Baaghi TV

Category: کھیل

  • نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر

    نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر

    فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔

    پی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈی پنڈیز نے بھی نسیم شاہ کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے،فرنچائز انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری ہوئی تھی، جس کے بعد وہ تاحکم ثانی ٹیم کی دستیابی سے باہر ہو گئے ہیں میڈیکل اسٹاف ان کی صحتیابی اور ری ہیب کے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ فٹنس کلیئرنس ملنے کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کر سکیں گے انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ نسیم شاہ کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے اور انہیں بھرپور سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔

    شیخ حسینہ واجد سمیت 22 افراد کے خلاف جبری گمشدگی کا مقدمہ دائر

    اسحاق ڈار کا پرتگال کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

  • ترکیہ نے  دو دہائیوں بعد فیفا ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

    ترکیہ نے دو دہائیوں بعد فیفا ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

    ترکیہ نے 24 سال بعد فیفا ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    ترکیہ نے منگل کو پلے آف فائنل میں کوسوو کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 1-0 سے یادگار فتح حاصل کی، جس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کے لیے کولیفائی کر لیا، ترکیہ آخری بار 2002 میں فیفا ورلڈکپ میں شرکت کر چکا تھا اور اب 24 سال بعد دوبارہ فٹ بال کے سب سے بڑے ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ترکیہ کے شائقین نے اس تاریخی کامیابی پر جشن منایا اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا –

    اس سے قبل عراق نے انٹر کنفیڈریشن پلے آف میں بولیویا کو 1-2 سے شکست دے کر 40 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا، عراق اس سے قبل صرف ایک بار 1986 میں میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شریک ہوا تھا جہاں اسے اپنے گروپ کے تمام میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • پی ایس ایل 11:  فخر زمان نے پابندی کیخلاف اپیل دائر کردی

    پی ایس ایل 11: فخر زمان نے پابندی کیخلاف اپیل دائر کردی

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑی فخر زمان نے پابندی کیخلاف اپیل دائر کردی۔

    ذرائع کے مطابق فخر زمان میچ ریفری روشن ماہنامہ کی جانب سے دو میچز کی پابندی لگائے جانے کے خلاف پی ایس ایل ٹینیکل کمیٹی میں اپیل دائر کی ہے، پی ایس ایل کی تین رکنی ٹیکنیکل کمیٹی فخر زمان کی اپیل پر سماعت کرے گی،کمیٹی میچ ریفری روشن ماہنامہ کے فیصلے کا جائزہ لے گی ٹیکنیکل کمیٹی میچ ریفری کے فیصلے اور فخر زمان کی اپیل کو سامنے رکھ کر اپنا فیصلہ سنائے گی۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ میں فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگا تھا،اوپنر نے دو بار کی سماعت میں الزامات ماننے سے انکار کر دیا تھا،میچ ریفری روشن ماہنامہ نے فخر زمان پر دو میچوں کی پابندی لگائی تھی۔

  • کھلاڑیوں‌ پر  پیشگی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پوسٹ پر پابندی

    کھلاڑیوں‌ پر پیشگی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پوسٹ پر پابندی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں کو سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کرکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میڈیا ڈپارٹمنٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر کوئی بھی پوسٹ شیئر نہیں کریں گے۔ پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ تمام کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ کے قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے مینیجرز کو بھی نئی گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سے بچا جا سکے۔ بورڈ نے خاص طور پر ہدایت دی ہے کہ سیاسی نوعیت کی پوسٹس ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی۔پی سی بی کے مطابق سوشل میڈیا پر متنازع یا قواعد کے خلاف مواد شیئر کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں کم از کم ایک کروڑ روپے تک جرمانہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔

    قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متنازع ٹوئٹ پر فاسٹ بولر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے،پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ پر پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے،پی سی بی نے 27 مارچ 2026 کو ایک شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس میں خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے نسیم شاہ سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔

  • شاہین آفریدی،سکندر رضا کی جانب سے سیکورٹی حصار توڑنے پر مراسلہ

    شاہین آفریدی،سکندر رضا کی جانب سے سیکورٹی حصار توڑنے پر مراسلہ

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےمیچوں کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور کھلاڑی سکندر رضا پر مبینہ طور پر سکیورٹی حصار توڑنےکا الزام لگایا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے نام مراسلے میں لکھا کہ 28 مارچ کی رات 10:35پر لاہور قلندرز کے لائزن آفیسر نےمنیجر سکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن پی سی بی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ اختر حسین سے کھلاڑی سکندر رضا کے 4 رشتے داروں کو ان کے کمرے میں جانے کی اجازت دینے کی درخواست کی جو سکیورٹی پروٹوکولز کے مطابق مسترد کر دی گئی ،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اُسی وقت لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر سےرابطہ کیا، سلمان نصیر نےبھی انکار کر دیا جس کے بعد رات 11 بج کر 5 منٹ پرلاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کھلاڑی سکندر رضا نے سکیورٹی اہلکاروں سے مزاحمت کی اور چاروں افراد کو ہوٹل کی 8 ویں منزل پر سکندر رضا کے کمرہ نمبر 865 میں لے گئے۔

    مراسلے کے مطابق مہمانوں میں شاہ زیب مجاہد، عادل ندیم، عثمان احمد ڈار اور بلال احمد شامل تھے، یہ لوگ رات ایک بج کر 25 منٹ تک کمرے میں رہے،ڈی آئی جی آپریشنز نے پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ سےکہاہےکہ معاملہ سنگین ہے،مناسب فورم پر جائزہ لیا جائے اور ایسی خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے ضروری کارروائی کی جائے۔

  • ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور میں کامیاب سرجری

    ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور میں کامیاب سرجری

    ‎قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے ایک معروف مقامی اسپتال میں کامیاب سرجری مکمل کر لی گئی ہے، جس کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے اطمینان بخش اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ اس اہم طبی عمل کے بعد ٹیم انتظامیہ اور شائقین کرکٹ نے بھی ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق مائیک ہیسن کافی عرصے سے کمر میں گلٹی کی شکایت کا شکار تھے، جس کے باعث انہیں تکلیف اور مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے علاج کے لیے اپنے آبائی ملک نیوزی لینڈ واپس جانے کے بجائے لاہور میں ہی علاج کروانے کو ترجیح دی، جہاں انہیں فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
    ‎ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجری نہایت کامیاب رہی اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ تاہم مکمل صحت یابی کے لیے انہیں کم از کم دو ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں سنبھال سکیں۔
    ‎مزید بتایا گیا ہے کہ علاج اور بحالی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد مائیک ہیسن نیوزی لینڈ واپس روانہ ہو جائیں گے، جہاں وہ کچھ عرصہ آرام کرنے کے بعد دوبارہ اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔
    ‎دوسری جانب قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کی صحت کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جن کی آج انجیوگرافی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں دل کی تکلیف کی شکایت ہے، جس کے پیش نظر ڈاکٹروں نے احتیاطی طور پر یہ ٹیسٹ تجویز کیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ مسئلے کی بروقت تشخیص کی جا سکے۔

  • کرکٹ میچ میں “فری عمران خان” شرٹ پہننے پر مداح کو روک دیا گیا

    کرکٹ میچ میں “فری عمران خان” شرٹ پہننے پر مداح کو روک دیا گیا

    کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ شیفیلڈ شیلڈ کے فائنل کے دوران ایک شائقِ کرکٹ کو “فری عمران خان” والی ٹی شرٹ پہننے پر اسے داخلے سے روک دیا گیا

    جمعرات کو ہونے والے میچ کے دوران لوک براؤن نامی مداح کو اس وقت مشکل پیش آئی جب سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کی شرٹ کو سیاسی پیغام قرار دیتے ہوئے انہیں اسے ڈھانپنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں انہوں نے دوسری شرٹ پہن کر اسٹیڈیم میں داخلہ حاصل کیا۔تاہم میڈیا سے رابطے پر کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہا کہ اگرچہ سیکیورٹی عملے نے قواعد کے مطابق کارروائی کی، مگر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کی حمایت کو سیاسی معاملہ نہیں بلکہ انسانی مسئلہ سمجھا جائے گا، لہٰذا ایسی شرٹس انٹری قواعد کی خلاف ورزی نہیں کرتیں۔

