Baaghi TV

Category: شوبز

  • میری فیملی اور فیروز خان کا جو بھی معاملہ ہوا میں اسے ختم کر رہا ہوں منیب بٹ

    میری فیملی اور فیروز خان کا جو بھی معاملہ ہوا میں اسے ختم کر رہا ہوں منیب بٹ

    اداکار فیروز خان جنہوں نے کچھ عرصہ پہلے ایمن خان ، یاسر حسین ،ثروت گیلانی و دیگر کے نمبرز سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب مجھ سے معافی مانگیں. کیونکہ انہوں نے میری عزت خراب کرنے کی کوشش کی ہے. اداکاروں کے نمبرز سوشل میڈیا پر جاری کرنے کے بعد فیروز خان کو سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑا، یہاں تک کہ وہ تمام اداکار جن کے خلاف ہتک عزت کا فیروز خان نے کیس کیا، انہوں نے فیروز خان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا اعلان کر دیا. اب اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ فیروز خان کی ان تمام اداکاروں کے ساتھ صلح کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے جن کے نمبرز انہوں سوشل میڈیا پر جاری کئے. تاہم اب منیب بٹ

    جن کی اہلیہ ایمن خان کا نمبر بھی سوشل میڈیا پر فیروز خان کی طرف سے جاری کیا گیا اور انہیں معافی مانگنے کا کہا گیا انہوں نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا تھا لیکن اب منیب بٹ نے ہی ایک سوشل میڈیا پوسٹ‌ کے زریعے مداحوں کو آگاہی دی ہے کہ ” میری فیملی اور فیروز خان کا جو بھی معاملہ ہوا اس کو اپنے بڑوں کی رہنمائی سے ہم نے یہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ایک فیملی کی طرح باہمی احترام و محبت کا تعلق قائم رکھیں گے”. یوں‌منیب بٹ اور فیروز خان کی صلح ہو گئی ہے.

  • عامر خان کا بیٹا جنید اور جھانوی کپور کی بہن خوشی کا رومینس

    عامر خان کا بیٹا جنید اور جھانوی کپور کی بہن خوشی کا رومینس

    بالی وڈ‌ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان کے آج کل بہت چرچے ہیں ، گو کہ وہ اپنے والد کی طرح خوبصورت نہیں ہیں نہ ہی انہوں نے خود کو ہیروز کی طرح فٹ رکھا ہوا ہے لیکن اداکاری کا جنون ان کو بالی وڈ میں‌لے آیا ہے . جنید خان اپنی پہلی فلم ”مہاراجہ” سے پہلے ہی بالی وڈ میں ایک مشہور شخصیت بن چکے ہیں یہ فلم یش راج کے بینر تلے بنائی گئی ہے اور اس فلم سے جنید بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔ جنید کے حوالے سے اب کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک تامل فلم لو ٹوڈے کے ہندی ریمیک کا حصہ بن رہے ہیں دوسری طرف یہ بھی رپورٹس ہیں کہ وہ اس فلم کے زریعے پہلی بار جھانوی کپور کی بہن خوشی کپور کے ساتھ فلم میں

    کام کریں گے اور اس فلم ًٰمیں وہ خوشی کے ساتھ رومینس کرتے ہوئے دکھائی دیں گے. لوٹو‌ڈے خوشی کپور کی دوسری فلم ہے اس سے پہلے وہ زویا اختر کی ‘دی آرچیز’ میں اگستیہ نندا اور سوہانا خان کے ساتھ کام کر چکی ہے اور اسی فلم سے وہ بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو بھی کررہی ہیں. کہا جا رہا ہے کہ خوشی اور جنید خان کو جب یہ فلم آفر ہوئی تو ان دونوں‌ نے نہایت کم وقت لگایا ہاں کرنے میں.

  • کیا سلمان خان ایشوریا رائے بچن کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں ؟‌

    کیا سلمان خان ایشوریا رائے بچن کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں ؟‌

    سپر اسٹار سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے۔ ملک اور بیرون ملک ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 59.5 ملین فالوورز ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ صرف 36 لوگوں کو فالو کرتے ہیں؟ اس فہرست میں ان کے کچھ قریبی دوست، خاندان اور گرل فرینڈز شامل ہیں. سلمان خان جو کہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں۔ وہ اکثر اپنی فلموں کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کرتے رہتے ہیں. سلمان خان اپنی فیملی کے علاوہ انسٹاگرام پر جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شاہ اور سورج پنچولی کو فالو کرتے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ سپر اسٹار اپنی گرل فرینڈ لولیا ونتور کو بھی فالو کرتے ہیں۔ ان کی سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف اور سنگیتا بجلانی اس فہرست

