Baaghi TV

Category: شوبز

  • سارا علی خان اور انکے سابق بوائے فرینڈ میں نزدیکیاں‌؟

    سارا علی خان اور انکے سابق بوائے فرینڈ میں نزدیکیاں‌؟

    سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان جو کہ اپنی بہترین اداکاری اور اپنے تعلقات کو کھل کر تسلیم کرنے کے لئے مشہور ہیں. ان کی ھال ہی میں ریلیز ہوئی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کے ، نے کامیابی حاصل کی ہے، اس فلم کا میوزک لوگوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے. سارا علی خان اپنی حالیہ فلم کی کامیابی پر بہت خوش ہیں. انہوں نے ایک بار کافی ود کرن میں اس چیز کو تسلیم کیا تھا ، ویر پہاڑیا ان کے دوست ہیں اور ان کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلق ہے. یوں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ویر پہاڑیا میرا بوائے فرینڈ ہے ،لیکن اس کے بعد سارا ان سے کچھ دور نظر

    آئیں لیکن اب خبریں یہ ہیں کہ سارا اور ویر پہاڑیا ایک دوسرے کے ساتھ جلد ہی دکھائی دیں گے، جی ہاں دونوں
    اکشے کمار کی فلم اسکائی فورس میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے. اور اس فلم کی شوٹنگ لندن میں ہو گی . کہا جا رہا ہے کہ سارا علی خان آئندہ دنوں میں لندن جائیں گی جہاں وہ ویر پہاڑیا کے ساتھ شوٹنگ کریں گی. سارا علی خان اس فلم کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے مداح میری اس فلم کو ضرور پسند کریں گے.

  • نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ اٹلی کے دوست کے ساتھ شادی کے لئے تیار

    نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ اٹلی کے دوست کے ساتھ شادی کے لئے تیار

    بالی وڈ کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ اب شادی کے لئے ہیں تیار، ان کا کہنا ہے کہ مجھے بھی اپنی زندگی میں خوش رہنے کا حق ہے، میں اپنی زندگی میں بہت آگے بڑھ چکی ہوں اور میں سمجھتی ہوں ہر انسان کو اپنا اچھا سوچنے کا حق ہوتا ہے. میرے ساتھ میری پہلی شادی کے رشتے میں جو بھی ہوا میں اس کو اب بھول کر آگے بڑھ چکی ہوں اور اب میں اپنی زندگی کو اپنے طریقے سے گزارنے کا حق رکھتی ہوں، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی اور اپنے ایک دوست کی تصویر شئیر کی اور کیپشن لکھا کہ کیا مجھے اپنی زندگی میں خوش رہنے کا حق نہیں ہے؟. انہوں نے مزید لکھا کہ میری پہلی ملاقات اس لڑکے سے دوبئی میں‌ہوئی اور یہ اٹلی میں رہتے ہیں ،

    ہماری بہت اچھی دوستی ہے ہم ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں . ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھتے ہیں لہذا میری میرے دوست کے ساتھ بہت اچھی بانڈنگ ہے. شادی کا ابھی ہم نے سوچا نہیں لیکن ہو بھی سکتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرلیں. انہوں نے کہا کہ جس رشتے میں‌عزت ہواس میں پیار ہوتا ہے اور جس رشتے میں عزت نہ ہو وہاں‌پیار نہیں ہو سکتا.

  • فلموں میں‌کاسٹ کریں تو کام کرنے کے لئے تیار ہوں نشو بیگم

    فلموں میں‌کاسٹ کریں تو کام کرنے کے لئے تیار ہوں نشو بیگم

    اداکارہ نشو بیگم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے کوئی کاسٹ نہیں کرتا ، میں نہیں جانتی کہ ان کا کراجی ٹیریا کیا ہے. وہ کیسے کاسٹ کرتےہیں اور مجھے کیوں کاسٹ نہیں کرتے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے پہلی ہی فلم میں ہیروئین بننے کا موقع میسر آیا اس کے بعد میری مسلسل تین فلمین‌سپر ہٹ ہوئیں. میں نے تین کامیاب فلموں کی ہیٹ ٹرک کی تو میرا نام ہر طرف گونجنے لگا. نشو بیگم نے کہا کہ میں نے اپنے وقت کے تمام بڑے ہیروز کے ساتھ کام کیا، ہر ہیرو بہت خوبصورت

    تھا اور خوبصورت اداکاری کرتا تھا. انہوں نے کہا کہ محمد علی ، شاہد ، ندیم سب کمال کے اداکار تھے. ہمارے دور کی ہیروئینز بھی بہت اچھی اداکاری کرتی تھیں، سب ہی بہت خوبصورت تھیں. انہوں نے کہا کہ آج اگر مجھے کام کرنے کا موقع ملا تو میں ضرور کروں گی کیونکہ فلموں میں‌کام کرنا میری پہلی محبت ہے. آج بھی جب ماضی کو یاد کرتی ہوں تو دلکش یادیں تازہ ہوجاتی ہیں. وہ بہت خوبصورت وقت تھا، خوشی یہ ہے کہ آج بھی مجھے لوگ بہت پیار کرتے ہیں.

