Baaghi TV

Category: شوبز

  • مداح خون سے خط لکھتے تھے سنگیتا بجلانی

    مداح خون سے خط لکھتے تھے سنگیتا بجلانی

    بالی وڈ اداکارہ اور سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی نے کپل شرما شو میں شرکت کی اس میں انہوں نے کہا کہ میری فلمیں ہٹ ہوئیں تو راتوں رات ہی میرے مداحوں کی تعداد بڑھ گئی ، اور میں سب کی فیورٹ بن گئی . مجھے یاد ہے کہ مجھے لڑکے خون سے خط لکھتے تھے ، اور اگر میں‌نے ان کے ساتھ شادی نہ کی تو وہ خود کشی کر لیں گے. انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ بہت بار ایسا ہوا کہ گھر کی گھنٹی بجی اور کوئی مداح آ گیا اور بولا آٹو گراف دے دیں میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں، میں نے اپنے گھر کے دروازے پر بہت سارے مداحوں کو آٹو گراف دئیے.

    انہوں نے کہا کہ ”بہت بار ایسا ہوا کہ کوئی فلم آئی سائن کر لی تھوڑی سی شوٹنگ کر لی تو وہ ڈبے میں ایسی بند ہوئی کہ دوبارہ کبھی وہ فلم بنی ہی نہیں.” انہوں نے کہا کہ میں جس دور میں آئی وہ دور بہت خوبصورت تھا ،آج بھی دور خوبصورت ہے، ویسے تو ہر دور خوبصورت ہی ہوتا ہے لیکن اپنی جوانی کا دور ہر کسی کو اچھا لگتا ہے. یاد رہےکہ اظہرالدین سے شادی سے قبل وہ سلمان خان کے ساتھ شادی کرنے والی تھیں لیکن ایسا نہ ہو سکا.

    میں نے اور کاجول نے بوس و کنار کے سینز آسانی سے کر لئے علی …

    چائلڈ لیبر آج سے نہیں جب سے پاکستان بنا ہے تب سے ہے مسرت مصباح

    عفان وحید اور سونیاحسین ایک ساتھ فلم میں

  • رام تیری گنگا میلی نے میری زندگی بدل دی منداکنی

    رام تیری گنگا میلی نے میری زندگی بدل دی منداکنی

    بالی وڈ کی سینئر اداکارہ مداکنی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ فلم رام تیری گنگا میلی جب ملی تو اندازہ نہیں تھا کہ فلمسٹار کون ہوتے ہیں ان کی اہمیت کیا ہوتی ہے. جب فلم لگی تو راتوں رات ہی میں سپر سٹار بن گئی ، مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ میں سٹار بن گئی ، شروع شروع میں تو احساس نہیں‌ہو رہا تھا کہ یہ کیا ہے لیکن آہستہ آہستہ احساس ہونے لگا کہ ہاں‌ہیروئن کا ہٹ ہونا یا سٹار بننا اہمیت کا حامل ہوتی ہے.

    منداکنی نے کہا کہ جب میری فلم رام تیری گنگا میلی ہٹ ہوئی تو میرے پاس دو فلمیں آئیں میں نے ایڈوانس بھی لے لیا اور تھوڑی تھوڑی شوٹنگ بھی ہو گئی لیکن اس کے بعد پتہ نہیں وہ فلم بنانے والے کہاں گئے ، میں نے بہت ڈھونڈا ان کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کہیں نہ ملے. انہوں نے کہا کہ پہلی ہی فلم کے بعد مداحوں نے پہنچاننا شروع کر دیا . میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ اپنی پہلی فلم رام تیری گنگنا میلی کی وجہ سے ہوں. اس فلم نے میری دنیا ہی بدل کر رکھ دی تھی یہ فلم ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی.

    میں نے اور کاجول نے بوس و کنار کے سینز آسانی سے کر لئے علی …

    چائلڈ لیبر آج سے نہیں جب سے پاکستان بنا ہے تب سے ہے مسرت مصباح

    عفان وحید اور سونیاحسین ایک ساتھ فلم میں

  • میں نے اور کاجول نے بوس و کنار کے سینز آسانی سے کر لئے علی خان

    میں نے اور کاجول نے بوس و کنار کے سینز آسانی سے کر لئے علی خان

    بالی وڈ اداکارہ کاجول جنہوں نے اپنے کیرئیر کی ایک لمبی اننگ کھیلی ہے. انہوں نے شاہ رخ خان اور دیگر ہیروز کے ساتھ سپر ہٹ فلمیں‌دیں ان کے کریڈٹ پر بے شمار سپر ہٹ فلمیں‌ہیں . انہوں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی قدم رکھ دیا ہے . ان اور علی خان کی ویب سیریز ‘دی ٹرائل’ رواں برس 14 جولائی کو بھارت میں آن لائن اسٹریمنگ پورٹل ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی گئی. فلم میں کاجول اور علی خان کے بھوس و کنار کے کچھ سینز ہیں. ان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار علی خان نے کہا ہے کہ کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق سینز کئے جاتے ہیں.