    میں شامل ہیں۔ لیکن سب کے زہن میں‌سوال ہے کہ وہ ایشوریا رائے کو فالو کررہے ہیں یا نہیں توہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ ایشوریا رائے کو فالو نہیں کررہے.یاد رہے کہ سلمان خان کی شادی سنگیتا بجلانی کے ساتھ 1994 میں ہونے والی تھی، شادی کی تاریخ طے ہو چکی تھی لیکن اداکارہ سومی علی کے ساتھ افئیر کی خبروں‌ پر سنگیتا نے سلمان خان کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کر دیا. اسی طرح سے سلمان نے کترینہ کیف کو بھی کچھ عرصہ ڈیٹ کیا،اور ایشوریا رائے کو بھی لیکن دونوں‌ کے ساتھ شادی نہ ہو سکی.

  • سونو نگم کے والد اپنے سابق ڈرائیور کے ہاتھوں لٹ گئے

    سونو نگم کے والد اپنے سابق ڈرائیور کے ہاتھوں لٹ گئے

    بالی وڈ گلوکار سونو نگم کا شمار ہندی سینما کے مقبول اور کامیاب پلے بیک گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ فن کے شعبے میں ان کی خدمات کے لیے انھیں پدم شری جیسے کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے. سونو نگھم کے والد کے حوالے سے ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے. خبر کے مطابق ان کے والد کو ان کے سابق ڈرائیور نے لوٹ لیا ہے. اس چوری کے ھوالے سے ممبی کے ایک پولیس سٹیشن میں پرچہ درج ہوچکا ہے. پولیس تفتیش کررہی ہے کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے ابتدائی طور پرسونو نگھم کے والد اگم کمار کے ملازم ایک سابق ڈرائیور کو بدھ کے

    روز اندھیری میں ان کے ساتویں منزل کے فلیٹ سے 72 لاکھ روپے چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا اور ڈرائیور نے چوری کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے. اس نے کہا ہے کہ میں نے سونو نگم کے گھر میں چوری کی منصوبہ بندی اس وقت کی تھی جب مجھے آٹھ ماہ قبل نوکری سے برطرف کیا گیا تھا۔ اس نے کہا کہ میرے پاس اگم کمارکے فلیٹ کی ڈپلیکیٹ چابی تھی جس کا استعمال کرکے گھر میں داخل ہوا اور رقم لیکر قرار ہو گیا. یوں سونو نگھم کے والد اپنے ہی سابق ملازم کے ہاتھوں‌لٹ گئے.

  • اور جب سمرتی ایرانی نے سوشانت سنگھ راجپوت سے کہا کہ خود کو مارنا مت

    اور جب سمرتی ایرانی نے سوشانت سنگھ راجپوت سے کہا کہ خود کو مارنا مت

    بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت جنہوں نے 14 جون 2020 کو خود کشی کر لی تھی ، ان کی خود کشی کا معمہ آج تک حل نہیں‌ ہو سکا. سوشانت سنگھ کی اچانک موت نے بالی وڈ انڈسٹری کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا تھا. بہت سارے لوگوں‌کو اسکی وجہ بھی قرار دیا گیا لیکن پولیس تفتیش میں آج تک کچھ بھی کلئیر نہیں‌ہو سکا. حال ہی میں ادکارہ اور سیاستدان سمرتی ایرانی نے ایک انٹرویو میں کیا ہے یاد سوشانت سنگھ راجپوت کو یاد . انہوں نے کہا کہ
    جب میں نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی خبر سنی تو بہت زیادہ ٹوٹ گئی تھی ، مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ ایسا ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ جس روز سوشانت کی موت ہوئی اس وقت میں ایک وڈیو کانفرنس میں تھی ، میں اس کانفرنس کو نہیں‌روک سکی لیکن مجھے اتنا یاد ہے کہ میں نے سوشانت سنگھ کو کہا تھا کہ تم خود کو مارنا مت ، سمرتی نے کہا کہ مجھے جب بتایا گیا کہ اداکار کی موت ہو گئی ہے تو میرے دل کو دھچکا لگا اور میں نے

    سوچا کہ یہ زیادتی ہے اس نے وہی کیا جو اسکو کرنے سے منع کیا تھا ایک بار مجھے کال تو کرتا.یوں سمرتی ایرانی نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے دن کو یاد کیا اور اداس ہو گئیں. انہوں نے کہا کہ سوشانت ایک بہترین اداکار تھا.یاد رہے کہ سمرتی ایرانی نے ڈرامہ ساس بھی کبھی بہو تھی سے شہرت ھاصل کی ، آج کل وہ خواتین اور بچوں کی ترقی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

