Baaghi TV

Category: کھیل

  • مسلسل خراب پرفارمنس،بھارتی کرکٹ بورڈ دوبارہ پُرانے اصول متعارف کروانے پر مجبور

    مسلسل خراب پرفارمنس،بھارتی کرکٹ بورڈ دوبارہ پُرانے اصول متعارف کروانے پر مجبور

    نئی دہلی: مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) دوبارہ پُرانے اصول متعارف کروانے پر مجبور ہوگیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں حیران کن وائٹ واش اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 1-3 سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں،کرکٹرز کو بیرون ملک دوروں پر اہلخانہ کو ساتھ نہ لے جانے کا آپشن ممبئی میں بی سی سی آئی کی میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے جس میں سلیکٹر اجیت اگرکر، ہیڈکوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت شرما سمیت دیگر بورڈ اراکین موجود تھے-

    پاکستان کا مستقبل آئی ٹی شعبے کی ترقی سے منسلک ہے، وزیراعظم

    بھارتی بورڈ پرانے اصول کو دوبارہ متعارف کروانا چاہتا ہے، جسے کورونا وائرس کی وبا کے دوران ختم کردیا گیا تھا، جس کے تحت کھلاڑیوں کے ہمراہ اہلخانہ اور گرل فرینڈز سمیت کسی کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی بورڈ حکام کا خیال ہے کہ دورے کے دوران بیویوں اور اہلخانہ کے کھلاڑیوں کے ساتھ رہنے سے ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، بارڈر-گواسکر ٹرافی سیریز کے دوران کئی کرکٹرز اہلخانہ کیساتھ دورہ آسٹریلیا پر موجود تھے۔

    اے این ایف کی کارروائیاں،تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

    رپورٹس کے مطابق45 دن سے زیادہ چلنے والے ٹورنامنٹ یا سیریز کے لیے اہلیہ کھلاڑی کے ساتھ صرف 14 دن رہ سکتی ہے تاہم مختصر دوروں کے لیے قیام کی حد کو کم کر کے صرف 7 دن کر دیا جائے گا آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں ویرات کوہلی،کے ایل راہول اور ان کی بیویوں کے ساتھ دیکھا گیا-

    حماس کے ساتھ جھڑپ میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک,10 زخمی

    رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام بھارتی کھلاڑیوں کو ٹیم بس میں سفر کرنا ہوگا، پچھلے کچھ سالوں میں بہت سے کھلاڑی تنہا سفر کرنے کو ترجیح دیتے رہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا،ٹیم اتحاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اب تمام کھلاڑی ٹیم بس سے ہی سفر کریں گے، کوئی کھلاڑی کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو اسے الگ سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    غوطہ لگا کر گناہوں سے نجات پائیں، بھارت میں تاریخی مہا کمبھ میلے کا آغاز

  • روہت شرما چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آسکتے ہیں

    روہت شرما چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آسکتے ہیں

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل فوٹو شوٹ کے لیے پاکستان آسکتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر روہت شرما کا پاکستان جانے کا حتمی فیصلہ ہوجاتا ہے تو کئی سالوں بعد وہ کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والے بھارتی کھلاڑی ہوں گے۔منی ورلڈکپ کے نام سے مشہور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو رہا ہے جبکہ بھارت اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف دبئی میں کھیلے گا۔پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان 2027 تک تمام انٹرنیشنل ایونٹ نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، لہذا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق کسی بھی آئی سی سی ایونٹ سے پہلے میزبان ملک میں ایک فوٹو شوٹ ہوتا ہے، جس کا مقصد ایونٹ کی تشہیر کرنا ہوتا ہے اور اس فوٹو شوٹ میں ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان شامل ہوتے ہیں۔روہت شرما کا پاکستان کا ممکنہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور کرکٹ کشیدگی کے پیش نظر قابل ذکر ہے کیوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات گزشتہ کئی برسوں سے انتہائی محدود رہے ہیں اور دونوں ممالک صرف آئی سی سی ایونٹس میں مدمقابل آتے ہیں۔تاہم، فوٹو شوٹ کے لیے بھارتی کپتان کا پاکستان کا دورہ کرنا ان کشیدہ تعلقات میں بہتری کی جانب ایک قدم ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی صورت میں آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی ملی ہے، جس کے تمام میچز اگلے سال 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔بھارت نے ایشیا کپ 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا، جبکہ 13-2012 میں پاکستان کے دورہ بھارت کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہے۔گزشتہ سال بھی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی لیکن بھارت نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے، جہاں کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے آسانی سے سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔پاکستان اس چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شریک ہوگا، آخری بار چیمپئنز ٹرافی 2017 میں ہوئی تھی جو پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔

    مکان کا تنازعہ،سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹ دیا

    رواں مالی سال یورپی یونین کو برآمدات میں 18.62 فیصد اضافہ

    سندھ کابینہ میں توسیع‘ مزید 8 ترجمان اور 12 معاون خصوصی مقرر

    وزیر اعظم ہاوس کے بجلی چوروں کے خلاف احکامات کرپٹ افسران نے ہوا میں اڑا دیے

  • پی ایس ایل 10: سرفراز احمد کا کسی ٹیم نے انتخاب نہیں کیا

    پی ایس ایل 10: سرفراز احمد کا کسی ٹیم نے انتخاب نہیں کیا

    سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں کسی بھی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا، تاہم ندیم عمر نے انہیں کوچنگ پینل میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب لاہور کے شاہی قلعہ حضوری باغ میں ہوئی، جہاں تمام 6 فرنچائزز نے قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کیا۔تاہم، گزشتہ 9 سال سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے وابستہ سرفراز احمد ڈرافٹ تقریب میں کسی بھی فرنچائز کو متاثر نہ کرسکے اور کسی بھی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا۔بعد ازاں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سابق کپتان کو کوچنگ پینل میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ایک روز قبل سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنا 9 سالہ سفر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٗٹ انسٹا گرام پر جاری کیے گئے بیان میں سرفراز احمد نے فرنچائز مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں آج آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میرا سفر تمام ہوگیا۔انہوں نے لکھا تھا کہ میں اس بات پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں کہ میرا اس امیزنگ ٹیم کے ساتھ 9 سال کا سفر بہت ہی شاندار اور خوبصورت رہا، میری نیک تمنائیں، ہمیشہ اپنی ٹیم کے ساتھ رہیں گی۔

    امریکا، سعودیہ سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی بے دخل

    5 سالوں کے دوران 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک

    5 سالوں کے دوران 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک

  • پی ایس ایل کو 10 سال مکمل،کون سے کھلاڑی کو کس  ایوارڈز سے نوازا گیا

    پی ایس ایل کو 10 سال مکمل،کون سے کھلاڑی کو کس ایوارڈز سے نوازا گیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کو ایک دہائی مکمل ہونے پر سیزن 10 کی پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کے دوران کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم کو پی ایس ایل کے بہترین بیٹر کا فین چوائس ایوارڈ دیا گیا انگلش بیٹسمین جیسن رائے کو بہترین انفرادی بیٹنگ میں فینز چوائس کا ایوارڈ دیا گیا شاہین آفریدی کو پی ایس ایل کے بہترین بولر کا فین چوائس ایوارڈ دیا گیا، شاداب خان کو پی ایس ایل سیزن 7 میں یادگار پرفارمنس پر موسٹ ویلیو ایبل پلیئر (ایم وی پی) ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا جس میں شرکت کیلئے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

    عمران خان اور اہلیہ نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

    پلاٹینیم کیٹیگری میں 40 غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 6 غیر ملکی کھلاڑی صرف پلاٹینیم کیٹیگری میں ہی منتخب ہونے کیلئے دستیاب ہیں، دیگر کھلاڑی پلاٹینیم میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ میں بھی دستیاب ہیں۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے دستیاب ہیں، گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے رجسٹر ہوئے ہیں۔

    پی ایس ایل 2025:ڈرافٹ کی تقریب،تینوں کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب

  • ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 2025 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

    ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 2025 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: فرنچائزز کے مالکان اور ٹیم مینجمنٹ ڈرافٹ کی تقریب میں شرکت کررہی ہے، لاہور قلندرز کے عاطف رانا، ثمین رانا اور کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی ڈرافٹ کی تقریب میں موجود ہیں ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں منعقد ہورہی ہے، اولمپئن ارشد ندیم بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب میں موجود ہیں-

