وہ اس ویب سیریز میں کام کررہے ہیں. دوسری طرف آمنہ الیاس کا انسٹاگرام اس حوالے سے ابھی تک خاموش ہے انہوں نے اس حوالے سے کسی قسم کی نہ تردید کی ہے نہ ہی تصدیق کی ہے. جبکہ گوہر رشید نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے

    کہ” تین تارا کی ڈائریکشن کاشف نثار کریں گے”. یاد رہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ماہرہ خان، سجل علی، صبا قمر اور فواد خان بھی بھارت میں بننے والے پروجیکٹس میں کام کرچکے ہیں جو بھارتی شوبز انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں کی مقبولیت کو واضح کرتا ہے۔واضح رہے کہ ذی فائیو اسٹریمنگ سروس دنیا کے 190 ممالک میں دستیاب ہے تاہم پاکستان میں اسکی سروسز موجود نہیں ہیں۔گوہر رشید اور آمنہ الیاس کے مداح تین تارا ویب سیریز دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    کولکتہ: بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان مشکل میں آگئیں، کولکتہ کی عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کی عدالت 2018 کے دھوکہ دہی کیس میں زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے بالی ووڈ اداکارہ پر ایک شو میں پرفارم کرنے کے پیسے لینے کے باوجود پرفارمنس نہ دینے کا الزام ہے، کولکتہ کی عدالت نے زرین خان کو مقدمے کے سلسلے میں متعدد بار طلب کیا تاہم وہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔

    زرین خان نے گرفتاری کے وارنٹ سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ علم نہیں ان کی قانونی ٹیم معاملے کا جائزہ لے گی اور اس کے بعد رد عمل دے گی۔

    اداکارہ کے خلاف سال 2018 میں 6 ایونٹس میں شرکت نہ کرنے پر شکایت درج کرائی گئی تھی۔ کولکتہ اور شمالی 24 پرگنہ میں کالی پوجا کے 6 پروگراموں میں شرکت نہ کرنے پر ان کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں یہ شکایت ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے نارکل ڈنگہ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے۔ جس کے بعد نارکل ڈانگا پولیس نے سیالدہ عدالت میں چارج شیٹ پیش کی معاملہ سامنے آنے کے بعد ہم نے اس معاملے میں زرین خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

    زرین خان نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز 2010 میں سلمان خان کے ساتھ فلم ‘ویر’ سے کیا۔ اداکارہ کو اس فلم کے ذریعے کافی شہرت بھی ملی۔ لیکن کچھ عرصے بعد ناظرین نے اداکارہ کے کام کو سراہنے کے بجائے ان کے روپ کا اداکارہ کترینہ کیف سے موازنہ کرنا شروع کردیا۔ جس کے بعد اداکارہ آہستہ آہستہ انڈسٹری سے غائب ہوگئیں۔

    اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل کترینہ کے مقابلے پر اپنی خاموشی توڑ دی تھی۔ اس پر زرین خان کا کہنا تھا کہ جب میرا موازنہ کترینہ سے کیا جاتا ہے تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کیونکہ میں خود ان کی بہت بڑی فین ہوں اور مجھے وہ بہت خوبصورت بھی لگتی ہیں لیکن اس موازنے نے میرے کیرئیر پر برا اثر ڈالا اس موازنے کی وجہ سے انڈسٹری کے لوگوں نے مجھے اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کا موقع نہیں دیا-

  • پاس سے گزرنے والے شخص کی خوشبو محسوس کرنے کی عادت ہے صبا قمر

    پاس سے گزرنے والے شخص کی خوشبو محسوس کرنے کی عادت ہے صبا قمر

    معروف اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں‌ایک ٹی وی شو میں شرکت کی ، انہوں نے کہا ہے کہ میں صفائی ستھرائی کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہوں، میری عادت ہے کہ میرے پاس سے کوئی شخص گزرے تو میں اسکی خوشبو محسوس کرتی ہوں . انہوں نے کہا کہ میں‌نے کبھی بھی کسی ڈیزائنرز کا ایسا کپڑا زیب تن نہیں کیا جس سے ہلکی سے بھی بدبو آرہی ہو. انہوں نے کہا کہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ بہت ساری ماڈلز ڈیزائنرز کے پاس جاتی ہیں اور ان کو جو بھی تیار جوڑا ملتا ہے وہ پہن لیتی ہیں لیکن میں‌ایسا نہیں‌کرتی، میں تسلی کرتی ہوں، اگر مجھے کہیں صفائی ستھرائی کا مسئلہ لگے تو میں چھوڑ کر چلی جاتی ہوں چاہے مجھے کروڑوں کا نقصان ہی کیوں نہ ہو.

