Baaghi TV

Category: شوبز

  • عاطف اسلم کے گھر بیٹی کی پیدائش

    عاطف اسلم کے گھر بیٹی کی پیدائش

    معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک خوشخبری شئیر کی ہے اور وہ خوشخبری ہے کہ عاطف اسلم کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے . عاطف اسلم نے یہ خبر اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے دی اور لکھا کہ میری اہلیہ اور میری بیٹی دونوں خیریت سے ہیں. عاطف اسلم نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی بیٹی کو ملکہ کہہ کر مخاطب کیا.انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’حلیمہ عاطف اسلم‘ رکھا ہے، عاطف نے لکھا کہ حلیمہ عاطف کی طرف سے مداحوں کو رمضان مبارک۔ عاطف اسلم نے جیسے ہی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے

    ساتھ شئیر کی تو انہیں مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا. بھارتی اداکار شرد ملہوترا اور پاکستانی اداکار احمد علی بٹ، اعجاز اسلم، منظر صہبائی نے بھی عاطف اسلم کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد پیش کی۔یاد رہے کہ عاطف اسلم اور سارا بھروانہ نے دس سال قبل محبت کی شادی کی. دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے اور دونوں ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں. عاطف اسلم ایک بڑی تعداد میں مداح رکھتے ہیں، وہ دور حاضر کے مقبول ترین گلوکار ہیں جن کے گیتوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پسند کیاجاتا ہے.

  • یقین  نہیں آ رہا میں آپ سے سے ملی ہوں مشی خان کا عمران خان  کے ساتھ  ملاقات پرتبصرہ

    یقین نہیں آ رہا میں آپ سے سے ملی ہوں مشی خان کا عمران خان کے ساتھ ملاقات پرتبصرہ

    پاکستان کے شوبز ستارے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں . حال ہی میں‌ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں پٹھان ہو ں اور پٹھان سیاستدان کو ہی سپورٹ‌کرتی ہوں. ماہرہ خان کا اشارہ عمران خان کی طرف تھا. اسی طرح سے مشی خان بھی عمران خان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں. انہوں نے حال ہی میں عمران خان کے ساتھ انکی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی ہے. مشی خان اس ملاقات پر بہت زیادہ خوش ہیں ، اس ملاقات میں ان کے ساتھ دیگر شوبز ستارے بھی موجود تھے. مشی خان نے سوشل میڈیا پر اپنی

    اور عمران خان کی ملاقات کے دوران لی گئی تصویر شئیر کی اور اس کا کیپشن لکھا کہ مجھے تو ابھی بھی یقین نہیں آ رہا کہ میں آپ سے ملی ہوں یا میری آپ کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے. مشی خان کے ساتھ جتنے بھی دیگر شوبز ستارے ملے ان کی بھی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے، سب اسی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگا کر دلچپسپ کیپشنز لکھ رہے ہیں اور اپنے اپنے انداز میں‌خوشی کا اظہار کررہے ہیں. واضح رہے کہ مشی خان عمران خان کو اس ملک کا مسیحا سمجھتی ہیں اور باقی تمام سیاستدانوں کو غدار اور ملک دشمن سمجھتی ہیں.

  • حج مہنگا لیکن نماز کی ادائیگی مفت ہے فیضان شیخ

    حج مہنگا لیکن نماز کی ادائیگی مفت ہے فیضان شیخ

    جیسے ہی ماہ رمضان کے چاند کا اعلان ہوا تو ہر کسی کو ہر طرف سے مبارکباد کا سلسلہ موصول ہونا شروع ہو گیا. اداکار فیضان شیخ نے بھی اپنے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد دی . اور کہا کہ رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے میں سب کو اسکی مبارکباد پیش کرتا ہوں. ہاں ٹھیک ہے حج مہنگا ہو گیا ہے وہ ہم میں سے بہت سارے لوگوں کی پہنچ سے باہر ہے لیکن نماز اب بھی مفت ہے اسکی ادائیگی کرنے میں‌ بالکل بھی پیسہ نہیں لگتا. حج تو ویسے بھی صاحب استطاعت لوگوں پر فرض ہے. انہوں نے کہا کہ مہنگائی جتنی بھی بڑھ گئی ہے لیکن زکوۃ کی شرح ابھی

    بھی نہیں بڑھی اس لئے پریشان نہ ہوں اور خدا کی عبادت کریں ، ایمانداری سے چلیں ، روزے رکھیں ، پانچ وقت کی نماز کی پابندی کریں. انہوں نے کہا کہ سچ بولنے پر بھی کسی قسم کا ٹیکس نہیں ہے. یوں فیضان شیخ نے الگ اور منفرد انداز میں اپنے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد دی. فیضان شیخ کے اس انداز کوکافی سراہا گیا اور انہیں بھی ان کے مداحوں نے رمضان کی مبارکباد دیکر دعائیں دیں.

