Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکارہ میرا اور چاہت فتح علی خان ایک ساتھ

    اداکارہ میرا اور چاہت فتح علی خان ایک ساتھ

    سوشل میڈیا پر اپنی منفرد آواز اور انداز سے گانے گانے کے باعث مشہور گلوکار چاہت فتح علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ پاکستانی اداکارہ میرا کے ساتھ گانا گا رہے ہیں۔

    چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں لیجنڈ گلوکارہ نور جہاں کے مشہور گانے "بدو بدی” کو اپنے انداز میں گایا۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے اور تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین مختلف قسم کے مزاحیہ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔چاہت فتح علی خان کا نور جہاں کا گانا "بدو بدی” پہلے بھی سوشل میڈیا پر بڑی مقبولیت حاصل کر چکا تھا اور انہیں اس گانے پر 27 ملین ویوز ملے تھے۔ تاہم، کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کی وجہ سے یوٹیوب نے اس ویڈیو کو ہٹا دیا تھا۔چاہت فتح علی خان عموماً مختلف مواقع پر نور جہاں کا یہ گانا گاتے رہتے ہیں، اور اب ایک بار پھر انہوں نے اداکارہ میرا کے ساتھ مل کر اس گانے کو گایا ہے۔ یہ ویڈیو ان کے انسٹاگرام پر موجود ہے اور وہاں سے تیزی سے پھیل رہی ہے۔

    اداکارہ میرا اور چاہت فتح علی خان دونوں ہی اپنی انگریزی میں بات کرنے کی عادت اور مختلف متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر تنقید کا شکار رہتے ہیں۔ تاہم، چاہت کی یہ ویڈیو ایک نئے انداز میں سوشل میڈیا پر لوگوں کو محظوظ کر رہی ہے اور انہیں بھرپور توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

  • رنویر الٰہ آبادیہ کا متنازع بیان ، عرفی جاوید، راکھی ساونت بھی مشکل میں پڑ گئیں

    رنویر الٰہ آبادیہ کا متنازع بیان ، عرفی جاوید، راکھی ساونت بھی مشکل میں پڑ گئیں

    بھارت میں رنویر الٰہ آبادیہ کے متنازع بیان پر پولیس تحقیقات میں شو کے متعدد افراد کو طلب کر لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر رنویر الٰہ آبادیہ نے کامیڈین سمے رائنا کے شو میں ایک انتہائی غیر مناسب سوال پوچھا جس پر ملک بھر میں غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔

    رنویر الٰہ آبادیہ کا سوال تھا کہ کیا آپ اپنے والدین کو اپنی ساری زندگی جنسی تعلقات میں مشغول دیکھنا پسند کریں گے یا ایک بار میں ان کی زندگی روکنے کے لئے آپ اس میں شامل ہوں گے؟“ اس سوال کے بعد شو کا ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا اور فوری طور پر اس پر احتجا ج شروع ہوگیا۔

    حسینہ واجد کی حکومت نےے انسانیت کے خلاف جرائم کیے

    مہاراشٹر سائبر پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا اور اس کے تحت شو کے میزبان سمے رائنا، رنویر الٰہ آبادیہ اور دیگر مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو طلب کر لیا ہے جنہوں نے اس شو میں حصہ لیا ان میں مزاحیہ اداکار تنمے بھٹ، اداکارہ راکھی ساونت، انٹر نیٹ پرسنالٹی عرفی جاوید، اداکار سدھانت چترویدی اور سوشل میڈیا سیلیبریٹی دیپک کلال شامل ہیں۔

    پولیس نے شو کے حوالے سے فحش مواد نشر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے 30 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، جن میں شو کے ججز، شرکا، منتظمین اور دیگر لوگ شامل ہیں، اس میں کہا گیا ہے کہ شو میں شریک افراد نے غیر مہذب اور گندی زبان کا استعمال کیا، اور ایک شریک نے اروناچل پردیش کے بارے میں متنازعہ ریمارکس بھی کیے۔

    آئی سی سی نےشاہین شاہ آفریدی،سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کر دیا

    دوسری جانب مہاراشٹر خواتین کمیشن کی چیئرپرسن روپالی چاکنکر نے کہا کہ کمیشن نے پولیس کو شو کی نشریات روکنے اور اس پر ضروری قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمیشن اس معاملے پر رپورٹ طلب کرے گا۔

