Baaghi TV

Category: شوبز

  • 2023 میں تھپڑ مارنے جیسے واقعات:کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    2023 میں تھپڑ مارنے جیسے واقعات:کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    لاس اینجلس: اکیڈمی ایوارڈز 2023 میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ’کرائسس ٹیم‘ تشکیل دے دی گئی۔

    گزشتہ آسکرز ایوارڈز کی تقریب میں وِل اسمتھ اور کرس راک کے درمیان تلخ کلامی اور تھپڑ مارنے کے واقعے کو مدِنظر رکھتے ہوئے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے رواں سال 12 مارچ کو لاس اینجلس میں ہونے والے ایونٹ میں اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر لیے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسکرز کے سی ای او بل کرمر نے ٹائم میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اکیڈمی کے پاس کسی بھی ممکنہ تنازعات سے بچنے کے لیے اس سال ایک پوری ’کرائسس ٹیم‘ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اس ہی لیے وہ اسٹیج پر جمی کیمل، جو رواں سال اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی کریں گے جیسا کوئی شخص چاہتے ہیں جو لائیو ٹی وی پروگرام کرنا جانتا ہو لیکن چیزیں ہمیشہ منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوتیں۔ اُمید ہے آئندہ آسکرز میں کوئی ناقابلِ یقین واقعہ پیش نہیں آئے گا۔

     

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 94ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں امریکی کامیڈین اداکار وِل اسمتھ نے اپنی اہلیہ سے متعلق مذاق کرنے پر میزبان اور کامیڈین کرس راک کو اسٹیج پر جاکر تھپڑ مار دیا تھا اور بدتمیزی بھی کی تھی جس کی ویڈیو کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی۔

    تھپڑ کے واقعے کے بعد وِل اسمتھ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے شرمندہ ہوکر سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اکیڈمی اورکرس راک سے خصوصی طور پر معافی مانگی تھی۔

  • اداکارہ مشی کا کنگنا رناوت کو پاکستان مخالف ٹوئٹ پر کھری کھری سنا دیں

    اداکارہ مشی کا کنگنا رناوت کو پاکستان مخالف ٹوئٹ پر کھری کھری سنا دیں

    پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر کی جانب سے دیئے گئے بیان کے بعد ان کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنادیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی شاعرجاوید اخترنے گزشتہ دنوں لاہورمیں معقد ہونیوالے فیض فیسٹول میں ایک سیشن کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ممبئی کے لوگ ہیں ہم نے دیکھا کیسے حملہ ہوا تھا، وہ لوگ ناروے سے تونہیں آئے تھے اورنہ ہی مصر سے آئے تھے، وہ لوگ ابھی بھی آپ کے ملک میں گھوم رہے ہیں،ایک ہندوستانی کے دل میں شکایات ہوتوآپ کوبرانہیں ماننا چاہیے-

    جاوید اختر نے فیض فیسٹیول کے دوران پاکستانیوں سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی جس کے بعد سے جاوید اختر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں اور اب شوبز شخصیات کی جانب سے بھی ان کے بیان سے متعلق ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    جاوید اختر کے پاکستان مخالف اس بیان کو لے کر بھارتی میڈیا اور اداکار اُن کی خوب تعریف کر رہے ہیں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے جاوید اختر کے فیض احمد فیض فیسٹیول میں دیئے گئے بیان کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے پاکستان کی مخالفت میں ایک طنزیہ ٹوئٹ کی تھی اداکارہ کنگنا رناونت نے بھی جاوید اختر کے اس بیان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوب سراہا اورکہا تھا کہ جاوید اختر نے پاکستان کو گھر میں گُھس کر مارا ہے۔

    جس کے ردعمل میں اب پاکستانی اداکارہ مشی خان نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہےجس میں انہوں نے کنگنا کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا کہ’ گھر میں گھس کر مارنے کی تو تمہاری اوقات نہیں ہے، جو تم اپنی ٹوئٹس میں اتنا کچھ لکھ رہی ہوتی ہو-

    مشی خان نے کہا کہ جہاں تک جاوید اختر کی بات ہے وہ ہمارے مہمان تھے، مہمان اگر گھر میں آئے تو ہم میں اتنی تمیز اور تہذیب ہے کہ ہم مہمانوں کے ساتھ وہ نہیں کرتے جو ایک مینٹل قسم کی عورت کرتی ہے اس لیے اپنی زبان کو لگام دے کر بات کیا کرو۔

