Baaghi TV

Category: کھیل

  • ایچ بی ایل اور پی ایس ایل کے درمیان ٹائٹل اسپانسرشپ معاہدہ برقرار

    ایچ بی ایل اور پی ایس ایل کے درمیان ٹائٹل اسپانسرشپ معاہدہ برقرار

    ٔٔپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) نے اپنی شراکت داری کے نئے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ دو ایڈیشنز بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کہلائیں گے۔

    معاہدے کے مطابق ایچ بی ایل نے آزاد ماہر کے طے کردہ فیئر مارکیٹ ویلیو کے تحت اپنی اسپانسرشپ برقرار رکھنے کا حق استعمال کیا ہے، جس سے دونوں اداروں کے درمیان ایک دہائی سے جاری مضبوط تعلق کی تجدید ہوئی ہے۔ایچ بی ایل 2016 سے پاکستان سپر لیگ کا واحد اور فخر سے ٹائٹل اسپانسر ہے، جبکہ لیگ کے آغاز سے اب تک اسپانسرشپ کی قدر میں 505 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ ایچ بی ایل کا مسلسل تعاون پاکستان کرکٹ کے اعتماد اور ترقی کی علامت ہے۔

    ان کے مطابق، "ایچ بی ایل صرف اسپانسر نہیں بلکہ ہمارے حقیقی شراکت دار ہیں، اور ہم آئندہ سیزنز کو مزید کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔”ایچ بی ایل کے چیف انفارمیشن اینڈ ٹرانسفارمیشن آفیسر ابرار احمد میر نے کہا کہ ایچ بی ایل کو مزید دو سال کے لیے پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اسپانسر رہنے پر فخر ہے.

    جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری، 100 سے زائد فلسطینی شہید

    نئی دہلی میں مصنوعی بارش کا تجربہ ناکام، کروڑ وں روپے ضائع

    حیدرآباد میں ڈینگی کے مزید 201 کیسز، اموات میں اضافہ

  • محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کر دیا

    محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کر دیا

    سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے کنٹریکٹ پر دستخط کے لیے اپنی چند شرائط پی سی بی کے سامنے پیش کی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے تمام سینٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑی پہلے ہی اپنے معاہدوں پر دستخط کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ محمد رضوان کو مالی سال 26-2025 کے لیے ’بی‘ کیٹگری میں شامل کیا گیا تھا، جبکہ پی سی بی نے مجموعی طور پر 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے۔

    یاد رہے کہ 27 اکتوبر 2024 کو محمد رضوان کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، تاہم 15 مارچ 2025 کو نیوزی لینڈ کے دورے سے قبل انہیں ٹی20 ٹیم کی قیادت سے ہٹا کر سلمان علی آغا کو کپتان بنایا گیا۔بعد ازاں 20 اکتوبر 2025 کو محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بھی ہٹا دیا گیا، اور ان کی جگہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کیا گیا

    دہلی،سی ایس ایس امیدوار قتل،ہارڈ ڈرائیو سے 15 خواتین کے ساتھ جنسی تعلق کی ویڈیو برآمد

    پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی20 میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ

  • جنوبی افریقہ نے پاکستان کو  55رنز سے شکست دیدی

    جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55رنز سے شکست دیدی

    جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے دی۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں 195رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 139رنز پر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 37 اور صاحبزادہ فرحان نے 24 رنز بنائے۔بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ کپتان سلمان علی آغا 2 اور حسن نواز 3 رنز ہی بناسکے۔

    اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پروٹیز کو کھیلنے کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے، ریزا ہنڈریکس نے شاندار 40 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی، جارج لنڈے 36 اور ٹونی ڈی زورزی 16 گیندوں پر برق رفتار 33 بنا کر نمایاں رہے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب نے 2 شکار کیے۔

    ٹاس کے بعد گفتگو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی واپسی سے اسکواڈ مزید مضبوط ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں نے ماضی میں شاندار پرفارمنسز دے کر پاکستان کو کئی فتوحات دلائی ہیں۔سلمان علی آغا نے بتایا کہ ٹیم میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں اور کچھ کھلاڑی کم بیک کر رہے ہیں۔جنوبی افریقی کپتان ڈیونون فریرا نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو وہ بھی پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دیتے۔

    پاکستان کی پلیئنگ الیون:
    سلمان علی آغا (کپتان)، صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، بابر اعظم، عثمان خان، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، اور ابرار احمد

    الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےخلاف نااہلی کی درخواست دائر

  • بلوچستان میں امن کی فتح،  پاک فوج کی کاوشوں سے  کرکٹ ٹورنامنٹ

    بلوچستان میں امن کی فتح، پاک فوج کی کاوشوں سے کرکٹ ٹورنامنٹ

    بلوچستان میں امن کی فتح، پاک فوج کی کاوشوں سے منعقدہ گوادر کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 اختتام پذیرہوگیا

