Baaghi TV

Category: کھیل

  • افریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیزن ٹو کے آکشن میں 5 پاکستانی پلیئرز شامل

    افریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیزن ٹو کے آکشن میں 5 پاکستانی پلیئرز شامل

    جنوبی افریقا کے فرنچائرز ٹورنامنٹ ساؤتھ افریقا ٹی ٹوئنٹی کے سیزن ٹو کے آکشن میں 5 پاکستانی پلیئرز کو شامل کرلیا گیا ہے اور جنوبی افریقا کے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے 14 ملکوں کے 122 کھلاڑی 27 ستمبر کو ہونے والے آکشن کیلئے رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جس میں پاکستان کے نسیم شاہ، محمد نواز، شان مسعود ، اسامہ میر اور عثمان قادر شامل ہیں۔

    نسیم شاہ، محمد نواز اور شان مسعود کی ریزروڈ پرائز 8 لاکھ 50 ہزار ساؤتھ افریقی رینڈ(جنوبی افریقی کرنسی) ہے جبکہ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم ایک کروڑ 32 لاکھ روپے بنتی ہے، اس کے علاوہ اسامہ میر اور عثمان قادر سوا4 لاکھ رینڈ کی بیس پرائز کے ساتھ رجسٹرڈ ہوئے ہیں، پاکستانی کرنسی میں کم از کم قیمت 66 لاکھ ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشیا کپ؛ بنگلہ دیش کا بھارت کو جیت کیلئے 266 رنز کا ہدف
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری
    جمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں بلکہ شمولیت ہے. چیئرمین سینیٹ
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    تاہم دوسری جانب پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کر کٹر حماد اعظم بطور امریکی پلیئر رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستانی کھلاڑیوں کو پی سی بی نے آکشن میں شامل ہونے کا این او سی نہیں دیا تھا۔ساؤتھ افریقا ٹی ٹوئنٹی میں ٹیموں کی بھارتی اونر شپ کی وجہ سے پاکستانی پلیئرز کے معاہدے ہونا غیر یقینی ہیں۔

  • ایشیا کپ؛  بنگلہ دیش کا بھارت کو جیت کیلئے 266 رنز کا ہدف

    ایشیا کپ؛ بنگلہ دیش کا بھارت کو جیت کیلئے 266 رنز کا ہدف

    سری میں جاری ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو جیت کے لیے 266 رنز کا ہدف دے دیا ہے جبکہ بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے، شکیب الحسن 80 رنز بناکر نمایاں رہے اور کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ فیصلہ کیا۔

    بھارت کے خلاف بنگلادیش کا آغاز اچھا نہ تھا، 28 کے مجموعی اسکور پر 3 بیٹرز پویلین لوٹ گئے تھے، اوپننگ بیٹسمین لٹن داس صرف 1 رنز بناکر شردل ٹھاکر کا شکار ہوئے اس کے بعد تنزید حسن 13 جبکہ انعام الحق بھی صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اس کے بعد مہدی حسن میراز بھی 13 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، ایسے میں کپتان شکیب الحسن اور توحید کے درمیان 101 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر شکیب 80 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ توحید نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

    اختتامی اوورز میں ناصم احمد نے 44 اور مہیدی حسن نے 23 رنز بنائے، اس کے علاوہ تنظیم حسن نے بھی 14 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 265 رنز تک پہنچایا، بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر نے 3، محمد شامی نے 2، پراسدھ کرشنا، رویندرا جڈیجہ اور اکشرپٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ فلڈ لائٹس میں بھی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

    تاہم واضح رہے کہ سپر فور مرحلے کے آج ہونے والے مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ویرات کوہلی اور جسپریت بھمرا جیسے اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے، خیال رہے کہ بھارت اور سری لنکا نے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان کو شکست؛ سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان کو شکست؛ سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، شکست کے بعد گرین شرٹس کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا ہے اور سری لنکا کو جیت کے لیے آخری گیند پر 2 رنز درکار تھے، سری لنکا نے پاکستان کا 252 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،کوشل مینڈس 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    جبکہ اس جیت کے ساتھ سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو بھارت سے ہوگا، کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 42 اوورز میں7 وکٹوں پر 252 رنزبنائے، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کےتحت ہدف بھی 252رنزہوا تاہم محمد رضوان 86 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، عبداللہ شفیق نے 52 اور افتخار احمد نے 47 رنز اسکور کیے