    اسی دوران، آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے بھی سوشل میڈیا پر اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا اس کے بعد ان کی ریاست میں بھی رنویر الٰہ آبادیہ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،پولیس نے شو میں شامل دیگر افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے ہیں، جن میں آشیش چنچلانی اور اپوروا مکھیجا شامل ہیں یہ معاملہ ابھی بھی تحقیقات کے مرحلے میں ہے اور اس پر مزید کارروائی کی توقع ہے۔

    امریکا کےریویرامنصوبے پر اعتراض نہیں مگرفلسطینیوں کو غزہ سے نہ نکالاجائے،سعودی سفیر

  • شوبز چھوڑنے کیلئے مولانا طارق جمیل نے 3 کروڑ روپے کی آفر کی

    شوبز چھوڑنے کیلئے مولانا طارق جمیل نے 3 کروڑ روپے کی آفر کی

    لاہور: دین کی خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی پاکستان اسٹیج ڈراموں کی معروف سابقہ اداکارہ و ڈانسر نرگس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دین کی جانب آنے میں اہم کردار معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کا ہے۔

    باغی ٹی وی: غزالہ ادریس المعروف نرگس نے حال ہی میں ایک نجی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ میں کئی عمرے اور 4 حج ادا کر چکی ہوں، اللہ تعالیٰ نے اگر اس سال موقع دیا تو اس سال میرا یہ پانچواں حج ہو گا، میں ہر سال کسی نہ کسی کی حج پر جانے کے لیے مدد بھی کرتی ہوں۔

    نرگس کا کہنا ہے کہ میں 7 وقت کی پابندی سے نماز ادا کرتی ہوں، ایک وقت تھا میں گانے سنے بغیر میک اپ نہیں کرواتی تھی اور اب میں بغیر الارم کے تہجد کے لیے اٹھ جاتی ہوں، میں تہجد اور اشراق کے علاوہ 5 فرض نمازوں کی باقاعدگی سے پابندی کرتی ہوں، مجھے مذہب کی جانب لانے والے مولانا طارق جمیل ہیں، میں نے پہلا حج انہی کے ساتھ ادا کیا تھا۔

    مشی خان کا ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

    انہوں نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل نےمجھے حج پر جانے کے لیے کہا، میں نے انہیں بتایا کہ میں نے 3 کروڑ روپے بطور معاضہ لیے ہوئے ہیں، میں کیسے حج پر چلی جاؤں؟ مجھے پھر آ کر عبایا اتارنا پڑے گا اور کام کرنا ہو گا اس پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ وہ 3 کروڑ روپے تمہیں ہم دیتے ہیں مگر پہلے اس بات کا فیصلہ کر لو کہ ایک بار اس راہ پر چل پڑیں تو کبھی پچھتاوا یا دوبارہ انڈسٹری میں کام کر نے کا دل تو نہیں کرے گا؟

    کراچی، محسن نقوی نے ناظم آباد میں نئے پاسپورٹ آفس کا کیا افتتاح

    نرگس نے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے مجھے کہا کہ پہلے دل سے تسلی کر لو، اس وقت بدلنا جب اندر سے بدل جاؤمولانا طارق جمیل نے مجھے تبلیغ میں بھی آنے کی دعوت دی، انہوں نے مجھے کہا کہ یہ جہاد ہے اس میں شامل ہو جاؤ اور دوسرے افراد کو بھی اس راہ پر لانے کی کوشش کرو۔

  • مشی خان کا  ڈکی بھائی کے خلاف  ایکشن لینے کا مطالبہ

    مشی خان کا ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

    کراچی: پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے بھارت میں ان دنوں جاری معروف پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیہ اور مقبول کامیڈین سمے رائنا کے تنازع کو پاکستانی یوٹیوبر سے جوڑا ہے۔

    باغی ٹی وی : کچھ دن قبل یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ نے شو انڈیاز گاٹ لیٹنٹ میں شرکت کی اور ایک امیدوار سے والدین سے متعلق تضحیک آمیز سوالات کیے اور نامناسب عمل کے بدلے 2 کروڑ روپے کی پیشکش بھی کی،اس واقعے کے بعد رنویر، سمے رائنا اور شو کے دیگر ججز، جن میں اشیش چنچلانی، جسپریت سنگھ اور اپوروا مکھیجا شامل ہیں، ان کے خلاف پولیس شکایت درج کروائی گئی۔

    بھارتی سوشل میڈیا پر سمے رائنا اور رنویر کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، یہاں تک کہ مشہور بھارتی اداکاروں اور ہدایتکاروں نے بھی رنویر کی بات کی مخالفت کی،رنویر الہ آبادیہ کی گرل فرینڈ کی جانب سے بھی ان سے بریک اپ کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین یہی دعویٰ کرتے نظر آرہے ہیں کہ رنویر کی گرل فرینڈ نے ان سے بریک اپ کرلیا ہے۔

    تاہم اس معاملے کے درمیان، رنویر کی گرل فرینڈ نکی شرما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ رنویر الہ آبادیہ کے فحش تبصرے سے بہت مایوسی ہوئی ہیں،اداکارہ نکی شرما نے انسٹاگرام پر شئیر کردہ ایک اسٹوری میں لکھا کہ ایک صحیح شخص آپ کے احساسات کی قدر کرتے ہوئے آپ کو یہاں حساس دلائے گا کہ آپ خاص ہیں جس سے آپ کو محبت اور اپنی قدر کا مکمل احساس ہوگا۔

    علاوہ ازیں رنویر الہ آبادیہ کے متنازع بیان کے بعد ہونے والی کانٹروورسی کے تناظر میں سمے رائنہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کیساتھ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی اس وقت ہورہا ہے یہ میرے لیے کنٹرول سے باہر ہوچکا ہے اور اسی لیے میں نے اپنے شو انڈیاز گوٹ لیٹنٹ کی تمام ویڈیوز یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔

    اپنے خلاف شدید ردِ عمل کے بعد رنویر الہ آبادیہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا اور اپنے متنازع بیان پر معذرت کی،یوٹیوبر کو ویڈیو میں پھوٹ پھوٹ کر روکر یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ سب ختم ہو گیا اور مجھے اس لیے بُرا لگ رہا ہے کیونکہ میری وجہ سے جو شو بند ہوا ہے اس سے سب کا کام بند ہو گیا۔

    رنویر کا کہنا تھا کہ مجھے اب صرف یہ لگتا ہے کہ سب ختم ہونے کا قصوروار بس میں ہی ہوں، میں نے پوری ٹیم کو برباد کر دیا اور میری وجہ سے ان کا سارا کام بھی بند ہوگیا۔ ویڈیو میں انہیں گالم گلوچ کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    اب حال ہی میں مشی خان نے ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘سمے رائنا اور رنویر الہ آبادیہ کے خلاف پورا بھارت کھڑا ہوگیا ہے، بھارت کے اول درجے کے ٹی وی شوز میں آرہا ہے کہ ان دونوں کا بائیکاٹ کیا جائے کیونکہ اس شو میں گالیاں اور غلیظ زبان استعمال کی جاتی ہے۔

    مشی خان نے کہا کہ ہمارے ہاں (پاکستان) بھی بہت سے یوٹیوبرز ہیں جو گندی زبان استعمال کرتے ہیں جو گندی گالیاں دے کر اپنا کیرئیر بنا کے بیٹھے ہیں اور اب وی لاگرز بن چکے ہیں، ان میں سب سے ٹاپ پر ڈکی بھائی ہیں جنہوں نے 13،14 سال کے بچوں کو گالیاں سکھائی ہیں، ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟ پاکستان میں کوئی کھڑا ہوا ان کے خلاف؟-

    مشی خان نے وضاحت دی کہ ‘میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ وہاں پر کتنا کھلا ماحول ہے لیکن پھر بھی اس کے خلاف سب کھڑے ہیں کہ یہ کیا تماشہ ہے، حالانکہ وہ کتنا مشہور پوڈکاسٹر ہے لیکن ہمارے ہاں کوئی آواز نہیں اٹھاتا’۔

  • خراب انگریزی،اداکارہ میرا کے برطانیہ داخلے پر پابندی ختم

    خراب انگریزی،اداکارہ میرا کے برطانیہ داخلے پر پابندی ختم

    اداکارہ میرا ، 10 سال تک برطانیہ کے دروازے پر پابندی کا سامنا کر چکی ہیں۔ ان پابندیوں کی وجہ وہ خود ہیں، جو ایک معمولی زبان کی غلطی کے سبب ہوئیں۔

    برطانوی حکام کو اداکارہ میرا نے اپنی والدہ کا نام غلط بتایا اور "ٹرانزٹ” کی جگہ "ٹرانزیکشن” کہہ دیا۔ یہ معمولی سی غلطی میرا کے لیے ایک بڑی مشکل کا سبب بنی، اور نتیجتاً امیگریشن حکام نے انہیں لندن سے واپس بھیج دیا۔ ساتھ ہی ساتھ ان پر 10 برس تک برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی جو اب ختم ہو چکی ہے،

    میرا کی والدہ، شفقت زہرہ بخاری نے نجی ٹی وی جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی ہائی کمیشن سے درخواست کی ہے کہ میرا کو ویزا جاری کیا جائے۔ میرا کو اس وقت لندن کے امیگریشن حکام کی انگریزی سمجھ نہیں آئی تھی اور نہ ہی وہ میرا کی بات سمجھ پائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔ میرا ایک آرٹسٹ ہے اور اس کا لندن آنا ضروری ہے، کیونکہ اس کی نئی فلم میں لندن کے سینز شامل ہیں۔ یہ واقعہ 10 سال پرانا ہے، اور اب میرا بہت اچھی انگریزی بولتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کئی انویسٹرز میرا کے ساتھ نئے پروجیکٹس شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ میرا کی کمپنی ڈرامے اور فلمیں بنا رہی ہے، اور وہ شان کے ساتھ بھی ایک نئی فلم بنانے کی تیاری کر رہی ہیں۔شفقت زہرہ بخاری نے اپنی بیٹی کی ذہانت اور محنت کی تعریف کی، اور کہا کہ میرا کو ہیڈ لائنز میں رہنا آتا ہے۔ وہ انتہائی فرمانبردار ہے اور ہمیشہ ان کے قدموں میں احترام کرتی ہے۔

    آخر میں شفقت زہرہ بخاری نے یہ بھی کہا کہ میرا نے جو کچھ بھی کمایا، وہ ہمیشہ اپنے والدین کے حوالے کرتی ہے، اور اس کے بھائی بہنوں کو بھی تعلیم دلوانے میں کوئی کمی نہیں رکھی۔

  • اشنا شاہ کی سالگرہ پر صنم سعید کے چرچے

    اشنا شاہ کی سالگرہ پر صنم سعید کے چرچے

    کراچی: پاکستانی معروف اداکارہ صنم سعید کی ماں بننے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں-

    باغی ٹی وی : اُشنا شاہ کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی پرتعیش تقریب سے بے شمار تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ان تصاویر میں ساتھی اداکارہ اُشنا شاہ کی سالگرہ کے موقع پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

    ان وائرل تصاویر میں جہاں ہر فنکار پُرمسرت نظر آ رہا ہے وہیں کمنٹ باکس میں صنم سعید کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صنم سعید کی تصویر پر پیش گوئی کی کہ اداکارہ ماں بننے والی ہیں-

    showbiz

    واضح رہے کہ اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید 2021ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھےان دونوں فنکاروں کی یہ دوسری شادی ہے-

    بچوں کے حقوق اور معذور افراد کے تحفظ کے حوالے سے بلز آئندہ اجلاس تک موخر

    پہلی اہلیہ کا سید نور کی دوسری شادی پر کیا ردعمل تھا؟

    مفتی قوی سے شادی،پاکستانی زمیندار کی راکھی ساونت کو کروڑوں روپے اور زیورات کی پیشکش

  • عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی،اداکارہ صائمہ قریشی

    عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی،اداکارہ صائمہ قریشی

    کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ شوہر کو دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صائمہ قریشی نےیوٹیوب کے ایک چینل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جسکا ایک مختصر ویڈیو کلپ سو شل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا باعث بن رہا ہے۔

    وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ برکت تو صرف مرد کی کمائی میں ہی ہوتی ہے، اس بات کو تو تسلیم کریں، عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، جب عورت گھر سنبھالنا شروع کرتی ہے تو اس کی فطرت ہے کہ وہ جتاتی ہےکسی بھی مرد کو دوسرا نکاح کرنے سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے، اسی لیے دوسرے نکاح کا حکم دیا گیا تاکہ ایکسٹرا میریٹل افیئر ختم ہو جائیں گے، قرآن میں بھی ایسا کچھ نہیں لکھا کہ نکاح سے قبل پہلی اہلیہ سے اجازت لینا لازمی ہے۔

    بچوں کے حقوق اور معذور افراد کے تحفظ کے حوالے سے بلز آئندہ اجلاس تک موخر

    اداکارہ نے کہا کہ اس ذہنیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، جو غلط ہے اسے غلط کہنا چاہیے اور جو صحیح ہے وہ صحیح ہے، پھر چاہے معاشرہ اسے غلط سمجھے، نکاح ایک حرام رشتے سے بہتر ہے، مرد کو مرد کی طرح پیش آنا چاہیے نکاح کرے اور اسے سب کے سامنے قبول بھی کرے، پہلی بیوی وقتی طور پر غصہ کرے گی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ سمجھ جائے گی کہ اس چیز کی اجازت ہمارا دین دیتا ہے اور نکاح ایکسٹرا میریٹل افیئر سے بہتر ہے۔

