Baaghi TV

Category: شوبز

  • ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

    ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

    نیویارک: امریکا میں 2 ہیکرز نے مقبول پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کروڑوں مالیت کے ہزاروں ٹکٹس چوری کر کے دوبارہ فروخت کردئیے جنہیں امریکی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئنز ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کی جانب سے 20 سالہ ٹائرون روز اور 31 سالہ شمارا سیمنز کو ہزار ٹکٹس چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا،ہیکرز امریکا میں قائم آن لائن ٹکٹ مارکیٹ کیلئے تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کے طور پر کام کرر ہے تھے-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک استغاثہ نے ہیکرز پر الزام لگایا کہ ٹائرون راور شمارا نے ایک آف شور ٹکٹ فروش پلیٹ فارم میں خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کانسرٹ کے ہزار ٹکٹس چرا کر انہیں دوبارہ فروخت کردئیے، چوری کردہ ٹکٹس کی مالیت 6 لاکھ35 ہزار ڈالر ( تقریباً 16 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے ) بنتی ہے جب کہ چوری کیے گئے ٹکٹس میں سے زیادہ تر ٹکٹس پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے Eras tour کے ہیں۔

    فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

    اس واقعے کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سدرلینڈ کے ملازمین ٹائرون نے اپنے ساتھی شمارا کے ہمراہ مبینہ طور پر پلیٹ فارم کے کمپیوٹر سسٹم تک رسائی حاصل کی اور فروخت شدہ ٹکٹس چوری کیے، بعد ازاں ان ٹکٹس کو 6 لاکھ 35 ہزار ڈالر کی زائد قیمت میں دوبارہ فروخت کردیا،ملزمان کو نیویارک شہر میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور دونوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے جب کہ ملزمان پر جرم ثا بت ہونے پر انہیں 3 سے 15 سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

    لاہور:: پولیس اہلکار بھی ہنی ٹریپ میں ملوث،3 خواتین سمیت 7 ملزمان

  • فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

    فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

    ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان اپنی ایکشن رومانوی فلم ’سکندر‘ میں نظر آئیں گے تاہم اس فلم کیلئے انہوں نے کتنا معاوضہ وصول کیا ؟جان کر مداح دنگ رہ گئے-

    باغی ٹی وی :نئی فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے جو کہ عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی، اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا مجموعی بجٹ 400 کروڑ بھارتی روپے بتایا جارہا ہے جبکہ اس فلم کیلئے سلمان خان نے 120 کروڑ کا بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔

    دوسری جانب رشمیکا مندانا کو اس فلم کے لیے 5 کروڑ روپے بطور معاوضہ دیا گیا ہے فلم میں کاجل اگروال بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جنہیں 3 کروڑ معاوضہ دیا گیا ہے،فلم ’سکندر‘ کے ٹیزر اور پہلے گانے ’زہرہ جبین‘ گانے کے ریلیز کے بعد مداحوں کی جانب سے سلمان اور رشمیکا کی جوڑی کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

    اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ

    امکان ہے کہ فلم کو 30 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا بھارت سمیت زیادہ تر ممالک میں عید الفطر 30 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، اس لیے ممکنہ طور پر فلم کو دو دن قبل 28 مارچ کو ریلیز کیا جا سکتا ہے۔

    سلمان خان عام طور پر اپنی فلمیں عید پر ہی ریلیز کرتے آئے ہیں اور ان کی فلموں کا بھارت سمیت دیگر ممالک کے مسلمان بھی عید پر انتظار کرتے دکھائی دیتے ہیں،’سکندر‘ سے سلمان خان تقریبا دو سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کریں گے، ان کی آخری فلمیں ’ٹائیگر تھری اور کسی کا کسی کی جان‘ 2023 میں عید پر ریلیز ہوئی تھیں، سلمان خان عام طور پر سال میں ایک یا دو ہی فلمیں کرتے ہیں، تاہم 2024 میں وہ کسی بھی فلم میں دکھائی نہیں دیئے، اب شائقین انہیں 2025 کی عید پر ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کے حماس کے ساتھ خفیہ مذاکرات،اسرائیل میں شدید تشویش

