Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستانی نژاد کرکٹر نیما شیخ  اسکاٹ لینڈ نیشنل اسپورٹس اسکالر شپ حاصل کرنے والی پہلی کرکٹر

    پاکستانی نژاد کرکٹر نیما شیخ اسکاٹ لینڈ نیشنل اسپورٹس اسکالر شپ حاصل کرنے والی پہلی کرکٹر

    پاکستانی نژاد اسکاٹش ویمن کرکٹر نیما شیخ اسکاٹ لینڈ نیشنل اسپورٹس اسکالر شپ حاصل کرنے والی پہلی کرکٹر بن گئیں۔

    کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے مطابق نیما شیخ کو وننگ اسٹوڈنٹس 100اسکاٹ لینڈ نیشنل اسپورٹ اسکالر شپ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ، نیما شیخ اسکالر شپ حاصل کرنے والی اسکاٹ لینڈ کرکٹ کی پہلی کھلاڑی ہیں، کرکٹ اسکاٹ لینڈ کا بتانا ہے کہ اسکاٹش اسپورٹس میں 1700 سے زائد اسٹوڈنٹس ایتھلیٹس کو سپورٹ کیا جارہاہے، ایتھلیٹس کو اسکالر شپ اکیڈمک کوالیفکیشن کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے جوانہیں کامیابی کےساتھ آگے بڑھنے میں مدد کرتا ہے۔

    کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے مطابق نیما شیخ اکاؤنٹینسی اور فنانس کی تعلیم گلاسکو یونیورسٹی سے حاصل کر رہی ہیں، نیما شیخ سمیت اس مرتبہ 105اسٹوڈنٹس ایتھلیٹس کو اسکالر شپ میں شامل کیا گیا ہے، 31 مختلف ڈسپلن سے تعلق ر کھنے والے ایتھلیٹس کو تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں سپورٹ کی جائے گی،اس حوالے سے نیما شیخ کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں مین اینڈ ویمن سے پہلی کرکٹر ہوں، اس اسکالر شپ کے ذریعے مجھے کھیل اور پڑھائی میں مزید آگے بڑھنے کا موقع ملے گا،واضح رہے کہ نیما شیخ نے 2023 میں انٹر نیشنل ڈیبیو کیا تھا، وہ 2 ون ڈے اور 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

  • پاکستان کی سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست

    پاکستان کی سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست

    فیصل آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 264 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 49.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 62، محمد رضوان نے 55 اور فخر زمان نے 45 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔جبکہ صائم ایوب نے 39، محمد نواز نے 9 اور بابر اعظم صرف 7 رنز بنا سکے۔جنوبی افریقہ کے لنگی نگیڈی، ڈونووین فریرا اور کوربن بوش نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جارج لنڈے اور بجورن فورچوئن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پروٹیز کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک 63، لوان ڈرے پریٹوریئس 57، کپتان میتھیو بریٹزکے 42 اور کوربن بوش 41 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 3،3، صائم ایوب نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    سندھ ہائی کورٹ کا کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی روکنے کا حکم

    بھارت: مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم، 8 افراد ہلاک

    اسحاق ڈار کا 27ویں آئینی ترمیم پر اتحادیوں سے مشاورت کا اعلان

  • ایشیا کپ ٹرافی تنازع: بھارت کا آئی سی سی میں معاملہ اٹھانے کا اعلان

    ایشیا کپ ٹرافی تنازع: بھارت کا آئی سی سی میں معاملہ اٹھانے کا اعلان

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر ایشیا کپ ٹرافی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر پیر تک ٹرافی بھارت کے حوالے نہ کی گئی تو یہ معاملہ 4 نومبر کو آئی سی سی اجلاس میں اٹھایا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو ختم ہوا مگر بھارتی ٹیم کو اب تک ٹرافی نہیں ملی۔ ان کے مطابق آئی سی سی سے انصاف کی امید ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے دبئی میں فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی لیکن بھارتی ٹیم نے پی سی بی چیئرمین اور اے سی سی صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد ٹرافی اسٹیج سے ہٹا دی گئی۔اے سی سی ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے بھارت کو پیغام دیا کہ اگر ٹرافی چاہیے تو دبئی آکر لے لیں یا 10 نومبر کو مجوزہ تقریب میں وصول کر لیں۔

    محسن نقوی نے واضح کیا کہ فائنل کے وقت وہ خود اسٹیج پر موجود تھے مگر ٹرافی لینے سے انکار بھارتی ٹیم نے کیا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلاف میچ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے برخلاف رویہ اپنایا اور فائنل جیتنے کے بعد بھی ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا

    ویمنز ورلڈکپ میں ناکامی، ہیڈ کوچ محمد وسیم عہدے سے فارغ

    کراچی میں پہلا ای چالان معافی، 50 فیصد رعایت کا اعلان

    اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکا کے ساتھ تعاون ممکن نہیں، آیت اللہ خامنہ ای

