Baaghi TV

Category: شوبز

  • برصغیر کےعظیم گلوکار مہدی حسن  جن کی آواز آج بھی زندہ ہے

    برصغیر کےعظیم گلوکار مہدی حسن جن کی آواز آج بھی زندہ ہے

    قفس اداس ہے یارو صبا سے کچھ تو کہو

    مہدی حسن

    برصغیر کے عظیم گلوکار مہدی حسن 18 جولائی 1927کوراجستھان کے ایک گاؤں لُونا میں پیدا ہوئے۔ اْن کے والد اور چچا دْھرپد گائیکی کے ماہر تھے۔ انہوں نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد عظیم خان اور اپنے چچا استاد اسماعیل خان سے حاصل کی۔خود اُن کے بقول وہ کلاونت گھرانے کی سولھویں پیڑھی سے تعلق رکھتے تھے۔

    1947ء میں بیس سالہ مہدی حسن اہلِ خانہ کے ساتھ نقلِ وطن کر کے پاکستان آ گئے اور پنجاب کے ایک شہر چیچہ وطنی میں محنت مزدوری کے طور پر سائیکلیں مرمت کرنے کا کام شروع کیا انھوں نے مکینک کے کام میں مہارت حاصل کی اور پہلے موٹر میکینک اور اس کے بعد ٹریکٹر کے میکینک بن گئے، لیکن رہینِ ستم ہائے روزگار رہنے کے باوجود وہ موسیقی کے خیال سے غافل نہیں رہے اور ہر حال میں اپنا ریاض جاری رکھا-

    مہدی حسن پچپن سے ہی گلوکاری کے اسرار و رمُوز سے آشنا تھے مگر اس سفر کا باقاعدہ آغاز 1952ء میں ریڈیو پاکستان کے کراچی سٹوڈیو سے ہوا۔ اس وقت سے اپنے انتقال تک انہوں نے پچیس ہزار سے زیادہ فلمی، غیر فلمی گیت اور غزلیں گا ئیں 1956ء میں ایک طویل جدو جہد کے بعد مہدی حسن کو فلمی گلوکار بننے کا موقع ملا۔

    فلم کے لیے مہدی حسن نے جو پہلا گیت ریکارڈ کروایا وہ کراچی میں پاکستانی فلم ’’ شکار‘‘ کے لیے تھا۔ شاعر یزدانی جالندھری کے لکھے اس گیت کی دُھن موسیقار اصغر علی، محمد حسین نے ترتیب دی تھی۔ گیت کے بول تھے: ’’ نظر ملتے ہی دل کی بات کا چرچا نہ ہو جائے‘‘۔ اسی فلم کے لیے انہوں نے یزدانی جالندھری کا لکھا ایک اور گیت ’’میرے خیال و خواب کی دنیا لیے ہوئے۔ پھر آگیا کوئی رخِ زیبا لیے ہوئے‘‘ بھی گایا تھا۔

    خان صاحب مہدی حسن نے کل 441 فلموں کے لیے گانے گائے اور گیتوں کی تعداد 626 ہے۔ فلموں میں سے اردو فلموں کی تعداد 366 ہے جن میں 541 گیت گائے جب کہ 74 پنجابی فلموں میں 82 گیت گائے۔

    انہوں نے 1962ء سے 1989ء تک 28 سال تک مسلسل فلموں کے لیے گائیکی کی تھی۔فلمی گیتوں میں ان کے سو سے زیادہ گانے اداکار محمد علی پر فلمائے گئے۔ اس کے علاوہ مہدی حسن خان صاحب ایک فلم ’’شریک حیات‘‘ 1968ء میں پردہ سیمیں پر بھی نظر آئے۔

    مہدی حسن کو بے شمار ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا۔ جن میں 9 نگار ایوارڈ،تمغہ امتیاز، صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز شامل تھے۔

    مہدی حسن کو ملنے والے 9 نگار ایوارڈز کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں ۔

    سال 1964۔۔۔۔۔۔۔ فلم فرنگی ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ نگار ایوارڈ

    سال 1968۔۔۔۔۔۔۔ فلم صائقہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ نگار ایوارڈ

    سال 1969۔۔۔۔۔۔۔ فلم زرقا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نگار ایوارڈ

    سال 1972۔۔۔۔۔۔۔ فلم میری زندگی ہے نغمہ۔۔۔۔۔۔۔ نگار ایوارڈ

    سال 1973۔۔۔۔۔۔۔ فلم نیا راستہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نگار ایوارڈ

