Baaghi TV

Category: کھیل

  • اب اولمپکس میں کرکٹ بھی شامل کرلی گئی

    اب اولمپکس میں کرکٹ بھی شامل کرلی گئی

    بہت سے کھیلوں کی طرح اب کرکٹ کو بھی اولمپکس میں شامل کرلیا گیا ہے اور یہ کرکٹ شائقین کیلئے بہت بڑی خبر ہے، جبکہ 2028 کے اولمپکس میں کرکٹ کی شرکت کے امکانات قریب ہیں کیونکہ ایونٹ کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے لاس اینجلس گیمز میں اس کھیل کو شامل کرنے کی سفارش کی ہے اور اس سے پہلے1998 میں کوالالمپور اور 2022 میں برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے دو حالیہ ایڈیشنز میں کرکٹ دیکھی گئی ہے لیکن 1900 میں پیرس میں انگلینڈ نے فرانس کو واحد میچ میں شکست دے کر گولڈ میڈل جیتنے کے بعد سے اولمپک کھیلوں میں یہ کھیل نہیں دیکھا گیا ۔

    تاہم خیال رہے کہ امریکہ میں اولمپکس میں دوسری بار شرکت 5 سال میں متوقع ہے کیونکہ ایل اے 28 کے عہدیداروں نے آئی او سی کو منظوری کے لیے پیش کی جانے والی کھیلوں کی فہرست میں کرکٹ کو شامل کرنے کی سفارش کی ہے اور آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اس سفارش کے بارے میں سن کر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں حتمی فیصلے کے منتظر ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے
    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
    سی ڈی اے افسران کے تبادلوں کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے
    خیال رہے کہ بارکلے نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ایل اے 28 نے اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کی سفارش کی ہے اور اگرچہ یہ حتمی فیصلہ نہیں ہے لیکن یہ ایک صدی سے زیادہ عرصے میں پہلی بار اولمپکس میں کرکٹ دیکھنے کے لیے ایک بہت اہم سنگ میل ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ایل اے 28 کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے گزشتہ دو سالوں کے دوران کھیلوں کی جانچ پڑتال کے نئے عمل کے دوران ان کی حمایت کی اورکہا کہ ہم اگلے ہفتے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ہندوستان میں آئی او سی کے اجلاس میں حتمی فیصلے کے منتظر ہیں۔

  • آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے

    آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے

    آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 14ویں میچ میں آسٹریلیا کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور 39 پر دوسری وکٹ گر گئی ہے جبکہ اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے 28 اوورز کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے تھے اور لنکن ٹیم کے پاتھم نسانکا 61 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جب کہ کوشال پریرا کو بھی 78 رنز پر پیٹ کمنز نے ہی آؤٹ کیا تھا۔

    اس کے علاوہ ایڈم زمپا نے کوشال مینڈس کو 9 رنز پر آؤٹ کیا، مینڈس کا شاندار کیچ ڈیوڈ وارنر نے کیا، یہ میچ بھارتی شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم ٹورنامنٹ میں سری لنکا اور آسٹریلیا دونوں کا یہ تیسرا میچ ہے، دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی دو میچز میں شکست کا سامنا کرچکی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں گے. عامر میر
    آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے
    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے
    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
    سی ڈی اے افسران کے تبادلوں کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے
    دوسری جانب بارش کے باعث میچ کو کچھ دیر کے لیے روکا بھی گیا تاہم بارش کے بعد تیز ہوا اور ریت کے طوفان سے اسٹیڈیم میں لگے متعدد ہورڈنگ انکلوژر میں آگرے تاہم خوش قسمتی سے جس انکلوژر میں ہورڈنگ گرے وہاں زیادہ تماشائی موجود نہیں تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا، ہورڈنگ گرنے کے بعد انکلوژر کو خالی کرالیا گیا اور تماشائیوں کو دوسرے اسٹینڈ میں منتقل کردیا گیا۔

  • سری لنکا کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    سری لنکا کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    آئی سی سی ورلڈ کپ کا آج 14 واں میچ بھارت میں کھیلا جا رہا ہے

    سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین آج میچ ہے، ٹاس ہوا تو سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے ہمیں انجری مسائل کا سامنا ہے اس وکٹ پر 200 سے 300 رنز کا اچھا اسکور ہو گا،آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پچھلے ایک دو دن اچھی ٹریننگ کی

    ورلڈ کپ میں دونوں ہی ٹیمیں پہلی کامیابی کی منتظر ہیں،کیونکہ دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں اب تک 2، 2 میچز کھیلے اور دونوں ہی ہاری ہیں،آج دونوں میں سے ایک ٹیم جیتے گی،آسٹریلیا کو بھارت اور جنوبی افریقا نے ہرایا ہے جبکہ سری لنکا کو بھی جنوبی افریقا اور پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی.