    ’سکندر‘ میں سلمان خان اوررشمیکا مندانا کے علاوہ نواب شاہ اور کاجل اگروال سمیت سنیل شیٹھی جیسے اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے،فلم کی ہدایات جنوبی بھارتی فلموں کے معروف ہدایت کار اے آر مروگوڈاس نے دی ہیں جب کہ ’سکندر‘ کو ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے جو اس سے قبل بھی سلمان خان کی متعدد فلموں کو پروڈیوس کر چکے ہیں۔

  • خواتین کا عالمی دن، صبا قمر دیہی خواتین کے پاس پہنچ گئیں

    خواتین کا عالمی دن، صبا قمر دیہی خواتین کے پاس پہنچ گئیں

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر خواتین کا عالمی دن منانے کے لیے دیہی خواتین کے بیچ پہنچ گئیں

    پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دیہی خواتین کے درمیان جا کر ایک اہم پیغام دیا۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر دیہی خواتین کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور اس کے ذریعے عالمی دن کی مناسبت سے خواتین کی اہمیت اور ان کے حقوق پر زور دیا۔صبا قمر کا کہنا تھا کہ "ہر لڑکی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی مستحق ہے” اور اگر انہیں اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا موقع نہ دیا جاتا، تو وہ آج اس مقام پر کبھی نہیں پہنچ پاتیں جہاں وہ آج ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر لڑکی کو یقین، حمایت اور بااختیاری کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے خوابوں کو حقیقت بنا سکے۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ "اس یومِ خواتین پر میں یونیسیف کی ’گرل گولز‘ مہم میں شامل ہو رہی ہوں، جس کا مقصد لڑکیوں کو سننا، ان کی قیادت پر یقین کرنا اور انہیں ایسے مواقع فراہم کرنا ہے جو ان کے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کریں۔”صبا قمر کی اس پوسٹ نے نہ صرف خواتین کے عالمی دن کی اہمیت کو اجاگر کیا بلکہ یہ بھی بتایا کہ خواتین کو ہر میدان میں اپنے خوابوں کی تکمیل کا حق حاصل ہے اور انہیں اس میں مدد فراہم کرنا ضروری ہے۔

    خواتین کو آگے لانا پوری قوم کے مفاد میں ہے،صدر مملکت

  • میرے برعکس ایمن خان کو ہمیشہ محبت اور احترام ملا ہے،منال خان

    میرے برعکس ایمن خان کو ہمیشہ محبت اور احترام ملا ہے،منال خان

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے کہا ہے کہ ایمن کو انٹرنیٹ پر ہمیشہ محبت اور احترام ملا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں منال خان نے ایک انٹرویو میں اپنی جڑواں بہن اور معروف اداکارہ ایمن خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایمن خان کو ہمیشہ انٹرنیٹ پر محبت اور پیار ملا ہے۔

    منال نے کہا کہ ایمن ہمیشہ اپنے خاندان کے بارے میں کھل کر بات کرتی ہیں اور اپنی زندگی کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں، اس کے برعکس مجھے اپنے کیریئر کو ترجیح دینے کی وجہ سے ابتدا میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا، لیکن بعد میں میرے کرداروں کو پذیرائی حاصل ہوئی ایمن خان کو کبھی بھی انٹرنیٹ پر نفرت کا سامنا نہیں ہوا، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ اپنے خاندان کے بارے میں مثبت بات کی ہے اور انہیں لوگوں کی جانب سے ہمیشہ سپورٹ اور محبت ملی ہے۔

    لاہورمیں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام،خاتون ڈیلر رنگے ہاتھوں گرفتار

    دوسری جانب انٹرویو میں ایمن خان نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کو کبھی بھی چھپانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی کیونکہ لوگوں نے ہمیشہ ان کے اور منیب بٹ کے تعلق کو پسند کیا ہے، ان کا ماننا ہے کہ ان کے خاندان کی محبت اور سپورٹ ہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔

    واضح رہے کہ ایمن خان اور منال خان پاکستان کی معروف جڑواں بہنیں ہیں جنہوں نے بچپن میں ہی اپنے شاندار اداکاری کی سفر کا آغاز کیا،ان دونوں نے اپنی محنت اور لگن سے انڈسٹری میں بے شمار کامیاب پراجیکٹس میں حصہ لیا اور اپنی پہچان بنائی۔

    شریف اللّٰہ کو کس قانون کے تحت امریکا کے سپرد کیا گیا،وزارت قانون بتا سکتا، ترجمان دفترخارجہ