  • نشو کا ڈانس اور شائقین کی تالیاں

    نشو کا ڈانس اور شائقین کی تالیاں

    ماضی کی نامور اداکارہ نشو کے اعزاز میں دو روز پہلے ایک تقریب رکھی گئی جس میں انہوں نے اپنے گانے پر رقص کیا، انہیں جب سٹیج پر بلایا گیا توانہوں نے اپنے مشہور گیت وے سب توں سونیا ہائے وے من مونیا ، پر رقص کیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا، نشو نے اسی انرجی سے ڈانس کیا جو انرجی فلم کے گیت میں دیکھنے کو ملی. نشو نے کالے رنگ کا فراک زیب تن کر رکھا تھا. اس موقع پر سینئر اداکارہ پنہ بھی موجود تھیں جو کہ اپنے زمانے کی مشہور اداکارہ و رقاصہ تھیں ، انہوں نے بھی نشو کے ڈانس کو بہت سراہا. دوسری طرف فلمسٹار رنگیلا کی بیٹی

    بھی موجود تھیں جنہوں نے نشو کو بہت سراہا. یاد رہےکہ فلمسٹار نشو نے ستر کی دہائی میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور ندیم کے ساتھ فلم بازی میں‌کام کیا پہلی ہی فلم نے کامیابی حاصل کی اور نشو راتوں رات کامیاب اداکارائوں کی فہرست میں کھڑی ہو گئیں. انہوں نے اپنے دور کے تمام سپر ہٹ ہیروز کے ساتھ کام کیا اور نام کمایا. انہوں نے نیلو، زیبا، دیبا و دیگر کی موجودگی میں اپنا مقام بنایا اور ثابت کیا کہ وہ ایک باصلاحیت اداکارہیں جو کسی کا بھی اداکاری میں مقابلہ کر سکتی ہیں.

  • بگ باس 16 کی میزبانی کیلئے سلمان خان کو ایک ہزار کروڑ انڈین روپے معاوضہ ملنے کا انکشاف

    بگ باس 16 کی میزبانی کیلئے سلمان خان کو ایک ہزار کروڑ انڈین روپے معاوضہ ملنے کا انکشاف

    بگ باس سیزن 16 میں بالی ووڈ سُر اسٹار سلمان خان کو پورے سیزن کی میزبانی کیلئے ایک ہزار کروڑ انڈین روپے دیئے گئے جو ان کی ریئلٹی شو کی سب سے زیادہ کمائی بن گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ریئلٹی شو ’بگ باس‘ بھارت کا مقبول ترین ٹی وی شو ہے اور 2006 سے اس کے مختلف میزبان رہے لیکن چوتھے سیزن سے سپر اسٹار سلمان خان نے اس کی میزبانی سنبھال لی جوکہ ابھی تک سنبھالے ہوئے ہیں-

    سلمان خان کی شادی کی جواب کونسے دو لوگ دے سکتے ہیں کترینہ نے بتا …

    بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس سے سلمان خان کی کمائی کے حوالے سے اکثر خبریں سامنے آتی ہیں اب تازہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بگ باس میں ان کا معاوضہ ریئلٹی شو کی سب سے زیادہ کمائی بن گئی ہے،

    بھارتی میڈیا کے مطابق سیزن 4 سے 6 تک بگ باس کی ایک قسط کی مد میں اداکار کو ڈھائی کروڑ انڈین روپے فیس دی جاتی تھی سیزن 7 سے ان کی فیس ڈبل ہوگئی اور انہیں ایک قسط کے 5 کروڑ ملنے لگے جبکہ سیزن 8 میں انہیں ساڑھے 5 کروڑ ملے-

