Baaghi TV

Category: شوبز

  • سائرہ یوسف کی چاکلیٹس چوری کرنے کی ویڈیو  کا معمہ حل ہو گیا

    سائرہ یوسف کی چاکلیٹس چوری کرنے کی ویڈیو کا معمہ حل ہو گیا

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے سُپر اسٹور سے چاکلیٹس چوری کرتےہوئے وائرل ویڈیو پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی: سائرہ یوسف کی گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ایک سُپر اسٹور سے چاکلیٹس چوری کرتے دیکھا گیا تھا،ویڈیو میں سائرہ یوسف کو ایک سُپر اسٹور میں انٹر ہونے کے بعد تیزی سے چاکلیٹس کے ایک ریک کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اداکارہ چاکلیٹس کے ریک کے پاس پہنچنے کے بعد ایک نظر اپنے ارد گرد دوڑا کر یہ تسلی کرتی ہیں کہ کوئی اُنہیں دیکھ تو نہیں رہا، جب اُنہیں یہ تسلی ہو جاتی ہے کہ سُپر اسٹور میں اُنہیں کوئی نہیں دیکھ رہا ہے تو وہ جلدی سے ہوڈی سے اپنا چہرہ چُھپا لیتی ہیں،سائرہ یوسف ہوڈی سے اپنا چہرہ چُھپانے کے بعد ریک سے چاکلیٹ کے کافی سارے ڈبے اپنے بیگ میں ڈالنے کے بعد تیزی سے سُپر اسٹور سے باہر نکل جاتی ہیں۔

    سیالکوٹ: یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر ریسکیو 1122 کا ہائی الرٹ

    اداکارہ کی یہ وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد حیرت اور تشویش میں مبتلا صارفین کی جانب سے اس پر بہت دلچسپ تبصرے کئے گئے ،صارفین نے سائرہ یوسف کو ’کیوٹ چورنی‘ قرار دے دیا تھا،تاہم اب اب اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے خود سُپر اسٹور سے چاکلیٹس چوری کرنے کا اعتراف کیا کہا کہ جسے سُپر اسٹور سے چاکلیٹس چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا وہ میں ہی تھی۔

    مسلمان، کرسچن، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ میر ے سر کا تاج ہیں،مریم نواز

    سائرہ یوسف نے چاکلیٹس چوری کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ چاکلیٹس دیکھ کر مجھ سے صبر نہیں ہوا اور مجھے یقین ہے کہ آپ لوگوں سے بھی نہیں ہوگا تو اگر آپ لوگ چاہیں تو یہ کریمی ملک چاکلیٹس چوری کرنے کا الزام مجھ پر لگا سکتے ہیں۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ روز جو ویڈیو وائرل ہوئی وہ ایک چاکلیٹ کی اشتہاری مہم کا حصّہ تھی اور اس ویڈیو کو جان بوجھ کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تھا۔

    ملک کو نقصان پہچانے والے خود کو پاکستانی نہیں کہہ سکتے،امیر مقام

  • یشما گل کی شادی سے متعلق پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    یشما گل کی شادی سے متعلق پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    کراچی: پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ یشما گل نے اپنی پوسٹ کے ذریعے شادی کا عندیہ دے دیا –

    باغی ٹی وی: اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے شادی کی خواہش کا اظہار کیا،اداکارہ نے سعودی حکومتی اقدام سے خوش ہو کر شادی کے لیے ہامی بھر لی ہے، اور اس حوالے سے اپنے مداحوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

    وائرل اسٹوری میں یشما گل نے خبر کی ہیڈلائنز شیئر کی جس میں سعودی عرب کی جانب سے مکہ اور مدینہ میں نکاح کرنے کی اجازت نامہ شامل تھا،اسٹوری میں لکھا گیا تھا کہ، سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ میں نکاح کرنے کی اجازت دے دی ہے،مذکورہ خبر یشما گل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا دیا کہ شادی کرنے کا وقت آ گیا ہے!!۔
    showbiz
    اداکارہ کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو جلد شادی کے بندھن میں بندھتا دیکھنے کی خواہش کرتے نظر آرہے ہیں اور ان کے لیے مکہ اور مدینہ میں نکاح کرنے کی خواہش پر نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

    قبل ازیں اداکارہ یشما گِل کو’ دل کا رشتہ ایپ‘ پر رشتے کے لیے 10 ہزار درخواستیں موصول ہو ئی تھیں،یشما گِل نے رشتے کروانے والی آنٹیوں کے بے جا مطالبات اور رویے سے تنگ آ کر ’دل کا رشتہ ایپ‘ پر اپنا پروفائل بنائی تھی جس کے بعد اُنہیں 12 نومبر کو دنیا بھر سے شادی کے خواہش مند ہزاروں افراد کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں-

  • چاہت فتح علی خان کا "بدو بدی 2” ریلیز

    چاہت فتح علی خان کا "بدو بدی 2” ریلیز

    پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے نئے گانے "بدو بدی 2” کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ریلیز کر دی ہے،

    اس گانے کی ویڈیو میں گلوکار چاہت فتح علی خان بولڈ ماڈلز کے ساتھ رقص کرتے نظر آ رہے ہیں، جس نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کو اپنی طرف مبذول کر لیا ہے۔ چاہت فتح علی خان کا یہ نیا گانا "بدو بدی 2” ایک منفرد رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں جہاں گلوکار کا انداز دلچسپ اور منفرد ہے، وہیں اس میں شامل بولڈ ماڈلز کا رقص بھی گانے کی کشش کو بڑھاتا ہے۔گانے کے بول بھی پرانے گانے سے مختلف ہیں اور اس میں ایک نیا تڑکا شامل کیا گیا ہے۔ چاہت نے اس بار بھارت کے مشہور پاپ گلوکار جونی زی (جو تاز کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں) کے 90 کی دہائی کے ہٹ گانے "نچاں گے ساری رات سونیا وے” کو ایک نیا روپ دیا ہے۔ گانے کے بول میں تبدیلی کی گئی ہے، اور اس میں "بدو بدی” کے جذبات کو شامل کیا گیا ہے، جو کہ ایک نیا تڑکا دینے والا عنصر ہے۔

    گانے کی ویڈیو میں چاہت فتح علی خان اور مختلف بولڈ ماڈلز کے ساتھ رقص کی چمک دیکھی جا سکتی ہے۔ گانے کا انداز اور ویڈیو کی شوٹنگ نے مداحوں کی نظر فوراً اپنی طرف کھینچ لی۔ یہ گانا خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان مقبولیت حاصل کر رہا ہے، جہاں بولڈ اور جدید رقص کے انداز کو پسند کیا جا رہا ہے۔گانے کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر ریلیز ہوئی، ویسے ہی اس نے ہلچل مچا دی۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے ویڈیو کو پسند کیا کچھ صارفین نے ویڈیو کی شوٹنگ اور گانے کے بول کی تعریف کی، جبکہ کچھ نے اس کی بولڈ تصاویر اور رقص کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    ڈسکہ پریس کلب میں قائداعظم کی سالگرہ اور کرسمس کا پروقار تقریب منعقد کی گئی

    آذربائیجان طیارہ حادثہ،62 میں سے 26 افراد زندہ بچ گئے

  • اداکارہ بلیک لائیولی کاساتھی اداکار  پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ، اداکاروں کی حمایت

    اداکارہ بلیک لائیولی کاساتھی اداکار پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ، اداکاروں کی حمایت

    ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ بلیک لائیولی نے اپنے ساتھی اداکار اور ہدایت کار جسٹن بیلڈونی پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ 37 سالہ بلیک لائیولی نے 40 سالہ جسٹن بیلڈونی کے خلاف یہ مقدمہ اسی سال ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم It Ends with Us کی شوٹنگ کے دوران کی گئی مبینہ ہراسانی کی بنیاد پر دائر کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق، اس مقدمے کا آغاز اس وقت ہوا جب بلیک لائیولی اور جسٹن بیلڈونی کے درمیان تعلقات میں تناؤ آیا، اور اس کے کچھ ماہ بعد یہ الزامات سامنے آئے ہیں۔ دونوں اداکاروں کے درمیان فلم کی شوٹنگ کے دوران تعلقات خراب ہو گئے تھے، اور اب بلیک لائیولی نے اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ جنسی ہراسانی کے بارے میں قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بلیک لائیولی کو اس مقدمے کے معاملے میں دیگر ہالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے بھرپور حمایت مل رہی ہے۔ It Ends with Us کے ساتھی اداکار برینڈن اسکیلنر اور جینی سلیٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک لائیولی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

    برینڈن اسکیلنر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ اس مقدمے کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور اس معاملے پر اپنی آواز اٹھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس پر بات کرنا ضروری ہے تاکہ انصاف مل سکے۔اداکارہ جینی سلیٹ نے بھی بلیک لائیولی کی حمایت میں ایک پیغام جاری کیا اور ان کی بہادری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ "میں بلیک لائیولی کے ساتھ کھڑی ہوں اور جو کچھ بھی ان کے ساتھ ہوا وہ نہایت پریشان کن اور مکمل طور پر دھمکی آمیز ہے۔” جینی سلیٹ نے مزید کہا کہ ہر فرد کو اپنی حفاظت اور حقوق کے بارے میں آواز اٹھانے کا حق حاصل ہے، اور وہ بلیک لائیولی کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑی ہیں۔

    مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جسٹن بیلڈونی نے بلیک لائیولی کو غیر مناسب طریقے سے چھوا اور جنسی طور پر ہراساں کیا، جس کے بعد بلیک لائیولی نے اس کی رپورٹ پولیس اور دیگر قانونی اداروں کو کی۔ یہ الزامات انتہائی سنجیدہ ہیں اور ہالی ووڈ کے اندر ایک اہم بحث کو جنم دے رہے ہیں، خاص طور پر اس بات پر کہ کیا صنعت میں اس قسم کی بدسلوکی کا سدباب کیا جا رہا ہے یا نہیں۔یہ مقدمہ ہالی ووڈ میں ایک اور تنازعہ کی شکل اختیار کر گیا ہے، جہاں پچھلے کچھ سالوں میں مختلف اداکاراؤں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کئی اہم آوازیں اُٹھی ہیں۔ بلیک لائیولی کے مقدمے کے حوالے سے بھی کئی سوالات اُٹھ رہے ہیں کہ آیا ہالی ووڈ کی صنعت میں ایسی بدسلوکی کے واقعات اب بھی ہورہے ہیں یا یہ صرف ایک منفرد کیس ہے۔

    اداکارہ بلیک لائیولی نے جنسی ہراسانی کے الزامات کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان پر ذہنی اور جذباتی طور پر دباؤ ڈالا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ صرف ان کی ذاتی زندگی تک محدود نہیں بلکہ ہالی ووڈ کی ثقافت میں اس قسم کی بدسلوکی کا گہرا اثر پڑتا ہے۔

    قائد کے پاکستان کو متحد ہو کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں، شیری رحمان

    قائد کے پاکستان کو متحد ہو کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں، شیری رحمان

  • بلاول بھٹو کا آرٹس کونسل کراچی کے کامیاب امیدواروں کیلئے تہنیتی پیغام

    بلاول بھٹو کا آرٹس کونسل کراچی کے کامیاب امیدواروں کیلئے تہنیتی پیغام

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے کامیاب امیدواروں کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا-

    باغی ٹی وی : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آرٹس کونسل کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے احمد شاہ-اعجاز فاروقی پینل کو مبارکباد دی، اور نومنتخب صدر محمد احمد شاہ اور سیکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی کے لیے نیک تمناوَں کا اظہار کیا-

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب جوائنٹ سیکریٹری نورالہدیٰ شاہ اور خازن قدسیہ اکبر سمیت تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران فن کی ترویج کے لیے اپنی محنتوں کا تسلسل جاری رکھیں گےانتہاپسندی اور عدم رواداری کے خلاف ہماری لڑائی میں آرٹ بلاشبہ پہلی صف کا مورچہ ہےملک میں رواداری و ترقی پسند سوچ کے فروغ اور مساوات کے حصول کی تحریک میں آرٹسٹس اور پیپلز پارٹی مستقل اتحادی ہیں-
    سوات اور گردونواح میں آج بھی زلزلے کے جھٹکے
    پشپا 2 کی نمائش:انتہائی مطلوب گینگسٹر اور منشیات اسمگلر گرفتار
    ہم جنس پرست جوڑے کو گود لیے بچوں سے جنسی زیادتی پر 100 سال قید کی سزا

