Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی :بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اپ گریڈیشن کے بعد قذافی اسٹیڈیم پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے میچوں کی میزبانی کرے گا، اپ گریڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے علاوہ فائنل بھی منعقد کرے گا یہ سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی دو میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز ہفتہ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جبکہ پیر 10 فروری کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگاان دو میچوں کے بعد کراچی میں پاکستان 12 فروری کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ڈے نائٹ میچ میں جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا، فائنل میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا جو ڈے اینڈ نائٹ ہو گا۔

    تحریک انصاف کا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

    پی سی بی کے مطابق نئے تیار ہونے والےقذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھا دی گئی ہے، پورے اسٹیڈیم میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں اور نشر یاتی معیار کو بڑھانے کے لیے 480 جدید ترین ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں جو دنیا بھر کے شائقین کے لیے دیکھنے کے بہتر ین تجربے کو یقینی بنائیں گی تماشائیوں کےتجربے کو مزید بلند کرنے کے لیے دو بڑی ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں۔

    ملتان ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز پر آؤٹ

    نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جس میں یونیورسٹی اینڈ پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک نیا ہاسپٹلیٹی انکلوژر بھی شامل ہے۔ براڈکاسٹ کوریج کو بہتر بنانے کے لیے 350 ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں جو عالمی ناظرین کو بہترین منظر پیش کریں گی۔ دو ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز کے علاوہ تماشائیوں کے آرام کو بڑھانے کے لیے 5000 نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

    وزیر داخلہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

  • ملتان ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز پر آؤٹ

    ملتان ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز پر آؤٹ

    ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بولرز نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کا بھرکس نکال دیا، اور مہمان ٹیم صرف 163 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

    ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے کیا، تاہم پاکستان کے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر کاشف علی نے ابتدائی ہی اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کر کے اسٹرائیک پر ایک شاندار آغاز کیا۔ 8 کے مجموعے پر مائیکل لوئس کی وکٹ گری۔پاکستان کی طرف سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے بیٹر عامر جنگو کو پویلین واپس بھیجا۔ اس کے بعد نعمان علی نے ایک شاندار بولنگ کی اور ویسٹ انڈین بیٹرز کو یکے بعد دیگرے میدان میں ٹکنے کا موقع نہیں دیا، وہ 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر پاکستان کے لیے میچ پر حاوی ہو گئے۔

    نعمان علی نے اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی طرف سے پہلی بار ہیٹ ٹرک بھی کی، اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے پہلے اسپنر بن گئے جو ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کی 9 ویں وکٹ 95 کے مجموعے پر کیمار روچ کی صورت میں حاصل کی اور اپنی پانچ وکٹوں کی تکمیل کی۔ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ بھی نعمان علی نے ہی لی، جس کے ساتھ انہوں نے ایک شاندار 6 وکٹوں کے ساتھ اننگز کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ، ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ویسٹ انڈیز کی طرف سے گداکیش موتی 55 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکا۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے، اور 4 کھلاڑی صفر پر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

    واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، کیونکہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 127 رنز سے شکست دی تھی

  • سعود شکیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان مقرر

    سعود شکیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان مقرر

    پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے سعود شکیل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل سیزن ٹین کے لیے سعود شکیل کو کپتان مقرر کردیا۔ سعود شکیل پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لیڈ کریں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا ہے کہ سعود شکیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے تیار ہے۔سعودی شکیل کو نئی حکمت عملی کے تحت مینجمنٹ نے کپتانی کی ذمہ داری دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کپتانی کے ساتھ سعود شکیل بطور اوپنر ایکشن میں نظر آئیں گے۔فرنچائز نے اُن کے گزشتہ برس کے 141.67 کے اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے کپتانی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز رواں سیزن میں نئی حکمت عملی کے ساتھ پی ایس ایل 2025 کی ٹرافی اپنے نام کرنے کیلیے کوشاں ہے۔

    سندھ پولیس کے آئی جی پی شکایتی شعبے کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ

    تنخواہ لینے آئی دوشیزہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    وزیراعلی سندھ کا جامعات کی قانون سازی واپس نہ لینے کا اعلان

    توہین رسالت کے چار مجرموں کو پھانسی کی سزا

    کراچی کی ترقی پر کتنا پیسہ خرچ کیا؟ کورٹ نے تفصیل مانگ لی

  • پاکستان کا دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

    پاکستان کا دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا ہے۔

    پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،فاسٹ بالر کاشف علی کو خرم شہزاد کی جگہ شامل کیا گیا ہے،کاشف علی کل ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود،محمد ہریرہ،بابراعظم،کامران غلام شامل ہیں،محمد رضوان،سلمان علی آغا،ساجد خان،نعمان علی،ابراراحمد اورسعود شکیل بھی سکواڈ میں شامل ہونگے،واضح رہے پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔

    دوسری جانب ملتان پولیس نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا،ترجمان کے مطابق عشائیے میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے بھی شرکت کی۔عشائیے میں سی پی او صادق علی ڈوگر،ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر نے مہمان کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا،عشائیے میں ملتان کی ثقافت اور مہمان نوازی کو اجاگر کیاگیا۔عشائیے کے موقع پر پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے،پولیس نے ٹیموں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے عشائیے کے انعقاد پر خوشی کا اظہارکیا،پولیس اور انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا،ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے شاندار مہمان نوازی اور سیکیورٹی انتظامات کو قابل تعریف قرار دیا۔

    کراچی کی ترقی پر کتنا پیسہ خرچ کیا؟ کورٹ نے تفصیل مانگ لی

    شب معراج پرسندھ میں عام تعطیل کا اعلان

    بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند

    پیپلز پارٹی کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانےاور بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ

    ننکانہ : زرعی زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا تباہ کن سلسلہ جاری

  • آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

    آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کولگاتار دوسری بارکپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم میں بھارت اور انگلینڈ کے4، 4 کھلاڑی شامل ہیں۔ بھارت کے یشسوی جیسوال، جسبریت بمبرا، رویندرا جدیجا، انگلینڈ کے بین ڈکٹ، ہیری بروک، جوروٹ، جیمی اسمتھ شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، میٹ ہینری بھی ٹیم کا حصہ ہیں، تاہم ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔

    دوسری جانب ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں افغانستان کے تین ،ویسٹ انڈیز کا ایک جبکہ سری لنکا کے چارکرکٹرز شامل ہیں،بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں۔پیٹ کمنز کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر کے کپتان مقرر کردیا گیا،انگلینڈ کے 4، بھارت کے 3کرکٹرز ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہیں، پاکستان کے کسی کھلاڑی کو ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں جگہ نہیں ملی۔جیسوال، بین ڈکٹ، کین ولمسن ، جو روٹ، ہیری بروک، مینڈس، جیمی اسمتھ، جدیجا، کمنز، میٹ ہنری اور جسپریت بمرا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    آئی سی سی کی جانب پاکستان کے صائم ایوب ،شاہین آفریدی اور حارث رؤف ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں، کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، شرفین ردرد فورڈ ،عظمت اللہ عمرزئی، ونندوہسارنگا، اے ایم غضنصربھی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں، سری لنکا کے اسالنکا کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا ہے۔

    آئی سی سی مینز ٹیم آف دی ایئر میں ایشیا کا غلبہ ہے۔ پاکستانی نوجوان صائم ایوب ون ڈے الیون میں ابتدائی جگہ کے ساتھ آئی سی سی ایمرجنگ مینز پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزدگی کے بعد۔ 22 سالہ نوجوان نے اپنے 9 میچوں میں 515 رنز بنائے، اور خاص طور پر زمبابوے کے خلاف شاندار سنچریاں، اور دو جنوبی افریقہ کے خلاف بنائیں ہیں۔

    لنڈی کوتل: جونیئرز ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، زوہیب کرکٹ کلب فاتح قرار

    ڈسکہ: انجمن خدمت خلق کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری

    سلمان خان کےکراچی میں 3 ماہ قیام کرنے کا انکشاف

    پیپلزپارٹی ارکان کی اکثریت حکومتی اتحاد سے نکلنے کی رائے دیدی

  • نیشنل اسٹیڈیم کے 2 اسٹینڈز سابق کپتانوں کے نام سے منسوب

    نیشنل اسٹیڈیم کے 2 اسٹینڈز سابق کپتانوں کے نام سے منسوب

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے 2 اسٹینڈز سابق کپتانوں شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے لاہور، راولپنڈی اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تزئین و آرائش کا تقریباً اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، جس کے بعد ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے 10 روز بعد انٹرنیشنل کرکٹ باڈی (آئی سی سی) اسٹیڈیمز کو سنبھال لے گی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ماجد خان انکلوژر کا نام یونس خان جبکہ قائد انکلوژر کا نام شاہد آفریدی سے منسوب کردیا جائے گا۔سی طرح ماضی لیجنڈری کرکٹر نذر محمد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ظہیر عباس انکلوژر کا نام سے تبدیل ہوگا۔گراؤنڈ سے منسلک زمینی سطح پر ایک نئی تعمیر شدہ عمارت میں 2 وی وی آئی پی انکلوژرز میں 1,050 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، ان کو ماجد خان انکلوژر اور ظہیر عباس انکلوژر کا نام دیا جائے گا۔واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی ایک حالیہ عمارت پر کام میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، یہ 3 منزلہ عمارت پر کام مکمل ہوچکا ہے۔

