Baaghi TV

Category: کھیل

  • ملتان سلطانز کو جھٹکے پرجھٹکا لگ گیا

    ملتان سلطانز کو جھٹکے پرجھٹکا لگ گیا

    ملتان:پاکستان سپر لیگ 8 کے افتتاحی میچ کے بعد ہی ملتان سلطانز کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہوگئے، ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔پاکستان سپر لیگ 8 کا پہلا میچ پیر کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، افتتاحی میچ میں ہی ایک بڑا کھلاڑی انجرڈ ہوگیا۔

    ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی 16ویں اوور کی آخری گیند پر سکندر رضا کا زور دار شاٹ روکنے کی کوشش میں انجرڈ ہوگئے، ان کے دائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگی ہے۔رپورٹ کے مطابق گیند پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے شاہنواز دھانی کی دائیں انگلی پر گیند لگ گئی، ان کا ایکسرے کیا گیا جس میں شاہنواز کی انگلی میں فریکچر آیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں ہاتھ میں شدید تکلیف ہے۔

    شاہنواز دھانی کا انجری کے باعث پی ایس ایل کے پورے ایونٹ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے، ملتان سلطانز مینجمنٹ نے شاہنواز دھانی کے متبادل کھلاڑی کی تلاش شروع کردی۔رپورٹ کے مطابق ملتان سلطانز نے کارلوس بریتھ ویٹ کو بھی متبادل کے طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا ہے، وہ پاکستانی ویزے کے منتظر اور یو اے ای میں موجود ہیں۔

    ادھر کل رات پاکستان سپر لیگ 8 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے ہرا دیا۔
    لاہور قلندرز نے جیت کیلئے ملتان سلطانز کو 176 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوور میں 174 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کے محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔

    اس سے قبل ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 66 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، مرزا بیگ نے 32 رنز بنائے، شائے ہوپ 19، کامران غلام 3، حسین طلعت 20 اور ڈیوڈ ویزے 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سکندر رضا نے ناقابل شکست 19 رنز بنائے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔لاہور قلندرز میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ حارث رؤف، فخر زمان، طاہر بیگ، ڈیوڈ ویزے، سکندر رضا، حسین طلعت، شائے ہوپ، زمان خان، لیام ڈاسن اور کامران غلام شامل تھے۔
    کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، عثمان میر، سمین گل، شاہنواز دھانی اور احسان اللہ ملتان سلطانز ٹیم کا حصہ تھے۔

  • پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں، آکاش چوپڑا

    پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں، آکاش چوپڑا

    لاہور:سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تعریف کردی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے لکھا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں۔

    انہوں نے لکھا کہ جنوبی افریقہ کی پریمئیر لیگ بہت اچھی رہی، جہاں ہمیں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے تاہم آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویسٹ انڈیز کی کیریبین پریمئیر لیگ ابھی بہت پیچھے ہیں۔

    قبل ازیں آکاش چوپڑا نے پاکستان کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت آنے کا دعویٰ کیا تھا۔دوسری جانب پی سی بی منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ کیلئے اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو ہم ورلڈکپ کیلئے ہندوستان نہیں جائیں گے۔

    ادھرجیمز نیشم اور شکیب الحسن کی صورت میں پشاور زلمی کے لیے مزید کمک کراچی پہنچ گئی۔گزشتہ دنوں پا کستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لئیے بنگلا دیش کے آل راؤنڈرشکیب الحسن اورنیوزی لینڈ کے کھیلاڑی نیشم کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ “پشاور زلمی نے شکیب الحسن کو سپلیمنٹری پک کے طور پر حاصل کیا ہے۔ وہ 26 فروری تک پاکستان میں رہیں گے۔بائیں ہاتھ کے بلے باز شکیب الحسن نے بی پی ایل 2023 میں 11 اننگز میں375 رنز بنائے۔ انہوں نے 13 میچوں میں 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    اسی طرتح جیمز نیشم ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا حصہ تھے، انہوں نے اب تک ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کے دوران 60 میچز میں 159.6 کے اسٹرائیک ریٹ سے 688 رنز بنائے ہیں۔