  • سٹیڈیم میں نماز پڑھنے پر بھارتی وکیل کی پاکستانی کھلاڑی رضوان کیخلاف درخواست

    سٹیڈیم میں نماز پڑھنے پر بھارتی وکیل کی پاکستانی کھلاڑی رضوان کیخلاف درخواست

    بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ جاری ہے، پاکستان کا گزشتہ روز بھارت سے میچ جیتا جو پاکستانی ٹیم بری طرح ہاری،پاکستان اس سے قبل نیدر لینڈ سے میچ جیت چکا ہے، اس میچ کے دوران پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے سٹیڈیم میں ہی نماز پڑھی،جس کی تصویر اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی،رضوان کے سٹیڈیم میں نماز پڑھنے پر بھارتی وکیل نے محمد رضوان کے خلاف شکایت دائر کر دی

    گراؤنڈ میں نماز پڑھنے پر بھارتی وکیل نے محمد رضوان پر شکایت درج کردی۔بھارتی وکیل ونیت جندال نے چیئرمین آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔ آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں وکیل نے کہاکہ رضوان نے نیدرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران نماز پڑھی،اسپرٹ آف کرکٹ آئی سی سی قوانین کے خلاف ورزی ہے،محمد رضوان کا کرکٹ گراؤنڈ میں نماز پڑھنا کھیل کی روح اور آئی سی سی کے ضوابط کے منافی ہے،محمد رضوان نے نماز ادا کرکے ظاہر کیا ہے کہ وہ مسلمان ہیں جس سے کھیل کی روح کو شکست ہوئی ہے، محمد رضوان نے اس وقت نماز ادا کی جب ٹیم کے دوسرے کھلاڑی وقفے کے دوران پانی کا انتظار کر رہے تھے،اس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس اپنی جیت کو غزہ کے لوگوں کے نام کیا جس سے ان کا مذہب اور نظریات ظاہر ہوتے ہیں،آئی سی سی نے سری لنکا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد محمد رضوان کی طرف سے اس فتح کو غزہ کے لوگوں کے نام کرنے پر کوئی ایکشن نہیں لیا، آئی سی سی نے کہا کہ یہ انفرادی عمل ہے اور اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے،اس سے قبل 2021 میں محمد رضوان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد گراؤنڈ میں نماز ادا کی جس پر سابق پاکستانی کرکٹر وقار یونس نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا کہ محمد رضوان نے ہندوؤں کے سامنے نماز پڑھی،کوئی بھی ایسا عمل جس سے کھیل کی روح کو نقصان پہنچے، متعلقہ حکام کی طرف سے اس کی مذمت کی جانی چاہیے،اسلئے پاکستان وکٹ کیپر محمد رضوان کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے

    بھارتی وکیل ونیت جندال وہی وکیل ہیں جنہوں نے زینب کے خلاف بھی مقدمہ درج کروا دیا تھا جس کے بعد زینب کو بھارت چھوڑ کر دبئی جانا پڑا تھا،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ،بریکنگ نیوز:نیدرلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں نماز پڑھنے پر ایک بھارتی وکیل نے پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ایک اور دن ہندوستانیوں کی ایک اور ناقص ذہنیت! بہت بڑی شرم کی بات ہے اس وکیل پر.

    شہریاراعجاز کا کہنا ہے کہ ایک بھارتی وکیل نے محمد رضوان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ یہ نام نہاد میزبان کی طرف سے انتہائی شرمناک اور سستی حرکت تھی۔ وہ صرف ہمارے کرکٹرز پر ذہنی دباؤ ڈال رہے ہیں۔ بھارت پہلے ہی میگا ایونٹ کی میزبانی میں ناکام رہا ہے۔ واقعی مایوسی ہوئی۔

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1713541315307127116

    محمد رضوان بھارت کے خلاف میچ میں آؤٹ ہو کر واپس جا رہے تھے تو اسوقت احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں موجود بھارتی شائقین کی جانب سے نہ صرف ہراساں کیا گیا بلکہ شائقین نے جے شری رام کے نعرے بھی لگائے

