Baaghi TV

Category: کھیل

  • سیکیورٹی خدشات، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

    سیکیورٹی خدشات، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، جس میں بھارتی شہروں میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت کے فیصلے سے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے ایف آئی ایچ کو پاکستان کے میچز کے لیے نیوٹرل وینیو کا آپشن بھی پیش کیا ہے۔

    جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہوگا اور 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی سینئر ہاکی ٹیم سیکیورٹی وجوہات کے باعث بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے محروم رہی تھی.

    امریکی پابندیوں پر روس اور چین کا سخت ردعمل، یوکرین امن کوششوں کو نقصان قرار

    ڈبلن میں پناہ گزینوں کے ہوٹل کے باہر احتجاج پرتشدد، پولیس وین نذرِ آتش، متعدد گرفتار

    نیب کی تیسری سہ ماہی میں 11 کھرب روپے سے زائد ریکوری

  • کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ دھوکہ،حکومت سے اپیل کر دی

    کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ دھوکہ،حکومت سے اپیل کر دی

    قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ ملتان کے ایک کار شو روم کے مالک نے کروڑوں روپے کا فراڈ کر دیا۔

    صہیب مقصود نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز، وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور حکومت پنجاب سے مدد کی اپیل کر دی،صہیب مقصود نے ویڈیو میں بتایا کہ میں نے اپنے ایک جاننے والے شو روم کے مالک کی مدد سے اپنی گاڑی فروخت کی، اس نے میری گاڑی فروخت کرنے کے لیے ایک مقامی آدمی سے بات کی چونکہ میں اس وقت امریکا جا رہا تھا تو اس نے مجھے بتایا، ’جو شخص گاڑی خریدنا چاہتا ہے وہ ایڈوانس میں 60 لاکھ روپے دے رہا ہے تو آپ گاڑی کے کاغذات ابھی اپنے پاس ہی رکھیں جب آپ امریکا سے واپس آئیں گے تو بقیہ رقم ادا کرکے آپ سے گاڑی کے کاغذات لے لیں گے،جب میں امریکا سے واپس آیا اور شو روم کے مالک سے بقیہ پیسے مانگے تو وہ مسلسل مجھے ٹالتا رہا جب وہ مسلسل 8 ماہ تک ٹال مٹول کرتا رہا تو میں نے اپنی گاڑی کو ٹریک کیا تو مجھے پتہ چلا کہ میری گاڑی لاہور میں موجود ہے پھر میں لاہور میں اس شخص کے پاس گیا جس کے پاس میری گاڑی موجود تھی۔ میں نے اس شخص کو کہا کہ یہ میری گاڑی ہے تو اس نے جواب دیا ’یہ گاڑی میں نے خریدی ہے‘ تو میں نے اسے گاڑی کے کاغذات دکھانے کو کہا تو اس نے مجھ سے بدتمیزی کی اور یہ تو سب کو معلوم ہے کہ اگر بغیر کاغذات کے گاڑی خریدی جا رہی ہے تو اس کا واضح مطلب ہے کہ وہ گاڑی چوری کی ہے۔‘‘

    صہیب مقصود نے بتایا کہ میں ملتان واپس آ کر مقامی آدمی کے پاس گیا اور کہا کہ یا تو مجھے میری گاڑی دو یا پھر میرے پیسے دو تو اس نے ایک نیا گیم کیا اس نے کہا جو 60 لاکھ آپ نے وصول کیے تھے وہ لے کر آئیں ہم لاہور جا کر آپ کی گاڑی لے آتے ہیں،جب میں پیسے لے کر مقامی آدمی کے ساتھ لاہور گیا تو جس شخص کے پاس میری گاڑی تھی اس نے اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے انتہائی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ اس گاڑی کو کوئی ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا، اگر کسی کا چاچا یا ماما سیاستدان ہے تو اس کا مطلب یہ ہے وہ ایک عام آدمی سے اس کی محنت کی کمائی سے بنائی ہوئی چیزیں چھین کر لے جا سکتا ہے، جب اس معاملے پر میں نے قانون کا سہارا لیا تو بھی مجھ پر ہی دباؤ ڈالا گیا اور مجھے ایک دوسری گاڑی دی گئی جس کے کاغذات جعلی نکلے تو میں نے وہ گاڑی واپس کردی

