Baaghi TV

Category: شوبز

  • مفتی قوی کا سن کر بیہوش ہو گئی، کوئی پاکستانی پولیس والا شادی کرے گا؟ راکھی ساونت

    مفتی قوی کا سن کر بیہوش ہو گئی، کوئی پاکستانی پولیس والا شادی کرے گا؟ راکھی ساونت

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار ڈوڈی خان اور مفتی قوی کی جانب سے شادی کے پروپوزلز پر بات کرتے ہوئے ایک نئی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ راکھی ساونت نے حال ہی میں ٹیلی فون پر میزبان متھیرا سے گفتگو کی، جس میں انہوں نے ان دونوں پروپوزلز پر اپنی رائے دی اور پاکستانی پولیس اہلکار سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

    راکھی ساونت نے کہا کہ "میں نے بالی وڈ میں آئٹم سونگ کا آغاز کیا، اور میں ہمیشہ سے ایک شریف لڑکی رہی ہوں۔ ڈوڈی خان نے مجھ سے شادی کی بات کی اور پھر اچانک یوٹرن لے لیا۔ وہ تقریباً ڈیڑھ سال تک مجھ سے تعلق میں تھے، لیکن پہلے انہوں نے مجھ سے شادی کی بات کی اور پھر مجھے بھائی سے شادی کرانے کی بات کر دی۔ میں انسان ہوں، چاکلیٹ نہیں،

    راکھی ساونت نے مفتی قوی کی جانب سے شادی کے پروپوزل کے حوالے سے کہا، "مفتی قوی کا پروپوزل سن کر میں بے ہوش ہو گئی تھی۔ میں بھی ثناء خان کی طرح مولانا سے ہی شادی کرنا چاہتی ہوں۔ مفتی قوی مجھے بہت پسند ہیں لیکن ان کو جم جاکر اپنا وزن کم کرنا چاہیے۔ انہیں ڈوڈی خان کی طرح باڈی بنانی چاہیے۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ "میری فیملی میں بھائی کے علاوہ کوئی نہیں ہے۔ میرے والد کی خواہش تھی کہ میری شادی ایک پولیس اہلکار سے ہو۔ مجھے پاکستانی پولیس اہلکار بہت ہینڈسم لگتے ہیں۔ کیا پاکستان میں کوئی پولیس اہلکار میرا ہاتھ تھامنے کے لیے تیار نہیں؟”

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے ملاقات

    پاکستان میں کرکٹ کا عالمی میلہ 29 سال بعد، کراچی میں چیمپئنز ٹرافی

  • عروہ حسین اور فرحان سعید نے ماضی میں علیحدگی کی افواہوں کی تصدیق کردی

    عروہ حسین اور فرحان سعید نے ماضی میں علیحدگی کی افواہوں کی تصدیق کردی

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور اداکار فرحان سعید نے ماضی میں پھیلنے والی علیحدگی کی افواہوں کی تصدیق کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : ایک انٹرویو میں فرحان سعید نے کہا کہ ان کی شادی میں ایک مشکل وقت آیا جب ان کا رشتہ ایک تکلیف دہ دور سے گزار رہا تھا، تاہم دونوں خاندانوں نے ان کا ساتھ دیا دہا ،راہنمائی کی اور ان کی مدد کی ،رشتے میں احترام اور عزت کی بےحد ضرورت ہوتی ہے اور یہی وہ چیز تھی جس کی وجہ سے ان کا رشتہ قائم رہا، چاہے شادی میں جتنے بھی مسائل آئے پر ہم نے کبھی عوامی سطح پر ایک دوسرے کے خلاف کچھ نہیں کہا، ہر رشتے میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں مگر ہم نے ایک دوسرے کو وقت دیا اور ایک مرتبہ پھر سب کچھ بھلا کر ایک ساتھ جڑ گئے۔

    فرحان اور عروہ نے مداحوں کو بھی یہ مشورہ دیا کہ اپنے ہمسفر کی عزت کریں اور اپنا معاملہ آپس میں بات چیت سے سلجھائے کسی کے سامنے اپنے ساتھی کی برائی کرنے سے گریز کریں کیونکہ پیٹھ پیچھے بات کرنا کسی بھی رشتے کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔

    مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں قبر کشائی کی درخواست منظور

    واضح رہے کہ اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید سال 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور انکا نکاح بادشاہی مسجد میں ہوا تھا ، کچھ عرصہ قبل عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں تاہم یہ دونوں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئے اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئیں۔

    بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا، نواز شریف

  • مفتی قوی مجھے نہیں سنبھال پائیں گے،راکھی ساونت

    مفتی قوی مجھے نہیں سنبھال پائیں گے،راکھی ساونت

    را کھی ساونت کا کہنا ہے کہ مفتی قوی انہیں سنبھال نہیں پائیں گے کیونکہ وہ ایک اکیلی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہیں۔

    باغی ٹی وی: راکھی ساونت نے کہا تھا کہ نئی پاکستانی بہو بننا چاہتی ہیں جس کے بعد ان کا نام پاکستانی اداکاردودی خان اور مفتی قوی کے درمیان لیا جارہا ہے اور انہیں ابھی تک یقین نہیں ہے کہ وہ آخر کس سے شادی کریں گی،مفتی قوی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اور راکھی ساونت جلد نکاح کرنے جا رہے ہیں، اور ان کا نکاح 14 فروری کو ہو گا۔

    جس کے بعد راکھی ساونت نے بھی ان کے پروپوزل کا مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا سے شادی کی خواہشمند ہیں اور انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی، تاہم اب راکھی ساونت نے ایک نجی نیوز چینل سے انٹرویو کے دوران اس معاملے پر گفتگو کی،کہا کہ وہ مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

    بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا، نواز شریف

    راکھی ساونت نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900، راکھی اکیلی 1 لاکھ خواتین کے برابر ہے اور وہ شرط لگا سکتی ہے کہ مفتی اسے اتنی آسانی سے نہیں سنبھال پائیں گے جتنی انہیں لگتا ہے کہ وہ کر سکتے ہیں، میں ابھی تک سچی محبت کی تلاش میں ہوں، بھارت میں مجھے وہ محبت نہیں ملی جس کی مجھے توقع تھی میرے پیچھے کئی لڑکے ہیں، لیکن وہ سب مجھے اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

    سپریم کورٹ میں 7 نئے ججز کی تعیناتیاں، متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی گئی

    ایک اور سوال کے جواب میں راکھی نے کہا، جب نریندر مودی پاکستان آ سکتے ہیں تو پھر میں کیوں نہیں آ سکتی؟ اگر میاں بیوی راضی ہیں تو پھر قاضی کیا کر سکتا ہے؟انہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ۔ ہانیہ عامر ایک اچھی اور شریف لڑکی ہیں، اور میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں۔

    ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے،وزیر اعظم

  • معروف کورین اداکارہ  کی گھر سے  لاش برآمد

    معروف کورین اداکارہ کی گھر سے لاش برآمد

    جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم سائی رون 24 سال کی عمر میں چل بسیں۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں اداکارہ کی لاش ان کے گھر سے ملی۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ سے ملنے جانے والے دوست نے گھر کا دروازہ نہ کھلنے اور رابطہ نہ ہونے پر پولیس کو اطلاع دی۔ جب پولیس گھر کے اندر پہنچی تو اداکارہ کی لاش ملی جس کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں کسی مجرمانہ عمل یا بیرونی مداخلت کا ثبوت نہیں ملا تاہم موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ کم کو 2022 میں پولیس نے نشے میں گاڑی چلانے اور نقصان پر گرفتار کیا تھا، ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، اداکارہ نے معافی مانگتے ہوئے جرمانہ اور نقصان پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ پولیس نے انہیں رہا کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کینسل کردیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کورین اداکارہ جرمانہ پورا کرنے کیلئے کیفے میں پارٹ ٹائم جاب بھی کرتی رہیں اور پھر 2024 میں دوبارہ انڈسٹری میں کم بیک کیا اور حال ہی میں ایک نیا پروجیکٹ حاصل کیا تھا۔

    متحدہ نے میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے،شرجیل میمن

    پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹس بھی چند گھنٹوں میں فروخت

    بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام

    یونس خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو بطور مینٹور جوائن کرلیا

  • ٹک ٹاکرمناہل ملک کی پھر نازیبا ویڈیو  لیک

    ٹک ٹاکرمناہل ملک کی پھر نازیبا ویڈیو لیک

    سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوگئی ہیں، حال ہی میں ان کی ٹک ٹاکر ایس کے کی گاڑی میں نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وائرل ویڈیو میں مناہل ملک اور ٹک ٹاکر ایس کے کو ایک گاڑی میں غیر اخلاقی انداز میں دیکھا گیا جس پر صارفین نے شدید تنقید کی۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک “پبلسٹی اسٹنٹ” ہے،جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ اس طرح کی ویڈیوز سے نوجوان نسل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مناہل ملک کسی اسکینڈل کی زد میں آئی ہوں۔ اس سے قبل بھی ان کی کئی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہو چکی ہیں، جن میں وہ متنازع حرکات کرتی ہوئی نظر آ چکی ہیں۔ کچھ ویڈیوز کے بعد انہوں نے خاموشی اختیار کر لی تھی، جبکہ بعض مواقع پر انہوں نے اپنی صفائی پیش کرنے کی کوشش بھی کی۔

    سوشل میڈیا پر مناہل ملک کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ “فالوورز اور شہرت حاصل کرنے کا ایک طریقہ” ہے، جبکہ کچھ نے اس ویڈیو کو نوجوانوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو مناہل ملک کی حمایت کر رہے ہیں اور اسے “پرائیویسی کی خلاف ورزی” قرار دے رہے ہیں۔یہ معاملہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر پرائیویسی، اخلاقیات اور آزادیٔ اظہار پر بحث چھیڑ چکا ہے۔ پاکستانی سائبر کرائم قوانین کے مطابق ایسی لیک ویڈیوز شیئر کرنا اور وائرل کرنا جرم کے زمرے میں آتا ہے، تاہم اس طرح کے واقعات بار بار سامنے آ رہے ہیں، جن پر سخت اقدامات کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

    آئی ایم ایف کے مزید 2 وفود جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب:دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

  • یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ  تنازع:خاتون انفلوئنسر کوریپ کی دھمکیاں ملنے لگیں

    یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ تنازع:خاتون انفلوئنسر کوریپ کی دھمکیاں ملنے لگیں

    ممبئی: سوشل میڈیا انفلوئنسر اپوروا مکھیجا کی قریبی دوست ردا تھرنا کو ریپ کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارت میں ایک یوٹیوب شو کی وجہ سے تنازع میں مزید شدت آنے لگی،ردا تھرنا کو ریپ کی دھمکیاں ملنے لگیں یہ دھمکیاں اس وقت سامنے آئیں جب یوٹیوب شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں ان کے متنازع ریمارکس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔

    ردا تھرنا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ مجھے کبھی شک نہیں ہوا کہ کچھ لوگ صرف عورت ہونے کی وجہ سے خواتین سے نفرت کرتے ہیں،خواتین محض سانس لینے، جینے، خود سے محبت کرنے اور ترقی کرنے کے جرم میں نشانہ بنتی ہیں ایک عورت اگر وہی مسئلہ اٹھائے جو کوئی اور کرے تو اس پر زیادہ سخت ردعمل آتا ہے۔

    معروف بالی ووڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ لاہور پہنچ گئیں

    واضح رہے کہ منگل کے روز بھارتی حکومت کی ہدایات پر یوٹیوب نے متنازع قسط کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا یہ شو جون 2024 میں شروع ہوا تھا اور اب تک 18 اقساط نشر ہو چکی تھیں یہ معاملہ یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ عرف بیئر بائسیپس کے قابلِ اعتراض کمنٹس کے بعد شروع ہوا تھا انہیں بھی اس تنازع میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    144 سال بعد اے پی کو اوول آفس اور ایئر فورس ون تک رسائی سے روک دیا گیا

    ممبئی پولیس نے بدھ کے روز اس معاملے میں اپوروا مکھیجا سمیت چار افراد کے بیانات قلمبند کیے تھے،اس تنازع کے بعد اپوروا مکھیجا کو آئیفا ایوارڈز کے سفیروں کی فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے یہ تقریب آئندہ ماہ جے پور، راجستھان میں منعقد ہونی ہے کیونکہ اپوروا مکھیجا بھی رنویر الہ آبادیہ کے ساتھ ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کی اس قسط میں شریک تھیں جس میں یہ تنازع کھڑا ہوا اور انہیں کے ریمارکس نے تناز ع کو مزید ہوا دی تھی-

    سوشل میڈیا انفلوئنسر کا ایلون مسک کا بچہ جنم دینے کا دعویٰ

  • معروف بالی ووڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ لاہور پہنچ گئیں

    معروف بالی ووڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ لاہور پہنچ گئیں

    بھارت کی معروف اداکارہ و ہدایت کارہ نندیتا داس لاہور پہنچ گئیں۔

    باغی ٹی وی: بھارت کی معروف اداکارہ و ہدایت کارہ نندیتا داس لاہور پہنچ گئیں،لاہور میں نندیتا داس نے فیض فیسٹیول میں شرکت کی اور سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں 8 سال بعد پاکستان آئی ہوں اور مجھے پاکستان آنے کے بہانے چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ 40 سے زائد فلموں میں کام کر چکی ہوں، میں اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی مگر حادثی طورپربن گئی، میں گانا سیکھنا چاہتی ہوں، میں شاعری کرنا چاہتی ہوں۔

    144 سال بعد اے پی کو اوول آفس اور ایئر فورس ون تک رسائی سے روک دیا گیا

    واضح رہے کہ نندیتا داس کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 2008 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی رام چند میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا نندیتا اداکاری کے ساتھ اب ہدایتکارہ بھی ہیں اور کئی فلمیں بناچکی ہیں۔

    عرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان

  • وینا ملک کی حالیہ تصاویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی

    وینا ملک کی حالیہ تصاویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی

    کراچی: پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں تصاویر میں اداکارہ کو ایک اجنبی لڑکے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے تصاویر نے انٹر نیٹ پر ہلچل مچادی ہے۔

    باغی ٹی وی: وینا ملک نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایک اجنبی نوجوان کے ساتھ تصویر شیئر کی،جن میں وہ نوجوان کے ساتھ بہت قریب نظر آرہی ہیں تصویر میں کرتے ہوئے کیپشن میں صرف ’’کومبو‘‘ لکھا ہے، اس سے مداحوں میں مزید تجسس پیدا ہوگیا ہے کہ آخر یہ نوجوان کون ہے اور وینا کے ساتھ اس کا کیا تعلق ہے؟کئی صارفین نے کہا کہ یہ نوجوان شہریار چوہدری ہوسکتا ہے، جس کا ذکر وینا نے ماضی میں اپنے ممکنہ شریکِ حیات کے طور پر کیا تھا۔

    قبل ازیں ایک انٹرویو میں وینا ملک نےبتایا تھا کہ وہ حسن پرست ہیں وہ شادی کے لیے دراز قد، خوبصورت اور مکمل شخصیت والا مرد چاہتی ہیں وینا نے شہریار چوہدری کے ساتھ اپنے تعلقات پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک خوبصورت شخص ہیں، ان کے درمیان اچھے تعلقات اور دوستی ہے، لیکن تاحال شادی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

    لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب

    واضح رہے کہ وینا ملک نے نے 2013 میں کاروباری شخصیت اسد بشیر خٹک سے شادی کی تھی، جس سے ان کے دو بچے ہیں، تاہم، 2017 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔

    چین نے تاریخ میں کبھی بھی قابض ملک کا کردار ادا نہیں کیا، آصف علی زرداری

    ایف بی آر کے اختیارات کم کرنا ملکی مفاد میں ہے، بزنس کمیونٹی

  • فراڈ‌کیس میں قید ملزم کا جیکولین کوویلنٹائن ڈے پر قیمتی جہاز کا تحفہ

    فراڈ‌کیس میں قید ملزم کا جیکولین کوویلنٹائن ڈے پر قیمتی جہاز کا تحفہ

    بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے پر سکیش چندرشیکھر کی جانب سے ایک محبت بھرا خط اور قیمتی تحفہ ملا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندرشیکھر کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزامات میں 2015 سے جیل میں قید ہےجب 2021 میں تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس کے خلاف تحقیقات شروع کیں، تو اس کا تعلق بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے سامنے آیا چندر شیکھر سے منسوب کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی ملزم نامزد ہوئیں۔

    بعد ازاں ملزم سکیش چندر شیکھر نے جیکولین فرنینڈس کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی تردید کی سکیش کا دعویٰ ہے کہ وہ جیکولین کو ڈیٹ کر رہا تھا، اور ان دونوں کی کچھ تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں،تاہم جیکولین نے ان دعوؤں کو مسترد کیا اور کہا کہ سکیش نے مجھے دھوکہ دیا اور خود کو ایک معزز بزنس مین کے طور پر پیش کیا۔

    چیف جسٹس پاکستان کااہلیہ کے ہمراہ ایس او ایس ولیج پشاور کا دورہ

    اس کے علاوہ جیکولین نے سکیش پر دھمکانے اور ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا، جس کے باعث وہ شدید خوف اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوئیں جیکولین فرنینڈس نے سکیش چندرشیکھر کے پیغامات روکنے کے لیے درخواست دائر کی ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود ان پیغامات اور خطوط کا سلسلہ جاری ہےاور گزشتہ روز 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پر شیکھر کی جانب سے جیکولین کو ایک اور محبت بھرا خط اور قیمتی تحفہ ملا ہے-

