Baaghi TV

Category: شوبز

  • شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو عدالت پیش ہونے کا حکم

    شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو عدالت پیش ہونے کا حکم

    ممبئی: شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو ایک گمراہ کُن اشتہار کی توثیق کرنے کے بعد عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اشتہار پان مسالہ برانڈ ’الائچی‘ کے لیے تھا، جس پر ریاست راجھستان کے شہر کوٹا میں ایک شکایت درج کی گئی ہے،اندر موہن سنگھ ہانی نامی ایک شہری نے ان اداکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست دی۔

    شکایت کنندہ نے کہا کہ اشتہار میں پان مسالہ کی مصنوعات کی جھوٹی تشہیر کی گئی اور نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، شاہ رخ خا ن، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کے پان مسالہ برانڈ کے گمراہ کن اشتہار اور اس کی ٹیگ لائن ’بولو زبان کیسری‘ نے سب کی توجہ حا صل کر لی ہے، جس کے سبب اندر موہن سنگھ ہانی نامی شخص نے تینوں اداکاروں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے

    شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان، اجے دیوگن، اور ٹائیگر شروف کئی نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور وہ ایسی پروڈکٹ کی تشہیر کے حصہ دار ہیں جس کے اشتہار میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مصنوعات میں کیسر (زعفران) شامل ہے، حالانکہ ایسا نہیں تھا، جس سے نوجوانوں کو غلط معلومات دی جا رہی تھیں۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ کمپنی نے اپنے دعوؤں کے حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا، اور پیکیجنگ پر لکھے گئے انتباہات اتنے چھوٹے تھے کہ انہیں پڑھنا تقریباً ناممکن تھا، جس سے شفافیت پر سوالات اٹھتے ہیں۔

    مصطفیٰ عامر قتل کیس،ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے جج سے اختیارات واپس

    کوٹا کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈرسل کمیشن نے شکایت کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے شاہ رخ خان، اجے دیوگن، ٹائیگر شروف اور پان مسالہ بنانے والی کمپنی کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے، درخواست گزار نے اشتہار پر فوری پابندی اور قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے۔

  • جب شاہ رخ خان نے اسلام کیلئے بڑی رقم ٹھکرا دی

    جب شاہ رخ خان نے اسلام کیلئے بڑی رقم ٹھکرا دی

    ممبئی: بالی ووڈ کی پروڈیوسر رینو چوپڑا نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان نے ان کےبیٹے کی پہلی فلم اتفاق کیلئے بغیر سود کے فنڈ دیا تھا-

    باغی ٹی وی : آنجہانی فلمساز روی چوپڑا کی اہلیہ اور پروڈیوسر رینو چوپڑا نے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کی سخاوت کی تعریف کی، انہو ں نےبتایا کہ کس طرح شاہ رخ نے اپنے بیٹے ابھے چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ”اتفاق“ کو سپورٹ کیا تھا جب کہ ان کے پاس اسے بنانے کے لیے پیسے نہیں تھے اور انہوں نے اس رقم پر سود لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

    فلمساز رینو نے کہا کہ شاہ رخ خان 2017 کی فلم ”اتفاق“ کے لیے کیسے آئے؟ انہوں نے کہا کہ جب ہم اتفاق بنارہے تھے تو شاہ رخ کے دفتر اور ہمارے دفتر کی دیوار مشترکہ تھی ، ہم نے ان کے ساتھ فلم کرنے کا فیصلہ کیا ، میں نے ان سے پوچھا کیا میں آؤں؟ انہوں نے کہا نہیں آپ نہیں آئیں گے، میں آپ کے پاس آؤں گا، تاہم جب وہ تین ہفتوں تک ان سے ملنے نہیں آئے تو چوپڑا نے پہل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ کرنیوالے طلبا کا سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

    چوپڑا نے کہا کہ جب وہ شاہ رخ کے پاس پہنچیں تو انہوں نے کھلے دل سے مجھے ویلکم کیا اور پوچھا کہ میں کیا چاہتی ہوں؟ جب میں نے ان سے کہا کہ میرے پاس فلم کی سرمایہ کاری کے پیسے نہیں ہیں تو انہوں نے کہا، ’وہ میں لگا دونگا‘، ’میں نے بتایا کہ میرا بیٹا اپنے دل سے فلم بنائے گا یہ میرے سب سے چھوٹے بیٹے ابھے کی پہلی فلم تھی۔ انہوں نے کہانی بھی شاید نہیں پڑھی اور حامی بھر لی ۔ انہوں نے کہا، اگر آپ کا بیٹا اس میں ہے تو میں اس کا ساتھ دوں گا۔

    رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی

    انہوں نے کہا کہ سپر اسٹار نے سود لینے سے انکار کردیا جب فلم مکمل ہو گئی، دیگر تمام مالیات کی طرح، عام طور پر سود کی شرح بھی ہوتی ہے لیکن شاہ رخ نے کہا، ’نہیں، یہ میرے لیے حرام ہے میں اسے نہیں لوں گا”اتفاق“ کو شاہ رخ نے پروڈیوس کیا تھا اور ابھے چوپڑا نے اسے لکھا اور ڈائریکٹ کیا تھا اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا، اکشے کھنہ، اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور باکس آفس پرفلم نے اچھا بزنس کیا تھا۔

    ہم نےکسی آئی پی پی کو زبردستی منوایا نہ دباؤ ڈالا،معاون خصوصی برائے پاور

  • اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں،رابعہ کلثوم

    اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں،رابعہ کلثوم

    کراچی: پاکستان شوبز کی اداکارہ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شکست پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی :اداکارہ رابعہ کلثوم نے سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ میں تمام برانڈز سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ کھلاڑیوں کو برانڈ فیس کے طور پر لینا بند کریں اور انہیں وہ کرنے دیں جو کرنا ان کا کام ہے جو کہ کرکٹ کھیلنا ہے-

    رابعہ کلثوم نے بھارت سے شکست پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مہربانی کر کے اداکاروں کا کام اداکاروں کو ہی کرنے دیں، لیکن اگر اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں یا پھر قومی ٹیم کی کپتانی فہد مصطفیٰ یا پھر فیضان شیخ کو دے دینی چاہیئے تو شاید بہتر نتائج مل جائیں گے۔

    ٹیم ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، محمد رضوان کا اعتراف

    actor

    واضح رہے کہ رابعہ کلثوم ٹیلی ویژن کی نامور سینئر اداکارہ پروین اکبر کی بیٹی اور فیضان شیخ کی بہن ہیں، اداکارہ ماہم عامر ان کی بھابھی ہیں، انہوں نے 2018 میں گلوکار ریحان ناظم سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2021 میں ایک بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی۔

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

  • جیابچن نے  حجابی خواتین کے حقوق کی حمایت میں  آواز بلند کر دی

    جیابچن نے حجابی خواتین کے حقوق کی حمایت میں آواز بلند کر دی

    اداکاہ جیا بچن حالیہ دنوں میں حجابی خواتین کے حقوق کی حمایت میں آواز بلند کی ہے-

    باغی ٹی وی : جیا بچن کا شمار بھارتی سیاست میں اہم شخصیات میں ہوتا ہے، اور وہ سماج وادی پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ ہیں، وہ راجیہ سبھامیں بھی پارٹی کی نمائندگی کرتی ہیں جہاں انہوں نےاتر پردیش اور دہلی اسمبلی کے انتخابات کے دوران خواتین کی شناخت کے لیے برقعے اُتارنے کے واقعے پر شدید احتجاج کیاہے۔

    جیا بچن نے اس موقع پر خواتین کے حقوق کے بارے میں اپنے ذاتی تجربات بھی شیئر کیے اور کہا کہ وہ ایک ایسی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں جہاں خواتین کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے میرے خاندان میں تین بہنیں تھیں، اور میں سب سے بڑی ہوں میری سب سے پہلی اولاد بھی ایک لڑکی ہے، اور میرے خاندان میں نواسی اور پوتی بھی لڑکیاں ہیں اس لیے مجھے خواتین کی اہمیت اور طاقت کا پورا ادراک ہے۔

    مصطفیٰ عامر قتل کیس:مرکزی ملزم ایک بار پھر کمرہ عدالت میں بے ہوش،پولیس پر سنگین الزامات

    جیا بچن نے خواتین کی شناخت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی موجودگی صرف ایک حقیقت ہے، اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ خود کو کسی مرد کے مقابلے میں کم نہیں سمجھتیں، خواتین کو مشہور ہونے کی کوئی خواہش نہیں ہے، بلکہ ان کی اصل کامیابی اس بات میں ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود مرد حضرات انہیں پہچانتے ہیں، اور یہی ان کے لیے کافی ہے۔