    پہلی اہلیہ کا سید نور کی دوسری شادی پر کیا ردعمل تھا؟

    اداکارہ صائمہ قریشی کے بیان کی کلپ سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوتے ہی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بن گئی،ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں جہاں ایک جانب کچھ صارفین اداکارہ کی حمایت کرتے نظر آئے وہیں دوسری جانب کچھ صارفین کی جانب سے اداکارہ کے بیان کی مخالفت بھی کی گئی۔

    مفتی قوی سے شادی،پاکستانی زمیندار کی راکھی ساونت کو کروڑوں روپے اور زیورات کی پیشکش

  • پہلی اہلیہ کا سید نور  کی دوسری شادی پر کیا ردعمل تھا؟

    پہلی اہلیہ کا سید نور کی دوسری شادی پر کیا ردعمل تھا؟

    لاہور: پاکستانی فلم ساز سید نور نے بتا یا کہ پہلی اہلیہ پر ان کی دوسری شادی کا انکشاف کیسے ہوا اور ان کا کیا ردعمل تھا-

    باغی ٹی وی: پاکستانی فلم ساز سید نور نے نجی چینل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی،جس میں انہوں نے بتایا کہ پہلی بیوی سے دوسری شادی 4 سے 5 سال تک خفیہ رکھی، انہیں ایک اخبار کے ذریعے اس کا علم ہوا، ایک اخبار نے صائمہ سے بات کی تو صائمہ نے انہیں شادی سے متعلق بتایا اور اخبار نے وہ خبر شائع کردی-

    سید نور کےمطابق جب رخسانہ کو اس بات کا علم ہوا تو وہ خاموش ہوگئیں،اس نےخود تو کبھی کچھ نہیں کہا لیکن ہماری ایک پڑوسن تھیں جو رخسانہ کی سہیلی بھی تھی،انہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ میں نے یہ کیا کیا؟ جس پر میں نے کہا کہ اب تو یہ ہوگیا ہے رخسانہ نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی، کوئی شکوہ شکایت نہیں کی، اگر بچے دوسری شادی کے حوالے سے مجھ سے بدتمیزی کرنے کی کوشش کرتے تو انہیں روکتیں اور سمجھاتیں۔

    پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو عہدے سے ہٹا دیا

    سید نور نے بتایا کہ میری صائمہ سے پہلی ملاقات فلم گھونگھٹ کے سیٹ پر ہوئی تھی بعدازاں مجھے ان سے محبت ہوگئی اور ہمارا نکاح صائمہ کے گھر والوں کے سامنے ہوا تھا جبکہ دونوں بیویوں کی پہلی ملاقات ہمارے گھر پر ہوئی تھی صائمہ اقبال ٹاؤن میں اپنی فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں، وہیں ہمارا گھر تھا، صائمہ گھر آئیں اسوقت رخسانہ گھر پر موجود نہیں تھیں جب وہ واپس گھر آئیں تو انہوں نے پوچھا، گھر میں کون ہے، ملازمین نے جواب دیا کہ صائمہ، جس پر وہ چونک گئیں، پھر رخسانہ کچن میں گئیں اور صائمہ کے لیے چائے، سینڈ وچ اپنے ہاتھوں سے تیار کئے اور ملازمین سے کہا کہ انہیں دے دو اور خود اپنے کمرے میں چلی گئیں۔

    مفتی قوی سے شادی،پاکستانی زمیندار کی راکھی ساونت کو کروڑوں روپے اور زیورات کی پیشکش

  • سیف علی خان کا سیکورٹی لینے سے انکار

    سیف علی خان کا سیکورٹی لینے سے انکار

    ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے گزشتہ ماہ اپنے اپارٹمنٹ میں ہونے والی ڈکیتی کے بعد سکیورٹی کی فراہمی کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

    سیف علی خان کے باندرہ واقع اپارٹمنٹ میں جب گزشتہ ماہ ڈکیتی کی کوشش کی گئی تھی، تو اداکار نے بہادری سے مزاحمت کی اور چوروں کے ارادے کو ناکام بنا دیا تھا، تاہم اس دوران وہ زخمی بھی ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد، بھارتی میڈیا میں خبریں آئی تھیں کہ بالی وڈ اداکار رونت رائے کی سکیورٹی ایجنسی سیف علی خان کو سکیورٹی فراہم کرے گی اور اس مقصد کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔

    ان اطلاعات کے بعد، سیف علی خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکیورٹی نہ لینے کی وجہ بتائی۔ انہوں نے کہا کہ "میں نے کبھی بھی سکیورٹی پر یقین نہیں کیا، میں کبھی بھی سکیورٹی گارڈز کے ساتھ نہیں چلنا چاہتا۔” سیف علی خان کا کہنا تھا کہ "مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہوگا اور میں اب بھی نہیں چلوں گا۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ مجھ پر حملہ ہے اور میں کسی بھی خطرے میں نہیں ہوں۔ یہ ایک غلطی ہے جو ہوئی ہے۔”

    اداکار نے واضح طور پر کہا کہ وہ اس وقت کسی قسم کے خطرے میں نہیں ہیں اور ان کے لیے سکیورٹی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ سیف علی خان کے گھر پر ڈکیتی کرنے والا شخص بنگلادیشی شہری ہے، جو کہ قومی سطح کا کبڈی کھلاڑی ہے اور فی الحال پولیس کی حراست میں ہے۔یہ واقعہ نہ صرف سیف علی خان کے لیے، بلکہ بالی وڈ کی دنیا کے لیے بھی حیرانی کا سبب بن گیا ہے۔ سیف علی خان کی جانب سے سکیورٹی لینے سے انکار نے ان کے پرستاروں کو بھی سوچنے پر مجبور کیا ہے کہ آیا سکیورٹی کی ضرورت واقعی ہے یا یہ صرف ایک ذہنی دباؤ کا سبب بن سکتی ہے۔

  • کرینہ مجھے کہنے لگیں کہ آپ اسپتال پہنچیں میں اپنی بہن کے گھر جاتی ہوں،سیف

    کرینہ مجھے کہنے لگیں کہ آپ اسپتال پہنچیں میں اپنی بہن کے گھر جاتی ہوں،سیف

    اداکار سیف علی خان نے گھر میں ہوئے حملے میں زخمی ہونے کے بعد بیٹے تیمور کے ردِ عمل کے بارے میں بتایا ہے کہ جب انہوں نے مجھے زخمی دیکھا تو پوچھنے لگے کہ کیا آپ مر جائیں گے

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے گزشتہ مہینے اپنے گھر ہونے والی واردات کا قصہ اور اس میں اپنے معصوم بیٹے کے ردعمل کے حوالے سے ایک انٹرویو میں گفتگو کی ہے۔اداکار نے بتایا ہے کہ شروع میں مجھے بالکل احساس نہیں ہوا کے مجھے چھری لگی ہے، کچھ تکلیف تو محسوس ہو رہی تھی، جیسے میری کمر میں کچھ مسئلہ ہوا ہے، اس دوران کرینہ مجھے کہنے لگیں کہ آپ اسپتال پہنچیں میں اپنی بہن کے گھر جاتی ہوں، وہ جلدی میں کالز کر رہی تھی، اس وقت کوئی اور نہیں تھا، میں نے انہیں کہا کہ میں ٹھیک ہوں، ابھی مر نہیں رہا، اس موقع پر چھوٹے بیٹے تیمور نے مجھ سے پوچھا کیا آپ مر جائیں گے؟ تاہم میں نے انہیں جواب نہیں دیا۔

    واضح رہے کہ لیلا وتی اسپتال میں ڈاکٹرز نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ زخمی سیف علی خان اپنے بیٹوں تیمور اور ابراہیم کے ہمراہ اسپتال پہنچے تھے،اداکار نے بتایا کہ جب میں نے اسپتال میں تیمور کو دیکھا تو وہ مکمل مطمئن نظر آئے، وہاں انہیں دیکھ کر مجھے بہت سکون ملا، میں اس وقت اکیلا نہیں رہنا چاہتا تھا،سیف علی خان نے کہا کہ شاید کرینہ نے انہیں میرے ساتھ اسی لیے روانہ کیا تھا کہ وہ جانتی تھیں کہ اس حالت میں تیمور کا میرے ساتھ رہنا کتنا ضروری ہے۔

    سیف علی خان چاقو حملے میں صحتیابی کے بعدپہلی بار تقریب میں شامل

    میڈیاہمارے گھر سے دور رہے، بچوں کی تصاویر نہ لیں،سیف،کرینہ کپور