    تمل ناڈو کے وزیر برائے کھیل اور نوجوانان ادئے ندھی اسٹالن نے سٹیڈیم میں رضوان کے خلاف نعرے بازی پر تنقید کی اور کہا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے، ادئے ندھی اسٹالن کا کہنا تھا کہ بھارت کھیل اور مہمان نوازی کے لئے مشہور ہے تاہم مودی سٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقابل قبول ہے، کھیل قوموں کو متحدکرنے، حقیقی بھائی چارے کو فروغ دینے اور نفرتوں کو مٹانے کے لئے ہے

  • ورلڈ کپ 2023:افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ 2023:افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ 2023:افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے دی، ورلڈ کپ 2023 کا پہلا آپ سیٹ افغانستان نے دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو ہرا دیا افغانستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح ڈھگمگا گئی ، 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 215 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ہیری بروک 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
    یہ افغانستان کی ورلڈکپ کی تاریخ میں دوسری کامیابی ہے، اس سے قبل افغانستان نے 17 ورلڈکپ میچز کھیلے، جس میں 16 میں شکست اور صرف ایک میں کامیابی ملی تھی . انگلش بیٹرز افغان باؤلروں کا ڈٹ کر سامنا نہیں کرپائے۔ انگلینڈ کے بیٹر جونی بیرسٹو2 ، ڈیوڈ میلان 32 ، جوروٹ11، جوز بٹلر9، لائم لونگ سٹون10، سیم کرن10 رنز ،ہیری بروک66، کرس ووکس9، عادل رشید20، مارک ووڈ18 رنز بناسکے۔ریز ٹوپلے نے15 سکور کیا اور آئوٹ نہیں ہوئے۔

    افغان ٹیم نے انگلش بیٹرز کو مشکل میں ڈال دیا، 142رنز پر 6 وکٹیں گرگئیں
    افغانستان کی طرف سے محمدنبی نے دو، مجیب الرحمان نے 3، فضل الحق فاروقی نے ایک، نوین الحق نے ایک،راشد خان نے 3 وکٹیں حاصل کی۔
    آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 13ویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 284 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف دے دیا۔ افغان اوپنرز نے اننگز کے آغاز سے ہی انگلش بولرز پر اٹیک کیا اور جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز 57 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، دوسرے اوپنر ابراہیم زادران کو انگلش سپنر عادل رشید نے پویلین لوٹایا، ون ڈاؤن آنے والے رحمت شاہ بھی عادل رشید کی گیند پر کپتان جوز بٹلر کے ہاتھوں سٹمپ ہو گئے، عظمت عمرزئی 152 کے مجموعی سکور پر لیام لونگسٹن کے گیند پر بڑا سٹوک کھیلتے ہوئے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ افغانستان کے کپتان ہشمت اللہ شاہیدی 174 کے مجموعی سکور پر 14 رنز بنا کر جو روٹ کی گیند پر کلین بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے، سینئر کھلاڑی اور آل راؤنڈر محمد نبی صرف 9 رنز کا اضافہ کر سکے اور 190 رنز کے مجموعی سکور پر مارک ووڈ کے تیز باؤنسر پر آؤٹ ہوئے، راشد خان اور مجیب الرحمٰن نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے بالترتیب 23 اور 28 رنز بنائے، افغانستان کی ساری ٹیم 49.5 اوورز میں 284 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت سے شکست، قصوروار کون؟ ورلڈ کپ کون جیتے گا؟ شعیب اختر نے بتا دیا انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3 کھلاڑویوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ان کے علاوہ فاسٹ بولر مارک وود نے 2 جبکہ لیام لونگسٹن، جو روٹ اور ٹوپلی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ واضح رہے کہ یہ میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، میگا ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں 2، 2 میچز کھیل چکی ہیں، انگلینڈ نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ افغان ٹیم کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • مکی آرتھر کے ریمارکس پہ بھارتی میڈیا کا آنوکھا جواب