  • میری موت بارے خبریں فیک ہیں. اداکار محمود اسلم

    میری موت بارے خبریں فیک ہیں. اداکار محمود اسلم

    میری موت بارے خبریں فیک ہیں. اداکار محمود اسلم
    پاکستان کے سینئر اداکار محمود اسلم نے خودسے متعلق انتقال کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنےوالی فیک خبروں پر یقین نہ کیا جائ کیونکہ یہ خبریں فیک ہیں جبکہ واضح رہے کہ فیس بک سمیت دیگر پلیٹ فارم پر اداکار محمود اسلم کے انتقال کی جعلی خبریں شیئر کی جا رہی ہیں، جس کے بعد ان کے چاہنے والے بڑی تجسس میں پڑ گئے ہیں۔


    اپنے آفیشل انسٹا گرام پیج پر ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں آپ کے سامنے ہوں اور زندہ سلامت ہوں، تھوڑی دیر پہلے کسی نے سوشل میڈیا پر یہ خبر چلا دی ہے کہ میرا انتقال ہو گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    خیال رہے کہ محمود اسلم پاکستان کے معروف اداکار ہے حال ہی میں انہوں نے اپنے مشہور ڈراموں کر کے شائقین کے دل جیت لیے ہیں، نجی ٹی وی میں ان کا ڈرامہ ’بلبلے‘ کافی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیے ہوئے ہے کہ اس ڈرامے میں ان کے ہمراہ حنا دلپذیر، نبیل قریشی اور عائشہ عمر سمیت دیگر شامل ہیں۔

  • سپاٹی فائی نے اپنی ویب سائٹ سے بالی وڈ گانے کیوں ہٹائے وجہ سامنے آ گئی

    سپاٹی فائی نے اپنی ویب سائٹ سے بالی وڈ گانے کیوں ہٹائے وجہ سامنے آ گئی

    آڈیو اسٹریمنگ اور میڈیا سروس اسپاٹی فائی نے اپنی ویب سائٹ سے چند بالی وڈ گانے ہٹائے تو ایک تہلکہ مچ گیا سوشل میڈیا پر اسے بہت زیادہ ڈسکس کیا گا لیکن سپاٹی فائی نے اپنی پوزیشن کلئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنی ویب سائٹ سے 100 کے قریب بالی وڈ کے گانے ہٹائے ہیں اس میں‌کوئی شک نہیں ہے لیکن ہم نے ایسا وجہ کے تحت کیا ہے ، اور وجہ یہ ہے کہ ان تمام گانے جن کو ہٹایا گیا ہے ان کے مالکان کے ساتھ نیا معاہدہ نہیں ہو سکا.اور اگر نیا معاہدہ نہ ہو تو ہم وہ چیز اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیتے ہیں. یاد رہے کہ آڈیو پلیٹ فارم سے گانے ہٹائے

    جانے کے بعد متعدد بھارتی مداحوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسپاٹی فائی کے خلاف احتجاج بھی کیا. ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ بس فیصلہ ہو گیا، میں ایپل میوزک کی طرف جا رہا ہوں۔ میں نہیں مان سکتا کہ سپاٹی فائی نے تمام بالی وڈ گانے ہٹا دیے ہیں۔ میں رو رہا ہوں۔اسی طرح سے ایک اور مداح نے لکھا کہ میری آدھی پلے لسٹ ختم ہو چکی ہے اور آج رات میری سالگرہ کی تقریب ہے۔کھیل ختم ہو گیا.

  • بگ باس 11 کی حنا خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    بگ باس 11 کی حنا خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    بھارتی اداکارہ حنا خان جنہوں نے بگ باس 11 میں بطور امیدوار شرکت کی تھی انہوں نے ھال ہی میں عمرے کی سعادت ھاصل کر لی ہے. حنا خان نے عمرہ کی ادائیگی اپنی فیملی کے ساتھ کی اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیں،. حنا خان نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران اور اس سے پہلے کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں ، عمرہ کے بعد انہوں نے ایک وڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ میں نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کر لی ہے میری دعا ہے کہ خدا ہماری دعائیں قبول فرمائے. اس وڈیو میں حنا خان چہرے سے بہت ہی پر سکون اور خوش دکھائی دے رہی ہیں. حنا خان کی اس وڈیو کے بعد ان کو انکے مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونا شروع ہو گئیں . بہت سارے مداحوں نے ماشاء اللہ لکھ کر کہا