  • امام الحق بخار میں مبتلا ہو گئے

    امام الحق بخار میں مبتلا ہو گئے

    پاکستانی ٹیم کو ایک اور دھچکا ،بیٹر امام الحق بخار میں مبتلا ہو گئے جس کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کر دیا گیا ،اس بات کی تصدیق ٹیم کپتان بابر اعظم کے ٹاس جیت کر ہونے والی گفتگو میں کی گئ بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑی پر جوش ہے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کرے گے،کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دوسری اننگز میں بیٹنگ آسان نہیں ہوگی،لہذا پہلے ہی بیٹنگ کا فیصلہ کیا،

  • کولمبو ، پاکستان بمقابلہ سری لنکا، سری لنکا کی دوسری وکٹ  گر گئی

    کولمبو ، پاکستان بمقابلہ سری لنکا، سری لنکا کی دوسری وکٹ گر گئی

    کولمبو ،پاکستان کے خلاف سری لنکا کی پہلی وکٹ گر گئی،کوشال پریرا 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے
    قومی ٹیم نے سپر فور میں سری لنکا کو 253 رنز کا ہدف دے دیا،پاکستان کنے 42 اوورز میں 254 رنز بنائے،محمد رضوان نے 73 بالز پر 86 رنز سکور کئے اور ناٹ آوٹ رہے،جبکہ شاہین شاہ ایک رن سکور کر ناٹ آوٹ رہے،
    سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ساتویں وکٹ 243 رنز پر گر گئی، شاداب خان نے افتخار احمد کے بعد انٹری دی لیکن 3 رنز کے بعد پویلین لوٹا دئے گئے افتخار احمد 47 رنز بنا کیچ آوٹ ہوگئے،
    بارش رکنے کے بعد دوبارہ میچ کا آغاز کر دیا گیا تاہم اوورز میں مزید کمی کر کے 42 تک محدود کر دیا گیا،تاہم قومی ٹیم کی جانب سے اب تک 28 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 134 رنز سکور کیا گیا ہے بارش سے قبل سری لنکا کے خلاف پاکستا ن کی پانچویں وکٹ 130 رنز پر گر گئی محمد نواز 12 رنز بنا کر بولڈ ہوئے،
    چوتھی وکٹ 108 رنز پر ڈھیر،محمد حارث 3 رنز بنا کر پولین لوٹا دئے گئے
    تیسری وکٹ 100 رنز پر گر گئی محمد شفیق 52 ررنز بنا کر کیچ اوٹ ہوئے پاکستان اب تک22 اوورز کھیل چکا ہے ،جبکہ دوسری وکٹ بابر اعظم کے صورت میں 73 رنز پر گر گئی،بابر اعظم نے 34 اوورز میں ۲۹ رن بنا دئے،
    پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ، پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو کے اطراف اس وقت بارش روک گئی گروانڈ کلئیر کرنے کا کام جاری ہے بارش کے باعث میچ کے اوورز کم کر کے 45 اوورز کا میچ کھیلا جائے گا،
    آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی، میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا تو سری لنکا بہتر رن ریٹ پر فائنل میں جائے گا۔
    سپر الیون ایشیا سپر فور پلے میں قومی ٹیم فائنل میں پہنچ سکے گا یا نہیں اس بات کا فیصلہ اج کے ہونے والے میچ نے کرنا ہے جو پاکستان اور سریلنکا کے درمیان کھیلا جائے گا،.
    خیال رہے کہ بھارت کے ہاتھوں بڑی شکست کے بعد پاکستان کا رن ریٹ انتہائی خراب اگر میچ بارش سے بے نتیجہ رہا تو پھر سری لنکن ٹیم آگے جائے گی اور پاکستان کی امیدوں پرپانی پھر جائے گا۔

    ایشیا کپ ون ڈے میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیمی فائنل کی نوعیت کا میچ کھیلا جانا ہے لیکن کولمبو میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ٹاس ہونا تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔ فی الحال بارش رک گئی ہے اور گراؤنڈ سے کورز ہٹائے جارہے ہیں،
    واضح رہے کہ اگر اس میچ کے دوران مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ نہ ہوسکا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس طرح دونوں کے تین تین پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔

  • ایران آنے والےتمام غیرملکی فٹبالرز کو بغیر کسی پابندی کے انٹرنیٹ تک رسائی کی اجازت

    ایران آنے والےتمام غیرملکی فٹبالرز کو بغیر کسی پابندی کے انٹرنیٹ تک رسائی کی اجازت

    اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور دیگر غیرملکی فٹبالرز کو ایران آنے پر مخصوص سِم کارڈ دیے جانے کے بارے میں غور کیا جارہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ خصوصی سِم کارڈ ایران آنے والے غیرملکی فٹبالرز کو بغیر کسی پابندی کے انٹرنیٹ تک رسائی کی اجازت دے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی فٹبال کلب النصر اگلے ہفتے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی فٹبال کلب کے ساتھ اے ایف سی چیمنئنز لیگ کا میچ کھیلنے آئے گا۔
    ایرانی فٹبال کلب کے صدر رضا درویش نے سرکاری ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ہمیں بدنام کرنا چاہتے ہیں جو فٹبالرز سے کہتے ہیں کہ ایران نہ جائیں کیونکہ وہاں ان کے پاس انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہوگی۔
    دوسری جانب اس معاملے پر کچھ ایرانی شہریوں کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو ایسی خدمات پیش کرنا اپنے لوگوں کی توہین اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک ہوگا کیونکہ مقامی شہری مکمل انٹرنیٹ پر رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔
    غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں انٹرنیٹ پر بہت زیادہ پابندیاں عائد ہیں۔ یہاں ہزاروں ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کردیا گیا ہے۔

  • کیا پاکستان نسیم شاہ اور حارث رؤف کے بغیر بالنگ لائن میں اپنی کارکردگی دکھا سکے گا؟

    کیا پاکستان نسیم شاہ اور حارث رؤف کے بغیر بالنگ لائن میں اپنی کارکردگی دکھا سکے گا؟

    پاکستان سری لنکا کے خلاف اپنے سپر اسٹار تیز بالرز حارث رؤف اور نسیم شاہ کے بغیر کھیلے گا اور آج کھیلے جانے والے سپر فور میچ میں جیتنا بھی ضروری بنانا ہو گا۔ سابق بھارتی کر کٹر انیل کمبلے نے کہا ہے کہ پلیٹنگ الیون میں تبدیلیوں کے بعد اہم کھیل سے پہلے ٹیم کی تشکیل کا تجزیہ کرتے ہوئے، کیوں کہ یہ دونوں پاکستان کے لیے "اہم باؤلرز” تھے۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نئے باؤل کے ساتھ اور حارث رؤف درمیان اور آخر میں شاندار رہے ہیں۔ لہذا، اگر یہ دونوں سری لنکا کے خلاف نہیں کھیلتے ہیں جو ایک ورچوئل سیمی فائنل ہے تو یقینی طور پر اس سے سری لنکا کو فائدہ ہوگا۔
    کمبلے نے نوٹ کیا کہ اگر وکٹ سری لنکا-انڈیا کے میچ میں یا اس کے قریب کہیں بھی ہو تو "یہ لفظی طور پر شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ تیز گیند بازوں کی نفی کرتا ہے”۔ان کے مطابق، دونوں ٹیموں کی مہارت اور طاقت کو مدنظر رکھتے ہوئے، سری لنکا کو پاکستان پر برتری حاصل ہے جس طرح کے اسپن اٹیک ہیں اور اسے آج کے کھیل میں ایک "اہم عنصر” کے طور پر پیش کیا ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی صورت میں واقعی اچھا کھیلنا اور اسکور کرنا ہوگا۔بابر اعظم نے ایشیا کپ 2023 کے پہلے کھیل میں 100 رنز بنائے لیکن اس کے بعد وہ واقعی پہلے جیسا نہیں رہا۔ رضوان نے بالکل بھی گول نہیں کیا اس لیے پاکستان امید کرے گا کہ ان کا ٹاپ آرڈر وہی کرے گا جو ہندوستانی ٹاپ آرڈر نے ان کے خلاف کیا۔
    پاکستان بلے بازی کی پہلی قسم کی ٹیم ہے۔ وہ ترجیح دیتے ہیں کہ ضروری نہیں کہ پیچھا کروں میں جانتا ہوں کہ اس مقابلے میں انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف پیچھا کیا تھا لیکن سری لنکا کے خلاف، آپ پہلے بیٹنگ کرنا چاہیں گے اور پھر دفاع کرنا چاہیں گے۔
    گرین شرٹس نے محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم اور زمان خان کے ساتھ بھارت سے ہارنے والی اپنی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کیں۔

    پاکستان پلیئنگ الیون میں محمد حارث، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ)، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم، زمان خان شامل ہے