    مکی آرتھر کے ریمارکس پہ بھارتی میڈیا کا آنوکھا جواب

    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے مکی آرتھر کے "دل دل پاکستان” کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقام پر پاکستانی شائقین کی عدم موجودگی کی وجہ سے گانا نہیں چلایا گیا۔ جب آرتھر کے ریمارکس پر ہندوستانی میڈیا کی طرف سے سوال کیا گیا تو بی سی سی آئی عہدیدار نے کہا: "آپ یہ تمام پاکستانی گانےاس وقت چلاتے ہیں جب اسٹیڈیم میں شائقین ہوتے ہیں وہاں ایک بھی پاکستانی مداح نہیں تھا،
    بی سی سی آئی عہدیدار کا یہ تبصرہ اس وقت آیا جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر نے میچ کے بعد کی پریس کانفرنس کے دوران "دل دل پاکستان” کو نہ سننے کا حوالہ دیا اور مقابلے کو "بی سی سی آئی ایونٹ” قرار دیتے ہوئے یک طرفہ ماحول کی شکایت کی۔
    مکی آرتھر نے کہا، کہ یہ ایمانداری سے آئی سی سی ایونٹ کی طرح نہیں لگتا تھا۔ یہ ایک دو طرفہ سیریز کی طرح لگتا تھا؛ یہ بی سی سی آئی کے ایونٹ کی طرح لگتا تھا،” آرتھر نے کہا۔تاہم، پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کے تبصرے ہندوستانی میڈیا کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوئے جس کے بعد سے ان کے "BCCI ایونٹ” کے تبصروں پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔
    مکی آرتھر کے "دل دل پاکستان” کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے، بی سی سی آئی کے عہدیدار نے کہا کہ گانا بجانے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا جب کہ سوال اٹھاتے ہوئے، ” ہمیں اسے کب بجانا چاہیے تھا؟ کیا ہمیں اسے بجانا چاہیے تھا جب بابر اور رضوان بولڈ ہوئے یا ہمیں کھیلنا چاہیے تھا جب روہت شرما نے شاہین آفریدی کو چھکا لگایا؟بھارتی میڈیا کے مطابق آرتھر اس معاملے پر مزید بات کرنا چاہتے تھے لیکن جرمانے کے ڈر سے ایسا نہیں کیا۔
    آرتھر کے تبصروں کی بازگشت بعد میں پاکستان کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے بھی سنی جنہوں نے گرین شرٹس کے حامیوں کی عدم موجودگی کو "افسوسناک” واقعہ قرار دیا۔
    بریڈن نے کہا کہ ہمیں واقعی افسوس ہے کہ ہمارے حامی یہاں نہیں ہیں۔ وہ یہاں آنا پسند کریں گے۔ اور مجھے یقین ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کے شائقین بھی ہمارے حامیوں کو یہاں رکھنا پسند کریں گے۔ لہذا، یہ یقینی طور پر غیر معمولی تھا،
    نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس گیم میں بھارت نے 130,000 تماشائیوں کے سامنے پاکستان کو شکست دی اور اسٹیڈیم میں موجود 99.9 فیصد ہجوم مین ان بلیو کے لیے داد دے رہا تھا۔ہندوستان نے کھیل کے تمام شعبوں میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا کیونکہ اس نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گرین شرٹس کو سات وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں اپنے روایتی حریفوں کے خلاف 8-0 سے کامیابی حاصل کی۔ مایوس کن یکطرفہ مقابلے میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست ہوئی۔ وہ 155-2 سے ڈھیر ہو کر 191 پر آل آؤٹ ہو گئے، اس سے پہلے کہ بھارت نے 117 گیندیں باقی رہ کر اپنا ہدف پورا کر لیا۔کپتان روہت شرما کے 86 رنز اور متاثر کن باؤلنگ کی مدد سے بھارت نے پاکستان کو ہتھوڑا دیا، جو 191 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
    انہوں نے 50 اوور کے شو پیس ٹورنامنٹ میں اپنے پڑوسیوں کے خلاف ناقابل شکست رہنے کے سلسلے کو آٹھ تک بڑھانے کے لیے 117 گیندوں کے ساتھ ٹوٹل کو اوور ہال کیا۔

  • بابر اعظم اور محمد رضوان کا اپنا  کمینٹس سیکشن کیوں  بند کرنا پڑا ؟

    بابر اعظم اور محمد رضوان کا اپنا کمینٹس سیکشن کیوں بند کرنا پڑا ؟

    آئی سی کرکٹ ورلڈکپ پاک بھارت ٹاکرے میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جیت کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بابراعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام پرکمنٹس کرنا شروع کردیا تھا۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والے بھارتی سوشل میڈیا صارفین نےکھلاڑیوں کے انسٹاگرام پر مذہب اور قومیت کو نشانہ بنایاجس کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوا تھا جس میں پاکستان کو شکست ہوئی اسکے بعد پاکستان اور انڈیا دونوں ممالک کی جانب سے کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا،

  • افغانستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

    افغانستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

    آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ، 13 ویں میچ میں افغانستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے

    انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان اوپنرز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، تاہم 16 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 114 رنز کے مجموعی سکور پر افغانستان کی پہلی وکٹ گر گئی، ابراہیم زدران 28 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے،

    نیو دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر اور افغان ٹیم کی کپتانی حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی ہیں، انگلینڈ نے ایک میچ میں فتح حاصل کی جبکہ افغان ٹیم کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے

  • پاکستان کی ہار پر بھارتی شائقین  مایوس کیوں؟

    پاکستان کی ہار پر بھارتی شائقین مایوس کیوں؟

    احمد آباد میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے سب سے بڑے میچ میں بھارتی شائقین پاکستان کو شکست دینے پر خوش تو دکھائی دیے لیکن زیادہ خوش نظر نہیں آئے ہیں جبکہ میچ کے بعد نجی ٹی وی سے بھارتی شائقین نے تسلیم کیا کہ انہیں احمد آباد گراؤنڈ میں پاکستانی مداحوں کی کمی محسوس ہوئی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مداح ہوتے تو ان کے ساتھ مقابلے بازی ہوتی ہے اور پھر جیت ہوتی تو انہیں چڑانے میں زیادہ مزا آتا ہے، پاکستانیوں کو بھارت کے ویزے ملنے چاہیے تھے۔

    جبکہ بھارتی شائقین کا کہنا تھا کہ جس طرح کے میچ کی توقع لےکر وہ آئے تھے، ایسا مقابلہ دیکھنے کو نہیں ملا اور میچ یک طرفہ رہا، پاکستانی اننگ کے بعد ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ بھارت میچ جیت چکا ہے جبکہ کچھ شائقین کا کہنا تھا کہ بھارت کی پہلے بیٹنگ اچھی تھی، اب بولنگ بھی اچھی ہوتی جا رہی ہے، شائقین نے کہا ہے کہ پیسے وصول نہیں ہوئےکیونکہ ہزاروں روپےکے ٹکٹ لیے، پروگرام بنایا لیکن میچ یکدم ایک طرفہ ثابت ہوا کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ پاکستان 250 اسکور کرتا یا 300 تو مقابلہ اچھا ہوسکتا تھا اور اس میں مزا بھی بہت آتا.
    بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
    ویویک اوبرائے کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ
    بھارت کی دوسری وکٹ بھی گرگئی
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    انڈونیشین طیارہ پاکستان اور پی آئی اے طیارے وہاں، مزاکرات مکمل
    واضح رہے کہ کچھ بھارتی شائقین کو پاکستانی ٹیم کی بری کارکردگی پر افسوس بھی ہوا ہے اور ایک فین نےکہا نجی ٹی وی کو بتایا کہ پاکستان ٹیم کے لیے بھارت اب ویمنز ٹیم بنائےگا، شاید یہ ان کو ہراسکیں، کسی نےکہا کہ ہمارا ورلڈکپ ختم ہوگیا، پاکستان کو ہرا کر سمجھو ہم ورلڈکپ جیت گئے،کسی کو امید تھی کہ فائنل میں پھر سے مقابلہ پاکستان اور بھارت کا ہوگا۔

  • سری لنکن ٹیم  کا اہم کھیلاڑی ورلڈکپ سے باہر

    سری لنکن ٹیم کا اہم کھیلاڑی ورلڈکپ سے باہر

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم کے کپتان داسن شناکا میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور داسن شناکا کی جگہ چمیکا کرونا روتنے کو سری لنکن ٹیم میں شامل کرلیا گیا، کرونا رتنے پہلے ہی بطور ریزرو پلیئر ٹیم کے ساتھ بھارت میں موجود ہیں، جبکہ داسن شناکا پاکستان کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، انجری کی وجہ سے شناکا 3 ہفتے کے لیے ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔


    تاہم دوسری جانب سری لنکن ٹیم کی قیادت کوشل میندس کو سونپے جانے کا امکان ہے یاد رہے گزشتہ دنوں کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے تھی اور جنوبی افریقا نے سری لنکا کو جیت کے لیے عالمی کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا 429 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 45 ویں اوورز میں 326 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی.

    جبکہ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، پروٹیز نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 428 رن بنائے جوکہ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے تاہم اس سے قبل 2015 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف 6 وکٹ پر 417 رنز بنائے تھے او ر جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈوسن اور ایڈین مارکرم کی شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں، تنیوں بیٹرز نے بالترتیب 100، 108 اور 106 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