  • سیف علی خان اور کرینہ کپو ر میں طلاق کی پیشگوئی

    سیف علی خان اور کرینہ کپو ر میں طلاق کی پیشگوئی

    بالی وڈ کی مشہور جوڑی، سیف علی خان اور کرینہ کپور کے درمیان ڈیڑھ سال میں طلاق ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بھارتی نجومی سشیل کمار سنگھ کی جانب سے یہ حیران کن دعویٰ کیا گیا ہے، جس نے بالی وڈ کے مداحوں کو ہلچل میں مبتلا کر دیا ہے۔

    سیف علی خان اور کرینہ کپور کی جوڑی بالی وڈ کی خوشحال جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی اور اس وقت ان کے دو بیٹے ہیں، تیمور اور جے، جو کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہیں۔ دونوں کا تعلق ہمیشہ عوامی دلچسپی کا مرکز رہا ہے، اور ان کے ساتھ تعلقات کی خبریں میڈیا میں اکثر زیر بحث آتی ہیں۔سشیل کمار سنگھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں سیف اور کرینہ کے درمیان ممکنہ علیحدگی کے حوالے سے بات کی۔ ان کا کہنا تھا، "سیف اور کرینہ اگلے ڈیڑھ سال میں الگ ہو جائیں گے۔” نجومی نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشگوئی اس سے پہلے بھی 2010 میں کی گئی تھی جب انہوں نے کہا تھا کہ یہ شادی نہیں چل پائے گی کیونکہ دونوں کی کنڈلی میں ایسا ہی ظاہر ہو رہا تھا۔

    سیف علی خان پر حال ہی میں ممبئی کی اپنی رہائش گاہ میں حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ سیف کو فوراً بھارت کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ اس کے بعد سیف علی خان نے اپنی فیملی کی حفاظت کے لیے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔سشیل کمار سنگھ نے اس حملے کے حوالے سے بھی تبصرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ "یہ اندرونی معاملہ ہو سکتا ہے اور شاید اس معاملے کو حل نہیں کیا جا سکے گا۔” نجومی نے مزید کہا کہ "سیف اور کرینہ کے درمیان طلاق کا امکان بہت زیادہ ہے۔ ان کی کنڈلی صاف بتا رہی ہے کہ دونوں کے درمیان جلد علیحدگی ہو سکتی ہے۔”

    بھارتی میڈیا میں اس پیشگوئی کے بعد سیف علی خان اور کرینہ کپور کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بھی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دونوں اداکاروں اور ان کے خاندان نے اس پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، اور اس حوالے سے کوئی بھی واضح بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    سشیل کمار سنگھ کی یہ پیشگوئی اگرچہ حیران کن اور متنازعہ ہے، لیکن بالی وڈ کے شائقین اور مداحوں میں اس نے بے حد دلچسپی پیدا کر دی ہے۔ اس وقت تک، سیف علی خان اور کرینہ کپور کے درمیان تعلقات کی حالت پر کوئی بھی حتمی بات نہیں کی جا سکتی، اور ان کے مداح اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ کیا واقعی یہ جوڑی ڈیڑھ سال میں علیحدگی کی طرف جائے گی۔

  • بھارتی معروف گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش،وینٹی لیٹر پر منتقل

    بھارتی معروف گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش،وینٹی لیٹر پر منتقل

    بھارتی شہر حیدرآبار میں معروف پلے بیک سنگر کلپنا راگھویندر اپنے کمرے میں نیم مردہ حالت میں ملنے پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی :گلوکارہ کلپنا راگھویندر بھارت کی تیلگو میوزک انڈسٹری میں کافی مقبول ہیں انہوں نے ممکنہ طور پر نیند کی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ہےگلوکارہ اس وقت وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں اور ان کے اہل خانہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔

    کلپنا راگھویندر کی خودکشی کی خبر سن کر ٹالی ووڈ کے فنکار اور گلوکار بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئےپولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح اداکارہ کی جان کو بچانا ہے تاہم تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے لیکن اب تک خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آئی گلوکارہ کے شوہر سے پولیس نے پوچھ گچھ کی ہے۔

    ایف آئی آر سے لے کر مقدمات کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے،آئی جی سندھ

    واضح رہے کہ کلپنا راگھویندر معروف پلے بیک سنگر ٹی ایس راگھویندر اور گلوکارہ سلوچنا کی بیٹی ہیں کلپنا نے صرف 5 سال کی عمر میں ہی گلوکاری شروع کردی تھی اور وہ بگ باس کے تیلگو سیزن کا حصہ بھی رہیں۔

    شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کر کے لڑکے نے خودکشی کر لی

  • بھارتی اداکارہ رنگے ہاتھوں گرفتار

    بھارتی اداکارہ رنگے ہاتھوں گرفتار

    بھارتی اداکارہ رانیا راؤ 14 کلو گرام سونے کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کناڈا فلموں کی مشہور اداکارہ رانیا راؤ کو 14 کلو گرام سے زائد سونے کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے اہلکاروں نے انہیں بنگلورو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا اور ان کے پاس سے 14.8 کلو گرام سونا ضبط کیا۔رپورٹس کے مطابق، اداکارہ کے گزشتہ 15 دنوں میں چار بار دبئی کا دورہ کرنے کی وجہ سے ڈی آر آئی حکام ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔ 2 روز قبل جب رانیا راؤ دبئی سے بنگلورو ایئرپورٹ پہنچیں، تو پولیس کی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ اداکارہ نے اپنی جیکٹ میں بھاری مقدار میں سونا چھپایا ہوا تھا اور اپنے کپڑوں میں سونے کی سلاخیں بھی چھپائی ہوئی تھیں۔ اس دوران انہوں نے سونا اسمگل کرنے کی کوشش کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ کے قبضے سے برآمد ہونے والے سونے کی قیمت تقریباً 12 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں ایک اور دلچسپ پہلو یہ سامنے آیا کہ رانیا راؤ نے ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد یہ دعویٰ کیا کہ وہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کی بیٹی ہیں، تاہم ان کے دعوے کی تفتیش جاری ہے۔گرفتاری کے بعد رانیا راؤ سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ ان کو جلد ہی بنگلورو کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ رانیا راؤ کناڈا کی مشہور فلم "مانکیا” میں سپر اسٹار سدیپ کے مدمقابل اداکاری کے لئے معروف ہیں، اور ان کی یہ گرفتاری ایک بڑا ہلچل مچانے والا واقعہ ہے۔

  • عائشہ ٹاکیہ کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج،اداکارہ کا شدید ردعمل

    عائشہ ٹاکیہ کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج،اداکارہ کا شدید ردعمل

    ممبئی: بالی ووڈ کی سابق اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کے شوہر فرحان اعظمی کے خلاف گووا پولیس نے ہنگامہ آرائی اور دھمکیاں دینے کے الزامات میں مقدمہ درج کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرحان اعظمی اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنی لگژری ایس یو وی میں سفر کر رہے تھے، جب کچھ مقامی افراد نے انہیں تیز رفتار گاڑی چلانے پر روک لیا اس دوران معمولی تنازعہ پیدا ہوا جس پر فرحان نے پولیس کو طلب کیا پولیس کے پہنچنے پر صورتحال پر قابو پایا گیا، تاہم پولیس نے فرحان کے خلاف ہنگامہ آرائی اور دھمکیاں دینے کے الزامات میں مقدمہ درج کر لیا۔

    عائشہ ٹاکیہ نے سوشل میڈیا پر اس مقدمے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کو مہاراشٹر سے تعلق رکھنے کی وجہ سے تعصب کا نشانہ بنایا گیا ہے ان کے شوہر اور بیٹے کو گالیاں دی گئیں اور ان کے شوہر نے ہی پولیس کو مدد کے لیے بلایا تھا، لیکن ان کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ریونیو شارٹ فال کے لیے کوئی گنجائش نہیں،آئی ایم ایف

    سابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ مہاراشٹر سے نفرت گووا میں حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے اور اس صورتحال کو اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک قرار دیا،ان کے پاس اس تمام واقعہ کے ویڈیو ثبوت اور سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہیں، جنہیں وہ مناسب وقت پر حکام کے ساتھ شیئر کریں گے۔

    انہوں نے نے اپنے پیغام میں ملک کے نظام انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہیں،اس مقدمے کو عائشہ کے سسر ابو اعظمی کے خلاف بھی ایک مقدمے سے جوڑا جا رہا ہے، جنہیں حالیہ دنوں میں اورنگ زیب کی تعریف کرنے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    چیمپئنز ٹرافی: دوسرا سیمی فائنل ، نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    عائشہ ٹاکیہ نے 2004 میں بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور فلم ”ٹارزن: دی ونڈر کار“ سے شہرت حاصل کی تھی اس کے بعد انہوں نے ”وانٹیڈ“، ”پاتھ شالہ“، ”سلام عشق“ اور ”شادی نمبر 1“ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا، تاہم 2011 میں انہوں نے فلم انڈسٹری کو چھوڑ دیا،عائشہ نے 2009 میں فرحان اعظمی سے شادی کی تھی، جو سماج وادی پارٹی کے رہنما ابو اعظمی کے بیٹے ہیں۔