    کہ خدا آپ کا عمرہ قبول فرمائے اور آپ کی دعائیں قبول فرمائیں. یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں‌ہے کہ کسی اداکار نے عمرہ یا حج کی ادائیگی کی ہے تو اسکی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اس سے قبل بھی شاہ رخ خان ، عامر خان و دیگر کی ایسی وڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جس میں وہ خدا کے گھر میں کھڑے ہیں.

  • کیا عامر خان اور کرن رائو پھر سے ایک ہو گئے؟

    کیا عامر خان اور کرن رائو پھر سے ایک ہو گئے؟

    بالی وڈ اداکار عامر خان اور کرن رائو نے محبت کی شادی کی اور یہ شادی تقریبا 15 سال تک برقرار رہی ،. اس کے بعد انہوں نے نہایت ادب اور احترام کے ساتھ ایک دوسرے سے اپنے راستے جدا کر لئے. لیکن طلاق کے بعد عامر‌خان اور کرن رائو ایک دوسرے کے ساتھ کافی زیادہ دکھائی دینے لگے ہیں. یہاں تک کہ کہیں خوش کا موقع ہو یا غم کا، کرن اور عامر خان ایک ساتھ ہی تقریب میں آتے اور جاتے ہیں. یوں ان کا ایک دوسرے کے ساتھ طلاق کے بعد بھی آنا جانا رہتا ہے خبروں میں . حال ہی میں بھارت میں نامور بزنس مین کشور بجاج کا انتقال ہوا تو اس موقع پر جہاں بالی وڈ کی دیگر شخصیات بزنس مین کے گھر تعزیت کے لئے پہنچیں وہیں عامرخان کو کرن رائو کے ساتھ دیکھا گیا. دونوں ایک ہی وقت میں آئے اور

    ایک ساتھ واپس بھی چلے گئے. ان کے ایک ساتھ آنے اور جانے کے عمل نے ایک بار پھر انہیں خبروں کی زینت بنا دیاہے. طلاق کے بعد کرن کے ساتھ تعلق کے حوالے سے عامر خان کہتے ہیں کہ میرا ان کے ساتھ ایک اچھا تعلق ہے وہ مجھے سمجھتی ہیں لیکن وہ الگ بات ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چل سکے لیکن ہم اپنے اس رشتے سے بھی خوش ہیں.

  • میشا شفیع اور اداکار حسن منہاج کی موسٹیچ کو ایوارڈ مل گیا

    میشا شفیع اور اداکار حسن منہاج کی موسٹیچ کو ایوارڈ مل گیا

    گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع جو سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کا سامنا کرتی ہیں لیکن جب کام کی باری آتی ہے تو ان کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف ضرور کیاجاتا ہے. میشا شفیع اور اداکار حسن منہاج کی فلم موسٹیچ نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے. فلم کی کہانی ایک 13 سالہ مسلمان لڑکے کے گرد گھومتی ہے، جسے کیلیفورنیا میں اپنے اسکول میں مونچھوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم موسٹیچ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع اور پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین اداکار حسن منہاج نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔اسے عمران جے خان نے ڈائریکٹ کیا ہے کو ساﺅتھ

    بائے ساﺅتھ ویسٹ فیسٹیول میں نیریٹیو فیچر مقابلے کیٹیگری میں آڈیئنس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے . اس کامیابی پر میشا شفیع اور حسن منہاج کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے. دونوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی آخری اسکریننگ کے دوران اس قدر ہاس فل تھا کہ ہمیں اپنی سیٹ بھی چھوڑنی پڑ گئی.حسن منہاج اور میشا شفیع اپنی اس کامیابی کو اپنے مداحوں کی کامیابی قرار دے رہے ہیں. یاد رہے کہ میشا شفیع نہ صرف پاکستانی بلکہ بین الاقوامی پراجیکٹس بھی کرتی ہیں. ان کا گایا ہوا ایک پنجابی گیت ہمایوں سعید کی ابھی تک کی آخری فلم لندن نہیں جائونگا میں شامل کیا گیا جسے مداحوں نے بہت پسند کیا .

