Baaghi TV

Category: شوبز

  • مہوش حیات کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    مہوش حیات کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    اداکارہ مہوش حیات جنہوں نے چھوٹی سکرین پر کامیابی سمیٹنے کے بعد بڑی سکرین کا رخ کیا. انہوں نے بڑی سکرین پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے. مہوش حیات کے پاس یہ اعزاز ہے کہ حالیہ دور میں وہ واحد ہیروئین ہیں جن کی تمام فلموں نے دیگر ہیروئینز کی فلموں سے زیادہ بزنس کیا. مہوش نے بین الاقوامی پراجیکٹس بھی کئے جس میں مس مارول کا نام قابل زکر ہے. مداح مہوش حیات کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں. ان کے لئے خوشخبری ہے کہ مہوش انہیں اب ایک بار پھر ٹی وی پر دکھائی دیں گی. جی ہاں مہوش حیات نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ میں ٹی وی پر واپسی کررہی ہوں اور شائقین اس سال کے آخر میں

    مجھے ڈرامے میں دیکھیں گے. مہوش نے کہا کہ میں سکرپٹس پڑھ رہی ہوں کافی تعداد میں میرے پاس سکرپٹس موجود ہیں ہو سکتا ہےکہ ایک آدھ سکرپٹ کے لئے ہاں کردوں گی. یوں مہوش حیات نے چھوٹی سکرین پر ایک بار پھر نظر آنے کی نوید سنا دی ہے. یاد رہے کہ مہوش حیات کا شمار اس وقت ٔپاکستان کی نمبر ون ہیروئنز میں ہوتا ہے. انہوں نے ماڈلنگ میں‌ نام پیدا کیا اس کے بعد اداکاری کی طرف آئیں اور اداکاری میں ان کی یہ پہچان ہے کہ وہ پاکستان کی نمبر ون اداکارہ ہیں.

  • سلمان خان اور سورج برجاتیہ ایک بار پھر ایک ہو گئے

    سلمان خان اور سورج برجاتیہ ایک بار پھر ایک ہو گئے

    بالی وڈ اداکار سلمان خان اور سورج برجاتیا کی کامیاب جوڑی جب بھی ایک ساتھ آتی ہے کچھ نہ کچھ نیا اور الگ ہی لاتی ہے. ان دنوں نے ، میں نے پیار کیا ، ہم آپ کے ہیں کون اور پریم رتن دھن پائیو جیسی دیگر فلموں میں شائقین کو بہت زیادہ متاثر کیا، اہم بات یہ ہے کہ ان تینوں فلموں میں سلمان خان کا نام پریم رکھا گیا. کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان اور سورج برجاتیہ ایک بار پھر ایک فلم میں نظر آئیں گے اس فلم کا نام عارضی طور پر ‘پریم کی شادی’ رکھا گیا ہے۔ کہاجا رہا ہے کہ یہ فلم دیوالی 2024 کو ریلیز کی جائیگی . زرائع کا کہنا ہے کہ اس فلم پر سلمان خان اور سورج

    پرجاتیہ کی بات چیت کافی عرصے سے چل رہی تھی اور اب آکر فلم کے معاملات طے پا گئے ہیں. اس فلم کی شوٹنگ رواں برس نومبر/دسمبر میں شروع کیا جائیگی . پریم کی شادی میں سلمان خان کے علاوہ دیگر کاسٹ میں کون کون شامل ہو گا اس کی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں‌. لیکن سلمان خان اور سورج برجاتیہ کے مداح کافی خوش ہیں. یاد رہے کہ سورج اور سلمان کی جوڑی انکی پہلی ہی فلم سے سپر ہٹ ہے.

  • شاہ رخ خان نے  کپل شرما کی زندگی کے بد ترین دور میں کس طرح  انکی مدد کی ؟

    شاہ رخ خان نے کپل شرما کی زندگی کے بد ترین دور میں کس طرح انکی مدد کی ؟

    ہندوستان کے معروف اداکار. کامیڈین اور میزبان کپل شرما برسوں سے اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ ان کا ‘دی کپل شرما شو،’ ناظرین شوق سے دیکھتے ہیں اس شو کو ٹی وی کی تاریخ کا ایک بہترین انٹرٹینمنٹ شو مانا جاتا ہے . کپل شرما نے حال ہی میں ایک انکشاف کیا ہے کہ جب انکی زندگی اور کیرئیر کے معاملات ٹھیک نہیں‌چل رہے تھے تو اس وقت وہ ڈپریشن کا شکار ہوتے چلے جا رہے تھے ایسے میں شاہ رخ خان نے ان سے ملاقات کی اور انہیں ایک گھنٹے تک تسلی دی اور کہا کہ سب تم سے پیار کرتےہیں تم پریشان مت ہو،