  • سابق کر کٹر رمیز راجہ نے قومی ٹیم کو کیا مشورہ دیا

    سابق کر کٹر رمیز راجہ نے قومی ٹیم کو کیا مشورہ دیا

    پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف اپنے آخری سپر 4 میچ سے قبل اہم پیگام پیغام دیا ہے۔اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے ٹیم کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن سے دوری برقرار رکھیں۔ انہوں نے ذہنی تجدید کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر اس جذباتی رولر کوسٹر کی روشنی میں جس کا تجربہ ٹیم نے بھارت کے خلاف حالیہ شکست کے بعد کیا۔ سابق کر کٹر نے بتایا کہ اگر کسی کو خصوصی مشق کی ضرورت ہو تو وہ اسے لے سکتا ہے۔ پول پر جائیں، آرام کریں، سوشل میڈیا کو مت چھیڑیں، ٹیلی ویژن چینلز نہ دیکھیں۔ وہاں کچھ اچھا نہیں ہوگا کیونکہ پورا پاکستان مایوس ہے۔ آپ ایسی شکستوں کے بعد ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھاتے ہیں،
    دو سپر 4 میچوں کے بعد پاکستان اور سری لنکا دونوں کے 2 پوائنٹس ہونے کے ساتھ، ان کا مقابلہ اب ایک ورچوئل سیمی فائنل ہے – جو بھی جیتے گا وہ فائنل میں بھارت سے ملے گا۔اگر سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہو جاتا ہے تو سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا کیونکہ وہ پاکستان (-1.892) کے مقابلے میں بہتر نیٹ رن ریٹ (-0.200) رکھتا ہے۔

  • پاکستانی بالرز پر بھر پور اعتماد ہیں،بالنگ کوچ مورنے مارکل

    پاکستانی بالرز پر بھر پور اعتماد ہیں،بالنگ کوچ مورنے مارکل

    پاکستان کے باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اسپنرز سری لنکا کے خلاف اپنے آخری سپر فور میچ میں اسپن دوست حالات کو دیکھتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ مورکل نے کہا کہ ان کے اسپن بولرز موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ جب ٹیم کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہو تو وہ آگے بڑھنے کے لیے تیار اور ایک بار پھر میچ ونر کے طور پر ابھرنے کی اپنی صلاحیت پر اعتماد رکھتے ہیں۔
    بالنگ کوچ مورنے مورکل نے کہا کہ حالات اسپن دوستانہ ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے اسپنرز اس وقت بہت محنت کر رہے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر بھر پور طریقے سے اپنی صلاحیتوں کو بھروئے کار لائیں گے۔ قومی ٹیم میں تمام میچ ونر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ وہ واپسی کرنا جانتے ہیں۔
    مورکل نے زخمی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی عدم موجودگی کو ٹیم کے لیے ایک اہم دھچکا سمجھتے ہوئے اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا۔ بہر حال، وہ اس امید کو برقرار رکھتے ہیں کہ ایک اور باصلاحیت باؤلر سپر فور کے اہم میچ میں نسیم کے کردار کو پورا کرنے کے لیے آگے بڑھے گا۔ واضح رہے نسیم کو بھارت کے خلاف میچ کے دوران دائیں کندھے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ بدقسمتی سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ زمان خان کو ان کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
    چونکہ پاکستان اور سری لنکا دونوں فی الحال دو دو پوائنٹس کے ساتھ برابر ہیں

  • ایشیا کپ: پاک، سری لنکا میچ میں بھی بارش؟

    ایشیا کپ: پاک، سری لنکا میچ میں بھی بارش؟

    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل ہونے والے اہم میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل کولمبو میں ایشیا کپ کا اہم میچ کھیلا جانا ہے، یہ میچ اس لیے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے، اس میچ میں جیتنے والی ٹیم فائنل میں کوالیفائی کرے گی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

    لیکن پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے اہم میچ میں وقفے، وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔متعدد موسمیات کی ویب سائٹس اور محکمہ موسمیات سری لنکا نے 14 ستمبر کو بارش کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات نے پاکستان کے میچ کے دوران تین مرتبہ بارش کی پیش گوئی کی ہے، دوپہر شام اور رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے بارش کے سلسلے کا امکان ہے۔

    جبکہ عمران سہیل کے مطابق واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کل 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دوران بارش ہوگئی اور میچ نہ ہوسکا تو کون سی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرے گی؟ تاہم اس سوال کا جواب جاننے سے پہلے ایک نظر پوائنٹس ٹیبل پر ڈال لیتے ہیں۔ 4 پوائنٹس کے ساتھ بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ بنگلادیش اس ریس سے باہر ہوچکا ہے، سری لنکا اور پاکستان کے دو دو پوائنٹس ہیں۔

    اور اگر بارش کی وجہ سے میچ نہ ہوا تو کیا ہوگا؟ فرض کرلیا جائے کہ اگر اس سیمی فائنل کے دوران مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ نہ ہوسکا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس طرح دونوں کے تین تین پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔ تاہم دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ صارفین یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ سیمی فائنل کی حیثیت کے باوجود سری لنکا اور پاکستان کے میچ کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا۔