Baaghi TV

Category: شوبز

  • فواد خان کی دوبارہ بالی ووڈ‌میں انٹری،کس اداکارہ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

    فواد خان کی دوبارہ بالی ووڈ‌میں انٹری،کس اداکارہ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

    کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان کی بھارتی اداکارہ ریدھی ڈوگرا کے ساتھ بالی ووڈ فلم کرنے کی خبر سرگرم ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے سپر اسٹار اداکار فواد خان کی بالی وڈ واپسی کی خبریں طویل عرصے سے زیر گردش ہیں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ فواد خان بالی ووڈ کی معروف اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ تاہم دونوں جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی،مگر اب بھارتی میڈیا میں خبرپھیل رہی ہیں کہ وانی کپور کی بجائے اداکارہ ریدھی ڈوگرا اور فواد خان ایک ساتھ نئے پروجیکٹ میں کام کریں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان اور ریدھی ڈوگرا ایک ‘روم کوم ڈرامہ’ فلم میں بطورِ جوڑی اور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے،فلم کے لیے معاون اداکاروں کی کاسٹ باقی ہے جبکہ یہ فلم ابھی اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے فواد خان اور ریدھی ڈوگرا کی اس نئی فلم کا پیپر ورک مکمل ہوچکا ہے جبکہ فلم اور ڈائریکٹر کا نام ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے۔

    ایران: اسرائیل کیلئےکام کرنے کے الزام میں 12 افراد گرفتار

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ ریدھی اور فواد دیگر پراجیکٹس میں مصروف ہیں، اسی وجہ سے رواں سال کے آخر تک فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا جبکہ اس فلم کو اگلے سال کے آخر یا 2026 کے آغاز تک ریلیز کیا جائے گا، فلم کی شوٹنگ امریکا اور برطانیہ کے مختلف مقامات پر کی جائے گی،دوسری جانب ابھی تک فواد خان اور ریدھی ڈوگرا نے بھارتی میڈیا کی اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

    آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

  • ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی بھارت میں ریلیز کی تاریخ  سامنے آ گئی

    ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی بھارت میں ریلیز کی تاریخ سامنے آ گئی

    پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فواد خان کی بلاک بسٹر فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی بھارت میں ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کے فلمسازوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر بھارتی فلمی شائقین کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا،فلمسازوں نے انسٹاگرام پر ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دوسال بعد یہ فلم اگلے ماہ 2 اکتوبر کو بھارت کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی،بھارت کے جن سینما گھروں میں ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ ریلیز ہوگی، اُن کی فہرست جلد شیئر کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ سال 2022 میں پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی اور غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی، یہ فلم 1979 کی ہٹ فلم ‘مولا جٹ’ کا ری میک ہے،فلم کے دو مرکزی کردار مولا جٹ اور نوری نت نے غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی جو اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے ادا کیے تھے۔

    فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق

    ملالہ یوسفزئی کی دستاویزی فلم نےبہترین ایشین فلم کا ایوارڈ جیت لیا

    بلومبرگ نے تازہ ترین ارب پتیوں کی فہرست جاری کردی

  • ملالہ یوسفزئی کی  دستاویزی فلم نےبہترین ایشین فلم کا ایوارڈ جیت لیا

    ملالہ یوسفزئی کی دستاویزی فلم نےبہترین ایشین فلم کا ایوارڈ جیت لیا

    پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی تیار کردہ دستاویزی فلم نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2024 (TIFF) میں بہترین ایشین فلم کا NETPAC ایوارڈ جیت لیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار سو کم کی ہدایت کردہ دستاویزی فلم ’دی لاسٹ آف دی سی ویمن‘ نے رواں سال کا NETPAC جیوری ایوارڈ حاصل کیا ہے ملالہ یوسفزئی نے اس دستاویزی فلم کے ذریعے بطورِ پروڈیوسر ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے، انکے ساتھی پروڈیوسرزمیں سوکم، ایریکا کین، نیکول اسٹوٹ، ایملی آسبرون اور ہیری گوبھی ہیں پیریا توریس ایریکسناس کی ایگزیٹیو پروڈیوسر ہیں۔

    ملالہ یوسفزئی کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں ایک غوطہ خور کورین خاتون کی کہانی دکھائی گئی ہے جو خوراک کی تلاش میں آکسیجن کے بغیر سمندر کی تہہ تک چلی جاتی ہے، کورین خاتون تمام خطرات کے باوجود بھی خوراک تلاش کرنے کا اپنا کام جاری رکھتی ہے۔