    سال 1974۔۔۔۔۔۔۔ فلم شرافت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نگار ایوارڈ

    سال 1975۔۔۔۔۔۔۔ فلم زینت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نگار ایوارڈ

    سال 1976۔۔۔۔۔۔۔ فلم شبانہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نگار ایوارڈ

    سال 1977۔۔۔۔۔۔۔ فلم آئینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نگار ایوارڈ۔

    مہدی حسن کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 1985ء کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور علاوہ ازاں تمغہ امتیازاور ہلال امتیازسے نوازا گیا۔1979 ء میں انہوں نے جالندھر (انڈیا) میں کے ایل سہگل ایوارڈ حاصل کیا۔ 1983ء میں نیپال میں گورکھا دکشینا باہو ایوارڈ حاصل کیا اور جولائی 2001 ء میں پاکستان ٹیلی ویژن نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا ۔ لیکن مہدی حسن کے لیے سب سے بڑا اعزاز وہ بے پناہ مقبولیت اور محبت تھی جو انہیں عوام کے دربار سے ملی۔ پاک و ہند سے باہر بھی جہاں جہاں اُردو بولنے اور سمجھنے والے لوگ آباد ہیں، مہدی حسن کی پذیرائی ہوتی رہی ۔بھارت میں اُن کے احترام کا جو عالم تھا وہ لتا منگیشکر کے اس خراجِ تحسین سے ظاہرہے کہ مہدی حسن کے گلے میں تو بھگوان بولتے ہیں مہدی حسن کا انتقال 13 جون 2012ء کو کراچی میں ہوا۔ وہ کراچی ہی میں آسودہ خاک ہیں-

  • ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

    ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

    اداکار ہمایوں سعید کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو ٹی وی پر آئیں تو دھوم مچا دیتے ہیں اگر فلموں میں آئیں تو باکس آفس پر راج کرتے ہیں. ہمایوں سعید آخری بار ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں نظر آئے تھے اس کے بعد وہ فلموں میں نظر آئے ہیں ابھی تک ڈراموں میں نہیں. ان کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ جلد ہی وہ ان کی ٹی وی سکرینز پر ہوں گے. جی ہاں ، ہمایوں سعید ڈرامہ سیریل جنٹلمین میں دکھائی دینے والے ہیں اس میں ان کے ساتھ یمنہ زیدی ہوں گی، اور یہ دونوں پہلی بار ایک ساتھ سکرین شئیر کرنے جا رہے ہیں ، دونوں کے مداح ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے چین ہیں.

    ”جنٹلمین ڈرامے کو ان کے ساتھی خلیل الرحمان قمر لکھ رہے ہیں” جبکہ پروڈیوس ان کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں اور ان کی بیٹی ثناء شاہنواز کررہی ہیں. یہ ڈرامہ گرین انٹرٹینمنٹ پر دکھایا جائیگا. اگر ہمایوں سعید ایک بہترین اداکار ہیں تو یمنہ زیدی بھی ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں. ان کا حال ہی میں ڈرامہ سیریل تیرے بن اختتام پذیر ہوا ہے اس میں انہوں نے جو اداکاری کی ہے اس پر خوب داد سمیٹی ہے.

    بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

  • فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا

    فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا

    معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میرے پاس فلم تیرے باجرے راکھی آئی تو اس وقت مجھے معلوم نہیں تھا کہ سید نور کون ہیں اور کیا کرتے ہیں، مجھے بعد میں معلوم پڑا کہ سید نور ملک کے معروف ڈائریکٹر ہیں. انہوں نے کہا کہ صائمہ اور سید نور کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے. جنت مرزا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ زمانہ طالب علمی میں ، میں بہت زیادہ پڑھائی نہیں کرتی تھی، بلکہ جب امتحان ہوتے تھے تو ایک دن پہلے بس پڑھائی کرتی تھی اور اچھے نمبر لے آتی تھی.