  • ماہرہ خان خود پر ہونے والی تنقید سے نالاں

    ماہرہ خان خود پر ہونے والی تنقید سے نالاں

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان جو بلاوجہ ہی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں اس حوالے سےوہ کئی بار گفتگو بھی کر چکی ہیں ایک بار پھر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کچھ بھی نہ کہوں تب بھی مجھے ٹرول کیا جاتا ہے مجھ پہ تنقید کی جاتی ہے جھوٹی باتیں میرے ساتھ منسوب کی جاتی ہیں. اور سب سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسا کرنے والے جن اکائونٹس سے ایسا کررہے ہیں ان پہ ان کی کوئی تصویر نہیں ہوتی یہاں تک کہ انہوں نے اپنے نام سے بھی یہ اکائونٹس نہیں بنائے ہوتے. ماہرہ خان نے کہا کہ میں تو یہ چاہوں گی

    کہ سوشل میڈیا پت ہر صارف کے اکائونٹ کو بلیو ٹک ملنا چاہیے تاکہ اپنی اصل شناخت کے ساتھ ہم کسی کے ساتھ بات کریں . انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بہت سارے اکائونٹس سوشل میڈیا پر چل رہے ہیں اور ایسی ایسی تنقید کی جاتی ہے کہ میں پریشان ہوجاتی ہوں کہ اتنی شدت کے ساتھ کوئی کسی کے خلاف اتنی مہم کیسے چلا سکتا ہے.ماہرہ خان نے کہا کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ سوشل میڈیا پر اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب نہ دوں اور میں نہیں‌دیتی لیکن افسوس ضرور ہوتا ہے.

