Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان کو شکست،سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان کو شکست،سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

    سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل 29 نومبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ کامل مشارا نے شاندار 76 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کوسال مینڈس نے 40 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    185 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے مایوس کن آغاز کیا اور 43 کے اسکور پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں سلمان علی آغا اور عثمان خان نے 56 رنز کی شراکت سے ٹیم کو سہارا دیا۔ عثمان خان 33 جبکہ محمد نواز 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آخر میں پاکستان کو آخری اوور میں 10 رنز درکار تھے مگر دشمنتھا چمیرا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی۔ سلمان علی آغا کی 63 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو جیت نہ دلا سکی اور پاکستان 178 رنز تک محدود رہا۔

    سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایشان مالینگا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا جبکہ زمبابوے ایونٹ سے باہر ہوگیا

  • بھارتی کرکٹر کا ایئر انڈیا میں سفر سے گریز کا مشورہ

    بھارتی کرکٹر کا ایئر انڈیا میں سفر سے گریز کا مشورہ

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے ایئر انڈیا میں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے قومی ایئر لائن پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں محمد سراج نے بتایا کہ ایئر انڈیا کی پرواز IX 2884، جو گواہاٹی سے حیدرآباد کے لیے صبح 7 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہونا تھی، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے مسلسل تاخیر کا شکار رہی۔ان کا کہنا تھا کہ متعدد بار پوچھنے کے باوجود ایئر لائن انتظامیہ واضح وجہ بتانے میں ناکام رہی، چار گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ کوئی اپ ڈیٹ دی گئی اور نہ ہی متبادل انتظام کیا گیا، جس کے باعث درجنوں مسافر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

    محمد سراج نے اس تجربے کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو بھی ایئر انڈیا میں سفر کرنے کا مشورہ نہیں دیں گے۔کرکٹر کی شکایت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی ایئر انڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں مسترد کردیں

    بدترین شکست،گوتم گمبھیر اور بھارتی ٹیم شدید تنقید کی زد میں

    جوئے ایپس کی تشہیر کیس،یوٹیوبر ڈکی بھائی 4 ماہ بعد رہا

  • بدترین شکست،گوتم گمبھیر اور بھارتی ٹیم شدید تنقید کی زد میں

    بدترین شکست،گوتم گمبھیر اور بھارتی ٹیم شدید تنقید کی زد میں

    گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست نے بھارتی ٹیم میں ہلچل مچا دی ہے، اور کپتان رشبھ پنت کے ساتھ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سخت تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

    بدھ کے روز پروٹیز نے نہ صرف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو کلین سوئپ کیا بلکہ تقریباً 25 برس بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیت کر میزبان ٹیم کی تاریخ میں ایک اور شرمناک باب کا اضافہ کردیا۔549 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں صرف 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود مشتعل شائقین نے “گمبھیر ہائے ہائے” کے نعرے لگائے۔

    گوہاٹی کی یہ ناکامی بھارت کی ٹیسٹ تاریخ کی سب سے بدترین شکست قرار دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل 2004 میں ناگپور میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 342 رنز، 2006 میں کراچی میں پاکستان سے 341 رنز، 2007 میں میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف 337 رنز اور 2017 میں پونے میں آسٹریلیا سے 333 رنز کی ہاریں ریکارڈ پر موجود ہیں۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق جنوبی افریقہ کی شاندار کارکردگی اپنی جگہ، لیکن بھارتی ٹیم کی حالیہ ناکامیوں نے واضح کر دیا ہے کہ مسئلہ قیادت، ٹیم کمبی نیشن، حکمتِ عملی اور سلیکشن پالیسیوں میں پائے جانے والے انتشار کا ہے، جس پر فوری نظرِ ثانی کی ضرورت ہے

    پشاور میں گیس پائپ لائن دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی

    جے یو آئی (ف) رہنما فرخ کھوکھر غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار

    بھارتی ہراسانی سے تنگ کشمیری شہری کی خودسوزی، خاندان انصاف کا متقاضی

  • ہوم گراؤنڈ پر ایک اور کلین سوئپ، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ٹیبل پر بھارت پاکستان سے نیچے

    ہوم گراؤنڈ پر ایک اور کلین سوئپ، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ٹیبل پر بھارت پاکستان سے نیچے

    ہوم گراؤنڈ پر ایک اور کلین سوئپ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سے نیچے چلی گئی۔

