Baaghi TV

Category: شوبز

  • گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

    گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

    کراچی: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے-

    باغی ٹی وی: نازیہ حسن کو برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 میں کراچی پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ تعلیم لندن میں حاصل کی۔ 1980 میں 15 سال کی عمر میں وہ اس وقت شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں جب انہوں نے بھارتی فلم قربانی کا گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے گایا۔ اس گانے کی شہرت کے بعد نازیہ حسن نے گیتوں کے کئی البم اپنے بھائی زوہیب حسن کے جاری کیے جب انہوں نے بالی وڈ فلم قربانی میں "آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے” جیسا منفرد گیت پیش کیا تو گویا پوری دنیا میں ان کی بات بن گئی۔

    بابراعظم کو کھیلتا دیکھ کر انجوائے کرتا ہوں،ویرات کوہلی

    نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کرپاکستانی موسیقی میں ایک نئی جہت متعارف کروائی، جہاں جہاں اردو پہنچ سکی وہاں وہاں نازیہ حسن کی گلوکاری نے اپنی چھاپ چھوڑی ہے اردو میں ان کے گیتوں اور نغموں میں ڈسکو دیوانے، بوم بوم، آنکھیں ملانے والے مشہور ہوئے جبکہ انگریزی زبان میں ڈریمردیوانے نے دھوم مچائی، دنیا بھرمیں ان کے ساڑھے چھ کروڑ ریکارڈزفروخت ہوئے۔

    ورسٹائل گلوکارہ نے پرائیڈ آف پرفارمنس، بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے جلد شہرت کی بلندیاں چھونے والی نازیہ حسن بہت جلد دنیا سے رخصت بھی ہوگئیں، وہ لنگ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوئیں اور محض 35 برس کی عمر میں 13 اگست 2000 کو لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

    سعودی عرب نے فلسطین کے لیےغیر مقیم سفیرنامزد کر دیا

  • مری میں‌ہوٹل مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے فضا علی

    مری میں‌ہوٹل مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے فضا علی

    معروف اداکارہ ، گلوکار اور میزبان فضا علی نے ایک مختصر وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں مری اپنی بیٹی کے ساتھ اسکی فرمائش پر گئی. میں نے وہاں جانے سے پہلے آن لائن ہوٹل اور ان کے کمرے دیکھے ، کمرے بہت خوبصورت تھے ، میں نے ایک کمرے کا رینٹ 20 ہزار ادا کر دیا، وہاں پہنچی تو دیکھا کہ کمرہ تو وہ ہے ہی نہیں جو آن لائن دکھایا گیا ہے. خیر میں نے وہاں کی انتظامیہ سے کہا کہ مجھے کمرے میں پانی پہنچا دیں ، ان کو بار بار پانی کے لئے کہا لیکن پانی نہ پہنچا. دو کپ چائے مانگے جس کے مجھے دو ہزار ادا کرنے پڑے.

    میں‌نے بارہا پانی کا جب کہا نہ ملا تو میں پھر وہاں سے چلی گئی ، انہوں نے کہا کہ وہاں زیادہ تر ہوٹلز سیاستدانوں کے ہیں. انہوں نے وہاں مہنگائی کی لوٹ مار کر رکھی ہے. نہ سہولیات ہیں‌نہ پانی ، نہ کوئی سروس اور کرایہ اتنا زیادہ ہے کہ خدا کی پناہ . ایسا نہیں ہونا چاہیے. انہوں نے کہا کہ میں مری صرف اپنی بیٹی کی فرمائش پر گئی تھی اور آگے سے یہ ہوا.