    اور ایسے سینز بھی کردار کی ڈیمانڈ تھے لہذا میں نے اور کاجول نے کئے. انہوں نے کہاکہ ”یہ ویب سیریز اجے دیوگن کی پروڈکشن ہائوس سے بنی ہے” اور اجے دیوگن فلم کی شوٹنگ پر تمام وقت رہے لیکن جب کاجول اور علی خان کے بوس و کنار کے سینز ہونے تھے تو وہ شوٹنگ سے غائب ہو گئے. انہوں نے کہا کہ کاجول ایک بہترین اداکارہ ہے ان کے ساتھ کام کرکے میں‌نے بہت کچھ سیکھا ہے . امید ہے کہ شائقین ہماری فلم اور آن سکرین جوڑی کو بے حد سراہیں گے.

    رنویر سنگھ ریاضی میں کتنے نمبر لیتے تھے ؟‌اداکار نے خود ہی بتا دیا

    زندگی تماشا 4 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    تسی ساڈے واسطے مر گئے اسی تاڈے واسطے مر گئے فیصل قریشی نے کس کو …

  • چائلڈ لیبر آج سے نہیں جب سے پاکستان بنا ہے تب سے ہے مسرت مصباح

    چائلڈ لیبر آج سے نہیں جب سے پاکستان بنا ہے تب سے ہے مسرت مصباح

    آج کل چائلڈ لیبر پر بہت زیادہ بات ہو رہی ہے ، جب کسی بڑے اور امیر گھر میں کسی بچے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آتا ہے تو ہر طرف سے چائلڈ لیبر پر بات ہوتی ہے لیکن کچھ دن کے بعد وہی خاموشی اور وہی ظلم و ستم چلتا رہتا ہے. چائلڈ لیبر پر بات کرتے ہوئے معروف بیوٹیشن اور سماجی کارکن مسرت مصباح نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر آج سے نہیں ہے جب سے پاکستان بنا ہے تب سے ہے . لیکن اب میڈیا کی خواتین صحافی اس ایشو کو زیادہ سے زیادہ ہائی لائٹ کررہی ہیں. اور میرے حساب سے خواتین صحافی ایسے ایشوز کو اٹھا کر بہت اچھا اقدام کررہی ہیں.

    ”ہمیں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر نہ صرف بات کرنی چاہیے بلکہ اس کے خاتمے کے لئے بھی عملی قدم اٹھانا چاہیے.” انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نہ صرف اپنی ہمت بڑھائیں بلکہ دوسروں کو بھی متحرک کریں اور چائلڈ لیبر کے خلاف آواز اٹھائیں اور جہاں اور جو ایسا کر یا کروا رہا ہے اسکو رپورٹ کریں . انہوں نے کہا کہ غربت ہے ، ہم مانتے ہیں ، تعلیم نہیں ہم مانتے ہیں ، کیا قرآن مجید بھی نہیں ہے؟ جس میں بچوں کے حوالے سے بہت ساری باتیں کہ گئی ہیں ان کی تعلیم و تربیت پر زور دیا گیا ہے.

    رنویر سنگھ ریاضی میں کتنے نمبر لیتے تھے ؟‌اداکار نے خود ہی بتا دیا

    زندگی تماشا 4 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    تسی ساڈے واسطے مر گئے اسی تاڈے واسطے مر گئے فیصل قریشی نے کس کو …

  • دھونی کی کیمرے کے ساتھ دوستی ہے اداکاری کی طرف آبھی سکتے ہیں اہلیہ ساکشی

    دھونی کی کیمرے کے ساتھ دوستی ہے اداکاری کی طرف آبھی سکتے ہیں اہلیہ ساکشی

    انڈیا کے معروف کرکٹر ایم ایس دھونی کی اہلیہ جنہوں نے پروڈکشن میں قدم رکھ دیا ہے، انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنا ایک پروڈکشن دھونی اینٹرٹینمنٹ کے نام سے بنایا. اس بینر تلے پہلی فلم لیٹس گیٹ میرڈ بنائی جا رہی ہے یہ ایک تامل فلم ہے. ساکشی نے اپنی فلم کی پرموشن کے لئے ایک پریس کانفرنس کی، اس دوران ان سے دھونی کی اداکاری کے حوالے سے سوالات ہوئے. ان سے پوچھا گیا کہ کیا دھونی اپنی ہوم پروڈکشن میں‌کام کریں گے تو ان کی اہلیہ نے کہاکہ ہو بھی سکتا ہے کہ وہ کام کریں، اور آنے والے وقتوں میں وہ فلمیں کرتے ہوئے ہی نظر آئے.

