Baaghi TV

Category: کھیل

  • آئی سی سی کی جانبداری،بھارتی اثرورسوخ پر سوالات،شائقینِ کرکٹ کی تشویش

    آئی سی سی کی جانبداری،بھارتی اثرورسوخ پر سوالات،شائقینِ کرکٹ کی تشویش

    بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی غیر جانبداری اور شفافیت پر ایک مرتبہ پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ عالمی سطح پر کرکٹ سے وابستہ شائقین اور ماہرین نے حالیہ دنوں میں تنظیم کے بڑھتے ہوئے سیاسی جھکاؤ، خصوصاً بھارت کے اثرورسوخ کے حوالے سے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ایک تازہ اقدام کے تحت متعدد کرکٹ فینز اور مبصرین نے آئی سی سی کو براہِ راست ای میل کے ذریعے اپنے تحفظات پہنچانے شروع کر دیے ہیں۔ ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز پر "ون کلک” فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے شائقین براہِ راست آئی سی سی کے Enquiries Team کو اپنے سوالات اور خدشات ارسال کر سکتے ہیں۔

    ای میل میں کہا گیا ہے کہ "ہمیشہ سے آئی سی سی کو غیر جانب دار اور کھیل کی روح کے محافظ کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے، لیکن حالیہ واقعات نے اس تاثر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ آج کئی لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ آیا آئی سی سی اب بھی ’انٹرنیشنل‘ کرکٹ کونسل ہے یا محض ’انڈین‘ کرکٹ کونسل بن چکی ہے۔”مراسلے میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بھارتی میڈیا اور اس سے منسلک حلقوں کی جانب سے سیاسی بیانیے پھیلائے جا رہے ہیں، جن میں پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کے بارے میں غلط معلومات شامل ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک حالیہ جھوٹا دعویٰ کہ پاکستانی فضائی کارروائیوں میں ’’کلب لیول کرکٹرز‘‘ نشانہ بنے، جس پر آئی سی سی کی خاموشی نے شکوک کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

    ای میل میں تین اہم سوالات اٹھائے گئے ہیں آئی سی سی اپنے پلیٹ فارمز کو سیاسی یا قوم پرستانہ پروپیگنڈا سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا ٹھوس اقدامات کر رہی ہے؟کسی ایک ملک، بالخصوص بھارت، کے تجارتی یا سیاسی اثر سے خود کو آزاد رکھنے کے لیے آئی سی سی کے پاس کیا مؤثر نظام ہے؟کیا آئی سی سی اپنی غیر جانب داری، شفافیت، اور کرکٹ کی اصل روح کے تحفظ سے متعلق عوامی وضاحت جاری کرے گی؟

    کرکٹ کے شائقین کا کہنا ہے کہ یہ کھیل ہمیشہ قوموں کو جوڑنے، امن اور کھیل کی روح کو اجاگر کرنے کا ذریعہ رہا ہے۔ اگر اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جانے لگا تو اس سے نہ صرف کھیل کی ساکھ متاثر ہوگی بلکہ عالمی سطح پر شفافیت اور مساوات کا توازن بھی بگڑ جائے گا۔

    اگر آپ بھی آئی سی سی کے رویوں کے خلاف ای میل کرنا چاہتے ہیں تو اس لنک https://bulkemails.github.io/ICC سے کر سکتے ہیں

  • ون ڈے کپتانی کا نیا معرکہ، مضبوط امیدوار نے ضمانت مانگ لی

    ون ڈے کپتانی کا نیا معرکہ، مضبوط امیدوار نے ضمانت مانگ لی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کپتانی کے لیے جاری مشاورت میں نیا موڑ آ گیا، مضبوط امیدوار نے بورڈ سے ورلڈ کپ 2027ء تک قیادت کی مکمل ضمانت مانگ لی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ 2027ء کو مدِنظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم کی قیادت میں ممکنہ تبدیلی پر غور جاری ہے۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اس معاملے کو اٹھایا ہے اور تھنک ٹینک کے درمیان ابتدائی مشاورت بھی مکمل ہو چکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مضبوط امیدوار سے گزشتہ چند روز سے رابطے جاری ہیں، جس نے قیادت کے معاملات میں مکمل فری ہینڈ اور طویل المدتی یقین دہانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی قیادت کے لیے فرنٹ رنر ہیں۔ذرائع کے مطابق اگر محمد رضوان کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تو بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا نئے کپتان کے لیے مضبوط امیدواروں میں شامل ہوں گے.

