Baaghi TV

Category: شوبز

  • جمال شاہ نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    جمال شاہ نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    معروف اداکار، فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار، جمال شاہ کو عبوری حکومت میں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کا عہدہ دیا گیا ہے ، انہوں نے حلف اٹھانے کے بعد عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد انہوں نے قومی ورثہ و ثقافت کا دورہ کیا، وزارت میں سیکرٹری فارینہ مظہر اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے دیگر افسران سے ملاقات کی۔وفاقی سیکرٹری نے جمال شاہ کو بریفنگ دی اور انہیں ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ملک میں ثقافت اور فنکار برادری کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کریں گے.

    ”جمال شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے جو زمہ داری دی گئی ہے اس کو میں احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا. ”جمال شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں بہت شکر گزار ہوں کہ مجھے اتنی اہم زمہ داری سونپی گئی ہے اور سوشل میڈیا اور قریبی دوستوں کا بہت شکریہ جنہوں نے مجھے مبارکباد کے پیغامات دئیے ہیں . یاد رہے کہ جمال شاہ نہ صرف اداکار ہیں بلکہ ایک عرصے سے وہ آرٹ کی خدمت کررہے ہیں.

    ثانیہ سعید نے سجل علی کو باکمال اداکارہ قرار دیدیا

    نگران سیٹ اَپ میں وزارتِ اطلاعات کی پیشکش کی گئی تھی شفاعت علی کا دعوی

    پی ٹی وی کو اسکے اپنے نے برباد کیا ہے عرفان کھوسٹ

  • نگران سیٹ اَپ میں وزارتِ اطلاعات کی پیشکش کی گئی تھی شفاعت علی کا دعوی

    نگران سیٹ اَپ میں وزارتِ اطلاعات کی پیشکش کی گئی تھی شفاعت علی کا دعوی

    اداکار، کامیڈین و میزبان شفاعت علی جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور کامیڈی بھی کرتے ہیں رواں برس ان کی فلم منی بیک گارنٹی بھی ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار ادا کیا تھا. شفاعت علی نے حال ہی میں ایک ایسا دعوی کر دیا ہے کہ جس کو سن کر رہ گئے ہیں سوشل میڈیا صارفین حیران . انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنہیں نگران سیٹ اَپ میں وزارتِ اطلاعات کی پیشکش کی گئی تھی۔میزبان شفاعت علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں دعویٰ کیا ہے کہ اُنہیں نگران سیٹ اپ میں صوبۂ خیبر پختونخوا کے لیے وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی تھی جو کہ انہوں نے قبول نہیں کی ہے۔

    شفاعت علی نے لکھا ہے کہ ”یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے خیبر پختونخوا کے لیے نگراں سیٹ اپ میں وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی” تاہم میں پہلے ہی اس حوالے سے معذرت کر چکا ہوں۔شفاعت علی کے اس دعوی کے بعد ان کو سوشل میڈیا پر جہاں سراہا گیا کہ انہوں نے معذرت کر لی وہیں ان پر بہت زیادہ تنقید بھی کی گئی . یاد رہے کہ شفاعت علی ایک باصلاحیت اداکار ہیں اور ان کی سیاسی بصیرت بھی کافی اچھی ہے.

  • ثانیہ سعید نے سجل علی کو باکمال اداکارہ قرار دیدیا

    ثانیہ سعید نے سجل علی کو باکمال اداکارہ قرار دیدیا

    سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کی ہے اداکارہ سجل علی کی اداکاری کی کھل کر تعریف . انہوں نے کہا ہے کہ سجل ایک بہترین اور ذہین اداکارہ ہیں. ان کی اداکاری دیکھ کر لطف آتا ہے ، وہ حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں ، باقی لڑکیاں بھی اچھا کام کررہی ہیں لیکن سجل کی اداکاری ایسی ہے کہ دیکھ کر رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمایوں سعید ، نعمان اعجاز ، فیصل قریشی و دیگر کے ساتھ کام کیا ہے سب کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزا آیا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید ایک بہترین اداکار ہیں.

    انہوں نے کہا کہ میرے پاس جب بھی کوئی پراجیکٹ آتا ہے تو میں اس میں دیکھتی ہوں کہ میرا کردار کیسا ہے ، اگر مطمئن ہو جائوں تو پھر سائن کرتی ہوں. ثانیہ سعید نے کہا کہ مجھے ایسے کردار اچھے لگتے ہیں جو دیکھنے والوں کو میسج دیتے ہوں. انہوں نے کہا کہ ”ہمارے ہاں آج جو ڈرامہ بن رہا ہے وہ بہت اچھا ہے اور ہمارے تمام اداکار باکمال اداکاری کرتے ہیں”. ہمارا ڈرامہ کل بھی اچھا تھا آج بھی اچھا ہے ہاں کبھی کبھی کہانیاں زرا ایک جیسی لگنے لگتی ہیں.

    اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں ہانیہ عامر کی مداحوں کو نصیحت

    عمرہ کرنے اپنے پیسوں سے آئے ہو یا کسی نے دئیے؟ فہد مصطفی سے ایسا …

    ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں

  • پی ٹی وی کو اسکے اپنے نے برباد کیا ہے عرفان کھوسٹ

    پی ٹی وی کو اسکے اپنے نے برباد کیا ہے عرفان کھوسٹ

    سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ہم نے پی ٹی وی کا وہ دور دیکھا ہے جب ڈرامہ لگنا ہوتا تھا تو سڑکیں اور شاہراہیں سنسان ہوجایا کرتی تھیں. اس کے بعد ایک ایسا وقت بھی آیا کہ پی ٹی وی نے ڈرامے بنانا ہی بند کر دئیے. انہوں نے کہا کہ جس طرح فلم انڈسٹری کو فلم والوں نے تباہ کیا اسی طرح سے پی ٹی وی کو اسکے اپنوں نے اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ آج وہاں ایک ڈرامہ نہیں بن رہا. عرفان کھوسٹ نے مزید کہا کہ آج یہ عالم ہے کہ کوئی بھی پی ٹی وی کے لئے اپنا کام چھوڑ کر آنے کو تیار نہیں ہو گا، کیونکہ اب حالات ہی ایسے بن گئے ہیں کہ کوئی پی ٹی وی میں آکر کام کرنے کو تیار نہیں ہے.

    انہوں نے کہا کہ” ابھی بھی وقت ہے پی ٹی وی کو بہتر کر لیا جائے اور اسکو اسکے اپنے ہی بچائیں” ، یہاں بھی رونقیں بحال ہو سکتی ہیں. انہوں نے کہا کہ ایسے ایسے شاہکار ڈرامے پی ٹی وی نے بنائے جو کہ آج بھی اپی مثال آپ ہیں یہ سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے اگر چاہیں تو.

     

    اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں ہانیہ عامر کی مداحوں کو نصیحت

    عمرہ کرنے اپنے پیسوں سے آئے ہو یا کسی نے دئیے؟ فہد مصطفی سے ایسا …

    ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں

  • پاکستان کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی رابی پیرزادہ

    پاکستان کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی رابی پیرزادہ

    اداکاری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دینے والی رابی پیرزادہ نے مکمل طور پر اللہ سے لو لگا لی ہے ایک عرصے سے وہ ایک این جی او چلا رہی ہیں جس کے تحت وہ مستحق اور غریب لوگوں کی مدد کرتی ہیں ان کے بچوں کو ہنر مند بناتی ہیں ، ان کے بارے میں‌سوشل میڈیا پر ایک افواہ اڑائی گئی جس میں کہا گیا کہ وہ پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہیں، اس افواہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رابی نے کہا ہےکہ میں پاکستان کو چھوڑ کر کیوں اور کہاں‌جائوں گی؟ پاکستان کے ساتھ مجھے محبت ہے اس ملک نے مجھے نام اور مقام دیا ہے اور یہ میرا پہلا اور آخری گھر ہے .

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ ”جب تک میری زندگی ہے میں لوگوں کی مدد کے مشن پر کاربند رہوں گی ”۔ انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے رابی فائونڈیشن ملک گیر ادارہ بن چکا ہے جس کے پلیٹ فارم سے لوگوں کی خدمت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی سچائی نہیں کہ میں ملک چھوڑ کر یو کے منتقل ہو رہی ہوں، اس ملک کو میں چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی مجھے نہیں سمجھ آتی کہ کون ایسی باتیں پھیلا رہا ہے.

    اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں ہانیہ عامر کی مداحوں کو نصیحت