    بدھ کو جنوبی افریقا نے گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارت کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا،بھارت کو دوسری اننگز میں 549 رنز کا ہدف ملا، لیکن پوری بھارتی ٹیم صرف 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی،یوں جنوبی افریقا نے 25 سال بعد بھارتی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا،بھارت کو گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں دوسری بار گھر پر کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل 2024 میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کے غرور کو خاک میں ملایا تھا۔

    جنوبی افریقا کے خلاف کلین سوئپ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سے نیچے چلی گئی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق آسٹریلیا پہلے، جنوبی افریقا دوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر ہے۔پاکستان کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھا جبکہ بھارت کا پانچواں نمبر ہے۔

  • علی ترین کا ملتان سلطانز سے الگ ہونے کا اعلان، نئے مالک کی حمایت

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

    یہ اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے ٹیم اور مداحوں کے لیے محبت، اعتماد اور احترام کا اظہار کیا.اپنے بیان میں علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز سے وابستگی ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہی۔ انہوں نے جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے اور شائقین کی محبت حاصل کرنے پر فخر ظاہر کیا، جبکہ ہر سیزن میں کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو اس خطے کی محنت، عزم اور جذبے سے آگاہ کرتے رہے۔علی ترین کے مطابق، مالی مشکلات کے باوجود انہوں نے کبھی فرنچائز چھوڑنے کا نہیں سوچا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ہر ایک کے پسندیدہ نہیں، مگر ہمیشہ ایمانداری اور اصولوں پر قائم رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم میں رہنے کے لیے اصولوں سے پیچھے ہٹنا پڑے تو وہ عزت کے ساتھ الگ ہونے کو ترجیح دیں گے، بجائے اس کے کہ سمجھوتہ کرکے کام جاری رکھیں۔اختتام میں انہوں نے مداحوں سے مطالبہ کیا کہ جو بھی نیا مالک ذمہ داری سنبھالے، اسے بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پی سی بی نے مبینہ معاہدہ خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی ساکھ متاثر کرنے پر علی ترین کو قانونی نوٹس بھیجا تھا، جسے انہوں نے پھاڑ دیا تھا۔

    بیکو ترکیہ نے پاکستان کے گھریلو آلات کے شعبے پر اپنے اعتماد کی توثیق کر دی

  • پاکستان کا سری لنکا دورہ، 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا امکان

    پاکستان کا سری لنکا دورہ، 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا امکان

    پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز کے درمیان ٹی20 سیریز کے شیڈول سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں ممالک جنوری 2026ء میں پاکستان کے سری لنکا کے دورے اور تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔ابھی تک سیریز سے متعلق معاملات کو حتمی شکل نہیں دی گئی، تاہم دونوں بورڈز کے درمیان اتفاق رائے کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔سری لنکن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان 8 سے 12 جنوری 2026ء تک تین ٹی20 میچز کھیلے گا، جن کی ممکنہ تاریخیں 8، 10 اور 12 جنوری ہیں، جبکہ تمام مقابلے دمبولا میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پریماداسا اور پالے کیلے اسٹیڈیم ورلڈ کپ سے قبل تزئین و آرائش کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر ہوگا، جس کے پیشِ نظر یہ سیریز پاکستان کی عالمی ایونٹ کی تیاریوں کا حصہ سمجھی جا رہی ہے

    بنگلادیش کو برآمد کے لیے 1 لاکھ ٹن چاول خریداری کا ٹینڈر جاری

    شی جن پنگ اور ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ، تائیوان سمیت اہم امور پر گفتگو

    بچوں پر تشدد ، پنجاب میں 4150 سے زائد واقعات رپورٹ

  • لاہور ، پشاور اور کوئٹہ  کے پی ایس ایل معاہدوں میں مزید 10 سال کی توسیع

    لاہور ، پشاور اور کوئٹہ کے پی ایس ایل معاہدوں میں مزید 10 سال کی توسیع

    لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتھ مزید 10 سال کے لیے فرنچائز معاہدوں کی تجدید کر دی۔ تینوں ٹیموں نے نئی ویلیوایشن کے بعد معاہدوں پر دستخط کیے۔

    اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں لاہور قلندرز کے حارث رؤف، شاہین آفریدی اور سی ای او عاطف رانا شریک تھے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے معاہدوں کی توسیع کو پی ایس ایل پر اعتماد کا ثبوت قرار دیا۔سلمان نصیر نے تصدیق کی کہ اگلے سال سے پی ایس ایل 8 ٹیموں تک بڑھ جائے گا۔ لاہور قلندرز نے 4 سال میں 3 ٹائٹل جیت کر خود کو مضبوط فرنچائز ثابت کیا۔

    پشاور زلمی نے بھی ای وائی ویلیوایشن کے بعد معاہدہ بڑھایا۔ جاوید آفریدی کی قیادت میں زلمی پاکستان کی مقبول ترین فرنچائز بن چکی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا معاہدہ بھی ای وائی مینا کی ویلیوایشن کے بعد مزید 10 سال کے لیے توسیع پا گیا۔ چیئرمین پی سی بی نے ندیم عمر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کی مضبوط فرنچائز ہے

    2025-26 کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    پاکستان–سعودی عرب اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • پاکستان نے دوسری بار اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ جیت لیا

    پاکستان نے دوسری بار اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ جیت لیا

    مسقط میں منعقدہ آئی بی ایس ایف ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    پاکستانی ٹیم اسجد اقبال اور محمد آصف پر مشتمل تھی، جنہوں نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مین اور نیسن وان کو فیصلہ کن فریم میں ہرا دیا۔گزشتہ روز سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کی ٹیم — پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی — کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔یہ کامیابی پاکستان اسنوکر کے لیے ایک بڑی خوشخبری قرار دی جا رہی ہے

    امریکی بینک کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    زیارت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد گرفتار

    ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن کی 3 قومی اور 1 صوبائی نشست پر کامیابی

  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹار : پاکستان شاہینز نے تیسری بار ٹائٹل جیت لیا

    ایشیا کپ رائزنگ اسٹار : پاکستان شاہینز نے تیسری بار ٹائٹل جیت لیا

    قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کے 125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش ’اے‘ ٹیم بھی 20 اوورز میں 125 رنز بنا سکی، جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور پر ہوا۔

    سپر اوور میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف 6 رنز اسکور کیے۔ جواب میں پاکستان شاہینز نے ہدف 4 گیندوں پر حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستان شاہینز نے بیٹنگ کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا۔ اوپنر یاسر خان پہلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ 2 کے مجموعے پر محمد فائق کی وکٹ بھی گر گئی۔ پاکستان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سعد مسعود 38، عرفات منہاس 25 اور معاذ صداقت 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے ریپون منڈول نے 3 جبکہ رقیب الحسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش ’اے‘ کی بیٹنگ بھی دباؤ کا شکار رہی۔ 53 کے مجموعے پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جیت یقینی دکھائی دے رہی تھی، تاہم رقیب الحسن کے 24، عبدالغفار کے 16 اور ریپون منڈول کے 11 رنز نے میچ کو سپر اوور تک پہنچا دیا۔پاکستان کی جانب سے صفیان مقیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 11 رنز کے عوض 3 شکار کیے، احمد دانیال اور عرفات منہاس نے 2،2 جبکہ معاذ صداقت اور سعد مسعود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

    افغان طالبان ترجمان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلنے کا انکشاف
    ضمنی انتخابات میں کشیدگی، پی ٹی آئی کے دھاندلی کے الزامات

  • پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

    پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

    راولپنڈی میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 69 رنز سے ہرا کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی اور سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور بابر اعظم کے 74 اور صاحبزادہ فرحان کے 63 کی بدولت 20 اوورز میں 195 رنز بنائے۔ فخر زمان نے آخر میں 27 رنز کی تیز اننگز کھیلی، جب کہ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 126 پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 4 وکٹیں لے کر تباہ کن اسپیل کیا اور ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔ محمد نواز نے 2 وکٹیں جبکہ نسیم شاہ، وسیم جونیئر اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔

    زمبابوے کی طرف سے صرف ریان برل نے مزاحمت کی اور 67 رنز ناٹ آؤٹ بنائے.اس جیت کے ساتھ پاکستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی

    عابد شیر علی کی ووٹ ڈالنے کی ویڈیو ، رازداری پامال کرنے پر نوٹس جاری

    ضمنی انتخابات: پولنگ مکمل، گنتی جاری، ن لیگ کو برتری

    این اے 104 فیصل آباد: قبل از وقت فارم 45 اور 46 سامنے آنے کا الزام