    پیراماؤنٹ نے ایم ٹی وی کے پانچ مشہور میوزک چینلز بند کرنے کا اعلان کر دیا

    برطانوی سوسائٹی کی معروف شخصیت لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ انتقال کر گئیں

    وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا رپورٹر کو غیر معمولی جواب، سوشل میڈیا پر زیربحث

    اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، رفح کراسنگ کھولنے سے انکار

  • پی سی بی نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کو فائنل کر لیا

    پی سی بی نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کو فائنل کر لیا

    سہ فریقی ٹی 20 سیریز (پی سی بی) نے افغانستان کے انکار کے بعد سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کو فائنل کر لیا ہے۔

    پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق زمبابوے کرکٹ نے پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے، جس کے بعد پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سہ فریقی سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہو گی۔ افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 17 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ سری لنکا اور زمبابوے کا میچ 19 نومبر کو شیڈول ہے

    ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم اسلام آباد سے اغوا، مقدمہ درج

    پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل

  • افغانستان کی دستبرداری،تین ملکی سیریز شیڈول کے مطابق ہو گی، پی سی بی

    افغانستان کی دستبرداری،تین ملکی سیریز شیڈول کے مطابق ہو گی، پی سی بی

    افغان کرکٹ بورڈ بھی پاکستان دشمنی میں بھارتی بورڈ کے نقش قدم پر چل پڑا، افغانستان بھی جنٹلمین گیم میں سیاست لے آیا، پاکستان آکر سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔

    افغانستان نے پاکستان میں ہونیوالی 3 ملکی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کردیا، سیریز 17 نومبر سے 29 نومبر تک شیڈول ہے، جس میں پاکستان اور سری لنکا نے بھی شرکت کرنا ہے۔افغانستان کی جانب سے تین ملکی سیریز میں شرکت سے انکار پر پی سی بی نے واضح مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ تین ملکی سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، تیسری ٹیم کیلئے زمبابوے سے بات چیت جاری ہے۔پاکستان میں ہونیوالی 3 ملکی سیریز 17 نومبر سے 29 نومبر تک شیڈول ہے، جس میں پاکستان اور سری لنکا نے بھی شرکت کرنا ہے۔

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے افغانیوں کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، پاکستانیوں نے افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا، اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کیلئے کھول دیں، 40 لاکھ مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا، میں ذاتی طور پر 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں، انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے افغانستان نے تمام احسانات کو فراموش کیا، افغانستان نے سرحدوں پر کھلی جارحیت کی، ہماری افواج نے افغانستان کا بھرپور جواب دیا، افغانستان کو سوچنا چاہئے کہ پاکستان اس کا برادر اسلامی ملک ہے،شاہد آفریدی نے مطالبہ کیا کہ افغانستان پاکستان میں دہشتگردوں کو تعاون فراہم کرنے والے ملک (بھارت) کے ہاتھوں استعمال نہ ہو۔

  • سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ 3-3 گول سے برابر

    سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ 3-3 گول سے برابر

    ملائیشیا میں جاری سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔

    ایونٹ میں مجموعی طور پر 5 پوائنٹس حاصل کرنے والی قومی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل نہ کر سکی۔ میچ کے آغاز میں آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان پر دباؤ برقرار رکھا اور پہلے کوارٹر کے اختتام تک 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔بعد ازاں پاکستانی جونیئر کھلاڑیوں نے شاندار کم بیک کیا اور اگلے دو کوارٹرز میں 3 گول کیے، جبکہ آسٹریلیا نے بھی ایک اور گول داغ دیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے 3-3 گول رہے اور میچ برابری پر ختم ہوا۔