  • بشریٰ انصاری نے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو عجیب مخلوق قرار دے دیا

    بشریٰ انصاری نے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو عجیب مخلوق قرار دے دیا

    نامور اداکارہ بشری انصاری نے پاکستانی یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے مواد پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عجیب مخلوق قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بشری انصاری کا نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ میں ڈیلی ولاگرز کو دیکھ کر حیران ہوتی ہوں مگر زیادہ حیرت انہیں دیکھنے والوں پر ہوتی ہے۔بشری انصاری نے کہا کہ ڈیلی ولاگرز کروڑوں روپے کماتے ہیں لیکن ان کے مواد کا معیار انتہائی بکواس ہے اور انہیں بولنے کی بھی تمیز نہیں۔ ہر چیز کو سمجھداری کے ساتھ کرنا چاہیے لیکن موجودہ ڈیجیٹل مواد دیکھ کر لگتا ہے جیسے ہم کسی اور دنیا کے باسی ہیں اور اس نئی نسل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

    بشری انصاری نے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کی بڑی کمائی پر بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ کچھ یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز اربوں روپے کما رہے ہیں، پتا نہیں یہ کون ہیں اور کون لوگ انکو دیکھ رہے ہیں۔اداکارہ نے ان انفلوئنسرز کی پرتعیش زندگیوں اور شادیوں پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی غیر معمولی فین فالوونگ اور شاہانہ شادیوں کو دیکھ کر حیران رہ گئی ہیں۔

    حماس نےغزہ کیلئے پیش کیا گیا مصری منصوبہ مسترد کردیا

    شریف اور پرویز الہی فیملی کےسابق وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات
    گورنر سندھ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

    پرویز الہیٰ پر پنجاب میں 32 مقدمات درج، پولیس رپورٹ

  • الو ارجن نے سلمان خان کی جگہ لے لی؟

    الو ارجن نے سلمان خان کی جگہ لے لی؟

    ساؤتھ انڈین اسٹار الو ارجن، جو اپنی حالیہ فلم پشپا 2 کی زبردست کامیابی کے بعد شہرت کی بلندیوں پر ہیں نے ایک بڑے پراجیکٹ میں بالی وڈ سلطان سلمان خان کو آؤٹ کر دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور ہدایتکار ایٹلی، جنہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بنا کر بالی ووڈ میں تہلکہ مچا دیا تھا، اپنی اگلی بڑی فلم کے لیے الو ارجن کو کاسٹ کر رہے ہیں پہلے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایٹلی اس فلم کے لیے سلمان خان کے ساتھ کام کریں گے، لیکن ذرائع کے مطابق، کچھ رکاوٹوں کی وجہ سے پروجیکٹ میں بڑی تبدیلی کی گئی، اور اب الو ارجن نے دبنگ خان کی جگہ لے لی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق، الو ارجن نے فلم کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے،اور جلد ہی اس پر باضابطہ کام شروع ہونے والا ہے، البتہ، فلم کے باقی اداکاروں کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے،تاہم خبروں کے مطابق، فلم میں جھانوی کپور کو ہیروئن کے لیے منتخب کیے جانے کا امکان ہے، تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

    اوکاڑہ : قصاب مافیا کا راج، بیمار جانوروں کا گوشت فروخت

    تاہم یہ تبدیلی واضح کرتی ہے کہ ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے اداکار اب بالی ووڈ میں بھی بڑا مقام بنا رہے ہیں۔ پشپا 2 کی زبردست کامیابی کے بعد، الو ارجن کا بالی ووڈ میں ایک بڑے پروجیکٹ کا حصہ بننا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ جلد ہی ہندی فلم انڈ سٹری میں بھی اپنی دھاک بٹھانے والے ہیں۔

    مذہبی انتہا پسند گروہوں کے ہاتھوں تشدد اور جبر کا سامنا کرنا پڑا، عورت مارچ کا وزیراعظم کو خط