    بابر اعظم پر مبینہ زیادتی کا مقدمہ،خاتون عدالت میں طلب

    باغی ٹی وی کی 13 ویں سالگرہ، لاہور میں کیک کاٹنے کی تقریب

  • کپتانوں کا ایونٹ،کیا  روہت شرما پاکستان آئیں گے؟صورتحال غیر یقینی کا شکار

    کپتانوں کا ایونٹ،کیا روہت شرما پاکستان آئیں گے؟صورتحال غیر یقینی کا شکار

    کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کپتانوں کے ایونٹ کے لیے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے-

    باغی ٹی وی :میگا ایونٹ کیلئے کیپٹنز میٹ میں شریک 8 ملکوں کے تمام کپتان 16 یا 17 فروری کو کراچی میں یکجا ہونا ہے تاہم آئی سی سی آفیشلز نے کپتانوں کی میٹنگ کیلئے روہت شرما کی پاکستان آمد پر کوئی جواب نہیں دیا ہے آئی سی سی کی جانب سے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

    کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق روہت شرما کے پاکستان جانے کی کوئی وضاحت نہیں ملی، ان کا کپتانوں کے ایونٹ کے لیے جانا اب تک واضح نہیں ہے ،اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے پاکستان جانے کے حوالے سے بات چیت نہیں ہوئی، یہ معاملہ ابھی ایجنڈے پر نہیں ہے، بھارتی بورڈ کو حکومتی اجازت ملنے کے بعد ہی روہت شرما کی پاکستان جانے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ ہوسکے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی : صائم ایوب کی جگہ خوشدل شاہ اسکواڈ میں شامل

    واضح رہے کہ پی سی بی پہلے ہی آئی سی سی سے زور دے کر کہہ چکا ہے کہ سب کچھ پالیسیوں اور روایت کے مطابق ہونا چاہیے۔

    کپل شرما ، ریمو ڈی سوزا سمیت 4 معروف فنکاروں کو قتل کی دھمکی

  • چیمپئنز ٹرافی : صائم ایوب کی جگہ خوشدل شاہ اسکواڈ میں شامل

    چیمپئنز ٹرافی : صائم ایوب کی جگہ خوشدل شاہ اسکواڈ میں شامل

    لاہور: آل راؤنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : پی سی بی ذرائع کے مطابق خوشدل شاہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے ، خوشدل شاہ کو صائم ایوب کی جگہ اسکواڈ میں جگہ ملے گی شان مسعود کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات کم ہیں، اسکواڈ کے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیئے گئے ، چیئرمین پی سی بی کی اجازت کے بعد اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

    فخرزمان، محمد رضوان، بابر اعظم ، سلمان آغا، کامران غلام، ابرار احمد، سفیان مقیم ،شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، طیب طاہر، محمد حسنین اورعباس آفریدی کو بھی شامل کئے جانے کے امکانات ہیں۔

    کپل شرما ، ریمو ڈی سوزا سمیت 4 معروف فنکاروں کو قتل کی دھمکی

    واضح رہے کہ خوشدل شاہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں بھرپور آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انہوں نے 3 ناقابل شکست 73 ، 59، 46 اور 27 رنز کی اننگز کھیلیں جب کہ 8 میچز میں 11 وکٹیں بھی لے چکے ہیں، خوشدل شاہ نے قومی ٹیم کی طرف سے 10 ون ڈے انٹرنیشنل میں 199 رنز بنائے اور 2 وکٹیں لی ہیں جب کہ انہوں نے آخری ون ڈے میچ اگست 2022 میں نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا تھا۔

    پشاور ،بھکاریوں کیخلاف آپریشن، 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی، 120بھکاری گرفتار

  • 32ویں نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ 2025 پاک بحریہ کے نام

    32ویں نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ 2025 پاک بحریہ کے نام

    پاک بحریہ نے 32ویں نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    جاری اعلامیہ کے مطابق 32ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کراچی میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاک بحریہ کی ٹیم نے 32ویں نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ 2025 کا ٹائٹل 20 طلائی، 17 چاندی اور 5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ اپنے نام کر لیا جبکہ پاکستان آرمی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
    پاک بحریہ کے مقبول حسین اور رسم گل نے بالترتیب مَردوں اور خواتین کی کیٹیگریز میں مجموعی طور پر بہترین شوٹر کا اعزاز حاصل کیا۔ مزید برآں، چیمپئن شپ کے دوران پسٹل، رائفل اور شاٹ گن کیٹیگریز میں 7 نئے قومی ریکارڈ بھی قائم کیے گئے۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تعریف کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو میڈلز اور ٹرافیاں دیں۔