    سلمان خان کی سنی دیول کو منفرد انداز میں مبارکباد

    عینی جفعری بالی وڈ فلم کوک کےلئے سائن

    ثناء نواز نے ویب فلم سائن کر لی

  • ہیروئنز سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر نہیں لیتیں آمنہ ملک

    ہیروئنز سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر نہیں لیتیں آمنہ ملک

    معروف اداکارہ اور ہوسٹ آمنہ ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شوبز میں‌کام کرنے والی لڑکیاں روزانہ کی بنیاد پر پلاننگ کرتی ہیں کہ آج کس کو نیچا دکھانا ہے. کس کو کاٹنا ہے یہاں تک کہ لڑکیاں اگر ایک ساتھ کام کررہی ہوں تو وہ تو ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی نہیں بناتی یہ سوچ کر کہ میری وجہ سے کہیں دوسری لڑکی کو زیادہ فالورز نہ مل جائیں. انہوں نے کہا کہ یہ رجحان بہت غلط ہے. کسی ایک لڑکی کا ڈرامہ ہٹ ہوجائے تو اسکو لگتا ہے کہ یہ ڈرامہ میری ہی وجہ سے ہٹ ہوا ہے ، اگر میں نہ ہوتی تو شاید یہ ڈرامہ ہٹ ہی نہ ہوتا. انہوں نے کہا کہ جن کا ڈرامہ ہٹ ہوتا ہے ان کو لگتا ہے کہ بس ان کے سیکھنے کا عمل تو ختم ہو گیا ہے انکو کام کرنا آتا ہے اور ان سے بڑھ کر نہ کوئی ہے نہ ہی ہوگا.

    انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں ٹیلنٹ کی بنیاد پر نہیں بلکہ نمبرز کی بنیاد پر کام مل رہا ہے۔ آمنہ ملک نے کہا ”بعض اداکارائیں کسی انٹرویو میں جاتی ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ دنیا میں ان جیسا رحم دل شخص کوئی نہیں ہے لیکن جب ان سے ملاقات ہوتی ہے تو ان کی شخصیت بالکل الگ ہوتی ہے۔”

    سلمان خان کی سنی دیول کو منفرد انداز میں مبارکباد

    عینی جفعری بالی وڈ فلم کوک کےلئے سائن

    ثناء نواز نے ویب فلم سائن کر لی

  • مجھ سے انگریزی میں بات کیا کریں فلمسٹار میرا

    مجھ سے انگریزی میں بات کیا کریں فلمسٹار میرا

    فلمسٹار میرا جو کہ کنٹرورسی کی کوئین سمجھی جاتی ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ لوگ جھ سے انگریزی میں بات کریں. میری انگلش بہت اچھی ہے اور میں نے انگلش سیکھ بھی لی ہے. انہوں نے کہا کہ انگلش کوئی مشکل زبان نہیں ہے،لوگ بلاوجہ میری انگلش کا مذاق بناتے ہیں لیکن مجھے اس کی رتی برابر بھی پرواہ نہیں ہوتی، بہت سارے لوگ میری کسی بھی کہی ہوئی بات کو پکڑ لیتے ہیں میری ٹرولنگ کررہے ہوتے ہیں ، مجھے تو کوئی فرق نہیں پڑتا وہ اپنا ہی وقت ضائع کرتے ہیں. میں نے تو ہمیشہ اپنے کام پر ہی فوکس کیا ہے.

    لہذا میں نہیں دیکھتی کہ کون کیا کہہ رہا ہے میں‌اپنے کام میں‌لگی ہوتی ہوں. میرا نے کہا کہ ”مجھ سے بہت سارے لوگ جیلس بھی ہیں” ، یہی وجہ ہے کہ جان بوجھ کر میرا مذاق بناتے ہیں اور میری ہر بات کو پکڑ لیتے ہیں. میرا نے کہا کہ میرے پاس پائپ لائن میں کافی اچھے پراجیکٹس ہیں، جب یہ آن ائیر جائیں گے یا ریلیز ہوں گے تو یقینا شائقین کو پسند آئیں گے. میں نے اداکاری چھوڑی نہیں بس اچھے مواقع کی تلاش میں رہتی ہوں .