    اوچ شریف: زائرین کی بس میں تصادم، 35 سالہ شخص جاں بحق

  • اداکارہ نرگس فخری نے لاس اینجلس میں خفیہ شادی کرلی

    اداکارہ نرگس فخری نے لاس اینجلس میں خفیہ شادی کرلی

    کیلیفورنیا: بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ نرگس فخری اور ٹونی بیگ نے حال ہی میں لاس اینجلس میں خفیہ طور پر شادی کی ہے جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی، نیا نویلا جوڑا شادی کے بعد ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں ہے۔

    دوسری جانب جوڑے کی جانب سے شادی کی کوئی بھی تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر نہیں کی گئی اور نہ ہی دونوں میں سے کسی نے شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید کی ہے تاہم مبینہ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں، وائرل تصاویر میں شادی کا خوبصورت کیک موجود ہے جس پر ’ہیپی میرج‘ لکھا ہے اور اس پر جوڑے کے نام کے ابتدائی الفاظ آویزاں بھی ہیں، دوسر ی تصویر پلے کارڈ کی ہے جس پر ’NF‘ اور ’TB‘ لکھا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نرگس فخری اور ٹونی بیگ 3 سال سے ڈیٹ کررہے ہیں، ٹونی بیگ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ وہ لاس اینجلس میں مقیم کشمیری نژاد بزنس مین ہےجوڑے نے دبئی میں نئے سال 2024 کا استقبال ساتھ کیا تھا جہاں بالی وڈ اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ ادے چوپڑا بھی موجود تھے۔

    اداکارہ نرگس فخری نے شادی سے قبل بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ٹونی بیگ کا نام لیے بغیر کسی سے تعلق میں ہونے کا اعتراف کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ’میں تفصیلات میں نہیں جانا چاہتی لیکن میری زندگی میں کوئی ہے اور میں بہت خوش ہوں ۔

    واضح رہے کہ امریکا سے تعلق رکھنے والی نرگس فخری بالی وڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جن میں مدراس کیفے، پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو، میں تیرا ہیرو، ساگاسم، اظہر، ڈشوم اور تورباز جیسی فلمیں شامل ہیں۔

  • نرگس فخری  کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل

    نرگس فخری کی بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی ؟تصاویر وائرل

    بالی ووڈ اسٹار نرگس فخری کی حال ہی میں خفیہ شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد وہ ایک بار پھر خبروں میں ہیں، سوشل میڈیا پر افواہیں سرگرم ہیں کہ اداکارہ نرگس فخری نے گزشتہ ہفتے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔

    حال ہی میں ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر صارف نے نرگس فخری کی خفیہ شادی کی تصاویر شیئر کیں، جو ان کے قریبی رشتہ داروں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں۔ پہلی تصویر میں ایک بڑا سفید کیک نظر آ رہا ہے، جس پر سفید پھولوں کی سجاوٹ کی گئی تھی، کیک کے اوپر دلہن اور دلہا کے نام کے ابتدائی حروف لکھے ہوئے تھے۔ایک اور تصویر میں نرگس اور ٹونی کی شادی کے داخلی دروازے کی سجاوٹ دکھائی گئی، جہاں ان کی تقریب کا ایک خوبصورت سائن بورڈ موجود تھا۔اس بورڈ پر جوڑے کے نام "نرگس اور ٹونی” واضح طور پر لکھے ہوئے تھے، رپورٹس کے مطابق نرگس اور ٹونی نے لاس اینجلس کے بیورلی ہلز میں فور سیزنز ہوٹل میں شادی کی۔

    اطلاعات کے مطابق، ٹونی بیگ لاس اینجلس میں مقیم ہیں، شادی کے بعد نرگس نے سوئٹزرلینڈ میں اپنی چھٹیاں گزارنے کی جھلکیاں شیئر کیں، جو ان کے ہنی مون کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ایک تصویر میں نرگس کو سفید سوئم سوٹ میں پول کے اندر دیکھا جا سکتا ہے، اسی مقام سے ٹونی کی تصویر بھی سامنے آئی، جس سے یہ واضح ہو گیا کہ یہ جوڑا واقعی شادی کے بندھن میں بندھ چکا ہے۔

    اسی سال کے شروع میں، نرگس نے دبئی میں ٹونی بیگ کے ساتھ نیا سال منایا تھا، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کے سابقہ دوست، ادے چوپڑا بھی اس تقریب میں موجود تھےاور ان تصاویر نے سب کو حیران کر دیا تھا۔ٹونی نے خود ان لمحات کی تصاویر شیئر کی تھیں، ایک تصویر میں وہ نرگس کو اپنے قریب رکھتے ہوئے دوستوں کے ساتھ پوز دیتے نظر آئے تھے۔

    آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کر دی

    سیالکوٹ: رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں اے ایس آئی گرفتار

    نیپال کے نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بھارتی شہری گرفتار

    ملکی خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا

    جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے،ترجمان

  • راکھی ساونت نے 20 افراد کو عمرے پر بھیج دیا

    راکھی ساونت نے 20 افراد کو عمرے پر بھیج دیا

    بالی وڈ کی مشہور اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے ایک خاص اقدام سے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے 20 افراد کو عمرے کے لیے سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا ، جن میں 10 پاکستانی اور 10 بھارتی بہن بھائی شامل ہیں۔

    راکھی ساونت نے دبئی سے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، "میں راکھی فاطمہ کے نام سے 10 پاکستانی اور 10 بھارتی بہن بھائیوں کو عمرے پر بھیج رہی ہوں، یہ میری طرف سے اللہ کی راہ میں کیا جانے والا ایک چھوٹا سا نیک عمل ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت وہ دبئی میں موجود ہیں اور ان تمام زائرین کو احرام پہنائیں گی۔ "یہ میرے لیے پہلی بار ہے اور میں تھوڑی نروس ہوں، مگر میں دعا گو ہوں کہ اللہ میرے اس نیک عمل کو قبول کرے۔”

    اس ویڈیو میں راکھی نے عمرہ زائرین کے لیے کھانا اور احرام تقسیم کرتے ہوئے ان کی سعودی عرب روانگی کے انتظامات مکمل کیے۔ راکھی کی اس کوشش نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے اور ان کی نیک نیتی کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ راکھی ساونت نے اپنی دوسری شادی سے قبل اسلام قبول کیا تھا، تاہم ان کی شادی بھی ناکام ہو گئی تھی۔ اس کے باوجود، راکھی نے اپنے نیک کاموں اور حسن سلوک کے ذریعے اپنی زندگی میں ایک نیا مقصد تلاش کیا ہے۔

    تمام ٹیمیں ٹورنامنٹ میں جیتنے کی نیت سے آتی ہیں،روہت شرما

    نیوزی لینڈ سے شکست،مبشر لقمان نے پی سی بی،پاکستانی کھلاڑیوں کو آئینہ دکھا دیا

  • چیمپئنز ٹرافی :راکھی ساونت  کی پاکستان کی حمایت،ویڈیو

    چیمپئنز ٹرافی :راکھی ساونت کی پاکستان کی حمایت،ویڈیو

    بھارتی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی حمایت کردی۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے جاری راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے میچ میں ہم پاکستانی شاہین کو سپورٹ کررہے ہیں اصلی میچ تو 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، جس میں آپ دیکھنا کہ دھمال ہوگا اور میچ دیکھنے کیلئے میں اسٹیڈیم جاؤں گی کیا تم سب آرہے ہو؟، مجھے فورتھ امپائر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، اگر بھارت اور پاکستان کی طرف سے تھوڑا سا ڈاما ڈول ہوا تو میں وہاں موجود ہوں گی-

    اننت امبانی کی شادی، ہم نے وہی کیا جو تمام والدین کرنا چاہتے ہیں،نیتا امبانی

    ویڈیو میں راکھی ساونت کے پیچھے ٹی وی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ چلتا نظر آرہا ہے۔

    واضح رہے کہ میگاایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہیں، قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کی کپتانی مچل سینٹنرکر رہے ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ،پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈنے پاکستان کو جیت کیلئے 321 رنز کا بڑاہدف دیا،جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے-

    چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کا ری میک بھی بنا دیا

  • بہن  کی  میرا پر لندن میں عائد 10 برس کی پابندی کے حوالے سے وضاحت

    بہن کی میرا پر لندن میں عائد 10 برس کی پابندی کے حوالے سے وضاحت

    لندن: پاکستانی اداکارہ میرا کی بہن شائستہ عباس نے میرا پر عائد 10 برس کی پابندی کے حوالے سے وضاحت کی