  • پی ایس ایل 8:لاہوراورراولپنڈی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

    پی ایس ایل 8:لاہوراورراولپنڈی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوگی لاہور میں 19 مارچ کو ہونے والے فائنل کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

    پی ایس ایل 8: سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری


    اس کے علاوہ پریمیئم ٹکٹ 4 ہزار اور فرسٹ کلاس 2500، 1200 روپے کا ہوگا۔

    دوسری جانب ویمن کے نمائشی میچز سپر ویمن اور ایمیزونز کے درمیان کھیلے جائیں گے، ویمن میچز بھی پی ایس ایل کے میچز کی ٹکٹ پر ہی دیکھے جا سکیں گے۔

    خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن کل سے ملتان میں شروع ہوچکا جس کے افتتاحی میچ میں لاہور نے ملتان کو ایک رن سے شکست دی۔

    دوسری جانب ملتان میں شاندار افتتاح کے بعد پی ایس ایل8 کا دوسرا میچ کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں کنگز اور پشاور زلمی مدمقابل ہیں، اس مقابلے کی خاص بات قومی کپتان بابراعظم ہیں، وہ پہلے کراچی کنگز کے کپتان تھے مگر تازہ ایڈیشن میں اپنی ہی پرانی ٹیم کے خلاف پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔

    پی ایس ایل 8 کی تیاریاں مکمل، افتتاحی تقریب آج ملتان میں ہوگی

    جبکہ کراچی ٹریفک پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز کے حوالے سے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ پارکنگ کے حوالے سے کارساز سے آنے والے میڈیا حضرات حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں گے۔

    ملینیم مال سے آنے والے میڈیا حضرات اسٹیدیم روڈ (پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں گے اسی طرح سے نیو ٹاؤن سے آنے والے میڈیا حضرات اسٹیدیم روڈ (پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے آغا خان اسپتال کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے۔

    عوام کے لیے پارکنگ انتظامات کے حوالے سے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین جن کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوںگے ان کے لیے ڈالمیا روڈ غریب نواز فٹبال گراؤنڈ میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں، پارکنگ کرنے کے لیے اصل شناختی کارڈ و میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا جہاں پر شائقین اپنی گاڑی و موٹر سائیکل پارک کر سکیں گے اور جہاں سے بذریعہ شٹل سروس انھیں نیشنل اسٹیڈیم لیجایا جائیگا۔

    انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان این مورگن نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

    ترجمان کے مطابق متبادل روٹ کے سلسلے میں دوران میچ لیاقت آباد 10 نمبر سے حسن اسکوائر پل جانب نیشنل اسٹیڈیم ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اسی طرح یونیورسٹی روڈ ایکسپو سینٹر ٹرننگ سے اسٹیڈیم کی جانب جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند رہیگی جبکہ اسٹیڈیم روڈ سے جانب حسن اسکوائر ٹریفک چلتی رہیگی۔

    ترجمان کے مطابق ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے جانب نیپا ، لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر ، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ، کارساز سے اسٹیڈیم ، ملینیم تا نیو ٹاؤن ، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

    ٹریفک پولیس نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں جبکہ شہری اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر ہرگز پارک نہ کریں بلکہ دیے گئے پارکنگ مقامات پر ہی پارک کریں، شہری کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں۔

  • پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی رنگا رنگ جھلکیاں

    پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی رنگا رنگ جھلکیاں

    ملتان: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جس میں معروف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ 

     

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آپ کو پتہ ہونا چاہیئے یہ پی ایس ایل کا سفر کہاں سے شروع ہوا،آج ملتان میں افتتاحی تقریب ہو رہی ہے۔ یہ دبئی میں سفر شروع ہوا تھا، پھر لاہور، پھر کراچی اور پھر ملتان۔ انشاء اللہ اگلے سال پشاور اور کوئٹہ جائیں گے۔

    تقریب میں موسیقار و گلوکار ساحرعلی بگا، آئمہ بیگ، عاصم اظہر اور شائے گل نے اپنی آوازوں کا جادو جاگایا۔تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