    سلمان خان کی سنی دیول کو منفرد انداز میں مبارکباد

    عینی جفعری بالی وڈ فلم کوک کےلئے سائن

    ثناء نواز نے ویب فلم سائن کر لی

  • لائیو شو کے دوران ایسا کیا ہوا کہ بہروز سبزواری شرمندہ ہو گئے

    لائیو شو کے دوران ایسا کیا ہوا کہ بہروز سبزواری شرمندہ ہو گئے

    سینئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں عمر شریف کے ساتھ ایک سٹیج پلے کررہا تھا، اس میں میری سٹیج پر جب اینٹری ہوئی تو عمر شریف نے مجھے تھپڑ رسید کر دیا وہ تھپڑ سکرپٹ میں نہیں تھا اسلئے میں حیران پریشان ہو گیا .جیسے ہی مجھے عمر شریف نے تھپڑ مارا میری دھوتی گر گئی اور میں بہت شرمندہ ہوا ، مجھے سمجھ ہی نہیں آرہی تھی کہ میں کیا کروں. میں نے اپنی دھوتی پکڑی اور وہاں سے بھاگ گیا.

    ”جب میں سٹیج سے چلا گیا تو عمر شریف نے میری شرمندگی کو کم کرنے کےلئے ہال میں بیٹھے شائقین سے کہا کہ اس کو اصل میں دھوتی باندھنی نہیں آتی.” لیکن جب میری دھوتی گری تو ہال میں بیٹھے لوگ جس طرح‌ سے ہنس رہے تھے. وہ جو ہنسی تھی اس نے مجھے پریشان کیا. انہوں نے کہا کہ سٹیج کسی بھی آرٹسٹ کے اعتماد میں بہت اضافہ کرتا ہے. مجھے بھی سٹیج نے بہت اعتماد دیا ہے. بہروز سبزواری نے کہا کہ میرے شوبز کیرئیر میں‌سٹیج پر کیا ہوا کام میرے دل کے ہمیشہ قریب رہے گا. پی ٹی وی پر کیا ہوا کام بھی یاد کرتا ہوں اُس دور کی صبحیں شامیں بہت یاد آتی ہیں. بہت خوبصورت وقت تھا جو گزر گیا.

    سلمان خان کی سنی دیول کو منفرد انداز میں مبارکباد

    عینی جفعری بالی وڈ فلم کوک کےلئے سائن

    ثناء نواز نے ویب فلم سائن کر لی

  • سلمان خان کی سنی دیول کو منفرد انداز میں مبارکباد

    سلمان خان کی سنی دیول کو منفرد انداز میں مبارکباد

    اداکار سنی دیول کی نئی فلم ’غدر 2‘ پہلے ہی دن باکس آفس پر 40 کروڑ کے بزنس پرسلمان خان نے سنی دیول کو منفرد انداز میں مبارکباد دی۔

    باغی ٹی وی: سنی دیول کی نئی فلم ’غدر 2‘ گزشتہ روز 11 اگست کو ریلیز ہوئی جوسال 2023 کی بالی ووڈ سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے،فلم کوبھارتی شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے فلم نے پہلے ہی دن باکس آفس پر 40 کروڑ کا بزنس کیا ہے جس پربالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے سوشل میڈیا پرمبارکباد دیتے ہوئے سنی دیول کا ہی ڈائیلاگ استعمال کیا۔

    اداکار سلمان خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اداکار سنی دیول کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ڈھائی کلو کا ہاتھ چالیس کروڑ کی اوپننگ کے برابر ہے ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں غدر 2 کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دی، ڈھائی کلو کا ہاتھ سنی دیول کا مشہور ڈائیلاگ ہے جو انہوں نے غدرمیں ہی بولا تھا، سلمان خان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    عینی جفعری بالی وڈ فلم کوک کےلئے سائن

    واضح رہے کہ اداکار سنی دیول کی 2001 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم غدر میںفلم کے دوران سنی دیول کو اپنی اہلیہ کے لیے پاکستان آتے دیکھا تھا فلم کو شائقین کیجانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا تاہم اب غدر کا کا سیکوئل ’غدر 2‘ گزشتہ روز سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جس میں سنی دیول اورامیشا پٹیل کی متاثرکن اداکاری کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    ثناء نواز نے ویب فلم سائن کر لی