    جنت مرزا نے کہا کہ ”میں نے فلموں کی بڑی بڑی آفرز کو ٹھکرایا ” کیونکہ میں اپنی مرضی سے کام کرنے کی عادی ہوں، مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے اگر میں نے کارتک آریان کے ساتھ فلم کو منع کیا ہے. انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک میری پہچان ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں ٹک ٹاکر ہوں . واضح رہے کہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر ملینز کے حساب سے فالورز رکھتی ہیں یوں ان کی ایک بڑی فین فالونگ ہے، ان کی وڈیوز کو بہت زیادہ پسند بھی کیا جاتا ہے. جنت آگے کس ایکٹنگ پراجیکٹ میں نظر آئیں گی ، اس حوالے سے انہوں نے کوئی بات تاحال نہیں کی .

    بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

  • میری جان چھوڑ دو میرا نے ایسا کس سے کہا

    میری جان چھوڑ دو میرا نے ایسا کس سے کہا

    اداکارہ میرانے فلمسٹار رنگیلا کو دئیے جانے والے ٹریبیوٹ میں شرکت کی ، وہ سفید رنگ کے فراک میں نہایت ہی دلکش لگ رہی تھیں ، میرا جیسے ہی ہال میں آکر بیٹھیں تو ان کے مداح ان کے اردگرد جمع ہو گئے ، ان کے ساتھ پروگرام کے دوران ہی سیفلیاں بنواتے ہے، پروگرام کے ہوسٹ کو بارہا کہنا پڑا کہ میرا یہیں بیٹھی ہوئی ہیں آپ پہلے پروگرام دیکھ لیں اس کے بعد اپنی پسندیدہ اداکارہ کے ساتھ سیفلیاں‌بنواتے رہیے گا. لیکن میرا کے مداح دیوانہ وار ان کے پاس آتے رہے ان کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے. یہاں تک کہ میرا کو پروگرام سے اٹھ کر ہال سے باہر آنا پڑا.

    میرا جب ہال سے باہر نکلیں‌تو پھر ان کے مداح ان کے اردگرد جمع ہو گئے ، اس لمحے میرا نے کہا کہ میری جان چھوڑ دو کتنی تصاویر بنوائو گے، میں پروگرام میں شرکت کے لئے آئی ہوں آپ نے میراوہاں بیٹھنا محال کر رکھا ہے، یوں‌ میرا کے مداحوں نے اداکارہ کے ساتھ اُس وقت بھی سلیفیاں بنوائیں آخر کار میرا نے تنگ آکر کہہ ہی دیا کہ میری جان چھوڑ‌دو . یاد رہے کہ میرا نے کہا ہے کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد میں پہلے جیسی میرا نہیں‌رہی .

    بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

  • سینما ہال میں فواد خان کو دیکھ کر پرستاروں کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں

    سینما ہال میں فواد خان کو دیکھ کر پرستاروں کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ سے مزید شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار فواد خان جب بھی جہاں بھی جاتے ہیں وہیں مداحوں کی بھیڑ جمع ہوجاتی ہے. حال ہی میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا. جی ہاں فواد خان لاہور میں ہونے والی بے بی لیشس کی سکریننگ پر پہنچے مقامی سینما میں‌. فواد خان اس وقت سینما ہال میں جا کر بیٹھے جب تمام لوگ فلم دیکھنے مین‌مصروف تھے. جیسے ہی فلم ختم ہوئی تو سینما ہال کی لائٹس آن ہوئیں ، تو شائقین کی نظر پڑی فواد خان پر ، انہوں نے خوشی سےفواد کا نام پکارا اور ان کی طرف لپکے، بہت سارے مداح ان تک پہنچنے میں‌کامیاب ہو گئے اور ان کے ساتھ سیلیفیاں بنوائیں.

    ”فواد خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو نہیں کی اور وہ ویسے ہی چل دئیے” لیکن ان کے مداح ان کو دیکھ کر نہایت ہی خوش ہوئے. یاد رہے کہ فواد خان کا شمار پاکستان کے سپر ہٹ اداکاروں میں ہوتا ہے ان کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں ان کی اداکاری منی بیک گارنٹی میں بھی بہت زیادہ سراہی گئی ہے. فواد خان پاکستان کی طرح انڈیا اور انڈین آرٹسٹوں میں بھی بہت مقبول ہیں.

    بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

  • عمرے کے بعد پہلی جیسی نہیں رہی میرا

    عمرے کے بعد پہلی جیسی نہیں رہی میرا

    اداکارہ میرا نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے جب سے عمرہ کیا ہے تب سے بہت تبدیل ہو گئی ہوں ، اب میں پہلے جیسی نہیں رہی ، مجھ میں بہت تبدیلیاں آ گئی ہیں، اب میرے ساتھ میرا اللہ ہر وقت ہوتا ہے. میں نے مسجد نبوی میں یٹھ کر جو وڈیو بنائی تھی وہ خود ہی بنا رہی تھی ، میں بہت خوش تھی کہ خدا کی ذات نے مجھے مسجد نبوی میں بلایا ہے اس لئے خوشی میں وڈیو بنائی جس کے لئے میں‌بہت معذرت خواہ ہوں، اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں ان سے معافی مانگتی ہوں.

    انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں نے میرا استعمال کیا میرا نام استعمال کیا، مطلب کے لئے میرے ساتھ دوستی رکھی، میرا نے کہا کہ میں نے شوبز چھوڑنے کا نہ کہا ہے اور نہ ہی میں چھوڑ سکتی ہوں، فلمیں میری پہچان ہیں. انہوں نے کہا میں کھانا اچھا بنا بھی لیتی ہوں اور بنوا بھی لیتی ہوں. مجھے گھر داری میں کافی دلچسپی ہے. یاد رہے کہ فلمسٹار میرا نے فلمسٹار رنگیلا کے ٹربیوٹ میں‌خصوصی شرکت کی اور پرفارم بھی کیا انہوں نے کہا کہ رنگیلا ایک بہت بڑے فنکار تھے . انہوں نے ہر کردار میں خود کو منوایا .

     

    بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

     

  • رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

    رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

    پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور فنکار رنگیلا کو ان کی بیٹی فرح دیبا نے آج ٹربیوٹ پیش کیا، الحمراء میں رکھے گئے اس ٹریبیوٹ میں فلمسٹار میرا ، نشو بیگم ، سید نور ، خلیل الرحمان قمر ، مسعود بٹ ، الطاف حسین نے خصوصی شرکت کی. میرا نے اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا پر پرفارم کیا جبکہ نشو بیگم نے وے سب توں سونیا پر پرفارم کیا.اسی طرح سے دیگر پرفارمنسز بھی ہوئیں، فلمسٹار رنگیلا کی فلمی زندگی پر ایک چھوٹا سا پیکج بھی دکھایا گیا. ان کی بیٹی نے کہا کہ میرے والد بہت مصروف رہتے تھے، ہماری ملاقات کم ہی رہتی تھی ، لیکن وہ جب بھی ہمارے پاس بیٹھتے تھے

    تو ہم سے کہا کرتے تھے کہ ”آج رات جب سونا تو صبح اٹھ کر یہ ضرور سوچنا کہ ہم دنیا میں‌کیوں آئے ہیں”، انہوں نے کہا کہ میرے والد ایک بڑے فنکار ہونے کے ساتھ ایک بڑے آرٹسٹ بھی تھے. انہوں نے شوبز کیرئیر شروع کرنے سے پہلے کتابیں تک فروخت کی تھیں. وہ کامیڈی کے بے تاج بادشاہ تھے. پروگرام میں پاک فوج کے شہیدوں اور غازیوں کو بھی سلام پیش کیا گیا. نامور شخصیات کو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا. یاد رہے کہ فلمسٹار رنگیلا ایک ورسٹائل اداکار تھے کامیڈی میں ان کو کوئی مات نہیں دے سکتا تھا.

    بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

  • بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    سینئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شہروز سبزواری ایک اچھا اداکار ہے بہترین اداکاری کرتا ہے، بے بی لیشس میں اس نے بہت اچھی اداکاری کی ہے ، لیکن میں کبھی اسکی بلا وجہ تعریف نہیں کرتا ،کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اگر میں اپنے منہ سے اپنے بیٹے کی تعریف کروں گا تو لوگ برا منائیں گے ، میرے حساب سے تعریف وہ ہے جو لوگ کریں. اور مجھے بہت خوشی ہے کہ لوگ میرے بیٹے کی اداکاری کو سراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے بے بی لیشس بہت اچھی لگی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سائرہ اور شہروز کو ایک ساتھ دوبارہ دیکھنا چاہوں گا،

    انہوں نے کہا کہ ”سائرہ میری بیٹی ہے اور وہ بہت اچھی اداکارہ ہے”.بہروز نے کہا کہ اسی طرح سے فلمیں بنتی رہنی چاہیں مجھے امید ہے کہ انڈسٹری اپنے پائوں پر بہت جلد کھڑی ہوجائیگی. یاد رہے کہ بہروز سبزواری نے گزشتہ روز فلم بے بی لیشس کی لاہور میں ہونے والی سکریننگ میں شرکت کی. اس موقع پر ان کے بھائی سلیم شیخ اور ان کی فیملی بھی موجود تھی، سب نے بے بی لیشس کی بے حد تعریف کی .