    پاکستان کی جانب سے کپتان حنان شاہد نے 2 اور سیف اللہ نے ایک گول کیا۔ قومی ٹیم تیسری پوزیشن کے مقابلے میں کل برطانیہ کے خلاف میدان میں اترے گی۔اس سے قبل، 14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کا مقابلہ بھی 3-3 گول سے برابر رہا تھا

    قومی ایئر لائن کی نجکاری اگلے ماہ مکمل ہونے کا امکان، 4 کمپنیاں میدان میں

    حماس کی ثالث ممالک سے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی اپیل

    بلوچستان کے شہر خاران میں فائرنگ، ایس ایچ او شہید

  • جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز: بابر اعظم کی اسکواڈ میں واپسی پر غور

    جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز: بابر اعظم کی اسکواڈ میں واپسی پر غور

    ایشیا کپ میں بیٹرز کی ناقص کارکردگی کے بعد قومی سلیکٹرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے سابق کپتان بابر اعظم کو دوبارہ اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

    پروٹیز کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ بولر حارث رؤف اور آل راؤنڈر حسین طلعت کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے، جب کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ اور اسپنر مہران ممتاز کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی شمولیت کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ان کے بارے میں فیصلہ آئندہ ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے اسکواڈ کا باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کر لی ہے، جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی، دوسرا 31 اکتوبر اور تیسرا یکم نومبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    ہائڈرو ڈپلومیسی یا ہائڈرو پولیٹکس؟،افغانستان میں پانی کے منصوبے، پاکستان کی آبی سلامتی کو خطرہ

  • لاہور ٹیسٹ، جنوبی افریقا کو شکست،پاکستان کی ایک صفر کی برتری

    لاہور ٹیسٹ، جنوبی افریقا کو شکست،پاکستان کی ایک صفر کی برتری

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کر سبقت حاصل کر لی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے دن کا آغاز جنوبی افریقا کے بیٹر ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی نے کیا لیکن ڈی ذوذی اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہو گئے،اس کے بعد نعمان علی نے پہلے ٹریسٹن اسٹبز اور پھر ڈیوڈبریوس کو آؤٹ کیا جبکہ ساجد خان نے جنوبی افریقا کے سیٹ بیٹر ریان ریکلیٹن کو 45 رنز پر کیچ آؤٹ کروا دیا،شاہین شاہ آفریدی نے وریینی اور سبراین کو آؤٹ کیا جبکہ ساجد خان نے متھو سوامے کو اپنا شکار بنایا جبکہ آخری کھلاڑی کو بھی شاہین آفریدی نے بولڈ کیا۔

    دوسری اننگز میں نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں ساجد علی کے حصے میں آئیں۔ نعمان علی نے میچ میں مجموعی طور پر 10 شکار کیے۔

    خیال رہے کہ کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کھانے کے وقفے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 378 رنز کے جواب میں 269 رنز بنا سکی تھی،پاکستان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 109 رنز کی برتری سے کیا اور تیسرا دن مکمن بھی نہیں ہوا تھا کہ 167 پر ڈھیر ہوگئی اور یوں جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 277 کا ہدف ملا،جنوبی افریقی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے تیسرے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا چکی تھی۔ کپتان ایڈن مارکرم 3 اور ویان ملڈر بغیر کوئی رن بنا ئے آؤٹ ہوئے تھے۔