  • پی ایس ایل 11 کا آج سے آغاز، لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز کے درمیان افتتاحی میچ کھلا جائے گا

    پی ایس ایل 11 کا آج سے آغاز، لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز کے درمیان افتتاحی میچ کھلا جائے گا

    پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا آغاز آج سے ہو گا-

    قذافی سٹیڈیم لاہور میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور نئی ٹیم حیدرآباد کنگز کے درمیان افتتاحی میچ سے ہو رہا ہے۔ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا، جس کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    افتتاحی میچ سے قبل دونوں ٹیموں نےایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیے، جس میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں شامل تھیں ،حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنوس لبوشین نے کہا کہ ٹیم مضبوط کھیل پیش کرے گی اور کھلاڑی جلد ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائیں گے، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ تیاری اچھی ہے اور مقابلہ سنسنی خیز ہوگا۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، اور 44 میچز صرف 2 شہروں، لاہور اور کراچی میں 39 دنوں کے دوران بغیر تماشائیوں کے کھیلے جائیں گے، لاہور قذافی سٹیڈیم 22 میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھی اتنے ہی میچز ہوں گے، پی سی بی نے خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث افتتاحی تقریب منسوخ کر دی ہے،پی ایس ایل 11 میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی اور سابق اسٹارز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

  • لاہور میں پی ایس ایل کے باعث عوام کو مشکلات، مبشر لقمان کی سخت تنقید

    لاہور میں پی ایس ایل کے باعث عوام کو مشکلات، مبشر لقمان کی سخت تنقید

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکسپر جاری اپنے ایک بیان میں لاہور میں آج سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انعقاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کا نظام زندگی بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لاہور "گھٹ رہا ہے” اور اس کی بڑی وجہ ایک ایسا ٹورنامنٹ ہے جسے ان کے بقول نہ تو لوگ دیکھ رہے ہیں اور نہ ہی اس میں کوئی خاص دلچسپی لے رہے ہیں۔ پی ایس ایل جیسے ایونٹ کے انعقاد کے باعث شہر کی بڑی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ یہ سب کچھ محض کریڈٹ لینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔حقیقت میں قومی ٹیم مسلسل شرمناک شکستوں کا سامنا کر رہی ہے، لیکن اس کے باوجود ذمہ داران اپنی کارکردگی پر شرمندہ ہونے کے بجائے خود ستائشی میں مصروف ہیں۔ یم کی ناقص کارکردگی کے باوجود ایسے ایونٹس کا انعقاد عوامی مسائل میں اضافہ کر رہا ہے۔

    مبشر لقمان نے اس صورتحال کو "شرمناک” قرار دیتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں اور کھیلوں کے نام پر شہری زندگی کو مفلوج نہ کیا جائے۔

  • پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی:محسن نقوی نے شائقین کرکٹ سے معذرت کرلی

    پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی:محسن نقوی نے شائقین کرکٹ سے معذرت کرلی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی کل کی آسانی بن کر سامنے آئے گی-

    لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل 11 کی تمام ٹیموں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، چیئرمین پی سی بی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا استقبال کیا،تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی جبکہ پی ایس ایل 11 کا ترا نہ بھی لانچ کیا گیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ شائقین کرکٹ سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں، آپ کو ملک و قوم کا وسیع تر مفاد سب سے پہلے دیکھنا ہوتا ہےخطے کی صورتحال کے باعث قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی ایس ایل 11 کو محدود کیا گیا ہے مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی کل کی آسانی بن کر سامنے آئے گی،پی ایس ایل ایک ٹاپ انٹرنیشنل برانڈ بن چکا ہے اور ہم نے اسے مزید آگے لے کر جانا ہے۔

    تقریب میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطاءاللہ تارڑ، سالک حسین، علی پرویز ملک سمیت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر شافع حسین، طلحہ برکی، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے شرکت کی، فرنچائز اونرز، ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم، قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سمیت پی ایس ایل کے لیے آئے ہوئے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