    انہوں نے مزید کہا کہ ”ایسا نہیں ہے کہ میں نخرے والی ہوں لیکن صفائی ستھرائی میرا بنیادی اصول ہے .” میں چاہتی ہوں کہ جو انسان بھی میری زندگی میں آئے ، میرا ہمسفر بنے وہ صاف ستھرا ہونا چاہیے. مجھ سے گندگی اور بدبو برداشت نہیں ہوتی. صبا قمر نے کہا کہ شادی بچوں کا کھیل نہیں ہوتا ، جب کوئی مناسب انسان ملا یقینا شادی کر لوں گی اور آپ سب کو بھی بتائوں گی.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • شاہ رخ خان کے ساتھ لڑائی بچگانہ حرکت تھی سنی دیول کا اعتراف

    شاہ رخ خان کے ساتھ لڑائی بچگانہ حرکت تھی سنی دیول کا اعتراف

    معروف اداکار سنی دیول جن کی حال ہی میں‌فلم غدر 2 سپر ہٹ ہوئی ہے انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اور شاہ رخ خان نے فلم ڈر میں‌ایک ساتھ کام کیا تھا ، اس دوران جو ہماری لڑائی ہوئی تھی وہ ایک بچگانہ حرکت تھی ، میں اس جھگڑے کو بھول چکا ہوا ہوں اور امید ہے کہ شاہ خان بھی بھول چکے ہیں لیکن لوگ نہیں بھول رہے . انہوں نے کہا کہ وہ دور الگ تھا ، ہم شاید بہت میچور نہیں تھے ، وہ معمولی سی بات تھی جس پر میری اور شاہ رخ خان کی لڑائی ہو گئی اورہم نے ایک دوسرے کے ساتھ کبھی بھی کام نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا.

    ”انہوں نےکہ ایسا نہیں ہے کہ ڈر کے بعد ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ملے، ہم ملے مختلف تقریبات میں‌ہاتھ بھی ملایا ، ”اب شاہ رخ خان نے میری فلم غدر دیکھی تو اس نے مجھے کال کی اور کہا کہ بہت اچھی فلم ہے مبارک ہو. اس کے بعد وہ میری پارٹی میں بھی آئے ہمارا بہت اچھا وقت گزرا. ہمارے درمیان سب ٹھیک تھا ٹھیک ہے اور ٹھیک رہے گا.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • کیرئیر کے آغاز میں سیئنرز میرے ساتھ بھی نہیں بیٹھتے تھے مومنہ اقبال

    کیرئیر کے آغاز میں سیئنرز میرے ساتھ بھی نہیں بیٹھتے تھے مومنہ اقبال

    مومنہ اقبال جن کا ڈرامہ احسان فراموش ان دِنوں‌بہت پسند کیا جا رہا ہے . اداکارہ نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اس میں انہوں نے کہا کہ جب میں‌اس انڈسٹری میں نئی نئی آئی تو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. میں نے دیکھا کہ نئی لڑکی کو مرکزی کردار دینے کا کوئی سوچتا ہی نہیں اگر کوئی سوچ بھی لے تو سینئرز کا دبائو ہوتا ہے کہ اس لڑکی کو کیوں مرکزی کردار کیا دیا جا رہا ہے. بلکہ سینئرز کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ مجھ سے پہلے تیار ہوں اور ان کے سینز مجھ سے پہلے ریکارڈ کر لئے جائیں . یہاں تک کہ وہ تو ساتھ بیٹھنا بھی پسند بھی نہیں کرتے تھے. اس قسم کا رویہ دیکھ کر مجھے بہت تکلیف ہوتی تھی لیکن کام کا شوق تھا اس لئے بہت کچھ برداشت کیا.

    انہوں نے کہا کہ ”یہ صورتحال ہر شعبے میں ہے، کسی بھی شعبے میں آپ کو آغاز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے” لیکن پھر جلد ہی میں آپ اس شعبے میں جگہ بنالیتے ہیں، میں نے بھی یہی کیا میں مشکلات سے نہیں گھبرائی اور پھر عزت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے، جب عزت اور فینز کا پیار ملاتو میں نے سوچ لیا کہ اب مجھے اور کام کرنا ہے۔میں بہت خوش ہوں کہ میرے پرستار میرے کام کو سراہتے ہیں.یہی میری سب سے بڑی کامیابی ہے.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • اپنے ہاتھ سے کھانا بنا کر تقسیم کرکے خوشی ہوتی ہے ریشم

    اپنے ہاتھ سے کھانا بنا کر تقسیم کرکے خوشی ہوتی ہے ریشم

    معروف اداکارہ ریشم جن کی وڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہوتی ہیں ، ان وڈیوز میں‌کھانا بناتی ہوئی نظر آرہی ہوتی ہیں اور کھانا بھی بہت سارے لوگوں کا بنا رہی ہوتی ہیں. اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ریشم نے کہا کہ مجھے انسانیت کی خدمت کرنا بہت اچھا لگتا ہے اسی لئے اپنے ہاتھ سے کھانا بنا کر لوگوں میں تقسیم کرتی ہوں. انہوں نے کہا کہ اپنے ہاتھ سے کھانا بنا کر لوگوں میں تقسیم کرنے میں جو سکون اور مزہ ہے وہ اور کسی چیز میں نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی انسانیت کی خدمت کرنے پر بہت خوش ہوتا ہے تو کیوں نہ ہم وہ کام کریں جس سے اللہ تعالی بے حد خوش ہوتا ہے.