    آج اگر اچھا وقت نہیں ہے تو کل آجائیگا بس انتظار کرو ، خود کو خوش رکھو. کپل شرما پر رجت شرما کے شو میں ایک الزام لگا کہ انہوں نے شو پر انیل کپور، اجے دیوگن، اکشے کمار اور شاہ رخ خان جیسے بڑے سٹارز کو انتظار کروایا اور شو پر گئے نہیں تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ اُن وقتوں‌کی باتیں ہیں جب میں شدید ڈپریشن میں تھا اور شدید زہنی مسائل سے جُوج رہا تھا. یاد رہے کہ کپل شرما کی بالی وڈ انڈسٹری کے تقریبا تمام بڑے فنکاروں کے ساتھ دوستی ہے سب ان کے کام اور ٹیلنٹ کی وجہ سے کافی سراہتے ہیں.

  • پروین بابی فلم شان کے سیٹ سے مہیش بھٹ کے ساتھ کیوں بھاگیں؟‌

    پروین بابی فلم شان کے سیٹ سے مہیش بھٹ کے ساتھ کیوں بھاگیں؟‌

    بالی وڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ اور پروین بابی کا معاشقہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے. حال ہی میں فلمساز مہیش بھٹ نے پروین بابی کے ساتھ بھاگنے کی داستان سنائی. انہوں نے کہا کہ جب پروین بابی فلم شان کررہیں تھیں جس میں وہ مرکزی کردارمیں تھیں اسی دوران ان کا دماغ کا علاج چل رہا تھا اور ڈاکٹروں نے کہا کہ ان کو بجلی کے جھٹکے لگیں گے اور چھ سے آٹھ ہفتوں تک ایسا ہوتا رہے گا. یہ سن کر میں کافی پریشان ہوا کیونکہ میں جس خاتون سے محبت کرتا تھا اسکو دماغی طور پر بیمار دیکھ کر کافی پریشانی ہورہی تھی . اور بجلی کے جھٹکے دیے بغیر پروین بابی کا علاج ممکن نہ تھا. مجھ سے یہ سب برداشت نہیں‌ہو رہا تھا لہذا جب وہ فلم شان کرہی تھی تو میں اسکو

    لیکر بھاگ گیا اور بنگلور لے گیا میں ، شان کے ڈائریکٹر رمیش سپی کے دفتر گیا لیکن کچھ نہ کہا واپس آگیا کیونکہ پروین اس فلم کی ہیروئین تھی اور ان دنوں میں‌دماغی بیماری ایک بہت بڑا مسئلہ سمجھا جاتا تھا، یوں مجھے پروین بابی کو لیکر بھاگنا پڑا. یاد رہے کہ مہیش بھٹ نے اپنی اور پروین بابی کی زندگی اور تعلق پر فلم بنائی جس کا نام تھا وہ لمحے یہ فلم 2005 میں ریلیز ہوئی تھی اس میں کنگنا رناوت نے پروین بابی کو کردار ادا کیا تھا جسے بہت سراہا گیا تھا.

  • شاہ رخ خان نے تاپسی پنو سے یہ کیوں کہا؟ بےعزتی نہ کروانا

    شاہ رخ خان نے تاپسی پنو سے یہ کیوں کہا؟ بےعزتی نہ کروانا

    بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ ان کو بھارتی فلم انڈسٹری کا سب سے زیادہ خوش مزاج آرٹسٹ بھی کہا جاتا ہے. شاہ رخ خان کے بارے میں بہت ساری بالی وڈ شخصیات کہتی ہیں کہ وہ بہت گرمجوشی سے ملتے ہیں اور اپنائیت کا احساس ہوتا ہے. حال ہی میں اداکارہ تاپسی پنوں نے بھی ایک ایسی ہی بات شئیر کی ہے جس سے اداکار کے خوش مزاج ہونے کا ثبوت ملتا ہے. تاپسی نے کہا کہ جب میں پہلی بار شاہ رخ خان سے ان کے گھر ملی تھی ۔ان کے مینجر نے انہیں شاہ رخ خان سے متعارف کرایا تو شاہ رخ خان نے کہا کہ میں ان کو انکے کام کی وجہ سے آل ریڈی جانتا ہوں. تاپسی نے کہا کہ شاہ رخ خان نے میرے برے وقت میں میری بہت

    مدد کی ، انہوں نے میرا تعارف اپنے کچھ غیر ملکی مہمانوں سے کروایا اور مجھے بہترین اداکارہ کہا ، انہوں نے مہمانوں سے کہا کہ میں آپ کا تعارف بہترین اداکارہ سے کرواتا ہوں ، تو مجھے سمجھ نہیں آئی کہ کس کو بہترین اداکارہ کہہ رہے ہیں میں نے شاہ رخ خان جو کہ اپنے غیر ملکی دوستوں کے ساتھ کھڑے تھے انکی باتوں میں‌خلل ڈالا اس کے بعد شاہ رخ خان نے مجھے الگ لیجا کر کہا کہ بےعزتی مت کرا میں تیری ہی بات کررہا ہوں.