    عمرہ کرنے اپنے پیسوں سے آئے ہو یا کسی نے دئیے؟ فہد مصطفی سے ایسا …

    ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں

  • شاہ رخ سے ایک روپیہ مانگا اس نے میری سوچ سے زیادہ رقم دی جاوید شیخ

    شاہ رخ سے ایک روپیہ مانگا اس نے میری سوچ سے زیادہ رقم دی جاوید شیخ

    سینئر اداکار جاوید شیخ جو کہ بالی وڈ میں بھی کام کر چکے ہیں اور کئی بار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شئیر کر چکے ہیں . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ایک بار پھر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب مجھے اوم شانتی اوم آفر ہوئی تو شاہ رخ خان سے صرف ایک روپیہ مانگا تھا لیکن اس نے مجھے میری سوچ سے زیادہ پیسے دئیے تھے . شاہ رخ خان ایک عظیم فنکار ہونےکے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی ہیں وہ انسانوں اور ٹیلنٹ کی بہت قدر کرتے ہیں ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی یادگار اور میرے دل کے قریب رہے گا، میرا آج بھی ان سے رابطہ رہتا ہے.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ” میں نے اپنے دور میں‌بابرہ شریف، سنگتیا و دیگر سب کے ساتھ کام کیا لیکن نیلی کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزہ آیا ”وہ بہت ہی اچھی انسان تھیں ، باقی سب بھی اچھی تھین لیکن نیلی کے ساتھ میرا مزاج ملتا تھا. ان کے ساتھ جتنی بھی فلمیں یاد کیں وہ سب کی سب یادگار ہیں . میں نے فلم انڈسٹری میں انتہائی عروج کا دور دیکھاآج تک میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہین‌یہ کسی رحمت سے کم نہیں ہے.

    اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں ہانیہ عامر کی مداحوں کو نصیحت

    عمرہ کرنے اپنے پیسوں سے آئے ہو یا کسی نے دئیے؟ فہد مصطفی سے ایسا …

    ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں

  • ثمینہ احمد نے سنائی منظر صہبائی کے ساتھ شادی کی داستان

    ثمینہ احمد نے سنائی منظر صہبائی کے ساتھ شادی کی داستان

    سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میری اور منظر صہبائی کی ملاقات ڈرامہ سیریل دھوپ کی دیوار کے دوران ہوئی ، اس کے بعد ہم کافی عرصہ تک نہ ملے، لیکن جب دوبارہ ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے پرپوز کر دیا اور کہاکہ شادی کر لیتے ہیں. میں نے اپنے بچوں سے بات کی ، مجھے لگا کہ ان سے بات کرنی چاہیے ، میرے بچوں نے کہا کہ یقینا آپ کی زندگی ہے آپ کو بہتر فیصلہ کرنے کا حق ہے آپ بالکل شادی کریں ہم آپ کے اس فیصلے میں‌مکمل طور پر آپ کے ساتھ ہیں آپ گھبرائیں نا. یوں میری اور منظر کی شادی ہو گئی .

    میں اور منظر آپس میں اچھی انڈر سٹینڈنگ رکھتے ہیں ، ہم ایک دوسرے کے مزاج کو بھی بہت جلد سمجھنے لگے تھے ، اس لئے ہم نے ایک دوسرے کا ہمیشہ کے لئے ہونے کا فیصلہ کر لیا، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے بہت اچھا فیصلہ کیا، منظر نہ صرف میرے شوہر ہیں بلکہ میرے بہت اچھے دوست ہیں. انہوں نے کہا کہ ”میں‌جانتی ہوں کہ اس شادی کو لیکر بہت تنقید بھی ہوئی لیکن مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا. کیونکہ میں‌سمجھتی ہوں ہر کوئی ہر کسی کو خوش نہیں کر سکتا.”

    اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں ہانیہ عامر کی مداحوں کو نصیحت

    عمرہ کرنے اپنے پیسوں سے آئے ہو یا کسی نے دئیے؟ فہد مصطفی سے ایسا …

    ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں

  • شے گل جڑانوالہ واقعہ پر بول پڑیں. گلوکارہ نے افسوس کااظہار کر دیا

    شے گل جڑانوالہ واقعہ پر بول پڑیں. گلوکارہ نے افسوس کااظہار کر دیا

    پسوڑی گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ شے گل نہایت ہی حساس لڑکی ہیں ان کا مذہب عیسائیت ہے ، لہذا وہ مسیحی برادری کے ساتھ اس ناطے کچھ زیادہ ہمدردی رکھتی ہیں. حال ہی میں‌جڑانوالا میں جو واقعہ پیش آیا ہے اس پر پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے کیونکہ قائداعظم نے جب پاکستان بنایا تھا تو انہوں نے کہا تھاکہ یہ ملک اقلیتوں کا بھی ہے. گلوکارہ شے گل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں‌ حالیہ واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے حالیہ نفرت انگیز جرائم کے بارے میں معلوم ہوا، مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کہوں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم اکثر ہوتے ہیں اور ان میں سے بہت لوگوں کو جھوٹے الزامات کے ذریعے پھنسایا جاتا ہے، یہ انتہائی دردناک ہے۔