  • پنڈی ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے دی،سیریز برابر

    پنڈی ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے دی،سیریز برابر

    راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم ناقص بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کو صرف 68 رنز کا ہدف دے سکی جسے افریقی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    پنڈی ٹیسٹ میں آج کھیل کے چوتھے دن کے آغاز سے ہی قومی ٹیم مشکلات میں گھری رہی اور پہلے سیشن میں ہی ایک کے بعد ایک وکٹ گرنا شروع ہوگئی،آج کھیل کے آغاز میں سب سے پہلے پاکستان کے بابراعظم 50 رنز پر کر آوٹ ہوئے جس کے بعد تھوڑی ہی دیر میں دیگر بیٹرز بھی پویلین لوٹ گئے اور محمد رضوان 18 رنز بنا سکے،اس کے بعد سلمان علی آغا نے 28 اور ساجد خان نے 13 رنز بنائے جب کہ نعمان علی اور شاہین آفریدی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے، آصف آفریدی صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے سیمن ہارمر نے 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کیشو مہراج نے 2 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ اپنے نام کی،دوسری اننگز میں جنوبی افریقا نے 68 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،جنوبی افریقا کی جانب سے دوسرے اننگز میں ایڈم مرکرم 42 رنز جب کہ ٹرسٹن اسٹبز صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ریان ریکلٹن 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہےپاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے 404 رنز بنائے تھے۔

  • پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز معطل

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز معطل

    پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کا کنٹریکٹ معطل کردیا،

    ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے متعدد بار پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہچانے کی کوشش کی، علی ترین سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر بورڈ کیخلاف بھی بیان بازی کرتے رہے، ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی جانب سے بار بار پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف میڈیا انٹرویوز دینے سے لیگ کی ساکھ متاثر ہوئی، جو معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے

    پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدہ منسوخی کا نوٹس بھی ارسال کر دیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث یہ قدم اٹھایا گیا۔ بورڈ کا مؤقف ہے کہ کسی بھی فرنچائز کو لیگ کے اصول و ضوابط سے بالاتر ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،جبکہ دوسری جانب ملتان سلطانز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کا جائزہ لے رہی ہے، جس کے بعد باقاعدہ بیان جاری کیا جائے گا ،ذرائع کے مطابق معطلی کے بعد مستقبل میں فرنچائز کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ پی ایس ایل گورننگ کونسل کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

  • کگیسو ربادا کا کارنامہ: جنوبی افریقہ کا 119 سالہ ٹیسٹ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کگیسو ربادا کا کارنامہ: جنوبی افریقہ کا 119 سالہ ٹیسٹ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا نے راولپنڈی ٹیسٹ میں 119 سالہ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

    میچ کے تیسرے روز جب ربادا گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے تو کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ کا 1906 سے قائم ریکارڈ توڑ دیں گے۔کگیسو ربادا نے 61 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا، جبکہ سینوران متھوسوامے کے ساتھ 98 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کے خلاف 71 رنز کی برتری حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اس اننگز کے ساتھ ربادا ٹیسٹ کرکٹ میں گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے بیٹرز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے۔ اس فہرست میں ایشز سیریز کے ایشٹن ایگر 98 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

    ربادا سے قبل جنوبی افریقہ کے بیٹر برٹ واگلر نے 1906 میں انگلینڈ کے خلاف 62 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 333 رنز بنائے، شان مسعود 87، سعود شکیل 66 اور عبداللہ شفیق 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں جنوبی افریقہ نے 404 رنز بنا کر پاکستان پر 71 رنز کی برتری حاصل کی۔ متھوسوامے 89 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ ربادا نے 71 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر ٹیم کو برتری دلائی۔

    پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 38 سالہ اسپنر آصف آفریدی نے 6 وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی نے 2، جب کہ ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی.