    گوادر کرکٹ ٹورنامنٹ 2025ء کا انعقاد پاک آرمی اور کرکٹ ایسوسی ایشن کی مشترکہ کاوشوں سے کیا گیا،گوادر کرکٹ ٹورنامنٹ 27 ستمبر سے 25 اکتوبر تک جاری رہا جس میں شائقین اور کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی،ٹورنامنٹ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 25 ٹیموں نے حصہ لیا ،فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹرافیوں اور انعامات سے نوازا،گوادر کرکٹ ٹورنامنٹ میں شائقین اور کھلاڑیوں نے پاک آرمی کی شاندار میزبانی کو سراہا،گوادر کرکٹ ٹورنامنٹ مقامی کمیونٹی میں کھیلوں کے فروغ کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوا

  • بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریا س ایئر کی انجری سنجیدہ

    بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریا س ایئر کی انجری سنجیدہ

    بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریا س ایئر کی انجری سنجیدہ ہونے کے سبب انہیں آئی سی سی میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شریاس ایئر آسٹریلیا کےخلاف تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کےدوران انجری کا شکارہوئے تھے جہاں کیچ پکڑتے ہوئےان کی پسلیوں میں چوٹ آئی تھی،رپورٹ کے مطابق شریا س ایئر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہوگئی ہے اور اندرونی بلیڈنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرنا پڑا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ ہفتے کے روز سے شریاس ایئر سڈنی کے اسپتال کےآئی سی یو میں داخل ہیں اور وہ 2 سے 7 دنوں تک ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گے،رپورٹ کے مطابق اندرونی بلیڈنگ کی وجہ سے انفیکشن روکنے کے لیے ڈاکٹرز انکی ن گرانی کر رہے ہیں، ڈاکٹرز کی جانب سے فضائی سفر کی اجازت ملنے کے بعد ہی شریاس ایئر واپس بھارت روانہ ہوں گے۔

  • پی ایس ایل ،نئے فرنچائز معاہدوں کی تیاری ،دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ

    پی ایس ایل ،نئے فرنچائز معاہدوں کی تیاری ،دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 سالہ فرنچائز معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد نئے معاہدوں کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ لیگ میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

    لاہور میں سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں چارٹرڈ فرم نے پی ایس ایل کی ویلیو ایشن رپورٹ پیش کی۔پی سی بی کے مطابق اس رپورٹ کی بنیاد پر 10 سالہ نیا فرنچائز معاہدہ تیار کیا جائے گا۔ نیا معاہدہ ٹیموں کی نظر ثانی شدہ مارکیٹ ویلیو پر مبنی ہوگا۔ چارٹرڈ فرم فرنچائزز کی نئی مارکیٹ ویلیو کا تعین کرے گی، اور یہ عمل اگلے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیموں میں سے صرف اہل فرنچائزز ہی نئی بولی میں حصہ لے سکیں گی۔ پی ایس ایل ویلیو ایشن کے دوران متعدد نئی تجاویز سامنے آئی ہیں، جن میں فنانشل ماڈل کے تحت رقم کا تبادلہ ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں کرنے پر غور شامل ہے۔

    نئی فرنچائز کے مالکانہ حقوق بھی پاکستانی روپے میں دیے جائیں گے۔ آئندہ ایک ہفتے میں کنٹریکٹ رینیول ڈرافٹ تیار کرکے فرنچائزز کو بھجوایا جائے گا، جبکہ جو فرنچائزز نیا معاہدہ قبول نہیں کریں گی، ان کے لیے اوپن بولی کا عمل ہوگا۔پی ایس ایل میں شامل 6 فرنچائزز کے معاہدے دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں، اور اب ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کر دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ 2015 میں کراچی کنگز 2.6 ملین ڈالر، لاہور قلندرز 2.5 ملین ڈالر، پشاور زلمی 1.6 ملین ڈالر، اسلام آباد یونائیٹڈ 1.5 ملین ڈالر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 1.1 ملین ڈالر میں خریدی گئی تھیں، جبکہ 2017 میں ملتان سلطانز 6.35 ملین ڈالر سالانہ فیس پر شامل ہوئی تھی.