    مشی خان نے جاوید اختر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ 3 دن انجوائے کرکے دودھ میں مکھی ڈال دیں گے، آپ ایک ادبی فیسٹیول میں آئے تھے، آپ کا کام اس فیسٹیول کے بارے میں بات کرنا تھا لیکن آپ نے واپس جا کر جو خوشامدی دکھائی یہ کہتے ہوئے کہ میری بات پر سب نے تالیاں بجائیں تو بتائیں کیا کرتے اسی وقت آپ کو تھپڑ مارتے؟-

  • اداکارہ مدھوبالا کا یوم وفات

    اداکارہ مدھوبالا کا یوم وفات

    مدھوبالا (پیدائشی نام ممتاز جہاں بیگم دہلوی) ایک ہندوستانی فلمی اداکارہ تھی جس نے بالی ووڈ کی کلاسک فلموں میں کام کیا۔ اپنی خوبصورتی، شخصیت اور فلموں میں خواتین کی حساس تصویر کشی کے لیے جانی جانے والی، وہ "دی بیوٹی ود ٹریجڈی” اور "دی وینس آف انڈین سنیما” کے نام سے مشہور تھیں اور ان کا موازنہ ہالی ووڈ اداکارہ مارلن منرو سے کیا جاتا تھا اور وہ مارلن منرو کے نام سے مشہور تھیں۔ بالی ووڈ کی. وہ 1942 اور 1964 کے درمیان سرگرم تھیں۔

    مدھوبالا 14 فروری 1933 کو ممتاز جہاں بیگم دہلوی کے طور پر پیدا ہوئیں، جو برطانوی راج دہلی میں گیارہ بچوں میں سے پانچویں تھیں۔ ان کے والدین عطاء اللہ خان اور عائشہ بیگم تھے۔ اس کے دس بہن بھائی تھے جن میں سے صرف چار جوانی تک زندہ رہے۔ اس کے والد، پرانی وادی پشاور سے تعلق رکھنے والے عطاء اللہ خان پشتون، جس میں مردان اور صوابی کے موجودہ علاقے شامل ہیں جو اب پاکستان میں ہیں۔ ان کے والد کا تعلق پشتونوں کے یوسف زئی قبیلے سے تھا۔ پشاور میں امپیریل ٹوبیکو کمپنی میں ملازمت کھونے کے بعد اس نے خاندان کو دہلی اور پھر بمبئی منتقل کردیا۔ خاندان نے بہت سی مشکلات برداشت کیں۔ مدھوبالا کی تین بہنیں اور دو بھائی پانچ اور چھ سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 14 اپریل 1944 کو گودی میں ہونے والے دھماکے اور آگ نے ان کے چھوٹے سے گھر کا صفایا کر دیا۔ یہ خاندان صرف اس لیے بچ گیا کہ وہ ایک مقامی تھیٹر میں فلم دیکھنے گئے تھے۔

    اپنی باقی چھ بیٹیوں کے ساتھ، خان، اور نوجوان مدھوبالا نے کام کی تلاش کے لیے بمبئی کے فلم اسٹوڈیوز کا اکثر دورہ کرنا شروع کر دیا۔ 9 سال کی عمر میں، یہ فلم انڈسٹری میں مدھوبالا کا تعارف تھا، جو اس کے خاندان کو مالی مدد فراہم کرے گی۔ گھر میں، مدھوبالا کا لقب مجلے آپا تھا کیونکہ وہ اپنے والدین کی پانچویں اولاد تھیں۔ مدھوبالا گھر میں اردو اور ہندی بولتی تھی۔ وہ انگریزی کا ایک لفظ بھی نہیں بول سکتی تھی لیکن زبان سیکھنے کی خواہش رکھتی تھی۔

    مدھوبالا نے فلم بسنت (1942) سے 9 سال کی عمر میں ایک معمولی کردار میں اسکرین پر قدم رکھا۔ تاہم، ان کے اداکاری کا کیریئر دراصل 1947 میں شروع ہوا، جب اس نے 14 سال کی عمر میں راج کپور کے ساتھ فلم نیل کمل (1947) سے ڈیبیو کیا۔ 22 سال کے کیریئر کے دوران، مدھوبالا مختلف قسم کی 70 سے زیادہ فلموں جیسے کہ محل (1949)، دلاری (1949)، بے قصور (1950)، ترانہ (1951)، امر (1954)، میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی تھیں۔ مسٹر اینڈ مسز ’55 (1955)، چلتی کا نام گاڑی (1958)، ہاوڑہ برج (1958) اور مغل اعظم (1960)۔ وہ دلیپ کمار، گرو دت، اشوک کمار، دیو آنند، کشور جیسے اداکاروں کے ساتھ اور بہت سے دوسرے ان کے ساتھی اداکاروں کے طور پر۔ 73 ہندی فلموں میں سے صرف پندرہ ہی باکس آفس پر کامیاب ہوئیں۔ انہوں نے مغل اعظم (1960) میں اپنی اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے واحد نامزدگی حاصل کی۔