    وزیراعظم سمیت 25 فیصد ارکان اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے،فافن رپورٹ

    اسرائیل غزہ کے شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کا پابند ہے،عالمی عدالت انصاف

    سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی،کچے کے 71 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

    لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ غیر قانونی اسلحہ کیس میں بری

  • پاکستان فٹبال فیڈریشن اور سعودی فٹبال فیڈریشن کے درمیان معاہدہ

    پاکستان فٹبال فیڈریشن اور سعودی فٹبال فیڈریشن کے درمیان معاہدہ

    اسلام آباد: پاکستان فٹبال کے میدان میں ایک نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) اور سعودی فٹبال فیڈریشن (SAFF) کے درمیان تعاون کے معاہدے (MoU) پر دستخط ہو گئے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان فٹبال کے شعبے میں تعلقات کو مضبوط بنانے اور کھیل کی ترقی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔

    معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی اور سعودی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ یاسر المصحال نے شرکت کی۔ دونوں رہنماؤں نے فٹبال کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ شراکت نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ کوچز اور دیگر ٹیکنیکل ماہرین کے لیے بھی نئے مواقع پیدا کرے گی۔معاہدے کے تحت کوچ ڈیولپمنٹ، ویمن فٹبال، اور یوتھ فٹبال کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ دونوں ممالک فٹبال کے مختلف شعبوں میں تجربات کا تبادلہ کریں گے، جبکہ فٹبالرز کے لیے تربیتی ایکسچینج پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ کھلاڑی بین الاقوامی معیار کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب جلد ہی مشترکہ تربیتی کیمپوں کے انعقاد کا آغاز کریں گے، جن میں نوجوان فٹبالرز اور خواتین کھلاڑیوں کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد فٹبال کو گراس روٹ سطح سے فروغ دینا اور نئی ٹیلنٹ کو بین الاقوامی معیار پر لانا ہے۔صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ “یہ معاہدہ پاکستان میں فٹبال کے نئے دور کا آغاز ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ تعاون سے ہمارے کوچز، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو عالمی معیار کے مواقع میسر آئیں گے۔”سعودی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ یاسر المصحال نے بھی اس شراکت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ “پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ہم اس صلاحیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد کریں گے۔”

  • ایشیا کپ ٹرافی ،بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشین کرکٹ کونسل کو خط

    ایشیا کپ ٹرافی ،بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشین کرکٹ کونسل کو خط

    ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے درمیان نیا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو باضابطہ طور پر ایک خط لکھا ہے جس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دیتے ہوئے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ "اگر بھارتی بورڈ کو ٹرافی چاہیے تو اس کے لیے ایک باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی، اور ٹرافی اسی تقریب میں دی جائے گی۔”اے سی سی نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ ٹرافی کی حوالگی کے لیے تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں منعقد کی جائے گی، جس میں بھارتی ٹیم یا نمائندے شرکت کر کے ٹرافی وصول کر سکتے ہیں۔

    باخبر ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ تقریب کی تاریخ اور مقام طے کر لیے گئے ہیں، اور اب فیصلہ بھارتی بورڈ کے ہاتھ میں ہے کہ وہ شرکت کرے یا نہیں۔

    یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے موقع پر بھارتی ٹیم نے ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود غیر معمولی رویہ اختیار کیا تھا۔ بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا، جس کے باعث تقریب ادھوری رہ گئی تھی۔بی سی سی آئی نے اس وقت اے سی سی کو تحریری طور پر مطلع کیا تھا کہ وہ ٹرافی موصول نہیں کرے گا، جس کے بعد انتظامیہ نے ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی تھی۔ذرائع کے مطابق اس واقعے کے پیچھے بھارتی حکومت اور مودی سرکار کے دباؤ کا بھی کردار بتایا جا رہا ہے، جس کے تحت بی سی سی آئی نے سیاسی بنیادوں پر یہ فیصلہ کیا۔ تاہم محسن نقوی نے بھارتی ہٹ دھرمی تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے تقریب جاری رکھی، رنر اپ ٹیم کو انعامات دیے اور بغیر ٹرافی دیے تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