  • میں‌ نے جب شادی کی اسوقت اداکارائیں ایسا فیصلہ نہیں‌کرتی تھیں کرینہ کپور

    میں‌ نے جب شادی کی اسوقت اداکارائیں ایسا فیصلہ نہیں‌کرتی تھیں کرینہ کپور

    کرینہ کپور خان اور سیف علی خان بالی وڈ کے سب سے مشہور اور پیارے جوڑوًں میں سے ایک ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں 2008 میں فلم ٹشن کے سیٹ پر گرفتار ہوئے ، اس سے پہلے کرینہ نے شاہد کپور کے ساتھ پیار کی بینگیں‌بڑھا رکھی تھیں. تاہم چند سال دوستی رکھنے کے بعد دونوں نے 2012 میں شادی کر لی . کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں نے شادی کا فیصلہ کیا اس وقت ہیروئنز شادی کا فیصلہ کرتے وقت ہچکاتی تھیں کیونکہ اُن وقتوں میں‌شادی کرنے کا مطلب یہ تھا کہ کیرئیر پر بریک لگا لی جائے. لیکن اب ایسا نہیں

    ہے اب تو ہیروئینز شادی بھی کررہی ہیں اور ساتھ ہی کام کو بھی جاری رکھے ہوئے ہیں. اب شادی شدہ ہیروئین کو قبول کر لیا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میری خوش نصیبی رہی ہے کہ جب جو چاہا کیا ، کام بھی کیا اور جب شادی کا دل ہوا شادی بھی کرلی . انہوں نے کہا کہ میں نے باکس آفس پر کبھی کسی کے ساتھ مقابلہ نہیں کیا میرا مقابلہ میرے خود کے ساتھ ہی رہا ہے. کرینہ کہا کہ میں اپنی زندگی کے فیصلوں سے بہت زیادہ خوش ہوں مجھے کسی چیز یا فیصلتے کا پچھتاوا نہیں ہے.

  • امیتابھ بچن نے ایک بارپھر کام شروع کر دیا

    امیتابھ بچن نے ایک بارپھر کام شروع کر دیا

    بالی وڈ‌ کے بگ بی امیتابھ بچن جو کہ چند روز قبل شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے ، انہوں نے چند دن کے لئے کام سے بریک لے لیا تھا انہیں پسلیوں میں چوٹ لگی تھی ، گھر میں چند دن ریسٹ کرنے بعد امیتابھ بچن نے پھر سے کام شروع کر دیا ہے. انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شئیر کی میں گو کہ ابھی مکمل طور پر صحیتاب نہیں ہوا میری پسلیوں‌ کا علاج ہو رہا ہے لیکن میں نے کام دوبارہ شروع کر دیا ہے. 80 سالہ اداکار نے کہا کہ خراب صحت اور تکلیف دہ جسم کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں‌لیکن انسان اگر ول پاور دکھائے تو کر ہی سکتا ہے.

    اور ویسے بھی کام سے بڑھ کر کوئی تفریح نہیں ہے . ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بھی شکریہ ادا کیا اور کہا میرے مداح میری صحت کے بارے میں‌کافی کسنرن رکھتے ہیں جس کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں. یاد رہے کہ امیتابھ بچن بالی وڈ کے وہ فنکار ہیں جن کا شمار آج بھی زیادہ معاوضہ لینے والوں میں ہوتا ہے. امیتابھ بچن کم کم لیکن مسلسل کام کررہے ہیں.

  • اکشے کمار زخمی ہو گئے

    اکشے کمار زخمی ہو گئے

    بالی وڈ‌ کے کھلاڑی اکشے کمار جو ان دنوں اسکاٹ لینڈ میں‌فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ان کے ساتھ ٹائیگر شروف بھی شوٹنگ کررہے ہیں. اکشے کمار جو کہ اپنے ایکشن سینز خود کرتے ہیں ، وہ اپنا ایک ایکشن سین شوٹ کروا رہے تھے ، کہ اسٹنٹ کرتے وقت ان کو چوٹ لگ گئی. علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے ایکشن سین کو شوٹ کرواتے ہوئتے اکشے کمار کو کوئی سیریس انجری نہیں‌ہوئی صرف ان کے گھٹنے پر معمولی سی چوٹ آئی ہے. کہا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کو فی الوقت روک دیا گیا ہے لیکن اکشے کے بارے میں یہ اطلاعات ہیں کہ وہ اسکاٹ لینڈ کے شوٹنگ شیڈیول کو ختم کرنے کےلئے کوشش میں ہیں ان کی