  • عینی جفعری بالی وڈ فلم کوک کےلئے سائن

    عینی جفعری بالی وڈ فلم کوک کےلئے سائن

    پاکستانی اداکارہ عینی جعفری جو کہ بالی وڈ فلم کوک کے لئے سائن کر لی گئی ہیں اس فلم کی باقاعدہ شوٹنگ شروع ہو چکی ہے. اداکارہ اس فلم کا حصہ بن کر کافی خوش ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں اس فلم کا حصہ بنی. میں اس فلم کے سیٹ پر انتہائی باصلاحیت، محنتی اور مہربان لوگوں سے ملی ، میری کچھ دوستیاں بھی ہوئی ہیں اور یہ دوستیاں یقینا عمر بھر کے لئے ہوں گی ،

    ”ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ رابطہ رکھیں گے”. میرے ساتھی اداکاروں اور فلم سے جڑی ساری ٹیم کا شکریہ جنہوں نے مجھے ایسا محسوس کرایا کہ میں گھر سے دور ہوں ہی نہیں.میں نے اس فلم میں اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر کام کیا ہے اور میں نے محسوس کیا ہے کہ میں نے واقعتا کوئی کام کیا ہے مجھے بہت امید ہے شائقین کو یہ فلم ضرور پسند آئیگی . اور میں اس فلم کی ریلیز کے لئے شدت سے انتظار کررہی ہوں. عینی جعفری نے کہا کہ میری دعا ہےکہ دونوں ملکوں کے حالات جلد سے جلد ٹھیک ہوجائیں تاکہ آسانی سے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کیا جا سکے.

    سشمیتا سین تنقید کرنے والوں پر برس پڑی

    دوست سے شادی کی افواہ،علی سیٹھی نے توڑی خاموشی

    تھیٹر میں انور مقصود کے ڈراموں سے شہرت ملی حریم فاروق

  • ثناء نواز نے ویب فلم سائن کر لی

    ثناء نواز نے ویب فلم سائن کر لی

    معروف اداکارہ ثناء نواز جو کہ آخری بار فلم سپر پنجابی میں نظر آئیں ، اس کے بعد وہ لندن لمبی چھٹیوں کے لئے اپنے بچوں کے ساتھ گئیں. حال ہی میں انہوں نے لندن سے واپسی کی ہے اور اپنے مداحوں کے ساتھ ایک خوشخبری شئیر کی ہے. انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے اردو فلیکس کی ایک ویب فلم سائن کر لی ہے اور بہت جلد اسکی شوٹنگ شروع ہو جائیگی. ثناء نواز اس پراجیکٹ کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ میں فلم کا سکرپٹ پڑھ رہی ہوں بہت مزا آرہا ہے.

    میرا اس فلم میں‌کردار ہٹ کر ہےاور مجھے امید ہے کہ اسے بہت پسند کیاجائیگا. انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں نے اپنے مداحوں کو کبھی بھی مایوس نہیں کیا ،” اس ویب فلم کی کہانی تھوڑی مختلف اور روٹین سے ہٹ کر ہے”. انہوں نے اپنی ایک تصویر بھی شئیر کی ہے جس میں وہ فلم کا سکرپٹ پڑھ رہی ہیں. یاد رہے کہ ثناء نواز کی حال ہی میں ان کے شوہر فخر کے ساتھ طلاق ہوئی ہے، طلاق سے قبل وہ اپنے شوہر سے الگ رہ رہی تھیں اور اسی دوران انہوں نے تمام پرڈیوسرز سے کہہ دیا تھا کہ انہیں اب ثناء نواز کہا جائے ثناء فخر نہیں.