    دنیا کی معمر ترین بلی انتقال کر گئی

    تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والا ملزم کو گرفتار

    فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق

  • جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں

    جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں

    کراچی: پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی چند تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اس خاص موقع پر گلابی اور گولڈن رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا،جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اُنہیں ہاتھ میں چمیلی اور گلاب کے پھولوں والے گجرے پہنائے جارہے ہیں جبکہ ایک ویڈیو میں جویریہ عباسی کا نکاح پڑھایا جارہا ہے،جویریہ عباسی نے عدیل حیدر نامی شخص سے شادی کی ہے جو اپنے شوق کے اعتبار سے فوٹوگرافر بھی ہیں۔
    pix

    روس کسی بھی وقت جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار

    جویریہ عباسی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہم خوشی سے محبت کرتے ہیں،شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ایک بار پھر جویریہ عباسی کو دوسری شادی کی مبارکباد دی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے رواں سال مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے بعد کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔

    سی ٹی ڈی کی کارروائی،لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی،جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کردی تھی۔

    پاکستان کے بیلسٹک پروگرام پر ہماری کڑی نظر ہے،امریکا

  • امریکا میں سلمان خان کے نام پر فراڈ

    امریکا میں سلمان خان کے نام پر فراڈ

    ممبئی: امریکا میں سلمان خان کے نام پر فراڈ،جعلی کنسٹر کے ہزاروں ڈالر کے ٹکٹ بک گئے-

    باغی ٹی وی : سلمان خان نے انسٹاگرام پر جاری خصوصی پیغام میں امریکا میں ان کے نام پر جاری کیے گئے فراڈ کانسرٹ کے بارے میں وضاحت جاری کی ہے،کہ سلمان خان اور ان کی ٹیم کی جانب سے 2024 میں امریکہ میں کوئی میوزک ایونٹ یا کانسرٹ نہیں ہو رہا ہے۔

    پوسٹ میں کہا گیا کہ اطلاع دی جاتی ہے کہ نہ تو سلمان خان اور نہ ہی ان کی کوئی وابستہ کمپنی یا ٹیم امریکہ میں 2024 میں کوئی پروگرام منعقد کر رہی ہے سلمان خان کے پرفارمنس کے بارے میں کیے گئے دعوے مکمل طور پر جھوٹے ہیں، براہ کرم ایسے ایونٹس کی تشہیر کرنے والے کسی بھی ای میل، پیغام یا اشتہار پر یقین نہ کریں، فراڈ کے مقاصد کے لیے سلمان خان کے نام کا غلط استعمال کرنے والے کسی بھی فرد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘

    میلاد النبی رسول ﷺ کے موقع پر پنجاب میں کرایوں میں کمی کی ہے،عظمیٰ بخاری

    قبل ازیں، سلمان خان کے منیجر جورڈی پٹیل نے انسٹاگرام اسٹوریز پر 5 اکتوبر کو شام 4 بجے (ای ایس ٹی) امریکہ، کیلیفورنیا میں سلمان خان کے کانسرٹ کا ایک جعلی پوسٹر شیئر کیا، انہوں نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’’ٹکٹ نہ خریدیں سلمان خان 2024 میں امریکہ میں کوئی بھی پرفارمنس نہیں دیں گے۔‘‘

    فی الحال، سلمان خان اپنی اگلی ایکشن تھرلر فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی ہدایت کاری ’گجنی‘ کے معروف ہدایت کار اے آر موروگاداس کر رہے ہیں۔ اس فلم میں رشمیکا مندانا اور کاجل اگروال بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی-

    زیر سمندر "آبدوز ٹائٹن ” سے بھیجاگیا آخری پیغام اور ملبے کی تصویر جاری

  • معروف امریکی ریپر جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار

    معروف امریکی ریپر جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار

    سین ‘ڈیڈی’ کومبس کو پیر کی رات نیو یارک سٹی میں گرانڈ جیوری کی طرف سے فرد جرم کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی:ڈیلی میل کے مطابق فرد جرم سے واقف ایک شخص نے 54 سالہ میوزیکل امپریساریو کے خلاف قانونی کارروائی کی تصدیق کی ہے، لیکن فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس پر فرد جرم میں کیا الزام یا الزامات تھے۔

    قانون نافذ کرنے والے ذرائع نے بتایا کہ کومبس کو ہوم لینڈ سیکیورٹی کے اہلکاروں نے پیر کو دیر گئے ایک وسط ٹاؤن میں ہٹن ہوٹل سے گرفتار کیا اور ایف بی آئی کے مین ہٹن فیلڈ آفس میں منتقل کر دیا۔ ایک اہلکار نے دعویٰ کیا کہ حکام نے منگل کو کومبس کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن کچھ ایسا ہوا جس کی وجہ سے وفاقی حکام نے اسے منصوبہ بندی سے پہلے ہی حراست میں لے لیا۔