    ”کیمرہ شائی تو وہ بالکل بھی نہیں ہیں”، وہ کئی برسوں سے ٹی وی کے اشتہارات کرتے آ رہے ہیں لہذا ان میں‌کیمرے کو فیس کرنے کا اعتماد بہت اچھے سے موجود ہے. دھونی میں ڈائیلاگ بولنے کا بھی اعتماد ہے. انہوں نے کہا کہ دھونی پر ایکشن بہت سوٹ کریگا. انہوں نے کہا کہ دھونی سے میری اس حوالے سے بات نہیں ہوئی لیکن امکانات بالکل موجود ہیں کہ وہ اداکاری کریں گے. انہوں نے کہا کہ ہماری پروڈکشن ہائوس سے بننے والی پہلی فلم کو لیکر میں‌کافی پرجوش ہوں امید ہے کہ لیٹس گیٹ میرڈ کامیابی کے ریکارڈز قائم کرگی .

    رنویر سنگھ ریاضی میں کتنے نمبر لیتے تھے ؟‌اداکار نے خود ہی بتا دیا

    زندگی تماشا 4 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    تسی ساڈے واسطے مر گئے اسی تاڈے واسطے مر گئے فیصل قریشی نے کس کو …

  • عفان وحید اور سونیاحسین ایک ساتھ فلم میں

    عفان وحید اور سونیاحسین ایک ساتھ فلم میں

    عفان وحید اور سونیاحیسن ایک ساتھ بڑے پردے پر پہلی بار فلم رافی میں دکھائی دیں گے. عفان وحید نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم ’رافی: دی ان ٹولڈ اسٹوری‘ کے پرومو پوسٹرز شیئر کیے، جن کے کیپشن میں انہوں نے سونیا حسین کا نام لکھا۔عفان وحید کی جانب سے شیئر کیے گئے پوسٹرز کو اداکارہ سونیا حسین نے بھی انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کرتے ہوئے فلم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا.

    ”سونیا حسین نے لکھا کہ یہ فلم ہر لحاظ سے ایک الگ اور منفرد فلم ثابت ہو گی . میں اسکی شوٹنگ کرنے کے لئے کافی پرجوش ہوں،اس میں‌جو میرا کردار ہے وہ میں کرنے کےلئے تیاری کررہی ہوں. فلم میں 1940 کا زمانہ دکھایا جائے گا اور فلم میں اردو اور انگریزی زبان کے علاوہ بھارتی ریاست ہریانہ میں بولی جانے والی زبان ہریانوی رنگھری بھی شامل ہوگی۔یاد رہے کہ ڈاکٹر رفیع محمد چوہدری کو پاکستان کا ’فادر آف نیوکلیئر فزکس‘ کہا جاتا ہے، ان کا شمار ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدانوں میں کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر رفیع کو کیمبرج یونیورسٹی سے مایہ ناز ماہر طبیعات ’ردر فورڈ‘ کی سپروژن میں پی ایچ ڈی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا، جب کہ ممتاز سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند اُن کے شاگرد رہ چکے ہیں۔

    رنویر سنگھ ریاضی میں کتنے نمبر لیتے تھے ؟‌اداکار نے خود ہی بتا دیا

    زندگی تماشا 4 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    تسی ساڈے واسطے مر گئے اسی تاڈے واسطے مر گئے فیصل قریشی نے کس کو …

  • حیا اقبال کی As Far They Can Run ایمی ایوراڈز کے لئے نامزد

    حیا اقبال کی As Far They Can Run ایمی ایوراڈز کے لئے نامزد

    عالمی ایوارڈ یافتہ پاکستان فلمساز حیا فاطمہ اقبال کی ایک اور فلم ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد ہوگئی ہیں. انہوں نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شئیر کی اور سٹوری پوسٹ کی اس میں تفصیلی طور پر مداحوں کے ساتھ فلم کے حوالے سے گفتگو کی . حیا نے سٹوری میں لکھا کہ میری فلم
    As Far They Can Run ایمی ایوراڈز کے لئے نامزد ہو گئی ہے .فلم میرپورخاص اور اردگرد کے علاقوں میں رہنے والے بچوں کی زندگیوں کے بارے میں ہے جو ذہنی معذوری کا شکار ہیں اور پھر انہیں کھلاڑی بننے کی تربیت دی جاتی ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں ان بچوں اور کوچز کی محنت کو اپنے کام کے ذریعے دنیا کو بتاسکوں تاکہ یہ بچے مزید اونچی اڑان بھر سکیں۔