    پلاٹینم کیٹیگری

    لاہور قلندرز نے ڈیرل میچل کو پک کیا، کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹام کوہلر کیڈ مور کو جبکہ کوئٹہ نے نیوزی لینڈ کےٹاپ آرڈر بیٹر فن ایلن کو پک کیا،عٌلاوہ ازیں پشاور زلمی نے ٹوم کوہلر کیڈ مور رائٹ ٹو میچ کے ذریعے لے لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے مارک چیپمین کو پک کر لیا جبکہ ملتان سلطانز نےپلاٹینم میں مائیکل بریسویل کو پک کیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کو منتخب کیا، کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن اور وائلڈ کارڈ پر پلاٹینم کیٹیگری میں عباس آفریدی کو پک کیا۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری

    کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آل راؤنڈر خوشدل شاہ جبکہ پشاور زلمی نے جنوبی افریقا کے آل راؤنڈ کاربن بوش کو منتخب کیااسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کو اور لاہور قلندرز نے سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل پریرا کو پک کر لیاپشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں فاسٹ بولر محمد علی کو پک کر لیا۔

    گولڈ کیٹیگری

    پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں وائلڈ کارڈ پر پاکستانی بیٹر عبدالصمد کو پک کر لیا اسلام آباد یونائیٹڈ نے گولڈ کیٹیگری میں آسٹریلین آل راؤنڈر بین ڈوراشس کا انتخاب کیا جبکہ کراچی کنگز نے قومی فاسٹ بولر عامر جمال کو پک کر لیا اسی طرح ملتان سلطانز نے گولڈ کیٹیگری میں قومی بیٹر کامران غلام کو اور پشاور زلمی نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا کو پک کیا علاوہ ازیں پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں قومی آل راؤنڈر حسین طلعت کا انتخاب کیا۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا جس میں شرکت کیلئے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

    پلاٹینیم کیٹیگری میں 40 غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 6 غیر ملکی کھلاڑی صرف پلاٹینیم کیٹیگری میں ہی منتخب ہونے کیلئے دستیاب ہیں، دیگر کھلاڑی پلاٹینیم میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ میں بھی دستیاب ہیں۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے دستیاب ہیں، گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے رجسٹر ہوئے ہیں۔

    آسٹریلیا کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر پاکستان سپرلیگ کے سیزن 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
    =
    کراچی کنگز نےڈیوڈ وارنر کو 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 36 لاکھ روپے) کے معاوضے کے ساتھ اپنی ٹیم میں شامل کیا اس معاہدے کے ساتھ، وارنر پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں اس کے علاوہ کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

    ڈیوڈ وارنر کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں اور وہ دنیا کے دس بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی،پاکستانی ابتدائی اسکواڈ  کے20 نام بھیج دیے گئے

    چیمپئنز ٹرافی،پاکستانی ابتدائی اسکواڈ کے20 نام بھیج دیے گئے

    پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے آئی سی سی کو 20 نام بھجوا دیے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اسکواڈ کیلئے بھجوائے گئے 20 ناموں کا فی الحال اعلان نہیں کیا جائے گا۔20 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کھلاڑی سہ فریقی سیریز میں حصہ لیں گے۔11 فروری کو حتمی اسکواڈ کے اعلان تک پاکستان سہ فریقی سیریز کے دو میچ بھی کھیل چکا ہوگا،صائم ایوب کے حوالے سے کلیئرٹی بھی آجائے گی،سہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دیے جانےکا امکان ہے،جبکہ صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔11 فروری تک ٹیموں کے اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر تبدیلی کی جاسکتی ہے لیکن 12 فروری کے بعد اعلان کردہ اسکواڈ میں آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت کے بعد ہی تبدیلی کی جاسکے گی۔آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کے مطابق سپورٹ پیریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سپورٹ پیریڈ 12 فروری سے شروع ہوگا،جبکہ میگا ایونٹ19 فروری سے 9 مارچ تک ہائی برڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور دبئی میں ہوگا۔یاد رہے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آج(اتوار) آخری تاریخ تھی۔

    دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ مقرر

    پاکستانی تجارتی وفد کا 12 سال بعد دورہِ بنگلہ دیش کا دورہِ

    پنجاب بھر میں تعطیلات ختم،کل اسکولزکھلیں گے
    آگ پر قابو پانے میں ناکامی ،ٹرمپ نے حکام نااہل قرار دے دیا

  • دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ مقرر

    دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ مقرر

    بھارتیہ جنتا پارٹی سے قریبی تعلقات رکھنے والے دیواجیت سائیکیا کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی سربراہی سونپ دی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کھلاڑی اور ایڈوکیٹ دیواجیت سائیکیا کو اتوار کے روز بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ (بی سی سی آئی) کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔دیواجیت بی سی سی آئی سربراہ کیلیے واحد امیدوار تھے۔ اس کے علاوہ انہیں کرکٹ بورڈ کا سیکریٹری بھی منتخب کیا گیا ہے۔55 سالہ سائیکیا جے شاہ کے بعد بی سی سی آئی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائیکیا کے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ گہرے اور قریبی تعلقات ہیں اور وہ اس سے قبل ایک کلب کے جنرل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ سابق بی سی آئی سربراہ اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

    پاکستانی تجارتی وفد کا 12 سال بعد دورہِ بنگلہ دیش کا دورہِ

    پاکستانی تجارتی وفد کا 12 سال بعد دورہِ بنگلہ دیش کا دورہِ

    شہباز حکومت کے 9ماہ، قرضے 5556 ارب روپے بڑھ گئے

    رکشہ ڈرائیور کی ساتھی سمیت 20سالہ لڑکی سے زیادتی

  • آئی سی سی وفد کا  قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا بغور جائزہ

    آئی سی سی وفد کا قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا بغور جائزہ

    لاہور: چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کا وفد قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق آئی سی سی وفد میں ایونٹس، براڈ کاسٹرز، لاجسٹک کے نمائندگان شامل ہیں جنہوں نے اسٹیڈیم کا جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے آئی سی سی وفد کو بریفنگ دی، اس موقع پر دیگر شعبوں کے نمائندے بھی موجود تھے وفد نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

    icc

    قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کیا اور فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ ڈرینج ورک کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے،شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں جبکہ شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہےاور پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی

    20 سال قبل سپمسن نے لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی کی پیشگوئی کی تھی؟

    قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا،محسن نقوی

  • قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا،محسن نقوی

    قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا،محسن نقوی

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کیا اور فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ ڈرینج ورک کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے۔

    بنگلادیش نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں جبکہ شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہےاور پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے۔

    غزہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال سے ہزاروں لاشیں بھاپ میں تبدیل

  • بنگلادیش نے  چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان

    بنگلادیش نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان

    بنگلادیش نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی: بنگلادیش نے کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس کی قیادت نظم الحسن شانتو کے سپرد کی گئی ہے،میگا ایونٹ کیلئے سابق کپتان اور سینئیر آل راؤنڈر شکیب الحسن کو 15 رکنی اسکواڈ حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

    ct

    قبل ازیں چیمپئینز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن دوسری بار بھی بالنگ ایکشن ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی اسکواڈ میں شمولیت پر سوال اٹھ گیا تھا۔

    اسلام آباد:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار زخمی

    گزشتہ ماہ انگلینڈ کی لافبرو یونیورسٹی میں ٹیسٹ کیا گیا اور وہ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے نتیجے میں ان پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بالنگ کرنےپر پابندی عائد کردی گئی تھی، تاہم شکیب الحسن نے21 دسمبر کوچنئی میں اپنادوسرا بولنگ ٹیسٹ دیا تھا، اس ٹیسٹ کو بھی پاس کرنے میں کرکٹر ناکام رہے ہیں جس کے باعث آل راؤنڈر چیمپئینز ٹرافی ایونٹ بولنگ کروانے سے قا صر رہے تھے-

    غزہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال سے ہزاروں لاشیں بھاپ میں تبدیل

    چیمپئنز ٹرافی میں بنگلادیش کا پہلا میچ 20 فروری کو دبئی میں بھارت کے خلاف شیڈول ہے جبکہ ایونٹ میں شریک تمام 8 ٹیموں کو 12 جنوری تک اپنے حتمی اسکواڈ جمع کرانا ہوں گے۔