    خیال رہے کہ 9 فروری 2023 کو پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کی خوبصورت ٹرافی کی رونمائی لاہور کے تاریخی شالیمار گارڈن میں کی گئی تھی۔

    پی ایس ایل کی24 قیراط سونے سے بنی اس ٹرافی کو’سپو نووا ٹرافی’ کا نام دیا گیا ہے جس کے تین ستون قومی ٹیم کے مقصد اتحاد، جذبے اور طاقت کی عکاسی کرتی ہیں اور ان ستونوں پر تقریباً 10ہزار زرقون کے پتھر جڑے گئے ہیں۔

    ان تین ستونوں کو ملا کر چاند کی شکل بنائی ہے جبکہ ٹرافی کے مرکزی ستون پر لاتعداد کرسٹل نصب کیے گئے ہیں اور اس کے اوپر ایک بڑا ستارہ آویزاں ہے

  • انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان این مورگن نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

    انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان این مورگن نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

    انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان این مورگن نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

    باغی ٹی وی: انگلش کرکٹر اور سابق کپتان این مورگن نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے مورگن نے کہا کہ کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میرے خیال میں کھیل سے الگ ہونے کا یہ بہترین وقت ہے۔

    انگلش کرکٹر این مورگن نے 2006 میں ون ڈے کیرئیر کا آغاز کیا اور انہوں نے 248 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 7701 رنز بنائے جب کہ 115 ٹی ٹوئنٹی میں 2458 رنز جوڑے اور ٹیسٹ کیرئیر میں انہوں نے 16 ٹیسٹ میچز میں 700 رنز اسکور کیے۔

  • پی ایس ایل 8: سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری

    پی ایس ایل 8: سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری

    وفاقی کابینہ نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے پنجاب ، سندھ اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کےلیے درخواست کی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی پی ایس ایل کی سکیورٹی کے لیے وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھا تھا۔

    پی ایس ایل 8 کی تیاریاں مکمل، افتتاحی تقریب آج ملتان میں ہوگی

    خیال رہےکہ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آج سے ملتان میں شروع ہوگا، ایونٹ کے میچز لاہور، ملتان،کراچی اور راولپنڈی میں 13 فروری تا 19 مارچ شیڈول ہیں۔

    واضح رہے پی ایس ایل 8 کا آغاز آج سے لاہور اور ملتان میں ہوگا، افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے گیٹس شائقین کے لیے دوپہر 2 بجے کھولے جائیں گے۔

    ملتان میں پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب شام 6 بجے شروع ہوگی، شائقین کے لیے فری بس سروس کا بھی انتظام کیا گیا ہے، 6 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    عمران خان کے گھر سے دفتر تک سفری اخراجات شیلٹر ہومز سے 6 گنا زیادہ

  • پی ایس ایل 8 کی تیاریاں مکمل، افتتاحی تقریب آج ملتان میں ہوگی

    پی ایس ایل 8 کی تیاریاں مکمل، افتتاحی تقریب آج ملتان میں ہوگی

    ملتان: پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تین گھنٹے تک بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی، گراؤنڈ اسٹاف کے مطابق چاروں وکٹس اچھی تیار کی ہیں –

    انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو، پاکستان سپر لیگ کا آج سے آغاز

    شائقین کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر 2 بجے کے بعد کھول دیے جائیں گے، افتتاحی تقریب شام 6 بجے اور میچ 8 بجے شروع ہوگا، شائقین کے لیے فاطمہ جناح ہاؤسنگ سوسائٹی میں وسیع و عریض پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، جہاں سے ٹکٹ کے ساتھ شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لایا جائے گا-

    سیکیورٹی کے باعث شائقین کے لیے پارکنگ اسٹیڈیم سے تین کلومیٹر دور بنائی گئی جبکہ ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد سے ایک گھنٹہ قبل اور آدھا گھنٹہ بعد تک روٹس ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گےملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ سمیت پانچویں کی ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