    امریکی اٹارنی ڈیمین ولیمز نے کہا کہ کومبس کو نیویارک کے جنوبی ضلع سے جاری سیل شدہ فرد جرم کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ٹی ایم زیڈ کے مطابق، ‘غیر مصدقہ اطلاعات’ کا حوالہ دیتے ہوئے، وفاقی حکام اس کمرے کی تلاشی لے رہے تھے جس میں انہوں نے کومبس کو پکڑا تھا۔

  • شادی شدہ, کنواری لڑکیوں کو فہد مصطفیٰ سےعشق ہوچکا،عتیقہ اوڈھو

    شادی شدہ, کنواری لڑکیوں کو فہد مصطفیٰ سےعشق ہوچکا،عتیقہ اوڈھو

    اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کی تعریفیں کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حالیہ ڈرامے کے نشر ہونے کے بعد ملک بھر کی کنواری اور شادی شدہ لڑکیوں کو اداکار سے عشق ہونا شروع ہوچکا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ڈراموں پر تبصرے کرنے والے شو ’کیا ڈراما ہے‘ میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ڈرامے ’کبھی میں، کبھی تم‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکار کی تعریفیں کیں۔سینیئر اداکارہ نے ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کی جانب سے کی جانے والی اداکاری کو سراہتے ہوئے انہیں حقیقی اداکار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے کردار میں جان ڈالی۔عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کے چند مناظر کو شاندار اداکاری کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف ڈائلاگ ڈیلیوری بلکہ اپنی بول چال، اندازوں اور اشاروں سے بھی اداکاری کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں شاندار اداکاری کی وجہ سے فہد مصطفیٰ ملک بھر کی لڑکیوں کے لیے فنٹیسی ہیرو بنتے جا رہے ہیں۔

    پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی درخواست دائر کرئے گا

    عتیقہ اوڈھو نے اس پر وضاحت کی کہ ملک کی کنواری یا شادی شدہ لڑکیوں کو فہد مصطفیٰ سے عشق ہونا شروع ہوچکا ہے۔اداکارہ نے اس پر مزید وضاحت کی کہ لڑکیوں کو فہد مصطفیٰ کے کردار سے عشق ہونا شروع ہوچکا ہے، جس پر میزبان اور وہاں موجود مہمان نادیہ خان اور مرینہ خان بھی ہنس پڑیں۔ان سے قبل نادیہ خان بھی اسی پروگرام میں فہد مصطفیٰ کی اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے کہ چکی ہیں کہ ان کی ڈرامے ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں اداکاری دیکھ کر ملک بھر کی خواتین پاگل ہو رہی ہیں، یہاں تک کہ زائد العمر خواتین بھی فہد مصطفیٰ کے لیے پاگل ہو رہی ہیں۔

    پی ٹی اے کا ایکس بندش نوٹیفکیشن پر یوٹرن

  • جنسی زیادتی کرنے والے ہالی ووڈ پروڈیوسر پر فرد جرم عائد

    جنسی زیادتی کرنے والے ہالی ووڈ پروڈیوسر پر فرد جرم عائد

    80 سے زائد خواتین سے جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا کرنے والے ہالی ووڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین کے خلاف امریکی عدالت میں نئے جنسی جرائم کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ سابق پروڈیوسر پر فروری 2013 میں سابق ماڈل اور اداکارہ کے ساتھ لاس اینجلس کے ایک ہوٹل میں زیادتی کا الزام تھا، اس کیس میں انہیں 16 برس قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی، تاہم اب مزید 3 خواتین کی جانب سے الزامات سامنے آنے پر ان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ہاروی وائن اسٹین کے وکیل آرتھر ایڈالا نے بھی ان پر فرد جرم عائد کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔پراسیکیوٹر نکول بلومبرگ نے بھی جمعرات کو ایک عدالتی سماعت کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ گرینڈ جیوری نے وائن اسٹین پر فرد جرم عائد کی ہے۔ تاہم، الزامات کی تفصیل والی فرد جرم تب تک سربمہر رہے گی جب تک وائن اسٹین کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا۔ پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ یہ الزامات 3 خواتین کی جانب سے جنسی حملوں کے دعووں پر مبنی ہو سکتے ہیں۔