    سشمیتا سین تنقید کرنے والوں پر برس پڑی

    دوست سے شادی کی افواہ،علی سیٹھی نے توڑی خاموشی

    تھیٹر میں انور مقصود کے ڈراموں سے شہرت ملی حریم فاروق

  • میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ صرف اور صرف پاکستان کی وجہ سے ہوں

    میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ صرف اور صرف پاکستان کی وجہ سے ہوں

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار بہروز سبزواری نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ انہیں ایک بالی وڈ فلم کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے اسے کرنے سے انکار کردیا۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ وہ انڈین فلم بظاہر پاکستان مخالف تھی اور مجھے اس میں ایک سیاستدان کا کردار نبھانا تھا
    اداکار نے بتایا کہ انہوں نے فلم کرنے سے صاف انکار کردیا کیوں کہ وہ اپنے وطن سے بہت محبت کرتے ہیں اور اسے بدنام نہیں کرسکتے. انہوں نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ صرف اور صرف پاکستان کی وجہ سے ہوں اس ملک نے مجھے شناخت دی ہے.

    میں اس ملک کے خلاف کبھی بھی کوئی بھی کام نہیں کر سکتا. ”میں سمجھتا ہوں کہ ہر فنکار کو اس چیز کا خیال رکھنا چاہیے اور ہمارے فنکار اس معاملے میں بہت زیادہ سمجھدار ہیں” انہوں نے کبھی بھی اپنے مداحوں کا سر جھکنے نہیں دیا. اسی انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی بتایا میرے پی ٹی وی کے دور کے ڈرامے بہت مقبول ہوئے یہاں تک کہ بھارت میں بھی دیکھے جاتے تھے. انہوں نے کہا کہ میں آج بھی کام کرتا ہوں‌اگر کوئی اچھا کردار مل جاتا ہے تو . کام میرا جنون ہے اور مرتے دم تک کام کرتا رہوں گا.

    سشمیتا سین تنقید کرنے والوں پر برس پڑی

    دوست سے شادی کی افواہ،علی سیٹھی نے توڑی خاموشی

    تھیٹر میں انور مقصود کے ڈراموں سے شہرت ملی حریم فاروق

  • ندا یاسر اپنے بچوں کو شوبز سے دور کیوں رکھتی ہیں ؟

    ندا یاسر اپنے بچوں کو شوبز سے دور کیوں رکھتی ہیں ؟

    اداکارہ ندا یاسر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌نے اور میرے شوہر یاسر نے یہ طے کر رکھا ہے کہ جب تک ہمارے بچے خود نہیں چاہیں گے ، ان کو شوبز میں نہیں‌لانا. انہوں نے کہا کہ ہم نے تو اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سےبھی دور رکھا ہوا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں جن کا بچوں کے زہنوں پر منفی اثر پڑتا ہے لہذا ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے بچوں‌کو ایسی چیزوں سےدور رکھیں .

    انہوں نے کہا کہ ”کثر یہ ہوتا ہے کہ آرٹسٹ اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیر کرتے ہیں تو لوگ ایسے تبصرے کر رہے ہوتے ہیں اس کے تو دانٹ ٹیڑھے ہیں ، ماں خوبصورت ہے ، بیٹی کس پر گئی ہے”. ایسی باتیں سن کر بچے پریشان ہوجاتے ہیں، بھئی وقت کے ساتھ ساتھ ہر کسی نے خود کو سنوارنا ہوتا ہے ،اور جب خود کو سنوارا جائے تب ہی تو شخصیت میں دلکشی پیدا ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ شوبز میں، اپنے بچوں کا شوبز میں آنے کے بالکل خلاف نہیں ہوں ان کی جب مرضی ہو وہ ضرور آئیں لیکن ابھی مناسب وقت نہیں ہے.

    سشمیتا سین تنقید کرنے والوں پر برس پڑی

    دوست سے شادی کی افواہ،علی سیٹھی نے توڑی خاموشی

    تھیٹر میں انور مقصود کے ڈراموں سے شہرت ملی حریم فاروق