  • غزہ میں فٹبال سہولیات دوبارہ تعمیر کی جائیں گی،فیفا کا اعلان

    غزہ میں فٹبال سہولیات دوبارہ تعمیر کی جائیں گی،فیفا کا اعلان

    فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدر جیانی انفنتینو نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد غزہ میں فٹبال کی تمام سہولیات دوبارہ تعمیر کی جائیں گی تاکہ وہاں کے نوجوانوں کو امید اور کھیل کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی مشترکہ سربراہی میں منعقدہ غزہ امن اجلاس میں دو سالہ جنگ کے خاتمے اور طویل مدتی استحکام کے منصوبے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مسلم و عرب ممالک کے رہنماؤں کے علاوہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور یورپی ممالک کے اعلیٰ سربراہان نے بھی شرکت کی۔فیفا صدر جیانی انفنتینو نے اجلاس کے دوران کہا کہ فٹبال کا مقصد اتحاد، حمایت اور امید کو فروغ دینا ہے، اور فیفا فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ملک کے ہر حصے میں کھیل کی سرگرمیاں بحال کرے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ فیفا فٹبالز فراہم کرے گا، نئے میدان تعمیر کرے گا، کوچز لائے گا، مقابلوں کے انعقاد میں مدد دے گا اور فلسطین میں فٹبال کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے خصوصی فنڈ قائم کرے گا۔انفنتینو کے مطابق فیفا پہلے ہی فلسطین میں “منی پچز” اور “فیفا ایرینا پروگرام” کے تحت تعاون کر رہا ہے، اور اب اس منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ دنیا بھر کے لوگ اس میں شمولیت اختیار کریں۔

    کراچی سمیت ملک بھر کے لیےبجلی مہنگی

    وینزویلا نے اپوزیشن لیڈر کو نوبیل انعام دینےپر ناروے میں سفارت خانہ بند کردیا

    برطانیہ میں غیر قانونی مہاجرین کی ریکارڈ آمد، حکومتی اقدامات ناکام

  • لاہور ٹیسٹ،پہلی اننگز،378 کا ہدف،جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 پر آؤٹ

    لاہور ٹیسٹ،پہلی اننگز،378 کا ہدف،جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 پر آؤٹ

    لاہور ٹیسٹ، جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو دوسری اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے

    آج کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے اسکور 378 رنز کو اتارنے کےلیے جب میدان میں اتری تو اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب کہ 216 رنز بن چکے تھے،دن کا آغاز ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے 6 رنز سے کیا، آج دن کا آغاز ہوتے ہی سینورن متھوسوامی 11 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوئے، ان کے بعد ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے شاہین آفریدی کے ہاتھوں میں کیچ تھما بیٹھے،ان کے بعد سنو ران متھو سوامی 11 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بلے کے باہری کنارے پر گیند لگنے کے سبب سلپ پر کھڑے سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، گیسو ربادا بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کا شکار ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ ساجد خان نے3اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    یاد رہے کہ لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جس میں امام الحق اور سلمان علی آغا نے 93، 93 رنز اسکور کیے جب کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 75 رنز اور کپتان شان مسعود نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

  • پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمدچل بسے

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمدچل بسے

    پاکستان کرکٹ کے ابتدائی دور کے نمایاں کھلاڑی ،سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں برمنگھم، برطانیہ میں انتقال کر گئے۔

    وزیر محمد کے بھتیجے شعیب محمد نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم طویل عرصے سے برطانیہ میں مقیم تھے اور آج (پیر) صبح ان کا انتقال ہوا۔وزیر محمد پاکستان کرکٹ کے ابتدائی ہیروز میں شمار ہوتے تھے۔ وہ 1952 میں بھارت کے خلاف پاکستان کے پہلے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے،اپنے کیرئیر کے دوران وزیر محمد نے 1952 سے 1959 کے درمیان 20 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 2 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے مجموعی طور پر 801 رنز بنائے۔

    وزیر محمد کے بھائی حنیف محمد اور مشتاق محمد بھی پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹر رہے،پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت ملک بھر کے کرکٹ حلقوں نے وزیر محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