  • پشپا 2   کی نمائش:انتہائی  مطلوب گینگسٹر اور منشیات اسمگلر  گرفتار

    پشپا 2 کی نمائش:انتہائی مطلوب گینگسٹر اور منشیات اسمگلر گرفتار

    ناگپور :بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں پولیس نے فلم ’پشپا 2‘ کی نمائش کے دوران انتہائی مطلوب گینگسٹر اور منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں جمعرات کو فلم پشپا 2 کے شو کے دوران انتہائی مطلوب گینگسٹر و منشیات اسمگلر وشال میشرم کو گرفتار کیا گیا مطلوب ملزم گرفتاری کے وقت فلم دیکھ رہا تھا اور پولیس نے اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا، پولیس کی انٹری کے باوجود فلم جاری رہی۔

    رپورٹس کےمطابق پولیس نےملزم کی فلم دیکھنے سےمتعلق آمدورفت ٹریس کی اور پھر جب وہ فلم دیکھنے آیاتو اس کے سنیما میں جاتے ہی اس کی گاڑی کے ٹائر پنکچر کر دیئے اور فلم کے کلائمیکس کے دوران پولیس نے سنیما ہال میں داخل ہو کر گرفتار کرلیا، ملزم 10 ماہ سے مفرور تھا اور 27 کیسز میں مطلوب ہے، ملزم پر 2 قتل، منشیات اسمگلنگ اور پولیس پر حملے کے مقدمات درج ہیں۔
    ہم جنس پرست جوڑے کو گود لیے بچوں سے جنسی زیادتی پر 100 سال قید کی سزا
    واضح رہے کہ تیلگو فلم انڈسٹری کی فلم ’پشپا 2‘ 18 دنوں میں اب تک بھارت سمیت دنیا بھر سے 1500 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے،فلم میں الو ارجن اور راشمیکا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
    کم عمری کی شادیاں اور چائلڈ لیبر ، محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے حیران کن اعدادو شمار جاری
    چیمپئینز ٹرافی،برطانوی اخبار نے انڈیا کرکٹ بورڈ کا پول کھول دیا
    جی ایچ کیو حملہ کیس، ایک اور ملزم پر فرد جرم، ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کی درخواستیں مسترد
    ترکی: بارودی مواد کے پلانٹ میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک، 3 زخمی

  • بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر شیام   بینیگل چل بسے

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر شیام بینیگل چل بسے

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اور سینیئر فلم ڈائریکٹر شیام بینیگل 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی بیٹی نے پیر کی شام ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔

    شیام بینیگل کئی سالوں سے علیل تھے اور طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی تھی، جس کے نتیجے میں وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔شیام بینیگل کا شمار بھارت کی سینئر اور معیاری فلم ڈائریکٹروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے بھارتی سینما کی آرٹ فلموں کی نئی لہر کو متعارف کرایا۔ ان کی بنائی ہوئی فلمیں نہ صرف اپنے وقت کے حوالے سے اہمیت رکھتی ہیں بلکہ آج بھی کلاسک سمجھی جاتی ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں زبیدہ اور منتھن شامل ہیں، جنہوں نے بھارت اور عالمی سطح پر بے شمار ایوارڈز حاصل کیے۔

    شیام بینیگل کی شہرت صرف ان کی فلموں کی تخلیق تک محدود نہیں تھی، بلکہ انہوں نے بھارتی سینما میں ایک نئے ڈائریکشن کی بنیاد رکھی تھی جس میں حقیقت پسندی اور معاشرتی موضوعات کو مرکزی حیثیت دی گئی۔ ان کی فلموں میں لوگوں کی حقیقی زندگی، ثقافت، اور مسائل کو بے باکی سے اجاگر کیا گیا تھا۔دریں اثناء، شیام بینیگل نے چند روز قبل ممبئی میں اپنے 90ویں جنم دن کا جشن اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ منایا تھا۔ ان کی وفات کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کے مختلف مشہور فنکاروں اور فلم سازوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کئی اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیام بینیگل کی خدمات اور ان کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔شیام بینیگل کا انتقال بھارتی سینما کے ایک سنہری دور کا خاتمہ ہے، اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ ان کے کام کا اثر آنے والی نسلوں پر ہمیشہ قائم رہے گا۔

  • اداکار عمر عالم نے دوران سفر جہاز میں محبوبہ کو انگوٹھی پہنا کر منگنی کر لی

    اداکار عمر عالم نے دوران سفر جہاز میں محبوبہ کو انگوٹھی پہنا کر منگنی کر لی

    پاکستانی اداکار اور رئیلیٹی شو تماشہ کے پہلے سیزن کے فاتح عمر عالم نے ایک منفرد اور یادگار طریقے سے اپنی زندگی کا سب سے اہم لمحہ اپنی محبوبہ کے ساتھ گزارا۔

    دوران پرواز، بھرے ہوئے جہاز میں، انہوں نے اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کی اور اس کے ساتھ منگنی کرلی۔ اس خوبصورت لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دونوں کی محبت اور جوش کا واضح اظہار کیا گیا ہے۔عمر عالم نے اس خصوصی موقع کو یادگار بنانے کے لیے خود بھی اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی محبوبہ کے سامنے ایک خوبصورت انداز میں انگوٹھی پیش کرتے ہیں اور شادی کی پیشکش کرتے ہیں۔ عمر عالم کی آنکھوں میں محبت اور جوش واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، اور ان کی باتوں سے اس لمحے کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

    عمر عالم کی محبوبہ نے بھی ان کی پیشکش پر مسکراہٹ کے ساتھ ‘ہاں’ کہا اور انگوٹھی پہن لی۔ اس کے بعد جہاز میں بیٹھے دیگر مسافروں کی جانب سے دونوں کو خوشیوں اور نیک خواہشات کا پیغام دیا گیا، جس سے اس لمحے کا مزید رنگین بن گیا۔ویڈیو کے ساتھ انسٹاگرام پوسٹ میں عمر عالم نے کیپشن لکھا: "اس نے ہاں کہہ دی، اب یہ آفیشل ہوگیا ہے”۔ اس پوسٹ پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے بھی عمر عالم اور ان کی محبوبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ ان فنکاروں میں ایمن خان، منال خان، منشا پاشا، کنزہ ہاشمی اور ماہم عامر جیسے مشہور نام شامل ہیں۔

    عمر عالم نے اپنی شہرت تماشہ سیزن ون سے حاصل کی تھی، جس کے بعد ان کی شاندار پرفارمنس اور کامیاب ڈراموں نے انہیں پاکستان کے صف اول کے اداکاروں میں شامل کر دیا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں پہلی سی محبت، رقصِ بسمل اور گُرو سمیت کئی دیگر قابل ذکر پروجیکٹس شامل ہیں۔عمر عالم کی اس منفرد منگنی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے اور ان کی محبت بھری کہانی کو دیکھ کر ان کے مداح خوش ہیں اور ان کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

    کچھ ماہ قبل عمر عالم نے اپنی شادی کے منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک بیان میں بتایا تھا کہ میرا آئندہ سال شادی کا اراداہ ہے، ابھی نکاح نہیں ہوا مگر بات پکی ہو گئی ہے، شادی کس سے اور کیوں ہو رہی ہے یہ سب طے ہے، کہاں اور کب ہوگی یہ طے کرنا ابھی باقی ہے، میری ہونے والی اہلیہ کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ عمر عالم نے اپنے کریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔ عمر عالم کو ابتدائی شہرت اپنے ڈراما سیریل ’شہنائی’ سے ملی بعد ازاں انہوں نے فیچر فلم ’پارچی’ میں بھی اداکاری کی جبکہ انکے دیگر پراجیکٹس میں’پہلی سی محبت’، ’ٹیکسالی گیٹ’، ’رقصِ بسمِل’،’گرو’ اور دیگر شامل ہیں،اداکاری کے علاوہ وہ ریئلٹی شو ’تماشا ’ کے فاتح بھی ہیں جہاں سے انہوں نے ایک بڑی فین فالوونگ حاصل کی۔

  • اداکارہ نصیبولال کے شوہر کی فائرنگ،ایک زخمی

    اداکارہ نصیبولال کے شوہر کی فائرنگ،ایک زخمی

    لاہور کے نواحی علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں معروف پاکستانی گلوکارہ نصیبو لال کے شوہر نوید بلوچ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب نوید بلوچ اور دیگر افراد کے درمیان لڑائی جھگڑا ہو رہا تھا۔

    پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران نوید بلوچ نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے نوید بلوچ کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس میں فائرنگ کرنے کے الزام میں نوید بلوچ کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم نوید بلوچ اور دیگر افراد کے درمیان جھگڑا جاری تھا اور اس دوران فائرنگ کی گئی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات جانچنا شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق نصیبو لال بھی رات بھر تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں موجود رہیں اور واقعے کے حوالے سے ابتدائی معلومات حاصل کیں۔ تاہم، گلوکارہ کی طرف سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی رسمی بیان سامنے نہیں آیا۔

    فحش فلم اداکارہ سے تعلقات،ٹرمپ کی سزا کیخلاف درخواست مسترد

    بھارتی میڈ یا کا نیا شوشہ، اداکارہ ریکھا کو ہم جنس پرست قرار دیدیا

    اداکارہ نرگس پر شوہر کا تشدد کیس،ملزم کی ضمانت میں توسیع

  • بھارتی اداکار کے گھر پر حملہ کرنیوالے 8 طلبا گرفتار

    بھارتی اداکار کے گھر پر حملہ کرنیوالے 8 طلبا گرفتار

    بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار، الو ارجن، جنہیں "پشپا” کے کردار کے لیے شہرت حاصل ہے، پر عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا نے حملہ کر دیا۔

    حملہ آوروں نے کچھ روز قبل، الو ارجن کی فلم پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران سینڈھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے باعث جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے الو ارجن کے گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، اور گھر کے احاطے میں رکھی گملے توڑ دیے۔ انہوں نے احتجاجاً ٹماٹر بھی پھینکے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کے ہاتھوں میں بینرز تھے جن پر "انصاف ہونا چاہیے” جیسے نعرے درج تھے۔ ان طلبا کا کہنا تھا کہ وہ فلم کی ٹیم سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ خاتون کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دیں۔

    حملے کی اطلاع ملتے ہی حیدرآباد پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے دوران خدشہ ظاہر کیا کہ حملے میں عثمانیہ یونیورسٹی کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین ملوث ہو سکتے ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں اور اس بات کی بھی تصدیق کی جا رہی ہے کہ آیا حملہ کسی منظم احتجاج کا حصہ تھا یا یہ ایک ذاتی کارروائی تھی۔اس حملے سے قبل، الو ارجن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام پوسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے جذبات کا اظہار ذمے داری سے کریں اور کسی بھی قسم کی بدتمیزی یا گالی گلوچ سے اجتناب کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں قانون کے مطابق ہی ردعمل دیا جائے، اور کسی کو بھی حالات سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

    الو ارجن نے اپنی طرف سے اس سانحے کے متاثرین کے لیے اقدامات بھی کیے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپے کا معاوضہ دیں گے اور زخمیوں کے علاج کے تمام اخراجات خود برداشت کریں گے۔ تاہم، طلبا کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیے جانے کے بعد یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔

    یہ واقعہ نہ صرف حیدرآباد بلکہ پورے بھارت میں بحث کا موضوع بن چکا ہے۔ جہاں ایک طرف سپر اسٹار الو ارجن نے متاثرین کے لیے مدد کی پیشکش کی، وہیں طلبا کی جانب سے اس معاملے پر عدالت سے انصاف کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس اس حملے کے محرکات کی جانچ کر رہی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد اس واقعے کی حقیقت سامنے آ جائے گی۔