Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان شاہینز کی بھارت اےکو 8 وکٹوں سے تاریخی شکست

    پاکستان شاہینز کی بھارت اےکو 8 وکٹوں سے تاریخی شکست

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر ٹورنامنٹ میں شاندار کم بیک کیا۔

    قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت اے کی جانب سے دیا گیا 137 رنز کا ہدف پاکستان شاہینز نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 14ویں اوور میں بآسانی حاصل کرلیا۔پاکستانی اوپنر معاذ صداقت نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے آغاز سے ہی بھارتی باؤلرز پر دباؤ قائم رکھا اور گراؤنڈ کے چاروں کونوں میں 4 چھکے اور 7 چوکے جڑے۔دیگر بیٹرز میں محمد نعیم 14 اور یاسر خان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد فائق 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    بھارت کی جانب سے سویاش شرما اور یش ٹھاکر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بھارت اے کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 19ویں اوور کی آخری گیند پر 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ویبھوسوریا ونشی نے 28 گیندوں پر تیز رفتار 45 رنز بنائے جبکہ نامن داہر 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تاہم باقی بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

    ایران ہمیشہ سفارت کاری کا حامی، امریکا مذاکرات پر تیار نہیں،عباس عراقچی

    وزیراعظم دورے پر17 نومبر کو کراچی پہنچیں گے

  • ملتان کو نیا پی ایس ایل کنٹریکٹ نہیں ملا، پی سی بی نے وجوہات بتا دیں

    ملتان کو نیا پی ایس ایل کنٹریکٹ نہیں ملا، پی سی بی نے وجوہات بتا دیں

    پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیا کنٹریکٹ آفر نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملتان سلطانز پی سی بی کی کمپلائنس پالیسی پر پورا نہیں اتری، جس کے باعث اسے کنٹریکٹ کی پیشکش نہیں کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دیگر 5 فرنچائزز کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو 25 فیصد اضافے کے ساتھ نئے کنٹریکٹ آفر کیے ہیں، اور انہیں دستخط کیلئے 10 دن کی مہلت بھی دی گئی ہے۔اس کے برعکس ملتان سلطانز مینجمنٹ کو پی ایس ایل ویلیوایشن رپورٹ بھی نہیں بھیجی گئی۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنی مینجمنٹ کے خلاف بیانات دیے تھے اور پی سی بی کا بھیجا گیا لیگل نوٹس بھی پھاڑ دیا تھا۔پی سی بی کو پہلے بھی ملتان سلطانز کی جانب سے مختلف تجاویز پر مبنی خط موصول ہوا تھا۔

    ادھر پی ایس ایل کی ساتویں اور آٹھویں ٹیم کی فروخت کیلئے پی سی بی نے ٹینڈر بھی جاری کردیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد 15 دسمبر تک اپنی پروپوزلز جمع کراسکتے ہیں، جس کے بعد نیلامی کے ذریعے دو نئی ٹیمیں فروخت کی جائیں گی۔پی سی بی نے نئے ممکنہ شہروں میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی کو شامل کیا ہے، اور فرنچائز مالکان ان میں سے کسی بھی شہر کا انتخاب کرسکیں گے

    افغانستان کا پاکستان پر تجارتی انحصار کم ، ایران اوربھارت کی جانب منتقل

    سپریم کورٹ کا ڈیوٹی روسٹر جاری، 17 ججز پر مشتمل 8 بینچ تشکیل

    حیدرآباد میں غیر قانونی آتش بازی فیکٹری میں دھماکہ، 4 مزدور جاں بحق

    اردن کے بادشاہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

  • دوسرا ون ڈے،پاکستان کی شاندار فتح، سیریز میں فیصلہ کن برتری

    دوسرا ون ڈے،پاکستان کی شاندار فتح، سیریز میں فیصلہ کن برتری

    پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے 289 رنز کا ہدف 49 اوورز میں صرف 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے سابق کپتان بابر اعظم نے شاندار اور ناقابل شکست سنچری اسکور کی، جبکہ محمد رضوان 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ فخر زمان نے 78 اور صائم ایوب نے 33 رنز کی بہترین اننگز کھیلیں۔ سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں دشمانتا چمیرا نے حاصل کیں۔اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، جبکہ تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

    اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ لنتھ لیاناگے 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کمنڈو مینڈس 44، سدیرا سماراوکرما 42، کامل مشرا 27 اور پتھم نسانکا 24 رنز بنا سکے۔ چیریتھ اسالنکا 6 اور چمیرا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔گزشتہ میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے والے ونندو ہسارنگا نے اس بار 37 رنز بنائے جبکہ پرامود مدوشن 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد وسیم نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔میچ سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے شاہین آفریدی اور فہیم اشرف کی جگہ ابرار احمد اور محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا۔شاہین شاہ آفریدی طبعیت کی ناسازی کے باعث میچ میں حصہ نہ لے سکے، اور ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا نے سنبھالی

    امریکا نے یورپ کی 4 اینٹیفا تنظیموں کو دہشتگرد قرار دے دیا

    افغانستان اپنی زبان میں جواب چاہتا ہے، دہشتگرد ٹھکانوں پر کارروائی ہوگی: رانا ثنااللہ

    غیر منصفانہ الیکشن میں جیت ممکن نہیں: راہول گاندھی

  • محسن نقوی کی سری لنکن کھلاڑیوں سے ملاقات، دورہ جاری رکھنے پر شکریہ ادا

    محسن نقوی کی سری لنکن کھلاڑیوں سے ملاقات، دورہ جاری رکھنے پر شکریہ ادا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکن اور پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی، جو خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

    ملاقات کے دوران محسن نقوی نے سری لنکن کھلاڑیوں کا پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کی سیکیورٹی کی مکمل ذمہ داری پاکستان کی ہے۔انہوں نے کہا کہ "آپ کا دورہ جاری رکھنا امن کی جیت اور دہشت گردی کی شکست ہے، اور پورا پاکستان آپ کی محبت اور خلوص کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔”چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ اور دوستی کا یہ لمحہ پاکستانی قوم کے لیے یادگار رہے گا۔

    اس موقع پر موجود سری لنکن ہائی کمشنر نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور سیکیورٹی کے انتظامات سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکن کرکٹرز نے دورہ ادھورا چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن بورڈ نے اعلان کیا کہ ٹیم کا دورہ معمول کے مطابق جاری رہے گا

    روسی اثاثے گروی رکھ کر یوکرین کو قرض دینے کی تجویز مسترد

    27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج

    چیف جسٹس کا 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس طلب

  • سری لنکا کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر آئی سی سی کا جرمانہ

    سری لنکا کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر آئی سی سی کا جرمانہ

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

    آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق 11 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں 4 اوورز کم کرانے میں ناکام رہی۔آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کے رکن علی نقوی نے آرٹیکل 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا، جس کے مطابق ہر اوور کم ہونے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ شاہین شاہ آفریدی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے تجویز کردہ سزا قبول کر لی، جس کے باعث باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔

    میدان میں موجود امپائرز ایلکس وارف، آصف یعقوب، تھرڈ امپائر شرف الدولہ ابن شاہد اور فورتھ امپائر راشد ریاض نے اس جرمانے کی سفارش کی
    ترکی کا بھارت کو بڑا دھچکا۔ اپاچی ہیلی کاپٹروں پر مشتمل کارگو طیارے کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دی

  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز کا شیڈول تبدیل

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز کا شیڈول تبدیل

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان باقی ایک روزہ میچز اب 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سری لنکن ٹیم کے دورۂ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مشکور ہیں جنہوں نے سیریز کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو دورہ پاکستان مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے، جب کہ شائقین کرکٹ نے بھی سری لنکن ٹیم کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے

    تین ملکی ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل، تمام میچز اب راولپنڈی میں ہوں گے

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں ردوبدل کرتے ہوئے تمام میچز راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر تک کرانے کا اعلان کیا ہے۔پہلے یہ میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا طے تھے۔تین ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    پی سی بی کے مطابق شیڈول میں تبدیلی شریک بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنا پر کی گئی۔اس سے قبل سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی تھی، دوسرا میچ 13 کے بجائے 15 اور تیسرا 15 کے بجائے 16 نومبر کو ہوگا

    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس مؤخر، اب کل ہوگا

    سیکیورٹی یقین دہانی،سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت

    برطانیہ میں وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی برطرفی کی قیاس آرائیاں

  • سیکیورٹی یقین دہانی،سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت

    سیکیورٹی یقین دہانی،سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی کی درخواست کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کے بعد سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔

    بدھ کو سری لنکا کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹیم کے چند کھلاڑیوں نے حفاظتی خدشات کے باعث وطن واپس جانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس صورتحال پر بورڈ نے فوری طور پر کھلاڑیوں سے رابطہ کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پی سی بی اور متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی تعاون سے تمام سیکیورٹی معاملات حل کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹیم کے ہر رکن کی مکمل حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

    سری لنکا کرکٹ بورڈ نے تمام کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور سپورٹ اسٹاف کو ہدایت دی ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق دورہ جاری رکھیں، جبکہ ہدایات کے برعکس وطن واپس جانے والے کھلاڑیوں کے معاملے کا باضابطہ جائزہ لیا جائے گا اور تحقیقات کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی

    برطانیہ میں وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی برطرفی کی قیاس آرائیاں

    چار ماہ میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 75 ارب 96 کروڑ روپے خرچ

    گورنر خیبر پختونخوا سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

  • سری لنکن ٹیم کے 8 کھلاڑی وطن واپسی پر آمادہ، میچز ری شیڈول ہونے کا امکان

    سری لنکن ٹیم کے 8 کھلاڑی وطن واپسی پر آمادہ، میچز ری شیڈول ہونے کا امکان

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم کے کئی کھلاڑی واپس جانا چاہتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ اور وزیر داخلہ جلد سری لنکن ٹیم سے ملاقات کریں گے، جس میں سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکن ٹیم کے 8 کھلاڑی کل اپنے وطن روانہ ہوں گے، جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ ری شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ وطن واپس جانے والے کھلاڑیوں کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجا جائے گا۔

    اس سے قبل چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ سری لنکن ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی گئی ہے، اور مہمان کھلاڑی حکومت کے اسٹيٹ گیسٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے

    ڈہرکی: گنے کی فصل تیار، کٹائی جاری، شوگر ملز کی خاموشی سے کسان پریشان

  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

    محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

    پاکستان کے معروف کیوئسٹ محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی، جبکہ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ تیسرے راؤنڈ کے بعد ہوگا۔

    قطر میں جاری ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں محمد آصف نے چین کے پان یمنگ کو سخت مقابلے کے بعد چار، تین سے شکست دی۔پاکستان کے اسجد اقبال نے ایرانی کھلاڑی حمید زارے دوست کو چار، تین سے ہرایا، جبکہ شاہد آفتاب نے برطانیہ کے ڈیرل ہل کو چار، ایک سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ یقینی بنائی۔میچ کے دوران شاہد آفتاب نے 68 کا شاندار بریک کھیلا۔دوسری جانب محمد حسنین کو بدقسمتی کا سامنا کرنا پڑا، وہ یو اے ای کے محمد شیہاب کے خلاف چار، تین سے شکست کھا گئے

    دوستوں کو انکار نہیں، طالبان سے دوبارہ بات ممکن ہے: خواجہ آصف

    بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کو موبائل سم کارڈز کی فراہمی کا آغاز

    سندھ میں ڈینگی کے مزید ایک ہزار سے زائد کیسز، ایک ہلاکت رپورٹ

  • اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کے لیے پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ اعلان

    اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کے لیے پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ اعلان

    پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں سابق بین الاقوامی اور تجربہ کار ویٹرن کرکٹرز شامل ہیں۔

    اعلان سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر اعجاز احمد فقیہ نے کیا۔سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق ٹیم کے کپتان ہوں گے، جنہوں نے 343 بین الاقوامی میچز میں 7 ہزار 400 سے زائد رنز اور 380 سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔شاہد آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، جنہوں نے 524 بین الاقوامی میچز میں 11 ہزار سے زائد رنز اور 540 سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فواد عالم کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں سہیل خان، ذوالفقار بابر، تابش خان، ہمایوں فرحت، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود اور عمران علی شامل ہیں۔

    ٹیم انتظامیہ میں جاوید میانداد مینٹر، جلال الدین ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم مینیجر ہوں گے۔پی وی سی اے کے چیئرمین فواد اعجاز خان کے مطابق یہ ٹیم پاکستان کرکٹ کی ویٹرنز سطح پر بہترین نمائندگی کرے گی۔

    لال قلعہ کے قریب دھماکہ کے بعد ممبئی،بہار سمیت بھارت بھر میں ہائی الرٹ جاری