    شوٹنگ زیادہ دن تک نہ رکے اور کام مکمل ہوجائے. اس فلم میں اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کے علاوہ سوناکشی سنہا ، مانوشی چھلر، الایا ایف اور پرتھوی راج سوکمارن بھی اہم کرداروں میں‌نظر آئیں گے . یاد رہے کہ چند دن قبل اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کرکے لکھا تھا کہ اسٹنٹ شوٹ کرنے سے زیادہ اطمینان بخش کوئی چیز نہیں . دوسری طرف سوناکشی سنہا کا اس فلم کے بارے میں‌ کہنا ہے کہ اکشے کمار کے ساتھ کام کرنا میرے لئے باعث فخر ہے.

  • پلاسٹک سرجری کروانے کی خبروں پر راج کمار رائو کا رد عمل

    پلاسٹک سرجری کروانے کی خبروں پر راج کمار رائو کا رد عمل

    بالی وڈ اداکار راج کمار رائو ہیں آج کل خبروں میں ، ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے. راج کمار رائو نے ایک عرصہ تک تو ایسی خبروں پر کوئی رد عمل نہیں دیا لیکن اب انہوں رد عمل دیا ہے. راج کمار کہتےہیں کہ جب میں اپنے بارے میں سنتا ہوں کہ میں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے تو مجھے غصہ نہیں آتا بلکہ میں مسکرا دیتا ہوں . راج کمار رائو نے کہا کہ میں نے بالکل بھی پلاسٹک سرجری نہیں‌کروائی اور کبھی ایسا سوچا بھی نہیں ، مجھے نہیں‌معلوم یہ بات کہاں‌سے چلی ہے کہ میں نے پلاسٹ سرجری کروائی ہے. میں‌ویسے حیران ہوں. راجکمار رائو نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار ہیں ان کی فلموں اور اداکاری کو بے حد سراہا

    جاتا ہے. اداکار بہت جلد فلم مسٹر اینڈ مس ماہی میں نظر آئیں گے۔ اس کو فلم کو شرن شرما ڈائریکٹ کررہے ہیں جبکہ جھانوی کپور ہیروئین کا کردار کررہی ہیں. شائقین راج کمار رائو اور جھانوی کپور کو دیکھنے کے لئے بےتاب ہیں. جھانوی کپور کی ایک عرصہ سے کوئی فلم ہٹ نہیں‌ ہوئی لہذا انہیں فلم مسٹر اینڈ مس ماہی سے کافی امیدیں وابستہ ہیں ان کا ماننا ہے کہ یہ فلم منفرد ثابت ہوگی.

  • انوشکا شرما غیر معمولی سٹائلش ہیں کرن جوہر

    انوشکا شرما غیر معمولی سٹائلش ہیں کرن جوہر

    بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں ، جب آتی ہے باری ان کے فیشن سینس کی تو اسے بہت سراہا جاتا ہے. حال ہی میں انوشکا نے ایک تقریب میں شرکت کی اس میں انہوں نے وائلٹ گاؤن زیب تن کر رکھا تھا.انوشکا شرما کی یہ تصاویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے انکی خوبصورتی اور سٹائلش انداز کو بے حڈ سراہا. مداحوں کے ساتھ ساتھ کرن جوہر نے بھی کی انوشکا کی کھل کر تعریف اور کہا کہ انوشکا غیر معمولی سٹائلش ہیں. وہ اپنے سٹائل میں یکتا ہیں. کرن جوہر نے انوشکا کی تعریف اپنی انسٹاگرام

    سٹوری میں کی اور لکھا کہ انوشکا نے ہمیشہ ہی اپنے فیشن سینس سے سب کو حیران کیا ہے. کرن جوہر کی اس تعریف پر ہوئیں انوشکا بے حد خوش اور انہوں نے رد عمل کا اظہار پیار بھرا ایموجی سینڈ کر کے کیا. انوشکا کی حالیہ تصاویر پر ان کے شوہر ویرات کوہلی نے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا اور دل والا ایموجی بنایا ، اسی طرح‌ سے نرگس فخری نے بھی کہا کہ واقعتا بہت خوبصورت .واضح رہے کہ انوشکا شرما بالی وڈ کی وہ اداکارہ ہیں جس کے ساتھ انڈسٹری میں آتے ہی یش راج فلمز نے پانچ سال کے لئے معاہدہ کر لیا تھا.