    کپڑے اتارو اور بستر پر لیٹو،تعویذ لینے گئی خاتون سے "مولانا” کی ڈیمانڈ

    وائن اسٹین عدالت میں موجود نہیں تھے کیونکہ ان کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں حاضری سے استثنیٰ حاصل تھا۔ ان کے وکیل کے مطابق وہ حالیہ دنوں میں دل اور پھیپھڑوں کی ایمرجنسی سرجری کے بعد اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھے۔رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹرز نے اگست کے وسط میں جیوری کے سامنے کیس پیش کیا لیکن انہوں نے تینوں متاثرین کے نام ظاہر نہیں کیے اور نا ہی الزامات کی تفصیل سماعت کے دوران پیش کی گئی تھی۔ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ انہیں 2005 اور 2006 کے سرد مہینوں میں مین ہٹن کی ایک رہائشی عمارت میں وائن اسٹین نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ دوسری خاتون نے بتایا کہ مئی 2016 میں انہیں ٹرائیبیکا کے ایک ہوٹل میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔تیسری خاتون کا الزام ہے کہ وائن اسٹین نے انہیں 2006 میں ٹرائیبیکا گرینڈ ہوٹل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    یہ نئی فرد جرم وائن اسٹین کے خلاف جیسیکا مین اور میمی ہیلی کے الزامات سے منسلک نہیں ہے، جنہیں وائن اسٹین کے خلاف 12 نومبر کو دوبارہ مقدمہ چلانے کےلیے تیار کیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹرز چاہتے ہیں کہ دونوں مقدمات کو ایک ساتھ جوڑا جائے۔وائن اسٹین کے وکیل ایڈالا نے اس فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ ان کے دفاع کے لیے اتنے کم وقت میں نئی فرد جرم کا سامنا کرنا غیر منصفانہ ہے۔یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا مقدمات کو جوڑا جائے گا اور کیا 12 نومبر کی تاریخ برقرار رہے گی۔

    بچیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ 72 سالہ ہاروی وائن اسٹین کو 2020 میں پہلے درجے کے مجرمانہ جنسی عمل اور تیسرے درجے کی عصمت دری کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی، جس کے تحت انہیں 23 سال قید کی سزا ہوئی۔ تاہم، اپریل میں اس سزا کو اپیل کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔وائن اسٹین اس وقت بھی جیل میں ہیں، کیونکہ وہ لاس اینجلس میں 2022 میں سنائی گئی ایک اور سزا کے خلاف اپیل کر رہے ہیں۔ اس کیس میں انہیں تین جنسی حملوں کے الزامات میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا، جس کی بنا پر انہیں 16 سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    اسکولوں ، مدرسوں میں بچوں کا ریپ ،ملزمان کو کیسے چھوڑ دیا جاتا ؟ سینیٹ میں آواز اٹھ گئی

  • شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی انتقال کر گئے

    شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی انتقال کر گئے

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی انتقال کر گئے،وہ طویل عرصے سے بیمار تھے ۔

    باغی ٹی وی:شوہر کے انتقال کی خبراداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر دی،پوسٹ میں شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے شوہر بروز جمعرات خالق حقیقی سے جا ملے ہیں،انہوں نے اپنے شوہر کی مغفرت کے لیے دعا اور سورۃالفاتحہ پڑھنے کی درخواست کی۔

    شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی گذشتہ پانچ سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے وہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے ، جہاں ان کی حالت تشوشناک بتائی جارہی تھی۔

    واضح رہے کہ یہ یحیی صدیقی اور شگفتہ اعجاز دونوں کی دوسری شادی تھی اور دونوں کے پہلی شادی سے دو دو بچے ہیں دونوں کی مشترکہ دو بچیاں بھی ہیں،یحییٰ صدیقی کے انتقال پر شگفتہ اعجاز کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • سلمان خان کی گھڑی کی قیمت دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے

    سلمان خان کی گھڑی کی قیمت دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے

    دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ کے مالک جیکب ایریبو کی جانب سے بالی وڈ دبنگ سلمان خان کو گھڑی پہنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے،گھڑی کی قیمت دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے-

    باغی ٹی وی: جیکب ایریبو دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ جیکب اینڈ کو کے مالک ہیں سلمان خان کی وائرل ویڈیو جیکب ایریبو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اداکار کو اپنے برانڈ کی بیش قیمت گھڑی ’ Billionaire III ‘ پہناتے دیکھاجاسکتا ہے، اس گھڑی میں چمکتے سینکڑوں ہیروں کو دیکھ کر ہی اس کی قیمت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے-

    ویڈیو کے کیپشن میں جیکب ایریبو نے لکھاکہ میں نے کبھی کسی کو اپنی یہ گھڑی ٹرائی کرنے نہیں دی لیکن سلمان خان کیلئے میں نے یہ کیا‘۔

    جیکب اینڈ کو کی بلینیئر III گھڑی دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں سے ایک ہے جس کی قیمت بھارتی میڈیا پر 41 کروڑ 98 لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے بلینیئر III گھڑی کو 152 قیراط کے زمرد کے انداز سے کٹے ہوئے ہیروں سے تیار کیا گیا ہے جس کی ہر جگہ 76 ہیرے نصب ہیں، گھڑی کے ڈائل کو ایک منفرد ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے یہ منفرد ڈیزائن گھڑی کے پیچیدہ اندرونی نظام کو واضح کرتا ہے،بلینیئر III کے بریسلیٹ پر 504 ہیرے نصب ہیں جبکہ مکمل گھڑی کو 704 قیمتی ہیروں کےساتھ تیار کیا گیا ہے۔