    مدھوبالا کو محل (1949)، امر (1954)، مسٹر اینڈ مسز ’55 (1955)، چلتی کا نام گاڑی (1958)، مغل اعظم جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے وسیع پیمانے پر پہچان ملی۔ مغل اعظم (1960) اور برسات کی رات (1960)۔ مغل اعظم میں ان کی اداکاری نے انہیں ہندی سنیما کی ایک مشہور اداکارہ کے طور پر قائم کیا۔ ان کی آخری فلم جوالا، اگرچہ 1950 کی دہائی میں شوٹ ہوئی تھی، 1971 میں ریلیز ہوئی تھی۔

    انہوں نے اپنے ساتھی اداکار کشور کمار سے 1960 میں شادی کی۔ دونوں نے ایک ساتھ فلموں میں کام کیا جیسے ڈھاکے کی ململ (1956)، چلتی کا نام گاڑی (1958)، جھمرو (1961)، ہاف ٹکٹ (1962)۔ مدھوبالا کی زندگی اور کیریئر اس وقت منقطع ہو گئی جب وہ 23 فروری 1969 کو 36 سال کی عمر میں طویل علالت کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔

  • سپر پنجابی کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان دس دن میں کریں گے افتخار ٹھاکر

    سپر پنجابی کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان دس دن میں کریں گے افتخار ٹھاکر

    افتخار ٹھاکر اور صفدر ملک کی فلم سپر پنجابی جو کہ تین مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی تھی اس کی ریلز کو موخر کر دیا گیا ہے. افتخار ٹھاکر اور صفدر ملک نے آج لاہور میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی اور اس میں اعلان کیا کہ ہم فلم تین مارچ کو ریلیز نہیں‌کرنے جا رہے کیونکہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہیں اور ویسے بھی پی ایس ایل چل رہا ہے لوگوں کی ساری توجہ پی ایس ایل کیطرف ہو گی ایسے میں فلم لگانا دانشمندانہ فیصلہ نہ ہو گا. افتخار ٹھاکر نے کہا کہ سپر پنجابی ریلیز سے پہلے ہی فائدے میں ہے. یہ فلم ہر خاص و عام کے لئے بنائی گئی ہے. ہم نے

    جدید سینما کی بنیاد رکھی ہے فلم کی کہانی اور سکرپٹ نہایت ہی مضبوط ہے. ہم نے فلم پر بہت محت کی ہے. اس لئے چاہتے ہیں کہ کسی ایسے وقت پر ریلیز ہو جس میں سب اس کو دیکھیں. انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان میں اچھی معیاری فلمیں بن رہی ہیں اور شائقین سینماز کا رخ کرنے لگ گئے ہیں. افتخار ٹھاکر نے کہا کہ سپر پنجابی میں ہم نے ایک ایسے موضوع کو ہائی لائٹ کیا ہے جو کہ وقت کی ضرورت ہے. اس فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان بہت جلد کریں گے.

  • کونسی فلم پہلے دیکھیں گے میکال سے سوال ، بولے منی بیک گارنٹی

    کونسی فلم پہلے دیکھیں گے میکال سے سوال ، بولے منی بیک گارنٹی

    اداکار میکال ذوالفقار جن کی عید الفطر پر دو فلمیں ایک ساتھ ہی ریلیز ہونے جا رہی ہیں. میکال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ دونوں فلموں کے لئے بہت پرجوش ہیں اور خواہش ہے کہ دونوں فلمیں ہی کامیابی سے ہمکنار ہوں. میکال سے انٹرویو کے دوران سوال ہوا کہ آپ کی دو فلمیں ایک ساتھ لگ رہی ہیں آپ پہلے کونسی فلم دیکھیں گے تو انہوں نے کہا کہ میں بیرون ملک سفر کررہا ہوں گا تو منی بیک گارنٹی ہی پہلے دیکھنے کا موقع ملے گا. میکال نے کہا کہ منی بیک گارنٹی ہو یا ہوئے تم اجئنبی دونوں فلموں میں میرے کردار کافی مختلف ہیں مجھے امید ہے کہ میرے مداح مجھے ان دونوں فلموں میں پسند کریں گے اور میری دونوں فلموں کو دیکھیں گے. انہوں نے کہا کہ بطور ایکٹر میری ہمیشہ ہی یہ

    کوشش رہی ہے کہ میں روٹین سے ہٹ کر کام کروں جب میں دونوں فلموں کی شوٹنگ کررہا تھا تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ دونوں ایک ہی وقت میں ریلیز ہونے جا رہی ہیں . میں اس وقت نروس نہیں ہوں بلکہ بہت ہی خوش ہوں اور پرجوش بھی ہوں کہ میری دو دو فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں. انہوں نے کہا کہ بطور پرڈیوسر بطور ایکٹر کام کرنے سے کافی مختلف اور مشکل ہوتا ہے.

  • معاشی مشکلات کے باوجود ترکیہ کے بہن بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے

    معاشی مشکلات کے باوجود ترکیہ کے بہن بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود ترکیہ کے بہن بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے۔

    باغی ٹی وی: شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات دہائیوں پر مبنی ہیں، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترکیہ بھیجے جانےوالےخیموں کا بین الاقوامی معیاریقینی بنایاجائےفوری طور پرترکیہ کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ پریزیڈنسی سےدرکار خیموں کی خصوصیات کے حوالے سے مشاورت کی جائے۔

    وزیراعظم نے کہاکہ ترکیہ میں خیموں کی فوری ضرورت پوری کرنے کیلئے فضائی راستے سے خیمے بھیجے جائیں، پاکستان سے بھیجے جانے والے خیموں کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی جائے۔ وزیراعظم نے خیموں کے معیار کے تعین کیلئے وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے 1 لاکھ 71 ہزار خیمے بھیجے گا، پاکستان میں خیمہ سازی کے صنعتکار اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں، ترکیہ کے بہن بھائیوں کی مدد کی خاطرخیمہ سازی کے صنعتکار حکومت کو کم نرخوں پر خیمے فراہم کریں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان خوراک، گرم کپڑے اور خشک دودھ بھیج رہا ہے، پاکستان کی ریسکیو ٹیمیں ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی بھرپور مدد کر رہی ہیں۔

  • پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستانی فلم ’سپر پنجابی‘ کی نمائش روک دی گئی

    پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستانی فلم ’سپر پنجابی‘ کی نمائش روک دی گئی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی وجہ سے پاکستانی فلم ’سپر پنجابی‘ کی نمائش روک دی گئی۔

    سلمان خان نےپاکستان کی جاسوسی پر مبنی فلم کرنے سے انکار کر دیا

    ذرائع کے مطابق الحمرا آرٹ کونسل میں فلمساز صفدر ملک، سہیل ملک، ممتاز احمد کے ساتھ میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے نامور مزاحیہ اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز لاہور میں شروع ہونے والے ہیں، ملکی حالات کو بھی دیکھتے ہوئے ہم نے ’سپر پنجابی‘ فلم کو مارچ میں سینما گھروں کی زینت نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

    شنیرا اکرم مکمل اداکارہ ہیں فیصل قریشی

    انہوں نے مزید کہا کہ جن فلمسازوں نے عید پر فلموں کی نمائش کا اعلان کیا ہے ہم ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عید پر اپنی فلم ریلیز نہیں کریں گے تاکہ ہر فلم کو بزنس کا بھرپور موقع مل سکے۔

    افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ اگلے پراجیکٹ میں بھارت سمیت دیگر غیر ملکی فنکار بھی شامل ہوں گے اور ’سپر پنجابی‘ کے ذریعے ہم نے پولیو قطرے پلانے کا پیغام بھی دیا ہے۔اس موقع پر فلمساز صفدر ملک کی اگلی فلم ’جنے لاہور نئی ویکھیا‘ کا بھی اعلان کیا گیا۔

    بچپن سے فیصل قریشی کا کام دیکھتی آرہی ہوں عائشہ عمر

    فلم ’سپر پنجابی‘ کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر ،صائمہ بلوچ، قیصر پیا،افتخار ٹھاکر،سلیم البیلا،سہیل سمیر اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

  • میں اتفاق نہیں کرتی کہ لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے کبری خان

    میں اتفاق نہیں کرتی کہ لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے کبری خان

    وھااداکارہ کبری خان جن کی تصویریں آج کل گوہر رشید کے ساتھ بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں اور ان دونوں کے مداح اس ھوالے سے مختلف تبصرے کررہے ہیں. ان دونوں کی تصاویر کو دیکھ کر ہر کوئی کہتا ہے کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں اور کوئی کہہ رہا ہےکہ لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے لہذا یہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں. ایسے تبصروں پر کبری خان نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایسی باتوں پر یقین نہیں رکھتی کہ لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے. لڑکا اور لڑکی بالکل دوست ہو سکتے ہیں اور میں اور گوہر رشید بہت اچھے دوست ہیں.

    کبری خان نے ایسے تبصروں کے لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے پر تو اپنا رد عمل ظاہر کر دیا لیکن اپنی اور گوہر کی شادی کی خبروں پر بالکل بھی کوئی رد عمل نہیں دیا. یوں کبری‌خان نے ایک بار پھر اپنی اور گوہر رشید کی شادی کی خبروں پر بات نہ کرتے ہوئے اپنے اور گوہر رشید کے تعلق کو مزید مبہم بنا دیا ہے. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کبری خان کیوں اپنے اور گوہر کی شادی پر ہاں یا نہ نہیں‌کرتیں یا ایسی باتیں کرنے والوں کو آئینہ کیوں‌نہیں دکھاتیں.

  • اشنا شاہ اور حمزہ کی شادی کی تیاریاں عروج پر

    اشنا شاہ اور حمزہ کی شادی کی تیاریاں عروج پر

    اداکارہ اشنا شاہ اور حمزہ امین جو کہ ایک معروف گالفر بھی ہیں ان کی شادی رواں ماہ ہونے جا رہی ہے. اداکارہ اشنا شاہ معروف ڈیزائنر وردہ سلیم کا تیار کردہ جوڑا زیب تن کریں گی. انہوں نے وردہ سے اپنا جوڑا تیار کروا لیا ہے ان کی وردہ سلیم کے ساتھ ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے اشنا شاہ ڈیزائنر سے اپنے جوڑے کے متعلق بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں تھیں. اشنا شاہ اور حمزہ امین نے جب سے اپنی شادی کا اعلان کیا تب سے ان کے مداح جاننے کی خواہش رکھتے ہیں کہ یہ دونوں کب شادی کررہے ہیں . لیکن اب ان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے. ان دونوں کی شادی رواں ماہ کے آخر میں ہونے جا رہی ہے . اشنا اور حمزہ دونوں کی فیملیز کی طرف سے شادی کی تیاریاں کی جا رہی ہے.

    یاد رہے کہ اشنا شاہ نے منگنی کی تصاویر گزشتہ برس اپنےسوشل میڈیا پر شئیر کیں اس سے پہلے کسی کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ اشنااور حمزہ کی شادی ہونے جارہی ہے. تاہم اب ایک پروگرام میں میزبان نے اشنا شاہ کو رواں رواں ماں ہونے والی ان کی شادی کی مبارکباد دیکر ظاہر کر دیا ہے کہ شادی کب ہونے جا رہی ہے.

  • کیرتی سینن جس فلم میں ہوتی ہے وہ فلاپ ہوتی ہے کے آر کے

    کیرتی سینن جس فلم میں ہوتی ہے وہ فلاپ ہوتی ہے کے آر کے

    انڈین فلموں کے نقاد کے آر کے نے کہا ہےکہ کیرتی سینن جس فلم میں بھی ہوتی ہے وہ فلاپ ہوجاتی ہے، بلکہ سپر فلاپ ہوتی ہے. مجھے تو ڈر ہے کہ فلم شہزادہ بھی کہیں فلاپ نہ ہوجائے. انہوں نے کہا کہ حالانکہ کارتک آریان کی بے انتہا فین فالونگ ہے لوگ اسے پسند کرتےہیں وہ دور حاضر کا سپر سٹار ہیں لیکن یہ بھی زہن میں رکھیں کہ ان کے ساتھ فلم میں کیرتی سین ہیں. کے آر کے نے کہا کہ کیرتی کا کیرئیر اٹھا کر دیکھ لیں یہ مکمل طور پر فلاپ اداکارہ ہیں. جس فلم میں آتی ہے اسکو لے ڈوبتی ہے. بھیڑیا جیسی فلم کو بھی کھا گئی. کیرتی سینن کے ساتھ ساتھ کے آر کے نے ڈیوڈ

    دھون کے بیٹے روپت دھون کو بھی اپنی ایک ٹویٹ میں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا بولے جس فلم کو ڈائریکٹ کرتا ہے اسکو لے بیٹھتا ہے سپر فلاپ ڈائریکٹر ہے. کے آر کے نے کہا کہ شہزادہ فلم کارتک کی وجہ سے چل سکتی ہے ورنہ تو روہت نے بنائی ہے اسکا فلاپ ہونا یقینی ہے. یاد رہے کہ کے آر کے بھارتی فلموں کے خود ساختہ نقاد ہیں. اور ہر دوسرے فنکار کو لیتے ہیں آڑھے ہاتھوں درجن کے قریب فنکار ان پر پرچے درج کروا چکے ہیں .