Baaghi TV

Category: شوبز

  • پاکستان کی معروف اداکارہ حنا دلپذیر کا یوم پیدائش

    پاکستان کی معروف اداکارہ حنا دلپذیر کا یوم پیدائش

    معروف پاکستانی اداکارہ اور شاعرہ حنا دلپذیر المعروف مومو کا یوم پیدائش ہے-

    باغی ٹی وی: مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ اور شاعرہ حنا دلپذیر خان 16 جنوری 1966 میں کراچی میں پیدا ہوٸیں انہوں نےاپنے فنی کیریٸر کا آغاز 42 سال کی عمر میں 2008 میں فصیح باری خان کی ٹیلی فلم ” برنس روڈ کی نیلوفر ” سے کیا جس میں انہوں نے سعیدہ کے نام سے کردار ادا کیا۔

    انہوں نے ڈارامہ سیریل بلبلے میں ” مومو” کے نام سے مزاحیہ کردار ادا کیا جس سے انہیں بےپناہ شہرت اور مقبولیت حاصل ہوٸی اور اب وہ عوام خاص طور پر بچوں اور خواتین میں ” مومو” کے نام سے ہی جانی جاتی ہیں ۔ ان کے دیگر ڈراموں میں خاتون منزل، باندی، تم ہوکے چپ ، قدوسی کی بیوہ، عینی کی آٸے گی بارات، لیڈیز پارک اور گوگلی محلہ وغیرہ شامل ہیں ۔

    حنا نے دلپذیر خان نامی ایک نوجوان سے اپنی پسند کی شادی کی جس سے انہیں ایک بیٹا مصطفی دلپذیر پیدا ہوا ، ابھی وہ تین سال کا تھا کہ دلپذیر خان نے اپنی بیوی حنا المعروف موموکو ہنسی مذاق میں طلاق دے دی حنا عرف مومو نے اس کے بعد ابھی تک دوسری شادی نہیں کی –

    اعجاز اسلم نے اپنے دوست کو کیوں رلا دیا ؟

    حنا اردو میں شاعری بھی کرتی ہیں انہوں نے اب تک 100 سے زاٸد غزلیں لکھی ہیں جن کو وہ کتابی شکل دے کر شعری مجموعہ شاٸع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔

    آغا نیاز مگسی

  • عادل درانی نے اپنی شادی کی تصویر شئیر کرکے راکھی کودی مبارکباد

    عادل درانی نے اپنی شادی کی تصویر شئیر کرکے راکھی کودی مبارکباد

    عادل درانی اور راکھی ساونت کی شادی کچھ دنوں سے ہے بہت زیادہ ہے چرچا میں ، اب تو عادل درانی بھی راکھی کے ساتھ اپنی شادی کو مان گئے ہیں اور انہوں نے راکھی کے ساتھ انسٹاگرام پوسٹ پراپنی شادی کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ راکھی آپ کو نکاح کی بہت مبارکباد ، میں نے کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ میں نے آپ سے شادی نہیں کی بس میں فیملی کو منا رہا تھا اسلئے اس شادی پر بات نہیں‌کرنا چاہتا تھا. عادل درانی کی اس پوسٹ پر راکھی ساونت نے عادل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری جان میرے ساتھ رہو آپکا بہت شکریہ . یوں عادل اور راکھی دنیا کے سامنے اپنے رشتے کو تسلیم کر چکے ہیں اور راکھی بھی اسلام قبول کر چکی ہیں اور ان کا اب مسلم نام فاطمہ ہے. دیکھنا یہ ہے کہ راکھی ، راکھی ساونت

    کے نام کو ہی آگے لیکر چلتی ہیں یا فاطمہ درانی کے نام کو لیکر چلتی ہیں. یاد رہے کہ راکھی ساونت کے مسلمان ہونے پر ان کےاپنے گھر والوں کو بالکل بھی اعتراض نہیں ہے اور راکھی اسلام قبول کرکے کافی خوش ہیں. راکھی کو ابھی تک انتہا پسند ہندئوں کی طرف سے اسلام قبول کرنے پر تنقید کا نشانہ نہیں بنایا گیا.

  • پریانکا کو برفی کا رول دیکر انوراگ کشپ نے یہ کیوں کہا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی ہے؟

    پریانکا کو برفی کا رول دیکر انوراگ کشپ نے یہ کیوں کہا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی ہے؟

    بالی ودڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کہتی ہیں کہ مجھے فلم برفی کا کردار آفر کرنے کےلئے انوراگ کشپ میرے گھر پر آئے ، میں تیار ہوئی تھی میں نے گائون پہن رکھا تھا مجھے دیکھ کر انوراگ نے کہا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی تم میں تو بہت گلمیر ہے تم تو برفی کا کردار کر ہی نہیں سکتی . میں کیسے لوگوں کو تمہارا گلیمر بھلا سکتا ہوں، سوری میں تم سے برفی کے لئے ایگریمنٹ نہیں کر سکتا. میں نے انوراگ سے کہا کہ میں کر سکتی ہوں مجھے یقین ہے آپ یقین تو کریں اس کے بعد انہوں نے کردار دیا کروایا تو بہت متاثر ہوئے. پریانکا چوپڑہ مزید کہتی ہیں کہ میں نے اکشے کمار سے نظم و ضبط سیکھا ہے ، ان کو دیکھ کر میں نے عادت بنا لی کہ اگر ڈائریکٹر نے مجھے 12 گھنٹے کے پیسے دئیے ہیں تو وہ چاہے

    سیٹ پر مجھے بٹھائے یا کام کروائے میں مائنڈ نہیں‌کروں گی، امیتابھ بچن سے میں نے یہ سیکھا کہ خود پر یقین رکھو حالات کیسے بھی ہوں. پریانکا چوپڑا نے کہا کہ شروع میں جب انڈسٹری میں آئی سیٹس پر جاتی تو بہت نروس رہتی تھی. کسی سے بات نہیں کرتی تھی جو لائنز ملتی تھی بس بول دیتی تھی لیکن اعتراض فلم کے بعد مجھے لگا کہ میں خود سے بھی ایکٹنگ میں ایکسپریشنز لا سکتی ہوں اور میں لیکر آئی اور میری اداکاری کو بہت سراہا بھی گیا.

  • ہرتیک روشن ہسپتال  پہنچ گئے ، مداح پریشان

    ہرتیک روشن ہسپتال پہنچ گئے ، مداح پریشان

    بالی وڈ اداکار ہرتیک روشن ہستپال پہنچ گئے ہیں جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ان کے مداح خاصے پریشان ہوگئے. تفصیلات کے مطابق ہریتک روشن کچھ سال قبل اپنی فلم بینگ بینگ کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوگئے تھے اور انہیں اس حادثے میں سر پر چوٹ لگی تھی یہ چوٹ بعد میں ان کے لئے پریشانی کا سبب بن گئی ۔ہریتک روشن کی سر پرلگنے والی اس چوٹ کے باعث ا نہیں سرجری کرانا پڑی اور ان کے دماغ سے دو ماہ پرانا جم جانے والا خون کا لوتھڑا نکالا گیا تھا۔ آپریشن کے بعد سے ہریتک روشن باقاعدگی سے اپنا بون میرو چیک اپ کرواتے ہیں تاکہ وہ مزید پریشانی سے بچ سکیں. کہا جا رہا ہے کہ ہرتیک روشن بون میرو ٹرانسپلانٹ کلینک جاتے ہیں اور ضروری ٹیسٹ کرواتے

    ہیں. ہرتیک روشن نے اپنے پرستاروں سے کہا ہے کہ پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے میں بالکل ٹھیک ہوں اور اپنے چیک اپ کے لئے کلینک جاتا ہوں. یاد رہے کہ ہرتیک روشن کو سر کی اس چوٹ کے بعد کافی عرصے تک ڈپریشن بھی رہا اور انہوں نے لوگوں سے ملنا ملانا بھی چھوڑ دیا تھا تاہم علاج کے بعد انہوں نے پھر سے اپنی فلمی سرگرمیاں شروع کیں اور دوستوں سے رابطے بحال کئے.

  • کہو نا پیار ہے کو ریلیز ہوئے 23 سال بیت گئے

    کہو نا پیار ہے کو ریلیز ہوئے 23 سال بیت گئے

    فلم کہو نہ پیار ہے سے ہرتیک روشن نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ، یہ فلم سینما گھروں‌کی زینت بنی تو شائقین جوق در جوق سینما گھروں میں پہنچے فلم کا میوزک اور ہرتیک کی اداکاری اور ان کا ڈانس شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا. اس سال کی یہ فلم سب سے بڑی ہٹ بن گئی. یوں ہرتیک روشن راتوں رات سپر سٹار بن گئے. اس کے بعد بھی انہوں نے بہت ساری فلموں میں کام کیا لیکن انہیں جو کامیابی کہو نہ پیار ہے سے ملی وہ دوبارہ نصیب نہ ہو سکی. اس کے باوجود وہ عوام کے پسندیدہ رہے. ہرتیک روشن نے بالی وڈ میں ڈانس اور اداکاری کو ایک نیا رنگ دیا. امیشا پاٹیل نے بھی کہو نہ پیار ہے سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا وہ بھی راتوں رات سٹار بن گئیں. کہو نا پیار ہے کو ہرتیک کے والد راکیش روشن نے

    ڈائریکٹ کیا تھا. اس میں گانوں کی کمال کوریوگرافی نے شائقین کو ڈانس سٹیپس کا دیوانہ بنا دیا. آج بھی اس فلم کے گیت اور ڈانس سٹیپس مشہور ہیں اور یاد کئے جاتے ہیں. فلم میں ابھیشک شرما نے ہرتیک روشن کے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا تھا انہوں نے فلم کے 23 سال مکمل ہونے پر کہونا پیار ہے کے سیٹ کی تصویر شئیر اور کہا کہ یہ فلم ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی.

  • اعجاز اسلم  نے اپنے دوست کو کیوں رلا دیا ؟

    اعجاز اسلم نے اپنے دوست کو کیوں رلا دیا ؟

    اداکار اعجاز اسلم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ بہت شرارتی ہوا کرتے تھے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے چند دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے ایک دوست کو لڑکی بن کر کافی عرصے تک تنگ کیا. اعجاز اسلم نے کہا کہ میں لڑکی کی آواز نکال کر اپنے دوست سے بات کیا کرتا تھا. میں نے اپنے ساتھ دو تین دوست بھی رکھے ہوئے تھے جو میری بہنیں بن کر میرے دوست سے بات کرتی تھی . میرے دوست کو مجھ سے پیار ہو گیا اور وہ تو مجھ سے شادی کرنے کو تیار ہو گیا. لیکن جب میں نے اور میرے دوستوں نے بتایا کہ ہم تمہیں تنگ کیا کرتے تھے تو وہ بہت رویا. اعجاز اسلم نے یہ بھی بتایا کہ مجھے اچھی گاڑیوں اور بائیکس کا بہت زیادہ شوق ہے اگر میری 20 ملین کی لاٹری نکل آئے تو اس میں سے کچھ فیصد

    چیرٹی کرکے باقی اپنے چھوٹے موٹے شوق پورے کروں گا. انہوں نے کہا کہ شوبز ہو یا کوئی فیلڈ اس میں کامیابی راتوں رات نہیں ملتی ایک مکمل پراسس ہوتا ہے جس سے گزرنا پڑتا ہے. جو کام کریں اس کے لئے محنت کریں کامیابی اپنے وقت سے ہی ملے گی. اعجاز اسلم نے یہ بھی کہا کہ میں نے ایسے بہت سارے لڑکے دیکھے ہیں جو مجھے ملتے ہیں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ آج ہم شوبز میں آئے ہیں اور کل سپر سٹار بن جائیں ٹھیک ہے اچھی خواہش ہے لیکن پہلے کچھ کر تو لیں کامیابی بھی مل جائیگی .

  • برج خلیفہ پر پٹھان کا ٹریلر

    برج خلیفہ پر پٹھان کا ٹریلر

    برج خلیفہ جو متعدد مرتبہ شاہ رخ خان کی تصویروں سے روشن ہو چکا ہے وہاں اب شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ٹریلر بھی دکھایا گیا ہے. برج خلیفہ پر پٹھان کے ٹریلر نے ہر طرف ہلچل مچا دی ہے. اس فلم کا پرموشنل ایونٹ کا انعقاد دبئی میں‌کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں ان کے مداحوں نے شرکت کی . شاہ رخ خان پٹھان کے گانے پر جھومتے ہوئے بھی دکھائی دئیے گئے. اس ایونٹ کی ان کے مداحوں نے وڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کیں. اس ایونٹ میں شاہ رخ خان کو فلم کا مشہور ڈائیلاگ ’پارٹی پٹھان کے گھر میں رکھو گے تو مہمان نوازی کے لیے پٹھان تو آئے گا اور ساتھ میں پٹاخے بھی لائے گا‘ بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ شاہ رخ خان کے ڈائیلاگز اور ڈانس سٹیپ کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. یاد رہے کہ شاہ رخ خان

    کی فلم پٹھان بھارت میں شدید تنازعات کا شکار ہے. اس فلم کے گیت اور نام پر اعتراض کیا جا رہا ہے. فلم 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. دوسری طرف فلم کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ بھی بھارت میں انتہا پسندوں کی طرف سے زوروں سے چلایا جا رہا ہے. کہا یہ بھی جارہا ہےکہ یہ فلم بائیکاٹ کے ٹرینڈ کا بری طرح سے شکار ہو جائیگی.

  • عرفی کو پولیس نے طلب کر لیا

    عرفی کو پولیس نے طلب کر لیا

    بالی وڈ‌ اداکارہ عرفی جاوید جو سوشل میڈیا پر چرچا میں رہتی ہیں ان کا لباس ان کی وجہ شہرت ہے. عرفی نہایت کم لباس پہن کر نکلتی ہیں اور میڈیا میں پوز دیتی ہیں. عرفی جاوید کے نہایت مختصر لباس پہننے پر جے پی رہنما چترا کشور واگ نے اعتراض کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروائی انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عرفی جاوید نہایت مختصر لباس پہن کر سوسائٹی میں انتشار اور بے حیائی پھیلا رہی ہیں ،. ٹھیک ہے ہمارے آئین نے ہر کسی کو آزادی رائے اور اپنی مرضی سے جینے کا حق دیا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی اس قسم کی آزادی کا اتنے برے طریقے سے استعمال کرے. اس قسم کی شکایت کے بعد پولیس نے انکوائری کے لئے عرفی کو طلب کر لیا ہے اب وہ ان سے پوچھ

    گچھ کریں گے. عرفی جاوید پر اس سے پہلے بھی بہت سارے لوگوں نے اعتراض لگایا اور کہا کہ وہ نہایت مختصر لباس پہن کر باہر نہ نکلیں لیکن عرفی کہتی ہیں کہ ان کی زندگی انکی مرضی وہ جو مرضی کریں کوئی کون ہوتا ہے ان پر اعتراض لگانے والا یا اس پر پابندی عائد کرنے والا. وہ بہت کلئیر ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے پیسے خرچ کرکے لباس بنوا کر پہنتی ہوں کسی کے لئے کوئی مشکل کھڑی نہیں کرتی.

  • سلمان خان کو موقع ملے  تو وہ کن تین سٹارز کو بگ باس میں بطور کنٹیسٹٰنٹ لائیں گے ؟‌

    سلمان خان کو موقع ملے تو وہ کن تین سٹارز کو بگ باس میں بطور کنٹیسٹٰنٹ لائیں گے ؟‌

    رئیلٹی شو بگ باس جس کی میزبانی کے فرائض بالی وڈ‌ اداکار سلمان خان گزشتہ 13 برس سے کررہے ہیں. اس شو کی مقبولیت میں سلمان خان کا کی میزبانی کا بہت بڑا ہاتھ ہے. ان سے پہلے بھی اس شو کی میزبانی امیتابھ بچن اور شلپا شیٹی کر چکے ہیں لیکن سلمان خان کی میزبانی ہی شائقین کو قبول ہے. بگ باس میں پہلی بار اداکارہ و میزبان سیمی گریوال نے شرکت کی . انہوں نے جہاں گھر کے تمام لوگوں سے سوالات کئے وہیں سلمان خان کے ساتھ بھی ان کا ایک سیشن رکھا گیا جس میں انہوں نے ان سے مختلف سوال کرنے کے ساتھ کہا کہ آپ دنیا کے بہترین میزبان ہیں .

    سیمی نے ان سے پوچھا کہ آپ کو موقع ملے تو آپ کن تین بالی وڈ سٹارز کو بگ باس میں لانا چاہیں گے. تو انہوں نے کہا کہ سنجے دت ، کترینہ کیف اور شاہ رخ خان کو گھر میں لانا چاہوں گا. میں چاہوں گا کہ یہ تینوں گھر میں آئیں ، سلمان خان نے یہ جواب دیکر یہ بھی ظاہر کیا کہ یہ تینوں فنکار ان کے بہترین دوست ہیں. یاد رہے کہ بگ باس بھارت کا وہ رئیلٹی شو ہے جسے بڑی تعداد میں پسند کیا جاتا ہے اس میں حصہ لینے والے تقریبا پارٹیسیپینٹس نے بہت شہرت پائی.

  • ہمیں راکھی کے اسلام قبول کرنے پر اعتراض نہیں  راکھی کا بھائی راکیش

    ہمیں راکھی کے اسلام قبول کرنے پر اعتراض نہیں راکھی کا بھائی راکیش

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت جو جب سے شوبز انڈسٹری میں آئی ہیں وہ کسی نہ کسی کنٹرورسی میں گھری رہتی ہیں. وہ جہاں جاتی ہیں اپنے ساتھ کنٹرورسی کو لیجاتی ہیں . وہ گزشتہ چند روز سے ہیں خبروں میں . انہوں نے جیسے ہی عادل کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا تو عادل اپنی فیملی کے ڈر سے مکر گئے لیکن بعد میں ان کو اعتراف کرنا پڑا کہ انہوں نے راکھی کے ساتھ شادی کی ہے. عادل کے ساتھ شادی کرنے کے لئے راکھی نے اسلام تک قبول کر لیا اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا یوں اب راکھی کا نام فاطمہ درانی ہے. راکھی کی شادی اور اس کے مسلمان ہونے پر ان کے

    بھائی راکیش کا بھی رد عمل سامنے آ گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ راکھی نے ساری زندگی بہت دکھ دیکھے ہیں پریشانیاں اٹھائی ہیں. پتہ نہیں ان کی قسمت ان کے ساتھ ہر بار ایسا کیوں کرتی ہے کہ وہ جب بھی شادی کرتی ہیں پریشانیوں میں گھر جاتی ہیں. انہوں نے کہا کہ مجھے راکھی کے مسلمان ہو نے کا نہیں پتہ لیکن اگر انہوں نے اسلام قبول کیا ہے تو یہ ان دونوں میاں بیوی کا معاملہ ہے ہم اس پر بات کیوں کریں. میری بہن گھر میں سب سے چھوٹی ہے لیکن اس نے ساری زندگی بہت دکھ اٹھائے ہیں . ہم اسکی خوشیوں کے لئے دعا گو ہیں .