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

    سوناکشی سنہا کی تصویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لئے

    فواد خان اور انکی اہلیہ کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

  • بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    عمر عیسی کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم بے بی لیشس کی گزشتہ روز لاہور میں سکریننگ ہوئی، سکریننگ میں فلم کی کاسٹ سے سائرہ یوسف ، شہروز سبزواری کے علاوہ بہروز سبزواری ، سلیم شیخ ان کی اہلیہ اور بیٹیاں ، مایا علی ، فواد خان ، سید نور ، خلیل الرحمان قمر ، الطاف حسین ، نشو اور فلمسٹار میرا نے خصوصی شرکت کی. سکریننگ میں فیملیز کی بڑی تعداد پہنچی ، فلم عید الاضحی پر ریلیز کی گئی ، عید سے ایک رات قبل کراچی میں پریمئیر کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کے تمام بڑے سٹارز نے شرکت کی.

    تاہم ”عید کے بعد بہروز سبزواری کی پوری فیملی لاہور پہنچی” اور انہوں نے پرائیویٹ سکریننگ کا اہتمام کیا. تمام سٹارز نے عام لوگوں کے ساتھ مل کر فلم دیکھی. شائقین کی بڑی تعداد نے فلم کی کاسٹ اور دیگر سٹارز کے ساتھ سیلفیاں لیں اور خوشی کا اظہار کیا. شہروز سبزواری نے اس موقع پر میڈیا اور وہاں آئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلم کو بے حد سراہا. شہروز نے کہا بے بی لیشس ایسی فلم ہے جس سے ہر نوجوان خود کو ری لیٹ کرتا ہے. ڈائریکٹر عمر عیسی نے کہا کہ فلم کی کاسٹ نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا.میں‌کاسٹ اور آڈینز سب کا شکر گزار ہوں.

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

    سوناکشی سنہا کی تصویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لئے

    فواد خان اور انکی اہلیہ کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

     

  • بیوی کے ساتھ کیسے پیش آیا جائے بیٹے کو بتاتی رہتی ہوں غزل صدیق

    بیوی کے ساتھ کیسے پیش آیا جائے بیٹے کو بتاتی رہتی ہوں غزل صدیق

    اداکارہ غزل صدیق جنہوں نے نوے کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں پنے فن کا لوہا منوایا، ان کی حقیقت کے قریب اداکاری اور انکی خوبصورتی نے انکو اُس دور کی صف اول کی اداکارائوں میں لا کر کھڑا کر دیا. غزل صدیق کافی عرصے سے اداکاری سے دور ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ عورت کی عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ لمبی چوڑی بات بتا کر اسکا حل مانگتی ہے ، جبکہ شوہر تھوڑی سی بات سنتا ہے تو ساتھ ہی حل بتا دیتا ہے، میں نے اپنے بیٹے کو یہی سمجھایا ہے اور سمجھاتی ہوں کہ ہمیشہ بیوی کو عزت دو اسکی بات سنو،

    کبھی اسکو منع نہ کرو کہ وہ اپنی بات پوری نہ کرے، سکی بات سنو اسکو اچھا لگے گا ، پوری بات جب وہ کر لے گی اسکا دل ہلکا ہوجائیگا اور پھر آپ اسکو حل بتائیے وہ خوشی خوشی اس حل کی طرف جائیگی لیکن اگر اسکو بات کرتے ٹوک کر کہیں گے کہ بس کر دوتو اسکو اچھا نہیں لگے گا. غزل صدیق نے کہا کہ ”عورتیں نازک دل کی ہوتی ہیں ان کی باتوں کو سمجھنا بہت ضروری ہوتا ہے ” اور شوہر سے زیادہ قریبی رشتہ اسکا کوئی اور نہیں ہوتا لہذا شوہر کی زمہ داری بنتی ہے کہ اسکو سمجھے اسکی سنے.

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

    سوناکشی سنہا کی تصویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لئے

    فواد خان اور انکی اہلیہ کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل