Baaghi TV

Category: شوبز

  • دلجیت دوسانجھ نے  آئندہ  بھارت میں پرفارم نہ کرنے کافیصلہ کیوں کیا؟

    دلجیت دوسانجھ نے آئندہ بھارت میں پرفارم نہ کرنے کافیصلہ کیوں کیا؟

    پنجاب: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے بھارت میں مزید پرفارم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے ہفتے کو چندی گڑھ میں ایک ہاؤس فل کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس دی اس دوران انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ بھارت میں کوئی شو نہیں کریں گےدلجیت دو سانجھ نے اس فیصلے کی وجہ بھارت میں کنسرٹ کے ناقص انفراسٹرکچر اور انتظامات کو قرار دیا اور حکام سے اپیل کی کہ وہ بہتر سہولیات فراہم کریں کیونکہ کنسرٹ انڈسٹری ملک میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

    دلجیت نے چندی گڑھ میں اپنے کنسرٹ کے اختتام پر حکومت اور متعلقہ حکام سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ ملک میں لائیو شوز کے لیے انفراسٹرکچر پر توجہ دیں میں حکام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس یہاں لائیو شوز کے لیے مناسب سہولیات نہیں ہیں یہ ایک بڑا آمدنی پیدا کرنے والا سسٹم ہے اور اس میں بہت سے لوگ کام کر رہے ہیں، براہِ کرم، اس پر غور کریں۔

    دلجیت دوسانجھ نے مزید کہا کہ چندی گڑھ انتظامیہ کو گلوکاروں اور فنکاروں کو پریشان کرنے کے بجائے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اس وقت تک بھارت میں شوز نہیں کریں گے جب تک اسٹیج کو کانسرٹ کے میدان کے درمیان نہیں بنایا جائے گا میں آئندہ کوشش کروں گا کہ اسٹیج کو درمیان میں لگایا جائے تاکہ فینز میرے ارد گرد ہوں جب تک ایسا نہیں ہوتا، میں بھارت میں پرفارم نہیں کروں گا،اس لیے میری درخواست ہے کہ انتظامیہ انفراسٹرکچر پر کام کرے۔

  • بھارتی میڈ یا کا نیا شوشہ، اداکارہ ریکھا کو ہم جنس پرست قرار دیدیا

    بھارتی میڈ یا کا نیا شوشہ، اداکارہ ریکھا کو ہم جنس پرست قرار دیدیا

    ممبئی: بھارتی میڈ یا نے اداکارہ ریکھا کو ‘ہم جنس پرست، قرار دے دیا ۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ ک مطابق اداکارہ کے امیتابھ بچن سے رومانوی تعلقات کے علاوہ نجی زندگی کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئیں اس کے بعد ریکھا نے معروف کاروباری شخصیت مکیش اگوال سے شادی کی تاہم کچھ عرصے میں اُن کے شوہر نے خودکشی کرلی اُس کے بعد سے ریکھا نے شادی نہیں کی۔

    شوہر کی زندگی میں اداکارہ نے خاتون مینیجر فرزانہ کو اپنے ساتھ رکھا بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دونوں کے درمیان بہت ’خاص تعلقات‘ ہیں،ریکھا کی منیجر فرزانہ اداکارہ کی زندگی میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں فرزانہ کو اکثر ریکھا کے سائے کے طور پر دیکھا جاتا ہے، وہ اس کے ساتھ رہتی ہیں،بالخصوص اداکارہ جب خاص حالت میں خاص مواقعوں پر مخصوص لباس میں زندگی کا لطف اٹھا رہی ہوتی ہیں تو مینیجر اُن کے ساتھ ہی ہوتی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فرزانہ کے والد پروڈکشن کنٹرولر تھے اور وہ خود ہدایت کار بننے کی خواہش مند بھی تھیں ایک سیٹ پر اُن کی ریکھا سے ملاقات ہوئی جس کے بعد اداکارہ نے اُن کی خدمات حاصل کی اور 30 سال سے زائد عرصہ ہونے کے باوجود فرزانہ آج بھی ریکھا کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایک موقع پر فرزانہ کی والدہ بیمار ہوئیں تو وہ دن میں اُن کی تیمارداری کرتی مگر رات ریکھا کے ساتھ ہی گزارتی تھیں فرزانہ کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ریکھا سے بہت زیادہ متاثر ہیں اور اپنی زندگی کو اُن کے لیے وقف کرچکی ہیں۔

  • راج کپور کی 100 ویں سالگرہ پشاور میں منائی گئی

    راج کپور کی 100 ویں سالگرہ پشاور میں منائی گئی

    پشاور: آنجہانی فلمسٹار، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر راج کپور کی 100 ویں سالگرہ پشاور میں منائی گئی۔

    باغی ٹی وی:اس موقع پر کلچرل ہیریٹیج کونسل کے سیکریٹری شکیل وحیداللہ نے راج کپور کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا کونسل کے سیکریٹری کا کہنا تھا کہ راج کپور کی سالگرہ منانے کا مقصد پاکستان اور ہندوستان کے لوگوں کے مابین فاصلے کم کرنا ہےہماری تنظیم کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنی تاریخ اور ہیریٹیج کے بچاؤ اور عوام میں آگاہی کےلیے کوئی نہ کوئی سرگرمی ہوتی رہے۔

    راج کپور 14 دسمبر 1924 کو پشاور کے علاقہ ڈھکی منور شاہ میں پیدا ہوئے تھے راج کپور کے والد پرتھوی راج کپور بھی معروف اداکار تھے لیجنڈری اداکار 1932 کو پشاور سے بمبئی (ممبئی) منتقل ہوئے راج کپور کی عمر تقریباً 10 سال تھی جب انھیں اپنی زندگی کی پہلی فلم ’’انقلاب‘‘ میں کام کرنے کا موقع ملا ،1990 میں راج کپور کے بیٹے رشی کپور اور رندھیر کپور جب فلم ’’حنا‘‘ بنا رہے تھے تو دونوں بھائی پشاور آئے تھے اور اپنی حویلی بھی گئے تھے اطلاعات کے مطابق رشی کپور پاکستان سے واپسی پر اپنے ساتھ گھر کی مٹی بھی ساتھ لے گئے تھے۔

  • اداکارہ نرگس پر شوہر کا تشدد کیس،ملزم کی ضمانت میں توسیع

    اداکارہ نرگس پر شوہر کا تشدد کیس،ملزم کی ضمانت میں توسیع

    سیشن کورٹ لاہور میں اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کا تشدد کے مقدمہ کیس کی سماعت ہوئی

    ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی پولیس نے نامکمل رپورٹ عدالت میں پیش کی اور عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں تفتیش مکمل کرنے کے لیے مہلت دی جائے ، عدالت نے ملزم ماجد بشیر کی عبوری ضمانت میں دو جنوری تک توسیع کردی ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج نے عبوری ضمانت پر سماعت کی، تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے

    واضح رہے کہ اداکارہ نرگس کے شوہر ماجد بشیر ضمانت پر ہیں اور عدالت نے انہیں کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے،لاہور ڈیفنس سی کے علاقہ میں اداکارہ نرگس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر ان کے شوہر ماجد بشیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا مقدمے میں تشدد اور گن پوائنٹ پرجان سے مارنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، بعد ازاں ماجد بشیر نے کہا تھا کہ میری اہلیہ باکردار عورت ہے، جھگڑے ہر گھر میں ہوجاتے ہیں، یہ جھگڑا ہمارا ذاتی معاملہ ہے، نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں ہے، کچھ لوگ اس واقعے کو کردار کشی کے لئے استعمال کررہے ہیں، میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت، شہریوں کا احتجاج

    عابدہ عثمانی کی سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید ،علامہ ہشام الہی ظہیر کا موقف

    اداکارہ نرگس پر تہمت،عابدہ عثمانی توبہ کرے،معافی مانگے،فتویٰ جاری

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت،مولانا ناصر مدنی کا بیان بھی آگیا

  • خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گی،نادیہ افگن

    خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گی،نادیہ افگن

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کبھی کام نہیں کرنا چاہتیں۔

    نادیہ افگن نے انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور شوبز کی دنیا کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ میزبان نے اُن سے سوال کیا کہ وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کس شخصیت کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں؟ اس پر نادیہ افگن نے فوری طور پر جواب دیا کہ "میرے جواب میں خلیل الرحمان قمر صاحب ہیں۔”وہ خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کبھی کام نہیں کرنا چاہتیں، اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ نادیہ افگن نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام نہیں کیا اور نہ ہی ایسا کچھ کرنے کا ارادہ ہے۔ مجھے وہ اچھے انسان نہیں لگتے، نہ وہ اچھی بات کرتے ہیں نہ کسی کے لئے اچھے الفاظ نکالتے ہیں، انہیں ہر ایک سے مسئلہ ہے، میری ایک بار ملاقات ہوئی انہوں نے صوفے پر پاؤں رکھا تھا، بیس پچیس سال پرانی بات تھی، میں نے السلام علیکم کہا تو انہوں نے مجھے اوپر سے نیچے تک دیکھا اور پوچھا کہ "کون ہو تم لڑکی ایکٹر ہو” .

    میزبان نے نادیہ افگن سے ان کی زندگی کے سب سے مشکل ترین فیصلے کے بارے میں بھی سوال کیا۔ اس پر اداکارہ نے کہا کہ "بچے پیدا نہ کرنا میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا۔” نادیہ نے بتایا کہ انہیں طبی پیچیدگیوں کا سامنا رہا اور دو بار ان کا حمل ضائع ہو چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل علاج کرواتی رہیں، لیکن بدقسمتی سے علاج کامیاب نہ ہو سکا۔ اس دوران ان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر شدید اثرات مرتب ہوئے، مگر انہوں نے اور ان کے شوہر نے اللہ کی رضا سمجھتے ہوئے اولاد کے بغیر زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔نادیہ افگن نے اپنے شوہر کی حمایت کا بھی ذکر کیا، جنہوں نے اس مشکل وقت میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر ہمیشہ ان کے فیصلوں کی حمایت کرتے رہے اور ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑے رہے۔

    خلیل الرحمان قمر کیس، آمنہ عروج سمیت 12 ملزمان پر فردجرم عائد

    خلیل الرحمان قمر کیس، ملزم کی ضمانت درخواست پر سماعت ملتوی

    خلیل الرحمان قمر کیس، آمنہ عروج سمیت ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

    آمنہ عروج کو "معاف” نہیں کروں گا، خلیل الرحمان قمر

    خلیل الرحمان قمر کیس،آمنہ سے 50 ہزار روپے ریکورکر لئے

  • بھارتی اداکارہ کے 14 سالہ بیٹے کی کھیت سے لاش برآمد

    بھارتی اداکارہ کے 14 سالہ بیٹے کی کھیت سے لاش برآمد

    بھارت کے شہر بریلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں معروف ٹی وی اداکارہ سپنا سنگھ کے 14 سالہ بیٹے ساگر کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ساگر اپنے ماموں اوم پرکاش کے ساتھ بریلی میں رہائش پذیر تھا، اور اتوار کی صبح اس کی لاش ایک قریبی گاؤں کے کھیتوں سے ملی۔ساگر آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا اور اس کی موت کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ابھی تک موت کی درست وجہ کی تصدیق نہیں کی۔ تاہم، اس معاملے کی تفتیش میں کچھ اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کے دوران ساگر کے دو دوستوں، انوج اور سنی، کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان دونوں نے پولیس کو اپنے بیانات میں اعتراف کیا کہ ساگر کے ساتھ وہ دونوں زیادہ مقدار میں الکوحل اور منشیات لے چکے تھے۔ ان کے مطابق، ساگر نے جب یہ مواد استعمال کیا، تو وہ بے ہوش ہو کر گر گیا۔ دونوں دوستوں کا کہنا تھا کہ وہ خوف زدہ ہو گئے اور ساگر کی بے ہوش لاش کو کھیت میں گھسیٹ کر چھوڑ دیا اور پھر وہاں سے فرار ہو گئے۔پولیس کی جانب سے اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس افسوسناک واقعہ کے پیچھے کی حقیقت تک پہنچا جا سکے۔ اس دوران، سپنا سنگھ اور ان کے خاندان کی حالت زار پر سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے، اور ان کی طرف سے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے حکام سے فوری انصاف کی درخواست کی گئی ہے۔

    یہ واقعہ بھارت میں نوجوانوں کے درمیان منشیات کے استعمال اور اس کے سنگین نتائج کی ایک اور یاد دہانی ہے

    پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن،سروے میں خوش آئند اشارے

    اسلام آباد ہائیکورٹ، عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا، سیکرٹری داخلہ کا جواب

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے چائنامیوزیم آمد

  • ماہرہ خان کا اداکار فردوس جمال کے بیانات پر ردعمل

    ماہرہ خان کا اداکار فردوس جمال کے بیانات پر ردعمل

    کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بلآخر سینئر اداکار فردوس جمال کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کردیا۔

    باغی ٹی وی : سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماہرہ خان کی بڑھتی عمر اور اداکار ہمایوں سعید کے اداکاری میں ڈاکا ڈالنے کے حوالے سےگفتگو کی تھی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی فردوس جمال کے اس بیان کے بعد کئی اداکاروں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم ہمایوں سعید اور ماہرہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

    اب حال ہی میں آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والی عالمی اردو کانفرنس میں ماہرہ خان نے شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دئیے ،اداکارہ نے فردوس جمال سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ سینئر اداکار کو نہیں جانتیں، اس لیے ان کے بارے میں کچھ کہنا نہیں چاہتی ہیں۔

    واضح رہے کہ ماضی میں انہوں نے ماہرہ خان کیلئے کہا تھا کہ وہ بوڑھی لگتی ہیں، انہیں ہیروئن کے بجائے ماں کے کردار دیے جانے چاہیے بعد ازاں ایک اور پروگرام میں ان کے مذکورہ بیان پر پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں ماہرہ کیلئے اپنے دیئے ہوئے بیان پر آج بھی قائم ہوں، مجھے اپنے الفاظ پر کوئی شرمندگی نہیں کیوں کہ ماہرہ کی عمر نظر آتی ہے لیکن اگر اس کے باوجود وہ کسی کو خوبصورت نظر آتی ہے تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں‘۔

    دوسری جانب ہمایوں سعید کیلئے میزبان کی تعریف سن کر فردوس جمال بھڑک اٹھے اور کہاکہ ’ہمایوں سعید اداکاری کے معراج پر کیسے ہیں؟ کیا وہ مارلن برانڈو ہے؟ اس پر میزبان نے کہا کہ ہمایوں سعید پاکستان میں سب سے زیادہ پیسے لیتے ہیں؟ جس پر فردوس جما ل نے کہا کہ پیسہ تو طوائف بھی لیتی ہے؟پیسہ لینا اداکاری کا معیار نہیں ہے، ہمایوں اداکاری میں بھی ڈاکا ڈال رہا ہے، ہمایوں کو قدرت نے وسائل اور پلیٹ فارمز فراہم کیے اس کے بعد ہمایوں کے کچھ اچھے کردار بھی ہیں جو اس نےنبھائے، اب وہ ان مواقع کو کیش کررہا ہے، وہ اپنے سے اچھے اداکار کو آگے آنے نہیں دیتا۔

  • اداکارہ ریکھا کی دولت اور قیمتی اثاثوں کی حیران کُن  تفصیلات

    اداکارہ ریکھا کی دولت اور قیمتی اثاثوں کی حیران کُن تفصیلات

    ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ ریکھا کی دولت اور قیمتی اثاثوں کی حیران کُن تفصیلات منظر عام پر آگئیں،بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ریکھا کی مجموعی دولت تقریباً 332 کروڑ روپے ہے جو ان کی برسوں کی محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    باغی ٹی وی: اداکارہ ریکھا اپنی خوبصورتی، دلکشی اور اداکاری کے باعث آج بھی لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں ان کی محنت، ہنر اور لگن نے انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے قابل احترام اور لوگوں کی پسندیدہ شخصیات میں شامل کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ریکھا کی دولت کا اندازہ ان کے قیمتی اثاثوں سے لگایا جا سکتا ہے ان کے پاس بیش قیمت گاڑیاں ہیں جن میں ’آڈی اے 8‘، ’مرسیڈیز بینز ایس کلاس‘، ’رولز رائس گوسٹ‘ اور ’بی ایم ڈبلیو 17‘ شامل ہیں شاندار لگژری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ریکھا مہنگے زیورات اور قیمتی ساڑھیوں کی بھی شوقین ہیں جو کہ ورسٹائل اداکارہ کے فیشن کے معیار کی ایک جھلک ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اپنے عروج کے دور میں ریکھا ایک فلم کے لیے تقریباً 14 کروڑ روپے وصول کرتی تھیں جبکہ برانڈ کی تشہیر اور عوامی تقریبات کے لیے وہ 6 کروڑ روپے چارج کرتی تھیں،2012 میں ریکھا نے راجیہ سبھا کی رکنیت اختیار کی اور انہیں حکومتی الاؤنس کے طور پر 12 لاکھ روپے ملے ان کا ممبئی کے باندرہ، بینڈ اسٹینڈ علاقے میں ایک شاندار بنگلہ ہے جس کی مالیت 100 کروڑ روپے ہے۔

  • عامر خان کا سلمان اور شاہ رخ کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا اعلان

    عامر خان کا سلمان اور شاہ رخ کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا اعلان

    بالی وڈ کے معروف اداکار اور "مسٹر پرفیکشنسٹ” کہلانے والے عامر خان نے کہا ہے کہ وہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ مل کر فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم اس حوالے سے وہ ایک اچھے اور مناسب اسکرپٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، عامر خان نے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کے دوران اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ ایک مشترکہ فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ عامر خان نے بتایا کہ یہ بات چیت تقریباً چھ ماہ پہلے ہوئی تھی اور اب انہیں بس ایک اچھے اسکرپٹ کا انتظار ہے تاکہ اس منصوبے کو حقیقت میں تبدیل کیا جا سکے۔عامر خان نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی اس بات پر متفق ہیں کہ تینوں مل کر فلم کریں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ جلد ہی عملی صورت اختیار کرے گا۔

    رپورٹ کے مطابق، عامر خان کا کہنا تھا کہ "یہ آئیڈیا میں نے پیش کیا تھا۔ میں نے کہا تھا کہ اگر ہم تینوں ایک ساتھ فلم نہ کر پائے تو یہ بہت افسوس کی بات ہوگی۔” ان کا خیال ہے کہ تینوں خانز کا ساتھ مل کر کام کرنا نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے ایک خاص تجربہ ہوگا بلکہ یہ بالی وڈ کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

    عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان بالی وڈ کے تین بڑے اداکار ہیں، اور ان کی مشترکہ فلم کی خبر مداحوں کے لیے ایک خوشی کی بات ہوگی۔ ان تینوں کا ایک ساتھ کام کرنا بالی وڈ کے شائقین کے لیے ایک خواب کی طرح ہے، اور اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ یہ خواب حقیقت میں بدلتا ہے یا نہیں۔اس وقت تینوں خانز اپنی مختلف پروجیکٹس میں مصروف ہیں، لیکن اگر یہ منصوبہ حقیقت میں سامنے آتا ہے تو بالی وڈ کی تاریخ میں یہ ایک بڑا ایونٹ ثابت ہو سکتا ہے۔

  • اداکارہ نرگس کی درخواست پر عابدہ عثمانی و دیگر پرمقدمہ درج

    اداکارہ نرگس کی درخواست پر عابدہ عثمانی و دیگر پرمقدمہ درج

    اداکارہ نرگس نے سائبر کرائم ایف آئی اے میں ہتک عزت کامقدمہ درج کرادیان،رگس کی طرف سے سائبر کرائم میں دی گئی درخواست میں دفعہ 20, 21, اور 511 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی-