    ملتان اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کا2021 کی فاتح ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا، 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کے 11 مقابلے راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ لاہور اور کراچی میں9، 9 اور ملتان میں 5 میچز کا انعقاد طے ہےپی ایس ایل 8 میں ملک کے معروف کرکٹرز کے ساتھ مجموعی طور 36 غیرملکی کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

    لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ہوم گراؤنڈز پر5 ،5 میچز کھیلیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، رواں سال لیگ میں تین نمائشی ویمن کرکٹ میچز بھی شائقین کرکٹ کیلیے دلچسپی کا باعث بنیں گے۔

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

    آٹھویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے میں معروف گلوکار عاصم اظہر ، شائے گِل، فارس سفیع اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، پی ایس ایل 8 میں کراچی میں 9 میچز کا انعقاد ہوگا، جن میں 8 مقابلے رات اور ایک میچ دن میں کھیلا جائے گا۔

    نیشنل اسٹیڈیم پر پہلا میچ 14فروری کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا میچ16 فروری کو کراچی کنگز اور اسلام آباد،18 فروری کو تیسرا میچ کراچی کنگز اور پشاورزلمی، 19فروری کوچوتھا میچ کراچی کنگزاورلاہورقلندر ،20 فروری کو پانچواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی،21 فروری کو چھٹا میچ لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈیٹر ،23 فروری کوساتواں میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ ،24 فروری کو8واں میچ کوئٹہ گلیڈیٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ اور واحد ڈے میچ 26 فروری کو کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی نے پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی پلینگ الیون میں شمولیت کی پرانی پالیسی بحال کردی پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں فرچائزز کو پلیئنگ الیون میں کم از کم 3اور زیادہ سے زیادہ 4غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنا ہوں گے۔

    پی ایس ایل 8؛ افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کل سے شروع

    گزشتہ سال کوویڈ کی وجہ سے قوانین میں فرنچائزز کو کم از کم 2 غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنا لازمی تھا، اب غیر ملکی کھلاڑیوں کی کم سے کم تعداد دوبارہ 2 سے بڑھا کر 3 کر دی گئی ہے۔ پی ایس ایل کا میلہ پیر سے شروع ہورہا ہے۔

  • انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو، پاکستان سپر لیگ کا آج سے آغاز

    انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو، پاکستان سپر لیگ کا آج سے آغاز

    لاہور:پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آج سے شروع ہوگا، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہوگا، میچ سے پہلے ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد ہو گی۔

    پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے پرفارمرز نے فل ڈریس ریہرسل کرلی ، تقریب کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جبکہ پی ایس ایل 8 کا نغمہ گانے والے گلوکاروں کے علاوہ آ ئمہ بیگ اور ساحر علی بگا بھی تقریب میں آواز کا جادو جگائیں گے۔

    افتتاحی میچ سے قبل لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی، پریکٹس سیشن میں دونوں ٹیموں کے کوچز کی جانب سے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے مختلف تیکنیک اور فٹنس لیول پر توجہ دی گئی۔محمد رضوان اور حارث رؤف نے بھی سکواڈز کو جوائن کر لیا، قلندرز پہلے ہی میچ میں دھمال ڈالنے کے لیے تیار ہیں، شاہین آفریدی اور حارث روف کی نیٹس میں تیز رفتار بولنگ نے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

    یاد رہے کہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں اب تک 13 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں، 7 مرتبہ جیت سلطانز کا مقدر بنی، 6 میچز میں قلندرز نے میدان مارا۔

    پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کا لاہور فاتحانہ آغاز کرے گا یا ملتان قلندرز سے پچھلے فائنل کا بدلہ لے گا، تمام لوگوں کی نظریں ملتان کرکٹ سٹیڈیم پر مرکوز ہوگئیں۔

    دوسری جانب ملتان سٹیڈیم میں تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا، سٹینڈز کی صفائی ستھرائی ہو چکی، پچز بھی تیار ہیں، روایتی طور پر پچ اسپن کیلئے سازگار رہنے کا امکان ہے۔کرکٹ ایونٹ کیلئے سکیورٹی انتظامات کا پلان بھی تیار ہو چکا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تقریبا 8 ہزار اہلکار مختلف مقامات پر خدمات سرانجام دیں گے۔

  • پی ایس ایل 8؛ افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان  کل سے شروع

    پی ایس ایل 8؛ افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کل سے شروع

    پی ایس ایل 8 کا میلہ کل سے شروع ہوگا. افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا.

    پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ میلے کا آغاز کل سے ہوگا۔ پی ایس ایل سیزن 8 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل ملتان اسٹیڈیم ہوگی۔ پہلا ميچ دفاعی چيمپيئن لاہورقلندرز اورملتان سلطانز کے درميان کھيلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ کے سپر میلے کی افتتاحی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔ گلوکار ساحرعلی بگا، عاصم اظہر، فارس شفیع، شائے گل اور آئمہ بیگ آواز کا جادو جگائيں گے۔

    پاکستان سپرلیگ سیزن 8 کی افتتاحی تقریب میں آتش بازی بھی کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب میں اے آراوروی آرٹیکنالوجی کااستعمال کیا جائے گا، ٹی وی شائقین کوکرکٹ گراؤنڈ کے اندر سے گرافکس نکلتے دکھائی دیں گے۔ افتتاحی تقریب میں ڈرون ایل ای ڈی سے آسمان میں تصاویر بنائی جائیں گی۔ ایونٹ کے میچز ملتان، کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں بھی کھیلے جائیں گے، ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی۔ چار ٹیمیں پلے آف مرحلے میں جائیں گے۔ ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں ایک ایک بار ٹرافی جیت چکی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی اٹھانے والی ٹیم کو 12 کروڑ روپے کا چیک بھی ملے گا جبکہ رنز اپ کے حصے میں 4 کروڑ اسی لاکھ روپے آئیں گے۔علاوہ ازیں پاکستان سپر لیگ سیرزن 8 کا آفیشل گانا ’’سب ستارے ہمارے‘‘ جاری کردیا گیا، جسے شے گل، عاصم اظہر اور فارس شفیع نے گایا ہے۔ پی ایس ایل 8 کا آفیشل گانا عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔ پی ایس ایل 8 کے آفیشل گانے کی ویڈیو کے شروع میں گھڑ سواروں کو تمام ٹیموں کے جھنڈے تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ شے گل گانے کا آغاز کرتی ہیں، اس کے بعد عاصم اظہر اور پھر فارس شفیع آتے ہیں۔

  • ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    کیپ ٹاﺅن: آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

    بسمہ معروف 68 اور عائشہ نسیم 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، منیبہ علی 12 اور جویریہ خان صرف 8 رنز بناسکیں۔بھارت نے 150 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکتوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    بھارت کی جانب سے یاستیکا بھاٹیا 17، شفالی ورما 33 اور ہرمن پریت 16 رنز بناکر آوٹ ہوئیں۔جمائمہ روڈریگز 53 اور ریچاگوش نے 31 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

    اس سے پہلے پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو 0-2 سے زیر کرکے 21 ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر چنئی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے یکطرفہ فائنل میں ٹاپ سیڈ پاکستان نے میزبان ٹیم کو بآسانی شکست دے کر ایک مرتبہ پھر ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دونوں اعزازات اپنے نام کرلیے۔

    فائنل کے پہلے میچ میں ایشین جونیئر چیمپئن نورزماں نے اپنے حریف کو 1-3 سے قابو کیا جبکہ دوسرے مقابلے میں محمد حمزہ خان نے مدمقابل کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے ٹھکانے لگا کر پاکستان کو فتح دلوادی۔
    سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو0-2 اور بھارت نے جنوبی کوریا کو 1-2 سے مات دی تھی۔

    دریں اثناء سابق عالمی اسکواش چیمپیئن جہانگیر خان، جان شیر خان اور قمر زمان نے بھارت کو شکست دے کر ایشین جونیئر ٹائٹل حاصل کرنے پر پاکستان اسکواش ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔

    اسکواش کے عظیم کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد اسکواش کے حوالے سے پاکستان کے لیے اچھی خوشخبری سامنے آئی ہے، امید ہے کہ اگر ہمارے نوجوان کھلاڑی اسی طرح محنت کرتے رہے تو پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