    ٹرمپ کا ایشیا دورے کے دوران کم جونگ اُن سے ملاقات کا عندیہ

    اسرائیلی بحریہ کی غزہ کے ساحل پر کارروائی، 3 فلسطینی ماہی گیر گرفتار

    اوچ شریف: سوئی گیس چوک پر نقاب پوشوں کی ڈکیتی، دو دکانوں سے نقدی و موبائل فون لوٹ لیے

  • خواتین ورلڈ کپ: پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر

    خواتین ورلڈ کپ: پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر

    خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا، جس کے بعد قومی ٹیم بغیر کسی کامیابی کے ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

    کولمبو میں کھیلا جانے والا میچ شام 8 بج کر 6 منٹ پر ختم کردیا گیا کیونکہ آؤٹ فیلڈ پانی میں ڈوب چکا تھا اور امپائرز نے بروقت کھیل دوبارہ شروع نہ ہونے کے باعث میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔میچ کے نتیجے میں سری لنکا نے 5 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان اور بنگلہ دیش پر برتری حاصل کرلی، جبکہ پاکستان کی ٹیم 7 میں سے 3 میچ بارش کی نذر ہونے کے باوجود کوئی میچ نہیں جیت سکی۔بارش کی پیشگوئی کے باعث ٹاس 2 گھنٹے 45 منٹ تاخیر سے ہوا اور میچ کو 34 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا، تاہم صرف 4.2 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔

    مسلسل بارش سے دونوں ٹیمیں ایونٹ میں مجموعی طور پر پانچ میچوں کے منسوخ ہونے سے متاثر ہوئیں، جس پر شائقین اور کھلاڑیوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا.

    حماس اور فلسطینی جماعتوں کا غزہ کے انتظامات ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کرنے پر اتفاق

    بھارت کا پاکستان کی سرحد کے قریب بڑی فوجی مشقوں کا اعلان

    جنگ بندی کے بعد بھی پاک افغان بارڈر بند، دو طرفہ تجارت معطل

    شان مسعود پی سی بی کے کنسلٹنٹ انٹرنیشل کرکٹ اینڈ پلیئرز افئیرز مقرر

  • شان مسعود پی سی بی کے کنسلٹنٹ انٹرنیشل کرکٹ اینڈ پلیئرز افئیرز مقرر

    شان مسعود پی سی بی کے کنسلٹنٹ انٹرنیشل کرکٹ اینڈ پلیئرز افئیرز مقرر

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو کنسلٹنٹ انٹرنیشل کرکٹ اینڈ پلیئرز افئیرز مقرر کر دیا۔

    پی سی بی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں اس تقرری کا اعلان کیا گیا۔پی سی بی کے مطابق 36 سالہ شان مسعود نے اب تک 44 ٹیسٹ، 9 ون ڈے اور 19 ٹی 20 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 3 ہزار 108 بین الاقوامی رنز بنائے، جن میں 6 ٹیسٹ سنچریاں شامل ہیں۔شان مسعود نے پاکستان ٹیم کی 14 ٹیسٹ میچوں میں قیادت بھی کی، جن میں حال ہی میں ختم ہونے والی دو میچوں پر مشتمل آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز بمقابلہ جنوبی افریقہ بھی شامل ہے۔

    ان کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ سال انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دی تھی، جو 2005 کے بعد انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی اپنی سرزمین پر پہلی ٹیسٹ سیریز جیت تھی.

  • پی سی بی کا ملتان سلطانز سے متعلق متبادل پلان تیار

    پی سی بی کا ملتان سلطانز سے متعلق متبادل پلان تیار

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ٹیم ملتان سلطانز سے متعلق متبادل پلان تیار کرلیا۔ ملتان سے معاملات طے نہ ہوئے تو فرنچائز کو فروخت کردیا جائے گا۔ پی سی بی نے بعض سرمایہ داروں سے بھی رابطہ کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے رولز کی خلاف ورزی پر ملتان سلطانز کو نوٹس بھیجا تھا تاہم فرنچائز کے مالک علی ترین نے نوٹس کی کاپی پھاڑ دی تھی، جس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ملتان سلطانز سے متعلق متبادل پلان تیار کرلیا، پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلطانز کے معاملات طے نہ ہوئے تو فرنچائز فروخت کی جائے گی، سلطانز کی رکنیت ختم ہوئی تو نیا مالک جلد فائنل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا بعض سرمایہ کاروں سے رابطہ ہوا ہے، بعض سرمایہ داروں نے ملتان سلطانز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار بھی کردیا۔

  • ملتان سلطانز کے علی ترین نے پی سی بی کا نوٹس پھاڑ دیا

    ملتان سلطانز کے علی ترین نے پی سی بی کا نوٹس پھاڑ دیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا۔

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں علی ترین نے کہا کہ پی ایس ایل منیجمنٹ نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ، معافی نہ مانگنے کی صورت میں فرنچائز معاہدہ ختم کرنے اور مجھے بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے تاہم وہ خاموش نہیں رہیں گے۔علی ترین نے کہا کہ انہیں پی ایس ایل سے محبت ہے اور یہ لیگ پورے پاکستان کی ہے، مسائل کے حل کے لیے ساتھ بیٹھنےکو تیار ہوں لیکن مجھ سے آج تک اس حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

    یاد رہےکہ پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلانے پر ملتان سلطانز کو نوٹس جاری کیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ فرنچائز نے نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دیا تو معاہدے کی منسوخی اور فرنچائز مالکان کو بلیک لسٹ ہونے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