    ایف آئی اے لاہور میں ایک اہم شکایت درج کی گئی ہے جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غزالہ ادریس عرف نرگس نے سوشل میڈیا پر اپنی عزت و وقار کو نقصان پہنچانے کی شکایت کی ہے۔ شکایت نمبر 4080/2024 مورخہ 13 نومبر 2024 کو درج کی گئی، جس میں اداکارہ نرگس نے الزام عائد کیا کہ کچھ افراد نے جان بوجھ کر ان کے خلاف جھوٹے، بدنام کن اور توہین آمیز بیانات پھیلانے کی مہم شروع کی ہے۔شکایت کنندہ غزالہ ادریس نے کہا کہ ان افراد کی فہرست میں مریم علی حسین، نگار چوہدری، عابدہ عثمانی، مہرین سبطین، بلال ظفر، عاطف ملک، شکیل زاہد، سلمان قریشی، جواد شاہ اور زنیرا ماہم شامل ہیں، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے خلاف نازیبا مواد شیئر کر رہے ہیں۔ ان افراد نے جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ منشیات کے استعمال میں ملوث ہیں، جبکہ یہ الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔

    شکایت کنندہ کے مطابق، ان افراد نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پوسٹس شیئر کیں جن میں غزالہ ادریس کے بارے میں توہین آمیز، گندی زبان استعمال کی گئی ہے، جس سے ان کی عزت و وقار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان ویڈیوز میں جنسی طور پر توہین آمیز زبان استعمال کی گئی اور ان پر جذباتی طور پر حملے کیے گئے ہیں۔ ان ویڈیوز میں غزالہ ادریس کو "ڈرامہ کوئین” اور "نرگس کو ڈانس سکھانے والی” جیسی توہین آمیز اصطلاحات سے نوازا گیا ہے۔ایف آئی اے نے شکایت کے بعد ٹیکنیکل رپورٹ حاصل کی، جس میں یہ واضح ہوا کہ 3 نومبر 2024 کو یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جس کا عنوان "نرگس کو ڈانس سکھانے والی اداکارہ عابدہ عثمانی کے نرگس کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات” تھا۔ اس ویڈیو میں غزالہ ادریس کے خلاف توہین آمیز مواد موجود تھا، جس کی مدت 11 منٹ 13 سیکنڈ تھی اور ویو کی تعداد 141,000 سے زائد تھی۔ اس کے علاوہ ٹک ٹاک پر بھی کئی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں غزالہ ادریس کے خلاف بدنام کن زبان استعمال کی گئی ہے۔

    ایف آئی اے نے اس معاملے میں مزید تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور شکایت کنندہ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق، عابدہ عثمانی (جو کہ ناصیرہ رانی کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں) کو اس مہم میں ملوث پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، دیگر ملزمان جیسے مریم علی حسین، نگار چوہدری، عابدہ عثمانی اور دیگر افراد کے کردار کا تعین تحقیقات کے دوران کیا جائے گا۔

    ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق، عابدہ عثمانی کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت سیکشن 11، 20، 21(d) اور 24 اور پاکستان پینل کوڈ (PPC) کے سیکشن 500 اور 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان الزامات میں دھمکیاں، نفرت انگیز تقاریر، اور جنسی طور پر توہین آمیز مواد شامل ہے ایف آئی اے نے 4 دسمبر 2024 کو عابدہ عثمانی کے خلاف ایف آئی آر نمبر DD/CCW/RC-LHR/2024/3078 درج کر لیا ہے مقدمے کی تحقیقات ایف آئی اے کے سب انسپکٹر یاسر رمضان کو سونپ دی گئی ہیں، اور ایف آئی آر کی کاپیاں متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

    [pdf-embedder url=”https://login.baaghitv.com/wp-content/uploads/2024/12/CamScanner-12-04-2024-17.35-1.pdf” title=”CamScanner 12-04-2024 17.35 (1)”]

    قبل ازیں اداکارہ نرگس اپنے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایف آئی اے سائبرکرائم کے دفتر میں پیش ہوئیں جہاں ساتھی اداکارہ مریم علی حسین اور عابدہ عثمانی کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمے کی درخواست دائر کی تھی اداکارہ نرگس نے مقدمہ درج کرنے کے لیے دی جانے والی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عابدہ عثمانی اور مریم علی حسین نے ہتک عزت کی ہے-

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت، شہریوں کا احتجاج

    عابدہ عثمانی کی سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید ،علامہ ہشام الہی ظہیر کا موقف

    اداکارہ نرگس پر تہمت،عابدہ عثمانی توبہ کرے،معافی مانگے،فتویٰ جاری

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت،مولانا ناصر مدنی کا بیان بھی آگیا