    ”حیا اقبال کی اس پوسٹ کے بعد ان کو مبارکباد کے ڈھیروں پیغامات مداحوں کی جانب سے موصول ہوتے رہے”. حیا اقبال یقینا نوجوان نسل کے لئے رول ماڈل ہیں. ہمارے پاس صرف حیا اقبال ہی نہیں ہیں اور بھی بہت سارے باصلاحیت لوگ ہیں لیکن بات صرف مواقع ملنے کی ہے. یاد رہے کہ حیا اقبال کی فلم میں شامل ثنا کپری نامی بچے نے گزشتہ ماہ برلن میں ہونے والے خصوصی اولمپکس میں حصہ لیا تھا۔

    رنویر سنگھ ریاضی میں کتنے نمبر لیتے تھے ؟‌اداکار نے خود ہی بتا دیا

    زندگی تماشا 4 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    تسی ساڈے واسطے مر گئے اسی تاڈے واسطے مر گئے فیصل قریشی نے کس کو …

  • فیشن سلیبرٹی سید صائم علی کی اجے دیوگن کے ساتھ ملاقات

    فیشن سلیبرٹی سید صائم علی کی اجے دیوگن کے ساتھ ملاقات

    فیشن سلبیرٹی سید صائم علی جو کہ آج کل لندن میں ہیں اور وہ وہاں‌پر چھٹیاں منانے گئے ہیں، صائم علی اکثر و بیش تر لندن چھٹیاں منانے جاتے ہیں لیکن اس بار ان کی ملاقات وہاں پر بالی وڈ‌اداکار اجے دیوگن سے ہوئی، سید صائم علی نے سوشل میڈیا پر اداکار اجے دیوگن کے ساتھ لی گئی تصویر کو خود شئیر کیا اور لکھا کہ ون اینڈ اونلی اجے دیوگن. اجے دیوگن تصویر میں کافی سنجیدہ لگ رہے ہیں جبکہ صائم علی خوش نظر آرہے ہیں. جیسے ہی سید صائم نے سوشل میڈیا پر یہ تصویر جاری کی تو ان کے مداحوں نے دلچسپ کمنٹس کرنا شروع کر دئیے.

    ”سید صائم ایک معروف فیشن سلیبرٹی ہیں انہوں نے کافی برینڈز کے لئے ماڈلنگ بھی کی ہے” اس کے علاوہ وہ شوقیہ اداکاری بھی کر لیتے ہیں. سید صائم علی نے اے آر وائی کے رئیلٹی شو تماشا سیزن ون میں شرکت کی تھی لیکن وہ شو جیت نہیں سکےتھے. سید صائم علی کے شائستہ لودھی کے ساتھ کیا ہوا شوٹ کافی پسند کیا گیا تھا ، لیکن ابھی جو انہوں نے اجے دیوگن کے ساتھ تصویر شئیر کی ہے اس کو بھی کافی سراہا جا رہا ہے. واضح رہے کہ اجے دیوگن اور کاجول کے درمیان طلاق کی آج کل خبریں چل رہی ہیں.

    رنویر سنگھ ریاضی میں کتنے نمبر لیتے تھے ؟‌اداکار نے خود ہی بتا دیا

    زندگی تماشا 4 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    تسی ساڈے واسطے مر گئے اسی تاڈے واسطے مر گئے فیصل قریشی نے کس کو …

  • بی جی کے گھر مجلس کا اہتمام

    بی جی کے گھر مجلس کا اہتمام

    فیشن آئیکون بی جی نے محرم الحرام کے سلسلہ میں اپنی رہائش گاہ واقع گلبرگ لاہور میں مجلس اور نیاز کا اہتمام کیا۔جس میں شوبز سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔جن میں فریحہ جبیں،دردانہ رحمن،میرا،لیلی، عینی،علیشاہ،نمرین بٹ،نمرہ چوہدری ،عاشی بٹ،صبا کاظمی،شیزا جہاں،محرمہ علی،جرار رضوی،گوشی خاں،توقیر زیدی،قیصر عباس،حیدر راج ملتانی،اظہر رنگیلا،شاہ میر،ناصر بیراج،بی اے شاکر ،پپی کلیار،زاہد علی خان،عمران راج،شجرالدین،ٹھاکر لاہوری،ٹائیگر شاہ،انجم شہزاد،ندیم عباس،زین مدنی،رفیق معل،وسیم رحمان،علی عابدی،بابر اور دیگر شامل تھے۔