    اے سی سی کے حالیہ فیصلے کے بعد اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ ایشیا کپ کی ٹرافی بھارتی ٹیم کو صرف اسی صورت میں دی جائے گی جب وہ دبئی میں منعقدہ باضابطہ تقریب میں شرکت کرے گی۔

  • پی سی بی میں مصباح الحق کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

    پی سی بی میں مصباح الحق کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نےچند دن قبل ڈائریکٹرکرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل کے لیے اشتہار دیا تھا اور اب بورڈ کی جانب سے مصباح الحق کی اس عہدے پر تقرری کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ اشتہار میں اہلیت کیلئے پہلی مرتبہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹرکی شرط رکھی گئی ہے،واضح رہے کہ پی سی بی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت تنازع میں صورتحال سے صحیح طریقے سے نہ نمٹنے پر ڈائریکٹرکرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو معطل کیا تھا تاہم بعد میں انہیں بحال کردیا گیا تھا۔

  • محمد رضوان برطرف، شاہین شاہ آفریدی پاکستان ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر

    محمد رضوان برطرف، شاہین شاہ آفریدی پاکستان ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا۔

    پی سی بی کے اعلان کے مطابق شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، جو 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔شاہین کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک تھے۔

    25 سالہ فاسٹ باؤلر اب تک پاکستان کی جانب سے 66 ون ڈے اور 92 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 249 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 32 ٹیسٹ میچوں میں ان کے کھاتے میں 120 وکٹیں ہیں۔شاہین آفریدی اس سے قبل 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بھی پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں.

    وفاقی وزیرداخلہ کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو
    جوئے ایپ کی تشہیر کیس: عدالت نے ڈکی کی اہلیہ عروب جتوئی کو طلب کرلیا

    طورخم تجارتی گزرگاہ نویں روز بھی بند، دوطرفہ تجارت معطل

  • محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، بڑا فیصلہ کل متوقع

    محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، بڑا فیصلہ کل متوقع

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان کے حوالے سے بڑا فیصلہ کل متوقع ہے، اس سلسلے میں سلیکشن کمیٹی اور ایڈوائزری کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہسین کی تجویز پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی سی بی کرنے کے لیے کل اجلاس بلایا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2027 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیڈ کوچ نئے کپتان کی تقرری کے خواہاں ہیں، اور اس حوالے سے شاہین شاہ آفریدی کا نام مضبوط امیدوار کے طور پر زیر غور ہے۔یہ پیش رفت اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹایا جا سکتا ہے، حالانکہ انہوں نے گزشتہ برس آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ٹیم کو کامیابیاں دلائیں تھیں۔

    تاہم، رواں سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی، ٹیم گروپ مرحلے سے ہی ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔محمد رضوان نے آخری بار اگست 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کی تھی، جہاں کیریبین ٹیم نے 1991 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کو ون ڈے سیریز میں شکست دی۔واضح رہے کہ حال ہی میں محمد رضوان کو ٹی 20 ٹیم کی قیادت سے ہٹا کر سلمان علی آغا کو نیا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق، اگر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا گیا تو وہ اپنی قیادت میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف فیصل آباد میں ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز (6، 4 اور 8 نومبر) میں میدان میں اتاریں گے.

    پنجگور میں فائرنگ، نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح بلوچ کے بھائی جاں بحق

    ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتیں500 روپے فی کلو تک جا پہنچی

    حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد گرفتار

    اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ، فضائی حملوں میں مزید 2 فلسطینی شہید