    انہوں نے منتظمین اور سپانسرز کی کاوشوں اور پاکستان بھر سے آئے شوٹرز کی شرکت کو بھی سراہا۔ مزید برآں، مہمان خصوصی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان نیوی شوٹنگ رینج میں جدید ترین سہولیات شوٹنگ شائقین کے لیے ہمیشہ دستیاب ہیں اور امید ظاہر کی کہ عنقریب یہی کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ہفتہ بھر جاری رہنے والی اِس چیمپئن شپ میں نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن کے قوانین کے مطابق پسٹل، رائفل اور شاٹ گن کیٹیگریز میں کل 16 ایونٹس کا مقابلہ ہوا۔چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان پولیس، واپڈا، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا کی صوبائی ٹیموں، ہائر ایجوکیشن کمیشن، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور پاکستان کے مختلف شوٹنگ کلبز کے تقریباً 350 شوٹرز نے حصہ لیا۔تقریب میں سول اور ملٹری حکام، شوٹنگ کے شائقین اور میڈیا چینلز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • بھارتی ٹیم جرسی پر پاکستان کا نام لکھے گی

    بھارتی ٹیم جرسی پر پاکستان کا نام لکھے گی

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) قوانین پر مکمل طور پر عمل کریں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی کی جانب سے آفیشل لوگوں سے متعلق مقرر کردہ اصولوں پر عمل کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر ایسی اطلاعات گردش کررہی تھیں کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی میں اپنی جرسی پر میزبان ملک (پاکستان) کا نام نہیں چھاپنا چاہتا، تاہم سیکریٹری بی سی سی آئی کے اس بیان کے بعد یہ معاملہ اب ختم ہوگیا ہے۔آئی سی سی کے آفیشل لوگو (جس پر پاکستان کا نام بھی ہوگا) سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سیکیا نے تصدیق کی ہم آئی سی سی کی ہدایات پر عمل کریں گے۔عام طور پر، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تمام ایونٹس میں شرکت کرنے والی ٹیمیں آئی سی سی کی ہدایات پر عمل کرتی ہیں، اور ہر ٹیم ایونٹ کے آغاز سے پہلے اپنی پلینگ اور ٹریننگ کٹ منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھیجنے کی پابند ہیں۔

    2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کی جرسی پر انگلینڈ اور ویلز کا نام شامل تھا، اسی طرح پاکستانی کھلاڑیوں نے ورلڈکپ 2023 کی شرٹس پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا اس ایونٹ کے لوگوں میں بھارت کا نام شامل تھا۔خیال رہے کہ منی ورلڈکپ کے نام سے مشہور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو رہا ہے جب کہ بھارت اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف دبئی میں کھیلے گا۔پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان 2028 تک تمام انٹرنیشنل ایونٹ نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، لہذا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

    دوسری جانب، بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی سی بی کے ایک عہدیدار نے بھارتی کپتان روہت شرما کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب میں پاکستان نہ بھیجنے کے مبینہ فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔تاہم بی سی سی آئی نے اب تک نہ تو روہت شرما کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا ہے اور نہ ہی ان کے سفر کی تصدیق کی ہے۔خیال رہے کہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ سے پہلے میزبان ملک میں ایک فوٹو شوٹ ہوتا ہے، جس کا مقصد ایونٹ کی تشہیر کرنا ہوتا ہے اور اس فوٹو شوٹ میں ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان شامل ہوتے ہیں۔

    آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی صورت میں آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی ملی ہے۔بھارت نے ایشیا کپ 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا، جب کہ 13-2012 میں پاکستان کے دورہ بھارت کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہے۔گزشتہ سال بھی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی لیکن بھارت نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے، جہاں کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے آسانی سے سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔پاکستان اس چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شریک ہوگا، آخری بار چیمپئنز ٹرافی 2017 میں ہوئی تھی جو پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔

    پیپلزپارٹی، حکمران جماعت ن لیگ سے ایک بار پھر ناراض

    پنجاب اسمبلی:جم خانہ کلب کی زمین پر پارک بنانے کا بل پیش

    افغانستان سے بڑے پیمانے پر اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ٹرمپ حلف برداری،روسی صدر کا چینی ہم منصب سےٹیلفونک رابطہ

    بھارتی لابی متحرک، ٹرمپ اور مودی ملاقات اگلے ماہ کروانے کی کوششیں