  • شرمیلا ٹیگور کو ان کے شوہر نواب منصور علی خان پٹودی  نے کیسے پرپوز کیا ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    شرمیلا ٹیگور کو ان کے شوہر نواب منصور علی خان پٹودی نے کیسے پرپوز کیا ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور جنہوں ساٹھ اور ستر کی دہائی میں بالی وڈ انڈسٹری پر راج کیا ان کے نام سے فلمیں بکتی تھیں، شرمیلا اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کی وجہ سے آج بھی جانی جاتی ہیں. انہوں نے اپنے زمانے کے معروف کرکٹر نواب منصور علی خان پٹودی کے ساتھ شادی کی. حال ہی میں‌ شرمیلا ٹیگور نے اپنی محبت کی کہانی شئیر کی اور بتایا کہ کس طرح انہیں ان کے شوہرمشہور کرکٹر نواب منصور علی خان پٹودی نے پیرس میں پرپوز کیا تھا. انہوں نے کہا کہ ہم دونوں‌پیرس میں تھے اور وہاں پر باسٹیل ڈے تھا اور پورا شہر سڑکوں پر اپنی

    آزادی کا جشن منا رہا تھا۔ نواب منصور علی خان پٹودی نے گھٹنے کے بل بیٹھ کر مجھے کہا کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی ، شور بہت زیادہ تھا میں سن نہ سکی کہ انہوں نے کیا کہا ہے. انہوں نے دوبارہ دہرایا کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی تو میں نے کہہ دیا ہاں یوں اس کے بعد ہم دونوں کی شادی ہو گئی. شرمیلا نے کہا کہ میرے شوہر نہایت ہی نفیس انسان تھے انہوں نے کبھی بھی مجھے کسی بات سے اس طرح‌سے منع نہیں‌کیا تھا کہ محسوس ہو کے حق جتا رہے ہیں یا روایتی شوہر بن رہے ہیں.

  • سنیتا مارشل کو ہے کس کردار کی تلاش ؟

    سنیتا مارشل کو ہے کس کردار کی تلاش ؟

    ماڈلنگ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کے بعد اداکاری کا رخ کرنے والی سنیتا مارشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ روٹین کے کرکردار تو ملتے ہی رہتے ہیں اور ہم کرتے بھی رہتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس چوائس ہی نہیں ہوتی. انہو‌ں نے کہا کہ لیکن اداکاروں کی خواہش ضرور ہوتی ہے کہ ان کو روٹین سے ہٹ کر کردار ملیں. سنیتا نے کہا کہ میری بھی خواہش ہے کہ میں کسی پروفیشنل ایتھلیٹس کے کردار کروں ، میری شدید خواہش رہی ہے کہ میں کسی پولیس آفیسر خاتون کا کردار ادا کرؤں . انہوں نے کہا کہ ایسے کردار لڑکیوں کو بہت زیادہ موٹیویشن دیتے ہیں اور

    میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسے کردار کروں جو لڑکیوں‌کو موٹیویشن دیں. میں خوش ہوں کہ ماڈلنگ کے بعد اداکاری کی میدان میں بھی میرے چاہنے والوں نے مجھے بے حد سراہا. سنتیا نے کہا کہ اچھے کردار کو حاصل کرنے کے لئے سال ہا سال لگ جاتےہیں. انہو‌ں نے کہا کہ آج ڈرامہ اچھا بن رہا ہے جو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہی کچھ دکھایا جا رہا ہے. یاد رہے کہ سنتیا مارشل سے ماہرہ خان نے ایک بار کہا تھا کہ میری شکل تم سے بہت ملتی ہے تم میری بہن لگتی ہوجس پر سنتیا نے خوشی کا اظہار کیا تھا.