    باغی ٹی وی : پاکستانی اداکارہ میرا کی بہن شائستہ عباس نے انکشاف کہ انگریزی نہ آنے کی وجہ سےمیرا پر لندن میں آنے پر پابندی لگ گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ جب میں 6 برس کی تھی اس وقت ہمارے والد کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد گھر کی مکمل ذمے داری میرا پر آ گئی تھی، میرا تمام بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔

    شائستہ عباس نے بتایا کہ وہ برطانیہ میں وکیل ہیں، میرا نے تمام بہن بھائیوں کو اعلیٰ تعلیم دی، تمام اہلِ خانہ کو والد کے انتقال کے فوراً بعد ہی برطانیہ میں سیٹل کر دیا تھا، ہماری مکمل تعلیم لندن کی ہے میں کچھ وقت کے لیے پاکستان آئی تھی، وہاں بزنس کی تعلیم حاصل کی لیکن جلد ہی لندن واپس آنے کے بعد میں نے وکالت کی تعلیم حاصل کی۔

    چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کا ری میک بھی بنا دیا

    انہوں نے بتایا کہ میرا نے ویزا درخواست فارم میں غلط انگریزی لکھ دی تھی، جس کی وجہ سے ان پر 10 برس کی پابندی لگی تھی، جو اب مکمل ہو چکی ہے میرا کی غلطی بہت معمولی سی تھی لیکن برطانوی حکومت نے اسے بہت سنجیدگی سے لے لیا اور ان پر 10 برس کی پابندی لگا دی تھی، یہ ان دنوں کی بات ہے جب ہمارے درمیان اختلافات چل رہے تھے، میں لندن میں رہنا چاہتی تھی جبکہ میرا پاکستان میں رہنا چاہتی تھیں اور یہ بھی چاہتی تھیں کہ میں پاکستان واپس آ کر شوبز انڈسٹری جوائن کروں لیکن میں ایسا نہیں چا ہتی تھی۔

    آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری،شاہین آفریدی اور بابر اعظم کی تنزلی

  • چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کا ری میک بھی بنا دیا

    چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کا ری میک بھی بنا دیا

    پاکستانی مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے مشہورِ زمانہ بھارتی گانے ’چل چھیاں چھیاں‘ کا ری میک بھی پیش کر دیا۔

    باغی ٹی وی : فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور یوٹیوب پر چاہت فتح علی خان نے گانے کی مختلف ویڈیوز شیئر کی ہیں، ویڈیو میں انہوں نے 1999ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی مشہورِ زمانہ فلم ’دل سے‘ کا مقبول گانا ’چل چھیاں چھیاں‘ کا اپنا ورژن ’چل چھیاں چھیاں، چل پییاں پییاں‘ پیش کیا ہے۔

    ری میک میں چاہت فتح علی خان کو ماڈل لائبہ کے ساتھ ڈانس کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، انہوں نے ویلنٹائن کی مناسبت سے گانے کی ویڈیو میں سرخ و سیاہ کی تھیم رکھی ہے۔

    ان کی جانب سے گانے کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے،ان کے گانے پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ وہ کلاسیکل گانوں کے بے ڈھنگے ریمیکس بنانا بند کردیں۔

    ایک صارف نے کہا کہ واہ استادوں کے استاد کیا سر تال اور میل ہے آپ برصغیر پاک و ہند کےبادشاہ ہی-جہاں صارفین نے ان کے ’چل چھیاں چھیاں‘ کو سن کر اپنا موڈ خراب ہونے کا دعویٰ کیا، وہیں بعض افراد نے لکھا کہ چاہت فتح علی خان کا گانا سن کر ان کا موڈ اچھا ہوگیا۔
    عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    چاہت فتح علی خان پہلے بھی بھارتی گانوں کے علاوہ پاکستان کے کلاسیکل گانوں کے اپنے ورژن ریلیز کر چکے ہیں چاہت فتح علی خان کو کلاسیکل گانوں کو اڈھنگے انداز میں گانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے، تاہم اس باوجود وہ کلاسیکل گانوں کے اپنے ورژن جاری کرتے آ رہے ہیں

    اس سے قبل چاہت فتح علی خان ملکہ ترنم نور جہاں کے گائے ہوئے سُپرہٹ گیت ’اکھ لڑی بدوبدی، موقع ملے کدی کدی‘ کا ری میک پیش کرنے کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا-

    حکومت دہشت گردوں ، سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کرے.حافظ خالد نیک