    ”دوسری طرف شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے بھی دکھ کا اظہار کیا” ، قیصر خان نظامانی نے بھی جڑانوالہ واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اسی طرح‌سے اداکارہ اشنا شاہ بھی کہا کہ جو ہوا غلط ہوا ہے نہیں ہونا چاہیے، اداکارہ زارا نو عباس نے لکھا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ جناح کے بنائے ہوئے پاکستان میں مسیحی برادری کو اس قدر خوفناک چیز سے گزرنا پڑا، ہم شرمندہ ہیں، کیونکہ نہ اب یہ جناح کا پاکستان ہے اور نہ ہی ریاست رحم کرنے والی ہے۔

    اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں ہانیہ عامر کی مداحوں کو نصیحت

    عمرہ کرنے اپنے پیسوں سے آئے ہو یا کسی نے دئیے؟ فہد مصطفی سے ایسا …

    ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں

  • عمرہ کرنے اپنے پیسوں سے آئے ہو یا کسی نے دئیے؟ فہد مصطفی سے ایسا کس نے کہا ؟‌

    عمرہ کرنے اپنے پیسوں سے آئے ہو یا کسی نے دئیے؟ فہد مصطفی سے ایسا کس نے کہا ؟‌

    اداکار فہد مصطفی نےحال ہی میں مومن ثاقب کے شو حد کردی میں شرکت کی ، اس میں انہوں نے جہاں بہت ساری باتیں کیں وہیں یہ بھی بتایا کہ ایک بار میں عمرہ کرنے کےلئے گیا وہاں مجھے ایک خاتون نے آواز دی ، وہ عورت کافی عمر کی تھی 70 سال کے قریب تو وہ تھیں، وہ وہیل چئیر پر تھیں ، مجھے لگا کہ انہوں نے مجھے پہچان کر آواز دی ہے میں ان کے پاس خوشی خوشی چلا گیا، جب ان کے پاس گیا تو انہوں نے نہایت ہی سنجیدگی سے مجھ سے پوچھا کہ پتر تم عمرہ کرنے آئے تو ہو اپنے پیسوں سے آئے ہو یا کسی نے دئیے ہیں.

    میں‌نے ان کا سوال سنا تو خاموش ہو گیا، فہد مصفطی نے کہا کہ” کبھی کبھی زندگی میں ایسے لوگ بھی مل جاتے ہیں جن کے ساتھ نہ آپ غصہ کر سکتے ہیں اور نہ ہی ان کو ان کے سوال کا غصے سے جواب دے سکتے ہیں.”’ فہد مصطفی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنا کام بہت ایمانداری سے کیا ہے اور خود پر اپنا ہی پیسہ خرچ کیا ہے. لیکن کسی کی سوچ پر نہ پہرہ دیا جا سکتا ہے نہ ہی کسی کو سوال کرنے سے روکا جا سکتا ہے.

    میں ابھی بھی جوان ہوں کیا مطلب ہے تمہارا؟ پوجا بھٹ کا صحافی کو ٹکا …

    استاد حامد علی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں

    شاہد آفریدی کی سنیل شیٹی سے ملاقات

  • اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں ہانیہ عامر کی مداحوں کو نصیحت

    اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں ہانیہ عامر کی مداحوں کو نصیحت

    معروف اداکارہ ہانیہ عامر جو ٹک ٹاک کی دنیا سے شوبز کی دنیا کا حصہ بنیں، ان کے حصے میں‌ایسے پراجیکٹس آئے کہ آج ان کا شمار ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین اداکارائوں میں ہوتاہے . لیکن یہ بات بھی ساتھ ہے کہ ہانیہ کافی کنٹرورشل اداکارہ ہیں کیونکہ ان کا نام ہرکسی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے. اسکی وجہ کیا ہے وہ خود ہی بتا سکتی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں‌انہوں نے اپنے تلخ تجربات کا زکر کیا ہے جو ان کو سوشل میڈیا کی وجہ سے ہوئے .

    انہوں نے اپنے مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی بھی اپنی ذاتی زندگی کے معاملات کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں ایسا کرکے آپ دوسروں کو اپنی زندگی میں مداخلت کا موقع دیتے ہیں۔ جب آپ کسی کو اپنی زندگی کے معاملات کی جانکاری دے دیتے ہیں اس تک رسائی دے دیتے ہیں تو پھر دوسرے سے گلہ نہیں‌کیا جا سکتا کہ وہ کیوں آپ کے بارے میں بات کررہا ہے. انہوں نے کہا کہ ”میں نے زندگی میں بہت کچھ سیکھا اور بہت سی باتوں پر کشمکش کا شکار رہی ہوں” لیکن اس بات پر ان مکمل یقین ہے کہ ذاتی معاملات کو اپنی حد تک رکھیں۔

    میں ابھی بھی جوان ہوں کیا مطلب ہے تمہارا؟ پوجا بھٹ کا صحافی کو ٹکا …

    استاد حامد علی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں

    شاہد آفریدی کی سنیل شیٹی سے ملاقات