  • عامر خان 58 سال کے ہو گئے

    عامر خان 58 سال کے ہو گئے

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہو گئے ہیں 58 برس کے. آج وہ اپنی 58 ویں سالگرہ منا رہے ہیں. عامر خان بالی وڈ کے اداکار، فلم ڈائریکٹر اور کامیاب پروڈیوسر ہیں.اپنے 30 سالہ کیرئیر کے دوران انہوں نے متعدد فلموں میں‌نہ صرف اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ فلمیں بنائیں بھی اور شائقین کی خوب داد وصول کی . ان کی خدمات کے اعتراف میں‌ انہیں حکومت ہند نے 2003 میں پدم شری اور 2010 میں پدم بھوشن سے نوازا، یہی نہیں‌بلکہ 2017 میں چین کی حکومت نے انہیں اعزازی خطاب بھی دیا. عامر خان کو نو فلم فیئر ایوارڈز، چار نیشنل فلم ایوارڈز، اور ایک اے اے سی ٹی اے ایوارڈ بھی مل چکا ہے ک. عامر خان کے پاس یہ اعزاز بھی ہے کہ ان کی فلم

    لگان آسکر کے لئے نامزد ہوئی. عامر خان نے بطور چائلڈ ایکٹر اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز اپنے ہی چچا ناصر حسین کی فلم یادوں کی بارات جو کہ 1973 میں ریلیز ہوئی اس سے کیا . اس کے بعد انہوں نے 1984 میں ایک فلم کی لیکن ان کو کامیابی نہ مل سکی لیکن 1988 میں بننے والی فلم قیامت سے قیامت تک نے ان کو راتوں رات سپر سٹار بنا دیا اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. ان کی مشہور فلموں میں دل ، راجہ ہندوستانی ، سرفروش ، عشق ،
    لگان ، رنگ دے بسنتی ، میلہ و دیگر قابل زکر ہیں. انہوں نے لال سنگھ چڈھا جیسی فلمیں بھی پرڈیوس کیں.

  • انوشکا شرما ہیں خوشی سے نہال کیوں؟‌

    انوشکا شرما ہیں خوشی سے نہال کیوں؟‌

    بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما آج کل بہت خوش ہیں ، اس خوشی کااظہار انہوں‌ نے کیا ہے سوشل میڈیا پر ، جی ہاں انوشکا شرما نے اپنے شوہر معروف کرکٹر ویرات کوہلی کی میچ میں سنچری بنانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، تفصیلات کے مطابق انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی تین سال کے بعد سنچری کی ہے. انوشکا کے ساتھ ساتھ کرکٹر ویرات کوہلی بھی کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میری جیت اور اپنی سنچری کو اپنی اہلیہ کے نام کرتا ہوں. دوسری طرف انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر میچ

    کھیلتے ہوئے اپنے شوہر کی ایک وڈیو شئیر کی اور کیپش لکھا کہ میرے شوہر کی طبیعت ناساز ہے لیکن وہ پھر بھی جذبے کے ساتھ نہ صرف کھیل رہے ہیں بلکہ سنچری بھی کر لی ہے ، انہوں نے مزید یہ بھی لکھا کہ مجھے ویرات کے اس جذبے نے ہمیشہ ہی بہت سراہا ہے. انوشکا شرما کی اس پوسٹ پر انوشکا کے بالی وڈ ساتھیوں اور مداحوں نے مبارکباد کے کمنٹس کئے. واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے محبت کی شادی کی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں.

  • ملالہ یوسفزئی کی دستاویزی فلم Stranger at the Gate آسکرز نہ جیت سکی

    ملالہ یوسفزئی کی دستاویزی فلم Stranger at the Gate آسکرز نہ جیت سکی

    ملالہ یوسفزئی جو کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر چھائی رہیں ، انہوں نے حال ہی میں 95 یں آسکرز کی تقریب میں شرکت کی ، اس تقریب میں انہوں‌ نے سلور رنگ کی میکسی پہن رکھتی تھی انہیں اس لباس میں بہت پسند کیا گیا ، دنیا بھر میں ملالہ کے اس انداز اور لباس کی بہت پذیرائی ہوئی. لیکن ملالہ کو آسکر نے وہ خوشی نہ دی جس کا شاید وہ آنکھوں میں خواب لئے تقریب میں شریک ہوئیں تھیں ، ملالہ یوسفزائی کی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلمStranger at the Gate آسکرز ایوارڈ پانے میں ناکام رہی. اس ایوارڈ‌ میلے میں بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کا ایوارڈAll Quiet on the western front نے جیتا اس فلم کی کہانی پہلی جنگِ عظیم کے دوران پیش آنے والے

    تنازعات کی داستان کو بیان کرتی ہے. آسکرز کی اس تقریب کا میلہ لاس اینجلس میں سجا جہاں دنیا بھر سے نامور شخصیات نے شرکت کی اور ایونٹ کو یادگار بنایا ، ایونٹ کی میزبانی کے فرائض جمی کیمل نے ادا کئے. اس کے علاوہ ہم آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ آسکر ایوارڈز کی 60 سالہ تاریخ میں پہلی بار اس تقریب میں بچھائے جانے والے سرخ قالین کا رنگ تبدیل کیا گیا جسے بہت سراہا گیا.