    ماضی کی نامور اداکارہ نشو کو ٹربیوٹ

    رپورٹ کے مطابق بگ باس کے سیزن 9 اور 10 میں اداکار کو فی قسط سات سے 8 کروڑ دیئے جاتے ہیں جبکہ سیزن 11 اور12 میں فیس کی رقم 11 کروڑ تک پہنچ گئی سیزن 13 میں فی قسط ساڑھے 15 جبکہ سیزن 14 میں وہ 20 کروڑ فی قسط فملے اور سیزن 15 میں فیس کی رقم 15 کروڑ فی قسط ملے-

    بگ باس سیزن 16 میں اداکار کو پورے سیزن کیلئے ایک ہزار کروڑ انڈین روپے دیئے گئے جو ان کی ریئلٹی شو کی سب سے زیادہ کمائی بن گئی ہے۔

    سنی دیول اور امیشا پٹیل ایک بار پھر ایک ساتھ

  • ماضی کی نامور اداکارہ نشو کو ٹربیوٹ

    ماضی کی نامور اداکارہ نشو کو ٹربیوٹ

    پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو بیگم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شاکر علی میوزیم اور نیشنل کونسل آف آرٹس نے ٹریبیوٹ پیش کیا. اور اس موقع پر جرار رضوی ، حسن عسکری و دیگر موجود تھے، اداکارہ کے مشہور گیتوں‌ پر رقص پیش کی گیا، اس کے علاوہ اس شو میں ریما ، رانی اور انجمن کو بھی ٹربیوٹ پیش کیا گیا ان کے مشہور گیتوں پر ڈانس کیا گیا. نشو اس موقع پر بہت خوش تھیں انہوں نے کہا کہ لوگ آج بھی اپنے پرانے فنکاروں کو پسند کرتے ہیں. جرار رضوی نے کہا کہ ستر کی دہائی میں نشو نے کام شروع کیا اور آتے ہی سپر ہٹ

    فلمیں دیں انہوں نے خود کو ایک بڑی اداکارہ بہت جلد منوا لیا تھا. حسن عسکری نے کہا کہ میں نے نشو کے ساتھ بہت ساری فلموں میں‌کام کیا، اور اس کے بعد ان کی بیٹی صاحبہ اور داماد ریمبو کے ساتھ بھی بہت کام کیا. یہ پوری فیملی ہی بہت زیادہ باصلاحیت ہے. نشو کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہال میں‌موجود تھی جب وہ سٹیج پر آئیں تو ان کے لئے تالیاں بجائی گئیں.

  • سنی دیول اور امیشا پٹیل ایک بار پھر ایک ساتھ

    سنی دیول اور امیشا پٹیل ایک بار پھر ایک ساتھ

    سنی دیول اور امیشا پٹیل کی جوڑی کو فلم غدر میں بہت زیادہ سراہا گیا. اس میں ان کی جوڑی کو دیکھ کر شائقین کو ایسا لگا کہ جیسے یہ ایک حقیقی جوڑی ہے. شائقین ان کو دوبارہ اور بار بار دیکھنا چاہتے تھے لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا تاہم اب کہا جا رہا ہےکہ فلم غدر کا سیکول بننے جا رہا ہے جس میں‌یہ دونوں ایک ساتھ دکھائی دیں گے.
    لیکن اس سے پہلے اس فلم کو 4K ریزولوشن اور Dolby Atmos آڈیو فارمیٹ میں دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ممبئی میں گزشتہ روز اس فلم کی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا ور امیشا اور سنی دیول اس موقع پر ایک ساتھ

    دکھائی دئیے. سوشل میڈیا پر اس ایونٹ کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی دیول سینما ہال میں کھڑے ہیں اور وہ ہال میں موجود اپنے مداحوں کو اسی فلم کا ایک مشہور ڈائیلاگ سنا رہے ہیں. اور وہ ڈائیلاگ ہے’’ہندوستان زندہ باد ہے، زندہ باد تھا، اور زندہ باد رہے گا‘‘. اس موقع پر سنی دیول نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے لئے کام کرتے رہیں گے. امیشا پٹیل نے بھی کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ شائقین ان کی اور سنی کی جوڑی کو ایک بار پھر دیکھنا چاہتے ہیں.

  • کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اخیتار کر لی

    کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اخیتار کر لی

    اداکارہ کاجول جو کہ بالی وڈ کی سب سے زیادہ ورسٹائل اداکارہ مانی جاتی ہیں، وہ ہر وقت ہنستی مسکراتی ہوئی کھائی دیتی ہیں، انہوں نے اجے دیوگن کے ساتھ محبت کی شادی کی، دونوں ایک کامیاب ازدواجی زندگی بسر کررہےہیں لیکن کاجول کی ایک پوسٹ نے کر دیا ہے سب کوحیران اور پریشان. کاجول نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاوئنٹ پر لکھا کہ میں کچھ عرصہ کے لئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کررہی ہوں. میں اس وقت زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہوں .یہ کہہ کر انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی کچھ پرانی پوسٹیں بھی ڈیلیٹ کر دیں. کاجول کی اس پوسٹ کے بارے مختلف قسم کے اندازے لگائے جا رہے ہیں زیادہ تر لوگوں‌کا یہی کہنا ہے کہ

    شاید کاجول اور اجے کے درمیان کچھ مسائل چل رہے ہیں جو کہ شدت اختیار کر گئے ہیں. اس لئے کاجول نے لکھا ہے کہ وہ زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہیں. تاہم اس ھوالے سے کاجول اور اجے کی طرف سے خاموشی ہے ، اور اداکارہ نے بھی اس حوالے سے مزید وضاحت نہیں دی کہ انہوں نے ایسا کیوں لکھا اور وہ ان کے ساتھ کیا مسائل ہیں کہ جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا سے دوری اختیار کررہی ہیں.

  • سارا علی خان نے ہوائی اڈے کے لائونج سے کیا چیز چرائی وکی کوشل نے بتا دیا

    سارا علی خان نے ہوائی اڈے کے لائونج سے کیا چیز چرائی وکی کوشل نے بتا دیا

    سارہ علی خان اور وکی کوشل دونوں کی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ نے دھوم مچا رکھی ہے اس فلم کا میوزک بھی بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. اس فلم کی تشہیر کے دوران وکی نے بتایا کہ ہم دونوں فلم کی تشہیر کے لیے احمد آباد سے اندور اور مزید کئی شہروں کا سفر کر رہے تھے، اس دوران ایک جگہ ائیر پورٹ پر سارا خان نے کچھ منٹوں کے لیے ہوائی اڈے کے لاؤنج میں نیند لی اور جب اٹھی تو وہ تکیہ لائونج سے اٹھا کر اپنے ساتھ ہی لے گئی. وکی نے بتایاکہ سارا نے یہ تکیہ لائونج سے چرایا تھا.اور اس کے بعد جہاں جہاں سفر کیا وہیں اس تکیے کو اپنے ساتھ رکھا.

    دوسری طرف سارا علی خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ بہت زیادہ کنجوس ہیں. انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایوارڈ شو کے لیے ابوظہبی میں تھیں، اور رومنگ چارجز پر 400 روپے خرچ کرنے کے بجائے، اپنے آس پاس کے لوگوں سے ہاٹ اسپاٹ تک رسائی کی درخواست کی۔یاد رہے کہ وکی اور سارا کو فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کے میں بہت پسند کیا جا رہا ہے.

  • کترینہ ایک مہینے میں چار بار گھر کا بجٹ تیار کرتی ہیں وکی کوشل

    کترینہ ایک مہینے میں چار بار گھر کا بجٹ تیار کرتی ہیں وکی کوشل

    بالی وڈ اداکار وکی کوشل اکثر اپنی اہلیہ کترینہ کیفے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں انہوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ میری اہلیہ گھر کے کام کاج میں بہت دلچپسی لیتی ہیں وہ گھر کے ملازموں کے ساتھی بھی بہت زیادہ رابطے میں رہتی ہیں. وہ ایک ہفتے میں ایک بار اپنے گھر کے تمام ملازموں کو بٹھا کر ان کے ساتھ گھر کا بجٹ ڈسکس کرتی ہیں اور اس دوران وہ بجٹ کو لیکر بہت ساری باتیں کرتی ہیں ، اور میں بیٹھ کر کترینہ کیف کو

    دیکھ رہا ہوتا ہوں ، مجھے ان کو یہ سب کرتا دیکھ کر بہت پیار آتا ہے.یوں میری اہلیہ ایک مہینے میں ایک بار کی بجائے چار بار بجٹ پیش کرتی ہیں اور میں چوں کیے بغیر جو وہ کہتی ہیں کر لیتا ہوں. وکی کوشل نے کہا کہ میری اہلیہ آئیڈیل بیوی ہیں وہ میرا اور میری ماں کا میری پوری فیملی کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں . کترینہ گھریلو ملازموں‌کے ساتھ ہندی میں بات کرتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ وہ انگلش کا استعمال نہ کریں کیونکہ سارے گھریلو ملازم انگلش سمجھنے والے نہیں ہوتے.