  • نامور اداکارہ شمیم آرا کا یوم پیدائش

    نامور اداکارہ شمیم آرا کا یوم پیدائش

    پاکستان کی نامور فلمی اداکارہ اور ہیروئن شمیم آرا 22 مارچ 1938ء کو علی گڑھ موجودہ بھارت میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا پیدائشی نام پتلی بائی تھا مگر فلمی دنیا میں وہ شمیم آرا کے نام سے مشہور ہوئیں۔
    1956ء میں شمیم آرا جب اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور میں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کو آئیں تو یہاں ایک فلمی ہدایت کار نجم نقوی نے اُنہیں ایک آئندہ فلم کے لیے کاسٹ کر لیا۔ نجم نقوی اپنی فلم کنواری بیوہ کے لیے کسی نئے چہرے کی تلاش میں تھے اور وہ شمیم آرا کی خوبصورت نرم آواز، معصومانہ انداز سے بہت متاثر ہوئے اور اُنہیں اپنی فلم کنواری بیوہ کے لیے کاسٹ کر لیا جو 1956ء میں ریلیز ہوئی۔ وہ شمیم آرا کی پہلی فلم تھی۔ فلمی دنیا میں شمیم آرا کو متعارف کروانے والے نجم نقوی ہی تھے۔ نجم نقوی نے اُنہیں شمیم آرا کے فلمی نام سے متعارف کروایا تھا۔ بدقسمتی سے یہ فلم پردے پر ناکام ثابت ہوئی۔ مگر کنواری بیوہ نے اپنے ناظرین کے دلوں میں کچھ زیادہ اثر تو نہ چھوڑا مگر شمیم آرا کی معصومانہ اندازِ بیاں اور خوبصورتی نے ناظرین و شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی۔ اِس طرح پاکستانی فلمی دنیا میں ایک نئی اداکارہ کی جھلک ساٹھ کی دہائی ختم ہونے سے قبل ہی دکھائی دینے لگی تھی۔1958ء میں نور جہاں (گلوکارہ) کی ایک فلم انارکلی میں شمیم آرا نے مختصر سی اداکاری کی۔ اِس فلم میں وہ انارکلی کی چھوٹی بہن ثریا کے رول میں منظرعام پر آئیں۔ 1958ء سے 1960ء تک شمیم آرا نے متعدد فلموں میں اداکاری کی مگر وہ نمایاں ستارہ بن کر جگمگانے میں کامیاب نہ ہو رہی تھیں کہ 1960ء میں اُن کی فلم سہیلی (فلم) نے اُنہیں فلمی دنیا پر چمکنے کا قیمتی موقع فراہم کر دیا۔ سہیلی کی کامیاب نمائش پر وہ صفِ اول کی اداکاراوں میں شمار ہونے لگی تھیں۔ 1962ء میں اُن کی فلم قیدی کی نمائش ہوئی جس میں فیض احمد فیض کی غزل مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ شمیم آرا پر فلمائی گئی اور یہ فلم 1962ء میں کامیاب ترین فلم تھی۔ 1962ء میں شمیم آرا کی کئی کامیاب فلموں کی نمائش ہوئی جو یہ ہیں: آنچل، محبوب، میرا کیا قصور، قیدی، اِنقلاب ۔1963ء میں بھی وہ پاکستانی فلمی دنیا کی کامیاب ترین فلمیں دینے والی صفِ اول کی اداکارہ تھیں، 1963ء کی مشہور فلمیں یہ تھیں: دلہن، اِک تیرا سہارا، غزالہ، کالا پانی، سازش، سیماء، ٹانگے والا۔ مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) میں اُن کی پہلی رنگین فلم سنگم کی نمائش 23 اپریل 1964ء کو ہوئی۔ مغربی پاکستان (موجودہ پاکستان) میں 29 اکتوبر 1965ء کو شمیم آرا کی مقبولِ عام رنگین فلم نائیلہ کی نمائش ہوئی جس سے ناظرین شمیم آرا کی خوبصورتی سے واقف ہوئے اور اُن کی اداکاری کے چرچے عام ہو گئے۔1960ء کی دہائی کی وہ صفِ اول کی اداکارہ تھیں۔ 1970ء کی دہائی میں وہ فلمی کیرئیر سے پیچھے ہٹتی گئیں اور بطور فلمی ہدایت کارہ اور فلم پروڈیوسر کئی فلمیں بنائیں۔
    بحیثیت فلم پروڈیوسر شمیم آرا کی پہلی فلم صاعقہ تھی جو 1968ء میں نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ یہ فلم رضیہ بٹ کے ناول صاعقہ پر بنائی گئی تھی۔ یہ فلم ادبی حلقوں اور عوامی حلقوں میں متاثر کن حد تک کامیاب ہوئی۔
    لاکھوں میں ایک، دل میرا دھڑکن تیری،دوراہا،آگ کا دریا،سالگرہ ،فرنگی شمیم آرا کی ایسی یادگار فلمیں ہیں جن کے بغیر پاکستان فلم انڈسٹری کا خاکہ بہرصورت ادھورا رہے گا۔
    بحیثیتِ فلمی ہدایت کار 1976ء میں شمیم آرا کی پہلی فلم جیو اور جینے دو تھی۔ 1978ء میں ایک اور فلم پلے بوائے کے نام سے پیش کی۔ 1979ء میں مس ہانگ کانگ نامی فلم پیش کی۔ 1984ء میں مس کولمبو کی نمائش ہوئی۔ 1985ء میں مس سنگاہور کی نمائش ہوئی۔ 1987ء میں لیڈی اسمگلر کی نمائش ہوئی۔ 1989ء میں لیڈی کمانڈو، 1993ء میں ہاتھی میرا ساتھی، 1994ء میں آخری مجرا، 1995ء میں منڈا بگڑا جائے، 1996ء میں ہم تو چلے سرال، 1996ء میں مس استنبول، 1996ء میں لو 95، 1997ء میں ہم کسی سے کم نہیں، جیسی فلموں کی ہدایت کاری کی۔ 1995ء میں منڈا بگڑا جائے کامیاب ترین فلم تھی۔ بحیثیت فلمی ہدایت کار، پل دو پل اُن کی آخری فلم تھی جس کی نمائش 1999ء میں ہوئی۔
    2004ء میں شمیم آرا اپنے بیٹے کے ہمراہ لندن مقیم ہوگئیں۔ اِس دوران میں وہ پاکستان دو بار آئیں۔ 2011ء کے ابتدائی دنوں میں جب وہ لاہور میں مقیم تھیں۔ اِنہی دنوں جنوری 2011ء میں اُنہیں دماغی شریان پھٹ جانے کے باعث ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں اکتوبر 2011ء میں اُن کے دماغ کا آپریشن کیا گیا مگر وہ ہوش میں آنے کی بجائے کوما میں چلی گئیں۔دسمبر 2011ء میں علاج کے لیے اُنہیں اُن کا بیٹا سلمان کریم مجید لندن لے گیا جہاں وہ تقریباً 6 سال علالت میں مبتلا رہنے کے بعد بروز جمعہ 5 اگست 2016ء کو 78 سال 4 ماہ 14 دِن کی عمر میں لندن (برطانیہ )میں فوت ہوگئیں۔ اُن کی تدفین لندن( برطانیہ) میں کی گئی۔ شمیم آرا نے وارثوں میں ایک بیٹا، بہو اور دو پوتے پوتیاں چھوڑے ہیں۔ بحیثیتِ اداکارہ شمیم آرا چار نگار ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