    غزہ جنگ بندی پر اسلامی ممالک کا اظہارِ تشویش، اسرائیلی انخلا کا مطالبہ

  • ویمنز ورلڈکپ میں ناکامی، ہیڈ کوچ محمد وسیم عہدے سے فارغ

    ویمنز ورلڈکپ میں ناکامی، ہیڈ کوچ محمد وسیم عہدے سے فارغ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے فارغ کر دیا۔

    پی سی بی کے مطابق ویمنز ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش جاری ہے، جبکہ بورڈ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ویمنز کرکٹ کو ہر صورت مضبوط بنایا جائے گا۔محمد وسیم کو 2024 میں ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا اور انہیں مکمل اختیارات بھی دیے گئے تھے۔یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 میں ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی۔ قومی ٹیم کو 4 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ 3 میچ بارش کی نذر ہوگئے۔

    ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے تمام 7 میچ کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے، جہاں ٹیم کو بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست ہوئی، تاہم آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹیم کی شاندار بولنگ نے مثبت تاثر ضرور چھوڑا

    صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات، دو نوجوان قتل

    امریکا کا جوہری دھماکوں کے تجربات کا کوئی منصوبہ نہیں، وزیرِ توانائی

  • پی سی بی نے پی ایس ایل کنسلٹنٹ کے لیے درخواستیں طلب کر لیں

    پی سی بی نے پی ایس ایل کنسلٹنٹ کے لیے درخواستیں طلب کر لیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے پلیئرز ایکوزیشن کنسلٹنٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    اس حوالے سے پی سی بی نے 15 نومبر تک درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔

    پی سی بی کے مطابق، منتخب کنسلٹنٹ پی ایس ایل کے پلیئرز ایکوزیشن کے عمل میں بورڈ کی معاونت کرے گا اور لیگ میں شامل ٹیموں کے اسکواڈ کی تیاری، کھلاڑیوں کے انتخاب اور دیگر متعلقہ امور میں مشاورت فراہم کرے گا۔اعلان کے مطابق، اس عہدے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے اسپورٹس آرگنائزیشن میں کم از کم پانچ سال کا تجربہ اور متعلقہ تعلیمی ڈگری لازمی قرار دی گئی ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ تقرری شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی تاکہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے لیے پلیئرز کے انتخاب کا عمل زیادہ مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کیا جا سکے

    خاتون ڈی ایس پی کی چوری کی ویڈیو وائرل، پولیس میں ہنگامہ

    تہران کے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا پانی باقی، خشک سالی سنگین ہو گئی

    ای چالان قرارداد پر غلط فہمی، کے ایم سی کا وضاحتی بیان جاری

    امریکا میں شٹ ڈاؤن، پروازوں میں تاخیر، کنٹرولرز بغیر تنخواہ کے کام کرنے پر مجبور

  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی

    پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی

    پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

    پاکستانی ٹیم نے 140 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 رنز بنائے۔لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ریزا ہینڈرکس نے 34 اور کوربن بوش نے 30 رنز بنائے، جبکہ پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 139 رنز ہی بنا سکی۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، فہیم اشرف اور عثمان طارق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ سلمان مرزا اور محمد نواز کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے عثمان طارق کو ڈیبیو کیپ دی، جبکہ پلیئنگ الیون میں نسیم شاہ اور ابرار احمد کی جگہ شاہین آفریدی اور عثمان طارق کو شامل کیا گیا
    ڈیرہ غازی خان: جعلی کولڈ ڈرنکس فیکٹری پر چھاپہ، ایک ہزار لیٹر مشروبات تلف

  • بابر اعظم ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

    بابر اعظم ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

    قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا اور دنیا کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم نے 11 رنز بنا کر یہ سنگِ میل عبور کیا۔ سابق کپتان اب تک 123 میچز میں 4 ہزار 234 رنز بنا چکے ہیں۔بابر اعظم نے اپنے ٹی 20 کیریئر میں 3 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں اسکور کیں، جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 128.77 رہا۔اس سے قبل یہ اعزاز سابق بھارتی کپتان روہت شرما کے پاس تھا، جنہوں نے 159 میچز میں 4 ہزار 231 رنز بنا رکھے تھے۔

    ٹی 20 انٹرنیشنل کے دیگر ٹاپ بیٹرز میں ویرات کوہلی 117 اننگز میں 4 ہزار 188 رنز کے ساتھ تیسرے، جو بٹلر 132 اننگز میں 3 ہزار 869 رنز کے ساتھ چوتھے، جبکہ پال اسٹرلنگ 3 ہزار 710 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی

    وزیر دفاع نے دانیال چوہدری کے بیان کی سخت مذمت کر دی

    تنزانیہ میں انتخابی تشدد، 700 افراد ہلاک، انٹرنیٹ بند اور کرفیو نافذ

    ناصر شاہ کی سندھ میں فائر سیفٹی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

    امریکا کی وینزویلا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری، اہداف کی نشاندہی

  • پاکستان کی شاندار کامیابی، جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست

    پاکستان کی شاندار کامیابی، جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، جبکہ 6.5 اوورز ابھی باقی تھے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو انتہائی کامیاب ثابت ہوا۔ قومی بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 19.2 اوورز میں صرف 110 رنز پر آؤٹ کر دیا۔فہیم اشرف نے 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، سلمان مرزا نے 3، نسیم شاہ نے 2 اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 13.1 اوورز میں 112 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ صائم ایوب کے چھکے کے ساتھ گرین شرٹس نے شاندار انداز میں فتح مکمل کی۔

    سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے لیے یہ کامیابی نہایت اہم تھی، جس سے سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی.