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جیکولین فرنینڈس سے ماضی میں مبینہ تعلق میں رہنے والے ملزم سکیش چندر شیکھر نے جیکولین کو ویلنٹائن ڈے پر خط کے ہمراہ شاندار تحفہ بھی بھیجا ہے چندر شیکھر نے ویلنٹائن ڈے پر اداکارہ کو خط کے ہمراہ قیمتی پرائیویٹ جیٹ( نجی طیارہ) تحفے میں دیا ہے۔

    5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤمقدمہ میں سلمان اکرم راجہ قصوروارقرار

    بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندر شیکھر نے جیکولین کے نام خط میں لکھا کہ ‘ جیکی، میں تم سے بہت، بہت محبت کرتا ہوں، تم جانتی ہو کہ ہمارے لیے ویلنٹائن ڈے کتنا خاص ہے، ہماری محبت کا آغاز اسی دن ہوا تھا، وہ دن جب ہم نے ایک دوسرے کو مکمل طور پر قبول کیا اور معاف کیا یہ ہمیشہ ہماری زندگی کا سب سے خاص دن رہے گا ویلنٹائن ڈے ہے، تو میں تمہیں سرپرائز دیے بغیر کیسے رہ سکتا ہوں؟ تمہارا ویلنٹائن ڈے گفٹ ایک خاص طور پر تیار کردہ گلف اسٹریم جیٹ ہے’۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چندر شیکھر نے خط میں بتایا کہ اس جہاز کا رجسٹریشن نمبر جیکولین کی تاریخ پیدائش ہےاپنے خط میں چندر شیکھر نے یہ بھی ذکر کیا کہ وہ اس جیٹ کو اپنی ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر کرے گا۔

    مفتی قوی نے راکھی ساونت کو رلا دیا

    قبل ازیں جیکولین فرنینڈس کو سُکیش چندرشیکھر نے تہاڑ جیل سے کرسمس کے موقع پر ایک خط کے ساتھ فرانس کے جنوبی علاقے میں 107 سال پرانا انگوروں کا باغ تحفے میں دیا تھا-

    سکیش چندرشیکھر نے جیکولین کو اپنے خط میں "بیبی گرل” کہہ کر مخاطب کیا اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا

    سکیش نے لکھا تھا کہ "تمہارے بغیر میرا سانتا کلاز بننا ناممکن ہے اس سال میں تمہیں صرف شراب کی بوتل نہیں بلکہ محبت کے ملک ‘فرانس’ میں ایک پورا باغ تحفے میں دے رہا ہوں، جس کا تم نے کبھی خواب بھی نہیں دیکھا ہوگا جلد ہی تمہارے ساتھ اس باغ میں چہل قدمی کرنے کے خواہشمند ہوں-

    پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی بڑھتی وجہ افغان طالبان کی مدد قرار

  • مفتی قوی نے راکھی ساونت کو رلا دیا

    مفتی قوی نے راکھی ساونت کو رلا دیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے پاکستانی تجربات کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کیا ہے۔ ایک پاکستانی میزبان متھیرا کے ساتھ گفتگو کے دوران، راکھی نے کہا کہ پاکستانی مردوں نے انہیں بہت رلایا ہے۔

    راکھی ساونت نے بتایا کہ پاکستانی اداکار اور پولیس افسر ڈوڈی خان نے پہلے انہیں شادی کے لیے پروپوز کیا، لیکن پھر اپنی بات سے پیچھے ہٹ گئے۔ اداکارہ کے مطابق، ڈوڈی خان نے انہیں وعدہ کیا تھا کہ وہ انگوٹھی اور پھول لے کر ان کے پاس آئے گا، لیکن اب وہ کہہ رہا ہے کہ وہ اپنے کسی بھائی سے ان کی شادی کروائے گا۔راکھی نے مزید کہا کہ مفتی قوی نے بھی انہیں شادی کی پیشکش کی تھی، تاہم کوئی بھی شخص اپنی بات پر قائم نہیں رہا۔ ان سب واقعات کی وجہ سے وہ بے حد افسردہ اور رنجیدہ ہو گئی ہیں۔

    راکھی ساونت نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ جب ڈوڈی خان نے ان سے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی، تو انہوں نے پاکستانی ہونے کے ناطے اس پر بھروسہ کیا تھا کیونکہ وہ ان کا دوست بھی تھا، لیکن اس کے بعد وہ اپنی بات سے مکر گیا اور اس کی حرکت نے انہیں بہت مایوس کیا۔