    ”انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بھی مشورہ دیا اور کہا کہ یہ عمل کر کے دیکھیں آپ کے دل کو بہت سکون ملے گا.” انہوں نے مزید کہا کہ میں زیادہ تر اب اس لئے بھی کام کرتی ہوں کیونکہ مجھے لنگر تقسیم کرنے کے لئے ہر بار کچھ نہیں تو ایک ڈیڑھ لاکھ درکار ہوتا ہے. بھوکے کو کھانا کھلا کر ان کی دعائیں لیکر تو دیکھیں آپ کو یہی دنیا کی سب سے بڑی خوشی محسوس ہو گی. یاد رہے کہ ریشم آج کل فصیح باری خان کی ایک شارٹ فلم میں‌کام کررہی ہیں اس میں‌ان کے ساتھ ماڈل عبداللہ بھی ہیں.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھنے کا نام ہی زندگی ہے ثناء نواز

    ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھنے کا نام ہی زندگی ہے ثناء نواز

    اداکارہ ثناء نواز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں اپنی زندگی میں‌بہت ساری مشکلات سے گزری ہوں لیکن کبھی ہمت نہیں‌ہاری. انہوں نے کہا کہ سب کو یہ سمجھنا چاہیے کہ فنکار بھی انسان ہوتے ہیں ان کی زندگی میں بھی نارمل انسانوں کی طرح ہی مسائل اور خوشیاں ہوتی ہیں. بس فرق یہ ہے کہ ہم ہر وقت اس لئے خوش نظر آتے ہیں کیونکہ ہم سکرپٹ کے مطابق کام کررہے ہوتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہماری زندگی میں کوئی غم اور پریشانی نہیں ہے. ایسا نہیں ہے ہر فنکار کی زندگی میں مسائل ہوتے ہیں لیکن وہ ظاہر نہیں کرتا.

    انہوں نے مزید کہا کہ ”ماضی میں‌رہنا حماقت ہوتی ہے ہر انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے ماضی کو بھول کر حال میں‌جینا سیکھے اور جو اس چیز پر عمل کرتا ہے وہ نہ صرف زندگی میں آگے بڑھ جاتا ہے بلکہ اسکی زندگی بہت زیادہ پرسکون ہوجاتی ہے. ” انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں اب بہت خوش ہوں ، میرا فوکس اپنے بچوں اور اپنے کیرئیر پر ہے. یاد رہے کہ ثناء نواز کی کچھ مہینے پہلے فخر سے طلاق ہوئی ہے اور ثناء اپنے بچوں‌کے ساتھ رہتی ہیں . جبکہ فخر کبھی کبھار اپنے بچوں سے ملتے ہیں.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • انڈر ورلڈ سے شاہ رخ خان نے کہا کہ گولی مارنی ہے تو ماردو سنجے گپتا

    انڈر ورلڈ سے شاہ رخ خان نے کہا کہ گولی مارنی ہے تو ماردو سنجے گپتا

    بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر سنجے گپتا نے کہا ہے کہ میں نے شاہ رخ خان کی فلم جوان دیکھی ہے اور دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ شاہ رخ خان آج بھی ویسا ہے جیسا کیرئیر کے شروع میں‌تھا. انہوں نے انکشاف کیا کہ جس وقت شاہ رخ خان فلم انڈسٹری میں‌آئے تو اس وقت انڈسٹری پر انڈر ورلڈ کے لوگوں‌کا راج تھا وہ جو چاہتے تھے ویسا ہی ہوتا تھا. شاہ رخ خان پر بھی انڈر ورلڈ کے لوگوں‌نے دبائو ڈالنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے وہ دبائو قبول نہ کیا اور انڈر ورلڈ سے کہہ دیا کہ مجھے گولی مارنی ہے تو مار دو لیکن میں تمہاری کوئی بات نہیں مانوں گا ، میں اپنی شرائط پر کام کروں گا.

    سنجے گپتا نے کہا کہ میں یہ خود دیکھ چکا ہوں کہ شاہ رخ خان پر سخت دبائو ڈالنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے کہہ دیا کہ میں پٹھان ہوں اور ایمانداری سے کام کرتا ہوں جو کرنا ہے کر لو میں‌تمہاری کسی بات یا ڈراوے میں‌نہیں آنے والا. سنجے گپتا نے کہا کہ جوان دیکھ کر یہی محسوس کیا ہے کہ شاہ رخ خان آج بھی ویسا ہی ہے خدا کی ذات کے علاوہ کسی سے نہیں‌ڈرتا.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی