Baaghi TV

Category: شوبز

  • اشنا شاہ کا  خوفناک تجربہ جس کے بعد  سے وہ کاسمیٹک سرجری سے ڈرتی ہیں

    اشنا شاہ کا خوفناک تجربہ جس کے بعد سے وہ کاسمیٹک سرجری سے ڈرتی ہیں

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈر لگتا ہے۔

    باغی ٹی وی : اشنا شاہ نے نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں بتایا کہ مجھے انسومنیا ہے جس کی وجہ سے میری آنکھوں کے گرد حلقے پڑے ہوئے ہیں تو مجھے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ فلرز لگوانے سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں نے پہلی بار جب فلرز لگوائے ان سے میرا چہرہ بہتر ہو گیا اور وہ فلرز دو تین مہینے تک رہے لیکن اس کے بعد میں ایک سیلون گئی وہاں موجود بیوٹیشن نے مجھ سے کہا کہ فلرز تو میں بھی لگا دیتی ہوں تو میں نے اس سے فلرز لگوا لیے اور اس کے بعد میری آنکھیں بہت بری طرح سوج گئیں۔

    شائستہ کیساتھ گہرا تعلق تھا، مگر اب ہم زیادہ ملتے نہیں،ساحر لودھی

    اشنا شاہ نے بتایا کہ آنکھیں سوجنے کے بعد مجھے فلرز نکلوانے پڑے اور میری آنکھوں کے گرد اب نشانات پڑ گئے ہیں جو کبھی دوبارہ ٹھیک نہیں ہوں گے،اس خوفناک تجربے کے بعد میں کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری کروانے سے ڈرتی ہوں اور میں کبھی کسی قسم کی کاسمیٹک سرجری نہیں کرواؤں گی۔

    خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں،حنا خواجہ کا ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

  • شائستہ کیساتھ گہرا تعلق تھا، مگر اب ہم زیادہ ملتے نہیں،ساحر لودھی

    شائستہ کیساتھ گہرا تعلق تھا، مگر اب ہم زیادہ ملتے نہیں،ساحر لودھی

    کراچی: پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان ساحر لودھی نے کہا ہے کہ شائستہ بہت مضبوط شخصیت ہیں، انہوں نے اپنی زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ساحر لودھی نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب کے لیے انٹرویو دیا ہے،اس موقع پر انہوں نے جہاں اپنی زندگی کے متعدد پہلوؤں سے متعلق بات کی وہیں اپنی بہن، اداکارہ، ماڈل و میزبان شائستہ لودھی سے اپنے تعلقات سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    ساحر لودھی نے کہا ہے کہ شائستہ کے ساتھ پہلے بہت گہرا تعلق تھا، اب بھی تعلق تو بہت اچھا ہے مگر اب ہم زیادہ ملتے نہیں ہیں، شائستہ بہت مضبوط شخصیت ہیں، انہوں نے اپنی زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا ہے، بہت محنت کی ہے، مجھے اپنی بہن پر فخر ہے۔

    خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں،حنا خواجہ کا ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

    ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ شائستہ نے اپنے لیے بھی بہت اچھے کام کیے ہیں، مجھے اور ہمارے خاندان کو اس کی کامیابیوں پر فخر ہے آج کل ہم مصروف شیڈول کی وجہ سے مل نہیں پاتے مگر ان سے محبت وہیں ہے اور ہمارا رشتہ ایک مضبوط رشتہ ہے-

    وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کُرسی بھی اُٹھا کر لے گئے

  • خوشیاں بانٹنے سے  بڑھتی ہیں،حنا خواجہ  کا ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

    خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں،حنا خواجہ کا ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حنا خواجہ بیات نے ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ خوشیاں بانٹنے سے خوشیاں بڑھتی ہیں اور جو لوگ یہ بات نہیں سمجھتے ہمیشہ پریشان رہتے ہیں-

    باغی ٹی وی : حنا خواجہ بیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی اس ویڈیو میں ایک آرٹسٹ کو لندن کی گلی میں بالی ووڈ کا مشہور گانا ’لندن ٹھومکدا‘ گاتے ہوئے جبکہ اداکارہ اور کچھ دیگر افراد کو اس گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ جب کوئی موسیقار آپ کو پہچان لے اور آپ سے اپنے ساتھ پرفارمنس میں شامل ہونے کی درخواست کرے۔

    حنا خواجہ بیات کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ،کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال اُٹھایا کہ اداکارہ رمضان میں اس طرح کیوں ڈانس کر رہی ہے جبکہ کچھ نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش ہیں اور اپنی زندگی میں تھوڑا لطف اندوز ہو رہی ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

    آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی ترقی کے لیے اہم ہے،شہباز شریف

    حنا خواجہ بیات نے اس ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو کہا کہ میں جانتی ہوں کہ ایک آرٹسٹ کے کام کی حوصلہ افزائی کی جائے تو اسے کتنی خوشی ہوتی ہے، بس صرف اسی لیے میں نے ایسا کیا خوشیاں بانٹنے سے خوشیاں بڑھتی ہیں اور جو لوگ یہ بات نہیں سمجھتے ہمیشہ پریشان رہتے ہیں، اس لیے اپنی سوچ کو مثبت رکھیں اور ہمیشہ خوش رہیں۔

    وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کُرسی بھی اُٹھا کر لے گئے

  • پریانکا نے  ہدایتکار کی ایک ڈیمانڈ پر فلم کرنے سے صاف انکار کردیا تھا،والدہ

    پریانکا نے ہدایتکار کی ایک ڈیمانڈ پر فلم کرنے سے صاف انکار کردیا تھا،والدہ

    ممبئی: بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے ہدایتکار کی ایک ڈیمانڈ پر فلم کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ایک انٹرویو میں مدھو چوپڑا نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو لے کر بےحد حساس تھیں اور کبھی اسے فلم کے سیٹ پر یا کسی آفس میں اکیلا نہیں چھوڑتی تھیں، پریانکا ہمیشہ فوری فیصلہ لیتی ہے اور چاہے اسے فلم سے ہاتھ دھونا پڑے مگر وہ اپنے اصولو ں پر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔

    مدھو چوپڑا نے کہا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں، میں سیٹ پر ایک ڈائن (چڑیل) کی طرح بیٹھی رہتی تھی کیونکہ پریانکا بہت چھوٹی تھی اور بہت محفوظ ماحول سے آئی تھی ہمیں یہ سننے کو ملا تھا کہ بالی ووڈ محفوظ جگہ نہیں ہے، اور وہ ہماری واحد بیٹی ہے، تو ہم کوئی خطرہ نہیں اٹھانا چاہتے تھے-

    علیمہ خان پی ٹی آئی وکلاء پر برس پڑیں

    پریانکا کی والدہ نے ماضی کے ایک واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ پریانکا نے ایک ہدایتکار کی فلم کرنے سے صرف اس لئے انکار کردیا تھا کہ وہ ہدایتکار اسے میرے سامنے نہیں بلکہ اکیلے میں فلم پڑھ کر سنانا چاہتا تھا،پریانکا نے اس ہدایتکار کو کہا کہ اگر آپ میری ماں کے سامنے مجھے فلم کی کہانی نہیں سُنا سکتے تو میں آپ کیلئے فلم نہیں کر سکتی۔

    اداکارہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سن رکھا تھا کہ یہ جگہ اچھی نہیں ہے اس لئے اپنی اکلوتی بیٹی کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا اور ہر وقت اس کے ساتھ کسی چڑیل کی طرح چپکی رہی کوئی ہم کوئی چانس نہیں لے سکتے تھےمیں اسے ہمیشہ کہتی تھی کہ اگر تم چونّی (25 پیسہ) کی طرح برتاؤ کرو گی تو لوگ تمہیں اس طرح ہی دیکھیں گے، اپنے آپ کو ایک روپیہ بنالو تو لوگ بھی تمہاری ویسی ہی قدر کریں گے اور تمہیں کبھی ردی کی طرح نہیں سمجھیں گے-

    اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

    مدھو چوپڑا نے فلم رام لیلا کی ریلیز کے تقریباً 12 برس بعد پریانکا چوپڑا کو مرکزی کردار سے ہٹائے جانے پر بات کی ہےرام لیلا 2013ء میں ریلیز ہوئی، جس میں مرکزی کردار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے ادا کیا، فلم کو باکس آفس پر خوب سراہا گیا فلم کی خاص بات پریانکا چوپڑا کا ڈانس نمبر تھا، جس نے فلم بینوں کو خاصہ متاثر کیا تھا لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرکزی کردار کےلیے فلم ساز سنجے لیلا بھنسا لی نے پہلے پریانکا چوپڑا کو آفر کی تھی۔

    اپنے تازہ انٹرویو میں مدھو چوپڑا نے بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے رام لیلا میں ہیروئن کے مرکزی کردار کےلیے پہلے پریانکا چوپڑا کو پیشکش کی،انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بہت زیادہ باتیں تو یاد نہیں لیکن صرف اتنا جانتی ہوں کہ میں کلینک میں تھی کہ پریانکا چوپڑا، سنجے لیلا بھنسالی کے دفتر سے واپس آئی اور مجھے بتایا کہ فلم میں میرا صرف ایک گانا ہے، میں نے پوچھا کیا ہوا؟ تو اس نے جواب میں کہا ’میر ے خیال میں یہی بہتر ہے-

    یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی منافع خور سزا سے بچ نہ پائے،وزیراعظم

    مدھو چوپڑا نے یہ بھی کہا کہ ہوسکتا ہے پریانکا نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہو، باہمی گفت و شنید سے دونوں فیصلے پر راضی ہوگئے ہوں کیونکہ وہ اب بھی بہت اچھے دوست ہیں، اس کے بعد سنجے نے پریانکا کو ’میری کوم‘ کے مرکزی کردار کی پیشکش کی، بیٹی اُسے کرنے میں ہچکچارہی تھی لیکن پھر اُس نے کہا میں میری کوم کے ساتھ کچھ وقت گزار کر دیکھتی ہوں۔

  • بھارتی اداکارہ  کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم

    بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم

    ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ادیتی شرما کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما نے اپنے دیرینہ دوست ابھینیت کوشیک کے ساتھ سالوں تک رشتے میں رہنے کے بعد خفیہ شادی کی درخواست کی تاہم یہ شادی صرف 4 ماہ ہی چل سکی اور طلاق کی وجہ سے اس کا راز فاش ہوگیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب اس جوڑے نے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے ابھینیت کوشیک کے قانونی مشیر راکیش شیٹی کے مطابق اداکارہ نے اپنے کیرئیر کیلئے شادی کو خفیہ رکھنے کی ڈیمانڈ کی تھی تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
    showbiz
    اداکارہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ ان کی بیوی نے اس شرط پر شادی کی تھی کہ کسی کو اس بارے میں پتہ نہ چلے اور صرف اہل خانہ کی موجودگی میں شادی کی تقریب اداکارہ کے اصرار پر ہی ہوئی تھی، ابھینیت کوشیک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیوی کے اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ مبینہ تعلقات ہیں جس کی وجہ سے وہ ان سے علیحدگی چاہتے ہیں۔

    یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی منافع خور سزا سے بچ نہ پائے،وزیراعظم

    ابھینیت کوشیک کی قانونی ٹیم کے مطابق جب اس صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے ادیتی اور ان کے اہلِ خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے شادی کو مذاق قرار دے دیا، ابھینیت کوشیک نے اہلیہ پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ وہ اور ان کے خاندان والے اب علیحدگی کے لیے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پہ فائرنگ، ڈرائیور زخمی

  • معروف کورین پاپ اسٹار   اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے

    معروف کورین پاپ اسٹار اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے

    معروف کورین پاپ اسٹار چو وہیسنگ 43 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی :دی کوریا ٹائمز کے مطابق کورین سنگر اور سانگ رائٹر چو وہیسنگ گزشتہ شام جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں موجود اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے، پاپ اسٹار وہیسنگ کی گزشتہ شام اپنے منیجر سے میٹنگ تھی لیکن وہ اس میٹنگ میں شریک نہ ہوسکے۔

    بعد ازاں گلوکار کی والدہ جب ان کو دیکھنے گئیں تو انہوں نے وہیسنگ کو بے ہوش پایا جس کے بعد اسپتال لے جانے پر ان کی موت کی تصدیق ہوگئی، پاپ اسٹار کی موت کی وجہ کا تعین تاحال نہیں کیا جاسکا ہے تاہم ان کی موت کی وجہ ممکنہ خودکشی یا منشیات کی زیادہ مقدار لینے کو کہا جارہا ہے۔

    نادیہ حسین کی شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ

    پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت پاپ اسٹار کو حالتِ غیر میں پایا گیا تو اس وقت تک ان کی موت کو کافی وقت گزر چکا تھا تاہم موقع پر کسی بھی غیر فطری سرگرمی یا سازش کے آثار نہیں ملے جس سے تاثر ملتا ہے کہ طبعی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے۔

    وہیسنگ نے 2002 میں ’ہٹ آر اینڈ بی ‘ البم لائیک اے مووی کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا جس کے آئندہ سالوں میں وہیسنگ کے کیرئیر کو مزید شہرت ملی لیکن 2021 میں غیر قانونی طور پر بے ہوشی کی دوا استعمال کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد ان کےکیرئیر کو شدید ز و ال کا سامنا کرنا پڑا جب کہ انہیں اس جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    اپوزیشن صرف گالم گلوچ اور شور شرابے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی ،بلاول

  • نادیہ حسین کی  شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ

    نادیہ حسین کی شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے 54 کروڑ روپے کے فراڈ کے کیس میں ملوث شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ شیئر کر دی۔

    باغی ٹی وی: انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کی ہے،انہوں نے انسٹا اسٹوری میں اپنی میک اپ کے بغیر سادہ تصویر شیئر کی ہے،سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن مین انہوں نے پیغام بھی شیئر کیا ہے، انہوں نے لکھا ہے کہ تاریکی میں روشنی زیادہ نمایاں ہوتی ہے اور میں وہ روشنی ہوں۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل نادیہ حسین کے شوہر عاطف احمد خان کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھاگزشتہ روز عاطف خان کو 54 کروڑ روپے فراڈ کے کیس میں کراچی کی جوڈیشل عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

    نماز کی امامت کے دوران بلی امام کے کندھے پر چڑھ گئی

    عاطف احمد خان نجی بینک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں، ان پر کمپنی کے فنڈز میں مبینہ طور پر 54 کروڑ روپے سے زائد کی خوردبرد کا الزام ہےعاطف احمد خان پر الزام ہے کہ انہوں نے کمپنی کے 80 ملین روپے ذاتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیے۔

    تحقیقات کے مطابق انہوں نے غیر قانونی طور پر 654 ملین روپے تھرڈ پارٹی سے حاصل کیے اور انہیں کمپنی کے فنڈز سے زیادہ مار ک اپ کے ساتھ واپس کیا،عاطف احمد خان نے کمپنی کے مالیاتی ریکارڈ میں جعلسازی کی تاکہ اپنی مالی بدانتظامیوں کو چھپایا جا سکے۔

    دفتر خارجہ کی ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق

    یہ کارروائی نجی بینک کے گروپ ہیڈ عاصم واجد جواد کی شکایت پر کی گئی ہے، جنہوں نے عاطف احمد خان پر مالیاتی خوردبرد اور ریکارڈ میں ہیرا پھیری کے الزامات عائد کیے تھے۔

  • اکشے کمار نے ممبئی میں اپنا اپارٹمنٹ فروخت کردیا

    اکشے کمار نے ممبئی میں اپنا اپارٹمنٹ فروخت کردیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اکشے کمار نے ممبئی کے مشرقی علاقے بوری ولی میں واقع اپنا اپارٹمنٹ فروخت کردیا ہے۔ یہ اپارٹمنٹ 4 کروڑ 35 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت ہوا ہے۔

    مقامی جائیداد کے نگراں ادارے کے مطابق، اس اپارٹمنٹ کی فروخت کی کارروائی رواں ماہ ہی مکمل ہوئی ہے۔ اپارٹمنٹ کا رقبہ ایک ہزار مربع فٹ سے زائد ہے اور اس میں دو کاروں کی پارکنگ کے لیے بھی جگہ مختص کی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، اکشے کمار نے یہ اپارٹمنٹ نومبر 2017 میں تقریباً سوا دو کروڑ روپے کی قیمت پر خریدا تھا۔ تاہم، یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انہوں نے اس اپارٹمنٹ کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔اکشے کمار کی جائیداد کے کاروبار میں دلچسپی ہمیشہ خبروں کا حصہ رہی ہے اور ان کے اس فیصلے پر میڈیا میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

  • رمضان میں ہم  اپنا رویہ خراب کرلیتے ہیں اور عدم برداشت کا شکار ہوجاتے ہیں،نعمان اعجاز

    رمضان میں ہم اپنا رویہ خراب کرلیتے ہیں اور عدم برداشت کا شکار ہوجاتے ہیں،نعمان اعجاز

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر اورورسٹائل اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ ہم رمضان کے دوران اپنے رویے میں سب سے زیادہ خراب ہوتے ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکار سید جبران کے ساتھ ایک حالیہ ویلاگ میں نعمان نے رمضان کے مقدس مہینے میں پاکستانیوں کے رویے کے بارے میں بارت کرتے ہوئے کہ کہ کس طرح یہ بابرکت مہینہ، لوگوں کو روحانیت کے قریب لاتا ہے تاہم اس ہی ماہ میں اکثر لوگوں کی طرف سے بدترین سلوک دیکھنے کو ملتا ہے۔

    نعمان اعجاز نے کہا کہ بنیادی طور پر اللہ نے رمضان مسلمانوں کے لیے بھیجا، پاکستانیوں کے لیے نہیں، جی ہاں، پاکستانی روزے رکھتے ہیں، لیکن وہ اسے برداشت نہیں کر سکتے، وہ رمضان میں اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ پاتے،’ہمارے لوگوں میں عدم برداشت سڑکوں پر بھی واضح دکھائی دیتا ہےسڑک پر ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے ہیں، سگنل کے سبز ہونے کا انتظار نہیں کرتے اس کے بجائے، وہ لڑنا شروع کر دیتے ہیں اور گالی گلوچ کی جنگ شروع ہوجاتی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    اداکار نے کہا کہ ہم رمضان کے دوران اپنے رویے میں سب سے زیادہ خراب ہوتے ہیں، حالانکہ ہم دوسرے مہینوں میں بھی اچھے نہیں ہوتے اس کے علاوہ ہم بہت سست اور شدید سست ہیں اس لئے ہم رمضان میں کام نہیں کرنا چاہتے، ایک نماز کے لیے جاتے ہیں اور کام سے بچنے کے لیے تمام کام کے اوقات مسجد میں گزارتے ہیں‘۔

    امریکا کے لیے یورپ کا دفاع کرنے کا کوئی جواز نہیں،ایلون مسک

    انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عبادت کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور (فرض عبادت) کے مقصد کو ختم کر دیتے ہیں کچھ لوگ رمضان کے مہینے کو روحانیت کے سفر کے آغاز کے بجائے ذاتی سہولت کے لیے استعمال کرتے ہیں اور معاشرے میں ایک بہت بڑے مسئلے کی طرف اشارہ کرتے ہیں، رمضان کے حقیقی سبق صبر، ضبط نفس، اور ہمدردی کو اپنا نے کے ہیں جس کے بجائے ہم مزید اپنا رویہ خراب کرلیتے ہیں اور عدم برداشت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا،جس کا جدید نظام سے خاتمہ ہوگیا، وزیر اعظم شہباز شریف

  • اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کا مقدمہ،نگار چوہدری کی ضمانت میں توسیع

    اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کا مقدمہ،نگار چوہدری کی ضمانت میں توسیع

    اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویروائرل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران، اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری درخواست ضمانت پر کارروائی کی گئی۔ عدالت نے نگار چوہدری کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا اور ساتھ ہی ویڈیو اور آواز کا فرانزک تجزیہ کرانے کی بھی ہدایت کی۔

    عدالت نے نگار چوہدری کو حکم دیا کہ وہ تفتیشی حکام کے سامنے پیش ہو کر اپنی آواز ریکارڈ کرائیں۔ اس کے علاوہ، عدالت نے نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع بھی کر دی۔دوران سماعت، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پانچ ویڈیوز ان کے پاس آئی ہیں اور یہ ویڈیوز مختلف چینلز کو فراہم کی گئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ویڈیوز نگار چوہدری نے اپ لوڈ نہیں کیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت سے درخواست کی گئی کہ وہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت کو کنفرم کرے۔

    اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور عدالت کے احکامات کے مطابق تفتیشی عمل مکمل کیا جائے گا تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ کس نے ان نازیبا ویڈیوز کو وائرل کیا اور اس کے پیچھے کیا مقاصد تھے۔