    لاہور فضائی معیار مانیٹرنگ اسٹیشن بند کرنے کا الزام، حکومت پنجاب پر تنقید

    کراچی میں فائرنگ، بائیکیا رائیڈر جاں بحق، راہگیر زخمی

  • 2027 کے ای اسپورٹس اولمپکس کی میزبانی سعودی عرب سے واپس

    2027 کے ای اسپورٹس اولمپکس کی میزبانی سعودی عرب سے واپس

    بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ 2027 میں ہونے والے افتتاحی ای اسپورٹس اولمپکس کی میزبانی اب سعودی عرب نہیں کرے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق آئی او سی اور سعودی نیشنل اولمپک کمیٹی نے مشترکہ بیان میں تصدیق کی کہ دونوں فریقین نے باہمی اتفاق سے ای اسپورٹس اولمپکس پر اپنا تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ ایونٹ رواں سال ریاض میں منعقد ہونا تھا لیکن فروری میں ملتوی کر دیا گیا تھا۔گزشتہ سال جولائی میں آئی او سی اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت مملکت کو 2025 سے 12 سال تک ان گیمز کی میزبانی حاصل تھی۔ اس وقت آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے اس منصوبے کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا، تاہم اب ان کی جگہ کرسٹی کووینٹری نے عہدہ سنبھال لیا ہے۔

    آئی او سی نے 2021 اور 2023 میں ’’اولمپک ای اسپورٹس سیریز‘‘ کے نام سے چھوٹے ورچوئل اسپورٹس مقابلے منعقد کیے تھے، تاہم گیمنگ ماہرین نے ان میں معروف ای اسپورٹس ٹائٹلز کی کمی پر تنقید کی تھی۔آئی او سی کے بیان کے مطابق دونوں فریقین اور ای اسپورٹس ورلڈ کپ فاؤنڈیشن نے حال ہی میں ملاقات میں منصوبے کا دوبارہ جائزہ لیا اور اتفاق کیا کہ اب وہ اپنے اپنے ای اسپورٹس پروگرامز کو علیحدہ طور پر آگے بڑھائیں گے۔

    واضح رہے کہ ای اسپورٹس ورلڈ کپ کے پہلے دو ایڈیشن، جن میں دنیا کے مقبول ترین ویڈیو گیمز شامل تھے، 2024 اور 2025 میں ریاض میں منعقد ہو چکے ہیں.

    قصور :پولیس ڈرائیونگ سکول میں پاسنگ آؤٹ تقریب، صفیہ سعید مہمانِ خصوصی

    یروشلم میں ہزاروں قدامت پسند یہودیوں کا فوجی بھرتی کے خلاف مظاہرہ

  • شمالی وزیرستان: پاک فوج کے زیرِ اہتمام کے پی 20  ہارڈ بال کرکٹ لیگ کا شاندار فائنل

    شمالی وزیرستان: پاک فوج کے زیرِ اہتمام کے پی 20 ہارڈ بال کرکٹ لیگ کا شاندار فائنل

    شمالی وزیرستان: پاک فوج کے زیرِ اہتمام کے پی 20 ہارڈ بال کرکٹ لیگ کا شاندار فائنل میچ آج یونس خان اسٹیڈیم، میرانشاہ میں منعقد ہوا۔ فائنل میں باجوڑ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    تقریب کے مہمانِ خصوصی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی تھے۔ اس موقع پر سینئر فوجی افسران، ضلعی انتظامیہ، علاقائی مشران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے میچ کا بھرپور لطف اٹھایا اور اپنی پسندیدہ ٹیموں کو جوش و خروش کے ساتھ سپورٹ کیا۔میچ کے دوران طلباء نے مختلف کرتب کے شاندار مظاہرے پیش کیے، جنہوں نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ مہمان خصوصی نے ٹیموں اور پرفارم کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کے جذبے، نظم و ضبط اور کھیل کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔عوام نے کھیلوں کے اس شاندار انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس طرح کے مقابلے نوجوانوں میں مثبت رجحانات کے فروغ اور علاقائی ہم آہنگی کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس کرکٹ لیگ میں کے پی کی کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا اور مقابلے دو ہفتے تک جاری رہے، جس میں شائقین کرکٹ کے لئے دلچسپ اور سنسنی خیز لمحات دیکھنے کو ملے۔