    ”اس موقع پر بی جی نے کہا کہ وم عاشورہ میں ہی آسمان وزمین، قلم اور حضرت آدم علیہما السلام کو پیدا کیاگیا”۔اسی دن حضرت آدم علیٰ نبینا وعلیہ الصلاة والسلام کی توبہ قبول ہوئی۔اسی دن حضرت ادریس علیہ السلام کو آسمان پر اٹھایا گیا۔اسی دن حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ہولناک سیلاب سے محفوظ ہوکر کوہِ جودی پر لنگرانداز ہوئی۔اسی دن حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ،،خلیل اللہ“ بنایا گیا اور ان پر آگ گلِ گلزار ہوئی۔اسی دن حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیدائش ہوئی۔اسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کو قید خانے سے رہائی نصیب ہوئی اور مصر کی حکومت ملی۔اسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کی حضرت یعقوب علیہ السلام سے ایک طویل عرصے کے بعد ملاقات ہوئی۔اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم بنی اسرائیل کو فرعون کے ظلم واستبداد سے نجات حاصل ہوئی۔اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام پر توریت نازل ہوئی۔ہمیں اس مہینے کے ہر دن کی اہمیت سمجھنے کی ضرورت ہے.

    رنویر سنگھ ریاضی میں کتنے نمبر لیتے تھے ؟‌اداکار نے خود ہی بتا دیا

    زندگی تماشا 4 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    تسی ساڈے واسطے مر گئے اسی تاڈے واسطے مر گئے فیصل قریشی نے کس کو …

  • پنجابی فلم "بلو بادشاہ دی رئیل ہیرو” کے دوسرے گانے کا لاہور میں شوٹ

    پنجابی فلم "بلو بادشاہ دی رئیل ہیرو” کے دوسرے گانے کا لاہور میں شوٹ

    ڈائریکٹر باسو چوہدری نے پنجابی فلم "بلو بادشاہ دی رئیل ہیرو” کے دوسرے گانے کا شوٹ اقبال پارک لاہور میں مکمل کرلیا ۔فلم کے ہیرو شمس رانا اور سحر ملک پر گلوکارہ شازیہ منظور کے گائے گانے کو عکسبند کیا گیا۔فلم کے ڈائریکٹر باسو چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گانے کی کوریوگرافی کے لئے پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف کوریوگرافر پپو سمراٹ کی خدمات لی گئی ہیں۔انہوں نے اس گانے کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔گانا فلم کے ہیرو شمس رانا اور ہیروئین سحر ملک پر شوٹ کیا گیا ہے۔فلم کے پروڈیوسر مختار احمد خواجہ ہیں جو پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے ہوا کا جھونکا ثابت ہورہے ہیں ۔

    ان کے اور بھی پراجیکٹ کررہا ہوں ۔اداکار شمس رانا نے کہا کہ باسو چوہدری اچھے ڈائریکٹر ہیں، وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میں اپنا کردار نہایت ایمانداری سے ادا کررہے ہیں۔ وہ ایک مجاہد ہیں۔بلو بادشاہ کے کردار کے لئے مجھے ان کی رہنمائی حاصل رہی ہے۔اداکارہ سحر ملک نے بتایا کہ شازیہ منظور میری فیورٹ سنگر ہیں۔ ان کی آواز میں گایا گانا مجھ پر عکسبند ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔فلم بلو بادشاہ کی کہانی بہت ہی کمال کی ہے۔باسو چوہدری نے اسے جس خوبصورت انداز سے لکھا ہے اور وہ اس سے بھی زیادہ جاندار ڈائریکشن دے رہے ہیں۔کوریوگرافر پپو سمراٹ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے تقریباً تمام ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرچکا ہوں ۔باسو چوہدری بھی اپنے کام کے ماہر ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگتا ہے۔ وہ سمجھدار اور محنتی ڈائریکٹر ہیں۔

    رنویر سنگھ ریاضی میں کتنے نمبر لیتے تھے ؟‌اداکار نے خود ہی بتا دیا

    زندگی تماشا 4 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    تسی ساڈے واسطے مر گئے اسی تاڈے واسطے مر گئے فیصل قریشی نے کس کو …